تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 16. An-Nahl · Ayah 95
وَ لَا تَشْتَرُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ اِنَّمَا عِنْدَ اللّٰهِ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ﴿95﴾
- وَاور
- لَا تَشْتَرُوْاتم نہ لو
- بِعَهْدِ اللّٰهِاللہ کے عہد کے بدلے
- ثَمَنًامول
- قَلِيْلًاتھوڑا
- اِنَّمَابیشک جو
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے ہاں
- هُوَوہی
- خَيْرٌبہتر
- لَّكُمْتمہارے لیے
- اِنْاگر
- كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَتم جانو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور خدا سے جو تم نے عہد کیا ہے (اس کو مت بیچو اور) اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو۔ (کیونکہ ایفائے عہد کا) جو صلہ خدا کے ہاں مقرر ہے وہ اگر سمجھو تو تمہارے لیے بہتر ہے