16. An-Nahlالنحل
The Bee · Meccan · 128 ayahs · 16 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَتٰۤى اَمْرُ اللّٰهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿1﴾
- اَتٰٓى اَمْرُ اللّٰهِآگیا اللہ کا فیصلہ
- فَلَا تَسْتَعْجِلُوْهُ ۭپس نہ جلدی مانگو اس کو
- سُبْحٰنَهٗپاک ہے وہ
- وَتَعٰلٰىاور بلند ہے
- عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شریک ٹھہرا رہے ہیں
آ گیا اللہ کا فیصلہ، اب اس کے لیے جلدی نہ مچاؤ پاک ہے وہ اور بالا تر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیںیُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ بِالرُّوْحِ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖۤ اَنْ اَنْذِرُوْۤا اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوْنِ﴿2﴾
- يُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَاتارتا ہے فرشتوں کو
- بِالرُّوْحِساتھ وحی کے۔ ساتھ روح کے
- مِنْ اَمْرِهٖاپنے حکم سے
- عَلٰي مَنْ يَّشَآءُاوپر جس کے وہ چاہتا ہے
- مِنْ عِبَادِهٖٓاپنے بندوں میں سے
- اَنْکہ
- اَنْذِرُوْٓاڈراؤ۔ خبردار کرو
- اَنَّهٗبیشک وہ
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ (برحق)
- اِلَّآ اَنَامگر میں
- فَاتَّقُوْنِپس ڈرو مجھ سے
وہ اِس روح کو اپنے جس بندے پر چاہتا ہے اپنے حکم سے ملائکہ کے ذریعے نازل فرما دیتا ہے (اِس ہدایت کے ساتھ کہ لوگوں کو) "آگاہ کر دو، میرے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں ہے، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو"خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ؕ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿3﴾
- خَلَقَ السَّمٰوٰتِاس نے پیدا کیا آسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- بِالْحَقِّ ۭساتھ حق کے
- تَعٰلٰىبلند ہے
- عَمَّااس سے جو
- يُشْرِكُوْنَوہ شرک کرتے ہیں
اُس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے، وہ بہت بالا و برتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیںخَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ﴿4﴾
- خَلَقَاس نے پیدا کیا
- الْاِنْسَانَانسان کو
- مِنْ نُّطْفَةٍایک نطفے سے
- فَاِذَاتو ناگہاں
- هُوَوہ
- خَصِيْمٌ مُّبِيْنٌجھگڑا لو ہے کھلم کھلا
اُس نے انسان کو ایک ذرا سی بوند سے پیدا کیا اور دیکھتے دیکھتے صریحاً وہ ایک جھگڑالو ہستی بن گیاوَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَا١ۚ لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ۪﴿5﴾
- وَالْاَنْعَامَاور چوپائے
- خَلَقَهَا ۚاس نے پیدا کیا ان کو
- لَكُمْتمہارے لیے
- فِيْهَاان میں
- دِفْءٌگرمی کا سامان ہے
- وَّمَنَافِعُاور فائدے ہیں
- وَمِنْهَااور ان میں سے
- تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
اس نے جانور پیدا کیے جن میں تمہارے لیے پوشاک بھی ہے اور خوراک بھی، اور طرح طرح کے دوسرے فائدے بھیوَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ۪﴿6﴾
- وَلَكُمْاور تمہارے لیے
- فِيْهَااس میں
- جَمَالٌخوبصورتی ہے
- حِيْنَ تُرِيْحُوْنَجس وقت تم شام کو چگا لاتے ہو
- وَحِيْنَ تَسْرَحُوْنَاور جس وقت تم صبح چرانے جاتے ہو
اُن میں تمہارے لیے جمال ہے جب کہ صبح تم انہیں چرنے کے لیے بھیجتے ہو اور جبکہ شام انہیں واپس لاتے ہووَ تَحْمِلُ اَثْقَالَكُمْ اِلٰى بَلَدٍ لَّمْ تَكُوْنُوْا بٰلِغِیْهِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ١ؕ اِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌۙ﴿7﴾
- وَتَحْمِلُاور اٹھاتے ہیں
- اَثْقَالَكُمْتمہارے بوجھ
- اِلٰىطرف
- بَلَدٍاس شہر کے
- لَّمْ تَكُوْنُوْانہ تھے تم
- بٰلِغِيْهِپہنچانے والے اس کو
- اِلَّا بِشِقِّمگر ساتھ مشقت کے
- الْاَنْفُسِ ۭنفسوں کی
- اِنَّبیشک
- رَبَّكُمْرب تمہارا
- لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌالبتہ شفقت کرنے والا، مہربان ہے
وہ تمہارے لیے بوجھ ڈھو کر ایسے ایسے مقامات تک لے جاتے ہیں جہاں تم سخت جانفشانی کے بغیر نہیں پہنچ سکتے حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی شفیق اور مہربان ہےوَّ الْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَ الْحَمِیْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَ زِیْنَةً١ؕ وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿8﴾
- وَّالْخَيْلَاور گھوڑے
- وَالْبِغَالَاور خچر
- وَالْحَمِيْرَاور گدھے
- لِتَرْكَبُوْهَاتاکہ تم سواری کرو ان پر
- وَزِيْنَةً ۭاور زینت بھی ہیں
- وَيَخْلُقُاور وہ پیدا کرے گا
- مَا لَااسے جو نہیں
- تَعْلَمُوْنَتم جانتے
اُس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کیے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور وہ تمہاری زندگی کی رونق بنیں وہ اور بہت سی چیزیں (تمہارے فائدے کے لیے) پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم تک نہیں ہےوَ عَلَى اللّٰهِ قَصْدُ السَّبِیْلِ وَ مِنْهَا جَآئِرٌ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ لَهَدٰىكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠ع﴿9﴾
- وَعَلَياور پر ذمہ ہے
- اللّٰهِاللہ کے
- قَصْدُ السَّبِيْلِسیدھا راستہ
- وَمِنْهَا جَآئِرٌ ۭاور ان میں کچھ ٹیڑھے بھی ہیں
- وَلَوْاور اگر
- شَآءَوہ چاہتا
- لَهَدٰىكُمْالبتہ ہدایت دے دیتا تم کو
- اَجْمَعِيْنَسب کے سب کو
اور اللہ ہی کے ذمہ ہے سیدھا راستہ بتانا جب کہ راستے ٹیڑھے بھی موجود ہیں اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتاهُوَ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّكُمْ مِّنْهُ شَرَابٌ وَّ مِنْهُ شَجَرٌ فِیْهِ تُسِیْمُوْنَ﴿10﴾
- هُوَ الَّذِيْٓوہ اللہ وہ ذات ہے
- اَنْزَلَجس نے اتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- لَّكُمْتمہارے لیے
- مِّنْهُ شَرَابٌاس میں سے پینا ہے
- وَّمِنْهُاور اس میں سے
- شَجَرٌدرخت ہے
- فِيْهِ تُسِيْمُوْنَجس میں تم چراتے ہو
وہی ہے جس نے آسمان سے تمہارے لیے پانی برسایا جس سے تم خود بھی سیراب ہوتے ہو اور تمہارے جانوروں کے لیے بھی چارہ پیدا ہوتا ہےیُنْۢبِتُ لَكُمْ بِهِ الزَّرْعَ وَ الزَّیْتُوْنَ وَ النَّخِیْلَ وَ الْاَعْنَابَ وَ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿11﴾
- يُنْۢبِتُ لَكُمْوہ اگاتا ہے تمہارے لیے
- بِهِ الزَّرْعَساتھ اس کے کھیتی کو
- وَالزَّيْتُوْنَاور زیتون
- وَالنَّخِيْلَاور کھجور کے درخت
- وَالْاَعْنَابَاور انگور
- وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ ۭاور ہر قسم کے پھلوں میں سے
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
- لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
- لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَایک قوم کے لیے جو غور و فکر کرتی ہو
وہ اس پانی کے ذریعہ سے کھیتیاں اگاتا ہے اور زیتون اور کھجور اور انگور اور طرح طرح کے دوسرے پھل پیدا کرتا ہے اِس میں ایک بڑی نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیںوَ سَخَّرَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ١ۙ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ وَ النُّجُوْمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِهٖ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَۙ﴿12﴾
- وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیا
- لَكُمُ الَّيْلَتمہارے لیے راتکو
- وَالنَّهَارَ ۙاور دن کو
- وَالشَّمْسَاور سورج کو
- وَالْقَمَرَ ۭاور چاند کو
- وَالنُّجُوْمُاور ستارے
- مُسَخَّرٰتٌۢمسخر کیے گئے ہیں
- بِاَمْرِهٖ ۭاس کے حکم سے
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَالبتہ نشانیاں ہیں اس قوم کے لیے جو عقل رکھتی ہو
اُس نے تمہاری بھلائی کے لیے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے اور سب تارے بھی اُسی کے حکم سے مسخر ہیں اِس میں بہت سی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیںوَ مَا ذَرَاَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّذَّكَّرُوْنَ﴿13﴾
- وَمَااور جو
- ذَرَاَ لَكُمْاس نے پھیلا دیں تمہارے لیے
- فِي الْاَرْضِزمین میں (مختلف چیزیں)
- مُخْتَلِفًامختلف ہیں
- اَلْوَانُهٗ ۭرنگ اس کے
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
- لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
- لِّقَوْمٍ يَّذَّكَّرُوْنَاس قوم کے لیے جو نصیحت پکڑتی ہو
اور یہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کر رکھی ہیں، اِن میں بھی ضرور نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو سبق حاصل کرنے والے ہیںوَ هُوَ الَّذِیْ سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاْكُلُوْا مِنْهُ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوْا مِنْهُ حِلْیَةً تَلْبَسُوْنَهَا١ۚ وَ تَرَى الْفُلْكَ مَوَاخِرَ فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿14﴾
- وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
- سَخَّرَجس نے مسخر کیا
- الْبَحْرَسمندر کو
- لِتَاْكُلُوْاتاکہ تم کھاؤ
- مِنْهُاس سے
- لَحْمًا طَرِيًّاگوشت تازہ
- وَّتَسْتَخْرِجُوْااور تم نکالو اس سے
- مِنْهُاس سے
- حِلْيَةًزیور
- تَلْبَسُوْنَهَا ۚتم پہنتے ہو اس کو
- وَتَرَى الْفُلْكَاور تم دیکھتے ہو کشتیوں کو
- مَوَاخِرَکہ پھاڑنے والی ہیں
- فِيْهِاس میں
- وَلِتَبْتَغُوْااور تاکہ تم تلاش کرو
- مِنْ فَضْلِهٖاس کے فضل سے
- وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرو
وہی ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخر کر رکھا ہے تاکہ تم اس سے ترو تازہ گوشت لے کر کھاؤ اور اس سے زینت کی وہ چیزیں نکالو جنہیں تم پہنا کرتے ہو تم دیکھتے ہو کہ کشتی سمندر کا سینہ چیرتی ہوئی چلتی ہے یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار بنووَ اَلْقٰى فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِكُمْ وَ اَنْهٰرًا وَّ سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۙ﴿15﴾
- وَاَلْقٰىاور اس نے ڈال دیئے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- رَوَاسِيَپہاڑ
- اَنْ تَمِيْدَ بِكُمْکہ ڈگمگا جائے گی تمہارے ساتھ
- وَاَنْهٰرًااور نہریں
- وَّسُبُلًااور نہریں
- لَّعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَهْتَدُوْنَتم ہدایت پاجاؤ
اُس نے زمین میں پہاڑوں کی میخیں گاڑ دیں تاکہ زمین تم کو لے کر ڈھلک نہ جائے اس نے د ریا جاری کیے اور قدرتی راستے بنائے تاکہ تم ہدایت پاؤوَ عَلٰمٰتٍ١ؕ وَ بِالنَّجْمِ هُمْ یَهْتَدُوْنَ﴿16﴾
- وَعَلٰمٰتٍ ۭاور علامات (رکھ دیں)
- وَبِالنَّجْمِاور ساتھ ستاروں کے
- هُمْوہ
- يَهْتَدُوْنَراہ پاتے ہیں
اس نے زمین میں راستہ بتانے والی علامتیں رکھ دیں، اور تاروں سے بھی لوگ ہدایت پاتے ہیںاَفَمَنْ یَّخْلُقُ كَمَنْ لَّا یَخْلُقُ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿17﴾
- اَفَمَنْ يَّخْلُقُکیا بھلا وہ جو پیدا کرتا ہے
- كَمَنْمانند اس کے ہوسکتا ہے جو
- لَّا يَخْلُقُ ۭپیدا نہیں کرتا
- اَفَلَاکیا بھلا نہیں
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑتے
پھر کیا وہ جو پیدا کرتا ہے اور وہ جو کچھ بھی پیدا نہیں کرتے، دونوں یکساں ہیں؟ کیا تم ہوش میں نہیں آتے؟وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿18﴾
- وَاِنْاور اگر
- تَعُدُّوْاتم گننا چاہو
- نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمتوں کو
- لَا تُحْصُوْهَا ۭنہیں تم شمار کرسکتے ان کا
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌالبتہ غفور رحیم ہے
اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گننا چاہو تو گن نہیں سکتے، حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی درگزر کرنے والا اور رحیم ہےوَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ﴿19﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَا تُسِرُّوْنَجو کچھ تم چھپاتے ہو
- وَمَا تُعْلِنُوْنَاور جو تم ظاہر کرتے ہو
حالانکہ وہ تمہارے کھلے سے بھی واقف ہے اور چھپے سے بھیوَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَا یَخْلُقُوْنَ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَؕ﴿20﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يَدْعُوْنَجو پکارتے ہیں
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- لَا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًانہیں وہ پیدا کرسکتے کوئی چیز
- وَّهُمْ يُخْلَقُوْنَاور وہ پیدا کیے جاتے ہیں
اور وہ دوسری ہستیاں جنہیں اللہ کو چھوڑ کر لوگ پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کی بھی خالق نہیں ہیں بلکہ خود مخلوق ہیںاَمْوَاتٌ غَیْرُ اَحْیَآءٍ١ۚ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ١ۙ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ۠ع﴿21﴾
- اَمْوَاتٌمردہ ہیں
- غَيْرُ اَحْيَآءٍ ۚزندہ نہیں ہیں
- وَمَا يَشْعُرُوْنَ ۙاور نہیں وہ شعور رکھتے
- اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَکب وہ اٹھائے جائیں گے
مردہ ہیں نہ کہ زندہ اور ان کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کب (دوبارہ زندہ کر کے) اٹھایا جائے گااِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ قُلُوْبُهُمْ مُّنْكِرَةٌ وَّ هُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ﴿22﴾
- اِلٰهُكُمْالہ تمہارا
- اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۚالہ ہے ایک
- فَالَّذِيْنَتو وہ لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
- بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
- قُلُوْبُهُمْان کے دل
- مُّنْكِرَةٌانکاری ہیں
- وَّهُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَاور وہ تکبر کرنے والے ہیں
تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے اُن کے دلوں میں انکار بس کر رہ گیا ہے اور وہ گھمنڈ میں پڑ گئے ہیںلَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِیْنَ﴿23﴾
- لَاجَرَمَنہیں کوئی شک
- اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَا يُسِرُّوْنَجو کچھ وہ چھپاتے ہیں
- وَمَا يُعْلِنُوْنَ ۭاور جو وہ ظاہر کرتے ہیں
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَانہیں
- يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِيْنَپسند کرتا تکبر کرنے والوں کو
اللہ یقیناً اِن کے سب کرتوت جانتا ہے چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی وہ اُن لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا جو غرور نفس میں مبتلا ہوںوَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ مَّا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿24﴾
- وَاِذَا قِيْلَ لَهُمْاور جب ان سے کہا جاتا ہے
- مَّاذَآکیا کچھ
- اَنْزَلَ رَبُّكُمْ ۙاتارا تمہارے رب نے
- قَالُوْٓا اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَوہ کہتے ہیں کہانیاں ہیں پہلوں کی
اور جب کوئی ان سے پوچھتا ہے کہ تمہارے رب نے یہ کیا چیز نازل کی ہے، تو کہتے ہیں "اجی وہ تو اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں"لِیَحْمِلُوْۤا اَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ۙ وَ مِنْ اَوْزَارِ الَّذِیْنَ یُضِلُّوْنَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ۠ع﴿25﴾
- لِيَحْمِلُوْٓاتاکہ وہ اٹھا لیں
- اَوْزَارَهُمْاپنے بوجھ
- كَامِلَةًپورے کے پورے
- يَّوْمَ الْقِيٰمَةِ ۙدن قیامت کے
- وَمِنْ اَوْزَارِاور بوجھوں میں سے
- الَّذِيْنَان لوگوں کے
- يُضِلُّوْنَهُمْیہ گمراہ کر رہے ہیں ان کو
- بِغَيْرِ عِلْمٍ ۭعلم کے بغیر
- اَلَا سَآءَخبردار کتنا برا ہے
- مَا يَزِرُوْنَجو بوجھ وہ اٹھا رہے ہیں
یہ باتیں وہ اس لیے کرتے ہیں کہ قیامت کے روز اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں، اور ساتھ ساتھ کچھ اُن لوگوں کے بوجھ بھی سمیٹیں جنہیں یہ بر بنائے جہالت گمراہ کر رہے ہیں دیکھو! کیسی سخت ذمہ داری ہے جو یہ اپنے سر لے رہے ہیںقَدْ مَكَرَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتَى اللّٰهُ بُنْیَانَهُمْ مِّنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَیْهِمُ السَّقْفُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَ اَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿26﴾
- قَدْتحقیق
- مَكَرَ الَّذِيْنَچال چلی ان لوگوں نے
- مِنْ قَبْلِهِمْجو ان سے پہلے تھے
- فَاَتَى اللّٰهُتو آیا اللہ
- بُنْيَانَهُمْان کی عمارت کو
- مِّنَ الْقَوَاعِدِبنیادوں سے
- فَخَرَّ عَلَيْهِمُتو گر پڑی انہی پر
- السَّقْفُچھت
- مِنْ فَوْقِهِمْان کے اوپر سے
- وَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُاور آیا ان کے پاس عذاب
- مِنْ حَيْثُجہاں سے
- لَا يَشْعُرُوْنَوہ شعور بھی نہ رکھتے تھے
اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ (حق کو نیچا دکھانے کے لیے) ایسی ہی مکاریاں کر چکے ہیں، تو دیکھ لو کہ اللہ نے اُن کے مکر کی عمارت جڑ سے اکھاڑ پھینکی اور اس کی چھت اوپر سے ان کے سر پر آ رہی اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیا جدھر سے اس کے آنے کا اُن کو گمان تک نہ تھاثُمَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ یُخْزِیْهِمْ وَ یَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تُشَآقُّوْنَ فِیْهِمْ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ اِنَّ الْخِزْیَ الْیَوْمَ وَ السُّوْٓءَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ﴿27﴾
- ثُمَّپھر
- يَوْمَدن
- الْقِيٰمَةِقیامت کے
- يُخْزِيْهِمْوہ رسوا کرے گا ان کو
- وَيَقُوْلُاور کہے گا
- اَيْنَ شُرَكَآءِيَکہاں ہیں میرے شریک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كُنْتُمْتھے تم
- تُشَآقُّوْنَجھگڑتے
- فِيْهِمْ ۭان میں
- قَالَ الَّذِيْنَکہیں گے وہ لوگ
- اُوْتُوا الْعِلْمَجو دیئے گئے علم
- اِنَّ الْخِزْيَ الْيَوْمَبیشک رسوائی آج کے دن
- وَالسُّوْٓءَاور برائی
- عَلٰي الْكٰفِرِيْنَکافروں پر ہے
پھر قیامت کے روز اللہ اُنہیں ذلیل و خوار کرے گا اور اُن سے کہے گا "بتاؤ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کے لیے تم (اہل حق سے) جھگڑے کیا کرتے تھے؟" جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے "آج رسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لیے"الَّذِیْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ ظَالِمِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١۪ فَاَلْقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَعْمَلُ مِنْ سُوْٓءٍ١ؕ بَلٰۤى اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿28﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- تَتَوَفّٰىهُمُروحیں قبض کرتے ہیں ان کی۔ فوت کرتے ہیں ان کو
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
- ظَالِمِيْٓ اَنْفُسِهِمْ ۠(اس حال میں کہ وہ) ظلم کرنے والے ہوتے ہیں اپنے نفسوں پر
- فَاَلْقَوُا السَّلَمَتو ڈال دیتے ہیں سپردگی۔ صلح
- مَا كُنَّا(کہتے ہیں) نہ تھے ہم
- نَعْمَلُہم کرتے
- مِنْ سُوْٓءٍ ۭکوئی برائی
- بَلٰٓىکیوں نہیں
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
- بِمَاساتھ اس کے جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
ہاں، اُنہی کافروں کے لیے جو اپنے نفس پر ظلم کرتے ہوئے جب ملائکہ کے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہیں تو (سرکشی چھوڑ کر) فوراً ڈگیں ڈال دیتے ہیں اور کہتے ہیں "ہم تو کوئی قصور نہیں کر رہے تھے" ملائکہ جواب دیتے ہیں "کر کیسے نہیں رہے تھے! اللہ تمہارے کرتوتوں سے خوب واقف ہےفَادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ فَلَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ﴿29﴾
- فَادْخُلُوْٓاپس داخل ہوجاؤ
- اَبْوَابَ جَهَنَّمَجہنم کے دروازوں میں
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَا ۭہمیشہ رہنے والے اس میں
- فَلَبِئْسَپس البتہ کتنا برا ہے
- مَثْوَىٹھکانہ
- الْمُتَكَبِّرِيْنَتکبر کرنے والوں کا
اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں گھس جاؤ وہیں تم کو ہمیشہ رہنا ہے" پس حقیقت یہ ہے کہ بڑا ہی برا ٹھکانہ ہے متکبروں کے لیےوَ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ اتَّقَوْا مَا ذَاۤ اَنْزَلَ رَبُّكُمْ١ؕ قَالُوْا خَیْرًا١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ١ؕ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِیْنَۙ﴿30﴾
- وَقِيْلَاور پوچھا جاتا ہے
- لِلَّذِيْنَ اتَّقَوْاان لوگوں کے لیے جنہوں نے تقوی کیا
- مَاذَآکیا کچھ
- اَنْزَلَاتارا
- رَبُّكُمْتمہارے رب نے
- قَالُوْاکہتے ہیں
- خَيْرًا ۭبہت اچھا
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- اَحْسَنُوْاجنہوں نے اچھا کیا
- فِيْ هٰذِهِ الدُّنْيَااس دنیا میں
- حَسَنَةٌ ۭبھلائی ہے
- وَلَدَارُ الْاٰخِرَةِاور البتہ گھر آخرت کا
- خَيْرٌ ۭبہتر ہے
- وَلَنِعْمَاور البتہ کتنا اچھا ہے
- دَارُگھر
- الْمُتَّقِيْنَمتقین کا
دوسری طرف جب خدا ترس لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو تمہارے رب کی طرف سے نازل ہوئی ہے، تو وہ جواب دیتے ہیں کہ "بہترین چیز اتری ہے" اِس طرح کے نیکوکار لوگوں کے لیے اِس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی ان کے حق میں بہتر ہے بڑا اچھا گھر ہے متقیوں کاجَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ لَهُمْ فِیْهَا مَا یَشَآءُوْنَ١ؕ كَذٰلِكَ یَجْزِی اللّٰهُ الْمُتَّقِیْنَۙ﴿31﴾
- جَنّٰتُ عَدْنٍباغات ہمیشہ کے
- يَّدْخُلُوْنَهَاوہ داخل ہوں گے ان میں
- تَجْرِيْبہتی ہوں گی
- مِنْسے
- تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُان کے نیچے نہریں
- لَهُمْان کے لیے
- فِيْهَااس میں ہوگا
- مَا يَشَآءُوْنَ ۭجو وہ چاہیں گے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَجْزِي اللّٰهُبدلہ دے گا اللہ
- الْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کو
دائمی قیام کی جنتیں، جن میں وہ داخل ہوں گے، نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی، اور سب کچھ وہاں عین اُن کی خواہش کے مطابق ہوگا یہ جزا دیتا ہے اللہ متقیوں کوالَّذِیْنَ تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ طَیِّبِیْنَ١ۙ یَقُوْلُوْنَ سَلٰمٌ عَلَیْكُمُ١ۙ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿32﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- تَتَوَفّٰىهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُفوت کرتے ہیں ان کو فرشتے
- طَيِّبِيْنَ ۙوہ پاک صاف ہوتے ہیں
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- سَلٰمٌ عَلَيْكُمُ ۙسلام ہے تم پر
- ادْخُلُوا الْجَنَّةَداخل ہوجاؤ جنت میں
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتھے تم عمل کرتے
اُن متقیوں کو جن کی روحیں پاکیزگی کی حالت میں جب ملائکہ قبض کرتے ہیں تو کہتے ہیں "سلام ہو تم پر، جاؤ جنت میں اپنے اعمال کے بدلے"هَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمُ الْمَلٰٓئِكَةُ اَوْ یَاْتِیَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿33﴾
- هَلْ يَنْظُرُوْنَنہیں وہ انتظار کر رہے
- اِلَّآ اَنْمگر یہ کہ
- تَاْتِيَهُمُآجائیں ان کے پاس
- الْمَلٰٓئِكَةُفرشتے
- اَوْ يَاْتِيَیا آجائے
- اَمْرُ رَبِّكَ ۭتیرے رب کا فیصلہ
- كَذٰلِكَاسی طرح
- فَعَلَکیا
- الَّذِيْنَان لوگوں نے
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭجو ان سے پہلے تھے
- وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُاور نہیں ظلم کیا تھا ان پر اللہ نے
- وَلٰكِنْلیکن
- كَانُوْٓاتھے وہ
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
اے محمدؐ، اب جو یہ لوگ انتظار کر رہے ہیں تو اِس کے سوا اب اور کیا باقی رہ گیا ہے کہ ملائکہ ہی آ پہنچیں، یا تیرے رب کا فیصلہ صادر ہو جائے؟ اِس طرح کی ڈھٹائی اِن سے پہلے بہت سے لوگ کر چکے ہیں پھر جو کچھ اُن کے ساتھ ہوا وہ اُن پر اللہ کا ظلم نہ تھا بلکہ اُن کا اپنا ظلم تھا جو اُنہوں نے خود اپنے اوپر کیافَاَصَابَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ع﴿34﴾
- فَاَصَابَهُمْتو پہنچیں ان کو
- سَيِّاٰتُبرائیاں
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے عمل کیے تھے
- وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لیا ان کو
- مَّا كَانُوْاجو تھے وہ
- بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَساتھ اس کے مذاق اڑاتے
اُن کے کرتوتوں کی خرابیاں آخر اُن کی دامنگیر ہو گئیں اور وہی چیز اُن پر مسلط ہو کر رہی جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھےوَ قَالَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا لَوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ نَّحْنُ وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمْنَا مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۚ فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿35﴾
- وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
- اَشْرَكُوْاجنہوں نے شرک کیا
- لَوْ شَآءَ اللّٰهُاگر چاہتا اللہ
- مَا عَبَدْنَانہ ہم عبادت کرتے
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ شَيْءٍکسی چیز کی
- نَّحْنُہم
- وَلَآ اٰبَآؤُنَااور نہ ہمارے باپ دادا
- وَلَا حَرَّمْنَااور نہ ہم حرام کرتے
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ شَيْءٍ ۭکسی چیز کو
- كَذٰلِكَاسی طرح
- فَعَلَ الَّذِيْنَکیا ان لوگوں نے
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۚجو ان سے پہلے تھے
- فَهَلْتو نہیں
- عَلَي الرُّسُلِاوپر رسولوں کے ہے
- اِلَّا الْبَلٰغُمگر پہنچانا
- الْمُبِيْنُکھلم کھلا
یہ مشرکین کہتے ہیں "اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اُس کے سوا کسی اور کی عبادت کرتے اور نہ اُس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھیراتے" ایسے ہی بہانے اِن سے پہلے کے لوگ بھی بناتے رہے ہیں تو کیا رسولوں پر صاف صاف بات پہنچا دینے کے سوا اور بھی کوئی ذمہ داری ہے؟وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُ١ؕ فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ﴿36﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- بَعَثْنَابھیجا ہم نے
- فِيْ كُلِّ اُمَّةٍہر امت میں
- رَّسُوْلًاایک رسول کو
- اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَکہ عبادت کرو اللہ کی
- وَاجْتَنِبُوااور بچو
- الطَّاغُوْتَ ۚطاغوت سے
- فَمِنْهُمْتو ان میں سے بعض (ایسے ہیں)
- مَّنْ هَدَى اللّٰهُجن کو ہدایت دی اللہ نے
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے بعض
- مَّنْجو
- حَقَّتْسچ ہوگئی
- عَلَيْهِ الضَّلٰلَةُ ۭاس پر گمراہی
- فَسِيْرُوْاپس چلو پھرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَانْظُرُوْاپھر دیکھو
- كَيْفَ كَانَکس طرح ہوا
- عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِيْنَانجام جھٹلانے والوں کا
ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیج دیا، اور اُس کے ذریعہ سے سب کو خبردار کر دیا کہ "اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت کی بندگی سے بچو" اس کے بعد ان میں سے کسی کو اللہ نے ہدایت بخشی اور کسی پر ضلالت مسلط ہو گئی پھر ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہو چکا ہےاِنْ تَحْرِصْ عَلٰى هُدٰىهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ یُّضِلُّ وَ مَا لَهُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ﴿37﴾
- اِنْاگر
- تَحْرِصْتم حریص ہو
- عَلٰي هُدٰىهُمْان کی ہدایت پر
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
- لَا يَهْدِيْنہیں ہدایت دیتا
- مَنْ يُّضِلُّجس کو وہ بھٹکا دیتا ہے
- وَمَا لَهُمْاور نہیں ان کے لیے
- مِّنْ نّٰصِرِيْنَکوئی مددگاروں میں سے
اے محمدؐ، تم چاہے اِن کی ہدایت کے لیے کتنے ہی حریص ہو، مگر اللہ جس کو بھٹکا دیتا ہے پھر اسے ہدایت نہیں دیا کرتا اور اس طرح کے لوگوں کی مدد کوئی نہیں کر سکتاوَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ لَا یَبْعَثُ اللّٰهُ مَنْ یَّمُوْتُ١ؕ بَلٰى وَعْدًا عَلَیْهِ حَقًّا وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَۙ﴿38﴾
- وَاَقْسَمُوْااور وہ قسمیں کھاتے ہیں
- بِاللّٰهِاللہ کی
- جَهْدَپکی
- اَيْمَانِهِمْ ۙقسمیں اپنی
- لَا يَبْعَثُ اللّٰهُنہیں اٹھائے گا اللہ (اسے)
- مَنْ يَّمُوْتُ ۭجو مرجاتا ہے
- بَلٰىکیوں نہیں
- وَعْدًاوعدہ ہے
- عَلَيْهِاس کے ذمہ
- حَقًّاسچا
- وَّلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
یہ لوگ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ "اللہ کسی مرنے والے کو پھر سے زندہ کر کے نہ اٹھائے گا" اٹھائے گا کیوں نہیں، یہ تو ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنا اس نے اپنے اوپر واجب کر لیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیںلِیُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْهِ وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰذِبِیْنَ﴿39﴾
- لِيُبَيِّنَتاکہ بیان کرے
- لَهُمُ الَّذِيْان کے لیے وہ چیز
- يَخْتَلِفُوْنَوہ اختلاف کرتے ہیں
- فِيْهِاس میں
- وَلِيَعْلَمَ الَّذِيْنَاور تاکہ جان لیں وہ لوگ
- كَفَرُوْٓاجنہوں نے کفر کیا
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاتھے وہ
- كٰذِبِيْنَجھوٹے
اور ایسا ہونا اس لیے ضروری ہے کہ اللہ اِن کے سامنے اُس حقیقت کو کھول دے جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں اور منکرین حق کو معلوم ہو جائے کہ وہ جھوٹے تھےاِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْءٍ اِذَاۤ اَرَدْنٰهُ اَنْ نَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ع﴿40﴾
- اِنَّمَابیشک
- قَوْلُنَاہماری بات
- لِشَيْءٍکسی چیز کے لیے
- اِذَآجب
- اَرَدْنٰهُارادہ کرتے ہیں ہم اس کا
- اَنْ نَّقُوْلَکہ ہم کہیں
- لَهٗاس کو
- كُنْہوجا
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتا ہے
(رہا اس کا امکان تو) ہمیں کسی چیز کو وجود میں لانے کے لیے اس سے زیادہ کچھ کرنا نہیں ہوتا کہ اسے حکم دیں "ہو جا" اور بس وہ ہو جاتی ہےوَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا فِی اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْا لَنُبَوِّئَنَّهُمْ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ لَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَۙ﴿41﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- هَاجَرُوْاجنہوں نے ہجرت کی
- فِي اللّٰهِاللہ کی راہ میں
- مِنْۢ بَعْدِبعد اس کے
- مَا ظُلِمُوْاجو وہ ظلم کیے گئے
- لَنُبَوِّئَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور ٹھکانہ دیں گے ان کو
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- حَسَنَةً ۭاچھا
- وَلَاَجْرُ الْاٰخِرَةِاور البتہ اجر آخرت کا
- اَكْبَرُ ۘسب سے بڑا ہے
- لَوْ كَانُوْاکاش وہ ہوتے
- يَعْلَمُوْنَوہ جانتے
جو لوگ ظلم سہنے کے بعد اللہ کی خاطر ہجرت کر گئے ہیں ان کو ہم دنیا ہی میں اچھا ٹھکانا دیں گے اور آخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے کاش جان لیں وہ مظلومالَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ﴿42﴾
- الَّذِيْنَ صَبَرُوْاوہ لوگ ہیں جنہوں نے صبر کیا
- وَعَلٰي رَبِّهِمْاور اپنے رب پر
- يَتَوَكَّلُوْنَوہ بھروسہ کرتے ہیں
جنہوں نے صبر کیا ہے اور جو اپنے رب کے بھروسے پر کام کر رہے ہیں (کہ کیسا اچھا انجام اُن کا منتظر ہے)وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ﴿43﴾
- وَمَآ اَرْسَلْنَااور نہیں بھیجا ہم نے
- مِنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- اِلَّا رِجَالًامگر مردوں کو
- نُّوْحِيْٓہم وحی کرتے ہیں
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- فَسْئَلُوْٓاپس پوچھ لو
- اَهْلَ الذِّكْرِاہل علم سے
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- لَا تَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
اے محمدؐ، ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسول بھیجے ہیں آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم لوگ خود نہیں جانتےبِالْبَیِّنٰتِ وَ الزُّبُرِ١ؕ وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ﴿44﴾
- بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن نشانیوں کے
- وَالزُّبُرِ ۭاور صحیفوں کے
- وَاَنْزَلْنَآاور اتارا ہم نے
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- الذِّكْرَذکر کو
- لِتُبَيِّنَتاکہ آپ بیان کریں
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- مَا نُزِّلَجو اتارا گیا ہے
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- وَلَعَلَّهُمْاور تاکہ وہ
- يَتَفَكَّرُوْنَوہ غور و فکر کریں
پچھلے رسولوں کو بھی ہم نے روشن نشانیاں اور کتابیں دے کر بھیجا تھا، اور اب یہ ذکر تم پر نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کے سامنے اُس تعلیم کی تشریح و توضیح کرتے جاؤ جو اُن کے لیے اتاری گئی ہے، اور تاکہ لوگ (خود بھی) غور و فکر کریںاَفَاَمِنَ الَّذِیْنَ مَكَرُوا السَّیِّاٰتِ اَنْ یَّخْسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الْاَرْضَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَۙ﴿45﴾
- اَفَاَمِنَ الَّذِيْنَکیا بےخوف ہوگئے وہ لوگ
- مَكَرُوا السَّيِّاٰتِجنہوں نے چالیں چلیں بری
- اَنْ يَّخْسِفَ اللّٰهُکہ دھنسا دے گا اللہ
- بِهِمُ الْاَرْضَان کو زمین میں
- اَوْ يَاْتِيَهُمُ الْعَذَابُیا آجائے گا ان کے پاس عذاب
- مِنْ حَيْثُجہاں سے
- لَا يَشْعُرُوْنَنہیں وہ شعور بھی (نہ) رکھتے ہوں گے
پھر کیا وہ لوگ جو (دعوت پیغمبر کی مخالفت میں) بدتر سے بدتر چالیں چل رہے ہیں اِس بات سے بالکل ہی بے خوف ہو گئے ہیں کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسا دے، یا ایسے گوشے میں ان پر عذاب لے آئے جدھر سے اس کے آنے کا ان کو وہم و گمان تک نہ ہواَوْ یَاْخُذَهُمْ فِیْ تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِیْنَۙ﴿46﴾
- اَوْ يَاْخُذَهُمْیا پکڑ لے گا ان کو
- فِيْ تَقَلُّبِهِمْان کے چلتے پھرتے
- فَمَا هُمْتو نہیں وہ
- بِمُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
یا اچانک چلتے پھرتے ان کو پکڑ لے، یا ایسی حالت میں انہیں پکڑے جبکہ انہیں خود آنے والی مصیبت کا کھٹکا لگا ہوا ہو اور وہ اس سے بچنے کی فکر میں چوکنے ہوں؟اَوْ یَاْخُذَهُمْ عَلٰى تَخَوُّفٍ١ؕ فَاِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ﴿47﴾
- اَوْ يَاْخُذَهُمْیا وہ پکڑ لے ان کو
- عَلٰي تَخَوُّفٍ ۭخوف کی حالت میں
- فَاِنَّتو بیشک
- رَبَّكُمْرب تمہارا
- لَرَءُوْفٌ رَّحِيْمٌالبتہ شفقت کرنے والا، مہربان ہے
وہ جو کچھ بھی کرنا چاہے یہ لوگ اس کو عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہےاَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآئِلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ﴿48﴾
- اَوَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا نہیں وہ دیکھتے
- اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُطرف اس کے جو پیدا کیا اللہ نے
- مِنْ شَيْءٍکسی بھی چیز کو
- يَّتَفَيَّؤُاگرتے ہیں
- ظِلٰلُهٗاس کے سائے
- عَنِ الْيَمِيْنِدائیں سے
- وَالشَّمَآئِلِاور بائیں سے
- سُجَّدًاسجدہ کرتے ہوئے
- لِّلّٰهِاللہ کے لیے
- وَهُمْ دٰخِرُوْنَاور وہ عاجزی کرنے والے ہیں
اور کیا یہ لوگ اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو بھی نہیں دیکھتے کہ اس کا سایہ کس طرح اللہ کے حضور سجدہ کرتے ہوئے دائیں اور بائیں گرتا ہے؟ سب کے سب اِس طرح اظہار عجز کر رہے ہیںوَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ﴿49﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے
- يَسْجُدُسجدہ کر رہے ہیں
- مَا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
- وَمَااور جو کچھ
- فِي الْاَرْضِزمین میں ہے
- مِنْ دَآبَّةٍکوئی جاندار۔ کوئی جانور
- وَّالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُوْنَاور وہ تکبر نہیں کرتے
زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ہیں سب اللہ کے آگے سر بسجود ہیں وہ ہرگز سرکشی نہیں کرتےیَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ۠۩۩ع﴿50﴾
- يَخَافُوْنَوہ ڈرتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنے رب سے
- مِّنْ فَوْقِهِمْجو ان کے اوپر ہے
- وَيَفْعَلُوْنَاور وہ کرتے ہیں
- مَا يُؤْمَرُوْنَجو وہ حکم دییے جاتے ہیں
اپنے رب سے جو اُن کے اوپر ہے، ڈرتے ہیں اور جو کچھ حکم دیا جاتا ہے اسی کے مطابق کام کرتے ہیںوَ قَالَ اللّٰهُ لَا تَتَّخِذُوْۤا اِلٰهَیْنِ اثْنَیْنِ١ۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَاِیَّایَ فَارْهَبُوْنِ﴿51﴾
- وَقَالَ اللّٰهُاور فرمایا اللہ تعالیٰ نے
- لَا تَتَّخِذُوْٓانہ تم بناؤ
- اِلٰهَيْنِدو الہ
- اثْنَيْنِ ۚدو
- اِنَّمَابیشک
- هُوَ اِلٰهٌوہ الہ ہے
- وَّاحِدٌ ۚایک
- فَاِيَّايَپس صرف مجھ سے ہی
- فَارْهَبُوْنِپس ڈرو مجھ سے
اللہ کا فرمان ہے کہ "دو خدا نہ بنا لو، خدا تو بس ایک ہی ہے، لہٰذا تم مجھی سے ڈرووَ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَهُ الدِّیْنُ وَاصِبًا١ؕ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَتَّقُوْنَ﴿52﴾
- وَلَهٗاور اس کے لیے ہے
- مَا فِي السَّمٰوٰتِجو کچھ آسمانوں میں ہے
- وَالْاَرْضِ وَلَهُ الدِّيْنُاور اسی کے لیے ہے اطاعت
- وَاصِبًا ۭدائمی
- اَفَغَيْرَ اللّٰهِکیا بھلا سوائے اللہ کے
- تَتَّقُوْنَتم ڈرتے ہو
اُسی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اور خالصاً اُسی کا دین (ساری کائنات میں) چل رہا ہے پھر کیا اللہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقویٰ کرو گے؟وَ مَا بِكُمْ مِّنْ نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَیْهِ تَجْئَرُوْنَۚ﴿53﴾
- وَمَااور جو بھی
- بِكُمْتمہارے پاس
- مِّنْ نِّعْمَةٍکوئی نعمت ہے
- فَمِنَ اللّٰهِپس اللہ کی طرف سے ہے
- ثُمَّ اِذَاپھر جب
- مَسَّكُمُ الضُّرُّپہنچتی ہے تم کو تکلیف
- فَاِلَيْهِ تَجْئَرُوْنَتو اسی کی طرف تم فریاد کرتے ہو۔ تم گڑگڑاتے ہو
تم کو جو نعمت بھی حاصل ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب کوئی سخت وقت تم پر آتا ہے تو تم لوگ خود اپنی فریادیں لے کر اُسی کی طرف دوڑتے ہوثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنْكُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْكُمْ بِرَبِّهِمْ یُشْرِكُوْنَۙ﴿54﴾
- ثُمَّ اِذَاپھر جب
- كَشَفَ الضُّرَّوہ ہٹا دیتا ہے تکلیف کو
- عَنْكُمْتم سے
- اِذَایکا یک
- فَرِيْقٌایک گروہ
- مِّنْكُمْتم میں سے
- بِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھ
- يُشْرِكُوْنَشرک کرنے لگتا ہے
مگر جب اللہ اس وقت کو ٹال دیتا ہے تو یکا یک تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ دوسروں کو (اس مہربانی کے شکریے میں) شریک کرنے لگتا ہےلِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ؕ فَتَمَتَّعُوْا١۫ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ﴿55﴾
- لِيَكْفُرُوْاتاکہ وہ ناشکری کریں
- بِمَآساتھ اس کے جو
- اٰتَيْنٰهُمْ ۭدیا ہم نے ان کو
- فَتَمَتَّعُوْا ۣپس فائدے اٹھا لو
- فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَپس عنقریب تم جان لو گے
تاکہ اللہ کے احسان کی ناشکری کرے اچھا، مزے کر لو، عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گاوَ یَجْعَلُوْنَ لِمَا لَا یَعْلَمُوْنَ نَصِیْبًا مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ١ؕ تَاللّٰهِ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَفْتَرُوْنَ﴿56﴾
- وَيَجْعَلُوْنَاور وہ مقرر کرتے ہیں۔ بناتے ہیں
- لِمَا لَا يَعْلَمُوْنَواسطے اس کے جو نہیں وہ جانتے
- نَصِيْبًاایک حصہ
- مِّمَّا رَزَقْنٰهُمْ ۭاس میں سے جو رزق دیا ہم نے ان کو
- تَاللّٰهِاللہ کی قسم
- لَتُسْئَلُنَّالبتہ تم ضرور سوال کیے جاؤ گے
- عَمَّااس کے بارے میں جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تَفْتَرُوْنَتم گھڑتے
یہ لوگ جن کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں اُن کے حصے ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے مقرر کرتے ہیں خدا کی قسم، ضرور تم سے پوچھا جائے گا کہ یہ جھوٹ تم نے کیسے گھڑ لیے تھے؟وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ الْبَنٰتِ سُبْحٰنَهٗ١ۙ وَ لَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ﴿57﴾
- وَيَجْعَلُوْنَاور وہ بناتے ہیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الْبَنٰتِبیٹیاں
- سُبْحٰنَهٗ ۙپاک ہے وہ
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- مَّاوہ ہے جو
- يَشْتَهُوْنَوہ خواہش رکھیں
یہ خدا کے لیے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں سبحان اللہ! اور اِن کے لیے وہ جو یہ خود چاہیں؟وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ﴿58﴾
- وَاِذَااور جب
- بُشِّرَخوشخبری دی جاتی ہے
- اَحَدُهُمْان میں سے ایک کو
- بِالْاُنْثٰىلڑکی کی
- ظَلَّ وَجْهُهٗہوجاتا ہے اس کا چہرہ
- مُسْوَدًّاسیاہ
- وَّهُوَ كَظِيْمٌاور وہ غم کے گھونٹ پیتا ہے
جب اِن میں سے کسی کو بیٹی کے پیدا ہونے کی خوش خبری دی جاتی ہے تو اُس کے چہرے پر کلونس چھا جاتی ہے اور وہ بس خون کا سا گھونٹ پی کر رہ جاتا ہےیَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْٓءِ مَا بُشِّرَ بِهٖ١ؕ اَیُمْسِكُهٗ عَلٰى هُوْنٍ اَمْ یَدُسُّهٗ فِی التُّرَابِ١ؕ اَلَا سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ﴿59﴾
- يَتَوَارٰىچھپتا ہے
- مِنَ الْقَوْمِقوم سے
- مِنْ سُوْٓءِبرائی سے
- مَا بُشِّرَ بِهٖ ۭجو وہ خوشخبری دیا گیا ساتھ اس کے
- اَيُمْسِكُهٗکیا لیے رکھے اس کو۔ پکڑے رکھے اس کو
- عَلٰي هُوْنٍذلت کے ساتھ
- اَمْ يَدُسُّهٗیا دبا دے اس کو
- فِي التُّرَابِ ۭمٹی میں
- اَلَا سَآءَخبردار کتنا برا ہے
- مَاجو
- يَحْكُمُوْنَوہ فیصلہ کر رہے ہیں
لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے کہ اِس بری خبر کے بعد کیا کسی کو منہ دکھائے سوچتا ہے کہ ذلت کے ساتھ بیٹی کو لیے رہے یا مٹی میں دبا دے؟ دیکھو کیسے برے حکم ہیں جو یہ خدا کے بارے میں لگاتے ہیںلِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِ١ۚ وَ لِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠ع﴿60﴾
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
- بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
- مَثَلُ السَّوْءِ ۚبری مثال ہے
- وَلِلّٰهِاور اللہ کے لیے
- الْمَثَلُ الْاَعْلٰى ۭمثال ہے اعلی
- وَهُوَ الْعَزِيْزُاور وہ زبردست
- الْحَكِيْمُحکمت والا ہے
بری صفات سے متصف کیے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے رہا اللہ، تو اُس کے لیے سب سے برتر صفات ہیں، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہےوَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَیْهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ﴿61﴾
- وَلَوْاور اگر
- يُؤَاخِذُ اللّٰهُپکڑ لے اللہ۔ مواخذہ کرے اللہ
- النَّاسَلوگوں کو۔ کا
- بِظُلْمِهِمْان کے ظلم کی وجہ سے
- مَّانہ
- تَرَكَچھوڑے
- عَلَيْهَااس پر
- مِنْ دَآبَّةٍکوئی جاندار۔ کوئی جانور
- وَّلٰكِنْلیکن
- يُّؤَخِّرُهُمْوہ مہلت دے رہا ہے ان کو
- اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ۚایک مقرر وقت تک
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَ اَجَلُهُمْآجائے گا ان کا وقت مقرر
- لَانہ
- يَسْتَاْخِرُوْنَتاخیر کرسکیں گے
- سَاعَةًایک گھڑی
- وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَاور نہ آگے بڑھ سکیں گے
اگر کہیں اللہ لوگوں کو اُن کی زیادتی پر فوراً ہی پکڑ لیا کر تا تو روئے زمین پر کسی متنفس کو نہ چھوڑتا لیکن وہ سب کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیتا ہے، پھر جب وہ وقت آ جاتا ہے تو اس سے کوئی ایک گھڑی بھر بھی آگے پیچھے نہیں ہو سکتاوَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰى١ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ﴿62﴾
- وَيَجْعَلُوْنَاور وہ مقرر کرتے ہیں
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- مَا يَكْرَهُوْنَوہ جو انہیں ناپسند ہے
- وَتَصِفُاور بیان کرتی ہیں
- اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَان کی زبانیں جھوٹ
- اَنَّبیشک
- لَهُمُ الْحُسْنٰى ۭان کے لیے بھلائی ہے
- لَا جَرَمَنہیں شک
- اَنَّ لَهُمُ النَّارَبیشک ان کے لیے آگ ہے
- وَاَنَّهُمْاور بیشک وہ
- مُّفْرَطُوْنَسب سے آگے پہنچائے جانے والے ہیں
آج یہ لوگ وہ چیزیں اللہ کے لیے تجویز کر رہے ہیں جو خود اپنے لیے اِنہیں ناپسند ہیں، اور جھوٹ کہتی ہیں اِن کی زبانیں کہ اِن کے لیے بھلا ہی بھلا ہے اِن کے لیے تو ایک ہی چیز ہے، اور وہ ہے دوزخ کی آگ ضرور یہ سب سے پہلے اُس میں پہنچائے جائیں گےتَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَزَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَهُوَ وَلِیُّهُمُ الْیَوْمَ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿63﴾
- تَاللّٰهِقسم ہے اللہ کی
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- اَرْسَلْنَآبھیجا ہم نے (رسولوں کو)
- اِلٰٓى اُمَمٍطرف کچھ قوموں کے
- مِّنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطٰنُتو خوبصورت بنادیا ان کے لیے شیطان نے
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال کو
- فَهُوَپس وہی
- وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَسرپرست ہے ان کا آج
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- عَذَابٌ اَلِيْمٌدردناک عذاب ہے
خدا کی قسم، اے محمدؐ، تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں (اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ) شیطان نے اُن کے برے کرتوت اُنہیں خوشنما بنا کر دکھائے (اور رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی) وہی شیطان آج اِن لوگوں کا بھی سرپرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیںوَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَیِّنَ لَهُمُ الَّذِی اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ۙ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿64﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَنْزَلْنَااتارا ہم نے
- عَلَيْكَ الْكِتٰبَآپ پر کتاب کو
- اِلَّا لِتُبَيِّنَمگر تاکہ آپ بیان کریں
- لَهُمُ الَّذِيان کے لیے وہ چیز
- اخْتَلَفُوْا فِيْهِ ۙانہوں نے اختلاف کیا جس میں
- وَهُدًىاور ہدایت
- وَّرَحْمَةًاور رحمت
- لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَاس قوم کے لیے جو ایمان رکھتی ہو
ہم نے یہ کتاب تم پر اس لیے نازل کی ہے کہ تم اُن اختلافات کی حقیقت اِن پر کھول دو جن میں یہ پڑے ہوئے ہیں یہ کتاب رہنمائی اور رحمت بن کر اتری ہے اُن لوگوں کے لیے جو اِسے مان لیںوَ اللّٰهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّسْمَعُوْنَ۠ع﴿65﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ نے
- اَنْزَلَاتارا
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- مَآءًپانی
- فَاَحْيَاپھر زندہ کردیا
- بِهِ الْاَرْضَساتھ اس کے زمین کو
- بَعْدَ مَوْتِهَا ۭاس کے مرنے کے بعد۔ اس کی موت کے بعد
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
- لِّقَوْمٍاس قوم کے لیے
- يَّسْمَعُوْنَجو سنتی ہو
(تم ہر برسات میں دیکھتے ہو کہ) اللہ نے آسمان سے پانی برسایا اور یکا یک مردہ پڑی ہوئی زمین میں اُس کی بدولت جان ڈال دی یقیناً اس میں ایک نشانی ہے سننے والوں کے لیےوَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً١ؕ نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهٖ مِنْۢ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ﴿66﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- لَكُمْتمہارے لیے
- فِي الْاَنْعَامِمویشی جانوروں میں
- لَعِبْرَةً ۭالبتہ ایک سبق ہے
- نُسْقِيْكُمْہم پلاتے ہیں تم کو
- مِّمَّا فِيْ بُطُوْنِهٖاس میں سے جو ان کے پیٹوں میں ہے
- مِنْۢ بَيْنِ فَرْثٍدرمیان گوبر کے
- وَّدَمٍاور خون کے
- لَّبَنًادودھ
- خَالِصًاخالص
- سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِيْنَخوش گوار پینے والوں کے لیے
اور تمہارے لیے مویشیوں میں بھی ایک سبق موجود ہے اُن کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں، یعنی خالص دودھ، جو پینے والوں کے لیے نہایت خو ش گوار ہےوَ مِنْ ثَمَرٰتِ النَّخِیْلِ وَ الْاَعْنَابِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْهُ سَكَرًا وَّ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ﴿67﴾
- وَمِنْ ثَمَرٰتِاور پھلوں میں سے
- النَّخِيْلِکھجور کے
- وَالْاَعْنَابِاور انگور سے
- تَتَّخِذُوْنَتم بنا لیتے ہو
- مِنْهُاس سے
- سَكَرًانشہ آور چیز
- وَّرِزْقًا حَسَنًا ۭاور اچھا رزق
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
- لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَاس قوم کے لیے جو عقل رکھتی ہو
(اسی طرح) کھجور کے درختوں اور انگور کی بیلوں سے بھی ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور پاک رزق بھی یقیناً اس میں ایک نشانی ہے عقل سے کام لینے والوں کے لیےوَ اَوْحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحْلِ اَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّ مِنَ الشَّجَرِ وَ مِمَّا یَعْرِشُوْنَۙ﴿68﴾
- وَاَوْحٰى رَبُّكَاور وحی کی تیرے رب نے
- اِلَى النَّحْلِشہد کی مکھی کی طرف
- اَنِ اتَّخِذِيْکہ بنا لے
- مِنَسے
- الْجِبَالِ بُيُوْتًاپہاڑوں میں سے گھر
- وَّمِنَ الشَّجَرِاور درخت میں سے
- وَمِمَّا يَعْرِشُوْنَاور اس میں سے جو وہ چڑھاتے ہیں
اور دیکھو، تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں میں، اور درختوں میں، اور ٹٹیوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میںثُمَّ كُلِیْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسْلُكِیْ سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا١ؕ یَخْرُجُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَكَّرُوْنَ﴿69﴾
- ثُمَّپھر
- كُلِيْکھا
- مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِہر قسم کے پھلوں میں سے
- فَاسْلُكِيْپھر چلتی رہ
- سُبُلَراستوں پر
- رَبِّكِاپنے رب کے
- ذُلُلًا ۭہموار۔ آسان
- يَخْرُجُنکلتا ہے
- مِنْۢ بُطُوْنِهَاان کے پیٹوں سے
- شَرَابٌشربت
- مُّخْتَلِفٌمختلف ہیں
- اَلْوَانُهٗرنگ اس کے
- فِيْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ ۭاس میں شفا ہے لوگوں کے لیے
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
- لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
- لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَاس قوم کے لیے جو غور و فکر کرتی ہو
اپنے چھتے بنا اور ہر طرح کے پھلوں کا رس چوس اور اپنے رب کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ اِس مکھی کے اندر سے رنگ برنگ کا ایک شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے یقیناً اس میں بھی ایک نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیںوَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ ثُمَّ یَتَوَفّٰىكُمْ١ۙ۫ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰۤى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَیْ لَا یَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَیْئًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ۠ع﴿70﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ نے
- خَلَقَكُمْپیدا کیا تم کو
- ثُمَّ يَتَوَفّٰىكُمْ ڐپھر وہ فوت کرتا ہے تم کو
- وَمِنْكُمْاور تم میں سے
- مَّنْ يُّرَدُّکوئی پھیرا جاتا ہے
- اِلٰٓى اَرْذَلِ الْعُمُرِحقیر تر عمر کی طرف
- لِكَيْ لَاتاکہ نہ
- يَعْلَمَجانے
- بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئًا ۭعلم کے بعد کچھ بھی
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- عَلِيْمٌعلم والا ہے
- قَدِيْرٌقدرت والا ہے
اور دیکھو، اللہ نے تم کو پیدا کیا، پھر وہ تم کو موت دیتا ہے، اور تم میں سے کوئی بد ترین عمر کو پہنچا دیا جاتا ہے تاکہ سب کچھ جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے حق یہ ہے کہ اللہ ہی علم میں بھی کامل ہے اور قدرت میں بھیوَ اللّٰهُ فَضَّلَ بَعْضَكُمْ عَلٰى بَعْضٍ فِی الرِّزْقِ١ۚ فَمَا الَّذِیْنَ فُضِّلُوْا بِرَآدِّیْ رِزْقِهِمْ عَلٰى مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَهُمْ فِیْهِ سَوَآءٌ١ؕ اَفَبِنِعْمَةِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ﴿71﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
- فَضَّلَاس نے فضیلت دی
- بَعْضَكُمْتم میں سے بعض کو
- عَلٰي بَعْضٍبعض پر
- فِي الرِّزْقِ ۚرزق میں
- فَمَا الَّذِيْنَتو نہیں وہ لوگ
- فُضِّلُوْاجو فضیلت دیئے گئے
- بِرَآدِّيْپھیرنے والے۔ لوٹانے والے
- رِزْقِهِمْاپنا رزق
- عَلٰي مَا مَلَكَتْاوپر ان کے جن کے مالک ہیں
- اَيْمَانُهُمْان کے دائیں ہاتھ
- فَهُمْتو وہ
- فِيْهِ سَوَآءٌ ۭاس میں برابر ہوں
- اَفَبِنِعْمَةِ اللّٰهِکیا بھلا اللہ کی نعمت کا
- يَجْحَدُوْنَوہ انکار کرتے ہیں
اور دیکھو، اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت عطا کی ہے پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ ایسے نہیں ہیں کہ اپنا رزق اپنے غلاموں کی طرف پھیر دیا کرتے ہوں تاکہ دونوں اس رزق میں برابر کے حصہ دار بن جائیں تو کیا اللہ ہی کا احسان ماننے سے اِن لوگوں کو انکار ہے؟وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ بَنِیْنَ وَ حَفَدَةً وَّ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوْنَ وَ بِنِعْمَتِ اللّٰهِ هُمْ یَكْفُرُوْنَۙ﴿72﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ
- جَعَلَ لَكُمْاس نے بنائیں تمہارے لیے
- مِّنْ اَنْفُسِكُمْتمہارے نفسوں سے
- اَزْوَاجًابیویاں
- وَّجَعَلَ لَكُمْاور بنائے تمہارے لیے
- مِّنْ اَزْوَاجِكُمْتمہاری بیویوں میں سے
- بَنِيْنَبیٹے
- وَحَفَدَةًاور پوتے
- وَّرَزَقَكُمْاور اس نے رزق دیا تم کو
- مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۭپاکیزہ چیزوں میں سے
- اَفَبِالْبَاطِلِکیا پھر ساتھ باطل کے
- يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان رکھتے ہیں
- وَبِنِعْمَةِ اللّٰهِاور اللہ کی نعمت کا
- هُمْ يَكْفُرُوْنَوہ انکار کرتے ہیں۔ وہ کفر کرتے ہیں
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے تمہاری ہم جنس بیویاں بنائیں اور اسی نے ان بیویوں سے تمہیں بیٹے پوتے عطا کیے اور اچھی اچھی چیزیں تمہیں کھانے کو دیں پھر کیا یہ لوگ (یہ سب کچھ دیکھتے اور جانتے ہوئے بھی) باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کے احسان کا انکار کرتے ہیںوَ یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ شَیْئًا وَّ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَۚ﴿73﴾
- وَيَعْبُدُوْنَاور وہ عبادت کرتے ہیں
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- مَا لَا يَمْلِكُاس کی جو نہیں مالک ہوتا
- لَهُمْان کے لیے
- رِزْقًارزق کا
- مِّنَ السَّمٰوٰتِآسمانوں سے
- وَالْاَرْضِاور زمین سے
- شَيْئًاکسی چیز کا
- وَّلَا يَسْتَطِيْعُوْنَاور نہ ہی وہ استطاعت رکھتے ہیں
اور اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پوجتے ہیں جن کے ہاتھ میں نہ آسمانوں سے انہیں کچھ بھی رزق دینا ہے نہ زمین سے اور نہ یہ کام وہ کر ہی سکتے ہیں؟فَلَا تَضْرِبُوْا لِلّٰهِ الْاَمْثَالَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴿74﴾
- فَلَاپس نہ
- تَضْرِبُوْاتم بیان کرو
- لِلّٰهِ الْاَمْثَالَ ۭاللہ کے لیے مثالیں
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يَعْلَمُجانتا ہے
- وَاَنْتُمْاور تم
- لَا تَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
پس اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو، اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتےضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْكًا لَّا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ مَنْ رَّزَقْنٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ یُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا١ؕ هَلْ یَسْتَوٗنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿75﴾
- ضَرَبَ اللّٰهُبیان کی اللہ نے
- مَثَلًاایک مثال
- عَبْدًاایک غلام
- مَّمْلُوْكًامملوک کی
- لَّا يَقْدِرُنہیں قدرت رکھتا
- عَلٰي شَيْءٍاوپر کسی چیز کے
- وَّمَنْاور اس کی جس کو
- رَّزَقْنٰهُرزق دیا ہم نے اس کو
- مِنَّااپنی طرف سے
- رِزْقًا حَسَنًااچھا رزق
- فَهُوَ يُنْفِقُتو وہ خرچ کرتا ہے
- مِنْهُاس میں سے
- سِرًّاپوشیدہ۔ چھپا
- وَّجَهْرًا ۭاور اعلانیہ۔ کھلے
- هَلْکیا
- يَسْتَوٗنَ ۭوہ برابر ہوسکتے ہیں
- اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ ۭسب تعریف اللہ کے لیے ہے
- بَلْ اَكْثَرُهُمْبلکہ اکثر ان میں سے
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
اللہ ایک مثال دیتا ہے ایک تو ہے غلام، جو دوسرے کا مملوک ہے اور خود کوئی اختیار نہیں رکھتا دوسرا شخص ایسا ہے جسے ہم نے اپنی طرف سے اچھا رزق عطا کیا ہے اور وہ اس میں سے کھلے اور چھپے خوب خرچ کرتا ہے بتاؤ، کیا یہ دونوں برابر ہیں؟ الحمدللہ، مگر اکثر لوگ (اس سیدھی بات کو) نہیں جانتےوَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠ع﴿76﴾
- وَضَرَبَ اللّٰهُاور بیان کی اللہ تعالیٰ نے
- مَثَلًاایک مثال
- رَّجُلَيْنِدو آدمیوں کی
- اَحَدُهُمَآان دونوں میں سے ایک
- اَبْكَمُگونگا ہے
- لَانہیں
- يَقْدِرُقدرت رکھتا
- عَلٰي شَيْءٍکسی چیز پر
- وَّهُوَ كَلٌّاور وہ بوجھ ہے
- عَلٰي مَوْلٰىهُ ۙاپنے آقا پر
- اَيْنَمَاجہاں کہیں
- يُوَجِّهْهُّوہ بھیجتا ہے اس کو
- لَا يَاْتِ بِخَيْرٍ ۭنہیں لاتا کوئی بھلائی
- هَلْکیا
- يَسْتَوِيْبرابر ہوسکتا ہے
- هُوَ ۙوہ
- وَمَنْاور وہ جو
- يَّاْمُرُحکم دیتا ہے
- بِالْعَدْلِ ۙانصاف کا
- وَهُوَاور وہ
- عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے راستے پر ہے
اللہ ایک اور مثال دیتا ہے دو آدمی ہیں ایک گونگا بہرا ہے، کوئی کام نہیں کر سکتا، اپنے آقا پر بوجھ بنا ہوا ہے، جدھر بھی وہ اسے بھیجے کوئی بھلا کام اُس سے بن نہ آئے دوسرا شخص ایسا ہے کہ انصاف کا حکم دیتا ہے اور خود راہ راست پر قائم ہے بتاؤ کیا یہ دونوں یکساں ہیں؟وَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَاۤ اَمْرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمْحِ الْبَصَرِ اَوْ هُوَ اَقْرَبُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿77﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
- غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭغیب آسمانوں کا اور زمین کا
- وَمَآ اَمْرُ السَّاعَةِاور نہیں معاملہ قیامت کا
- اِلَّامگر
- كَلَمْحِ الْبَصَرِمانند جھپکنے نگاہ کے
- اَوْ هُوَ اَقْرَبُ ۭیا وہ زیادہ قریب ہے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- قَدِيْرٌقدرت رکھتا ہے
اور زمین و آسمان کے پوشیدہ حقائق کا علم تو اللہ ہی کو ہے اور قیامت کے برپا ہونے کا معاملہ کچھ دیر نہ لے گا مگر بس اتنی کہ جس میں آدمی کی پلک جھپک جائے، بلکہ اس سے بھی کچھ کم حقیقت یہ ہے کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہےوَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا١ۙ وَّ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ۙ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿78﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
- اَخْرَجَكُمْاس نے نکالا تم کو
- مِّنْۢ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْتمہاری ماؤں کے پیٹوں سے
- لَانہیں
- تَعْلَمُوْنَ شَيْئًا ۙتم جانتے تھے کچھ بھی
- وَّجَعَلَاور اس نے بنائے
- لَكُمُ السَّمْعَتمہارے لیے کان
- وَالْاَبْصَارَاور آنکھیں
- وَالْاَفِْٕدَةَ ۙاور دل
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَشکر گزار بنو
اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اُس نے تمہیں کان دیے، آنکھیں دیں، اور سوچنے والے دل دیے، اس لیے کہ تم شکر گزار بنواَلَمْ یَرَوْا اِلَى الطَّیْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِیْ جَوِّ السَّمَآءِ١ؕ مَا یُمْسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿79﴾
- اَلَمْ يَرَوْاکیا انہوں نے دیکھا نہیں
- اِلَىطرف
- الطَّيْرِپرندوں کے
- مُسَخَّرٰتٍمسخر کیے گئے ہیں
- فِيْ جَوِّ السَّمَآءِ ۭآسمان کی فضا میں
- مَا يُمْسِكُهُنَّنہیں تھامے ہوئے ان کو
- اِلَّامگر
- اللّٰهُ ۭاللہ
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
- لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَایک قوم کے لیے جو ایمان لاتی ہو
کیا اِن لوگوں نے کبھی پرندوں کو نہیں دیکھا کہ فضائے آسمانی میں کسی طرح مسخر ہیں؟ اللہ کے سوا کس نے اِن کو تھام رکھا ہے؟ اِس میں بہت نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیںوَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْۢ بُیُوْتِكُمْ سَكَنًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِ بُیُوْتًا تَسْتَخِفُّوْنَهَا یَوْمَ ظَعْنِكُمْ وَ یَوْمَ اِقَامَتِكُمْ١ۙ وَ مِنْ اَصْوَافِهَا وَ اَوْبَارِهَا وَ اَشْعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ﴿80﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ نے
- جَعَلَ لَكُمْبنائے تمہارے لیے
- مِّنْۢ بُيُوْتِكُمْتمہارے گھروں سے
- سَكَنًاسکونت کی جگہ
- وَّجَعَلَ لَكُمْاور بنائے تمہارے لیے
- مِّنْ جُلُوْدِ الْاَنْعَامِمویشیوں کی کھالوں میں سے
- بُيُوْتًاگھر
- تَسْتَخِفُّوْنَهَاتم ہلکا پاتے ہو ان کو
- يَوْمَدن
- ظَعْنِكُمْاپنے سفر کے
- وَيَوْمَ اِقَامَتِكُمْ ۙاور اپنی اقامت کے دن
- وَمِنْ اَصْوَافِهَااور ان کی اون میں سے
- وَاَوْبَارِهَااور ان کی پشم میں سے
- وَاَشْعَارِهَآاور ان کے بالوں سے
- اَثَاثًاسامان
- وَّمَتَاعًااور فائدے کی چیزیں
- اِلٰى حِيْنٍایک وقت تک
اللہ نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو جائے سکون بنایا اس نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لیے ایسے مکان پیدا کیے جنہیں تم سفر اور قیام، دونوں حالتوں میں ہلکا پاتے ہو اُس نے جانوروں کے صوف اور اون اور بالوں سے تمہارے لیے پہننے اور برتنے کی بہت سی چیزیں پیدا کر دیں جو زندگی کی مدت مقررہ تک تمہارے کام آتی ہیںوَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَكْنَانًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمْ بَاْسَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تُسْلِمُوْنَ﴿81﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ نے
- جَعَلَبنائے
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّمَّااس میں سے جو
- خَلَقَاس نے پیدا کیے
- ظِلٰلًاسائے
- وَّجَعَلَاور بنائے
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنَ الْجِبَالِپہاڑوں میں سے
- اَكْنَانًاچھپنے کی جگہیں
- وَّجَعَلَ لَكُمْاور بنائے تمہارے لیے
- سَرَابِيْلَکرتے
- تَقِيْكُمُبچاتے ہیں تم کو
- الْحَرَّگرمی سے
- وَسَرَابِيْلَاور کرتے
- تَقِيْكُمْبچاتے ہیں تم کو
- بَاْسَكُمْ ۭتمہاری جنگ سے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُتِمُّوہ پورا کرتا ہے
- نِعْمَتَهٗاپنی نعمتکو
- عَلَيْكُمْتم پر
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُسْلِمُوْنَتم سپرد کردو۔ فرمانبردار بن جاؤ
اس نے اپنی پیدا کی ہوئی بہت سی چیزوں سے تمہارے لیے سائے کا انتظام کیا، پہاڑوں میں تمہارے لیے پناہ گاہیں بنائیں، اور تمہیں ایسی پوشاکیں بخشیں جو تمہیں گرمی سے بچاتی ہیں اور کچھ دوسری پوشاکیں جو آپس کی جنگ میں تمہاری حفاظت کرتی ہیں اس طرح وہ تم پر اپنی نعمتوں کی تکمیل کرتا ہے شاید کہ تم فرماں بردار بنوفَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿82﴾
- فَاِنْپھر اگر
- تَوَلَّوْاوہ منہ موڑ جائیں
- فَاِنَّمَاتو بیشک
- عَلَيْكَآپ پر
- الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُپہنچانا ہے صاف صاف
اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اے محمدؐ، تم پر صاف صاف پیغام حق پہنچا دینے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں ہےیَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وَ اَكْثَرُهُمُ الْكٰفِرُوْنَ۠ع﴿83﴾
- يَعْرِفُوْنَوہ پہچانتے ہیں
- نِعْمَتَنعمت کو
- اللّٰهِاللہ کی
- ثُمَّ يُنْكِرُوْنَهَاپھر وہ انکار کرتے ہیں اس کا
- وَاَكْثَرُهُمُاور اکثر ان میں سے
- الْكٰفِرُوْنَکافر ہیں۔ ناشکرے ہیں۔ انکار کرنے والے ہیں
یہ اللہ کے احسان کو پہچانتے ہیں، پھر اس کا انکار کرتے ہیں اور اِن میں بیش تر لوگ ایسے ہیں جو حق ماننے کے لیے تیار نہیں ہیںوَ یَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا ثُمَّ لَا یُؤْذَنُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ﴿84﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- نَبْعَثُہم اٹھائیں گے
- مِنْ كُلِّ اُمَّةٍہر امت میں سے
- شَهِيْدًاایک گواہ
- ثُمَّ لَا يُؤْذَنُپھر نہ اجازت دی جائے گی
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- وَلَا هُمْاور نہ وہ
- يُسْتَعْتَبُوْنَعذر قبول کیے جائیں گے
(اِنہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اُس روز کیا بنے گی) جبکہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے، پھر کافروں کو نہ حجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائیگا نہ ان سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گاوَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ﴿85﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَ الَّذِيْنَدیکھیں گے وہ لوگ
- ظَلَمُواجنہوں نے ظلم کیا
- الْعَذَابَعذاب کو
- فَلَا يُخَفَّفُتو نہ ہلکا کیا جائے گا
- عَنْهُمْان سے
- وَلَا هُمْ يُنْظَرُوْنَاور نہ وہ مہلت دیئے جائیں گے
ظالم لوگ جب ایک دفعہ عذاب دیکھ لیں گے تو اس کے بعد نہ اُن کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ انہیں ایک لمحہ بھر کی مہلت دی جائے گیوَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ١ۚ فَاَلْقَوْا اِلَیْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَۚ﴿86﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَ الَّذِيْنَدیکھیں وہ لوگ
- اَشْرَكُوْاجنہوں نے شرک کیا
- شُرَكَآءَهُمْاپنے شریکوں کو
- قَالُوْاکہیں گے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- هٰٓؤُلَآءِیہ وہ لوگ ہیں
- شُرَكَآؤُنَاجو ہمارے شریک ہیں
- الَّذِيْنَوہ جو
- كُنَّاتھے ہم
- نَدْعُوْاپکارتے
- مِنْ دُوْنِكَ ۚتیرے سوا
- فَاَلْقَوْاتو وہ ڈالیں گے
- اِلَيْهِمُان کی طرف
- الْقَوْلَبات کو
- اِنَّكُمْبیشک تم
- لَكٰذِبُوْنَالبتہ جھوٹے ہو
اور جب وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں شرک کیا تھا اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے "اے پروردگار، یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے" اس پر اُن کے وہ معبود انہیں صاف جواب دیں گے کہ "تم جھوٹے ہو"وَ اَلْقَوْا اِلَى اللّٰهِ یَوْمَئِذِ اِ۟لسَّلَمَ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿87﴾
- وَاَلْقَوْااور وہ ڈالیں گے
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- يَوْمَئِذِۨ السَّلَمَاس دن صلح
- وَضَلَّ عَنْهُمْاور گم ہوجائیں گے ان سے
- مَّا كَانُوْاجو تھے وہ
- يَفْتَرُوْنَگھڑتے
اُس وقت یہ سب اللہ کے آگے جھک جائیں گے اور ان کی وہ ساری افترا پردازیاں رفو چکر ہو جائیں گی جو یہ دنیا میں کرتے رہے تھےاَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ زِدْنٰهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوْا یُفْسِدُوْنَ﴿88﴾
- اَلَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
- وَصَدُّوْااور روکا
- عَنْ سَبِيْلِراستے سے
- اللّٰهِاللہ کے
- زِدْنٰهُمْزیادہ دیں گے ہم انہیں
- عَذَابًاعذاب
- فَوْقَ الْعَذَابِاوپر عذاب کے
- بِمَا كَانُوْابوجہ اس کے جو تھے وہ
- يُفْسِدُوْنَوہ فساد کرتے
جن لوگوں نے خود کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے اُس فساد کے بدلے جو وہ دنیا میں برپا کرتے رہےوَ یَوْمَ نَبْعَثُ فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا عَلَیْهِمْ مِّنْ اَنْفُسِهِمْ وَجِئْنَا بِكَ شَهِیْدًا عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ١ؕ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْكِتٰبَ تِبْیَانًا لِّكُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ۠ع﴿89﴾
- وَيَوْمَ نَبْعَثُاور جس دن ہم اٹھائیں گے
- فِيْ كُلِّ اُمَّةٍہر امت میں
- شَهِيْدًاایک گواہ
- عَلَيْهِمْان پر
- مِّنْ اَنْفُسِهِمْان کے نفسوں میں سے
- وَجِئْنَا بِكَاور ہم لائیں گے آپ کو
- شَهِيْدًاگواہ
- عَلٰيپر
- هٰٓؤُلَآءِ ۭان لوگوں (پر)
- وَنَزَّلْنَااور نازل کی ہم نے
- عَلَيْكَ الْكِتٰبَآپ پر کتاب
- تِبْيَانًاکھول کر بیان کرنے والی
- لِّكُلِّواسطے ہر
- شَيْءٍچیز کے
- وَّهُدًىاور ہدایت
- وَّرَحْمَةًاور رحمت
- وَّبُشْرٰى لِلْمُسْلِمِيْنَاور خوشخبری مسلمانوں کے لیے
(اے محمدؐ، اِنہیں اُس دن سے خبردار کر دو) جب کہ ہم ہر امت میں خود اُسی کے اندر سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے جو اُس کے مقابلے میں شہادت دے گا، اور اِن لوگوں کے مقابلے میں شہادت دینے کے لیے ہم تمہیں لائیں گے اور (یہ اسی شہادت کی تیاری ہے کہ) ہم نے یہ کتاب تم پر نازل کر دی ہے جو ہر چیز کی صاف صاف وضاحت کرنے والی ہے اور ہدایت و رحمت اور بشارت ہے اُن لوگوں کے لیے جنہوں نے سر تسلیم خم کر دیا ہےاِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُ بِالْعَدْلِ وَ الْاِحْسَانِ وَ اِیْتَآئِ ذِی الْقُرْبٰى وَ یَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِ وَ الْبَغْیِ١ۚ یَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿90﴾
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يَاْمُرُ بالْعَدْلِحکم دیتا ہے انصاف کا۔ عدل کا
- وَالْاِحْسَانِاور احسان کا
- وَاِيْتَآيئِاور دینے کا
- ذِيوالے
- الْقُرْبٰىقرابت (رشتہ داروں کو)
- وَيَنْهٰىاور روکتا ہے۔ منع کرتا ہے
- عَنِ الْفَحْشَآءِبےحیائی سے
- وَالْمُنْكَرِاور برائی سے
- وَالْبَغْيِ ۚاور زیادتی سے
- يَعِظُكُمْوہ نصیحت کرتا ہے تم کو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑو
اللہ عدل اور احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی و بے حیائی اور ظلم و زیادتی سے منع کرتا ہے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق لووَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ وَ لَا تَنْقُضُوا الْاَیْمَانَ بَعْدَ تَوْكِیْدِهَا وَ قَدْ جَعَلْتُمُ اللّٰهَ عَلَیْكُمْ كَفِیْلًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿91﴾
- وَاَوْفُوْااور پورا کرو
- بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کے عہد کو
- اِذَاجب
- عٰهَدْتُّمْعہد کرو تم
- وَلَا تَنْقُضُوا الْاَيْمَانَاور نہ تم توڑو قسموں کو
- بَعْدَ تَوْكِيْدِهَاان کو پکا کرنے کے بعد
- وَحالانکہ
- قَدْتحقیق
- جَعَلْتُمُ اللّٰهَبنا لیا تم نے اللہ کو
- عَلَيْكُمْاپنے اوپر
- كَفِيْلًا ۭضامن۔ ذمہ دار
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَاجو
- تَفْعَلُوْنَتم کرتے ہو
اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم نے اس سے کوئی عہد باندھا ہو، اور اپنی قسمیں پختہ کرنے کے بعد توڑ نہ ڈالو جبکہ تم اللہ کو اپنے اوپر گواہ بنا چکے ہو اللہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہےوَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّتِیْ نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ اَنْكَاثًا١ؕ تَتَّخِذُوْنَ اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ اَنْ تَكُوْنَ اُمَّةٌ هِیَ اَرْبٰى مِنْ اُمَّةٍ١ؕ اِنَّمَا یَبْلُوْكُمُ اللّٰهُ بِهٖ١ؕ وَ لَیُبَیِّنَنَّ لَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ مَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ﴿92﴾
- وَلَا تَكُوْنُوْااور نہ تم ہوجاؤ
- كَالَّتِيْاس عورت کی طرح
- نَقَضَتْجس نے توڑ ڈالا
- غَزْلَهَااپنا سوت
- مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍپکا کرنے کے بعد۔ مضبوطی کے بعد
- اَنْكَاثًا ۭٹکڑے ٹکڑے کرنا۔ ریزہ ریزہ کرنا
- تَتَّخِذُوْنَتم بنا لیتے ہو
- اَيْمَانَكُمْاپنی قسموں کو
- دَخَلًۢابہانہ
- بَيْنَكُمْآپس میں
- اَنْ تَكُوْنَکہ ہو
- اُمَّةٌایک گروہ۔ ایک امت
- هِىَ اَرْبٰىوہ بڑھی ہوئی۔ زیادہ فائدہ والی
- مِنْ اُمَّةٍ ۭدوسرے گروہ سے
- اِنَّمَابیشک
- يَبْلُوْكُمُ اللّٰهُآزماتا ہے تم کو اللہ
- بِهٖ ۭساتھ اس کے
- وَلَيُبَيِّنَنَّاور البتہ ضرور بیان کرے گا
- لَكُمْتمہارے لیے
- يَوْمَدن
- الْقِيٰمَةِقیامت کے
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- فِيْهِاس میں
- تَخْتَلِفُوْنَتم اختلاف کرتے
تمہاری حالت اُس عورت کی سی نہ ہو جائے جس نے آپ ہی محنت سے سوت کاتا اور پھر آپ ہی اسے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا تم اپنی قسموں کو آپس کے معاملات میں مکر و فریب کا ہتھیار بناتے ہو تاکہ ایک قوم دوسری قوم سے بڑھ کر فائدے حاصل کرے حالاں کہ اللہ اس عہد و پیمان کے ذریعہ سے تم کو آزمائش میں ڈالتا ہے، اور ضرور وہ قیامت کے روز تمہارے تمام اختلافات کی حقیقت تم پر کھول دے گاوَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ یُّضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ لَتُسْئَلُنَّ عَمَّا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿93﴾
- وَلَوْ شَآءَ اللّٰهُاور اگر چاہتا اللہ
- لَجَعَلَكُمْالبتہ بنا دیتا تم کو
- اُمَّةً وَّاحِدَةًایک امت
- وَّلٰكِنْلیکن
- يُّضِلُّوہ گمراہ کرتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
- وَيَهْدِيْاور ہدایت دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کو چاہتا ہے
- وَلَتُسْئَلُنَّاور البتہ تم ضرور سوال کیے جاؤ گے
- عَمَّا كُنْتُمْاس چیز کے بارے میں جو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
اگر اللہ کی مشیت یہ ہوتی (کہ تم میں کوئی اختلاف نہ ہو) تو وہ تم سب کو ایک ہی امت بنا دیتا، مگر وہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈالتا ہے اور جسے چاہتا ہے راہ راست دکھا دیتا ہے، اور ضرور تم سے تمہارے اعمال کی باز پرس ہو کر رہے گیوَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوْتِهَا وَ تَذُوْقُوا السُّوْٓءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَكُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿94﴾
- وَلَااور نہ
- تَتَّخِذُوْٓاتم بناؤ
- اَيْمَانَكُمْاپنی قسموں کو
- دَخَلًۢابہانہ۔ دخل دینے والے
- بَيْنَكُمْآپس میں
- فَتَزِلَّورنہ پھسل جائے گا
- قَدَمٌۢقدم
- بَعْدَ ثُبُوْتِهَابعد اس کے جم جانے کے
- وَتَذُوْقُوا السُّوْٓءَاور تم چکھو گے برا نتیجہ
- بِمَا صَدَدْتُّمْبوجہ اس کے جو روکا تم نے
- عَنْسے
- سَبِيْلِ اللّٰهِ ۚاللہ کے راستے (سے)
- وَلَكُمْاور تمہارے لیے
- عَذَابٌ عَظِيْمٌعذاب ہے بڑا
(اور اے مسلمانو،) تم اپنی قسموں کو آپس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کا ذریعہ نہ بنا لینا، کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی قدم جمنے کے بعد اکھڑ جائے اور تم اِس جرم کی پاداش میں کہ تم نے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا، برا نتیجہ دیکھو اور سخت سزا بھگتووَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿95﴾
- وَلَا تَشْتَرُوْااور نہ تم بیچو
- بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کے عہد کو
- ثَمَنًا قَلِيْلًا ۭتھوڑی قیمت کے عوض
- اِنَّمَابیشک جو
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس ہے
- هُوَ خَيْرٌوہ بہتر ہے
- لَّكُمْتمہارے لیے
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- تَعْلَمُوْنَتم جانتے
اللہ کے عہد کو تھوڑے سے فائدے کے بدلے نہ بیچ ڈالو، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانومَا عِنْدَكُمْ یَنْفَدُ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ بَاقٍ١ؕ وَ لَنَجْزِیَنَّ الَّذِیْنَ صَبَرُوْۤا اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿96﴾
- مَا عِنْدَكُمْجو تمہارے پاس ہے
- يَنْفَدُختم ہوجائے گا
- وَمَااور جو
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس ہے
- بَاقٍ ۭباقی رہنے والا ہے
- وَلَنَجْزِيَنَّاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے
- الَّذِيْنَ صَبَرُوْٓاان لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا
- اَجْرَهُمْان کا اجر
- بِاَحْسَنِبہترین
- مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَجو تھے وہ عمل کرتے
جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے، اور ہم ضرور صبر سے کام لینے والوں کو اُن کے اجر اُن کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گےمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةً١ۚ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَجْرَهُمْ بِاَحْسَنِ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿97﴾
- مَنْ عَمِلَجس نے عمل کیا
- صَالِحًااچھا
- مِّنْ ذَكَرٍخواہ کوئی مرد ہو
- اَوْ اُنْثٰىیا عورت ہو
- وَهُوَاور وہ
- مُؤْمِنٌمومن ہو
- فَلَنُحْيِيَنَّهٗپس البتہ ہم ضرور زندگی دیں گے اس کو
- حَيٰوةً طَيِّبَةً ۚپاکیزہ زندگی
- وَلَنَجْزِيَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
- اَجْرَهُمْاجر ان کا
- بِاَحْسَنِبہترین طور پر۔ ساتھ بہترین کے
- مَا كَانُوْاجو تھے وہ
- يَعْمَلُوْنَعمل کرتے
جو شخص بھی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشر طیکہ ہو وہ مومن، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گےفَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ﴿98﴾
- فَاِذَاپھر جب
- قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَپڑھو تم قرآن کو
- فَاسْتَعِذْتو پناہ مانگو
- بِاللّٰهِاللہ کی
- مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِشیطان مردود سے
پھر جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان رجیم سے خدا کی پناہ مانگ لیا کرواِنَّهٗ لَیْسَ لَهٗ سُلْطٰنٌ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ﴿99﴾
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَيْسَ لَهٗنہیں اس کے لیے
- سُلْطٰنٌکوئی زور
- عَلَي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں پر جو ایمان لائے
- وَعَلٰي رَبِّهِمْاور اپنے رب پر
- يَتَوَكَّلُوْنَوہ توکل کرتے ہیں
اُسے اُن لوگوں پر تسلط حاصل نہیں ہوتا جو ایمان لاتے اور اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیںاِنَّمَا سُلْطٰنُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَهٗ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِهٖ مُشْرِكُوْنَ۠ع﴿100﴾
- اِنَّمَابیشک
- سُلْطٰنُهٗاس کا زور
- عَلَي الَّذِيْنَان لوگوں پر ہے
- يَتَوَلَّوْنَهٗجو دوستی کرتے ہیں اس سے
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- هُمْوہ
- بِهٖ مُشْرِكُوْنَساتھ اس کے شرک کرنے والے ہیں
اس کا زور تو انہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو اپنا سرپرست بناتے اور اس کے بہکانے سے شرک کرتے ہیںوَ اِذَا بَدَّلْنَاۤ اٰیَةً مَّكَانَ اٰیَةٍ١ۙ وَّ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُنَزِّلُ قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُفْتَرٍ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿101﴾
- وَاِذَااور جب
- بَدَّلْنَآبدل دیتے ہیں ہم
- اٰيَةًایک آیت کو
- مَّكَانَ اٰيَةٍ ۙدوسری آیت کی جگہ پر
- وَّاللّٰهُاور اللہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَا يُنَزِّلُساتھ اس کے جو وہ اتارتا ہے
- قَالُوْٓاوہ کہتے ہیں
- اِنَّمَآبیشک
- اَنْتَ مُفْتَرٍ ۭتو گھڑنے والا ہے
- بَلْ اَكْثَرُهُمْبلکہ اکثر ان میں سے
- لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
جب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت نازل کرتے ہیں اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازل کرے تو یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم یہ قرآن خو د گھڑ تے ہو اصل بات یہ ہے کہ اِن میں سے اکثر لوگ حقیقت سے ناواقف ہیںقُلْ نَزَّلَهٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِیُثَبِّتَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُسْلِمِیْنَ﴿102﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- نَزَّلَهٗنازل کیا ہے اس کو
- رُوْحُروح
- الْقُدُسِپاک نے
- مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- لِيُثَبِّتَتاکہ پکا کردے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کو جو ایمان لائے
- وَهُدًىاور ہدایت ہے
- وَّبُشْرٰىاور خوشخبری
- لِلْمُسْلِمِيْنَمسلمانوں کے لیے
اِن سے کہو کہ اِسے تو روح القدس نے ٹھیک ٹھیک میرے رب کی طرف سے بتدریج نازل کیا ہے تاکہ ایمان لانے والوں کے ایمان کو پختہ کرے اور فرماں برداروں کو زندگی کے معاملات میں سیدھی راہ بتائے اور اُنہیں فلاح و سعادت کی خوش خبری دےوَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌ١ؕ لِسَانُ الَّذِیْ یُلْحِدُوْنَ اِلَیْهِ اَعْجَمِیٌّ وَّ هٰذَا لِسَانٌ عَرَبِیٌّ مُّبِیْنٌ﴿103﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- نَعْلَمُہم جانتے ہیں
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- اِنَّمَابیشک
- يُعَلِّمُهٗسکھاتا ہے اس کو
- بَشَرٌ ۭایک انسان
- لِسَانُ الَّذِيْزبان اس شخص کی
- يُلْحِدُوْنَوہ غلط اشارہ کرتے ہیں
- اِلَيْهِاس کی طرف
- اَعْجَمِيٌّعجمی ہے
- وَّھٰذَااور یہ
- لِسَانٌزبان ہے
- عَرَبِيٌّعربی
- مُّبِيْنٌمبین کی۔ صاف عربی کی
ہمیں معلوم ہے یہ لوگ تمہارے متعلق کہتے ہیں کہ اس شخص کو ایک آدمی سکھاتا پڑھاتا ہے حالانکہ ان کا اشارہ جس آدمی کی طرف ہے اس کی زبان عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہےاِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۙ لَا یَهْدِیْهِمُ اللّٰهُ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿104﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ۙاللہ کی آیات کے ساتھ
- لَا يَهْدِيْهِمُ اللّٰهُنہیں ہدایت دے گا ان کو اللہ
- وَلَهُمْاور ان کے لیے ہے
- عَذَابٌ اَلِيْمٌدردناک عذاب
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ اللہ کی آیات کو نہیں مانتے اللہ کبھی ان کو صحیح بات تک پہنچنے کی توفیق نہیں دیتا اور ایسے لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہےاِنَّمَا یَفْتَرِی الْكَذِبَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ﴿105﴾
- اِنَّمَابیشک
- يَفْتَرِيگھڑ لیتے ہیں
- الْكَذِبَجھوٹ کو
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ۚساتھ اللہ کی آیات کے
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- هُمُ الْكٰذِبُوْنَوہ جھوٹے ہیں
(جھوٹی باتیں نیا نہیں گھڑ تا بلکہ) جھوٹ وہ لوگ گھڑ رہے ہیں، جو اللہ کی آیات کو نہیں مانتے، وہی حقیقت میں جھوٹے ہیںمَنْ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِهٖۤ اِلَّا مَنْ اُكْرِهَ وَ قَلْبُهٗ مُطْمَئِنٌّۢ بِالْاِیْمَانِ وَ لٰكِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْكُفْرِ صَدْرًا فَعَلَیْهِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿106﴾
- مَنْجس نے
- كَفَرَکفر کیا
- بِاللّٰهِاللہ کا
- مِنْۢ بَعْدِ اِيْمَانِهٖٓاپنے ایمان کے بعد
- اِلَّا مَنْسوائے اس کے جو
- اُكْرِهَمجبور کیا گیا
- وَقَلْبُهٗاور دل اس کا
- مُطْمَئِنٌّۢمطمئن ہو
- بِالْاِيْمَانِایمان پر
- وَلٰكِنْلیکن
- مَّنْجو
- شَرَحَکھول دے
- بِالْكُفْرِکفر کے ساتھ
- صَدْرًاسینے کو
- فَعَلَيْهِمْتو ان پر
- غَضَبٌغضب ہے
- مِّنَ اللّٰهِ ۚاللہ کی طرف سے
- وَلَهُمْاور ان کے لیے ہے
- عَذَابٌ عَظِيْمٌعذاب بڑا
جو شخص ایمان لانے کے بعد کفر کرے (وہ اگر) مجبور کیا گیا ہو اور دل اس کا ایمان پر مطمئن ہو (تب تو خیر) مگر جس نے دل کی رضا مندی سے کفر کو قبول کر لیا اس پر اللہ کا غضب ہے اور ایسے سب لوگوں کے لیے بڑا عذاب ہےذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا عَلَى الْاٰخِرَةِ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ﴿107﴾
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّهُمُبوجہ اس کے کہ بیشک وہ
- اسْتَحَبُّواانہوں نے ترجیں دی
- الْحَيٰوةَزندگی کو
- الدُّنْيَاجو دنیا کی ہے
- عَلَي الْاٰخِرَةِ ۙآخرت پر
- وَاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
- لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
- الْقَوْمَقوم کو
- الْكٰفِرِيْنَجو کافر ہیں
یہ اس لیے کہ اُنہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ اُن لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اُس کی نعمت کا کفران کریںاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ وَ سَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ۚ وَ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ﴿108﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- طَبَعَ اللّٰهُمہر لگا دی اللہ نے
- عَلٰياوپر
- قُلُوْبِهِمْان کے دلوں کے
- وَسَمْعِهِمْاور ان کے کانوں کے
- وَاَبْصَارِهِمْ ۚاور ان کی آنکھوں کے
- وَاُولٰٓئِكَاور یہی لوگ
- هُمُوہ
- الْغٰفِلُوْنَجو غافل ہیں
یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں اور کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے یہ غفلت میں ڈوب چکے ہیںلَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿109﴾
- لَا جَرَمَنہیں کوئی شک
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- هُمُوہی ہیں
- الْخٰسِرُوْنَجو خسارہ پانے والے ہیں
ضرور ہے کہ آخرت میں یہی خسارے میں رہیںثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ هَاجَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰهَدُوْا وَ صَبَرُوْۤا١ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿110﴾
- ثُمَّپھر
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- هَاجَرُوْاجنہوں نے ہجرت کی
- مِنْۢسے
- بَعْدِبعد
- مَا فُتِنُوْا(اس کے بعد) کہ وہ آزمائش میں ڈالے گئے
- ثُمَّ جٰهَدُوْاپھر انہوں نے جہاد کیا
- وَصَبَرُوْٓا ۙاور صبر کیا
- اِنَّ رَبَّكَبیشک تیرا رب
- مِنْۢسے
- بَعْدِهَااس کے بعد
- لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌالبتہ غفور، رحیم ہے
بخلاف اس کے جن لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب (ایمان لانے کی وجہ سے) وہ ستائے گئے تو اُنہوں نے گھر بار چھوڑ دیے، ہجرت کی، راہ خدا میں سختیاں جھیلیں اور صبرسے کام لیا، اُن کے لیے یقیناً تیرا رب غفور و رحیم ہےیَوْمَ تَاْتِیْ كُلُّ نَفْسٍ تُجَادِلُ عَنْ نَّفْسِهَا وَ تُوَفّٰى كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿111﴾
- يَوْمَجس دن
- تَاْتِيْآئے گا
- كُلُّہر
- نَفْسٍشخص
- تُجَادِلُجھگڑے گا
- عَنْ نَّفْسِهَااپنے نفس کے بارے میں
- وَتُوَفّٰىاور پورا پورا دیا جائے گا
- كُلُّ نَفْسٍہر شخص کو
- مَّا عَمِلَتْجو اس نے عمل کیا
- وَهُمْاور وہ
- لَا يُظْلَمُوْنَظلم نہ کیے جائیں گے
(اِن سب کا فیصلہ اُس دن ہوگا) جب کہ ہر متنفس اپنے ہی بچاؤ کی فکر میں لگا ہوا ہوگا اور ہر ایک کو اس کے کیے کا بدلہ پورا پورا دیا جائے گا اور کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ ہونے پائے گاوَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا قَرْیَةً كَانَتْ اٰمِنَةً مُّطْمَئِنَّةً یَّاْتِیْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَ الْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ﴿112﴾
- وَضَرَبَ اللّٰهُاور بیان کی اللہ نے
- مَثَلًاایک مثال
- قَرْيَةًایک بستی کی
- كَانَتْوہ تھی
- اٰمِنَةًامن والی۔ محفوظ
- مُّطْمَئِنَّةًمطمئن
- يَّاْتِيْهَاآتھا تھا اس کے پاس
- رِزْقُهَااس کا رزق
- رَغَدًابافراغت
- مِّنْ كُلِّ مَكَانٍہر جگہ سے
- فَكَفَرَتْتو اس نے ناشکری کی
- بِاَنْعُمِساتھ نعمتوں کے
- اللّٰهِاللہ کی
- فَاَذَاقَهَا اللّٰهُتو چکھایا اس کو اللہ نے
- لِبَاسَ الْجُوْعِلباس بھوک کا
- وَالْخَوْفِاور خوف کا
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْا يَصْنَعُوْنَتھے وہ کیا کرتے
اللہ ایک بستی کی مثال دیتا ہے وہ امن و اطمینان کی زندگی بسر کر رہی تھی اور ہر طرف سے اس کو بفراغت رزق پہنچ رہا تھا کہ اُس نے اللہ کی نعمتوں کا کفران شروع کر دیا تب اللہ نے اس کے باشندوں کو اُن کے کرتوتوں کا یہ مزا چکھایا کہ بھوک اور خوف کی مصیبتیں ان پر چھا گئیںوَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ﴿113﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- جَآءَهُمْآیا ان کے پاس
- رَسُوْلٌایک رسول
- مِّنْهُمْان میں سے
- فَكَذَّبُوْهُتو انہوں نے جھٹلا دیا اس کو
- فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُتو پکڑ لیا ان کو عذاب نے
- وَهُمْ ظٰلِمُوْنَاور وہ ظالم تھے
اُن کے پاس ان کی اپنی قوم میں سے ایک رسول آیا مگر اُنہوں نے اس کو جھٹلا دیا آخر کار عذاب نے اُن کو آ لیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھےفَكُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اشْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ﴿114﴾
- فَكُلُوْاپس کھاؤ
- مِمَّااس میں سے جو
- رَزَقَكُمُ اللّٰهُرزق دیا تم کو اللہ نے
- حَلٰلًاحلال
- طَيِّبًا ۠پاک (بنا کر)
- وَّاشْكُرُوْااور شکر کرو
- نِعْمَتَ اللّٰهِاللہ کی نعمت کا
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- اِيَّاهُصرف اس کی
- تَعْبُدُوْنَتم عبادت کرتے
پس اے لوگو، اللہ نے جو کچھ حلال اور پاک رزق تم کو بخشا ہے اُسے کھاؤ اور اللہ کے احسان کا شکر ادا کرو اگر تم واقعی اُسی کی بندگی کرنے والے ہواِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةَ وَ الدَّمَ وَ لَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ١ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿115﴾
- اِنَّمَابیشک
- حَرَّمَاس نے حرام کیا
- عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَتم پر مردار
- وَالدَّمَاور خون
- وَلَحْمَ الْخِنْزِيْرِاور خنزیر کا گوشت
- وَمَآاور جو
- اُهِلَّپکارا جائے
- لِغَيْرِ اللّٰهِواسطے غیر اللہ کے
- بِهٖ ۚساتھ اس کے
- فَمَنِ اضْطُرَّتو جو کوئی مجبور کیا گیا
- غَيْرَ بَاغٍنہ خواہش مند ہو۔ نہ چاہنے والا ہو
- وَّلَااور نہ
- عَادٍحد سے گزرنے والا
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ تعالیٰ
- غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور، رحیم ہے
اللہ نے جو کچھ تم پر حرام کیا ہے وہ ہے مُردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جانور جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو البتہ بھوک سے مجبور ہو کر اگر کوئی اِن چیزوں کو کھا لے، بغیر اس کے کہ وہ قانون الٰہی کی خلاف ورزی کا خواہش مند ہو، یا حد ضرورت سے تجاوز کا مرتکب ہو، تو یقیناً اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہےوَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُ الْكَذِبَ هٰذَا حَلٰلٌ وَّ هٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوْا عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ﴿116﴾
- وَلَا تَقُوْلُوْااور نہ تم کہو
- لِمَاواسطے اس چیز کے
- تَصِفُ اَلْسِنَتُكُمُبیان کرتی ہیں تمہاری زبانیں
- الْكَذِبَجھوٹ کو
- ھٰذَا حَلٰلٌکہ یہ حلال ہے
- وَّھٰذَااور یہ
- حَرَامٌحرام ہے
- لِّتَفْتَرُوْاتاکہ تم گھڑ سکو
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- الْكَذِبَ ۭجھوٹ
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يَفْتَرُوْنَجو گھڑتے ہیں
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- الْكَذِبَجھوٹ
- لَا يُفْلِحُوْنَفلاح نہیں پائیں گے
اور یہ جو تمہاری زبانیں جھوٹے احکام لگایا کرتی ہیں کہ یہ چیز حلال ہے اور وہ حرام، تو اس طرح کے حکم لگا کر اللہ پر جھوٹ نہ باندھا کرو جو لوگ اللہ پر جھوٹے افترا باندھتے ہیں وہ ہرگز فلاح نہیں پایا کرتےمَتَاعٌ قَلِیْلٌ١۪ وَّ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿117﴾
- مَتَاعٌ قَلِيْلٌ ۠فائدہ اٹھانا ہے تھوڑا سا
- وَّلَهُمْاور ان کے لیے ہے
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
دنیا کا عیش چند روزہ ہے آخرکار اُن کے لیے دردناک سزا ہےوَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَیْكَ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿118﴾
- وَعَلَي الَّذِيْنَاور اوپر ان لوگوں کے
- هَادُوْاجو یہودی بن گئے
- حَرَّمْنَاحرام کردیا ہم نے
- مَاجو
- قَصَصْنَابیان کیا ہم نے
- عَلَيْكَآپ پر
- مِنْ قَبْلُ ۚاس سے پہلے
- وَمَا ظَلَمْنٰهُمْاور نہیں ظلم کیا تھا ہم نے ان پر
- وَلٰكِنْلیکن
- كَانُوْٓاتھے وہ
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- يَظْلِمُوْنَوہ ظلم کرتے
وہ چیزیں ہم نے خاص طور پر یہودیوں کے لیے حرام کی تھیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کر چکے ہیں اور یہ اُن پر ہمارا ظلم نہ تھا بلکہ اُن کا اپنا ہی ظلم تھا جو وہ اپنے اوپر کر رہے تھےثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ عَمِلُوا السُّوْٓءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَ اَصْلَحُوْۤا١ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿119﴾
- ثُمَّپھر
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- عَمِلُوا السُّوْٓءَجنہوں نے عمل کیے برے
- بِجَهَالَةٍجہالت میں۔ نادانی میں
- ثُمَّپھر
- تَابُوْاانہوں نے توبہ کرلی
- مِنْۢسے
- بَعْدِ ذٰلِكَاس کے بعد
- وَاَصْلَحُوْٓا ۙاور انہوں نے اصلاح کرلی
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- مِنْۢ بَعْدِهَااس کے بعد
- لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌالبتہ غفور، رحیم ہے
البتہ جن لوگوں نے جہالت کی بنا پر برا عمل کیا اور پھر توبہ کر کے اپنے عمل کی اصلاح کر لی تو یقیناً توبہ و اصلاح کے بعد تیرا رب اُن کے لیے غفور اور رحیم ہےاِنَّ اِبْرٰهِیْمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلّٰهِ حَنِیْفًا١ؕ وَ لَمْ یَكُ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۙ﴿120﴾
- اِنَّ اِبْرٰهِيْمَبیشک ابراہیم
- كَانَ اُمَّةًتھے ایک امت
- قَانِتًامطیع
- لِّلّٰهِ حَنِيْفًا ۭاللہ کے لیے یکسو
- وَلَمْ يَكُاور نہ تھے وہ
- مِنَ الْمُشْرِكِيْنَمشرکین میں سے
واقعہ یہ ہے کہ ابراہیمؑ اپنی ذات سے ایک پوری امت تھا، اللہ کا مطیع فرمان اور یک سو وہ کبھی مشرک نہ تھاشَاكِرًا لِّاَنْعُمِهٖ١ؕ اِجْتَبٰىهُ وَ هَدٰىهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿121﴾
- شَاكِرًاشکر کرنے والے
- لِّاَنْعُمِهٖ ۭاس کی نعمتوں پر
- اِجْتَبٰىهُاس نے چن لیا اس کو
- وَ هَدٰىهُاور ہدایت دی اس کو
- اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے راستے کی طرف
اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا تھا اللہ نے اس کو منتخب کر لیا اور سیدھا راستہ دکھایاوَ اٰتَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً١ؕ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَؕ﴿122﴾
- وَاٰتَيْنٰهُاور دی ہم نے اس کو
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- حَسَنَةً ۭبھلائی
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- لَمِنَ الصّٰلِحِيْنَالبتہ صالحین میں سے ہوگا
دنیا میں اس کو بھلائی دی اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگاثُمَّ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ اَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ﴿123﴾
- ثُمَّپھر
- اَوْحَيْنَآوحی کی ہم نے
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- اَنِ اتَّبِعْکہ پیروی کرو
- مِلَّةَطریقے کی
- اِبْرٰهِيْمَبراہیم کی
- حَنِيْفًا ۭیکسو ہوکر
- وَمَااور نہ
- كَانَتھے وہ
- مِنَ الْمُشْرِكِيْنَمشرکین میں سے
پھر ہم نے تمہاری طرف یہ وحی بھیجی کہ یک سو ہو کر ابراہیمؑ کے طریقے پر چلو اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھااِنَّمَا جُعِلَ السَّبْتُ عَلَى الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ١ؕ وَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَحْكُمُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿124﴾
- اِنَّمَابیشک
- جُعِلَ السَّبْتُفرض کیا گیا ہفتے کا دن
- عَلَي الَّذِيْنَان لوگوں پر
- اخْتَلَفُوْا فِيْهِ ۭجنہوں نے خلاف ورزی کی اس میں
- وَاِنَّاور بیشک
- رَبَّكَرب تیرا
- لَيَحْكُمُالبتہ فیصلہ کرے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- فِيْمَااس میں جو
- كَانُوْاتھے وہ
- فِيْهِ يَخْتَلِفُوْنَجس میں وہ اختلاف کرتے
رہا سبت، تو وہ ہم نے اُن لوگوں پر مسلط کیا تھا جنہوں نے اس کے احکام میں اختلاف کیا، اور یقیناً تیرا رب قیامت کے روز ان سب باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیںاُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ﴿125﴾
- اُدْعُبلایئے۔ دعوت دیجیے
- اِلٰى سَبِيْلِ رَبِّكَاپنے رب کے راستے کی طرف
- بِالْحِكْمَةِساتھ حکمت کے
- وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِاور ساتھ عمدہ نصیحت کے
- وَجَادِلْهُمْاور بحث کیجیے ان سے
- بِالَّتِيْساتھ اس طریقے کے
- هِىَ اَحْسَنُ ۭوہ جو بہترین ہے
- اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
- هُوَ اَعْلَمُوہ خوب جانتا ہے
- بِمَنْ ضَلَّاس کو جو بھٹک گیا
- عَنْسے
- سَبِيْلِهٖاس کے راستے (سے)
- وَهُوَ اَعْلَمُاور وہ خوب جانتا ہے
- بِالْمُهْتَدِيْنَہدایت پانے والوں کو
اے نبیؐ، اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ، اور لوگوں سے مباحثہ کرو ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو تمہارا رب ہی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور کون راہ راست پر ہےوَ اِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوْا بِمِثْلِ مَا عُوْقِبْتُمْ بِهٖ١ؕ وَ لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَیْرٌ لِّلصّٰبِرِیْنَ﴿126﴾
- وَاِنْ عَاقَبْتُمْاور اگر بدلہ لو تم
- فَعَاقِبُوْاتو بدلہ لو
- بِمِثْلِمانند
- مَااس کے جو
- عُوْقِبْتُمْ بِهٖ ۭزیادتی کیے گئے تم ساتھ اس کے
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- صَبَرْتُمْصبر کیا تم نے
- لَهُوَالبتہ وہ
- خَيْرٌ لِّلصّٰبِرِيْنَبہتر ہے صبر کرنے والوں کے لیے
اور اگر تم لوگ بدلہ لو تو بس اسی قدر لے لو جس قدر تم پر زیادتی کی گئی ہو لیکن اگر تم صبر کرو تو یقیناً یہ صبر کرنے والوں ہی کے حق میں بہتر ہےوَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ﴿127﴾
- وَاصْبِرْاور صبر کیجیے
- وَمَااور نہیں
- صَبْرُكَصبر تیرا
- اِلَّامگر
- بِاللّٰهِساتھ اللہ کے
- وَلَا تَحْزَنْاور نہ تم غم کرو
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَا تَكُاور نہ تم ہو
- فِيْ ضَيْقٍگھٹن میں۔ تنگی میں
- مِّمَّا يَمْكُرُوْنَاس سے جو وہ چالیں چل رہے ہیں
اے محمدؐ، صبر سے کام کیے جاؤ اور تمہارا یہ صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے اِن لوگوں کی حرکات پر ر نج نہ کرو اور نہ ان کی چال بازیوں پر دل تنگ ہواِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ۠ع﴿128﴾
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- مَعَ الَّذِيْنَساتھ ہے ان لوگوں کے
- اتَّقَوْاجنہوں نے تقوی کیا
- وَّالَّذِيْنَاور ان لوگوں کے
- هُمْوہ جو
- مُّحْسِنُوْنَمحسن ہیں
اللہ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ سے کام لیتے ہیں اور احسان پر عمل کرتے ہیں