تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 16. An-Nahl · Ayah 76

  1. وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلَیْنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبْكَمُ لَا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ هُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوْلٰىهُ١ۙ اَیْنَمَا یُوَجِّهْهُّ لَا یَاْتِ بِخَیْرٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَ١ۙ وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِ١ۙ وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠ع﴿76﴾

    1. وَضَرَبَاور بیان کیا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. مَثَلًاایک مثال
    4. رَّجُلَيْنِدو آدمی
    5. اَحَدُهُمَآان میں سے ایک
    6. اَبْكَمُگونگا
    7. لَا يَقْدِرُوہ اختیار نہیں رکھتا
    8. عَلٰي شَيْءٍکسی شے پر
    9. وَّهُوَاور وہ
    10. كَلٌّبوجھ
    11. عَلٰيپر
    12. مَوْلٰىهُاپنا آقا
    13. اَيْنَمَاجہاں کہیں
    14. يُوَجِّهْهُّوہ بھیجے اس کو
    15. لَا يَاْتِوہ نہ لائے
    16. بِخَيْرٍکوئی بھلائی
    17. هَلْکیا
    18. يَسْتَوِيْبرابر
    19. هُوَوہ۔ یہ
    20. وَمَنْاور جو
    21. يَّاْمُرُحکم دیتا ہے
    22. بِالْعَدْلِعدل کے ساتھ
    23. وَهُوَاور وہ
    24. عَلٰيپر
    25. صِرَاطٍراہ
    26. مُّسْتَقِيْمٍسیدھی
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ دو آدمی ہیں ایک اُن میں سے گونگا (اور دوسرے کی ملک) ہے (بےاختیار وناتوان) کہ کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا۔ اور اپنے مالک کو دوبھر ہو رہا ہے وہ جہاں اُسے بھیجتا ہے (خیر سے کبھی) بھلائی نہیں لاتا۔ کیا ایسا (گونگا بہرا) اور وہ شخص جو (سنتا بولتا اور) لوگوں کو انصاف کرنے کا حکم دیتا ہے اور خود سیدھے راستے پر چل رہا ہے دونوں برابر ہیں؟
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
گونگے بت مشرکین کے معبود ہو سکتا ہے کہ یہ مثال بھی اس فرق کے دکھانے کی ہو جو اللہ تعالیٰ میں اور مشرکین کے بتوں میں ہے۔ یہ بت گونگے ہیں نہ کلام کرسکیں نہ کوئی بھلی بات کہہ سکیں، نہ کسی چیز پر قدرت رکھیں۔ قول و فعل دونوں سے خالی۔ پھر محض بوجھ، اپنے مالک پر بار، کہیں بھی جائے کوئی بھلائی نہ لائے۔ پس ایک برابر ہوجائیں گے ؟ ایک قول ہے کہ ایک گونگا حضرت عثمان ؓ کا غلام تھا۔ اور ہوسکتا ہے کہ یہ مثال بھی کافر و مومن کی ہو جیسے اس سے پہلے کی آیت میں تھی۔ کہتے ہیں کہ قریش کے ایک شخص کے غلام کا ذکر پہلے ہے اور دوسرے شخص سے مراد حضرت عثمان بن عفان ؓ ہیں۔ اور غلام گونگے سے مراد حضرت عثمان ؓ کا وہ غلام ہے جس پر آپ خرچ کرتے تھے جو آپ کو تکلیف پہنچاتا رہتا تھا اور آپ نے اسے کام کاج سے آزاد کر رکھا تھا لیکن پھر بھی یہ اسلام سے چڑتا تھا، منکر تھا اور آپ کو صدقہ کرنے اور نیکیاں کرنے سے روکتا تھا، ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ہے۔