تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 16. An-Nahl · Ayah 94
وَ لَا تَتَّخِذُوْۤا اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعْدَ ثُبُوْتِهَا وَ تَذُوْقُوا السُّوْٓءَ بِمَا صَدَدْتُّمْ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ۚ وَ لَكُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿94﴾
- وَاور
- لَا تَتَّخِذُوْٓاتم نہ بناؤ
- اَيْمَانَكُمْاپنی قسمیں
- دَخَلًۢادخل کا بہانہ
- بَيْنَكُمْاپنے درمیان
- فَتَزِلَّکہ پھسلے
- قَدَمٌکوئی قدم
- بَعْدَ ثُبُوْتِهَااپنے جم جانے کے بعد
- وَتَذُوْقُوااور تم چکھو
- السُّوْٓءَبرائی (وبال)
- بِمَااس لیے کہ
- صَدَدْتُّمْروکا تم نے
- عَنْسے
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- وَلَكُمْاور تمہارے لیے
- عَذَابٌعذاب
- عَظِيْمٌبڑا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ نہ بناؤ کہ (لوگوں کے) قدم جم چکنے کے بعد لڑ کھڑا جائیں اور اس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو خدا کے رستے سے روکا تم کو عقوبت کا مزہ چکھنا پڑے۔ اور بڑا سخت عذاب ملے