تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 16. An-Nahl · Ayah 75

  1. ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوْكًا لَّا یَقْدِرُ عَلٰى شَیْءٍ وَّ مَنْ رَّزَقْنٰهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ یُنْفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَّ جَهْرًا١ؕ هَلْ یَسْتَوٗنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿75﴾

    1. ضَرَبَبیان کیا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. مَثَلًاایک مثال
    4. عَبْدًاایک غلام
    5. مَّمْلُوْكًاملک میں آیا ہوا
    6. لَّا يَقْدِرُوہ اختیار نہیں رکھتا
    7. عَلٰيپر
    8. شَيْءٍکسی شئے
    9. وَّمَنْاور جو
    10. رَّزَقْنٰهُہم نے اسے رزق دیا
    11. مِنَّااپنی طرف سے
    12. رِزْقًارزق
    13. حَسَنًااچھا
    14. فَهُوَسو وہ
    15. يُنْفِقُخرچ کرتا ہے
    16. مِنْهُاس سے
    17. سِرًّاپوشیدہ
    18. وَّجَهْرًااور ظاہر
    19. هَلْکیا
    20. يَسْتَوٗنَوہ برابر ہیں
    21. اَلْحَمْدُتمام تعریف
    22. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    23. بَلْبلکہ
    24. اَكْثَرُهُمْان میں سے اکثر
    25. لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
خدا ایک اور مثال بیان فرماتا ہے کہ ایک غلام ہے جو (بالکل) دوسرے کے اختیار میں ہے اور کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنے ہاں سے (بہت سا) مال طیب عطا فرمایا ہے اور وہ اس میں سے (رات دن) پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا رہتا ہے تو کیا یہ دونوں شخص برابر ہیں؟ (ہرگز نہیں) الحمدلله لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھ رکھتے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مومن اور کافر میں فرق ابن عباس ؓ وغیرہ فرماتے ہیں یہ کافر اور مومن کی مثال ہے۔ پس ملکیت کے غلام سے مراد کافر اور اچھی روزی والے اور خرچ کرنے والے سے مراد مومن ہے۔ مجاہد فرماتے ہیں اس مثال سے بت کی اور اللہ تعالیٰ کی جدائی سمجھانا مقصود ہے کہ یہ اور وہ برابر کے نہیں۔ اس مثال کا فرق اس قدر واضح ہے جس کے بتانے کی ضرورت نہیں، اسی لئے فرماتا کہ تعریفوں کے لائق اللہ ہی ہے۔ اکثر مشرک بےعلمی پر تلے ہوئے ہیں۔