17. Al-Israaالإسراء

The Night Journey · Meccan · 111 ayahs · 12 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. سُبْحٰنَ الَّذِیْۤ اَسْرٰى بِعَبْدِهٖ لَیْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ بٰرَكْنَا حَوْلَهٗ لِنُرِیَهٗ مِنْ اٰیٰتِنَا١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ﴿1﴾

    1. سُبْحٰنَ الَّذِيْٓپاک ہے وہ ذات
    2. اَسْرٰىجو لے گیا
    3. بِعَبْدِهٖاپنے بندے کو
    4. لَيْلًارات کے وقت
    5. مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام سے
    6. اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصَامسجد اقصی کی طرف
    7. الَّذِيْوہ جو
    8. بٰرَكْنَابرکت دی ہم نے
    9. حَوْلَهٗاس کے آس پاس کو
    10. لِنُرِيَهٗتاکہ ہم دکھائیں اس کو
    11. مِنْسے
    12. اٰيٰتِنَااپنی آیات میں (سے)
    13. اِنَّهٗبیشک وہ
    14. هُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُوہ سننے والا ہے، دیکھنے والا ہے
    پاک ہے وہ جو لے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے دور کی اُس مسجد تک جس کے ماحول کو اس نے برکت دی ہے، تاکہ اسے اپنی کچھ نشانیوں کا مشاہدہ کرائے حقیقت میں وہی ہے سب کچھ سننے اور دیکھنے والا
  2. وَ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنٰهُ هُدًى لِّبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَلَّا تَتَّخِذُوْا مِنْ دُوْنِیْ وَكِیْلًاؕ﴿2﴾

    1. وَاٰتَيْنَااور دی ہم نے
    2. مُوْسَي الْكِتٰبَموسیٰ کو کتاب
    3. وَجَعَلْنٰهُاور بنایا ہم نے اس کو
    4. هُدًىہدایت کا ذریعہ
    5. لِّبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کے لئے
    6. اَلَّاکہ نہ
    7. تَتَّخِذُوْاتم بناؤ
    8. مِنْسے
    9. دُوْنِيْمیرے سوا
    10. ‎وَكِيْلًاکار ساز
    ہم نے اِس سے پہلے موسیٰؑ کو کتاب دی تھی اور اُسے بنی اسرائیل کے لیے ذریعہ ہدایت بنایا تھا، اِس تاکید کے ساتھ کہ میرے سوا کسی کو اپنا وکیل نہ بنانا
  3. ذُرِّیَّةَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَبْدًا شَكُوْرًا﴿3﴾

    1. ذُرِّيَّةَاولاد ہو
    2. مَنْ حَمَلْنَاجن کو سوار کیا ہم نے
    3. مَعَ نُوْحٍنو ح کے ساتھ
    4. اِنَّهٗبیشک وہ
    5. كَانَتھا
    6. عَبْدًابندہ
    7. شَكُوْرًاشکرگزار
    تم اُن لوگوں کی اولاد ہو جنہیں ہم نے نوحؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا، اور نوحؑ ایک شکر گزار بندہ تھا
  4. وَ قَضَیْنَاۤ اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ فِی الْكِتٰبِ لَتُفْسِدُنَّ فِی الْاَرْضِ مَرَّتَیْنِ وَ لَتَعْلُنَّ عُلُوًّا كَبِیْرًا﴿4﴾

    1. وَقَضَيْنَآاور اطلاع دی ہم نے/ آگاہ کردیا ہم نے
    2. اِلٰى بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
    3. فِيمیں
    4. الْكِتٰبِکتاب (میں)
    5. لَتُفْسِدُنَّالبتہ تم ضرور فساد کرو گے
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں
    7. مَرَّتَيْنِدو بار
    8. وَلَتَعْلُنَّاور البتہ تم ضرور بلدنی پکڑو گے
    9. عُلُوًّابلندی
    10. كَبِيْرًابڑی
    پھر ہم نے اپنی کتاب میں بنی اسرائیل کو اِس بات پر بھی متنبہ کر دیا تھا کہ تم دو مرتبہ زمین میں فساد عظیم برپا کرو گے اور بڑی سرکشی دکھاؤ گے
  5. فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ اُوْلٰىهُمَا بَعَثْنَا عَلَیْكُمْ عِبَادًا لَّنَاۤ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ فَجَاسُوْا خِلٰلَ الدِّیَارِ وَ كَانَ وَعْدًا مَّفْعُوْلًا﴿5﴾

    1. فَاِذَا جَآءَپھر جب آگیا
    2. وَعْدُوعدہ
    3. اُوْلٰىهُمَاان دونوں میں سے پہلا
    4. بَعَثْنَابھیجا ہم نے
    5. عَلَيْكُمْتم پر
    6. عِبَادًا لَّنَآاپنے بندوں کو
    7. اُولِيْ بَاْسٍ شَدِيْدٍسخت زور والے
    8. فَجَاسُوْاتو وہ گھس گئے
    9. خِلٰلَ الدِّيَارِگھروں کے اندر
    10. وَكَانَاور تھا
    11. وَعْدًاایک وعدہ
    12. مَّفْعُوْلًاپورا ہونے والا
    آخرکار جب اُن میں سے پہلی سرکشی کا موقع پیش آیا، تو اے بنی اسرائیل، ہم نے تمہارے مقابلے پر اپنے ایسے بندے اٹھائے جو نہایت زور آور تھے اور وہ تمہارے ملک میں گھس کر ہر طرف پھیل گئے یہ ایک وعدہ تھا جسے پورا ہو کر ہی رہنا تھا
  6. ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَیْهِمْ وَ اَمْدَدْنٰكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ جَعَلْنٰكُمْ اَكْثَرَ نَفِیْرًا﴿6﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. رَدَدْنَالوٹائی ہم نے
    3. لَكُمُ الْكَرَّةَتمہارے لئے ایک مرتبہ واپسی
    4. عَلَيْهِمْان پر
    5. وَاَمْدَدْنٰكُمْاور مدد دی ہم نے تم کو
    6. بِاَمْوَالٍساتھ مالوں کے
    7. وَّبَنِيْنَاور بیٹوں کے
    8. وَجَعَلْنٰكُمْاور کردیا ہم نے تم کو
    9. اَكْثَرَزیادہ کثیر
    10. نَفِيْرًانفری میں
    اِس کے بعد ہم نے تمہیں اُن پر غلبے کا موقع دے دیا اور تمہیں مال اور اولاد سے مدد دی اور تمہاری تعداد پہلے سے بڑھا دی
  7. اِنْ اَحْسَنْتُمْ اَحْسَنْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ١۫ وَ اِنْ اَسَاْتُمْ فَلَهَا١ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ لِیَسُوْٓءٗا وُجُوْهَكُمْ وَ لِیَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ لِیُتَبِّرُوْا مَا عَلَوْا تَتْبِیْرًا﴿7﴾

    1. اِنْ اَحْسَنْتُمْاگر بھلائی کرو گے تم
    2. اَحْسَنْتُمْبھلائی کرو گے تم
    3. لِاَنْفُسِكُمْاپنے نفسوں کے لئے
    4. وَاِنْاور اگر
    5. اَسَاْتُمْبرا کیا تم نے
    6. فَلَهَاتو اسی کے لئے ہے
    7. فَاِذَاپھر جب
    8. جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِآگیا دوسرا وعدہ
    9. لِيَسُوْٓءٗاتاکہ بگاڑ دیں
    10. وُجُوْهَكُمْتمہارے چہروں کو
    11. وَلِيَدْخُلُوااور تاکہ وہ داخل ہوں
    12. الْمَسْجِدَمسجد میں
    13. كَمَا دَخَلُوْهُجیسا کہ وہ داخل ہوئے اس میں
    14. اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
    15. وَّلِيُتَبِّرُوْااور تاکہ وہ تباہ کردیں
    16. مَا عَلَوْاجس پر غالب آئیں
    17. تَتْبِيْرًاتباہ کرنا
    دیکھو! تم نے بھلائی کی تو وہ تمہارے اپنے ہی لیے بھلائی تھی، اور برائی کی تو وہ تمہاری اپنی ذات کے لیے برائی ثابت ہوئی پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تو ہم نے دوسرے دشمنوں کو تم پر مسلط کیا تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور مسجد (بیت المقدس) میں اُسی طرح گھس جائیں جس طرح پہلے دشمن گھسے تھے اور جس چیز پر ان کا ہاتھ پڑے اُسے تباہ کر کے رکھ دیں
  8. عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یَّرْحَمَكُمْ١ۚ وَ اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا١ۘ وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ حَصِیْرًا﴿8﴾

    1. عَسٰي رَبُّكُمْامید ہے رب تمہارا
    2. اَنْ يَّرْحَمَكُمْکہ رحم کرے تم پر
    3. وَاِنْاور اگر
    4. عُدْتُّمْلوٹو گے تم
    5. عُدْنَالوٹیں گے ہم
    6. وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے
    7. جَهَنَّمَجہنم کو
    8. لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لئے
    9. حَصِيْرًاقید خانہ
    ہوسکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے، لیکن اگر تم نے پھر اپنی سابق روش کا اعادہ کیا تو ہم بھی پر اپنی سزا کا اعادہ کریں گے، اور کا فر نعمت لوگوں کے لیے ہم نے جہنم کو قید خانہ بنا رکھا ہے
  9. اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَهْدِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَقْوَمُ وَ یُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا كَبِیْرًاۙ﴿9﴾

    1. اِنَّ هٰذَابیشک یہ
    2. الْقُرْاٰنَقرآن
    3. يَهْدِيْراہ نمائی کرتا ہے
    4. لِلَّتِيْاس چیز کے لئے
    5. ھِيَ اَقْوَمُوہ جو سب سے زیادہ درست ہے
    6. وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِيْنَاور خوش خبری دیتا ہے ان اہل ایمان کو
    7. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    8. يَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِعمل کرتے ہیں اچھے
    9. اَنَّ لَهُمْبیشک ان کے لئے
    10. اَجْرًا كَبِيْرًااجر ہے بڑا
    حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو بالکل سیدھی ہے جو لو گ اسے مان کر بھلے کام کرنے لگیں انہیں یہ بشارت دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے
  10. وَّ اَنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ اَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠ع﴿10﴾

    1. وَّاَنَّ الَّذِيْنَاور بیشک وہ لوگ
    2. لَا يُؤْمِنُوْنَنہیں جو ایمان لاتے
    3. بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
    4. اَعْتَدْنَاتیار کیا ہم نے
    5. لَهُمْان کے لئے
    6. عَذَابًاعذاب
    7. اَلِيْمًادرد ناک
    اور جو لوگ آخرت کو نہ مانیں انہیں یہ خبر دیتا ہے کہ ان کے لیے ہم نے دردناک عذاب مہیا کر رکھا ہے
  11. وَ یَدْعُ الْاِنْسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالْخَیْرِ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلًا﴿11﴾

    1. وَيَدْعُاور مانگتا ہے/ دعا کرتا ہے
    2. الْاِنْسَانُانسان
    3. بِالشَّرِّشر کی
    4. دُعَآءَهٗدعا اپنی
    5. بِالْخَيْرِبدلے بھلائی کے
    6. وَاور
    7. كَانَ الْاِنْسَانُہے انسان
    8. عَجُوْلًاجلد باز
    انسان شر اُس طرح مانگتا ہے جس طرح خیر مانگنی چاہیے انسان بڑا ہی جلد باز واقع ہوا ہے
  12. وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّهَارَ اٰیَتَیْنِ فَمَحَوْنَاۤ اٰیَةَ الَّیْلِ وَ جَعَلْنَاۤ اٰیَةَ النَّهَارِ مُبْصِرَةً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ١ؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ فَصَّلْنٰهُ تَفْصِیْلًا﴿12﴾

    1. وَجَعَلْنَا الَّيْلَاور بنایا ہم نے رات کو
    2. وَالنَّهَارَاور دن کو
    3. اٰيَتَيْنِدو نشانیاں
    4. فَمَحَوْنَآتو مٹادی ہم نے
    5. اٰيَةَ الَّيْلِرات کی نشانی
    6. وَجَعَلْنَآاور بنایا ہم نے
    7. اٰيَةَ النَّهَارِدن کی نشانی کو
    8. مُبْصِرَةًدیکھنے والا/ روشن
    9. لِّتَبْتَغُوْاتاکہ تم تلاش کرو
    10. فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْفضل اپنے رب کی طرف سے
    11. وَلِتَعْلَمُوْااور تاکہ تم جان لو
    12. عَدَدَ السِّنِيْنَگنتی سالوں کی
    13. وَاور
    14. الْحِسَابَحساب
    15. وَكُلَّ شَيْءٍاور ہر چیز کو
    16. فَصَّلْنٰهُکھول کر بیان کیا ہم نے اس کو
    17. تَفْصِيْلًاکھول کر بیان کرنا
    دیکھو، ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو ہم نے بے نور بنایا، اور دن کی نشانی کو روشن کر دیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور ماہ و سال کا حساب معلوم کر سکو اِسی طرح ہم نے ہر چیز کو الگ الگ ممیز کر کے رکھا ہے
  13. وَ كُلَّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰهُ طٰٓئِرَهٗ فِیْ عُنُقِهٖ١ؕ وَ نُخْرِجُ لَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ كِتٰبًا یَّلْقٰىهُ مَنْشُوْرًا﴿13﴾

    1. وَكُلَّاور ہر
    2. اِنْسَانٍانسان
    3. اَلْزَمْنٰهُچمٹا دیا/ لگا دیا/ لازم کردیا ہم نے اس کو
    4. طٰٓئِرَهٗاس کا شگون
    5. فِيْ عُنُقِهٖاس کی گردن میں
    6. وَنُخْرِجُاور ہم نکالیں گے
    7. لَهٗاس کے لئے
    8. يَوْمَدن
    9. الْقِيٰمَةِقیامت کے
    10. كِتٰبًاایک کتاب
    11. يَّلْقٰىهُوہ پائے گا اس کو
    12. مَنْشُوْرًانشر کیا ہوا
    ہر انسان کا شگون ہم نے اُس کے اپنے گلے میں لٹکا رکھا ہے، اور قیامت کے روز ہم ایک نوشتہ اُس کے لیے نکالیں گے جسے وہ کھلی کتاب کی طرح پائے گا
  14. اِقْرَاْ كِتٰبَكَ١ؕ كَفٰى بِنَفْسِكَ الْیَوْمَ عَلَیْكَ حَسِیْبًاؕ﴿14﴾

    1. اِقْرَاْپڑھو
    2. كِتٰبَكَاپنی کتاب کو
    3. كَفٰىکافی ہے
    4. بِنَفْسِكَساتھ تیرے نفس کے
    5. الْيَوْمَآج
    6. عَلَيْكَتیرے خلاف
    7. حَسِيْبًاحساب لینے والا
    پڑھ اپنا نامہ اعمال، آج اپنا حساب لگانے کے لیے تو خود ہی کافی ہے
  15. مَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَاِنَّمَا یَضِلُّ عَلَیْهَا١ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ؕ وَ مَا كُنَّا مُعَذِّبِیْنَ حَتّٰى نَبْعَثَ رَسُوْلًا﴿15﴾

    1. مَنِ اهْتَدٰىجس نے ہدایت پائی
    2. فَاِنَّمَاتو بیشک
    3. يَهْتَدِيْہدایت پاتا ہے
    4. لِنَفْسِهٖاپنے نفس کے لئے
    5. وَمَنْ ضَلَّاور جو گمراہ ہوا/ بھٹکا
    6. فَاِنَّمَاتو بیشک
    7. يَضِلُّبھٹکتا ہے
    8. عَلَيْهَااس کے خلاف/ اپنے اوپر
    9. وَلَااور نہ
    10. تَزِرُبوجھ اٹھائے گا
    11. وَازِرَةٌکوئی بوجھ اٹھانے والا
    12. وِّزْرَبوجھ
    13. اُخْرٰىدوسرے کا
    14. وَمَااور نہیں
    15. كُنَّاہیں ہم
    16. مُعَذِّبِيْنَعذاب دینے والے
    17. حَتّٰىیہاں تک کہ
    18. نَبْعَثَہم بھیجیں
    19. رَسُوْلًاایک رسول کو
    جو کوئی راہ راست اختیار کرے اس کی راست روی اس کے اپنے ہی لیے مفید ہے، اور جو گمراہ ہو اس کی گمراہی کا وبا ل اُسی پر ہے کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کہ (لوگوں کو حق و باطل کا فرق سمجھانے کے لیے) ایک پیغام بر نہ بھیج دیں
  16. وَ اِذَاۤ اَرَدْنَاۤ اَنْ نُّهْلِكَ قَرْیَةً اَمَرْنَا مُتْرَفِیْهَا فَفَسَقُوْا فِیْهَا فَحَقَّ عَلَیْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنٰهَا تَدْمِیْرًا﴿16﴾

    1. وَاِذَآ اَرَدْنَآاور جب ارادہ کرتے ہیں ہم
    2. اَنْ نُّهْلِكَکہ ہم ہلاک کردیں
    3. قَرْيَةًکسی بستی کو
    4. اَمَرْنَاحکم دیتے ہیں ہم
    5. مُتْرَفِيْهَااس کے خوش حال طبقے کو
    6. فَفَسَقُوْاتو وہ نافرمانی کرتے ہیں
    7. فِيْهَااس میں
    8. فَحَقَّتو سچ ہوجاتی ہے
    9. عَلَيْهَااس پر
    10. الْقَوْلُبات
    11. فَدَمَّرْنٰهَاتو تباہ کردیتے ہیں ہم اس کو
    12. تَدْمِيْرًاتباہ کرنا
    جب ہم کسی بستی کو ہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے ہیں اور وہ اس میں نافرمانیاں کرنے لگتے ہیں، تب عذاب کا فیصلہ اس بستی پر چسپاں ہو جاتا ہے اور ہم اسے برباد کر کے رکھ دیتے ہیں
  17. وَ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْۢ بَعْدِ نُوْحٍ١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖ خَبِیْرًۢا بَصِیْرًا﴿17﴾

    1. وَكَمْاور کتنی ہی
    2. اَهْلَكْنَاہلاک کیں ہم نے
    3. مِنَ الْقُرُوْنِبستیوں میں سے
    4. مِنْۢ بَعْدِ نُوْحٍنوح کے بعد
    5. وَكَفٰىاور کافی ہے
    6. بِرَبِّكَتیرا رب
    7. بِذُنُوْبِ عِبَادِهٖاپنے بندوں کے گناہوں کی
    8. خَبِيْرًۢاخبر رکھنے والا
    9. بَصِيْرًادیکھنے والا
    دیکھ لو، کتنی ہی نسلیں ہیں جو نوحؑ کے بعد ہمارے حکم سے ہلاک ہوئیں تیرا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے پوری طرح باخبر ہے اور سب کچھ دیکھ رہا ہے
  18. مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهٗ فِیْهَا مَا نَشَآءُ لِمَنْ نُّرِیْدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهٗ جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلٰىهَا مَذْمُوْمًا مَّدْحُوْرًا﴿18﴾

    1. مَنْ كَانَجو کوئی ہے
    2. يُرِيْدُ الْعَاجِلَةَارادہ رکھتا ہے جلدی ملنے والی چیز کا
    3. عَجَّلْنَاجلدی دیتے ہیں ہم
    4. لَهٗاس کے لئے
    5. فِيْهَااس میں
    6. مَا نَشَآءُجو ہم چاہتے ہیں
    7. لِمَنْ نُّرِيْدُجس کے لئے ہم چاہتے ہیں
    8. ثُمَّ جَعَلْنَاپھر مقرر کردیتے ہیں ہم
    9. لَهٗ جَهَنَّمَاس کے لئے جہنم کو
    10. يَصْلٰىهَاتاپے گا اس کو
    11. مَذْمُوْمًاملامت زدہ
    12. مَّدْحُوْرًارحمت سے دور رکھا ہوا
    جو کوئی عاجلہ کا خواہشمند ہو، اسے یہیں ہم دے دیتے ہیں جو کچھ بھی جسے دینا چاہیں، پھر اس کے مقسوم میں جہنم لکھ دیتے ہیں جسے وہ تاپے گا ملامت زدہ اور رحمت سے محروم ہو کر
  19. وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِكَ كَانَ سَعْیُهُمْ مَّشْكُوْرًا﴿19﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. اَرَادَ الْاٰخِرَةَچاہتا ہے آخرت کو
    3. وَاور
    4. سَعٰىکوشش کرے
    5. لَهَااس کے لئے
    6. سَعْيَهَاکوشش اس کی
    7. وَهُوَاور وہ
    8. مُؤْمِنٌمومن ہو
    9. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    10. كَانَہے
    11. سَعْيُهُمْان کی کوشش
    12. مَّشْكُوْرًاقابل قدر
    اور جو آخرت کا خواہشمند ہو اور اس کے لیے سعی کرے جیسی کہ اس کے لیے سعی کرنی چاہیے، اور ہو وہ مومن، تو ایسے ہر شخص کی سعی مشکور ہوگی
  20. كُلًّا نُّمِدُّ هٰۤؤُلَآءِ وَ هٰۤؤُلَآءِ مِنْ عَطَآءِ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحْظُوْرًا﴿20﴾

    1. كُلًّاہر ایک کو
    2. نُّمِدُّہم مدد دیتے ہیں
    3. هٰٓؤُلَآءِان لوگوں کو
    4. وَهٰٓؤُلَآءِان لوگوں کو
    5. مِنْ عَطَآءِبخشش میں سے
    6. رَبِّكَتیرے رب کی
    7. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    8. عَطَآءُبخشش
    9. رَبِّكَتیرے رب کی
    10. مَحْظُوْرًارد کی گئی
    اِن کو بھی اور اُن کو بھی، دونوں فریقوں کو ہم (دنیا میں) سامان زیست دیے جا رہے ہیں، یہ تیرے رب کا عطیہ ہے، اور تیرے رب کی عطا کو روکنے والا کوئی نہیں ہے
  21. اُنْظُرْ كَیْفَ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ١ؕ وَ لَلْاٰخِرَةُ اَكْبَرُ دَرَجٰتٍ وَّ اَكْبَرُ تَفْضِیْلًا﴿21﴾

    1. اُنْظُرْدیکھو
    2. كَيْفَکس طرح
    3. فَضَّلْنَافضیلت دی ہم نے
    4. بَعْضَهُمْان میں سے بعض کو
    5. عَلٰي بَعْضٍاوپر بعض کو
    6. وَلَلْاٰخِرَةُاور البتہ آخرت
    7. اَكْبَرُزیادہ بڑی ہے
    8. دَرَجٰتٍدرجات کے اعتبار سے
    9. وَّاَكْبَرُاور زیادہ بڑی ہے
    10. تَفْضِيْلًافضیلت میں
    مگر دیکھ لو، دنیا ہی میں ہم نے ایک گروہ کو دوسرے پر کیسی فضیلت دے رکھی ہے، اور آخرت میں اُس کے درجے اور بھی زیادہ ہوں گے، اور اس کی فضیلت اور بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر ہوگی
  22. لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقْعُدَ مَذْمُوْمًا مَّخْذُوْلًا۠ع﴿22﴾

    1. لَا تَجْعَلْنہ تو بنا
    2. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    3. اِلٰهًا اٰخَرَکوئی دوسرا الٰہ
    4. فَتَقْعُدَتو تو بیٹھا رہ جائے گا
    5. مَذْمُوْمًاملامت زدہ
    6. مَّخْذُوْلًابےیارو مددگار ہوکر
    تو اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا ورنہ ملامت زدہ اور بے یار و مدد گار بیٹھا رہ جائیگا
  23. وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا١ؕ اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا﴿23﴾

    1. وَقَضٰىاور فیصلہ کردیا ہے
    2. رَبُّكَتیرے رب نے
    3. اَلَّاکہ نہ
    4. تَعْبُدُوْٓاتم عبادت کرو
    5. اِلَّآ اِيَّاهُمگر اسی کی
    6. وَبِالْوَالِدَيْنِاور والدین کے ساتھ
    7. اِحْسَانًااحسان کرو
    8. اِمَّا يَبْلُغَنَّاگر و ہ پہنچیں
    9. عِنْدَكَ الْكِبَرَتیرے پاس بڑی عمر کو/ بڑھاپے کو
    10. اَحَدُهُمَآان دونوں میں سے ایک
    11. اَوْ كِلٰهُمَایا وہ دونوں
    12. فَلَاتو نہ
    13. تَقُلْکہنا
    14. لَّهُمَآان دونوں کے لئے
    15. اُفٍّاف
    16. وَّلَا تَنْهَرْهُمَااور نہ جھڑکنا ان کو
    17. وَقُلْ لَّهُمَااور کہنا ان کو
    18. قَوْلًابات
    19. كَرِيْمًاعزت والی/ احترام والی
    تیرے رب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ: تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو، مگر صرف اُس کی والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو اگر تمہارے پاس اُن میں سے کوئی ایک، یا دونوں، بوڑھے ہو کر رہیں تو انہیں اف تک نہ کہو، نہ انہیں جھڑک کر جواب دو، بلکہ ان سے احترام کے ساتھ بات کرو
  24. وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ﴿24﴾

    1. وَاخْفِضْاور جھکاؤ/ جھکائے رکھنا
    2. لَهُمَاان دونوں کے لئے
    3. جَنَاحَ الذُّلِّبازو ذلت کا/ عاجزی کا
    4. مِنَ الرَّحْمَةِرحمت سے/ شفقت سے
    5. وَقُلْاور کہو
    6. رَّبِّ ارْحَمْهُمَااے میرے رب رحم کیجئے ان دونوں پر
    7. كَمَاجیسا کہ
    8. رَبَّيٰنِيْان دونوں نے پالا مجھ کو
    9. صَغِيْرًابچپن میں/ چھوٹے ہوتے
    اور نرمی و رحم کے ساتھ ان کے سامنے جھک کر رہو، اور دعا کیا کرو کہ "پروردگار، ان پر رحم فرما جس طرح اِنہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا"
  25. رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِیْ نُفُوْسِكُمْ١ؕ اِنْ تَكُوْنُوْا صٰلِحِیْنَ فَاِنَّهٗ كَانَ لِلْاَوَّابِیْنَ غَفُوْرًا﴿25﴾

    1. رَبُّكُمْرب تمہارا
    2. اَعْلَمُزیادہ جانتا ہے
    3. بِمَاساتھ اس کے جو
    4. فِيْ نُفُوْسِكُمْتمہارے نفسوں میں ہے/ تمہارے دلوں میں ہے
    5. اِنْ تَكُوْنُوْااگر تم ہوگے
    6. صٰلِحِيْنَنیک
    7. فَاِنَّهٗتو یقیناً وہ
    8. كَانَہے
    9. لِلْاَوَّابِيْنَرجوع کرنے والوں کے لئے
    10. غَفُوْرًابخشش فرمانے والا
    تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ تمہارے دلوں میں کیا ہے اگر تم صالح بن کر رہو تو وہ ایسے سب لوگوں کے لیے در گزر کرنے والا ہے جو اپنے قصور پر متنبہ ہو کر بندگی کے رویے کی طرف پلٹ آئیں
  26. وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا﴿26﴾

    1. وَاٰتِ ذَا الْقُرْبٰىاور دو رشتہ داروں کو
    2. حَقَّهٗحق ان کا
    3. وَالْمِسْكِيْنَاور مسکین کو
    4. وَابْنَ السَّبِيْلِاور مسافر کو
    5. وَلَا تُبَذِّرْاور نہ تو بےجا خرچ کر
    6. تَبْذِيْرًابےجا خرچ کرنا
    رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق فضول خرچی نہ کرو
  27. اِنَّ الْمُبَذِّرِیْنَ كَانُوْۤا اِخْوَانَ الشَّیٰطِیْنِ١ؕ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوْرًا﴿27﴾

    1. اِنَّ الْمُبَذِّرِيْنَبیشک فضول خرچ لوگ
    2. كَانُوْٓاہیں
    3. اِخْوَانَ الشَّيٰطِيْنِشیطانوں کے بھائی
    4. وَكَانَ الشَّيْطٰنُاور ہے شیطان
    5. لِرَبِّهٖ كَفُوْرًااپنے رب کے لئے ناشکرا
    فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے
  28. وَ اِمَّا تُعْرِضَنَّ عَنْهُمُ ابْتِغَآءَ رَحْمَةٍ مِّنْ رَّبِّكَ تَرْجُوْهَا فَقُلْ لَّهُمْ قَوْلًا مَّیْسُوْرًا﴿28﴾

    1. وَاِمَّااور اگر
    2. تُعْرِضَنَّتم اعراض ہو تو
    3. عَنْهُمُان سے
    4. ابْتِغَآءَچاہنے کو
    5. رَحْمَةٍرحمت
    6. مِّنْ رَّبِّكَاپنے رب کی طرف سے
    7. تَرْجُوْهَاتم امید رکھتے ہو اس کی
    8. فَقُلْتو کہو
    9. لَّهُمْان سے
    10. قَوْلًا مَّيْسُوْرًابات نرمی والی/ عمدگی کے ساتھ
    اگر اُن سے (یعنی حاجت مند رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں سے) تمہیں کترانا ہو، اس بنا پر کہ ابھی تم اللہ کی اُس رحمت کو جس کے تم امیدوار ہو تلاش کر رہے ہو، تو انہیں نرم جواب دے دو
  29. وَ لَا تَجْعَلْ یَدَكَ مَغْلُوْلَةً اِلٰى عُنُقِكَ وَ لَا تَبْسُطْهَا كُلَّ الْبَسْطِ فَتَقْعُدَ مَلُوْمًا مَّحْسُوْرًا﴿29﴾

    1. وَلَا تَجْعَلْاور نہ تو رکھ
    2. يَدَكَاپنا ہاتھ
    3. مَغْلُوْلَةًبندھا ہوا
    4. اِلٰى عُنُقِكَاپنی گردن کی طرف
    5. وَلَا تَبْسُطْهَااور نہ تو پھیلادے اس کو
    6. كُلَّ الْبَسْطِپورا/ ہر طرح پھیلا دینا
    7. فَتَقْعُدَتو بیٹھ جائے گا
    8. مَلُوْمًاملامت زدہ
    9. مَّحْسُوْرًاحسرت زدہ
    نہ تو اپنا ہاتھ گردن سے باندھ رکھو اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ ملامت زدہ اور عاجز بن کر رہ جاؤ
  30. اِنَّ رَبَّكَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِیْرًۢا بَصِیْرًا۠ع﴿30﴾

    1. اِنَّ رَبَّكَبیشک رب تیرا
    2. يَبْسُطُ الرِّزْقَپھیلاتا ہے رزق کو
    3. لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لئے وہ چاہتا ہے
    4. وَيَقْدِرُاور تنگ کردیتا ہے
    5. اِنَّهٗبیشک وہ
    6. كَانَہے
    7. بِعِبَادِهٖاپنے بندوں کے ساتھ
    8. خَبِيْرًۢا بَصِيْرًاخبر رکھنے والا، دیکھنے والا
    تیر ا رب جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور انہیں دیکھ رہا ہے
  31. وَ لَا تَقْتُلُوْۤا اَوْلَادَكُمْ خَشْیَةَ اِمْلَاقٍ١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَ اِیَّاكُمْ١ؕ اِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِیْرًا﴿31﴾

    1. وَلَا تَقْتُلُوْٓااور نہ تم قتل کرو
    2. اَوْلَادَكُمْاپنی اولاد کو
    3. خَشْيَةَ اِمْلَاقٍمفلسی کے خوف سے
    4. نَحْنُہم
    5. نَرْزُقُهُمْہم رزق دیتے ہیں ان کو
    6. وَاِيَّاكُمْاور تم کو (بھی)
    7. اِنَّ قَتْلَهُمْبیشک ان کا قتل کرنا
    8. كَانَہے
    9. خِطْاًخظا
    10. كَبِيْرًابہت بڑی
    اپنی اولاد کو افلاس کے اندیشے سے قتل نہ کرو ہم انہیں بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی در حقیقت اُن کا قتل ایک بڑی خطا ہے
  32. وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً١ؕ وَ سَآءَ سَبِیْلًا﴿32﴾

    1. وَلَا تَقْرَبُوااور نہ تم قریب جاؤ
    2. الزِّنٰٓىزنا کے
    3. اِنَّهٗکیونکہ وہ
    4. كَانَہے
    5. فَاحِشَةًبےحیائی
    6. وَسَآءَ سَبِيْلًااور برا راستہ
    زنا کے قریب نہ پھٹکو وہ بہت برا فعل ہے اور بڑا ہی برا راستہ
  33. وَ لَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ مَنْ قُتِلَ مَظْلُوْمًا فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّهٖ سُلْطٰنًا فَلَا یُسْرِفْ فِّی الْقَتْلِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ مَنْصُوْرًا﴿33﴾

    1. وَلَا تَقْتُلُوااور نہ تم قتل کرو
    2. النَّفْسَکسی جان کو
    3. الَّتِيْوہ جو
    4. حَرَّمَ اللّٰهُحرام کی اللہ نے
    5. اِلَّا بالْحَقِّمگر حق کے ساتھ
    6. وَمَنْ قُتِلَاور جو قتل کیا گیا
    7. مَظْلُوْمًاظلم کے ساتھ
    8. فَقَدْتو تحقیق
    9. جَعَلْنَابنایا ہم نے
    10. لِوَلِيِّهٖاس کے ولی کے لئے
    11. سُلْطٰنًاحق/ قوت
    12. فَلَا يُسْرِفْتو نہ وہ زیادتی کرے/ حد سے بڑھے
    13. فِّي الْقَتْلِقتل کرنے میں
    14. اِنَّهٗ كَانَبیشک وہ ہے
    15. مَنْصُوْرًامدد کیا ہوا
    قتل نفس کا ارتکاب نہ کرو جسے اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ اور جو شخص مظلومانہ قتل کیا گیا ہو اس کے ولی کو ہم نے قصاص کے مطالبے کا حق عطا کیا ہے، پس چاہیے کہ وہ قتل میں حد سے نہ گزرے، اُس کی مدد کی جائے گی
  34. وَ لَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْیَتِیْمِ اِلَّا بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ حَتّٰى یَبْلُغَ اَشُدَّهٗ١۪ وَ اَوْفُوْا بِالْعَهْدِ١ۚ اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُوْلًا﴿34﴾

    1. وَلَا تَقْرَبُوْااور نہ تم قریب جاؤ
    2. مَالَ الْيَتِيْمِیتیم کے مال کے
    3. اِلَّا بالَّتِيْمگر ساتھ اس طریقے کے
    4. ھِيَ اَحْسَنُوہ زیادہ اچھا ہے
    5. حَتّٰىیہاں تک کہ
    6. يَبْلُغَوہ پہنچ جائے
    7. اَشُدَّهٗاپنی جوانی کو
    8. وَاَوْفُوْااور پورا کرو
    9. بِالْعَهْدِعہد کو
    10. اِنَّ الْعَهْدَکیونکہ عہد
    11. كَانَہے
    12. مَسْئُوْلًاپوچھا جانے والا
    ما ل یتیم کے پاس نہ پھٹکو مگر احسن طریقے سے، یہاں تک کہ وہ اپنے شباب کو پہنچ جائے عہد کی پابندی کرو، بے شک عہد کے بارے میں تم کو جواب دہی کرنی ہوگی
  35. وَ اَوْفُوا الْكَیْلَ اِذَا كِلْتُمْ وَ زِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ١ؕ ذٰلِكَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلًا﴿35﴾

    1. وَاَوْفُوا الْكَيْلَاور پورا کرو ناپ
    2. اِذَا كِلْتُمْجب ناپو تم
    3. وَزِنُوْااور تولو
    4. بِالْقِسْطَاسِساتھ ترازو کے
    5. الْمُسْتَقِيْمِسیدھی/ درست
    6. ذٰلِكَ خَيْرٌیہ بہتر ہے
    7. وَّاَحْسَنُ تَاْوِيْلًااور زیادہ اچھا ہے انجام کے اعتبار سے
    پیمانے سے دو تو پورا بھر کر دو، اور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو یہ اچھا طریقہ ہے اور بلحاظ انجام بھی یہی بہتر ہے
  36. وَ لَا تَقْفُ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰٓئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُوْلًا﴿36﴾

    1. وَلَا تَقْفُاور نہ پیچھے پڑو
    2. مَا لَيْسَجو نہیں
    3. لَكَتیرے لئے
    4. بِهٖاس کا
    5. عِلْمٌکوئی علم
    6. اِنَّ السَّمْعَبیشک کان
    7. وَالْبَصَرَاور آنکھ
    8. وَالْفُؤَادَاور دل
    9. كُلُّ اُولٰٓئِكَیہ سب
    10. كَانَہے
    11. عَنْهُان کے بارے میں
    12. مَسْئُوْلًاسوال کیا جانے والا
    کسی ایسی چیز کے پیچھے نہ لگو جس کا تمہیں علم نہ ہو یقیناً آنکھ، کان اور دل سب ہی کی باز پرس ہونی ہے
  37. وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًا١ۚ اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا﴿37﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تَمْشِتم چلو
    3. فِيمیں
    4. الْاَرْضِ مَرَحًازمین (میں) اکڑ کر
    5. اِنَّكَکیونکہ تم
    6. لَنْہرگز نہیں
    7. تَخْرِقَ الْاَرْضَپھاڑ سکتے زمین کو
    8. وَلَنْاور ہرگز نہیں
    9. تَبْلُغَپہنچ سکتے
    10. الْجِبَالَپہاڑوں کو
    11. طُوْلًااونچائی میں/ بلندی میں/ لمبائی میں
    زمین میں اکڑ کر نہ چلو، تم نہ زمین کو پھاڑ سکتے ہو، نہ پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکتے ہو
  38. كُلُّ ذٰلِكَ كَانَ سَیِّئُهٗ عِنْدَ رَبِّكَ مَكْرُوْهًا﴿38﴾

    1. كُلُّ ذٰلِكَیہ سب
    2. كَانَ سَيِّئُهٗہے اس کی برائی
    3. عِنْدَ رَبِّكَتیرے رب کے نزدیک
    4. مَكْرُوْهًامکروہ/ ناپسندیدہ
    اِن امور میں سے ہر ایک کا برا پہلو تیرے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہے
  39. ذٰلِكَ مِمَّاۤ اَوْحٰۤى اِلَیْكَ رَبُّكَ مِنَ الْحِكْمَةِ١ؕ وَ لَا تَجْعَلْ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتُلْقٰى فِیْ جَهَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُوْرًا﴿39﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. مِمَّآاس میں سے ہے
    3. اَوْحٰٓىجو وحی کی
    4. اِلَيْكَتیری طرف
    5. رَبُّكَتیرے رب
    6. مِنَ الْحِكْمَةِحکمت میں سے
    7. وَلَا تَجْعَلْاور نہ تو بنا
    8. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    9. اِلٰهًا اٰخَرَکوئی دوسرا الٰہ
    10. فَتُلْقٰىتو تو ڈال دیا جائے گا
    11. فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
    12. مَلُوْمًاملامت کیا ہوا
    13. مَّدْحُوْرًارحمت سے دور
    یہ وہ حکمت کی باتیں ہیں جو تیرے رب نے تجھ پر وحی کی ہیں اور دیکھ! اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود نہ بنا بیٹھ ورنہ تو جہنم میں ڈال دیا جائے گا ملامت زدہ اور ہر بھلائی سے محروم ہو کر
  40. اَفَاَصْفٰىكُمْ رَبُّكُمْ بِالْبَنِیْنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الْمَلٰٓئِكَةِ اِنَاثًا١ؕ اِنَّكُمْ لَتَقُوْلُوْنَ قَوْلًا عَظِیْمًا۠ع﴿40﴾

    1. اَفَاَصْفٰىكُمْکیا بھلا چن لیا تم کو
    2. رَبُّكُمْتمہارے رب نے
    3. بِالْبَنِيْنَبیٹوں کے ساتھ
    4. وَاتَّخَذَاور بنالیں
    5. مِنَسے
    6. الْمَلٰٓئِكَةِ اِنَاثًا ۭفرشتوں میں (سے) لڑکیاں
    7. اِنَّكُمْیقیناً تم
    8. لَتَقُوْلُوْنَالبتہ تم کہتے ہو
    9. قَوْلًابات
    10. عَظِيْمًابہت بڑی
    کیسی عجیب بات ہے کہ تمہارے رب نے تمہیں تو بیٹوں سے نوازا اور خود اپنے لیے ملائکہ کو بیٹیاں بنا لیا؟ بڑی جھوٹی بات ہے جو تم لوگ زبانوں سے نکالتے ہو
  41. وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِیَذَّكَّرُوْا١ؕ وَ مَا یَزِیْدُهُمْ اِلَّا نُفُوْرًا﴿41﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. صَرَّفْنَاپھیر پھیر کر لائے ہیں ہم
    3. فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن میں
    4. لِيَذَّكَّرُوْاتاکہ وہ نصیحت پکڑیں
    5. وَمَا يَزِيْدُهُمْاور نہیں بڑھاتا ان کو (یہ پھیرنا/مثالیں لانا)
    6. اِلَّامگر
    7. نُفُوْرًابھاگنے میں/نفرت میں
    ہم نے اِس قرآن میں طرح طرح سے لوگوں کو سمجھایا کہ ہوش میں آئیں، مگر وہ حق سے اور زیادہ دور ہی بھاگے جا رہے ہیں
  42. قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهٗۤ اٰلِهَةٌ كَمَا یَقُوْلُوْنَ اِذًا لَّابْتَغَوْا اِلٰى ذِی الْعَرْشِ سَبِیْلًا﴿42﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. لَّوْاگر
    3. كَانَ مَعَهٗٓہوتے اس کے ساتھ
    4. اٰلِهَةٌہوتے اس کے ساتھ
    5. كَمَا يَقُوْلُوْنَجیسا کہ وہ کہتے ہیں
    6. اِذًاتب
    7. لَّابْتَغَوْاالبتہ وہ تلاش کرتے
    8. اِلٰى ذِي الْعَرْشِطرف عرش والے کے
    9. سَبِيْلًاراستہ
    اے محمدؐ، ان سے کہو کہ اگر اللہ کے ساتھ دوسرے خدا بھی ہوتے، جیسا کہ یہ لوگ کہتے ہیں، تو وہ مالک عرش کے مقام پر پہنچنے کی ضرور کوشش کرتے
  43. سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یَقُوْلُوْنَ عُلُوًّا كَبِیْرًا﴿43﴾

    1. سُبْحٰنَهٗپاک ہے وہ
    2. وَاور
    3. تَعٰلٰىبلند ہے
    4. عَمَّا يَقُوْلُوْنَاس سے جو وہ کہتے ہیں
    5. عُلُوًّابلندی
    6. كَبِيْرًابہت زیادہ
    پاک ہے وہ اور بہت بالا و برتر ہے اُن باتوں سے جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں
  44. تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبْعُ وَ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهِنَّ١ؕ وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ وَ لٰكِنْ لَّا تَفْقَهُوْنَ تَسْبِیْحَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا﴿44﴾

    1. تُسَبِّحُتسبیح کررہے ہیں
    2. لَهُ السَّمٰوٰتُاس کے لئے آسمان
    3. السَّبْعُسات
    4. وَالْاَرْضُاور زمین
    5. وَمَنْ فِيْهِنَّاور جو ان کے اندر ہے
    6. وَاِنْاور نہیں
    7. مِّنْ شَيْءٍکوئی چیز
    8. اِلَّايُسَبِّحُمگر تسبیح کررہی ہے
    9. بِحَمْدِهٖساتھ اس کی حمد کے
    10. وَلٰكِنْلیکن نہیں
    11. لَّا تَفْقَهُوْنَتم سمجھتے
    12. تَسْبِيْحَهُمْان کی تسبیح کو
    13. اِنَّهٗ كَانَبیشک وہ ہے
    14. حَلِيْمًاحلم والا/ بردبار
    15. غَفُوْرًابخشنے والا
    اُس کی پاکی تو ساتوں آسمان اور زمین اور وہ ساری چیزیں بیان کر رہی ہیں جو آسمان و زمین میں ہیں کوئی چیز ایسی نہیں جو اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح نہ کر رہی ہو، مگر تم ان کی تسبیح سمجھتے نہیں ہو حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا ہی بردبار اور درگزر کرنے والا ہے
  45. وَ اِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ جَعَلْنَا بَیْنَكَ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ حِجَابًا مَّسْتُوْرًاۙ﴿45﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَپڑھتے ہو تم قرآن کو
    3. جَعَلْنَاہم ڈال دیتے ہیں
    4. بَيْنَكَتیرے درمیان
    5. وَبَيْنَ الَّذِيْنَاور ان لوگوں کے درمیان
    6. لَا يُؤْمِنُوْنَجو نہیں ایمان رکھتے
    7. بِالْاٰخِرَةِآخرت
    8. حِجَابًاایک پردہ
    9. مَّسْتُوْرًاچھپا ہوا
    جب تم قرآن پڑھتے ہو تو ہم تمہارے اور آخرت پر ایمان نہ لانے والوں کے درمیان ایک پردہ حائل کر دیتے ہیں
  46. وَّ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِذَا ذَكَرْتَ رَبَّكَ فِی الْقُرْاٰنِ وَحْدَهٗ وَلَّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِهِمْ نُفُوْرًا﴿46﴾

    1. وَّاور
    2. جَعَلْنَاہم ڈال دیتے ہیں
    3. عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
    4. اَكِنَّةًغلاف
    5. اَنْ يَّفْقَهُوْهُکہ وہ (نہ) سمجھیں اس کو
    6. وَفِيْٓ اٰذَانِهِمْاور ان کے کانوں میں
    7. وَقْرًابوجھ ہوتا ہے
    8. وَاِذَااور جب
    9. ذَكَرْتَتم ذکر کرتے ہو
    10. رَبَّكَاپنے رب کا
    11. فِي الْقُرْاٰنِقرآن میں
    12. وَحْدَهٗاکیلے اسی کا
    13. وَلَّوْاوہ مڑجاتے ہیں
    14. عَلٰٓيپر
    15. اَدْبَارِهِمْاپنی پیٹھوں پر
    16. نُفُوْرًانفرت کرتے ہوئے
    اور ان کے دلوں پر ایسا غلاف چڑھا دیتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں سمجھتے، اور ان کے کانوں میں گرانی پیدا کر دیتے ہیں اور جب تم قرآن میں اپنے ایک ہی رب کا ذکر کرتے ہو تو وہ نفرت سے منہ موڑ لیتے ہیں
  47. نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَسْتَمِعُوْنَ بِهٖۤ اِذْ یَسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَ وَ اِذْ هُمْ نَجْوٰۤى اِذْ یَقُوْلُ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا﴿47﴾

    1. نَحْنُ اَعْلَمُہم زیادہ جانتے ہیں
    2. بِمَاساتھ اس کو جو کچھ
    3. يَسْتَمِعُوْنَوہ سنتے ہیں
    4. بِهٖٓساتھ اس کے
    5. اِذْجب
    6. يَسْتَمِعُوْنَوہ سنتے ہیں
    7. اِلَيْكَتیری طرف
    8. وَاِذْ هُمْاور جب وہ
    9. نَجْوٰٓىسرگوشیاں کرتے ہیں
    10. اِذْجب
    11. يَقُوْلُ الظّٰلِمُوْنَکہتے ہیں ظالم لوگ
    12. اِنْ تَتَّبِعُوْنَنہیں تم پیروی کرتے
    13. اِلَّامگر
    14. رَجُلًاایک شخص کی
    15. مَّسْحُوْرًاسحر زدہ
    ہمیں معلوم ہے کہ جب وہ کان لگا کر تمہاری بات سنتے ہیں تو دراصل کیا سنتے ہیں، اور جب بیٹھ کر باہم سرگوشیاں کرتے ہیں تو کیا کہتے ہیں یہ ظالم آپس میں کہتے ہیں کہ یہ ایک سحر زدہ آدمی ہے جس کے پیچھے تم لوگ جا رہے ہو
  48. اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا﴿48﴾

    1. اُنْظُرْدیکھو
    2. كَيْفَکس طرح
    3. ضَرَبُوْاانہوں نے بیان کیں
    4. لَكَ الْاَمْثَالَتیرے لئے مثالیں
    5. فَضَلُّوْاتو وہ بھٹک گئے
    6. فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَتو نہیں وہ استطاعت رکھتے
    7. سَبِيْلًاراستے کی
    دیکھو، کیسی باتیں ہیں جو یہ لوگ تم پر چھانٹتے ہیں یہ بھٹک گئے ہیں اِنہیں راستہ نہیں ملتا
  49. وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِیْدًا﴿49﴾

    1. وَاور
    2. قَالُوْٓاوہ کہتے ہیں
    3. ءَاِذَاکیا جب
    4. كُنَّاہم ہوں گے
    5. عِظَامًاہڈیاں
    6. وَّرُفَاتًااور چورا چورا
    7. ءَاِنَّاکیا بیشک ہم
    8. لَمَبْعُوْثُوْنَالبتہ اٹھائے جائیں گے
    9. خَلْقًا جَدِيْدًاایک نئی پیدائش میں
    وہ کہتے ہیں "جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو کیا ہم نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے؟"
  50. قُلْ كُوْنُوْا حِجَارَةً اَوْ حَدِیْدًاۙ﴿50﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. كُوْنُوْاہوجاؤ
    3. حِجَارَةًپتھر
    4. اَوْ حَدِيْدًایا لوہا
    ان سے کہو "تم پتھر یا لوہا بھی ہو جاؤ
  51. اَوْ خَلْقًا مِّمَّا یَكْبُرُ فِیْ صُدُوْرِكُمْ١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ مَنْ یُّعِیْدُنَا١ؕ قُلِ الَّذِیْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ۚ فَسَیُنْغِضُوْنَ اِلَیْكَ رُءُوْسَهُمْ وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هُوَ١ؕ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ قَرِیْبًا﴿51﴾

    1. اَوْیا
    2. خَلْقًامخلوق
    3. مِّمَّااس میں سے جو
    4. يَكْبُرُبڑی ہوتی ہے
    5. فِيْ صُدُوْرِكُمْتمہارے سینوں میں
    6. فَسَيَقُوْلُوْنَپس عنقریب وہ کہیں گے
    7. مَنْ يُّعِيْدُنَاکون لوٹائے گا ہم کو
    8. قُلِ الَّذِيْکہہ دیجئے کہ وہ ہستی
    9. فَطَرَكُمْجس نے پیدا کیا تم کو
    10. اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
    11. فَسَيُنْغِضُوْنَپس عنقریب سر ہلائیں گے
    12. اِلَيْكَتیری طرف
    13. رُءُوْسَهُمْاپنے سروں کو
    14. وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
    15. مَتٰى هُوَکب ہے وہ
    16. قُلْکہہ دیجئے
    17. عَسٰٓيامید ہے
    18. اَنْ يَّكُوْنَکہ وہ ہو
    19. قَرِيْبًاقریب ہی
    یا اس سے بھی زیادہ سخت کوئی چیز جو تمہارے ذہن میں قبول حیات سے بعید تر ہو" (پھر بھی تم اٹھ کر رہو گے) وہ ضرور پوچھیں گے "کون ہے وہ جو ہمیں پھر زندگی کی طرف پلٹا کر لائے گا؟" جواب میں کہو "وہی جس نے پہلی بار تم کو پیدا کیا" وہ سر ہلا ہلا کر پوچھیں گے "اچھا، تو یہ ہوگا کب؟" تم کہو "کیا عجب، وہ وقت قریب ہی آ لگا ہو
  52. یَوْمَ یَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِیْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ وَ تَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا۠ع﴿52﴾

    1. يَوْمَ يَدْعُوْكُمْجس دن وہ پکارے گا تم کو
    2. فَتَسْتَجِيْبُوْنَپس تم جواب دوگے
    3. بِحَمْدِهٖساتھ اس کی حمد سے
    4. وَتَظُنُّوْنَاور تم سمجھ جاؤ گے
    5. اِنْ لَّبِثْتُمْکہ نہیں ٹھہرے تم
    6. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت تھوڑا
    جس روز وہ تمہیں پکارے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے اس کی پکار کے جواب میں نکل آؤ گے اور تمہارا گمان اُس وقت یہ ہوگا کہ ہم بس تھوڑی دیر ہی اِس حالت میں پڑے رہے ہیں"
  53. وَ قُلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ یَنْزَغُ بَیْنَهُمْ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوًّا مُّبِیْنًا﴿53﴾

    1. وَقُلْ لِّعِبَادِيْاور کہہ دیجئے میرے بندوں کو
    2. يَقُوْلُواوہ کہیں
    3. الَّتِيْوہ بات
    4. ھِيَ اَحْسَنُجو زیادہ اچھی ہو
    5. اِنَّ الشَّيْطٰنَکیونکہ شیطان
    6. يَنْزَغُ بَيْنَهُمْفساد ڈلواتا ہے ان کے درمیان
    7. اِنَّ الشَّيْطٰنَبیشک شیطان
    8. كَانَ لِلْاِنْسَانِہے انسان کے لئے
    9. عَدُوًّا مُّبِيْنًادشمن کھلا
    اور اے محمدؐ، میرے بندوں سے کہہ دو کہ زبان سے وہ بات نکالا کریں جو بہترین ہو دراصل یہ شیطان ہے جو انسانوں کے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش کرتا ہے حقیقت یہ ہے کہ شیطان انسا ن کا کھلا دشمن ہے
  54. رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِكُمْ١ؕ اِنْ یَّشَاْ یَرْحَمْكُمْ اَوْ اِنْ یَّشَاْ یُعَذِّبْكُمْ١ؕ وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ عَلَیْهِمْ وَكِیْلًا﴿54﴾

    1. رَبُّكُمْتمہارا رب
    2. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    3. بِكُمْتم کو
    4. اِنْ يَّشَاْاگر وہ چاہے
    5. يَرْحَمْكُمْرحم کرے تم پر
    6. اَوْ اِنْ يَّشَاْیا اگر چاہے
    7. يُعَذِّبْكُمْعذاب دے تم کو
    8. وَمَآ اَرْسَلْنٰكَاور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو
    9. عَلَيْهِمْ وَكِيْلًاان پر کار ساز
    تمہارا رب تمہارے حال سے زیادہ واقف ہے، وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اور چاہے تو تمہیں عذاب دے دے اور اے نبیؐ، ہم نے تم کو لوگوں پر حوالہ دار بنا کر نہیں بھیجا ہے
  55. وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِمَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰى بَعْضٍ وَّ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا﴿55﴾

    1. وَرَبُّكَاور تیرا رب
    2. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    3. بِمَنْاس کو جو
    4. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں ہے
    5. وَاور
    6. الْاَرْضِزمین میں
    7. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    8. فَضَّلْنَافضیلت دی ہم نے
    9. بَعْضَ النَّبِيّٖنَبعض نبیوں کو
    10. عَلٰي بَعْضٍبعض پر
    11. وَّاور
    12. اٰتَيْنَادی ہم نے
    13. دَاوٗدَداؤد کو
    14. زَبُوْرًازبور
    تیرا رب زمین اور آسمانوں کی مخلوقات کو زیادہ جانتا ہے ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض سے بڑھ کر مرتبے دیے، اور ہم نے ہی داؤدؑ کو زبور دی تھی
  56. قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ فَلَا یَمْلِكُوْنَ كَشْفَ الضُّرِّ عَنْكُمْ وَ لَا تَحْوِیْلًا﴿56﴾

    1. قُلِ ادْعُواکہہ دیجئے کہ پکارو
    2. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    3. زَعَمْتُمْتم گمان رکھتے ہو
    4. مِّنْسے
    5. دُوْنِهٖاس کے سوا
    6. فَلَا يَمْلِكُوْنَتو نہیں وہ مالک ہوسکتے
    7. كَشْفَ الضُّرِّتکلیف ہٹانے کے
    8. عَنْكُمْتم سے
    9. وَلَا تَحْوِيْلًااور نہ بدلنے کے
    اِن سے کہو، پکار دیکھو اُن معبودوں کو جن کو تم خدا کے سوا (اپنا کارساز) سمجھتے ہو، وہ کسی تکلیف کو تم سے نہ ہٹا سکتے ہیں نہ بدل سکتے ہیں
  57. اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ یَبْتَغُوْنَ اِلٰى رَبِّهِمُ الْوَسِیْلَةَ اَیُّهُمْ اَقْرَبُ وَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَهٗ وَ یَخَافُوْنَ عَذَابَهٗ١ؕ اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُوْرًا﴿57﴾

    1. اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہ وہ لوگ ہیں
    2. يَدْعُوْنَجن کو وہ پکارتے ہیں
    3. يَبْتَغُوْنَوہ (خود) تلاش کرتے ہیں
    4. اِلٰى رَبِّهِمُاپنے رب کی طرف
    5. الْوَسِيْلَةَکوئی ذریعہ
    6. اَيُّهُمْ اَقْرَبُکون سا ان میں سے قریب تر
    7. وَيَرْجُوْنَاور وہ امید رکھتے ہیں
    8. رَحْمَتَهٗاس کی رحمت کی
    9. وَيَخَافُوْنَاور وہ ڈرتے ہیں
    10. عَذَابَهٗاس کے عذاب سے
    11. اِنَّ عَذَابَبیشک عذاب
    12. رَبِّكَتیرے رب کا
    13. كَانَہے
    14. مَحْذُوْرًاڈرنے کے لائق
    جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کے حضور رسائی حاصل کرنے کا وسیلہ تلاش کر رہے ہیں کہ کون اُس سے قریب تر ہو جائے اور وہ اُس کی رحمت کے امیدوار اور اُس کے عذاب سے خائف ہیں حقیقت یہ ہے کہ تیرے رب کا عذاب ہے ہی ڈرنے کے لائق
  58. وَ اِنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوْهَا قَبْلَ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ اَوْ مُعَذِّبُوْهَا عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِی الْكِتٰبِ مَسْطُوْرًا﴿58﴾

    1. وَاِنْاور نہیں
    2. مِّنْسے
    3. قَرْيَةٍکوئی بستی
    4. اِلَّامگر
    5. نَحْنُ مُهْلِكُوْهَاہم ہلاک کرنے والے ہیں اس کو
    6. قَبْلَ يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن سے پہلے
    7. اَوْ مُعَذِّبُوْهَایا عذاب دینے والے ہیں اس کو
    8. عَذَابًا شَدِيْدًاسخت عذاب
    9. كَانَ ذٰلِكَہے یہ
    10. فِي الْكِتٰبِکتاب میں
    11. مَسْطُوْرًالکھا ہوا
    اور کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا سخت عذاب نہ دیں یہ نوشتہ الٰہی میں لکھا ہوا ہے
  59. وَ مَا مَنَعَنَاۤ اَنْ نُّرْسِلَ بِالْاٰیٰتِ اِلَّاۤ اَنْ كَذَّبَ بِهَا الْاَوَّلُوْنَ١ؕ وَ اٰتَیْنَا ثَمُوْدَ النَّاقَةَ مُبْصِرَةً فَظَلَمُوْا بِهَا١ؕ وَ مَا نُرْسِلُ بِالْاٰیٰتِ اِلَّا تَخْوِیْفًا﴿59﴾

    1. وَمَا مَنَعَنَآاور نہیں روکا ہم کو
    2. اَنْ نُّرْسِلَکہ ہم بھیجیں
    3. بِالْاٰيٰتِنشانیاں
    4. اِلَّآمگر
    5. اَنْ كَذَّبَیہ کہ جھٹلایا
    6. بِهَاان کو
    7. الْاَوَّلُوْنَپہلوں میں
    8. وَاٰتَيْنَااور دی ہم نے
    9. ثَمُوْدَ النَّاقَةَثمود کو اونٹنی
    10. مُبْصِرَةًواضح/ روشن کرنے والی
    11. فَظَلَمُوْا بِهَاتو انہوں نے ظلم کیا اس کے ساتھ
    12. وَمَااور نہیں
    13. نُرْسِلُہم بھیجتے
    14. بِالْاٰيٰتِنشانیاں
    15. اِلَّا تَخْوِيْفًامگر ڈرانے کے لئے
    اور ہم کو نشانیاں بھیجنے سے نہیں روکا مگر اس بات نے کہ اِن سے پہلے کے لوگ اُن کو جھٹلا چکے ہیں (چنانچہ دیکھ لو) ثمود کو ہم نے علانیہ اونٹنی لا کر دی اور اُنہوں نے اس پر ظلم کیا ہم نشانیاں اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر ڈریں
  60. وَ اِذْ قُلْنَا لَكَ اِنَّ رَبَّكَ اَحَاطَ بِالنَّاسِ١ؕ وَ مَا جَعَلْنَا الرُّءْیَا الَّتِیْۤ اَرَیْنٰكَ اِلَّا فِتْنَةً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَةَ الْمَلْعُوْنَةَ فِی الْقُرْاٰنِ١ؕ وَ نُخَوِّفُهُمْ١ۙ فَمَا یَزِیْدُهُمْ اِلَّا طُغْیَانًا كَبِیْرًا۠ع﴿60﴾

    1. وَاِذْ قُلْنَااور جب کہا ہم نے
    2. لَكَتیرے لئے
    3. اِنَّبیشک
    4. رَبَّكَتیرے رب نے
    5. اَحَاطَ بالنَّاسِگھیر لیا ہے لوگوں کو
    6. وَمَا جَعَلْنَااور نہیں بنایا ہم نے
    7. الرُّءْيَامنظر کو
    8. الَّتِيْٓوہ جو
    9. اَرَيْنٰكَدکھایا ہم نے تجھ کو
    10. اِلَّامگر
    11. فِتْنَةً لِّلنَّاسِفتنہ لوگوں کے لئے
    12. وَالشَّجَرَةَاور وہ درخت
    13. الْمَلْعُوْنَةَجو لعنت کیا گیا
    14. فِي الْقُرْاٰنِقرآن میں
    15. وَنُخَوِّفُهُمْاور ہم ڈراتے ہیں ان کو
    16. فَمَا يَزِيْدُهُمْتو نہیں بڑھاتا/ زیادہ کرتا ان کو
    17. اِلَّامگر
    18. طُغْيَانًاسرکشی
    19. كَبِيْرًابڑی (میں)
    یاد کرو اے محمدؐ، ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ تیرے رب نے اِن لوگوں کو گھیر رکھا ہے اور یہ جو کچھ ابھی ہم نے تمہیں دکھایا ہے، اِس کو اور اُس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے، ہم نے اِن لوگوں کے لیے بس ایک فتنہ بنا کر رکھ دیا ہم اِنہیں تنبیہ پر تنبیہ کیے جا رہے ہیں، مگر ہر تنبیہ اِن کی سر کشی ہی میں اضافہ کیے جاتی ہے
  61. وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ قَالَ ءَاَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِیْنًاۚ﴿61﴾

    1. وَاِذْ قُلْنَااور جب کہا ہم نے
    2. لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشوں سے
    3. اسْجُدُوْاسجدہ کرو
    4. لِاٰدَمَآدم کو
    5. فَسَجَدُوْٓاتو ان سب نے سجدہ کیا
    6. اِلَّآ اِبْلِيْسَمگر ابلیس نے
    7. قَالَاس نے کہا
    8. ءَاَسْجُدُکیا میں سجدہ کروں
    9. لِمَنْ خَلَقْتَواسطے اس کے جس کو پیدا کیا تو نے
    10. طِيْنًامٹی سے
    اور یاد کرو جبکہ ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدمؑ کو سجدہ کرو، تو سب نے سجدہ کیا، مگر ابلیس نے نہ کیا ا س نے کہا "کیا میں اُس کو سجدہ کروں جسے تو نے مٹی سے بنایا ہے؟"
  62. قَالَ اَرَءَیْتَكَ هٰذَا الَّذِیْ كَرَّمْتَ عَلَیَّ١٘ لَئِنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّیَّتَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلًا﴿62﴾

    1. قَالَکہا
    2. اَرَءَيْتَكَکیا دیکھا تو نے اپنے آپ کو
    3. هٰذَایہ ہے
    4. الَّذِيْجسے
    5. كَرَّمْتَتو نے عزت بخشی
    6. عَلَيَّ ۡمجھ پر
    7. لَئِنْ اَخَّرْتَنِالبتہ اگر تو نے مہلت دی مجھ کو
    8. اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن تک
    9. لَاَحْتَنِكَنَّالبتہ میں ضرور قابو میں کرلوں گا
    10. ذُرِّيَّتَهٗٓاس کی اولاد کو
    11. اِلَّا قَلِيْلًامگر/ سوائے تھوڑوں کے
    پھر وہ بولا "دیکھ تو سہی، کیا یہ اس قابل تھا کہ تو نے اِسے مجھ پر فضیلت دی؟ اگر تو مجھے قیامت کے دن تک مہلت دے تو میں اس کی پوری نسل کی بیخ کنی کر ڈالوں، بس تھوڑے ہی لوگ مجھ سے بچ سکیں گے"
  63. قَالَ اذْهَبْ فَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَاِنَّ جَهَنَّمَ جَزَآؤُكُمْ جَزَآءً مَّوْفُوْرًا﴿63﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. اذْهَبْجا
    3. فَمَنْ تَبِعَكَتو جو کوئی پیروی کرے تیری
    4. مِنْهُمْان میں سے
    5. فَاِنَّتو بیشک
    6. جَهَنَّمَجہنم
    7. جَزَآؤُكُمْبدلہ ہے تمہارا
    8. جَزَآءًبدلہ
    9. مَّوْفُوْرًاپورا پورا
    اللہ تعالیٰ نے فرمایا "اچھا تو جا، ان میں سے جو بھی تیری پیروی کریں، تجھ سمیت اُن سب کے لیے جہنم ہی بھرپور جزا ہے
  64. وَ اسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَ اَجْلِبْ عَلَیْهِمْ بِخَیْلِكَ وَ رَجِلِكَ وَ شَارِكْهُمْ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِ وَعِدْهُمْ١ؕ وَ مَا یَعِدُهُمُ الشَّیْطٰنُ اِلَّا غُرُوْرًا﴿64﴾

    1. وَاسْتَفْزِزْاور بہکالے/ اکسالے
    2. مَنِجس کو
    3. اسْتَطَعْتَتو استطاعت رکھتا ہے
    4. مِنْهُمْان میں سے
    5. بِصَوْتِكَاپنی آواز کے ساتھ
    6. وَاَجْلِبْاور چڑھا لا
    7. عَلَيْهِمْان پر
    8. بِخَيْلِكَسوار اپنے
    9. وَاور
    10. رَجِلِكَپیادے اپنے
    11. وَشَارِكْهُمْاور شریک ہو ان کا
    12. فِي الْاَمْوَالِمالوں میں
    13. وَالْاَوْلَادِاور بچوں میں
    14. وَعِدْهُمْاور وعدہ کر ان سے
    15. وَمَااور نہیں
    16. يَعِدُهُمُ الشَّيْطٰنُوعدہ کرتا ان سے شیطان
    17. اِلَّا غُرُوْرًامگر دھوکے کا
    تو جس جس کو اپنی دعوت سے پھسلا سکتا ہے پھسلا لے، ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا، مال اور اولاد میں ان کے ساتھ ساجھا لگا، اور ان کو وعدوں کے جال میں پھانس اور شیطان کے وعدے ایک دھوکے کے سوا اور کچھ بھی نہیں
  65. اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ وَكِیْلًا﴿65﴾

    1. اِنَّ عِبَادِيْبیشک میرے بندے
    2. لَيْسَ لَكَنہیں ہے تیرے لئے
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. سُلْطٰنٌکوئی زور
    5. وَكَفٰىاور کافی ہے
    6. بِرَبِّكَتیرا رب
    7. وَكِيْلًاکارساز
    یقیناً میرے بندوں پر تجھے کوئی اقتدار حاصل نہ ہوگا، اور توکل کے لیے تیرا رب کافی ہے"
  66. رَبُّكُمُ الَّذِیْ یُزْجِیْ لَكُمُ الْفُلْكَ فِی الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا﴿66﴾

    1. رَبُّكُمُ الَّذِيْرب تمہارا وہ ذات ہے
    2. يُزْجِيْجو چلاتا ہے
    3. لَكُمُ الْفُلْكَتمہارے لئے کشتیوں کو
    4. فِي الْبَحْرِسمندر میں
    5. لِتَبْتَغُوْاتاکہ تم تلاش کرو
    6. مِنْ فَضْلِهٖاس کے فضل سے
    7. اِنَّهٗ كَانَیقیناً وہ ہے
    8. بِكُمْساتھ تمہارے
    9. رَحِيْمًارحم فرمانے والا
    تمہارا (حقیقی) رب تو وہ ہے جو سمندر میں تمہاری کشتی چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل تلا ش کرو حقیقت یہ ہے کہ وہ تمہارے حال پر نہایت مہربان ہے
  67. وَ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِی الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ اِلَّاۤ اِیَّاهُ١ۚ فَلَمَّا نَجّٰىكُمْ اِلَى الْبَرِّ اَعْرَضْتُمْ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ كَفُوْرًا﴿67﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. مَسَّكُمُ الضُّرُّچھو جاتی ہے تم کو تکلیف
    3. فِي الْبَحْرِسمندر میں
    4. ضَلَّگم ہوجاتے ہیں
    5. مَنْجن کو
    6. تَدْعُوْنَتم پکارتے ہو
    7. اِلَّآسوائے
    8. اِيَّاهُصرف اس کے
    9. فَلَمَّاتو جب
    10. نَجّٰىكُمْوہ نجات دیتا ہے تم کو
    11. اِلَى الْبَرِّخشکی کی طرف
    12. اَعْرَضْتُمْتو تم منہ موڑ جاتے ہو
    13. وَاور
    14. كَانَ الْاِنْسَانُہے انسان
    15. كَفُوْرًابڑا ناشکرا
    جب سمندر میں تم پر مصیبت آتی ہے تو اُس ایک کے سوا دوسرے جن جن کو تم پکارا کرتے ہو وہ سب گم ہو جاتے ہیں، مگر جب وہ تم کو بچا کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو تم اُس سے منہ موڑ جاتے ہو انسان واقعی بڑا ناشکرا ہے
  68. اَفَاَمِنْتُمْ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمْ جَانِبَ الْبَرِّ اَوْ یُرْسِلَ عَلَیْكُمْ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ وَكِیْلًاۙ﴿68﴾

    1. اَفَاَمِنْتُمْکیا بےخوف ہوگئے تم
    2. اَنْ يَّخْسِفَ بِكُمْکہ وہ دھنسا دے تم کو
    3. جَانِبَجانب
    4. الْبَرِّخشکی کے
    5. اَوْ يُرْسِلَیا بھیجے
    6. عَلَيْكُمْتم پر
    7. حَاصِبًاپتھروں کی بارش
    8. ثُمَّپھر
    9. لَا تَجِدُوْانہ تم پاؤ گے
    10. لَكُمْاپنے لئے
    11. وَكِيْلًاکوئی کارساز
    اچھا، تو کیا تم اِس بات سے بالکل بے خوف ہو کہ خدا کبھی خشکی پر ہی تم کو زمین میں دھنسا دے، یا تم پر پتھراؤ کرنے والی آندھی بھیج دے اور تم اس سے بچانے والا کوئی حمایتی نہ پاؤ؟
  69. اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ یُّعِیْدَكُمْ فِیْهِ تَارَةً اُخْرٰى فَیُرْسِلَ عَلَیْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّیْحِ فَیُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْ١ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَیْنَا بِهٖ تَبِیْعًا﴿69﴾

    1. اَمْ اَمِنْتُمْیا بےخوف ہوگئے تم
    2. اَنْ يُّعِيْدَكُمْکہ وہ لوٹائے تم کو
    3. فِيْهِاس میں
    4. تَارَةً اُخْرٰىدوسری مرتبہ
    5. فَيُرْسِلَپھر بھیجے
    6. عَلَيْكُمْتم پر
    7. قَاصِفًاگرجنے والی/ توڑنے والی
    8. مِّنَ الرِّيْحِہوا میں سے
    9. فَيُغْرِقَكُمْپھر غرق کردے تم کو
    10. بِمَا كَفَرْتُمْبوجہ اس کے جو ناشکری کی تم نے
    11. ثُمَّپھر
    12. لَا تَجِدُوْا لَكُمْنہ تم پاؤ اپنے لئے
    13. عَلَيْنَاہمارے مقابلے میں
    14. بِهٖساتھ اس کے
    15. تَبِيْعًاکوئی تابع/ کوئی یپیچھا کرنے والا
    اور کیا تمہیں اِس کا کوئی اندیشہ نہیں کہ خدا پھر کسی وقت سمندر میں تم کو لے جائے اور تمہاری ناشکری کے بدلے تم پر سخت طوفانی ہوا بھیج کر تمہیں غرق کر دے اور تم کو ایسا کوئی نہ ملے جو اُس سے تمہارے اِس انجام کی پوچھ گچھ کرسکے؟
  70. وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِیْۤ اٰدَمَ وَ حَمَلْنٰهُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلًا۠ع﴿70﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. كَرَّمْنَاعزت بخشی ہم نے
    3. بَنِيْٓ اٰدَمَبنی آدم کو
    4. وَحَمَلْنٰهُمْاور سوار کیا ہمنے ان کو
    5. فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِخشکی میں اور سمندر میں
    6. وَرَزَقْنٰهُمْاور رزق دیا ہم نے ان کو
    7. مِّنَسے
    8. الطَّيِّبٰتِپاکیزہ چیزوں میں (سے)
    9. وَفَضَّلْنٰهُمْاور فضیلت دی ہم نے ان کو
    10. عَلٰي كَثِيْرٍاوپر بہت ساروں کے
    11. مِّمَّنْان میں سے جو
    12. خَلَقْنَاپیدا کئے ہم نے
    13. تَفْضِيْلًافضیلت دینا
    یہ تو ہماری عنایت ہے کہ ہم نے بنی آدم کو بزرگی دی اور انہیں خشکی و تری میں سواریاں عطا کیں اور ان کو پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا اور اپنی بہت سی مخلوقات پر نمایاں فوقیت بخشی
  71. یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْ١ۚ فَمَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ فَاُولٰٓئِكَ یَقْرَءُوْنَ كِتٰبَهُمْ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ فَتِیْلًا﴿71﴾

    1. يَوْمَ نَدْعُوْاجس دن ہم پکاریں گے
    2. كُلَّ اُنَاسٍۢسب لوگوں کو
    3. بِاِمَامِهِمْساتھ ان کے لیڈر کے/ پیشوا کے
    4. فَمَنْتو جو کوئی
    5. اُوْتِيَدیا گیا
    6. كِتٰبَهٗکتاب اپنی
    7. بِيَمِيْنِهٖاپنے دائیں ہاتھ میں
    8. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
    9. يَقْرَءُوْنَپڑھیں گے
    10. كِتٰبَهُمْکتاب اپنی
    11. وَلَااور نہ
    12. يُظْلَمُوْنَوہ ظلم کئے جائیں گے
    13. فَتِيْلًادھاگے برابر
    پھر خیال کرو اس دن کا جب کہ ہم ہر انسانی گروہ کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے اُس وقت جن لوگوں کو ان کا نامہ اعمال سیدھے ہاتھ میں دیا گیا وہ اپنا کارنامہ پڑھیں گے اور ان پر ذرہ برابر ظلم نہ ہوگا
  72. وَ مَنْ كَانَ فِیْ هٰذِهٖۤ اَعْمٰى فَهُوَ فِی الْاٰخِرَةِ اَعْمٰى وَ اَضَلُّ سَبِیْلًا﴿72﴾

    1. وَمَنْ كَانَاور جو کوئی ہوا
    2. فِيْ هٰذِهٖٓاس دنیا میں
    3. اَعْمٰىاندھا
    4. فَهُوَتو وہ
    5. فِيمیں
    6. الْاٰخِرَةِ اَعْمٰىآخرت میں اندھا ہوگا
    7. وَاَضَلُّ سَبِيْلًااور سب سے زیادہ بھٹکا ہوا راستے کے اعتبار سے
    اور جو اِس دنیا میں اندھا بن کر رہا وہ آخرت میں بھی اندھا ہی رہے گا بلکہ راستہ پانے میں اندھے سے بھی زیادہ ناکام
  73. وَ اِنْ كَادُوْا لَیَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ لِتَفْتَرِیَ عَلَیْنَا غَیْرَهٗ١ۖۗ وَ اِذًا لَّاتَّخَذُوْكَ خَلِیْلًا﴿73﴾

    1. وَاِنْ كَادُوْااور اگر چہ قریب تھا
    2. لَيَفْتِنُوْنَكَکہ وہ دھوکہ دیں تجھ کو/ فتنے میں ڈالیں تجھ کو
    3. عَنِ الَّذِيْٓاس چیز کے بارے میں
    4. اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَہم نے وحی آپ کی طرف
    5. لِتَفْتَرِيَتاکہ تم گھڑ سکو
    6. عَلَيْنَاہم پر
    7. غَيْرَهٗاس کے علاوہ
    8. وَاِذًا لَّاتَّخَذُوْكَاور تب البتہ وہ بنالیتے تجھ کو
    9. خَلِيْلًادوست
    اے محمدؐ، ان لوگوں نے اِس کوشش میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی کہ تمہیں فتنے میں ڈال کر اُس وحی سے پھیر دیں جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے تاکہ تم ہمارے نام پر اپنی طرف سے کوئی بات گھڑو اگر تم ایسا کرتے تو وہ ضرور تمہیں اپنا دوست بنا لیتے
  74. وَ لَوْ لَاۤ اَنْ ثَبَّتْنٰكَ لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَیْهِمْ شَیْئًا قَلِیْلًاۗۙ﴿74﴾

    1. وَلَوْلَآاور اگر نہ ہوتی یہ بات
    2. اَنْ ثَبَّتْنٰكَکہ ہم ثابت قدم رکھتے تجھ کو
    3. لَقَدْالبتہ تحقیق
    4. كِدْتَّقریب تھا
    5. تَرْكَنُ اِلَيْهِمْکہ تو جھک جاتا ان کی طرف
    6. شَيْئًا قَلِيْلًاتھوڑا سا/ تھوڑی سی چیز
    اور بعید نہ تھا کہ اگر ہم تمہیں مضبوط نہ رکھتے تو تم ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک جاتے
  75. اِذًا لَّاَذَقْنٰكَ ضِعْفَ الْحَیٰوةِ وَ ضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ عَلَیْنَا نَصِیْرًا﴿75﴾

    1. اِذًا لَّاَذَقْنٰكَتب البتہ ہم چکھاتے تجھ کو
    2. ضِعْفَدو گنا
    3. الْحَيٰوةِزندگی میں
    4. وَضِعْفَ الْمَمَاتِاور دوگنا موت میں
    5. ثُمَّپھر
    6. لَا تَجِدُنہ تم پاتے
    7. لَكَاپنے لئے
    8. عَلَيْنَاہم پر/ ہمارے مقابلے پر
    9. نَصِيْرًاکوئی مدد گار
    لیکن اگر تم ایسا کرتے تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دوہرے عذاب کا مزہ چکھاتے اور آخرت میں بھی دوہرے عذاب کا، پھر ہمارے مقابلے میں تم کوئی مددگار نہ پاتے
  76. وَ اِنْ كَادُوْا لَیَسْتَفِزُّوْنَكَ مِنَ الْاَرْضِ لِیُخْرِجُوْكَ مِنْهَا وَ اِذًا لَّا یَلْبَثُوْنَ خِلٰفَكَ اِلَّا قَلِیْلًا﴿76﴾

    1. وَاِنْ كَادُوْااور بیشک قریب تھا
    2. لَيَسْتَفِزُّوْنَكَالبتہ عاجز کردیں تجھ کو
    3. مِنَ الْاَرْضِزمین سے
    4. لِيُخْرِجُوْكَتاکہ وہ نکال دیں تجھ کو
    5. مِنْهَااس سے
    6. وَاِذًا لَّااور تب نہ
    7. يَلْبَثُوْنَوہ ٹھہرتے
    8. خِلٰفَكَتیرے پیچھے
    9. اِلَّا قَلِيْلًامگر تھوڑا سا
    اور یہ لوگ اس بات پر بھی تلے رہے ہیں کہ تمہارے قدم اِس سر زمین سے اکھاڑ دیں اور تمہیں یہاں سے نکال باہر کریں لیکن اگر یہ ایسا کریں گے تو تمہارے بعد یہ خود یہاں کچھ زیادہ دیر نہ ٹھیر سکیں گے
  77. سُنَّةَ مَنْ قَدْ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَ لَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِیْلًا۠ع﴿77﴾

    1. سُنَّةَطریقہ ہے
    2. مَنْجن کو
    3. قَدْ اَرْسَلْنَاتحقیق بھیجا ہم نے
    4. قَبْلَكَتجھ سے پہلے
    5. مِنْ رُّسُلِنَااپنے رسولوں میں سے
    6. وَلَا تَجِدُاور نہ تو پائے گا
    7. لِسُنَّتِنَاہمارے طریقے کو
    8. تَحْوِيْلًابدلنے والا
    یہ ہمارا مستقل طریق کار ہے جو اُن سب رسولوں کے معاملے میں ہم نے برتا ہے جہیں تم سے پہلے ہم نے بھیجا تھا، اور ہمارے طریق کار میں تم کوئی تغیر نہ پاؤ گے
  78. اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰى غَسَقِ الَّیْلِ وَ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ١ؕ اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا﴿78﴾

    1. اَقِمِ الصَّلٰوةَقائم کرو نماز کو
    2. لِدُلُوْكِ الشَّمْسِسورج کے ڈھلنے کے وقت
    3. اِلٰى غَسَقِ الَّيْلِرات کی سخت تاریکی تک
    4. وَقُرْاٰنَ الْفَجْرِاور فجر کا قرآن پڑھنا
    5. اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِبیشک فجر کا قرآن پڑھنا
    6. كَانَ مَشْهُوْدًاہے حاضر کیا گیا/ دیکھا جانے والا
    نماز قائم کرو زوال آفتاب سے لے کر اندھیرے تک اور فجر کے قرآن کا بھی التزام کرو کیونکہ قرآن فجر مشہود ہوتا ہے
  79. وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ١ۖۗ عَسٰۤى اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا﴿79﴾

    1. وَاور
    2. مِنَ الَّيْلِرات میں سے
    3. فَتَهَجَّدْ بِهٖپس تہجد پڑھو اس میں
    4. نَافِلَةً لَّكَنفل ہیں/ زائد ہیں آپ کے لئے
    5. عَسٰٓيامید ہے
    6. اَنْ يَّبْعَثَكَیہ کہ پہنچادے تجھ کو
    7. رَبُّكَرب تیرا
    8. مَقَامًا مَّحْمُوْدًامقام محمود پر
    اور رات کو تہجد پڑھو، یہ تمہارے لیے نفل ہے، بعید نہیں کہ تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے
  80. وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا﴿80﴾

    1. وَقُلْاور آپ کہہ دیجئے
    2. رَّبِّ اَدْخِلْنِيْاے میرے رب داخل کر مجھ کو
    3. مُدْخَلَداخل کرنا
    4. صِدْقٍسچائی کے ساتھ
    5. وَّاَخْرِجْنِيْاور نکال مجھ کو
    6. مُخْرَجَنکالنا
    7. صِدْقٍسچائی کے ساتھ
    8. وَّاجْعَلْ لِّيْاور بنادے میرے لئے
    9. مِنْسے
    10. لَّدُنْكَاپنے پاس سے
    11. سُلْطٰنًا نَّصِيْرًاایک قوت، طاقت/ مددگار
    اور دعا کرو کہ پروردگار، مجھ کو جہاں بھی تو لے جا سچائی کے ساتھ لے جا اور جہاں سے بھی نکال سچائی کے ساتھ نکال اور اپنی طرف سے ایک اقتدار کو میرا مددگار بنا دے
  81. وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ١ؕ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا﴿81﴾

    1. وَقُلْاور کہہ دیجئے
    2. جَآءَ الْحَقُّآگیا حق
    3. وَزَهَقَاور زائل ہوگیا/ ہٹ گیا
    4. الْبَاطِلُباطل
    5. اِنَّ الْبَاطِلَبیشک باطل
    6. كَانَ زَهُوْقًاہے زائل ہونے والا
    اور اعلان کر دو کہ "حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، باطل تو مٹنے ہی والا ہے"
  82. وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ١ۙ وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا﴿82﴾

    1. وَنُنَزِّلُاور ہم نازل کرتے ہیں
    2. مِنَسے
    3. الْقُرْاٰنِقرآن میں (سے)
    4. مَا هُوَ شِفَآءٌوہ جو شفاء ہے
    5. وَّرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَاور رحمت ایمان لانے والوں کے لئے
    6. وَلَا يَزِيْدُاور نہیں زیادہ ہوتا
    7. الظّٰلِمِيْنَظالموں کو
    8. اِلَّا خَسَارًامگر خسارہ
    ہم اِس قرآن کے سلسلہ تنزیل میں وہ کچھ نازل کر رہے ہیں جو ماننے والوں کے لیے تو شفا اور رحمت ہے، مگر ظالموں کے لیے خسارے کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کرتا
  83. وَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ١ۚ وَ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ یَئُوْسًا﴿83﴾

    1. وَاِذَآاور جب
    2. اَنْعَمْنَاانعام کرتے ہیں ہم
    3. عَلَي الْاِنْسَانِانسان پر
    4. اَعْرَضَوہ منہ موڑ لیتا ہے
    5. وَنَاٰ بِجَانِبِهٖاور دور ہوتا ہے اپنے پہلو کے ساتھ
    6. وَاِذَااور جب
    7. مَسَّهُ الشَّرُّپہنچتا ہے اس کو شر/تکلیف
    8. كَانَ يَئُوْسًاہوجاتا ہے بہت مایوس
    انسان کا حال یہ ہے کہ جب ہم اس کو نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ اینٹھتا اور پیٹھ موڑ لیتا ہے، اور جب ذرا مصیبت سے دو چار ہوتا ہے تو مایوس ہونے لگتا ہے
  84. قُلْ كُلٌّ یَّعْمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖ١ؕ فَرَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ اَهْدٰى سَبِیْلًا۠ع﴿84﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. كُلٌّ يَّعْمَلُسب کے سب عمل کر رہے ہیں
    3. عَلٰي شَاكِلَتِهٖاپنے طریقے پر
    4. فَرَبُّكُمْتو رب تمہارا
    5. اَعْلَمُزیادہ جانتا ہے
    6. بِمَنْاس کو جو
    7. هُوَوہ
    8. اَهْدٰىزیادہ ہدایت یافتہ ہے
    9. سَبِيْلًاراستے کے اعتبار سے
    اے نبیؐ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ "ہر ایک اپنے طریقے پر عمل کر رہا ہے، اب یہ تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ سیدھی راہ پر کون ہے"
  85. وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الرُّوْحِ١ؕ قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّیْ وَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنَ الْعِلْمِ اِلَّا قَلِیْلًا﴿85﴾

    1. وَيَسْئَلُوْنَكَاور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
    2. عَنِ الرُّوْحِروح کے بارے میں
    3. قُلِکہہ دیجئے
    4. الرُّوْحُروح
    5. مِنْ اَمْرِ رَبِّيْمیرے رب کے حکم سے ہے
    6. وَمَآ اُوْتِيْتُمْاور نہیں دیئے گئے تم
    7. مِّنَ الْعِلْمِعلم میں سے
    8. اِلَّا قَلِيْلًامگر بہت تھوڑا
    یہ لوگ تم سے روح کے متعلق پوچھتے ہیں کہو "یہ روح میرے رب کے حکم سے آتی ہے، مگر تم لوگوں نے علم سے کم ہی بہرہ پایا ہے"
  86. وَ لَئِنْ شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ بِهٖ عَلَیْنَا وَكِیْلًاۙ﴿86﴾

    1. وَلَئِنْاور البتہ اگر
    2. شِئْنَاہم چاہتے
    3. لَنَذْهَبَنَّالبتہ ہم ضرور لے جاتے
    4. بِالَّذِيْٓاس چیز کو
    5. اَوْحَيْنَآجو وحی کی ہم نے
    6. اِلَيْكَآپ کی طرف
    7. ثُمَّ لَاپھر نہ
    8. تَجِدُ لَكَتم پاتے اپنے لئے
    9. بِهٖساتھ اس کے
    10. عَلَيْنَاہم پر
    11. وَكِيْلًاکوئی کارساز
    اور اے محمدؐ، ہم چاہیں تو وہ سب کچھ تم سے چھین لیں جو ہم نے وحی کے ذریعہ سے تم کو عطا کیا ہے، پھر تم ہمارے مقابلے میں کوئی حمایتی نہ پاؤ گے جو اسے واپس دلا سکے
  87. اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ فَضْلَهٗ كَانَ عَلَیْكَ كَبِیْرًا﴿87﴾

    1. اِلَّا رَحْمَةًمگر رحمت
    2. مِّنْسے
    3. رَّبِّكَتیرے رب کی طرف (سے)
    4. اِنَّ فَضْلَهٗبیشک فضل اس کا
    5. كَانَ عَلَيْكَہے تجھ پر
    6. كَبِيْرًابہت بڑا
    یہ تو جو کچھ تمہیں ملا ہے تمہارے رب کی رحمت سے ملا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے
  88. قُلْ لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِهٖ وَ لَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِیْرًا﴿88﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. لَّئِنِالبتہ اگر
    3. اجْتَمَعَتِجمع ہوجائیں
    4. الْاِنْسُانسان
    5. وَالْجِنُّاور جن
    6. عَلٰٓي اَنْ يَّاْتُوْااس بات پر کہ لے آئیں
    7. بِمِثْلِمانند
    8. هٰذَااس
    9. الْقُرْاٰنِقرآن کے
    10. لَا يَاْتُوْنَنہ لاسکیں گے
    11. بِمِثْلِهٖاس کی طرح کا
    12. وَلَوْ كَانَاور اگرچہ ہوں
    13. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    14. لِبَعْضٍبعض کے لئے
    15. ظَهِيْرًامدد گار
    کہہ دو کہ اگر انسان اور جن سب کے سب مل کر اس قرآن جیسی کوئی چیز لانے کی کوشش کریں تو نہ لاسکیں گے، چاہے وہ سب ایک دوسرے کے مدد گار ہی کیوں نہ ہوں
  89. وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ١٘ فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا﴿89﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. صَرَّفْنَاپھیر پھیر کر لائے ہم/ پھیر پھیر کر بیان کیں ہم نے
    3. لِلنَّاسِلوگوں کے لئے
    4. فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن میں
    5. مِنْ كُلِّ مَثَلٍہر طرح کی مثال میں سے
    6. فَاَبٰٓى اَكْثَرُ النَّاسِتو نہ مانا اکثر لوگوں نے
    7. اِلَّا كُفُوْرًامگر انکار کرنا
    ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر انکار ہی پر جمے رہے
  90. وَ قَالُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكَ حَتّٰى تَفْجُرَ لَنَا مِنَ الْاَرْضِ یَنْۢبُوْعًاۙ﴿90﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. لَنْ نُّؤْمِنَہم ہرگز نہ ایمان لائیں گے
    3. لَكَتیرے لئے
    4. حَتّٰىیہاں تک کہ
    5. تَفْجُرَ لَنَاتو جاری کرے ہمارے لئے
    6. مِنَ الْاَرْضِزمین سے
    7. يَنْۢبُوْعًاایک چشمہ
    اور انہوں نے کہا "ہم تیر ی بات نہ مانیں گے جب تک کہ تو ہمارے لیے زمین کو پھاڑ کر ایک چشمہ جاری نہ کر دے
  91. اَوْ تَكُوْنَ لَكَ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ عِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْاَنْهٰرَ خِلٰلَهَا تَفْجِیْرًاۙ﴿91﴾

    1. اَوْیا
    2. تَكُوْنَہو وے
    3. لَكَتیرے لئے
    4. جَنَّةٌایک باغ
    5. مِّنْ نَّخِيْلٍکھجوروں میں سے
    6. وَّعِنَبٍاور انگوروں میں سے
    7. فَتُفَجِّرَ الْاَنْهٰرَپھر تو پھاڑے دریا
    8. خِلٰلَهَااس کے درمیان
    9. تَفْجِيْرًاپھاڑنا/ جاری کرنا
    یا تیرے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ پیدا ہو اور تو اس میں نہریں رواں کر دے
  92. اَوْ تُسْقِطَ السَّمَآءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَیْنَا كِسَفًا اَوْ تَاْتِیَ بِاللّٰهِ وَ الْمَلٰٓئِكَةِ قَبِیْلًاۙ﴿92﴾

    1. اَوْیا
    2. تُسْقِطَ السَّمَآءَتو گرائے آسمان کو
    3. كَمَاجیسا کہ
    4. زَعَمْتَتم دعویٰ کرتے ہو
    5. عَلَيْنَاہم پر
    6. كِسَفًاٹکڑے ٹکڑے کرکے
    7. اَوْ تَاْتِيَ باللّٰهِیا تو لے آئے اللہ تعالیٰ کو
    8. وَالْمَلٰٓئِكَةِاور فرشتوں کو
    9. قَبِيْلًاسامنے
    یا تو آسمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہمارے اوپر گرا دے جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے یا خدا اور فرشتوں کو رُو در رُو ہمارے سامنے لے آئے
  93. اَوْ یَكُوْنَ لَكَ بَیْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ اَوْ تَرْقٰى فِی السَّمَآءِ١ؕ وَ لَنْ نُّؤْمِنَ لِرُقِیِّكَ حَتّٰى تُنَزِّلَ عَلَیْنَا كِتٰبًا نَّقْرَؤُهٗ١ؕ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّیْ هَلْ كُنْتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا۠ع﴿93﴾

    1. اَوْ يَكُوْنَیا ہو
    2. لَكَتیرے لئے
    3. بَيْتٌبیت
    4. مِّنْ زُخْرُفٍسونے کا
    5. اَوْ تَرْقٰىیا تو چڑھ جائے
    6. فِي السَّمَآءِآسمان میں
    7. وَلَنْ نُّؤْمِنَاور ہم ہرگز نہ مانیں گے
    8. لِرُقِيِّكَتیرے چڑھنے کو
    9. حَتّٰىیہاں تک کہ
    10. تُنَزِّلَتو اتار لائے
    11. عَلَيْنَاہم پر
    12. كِتٰبًاایک کتاب
    13. نَّقْرَؤُهٗہم پڑھیں اس کو
    14. قُلْکہہ دیجئے
    15. سُبْحَانَ رَبِّيْپاک ہے میرا رب
    16. هَلْکیا نہیں
    17. كُنْتُہوں میں
    18. اِلَّا بَشَرًامگر/ سوائے ایک انسان کے
    19. رَّسُوْلًاجو رسول ہے
    یا تیرے لیے سونے کا ایک گھر بن جائے یا تو آسمان پر چڑھ جائے، اور تیرے چڑھنے کا بھی ہم یقین نہ کریں گے جب تک کہ تو ہمارے اوپر ایک ایسی تحریر نہ اتار لائے جسے ہم پڑھیں" اے محمدؐ، اِن سے کہو "پاک ہے میرا پروردگار! کیا میں ایک پیغام لانے والے انسان کے سوا اور بھی کچھ ہوں؟"
  94. وَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰۤى اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوْلًا﴿94﴾

    1. وَمَا مَنَعَ النَّاسَاور نہیں روکا لوگوں کو
    2. اَنْ يُّؤْمِنُوْٓاکہ وہ ایمان لائیں
    3. اِذْ جَآءَهُمُجب آگئی ان کے پاس
    4. الْهُدٰٓىہدایت
    5. اِلَّآمگر
    6. اَنْ قَالُوْٓایہ کہ انہوں نے کہا
    7. اَبَعَثَ اللّٰهُکیا بھیجا اللہ نے
    8. بَشَرًا رَّسُوْلًاایک بشر کو رسول بناکر
    لوگوں کے سامنے جب کبھی ہدایت آئی تو اس پر ایمان لانے سے اُن کو کسی چیز نے نہیں روکا مگر اُن کے اِسی قول نے کہ "کیا اللہ نے بشر کو پیغمبر بنا کر بھیج دیا؟"
  95. قُلْ لَّوْ كَانَ فِی الْاَرْضِ مَلٰٓئِكَةٌ یَّمْشُوْنَ مُطْمَئِنِّیْنَ لَنَزَّلْنَا عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا﴿95﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. لَّوْ كَانَاگر ہوتے
    3. فِي الْاَرْضِزمین میں
    4. مَلٰٓئِكَةٌفرشتے
    5. يَّمْشُوْنَچلتے پھرتے
    6. مُطْمَئِنِّيْنَاطمینان کے ساتھ
    7. لَنَزَّلْنَاالبتہ نازل کرتے ہم
    8. عَلَيْهِمْان پر
    9. مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
    10. مَلَكًا رَّسُوْلًاایک فرشتے کو رسول بنا کر
    اِن سے کہو اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چل پھر رہے ہوتے تو ہم ضرور آسمان سے کسی فرشتے ہی کو اُن کے لیے پیغمبر بنا کر بھیجتے
  96. قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِیْرًۢا بَصِیْرًا﴿96﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. كَفٰىکافی ہے
    3. بِاللّٰهِاللہ تعالیٰ
    4. شَهِيْدًۢاگواہ
    5. بَيْنِيْمیرے درمیان
    6. وَبَيْنَكُمْاور تمہارے درمیان
    7. اِنَّهٗبیشک وہ
    8. كَانَہے
    9. بِعِبَادِهٖاپنے بندوں کی
    10. خَبِيْرًۢا بَصِيْرًاخبر رکھنے والا، دیکھنے والا
    اے محمدؐ، ان سے کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان بس ایک اللہ کی گواہی کافی ہے وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور سب کچھ دیکھ رہا ہے
  97. وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ وَ نَحْشُرُهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ عُمْیًا وَّ بُكْمًا وَّ صُمًّا١ؕ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ؕ كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِیْرًا﴿97﴾

    1. وَمَنْ يَّهْدِ اللّٰهُاور جس کو ہدایت دے اللہ
    2. فَهُوَ الْمُهْتَدِتو وہی ہدایت پانے والا ہے
    3. وَمَنْاور جس کو
    4. يُّضْلِلْبھٹکادے
    5. فَلَنْ تَجِدَ لَهُمْتو ہرگز نہیں تم پاؤ گے ان کے لئے
    6. اَوْلِيَآءَکوئی مدد گار
    7. مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    8. وَنَحْشُرُهُمْاور ہم اکٹھا کریں گے ان کو
    9. يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    10. عَلٰي وُجُوْهِهِمْان کے مونہوں پر
    11. عُمْيًااندھا
    12. وَّبُكْمًااور گونگا
    13. وَّصُمًّااور بہرا (بناکر)
    14. مَاْوٰىهُمْٹھکانہ ان کا
    15. جَهَنَّمُجہنم ہوگا
    16. كُلَّمَاجب کبھی
    17. خَبَتْآہستہ ہونے لگے گی
    18. زِدْنٰهُمْزیادہ کردیں گے ہم ان کو
    19. سَعِيْرًابھڑکنے میں
    جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہی میں ڈال دے تو اسکے سوا ایسے لوگوں کے لیے تو کوئی حامی و ناصر نہیں پا سکتا ان لوگوں کو ہم قیامت کے روز اوندھے منہ کھینچ لائیں گے، اندھے، گونگے اور بہرے اُن کا ٹھکانا جہنم ہے جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے
  98. ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ بِاَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ قَالُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ خَلْقًا جَدِیْدًا﴿98﴾

    1. ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْیہ ان کی جزا ہے
    2. بِاَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک انہوں نے
    3. كَفَرُوْاانہوں نے کفر کیا
    4. بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کا
    5. وَقَالُوْٓااور انہوں نے کہا
    6. ءَاِذَا كُنَّاکیا جب ہوں گے ہم
    7. عِظَامًاہڈیاں
    8. وَّرُفَاتًااور ریزہ ریزہ
    9. ءَاِنَّاکیا بیشک ہم
    10. لَمَبْعُوْثُوْنَالبتہ اٹھائیں جائیں گے
    11. خَلْقًا جَدِيْدًانئی پیدائش میں
    یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا "کیا جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کر کے اٹھا کھڑا کیا جائے گا؟"
  99. اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ وَ جَعَلَ لَهُمْ اَجَلًا لَّا رَیْبَ فِیْهِ١ؕ فَاَبَى الظّٰلِمُوْنَ اِلَّا كُفُوْرًا﴿99﴾

    1. اَوَلَمْ يَرَوْاکیا بھلا انہوں نے دیکھا نہیں
    2. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    3. الَّذِيْوہ ذات ہے
    4. خَلَقَ السَّمٰوٰتِجس نے پیدا کیا آسمانوں کو
    5. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    6. قَادِرٌقادر ہے
    7. عَلٰٓياس بات پر
    8. اَنْ يَّخْلُقَکہ وہ پیدا کرے
    9. مِثْلَهُمْان کی مانند
    10. وَجَعَلَ لَهُمْاور اس نے مقرر کر رکھا ہے ان کے لئے
    11. اَجَلًاایک وقت
    12. لَّا رَيْبَ فِيْهِجس میں کوئی شک نہیں
    13. فَاَبَى الظّٰلِمُوْنَتو انکار کیا ظالموں نے
    14. اِلَّا كُفُوْرًامگر کفر کا/انکار کا
    کیا ان کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے زمین اور آسمانو ں کو پیدا کیا ہے وہ اِن جیسوں کو پیدا کرنے کی ضرور قدرت رکھتا ہے؟ اس نے اِن کے حشر کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے جس کا آنا یقینی ہے، مگر ظالموں کو اصرار ہے کہ وہ اس کا انکار ہی کریں گے
  100. قُلْ لَّوْ اَنْتُمْ تَمْلِكُوْنَ خَزَآئِنَ رَحْمَةِ رَبِّیْۤ اِذًا لَّاَمْسَكْتُمْ خَشْیَةَ الْاِنْفَاقِ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ قَتُوْرًا۠ع﴿100﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. لَّوْ اَنْتُمْاگر تم
    3. تَمْلِكُوْنَمالک ہو
    4. خَزَآئِنَخزانوں کے
    5. رَحْمَةِ رَبِّيْٓمیرے رب کی رحمت کے
    6. اِذًا لَّاَمْسَكْتُمْتب البتہ روک لیتے تم
    7. خَشْيَةَ الْاِنْفَاقِخرچ ہوجانے کے ڈر سے
    8. وَكَانَ الْاِنْسَانُاور ہے انسان
    9. قَتُوْرًاکنجوس/ بخیل
    اے محمدؐ، اِن سے کہو، اگر کہیں میرے رب کی رحمت کے خزانے تمہارے قبضے میں ہوتے تو تم خرچ ہو جانے کے اندیشے سے ضرور ان کو روک رکھتے واقعی انسان بڑا تنگ دل واقع ہوا ہے
  101. وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى تِسْعَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ فَسْئَلْ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِذْ جَآءَهُمْ فَقَالَ لَهٗ فِرْعَوْنُ اِنِّیْ لَاَظُنُّكَ یٰمُوْسٰى مَسْحُوْرًا﴿101﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اٰتَيْنَادی ہم نے
    3. مُوْسٰيموسیٰ کو
    4. تِسْعَ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍنو روشن نشانیاں
    5. فَسْئَلْ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَتو پوچھ لو بنی اسرائیل سے
    6. اِذْ جَآءَهُمْجب آئیں ان کے پاس
    7. فَقَالَ لَهٗتو کہا اس کو
    8. فِرْعَوْنُفرعون نے
    9. اِنِّىْبیشک میں
    10. لَاَظُنُّكَالبتہ میں گمان/ کرتا ہوں تجھ کو
    11. يٰمُوْسٰياے موسیٰ
    12. مَسْحُوْرًاسحر زدہ
    ہم نے موسیٰؑ کو تو نشانیاں عطا کی تھیں جو صریح طور پر دکھائی دے رہی تھیں اب یہ تم خود بنی اسرائیل سے پوچھ لو کہ جب وہ سامنے آئیں تو فرعون نے یہی کہا تھا نا کہ "اے موسیٰؑ، میں سمجھتا ہوں کہ تو ضرور ایک سحر زدہ آدمی ہے"
  102. قَالَ لَقَدْ عَلِمْتَ مَاۤ اَنْزَلَ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ بَصَآئِرَ١ۚ وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّكَ یٰفِرْعَوْنُ مَثْبُوْرًا﴿102﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. لَقَدْالبتہ تحقیق
    3. عَلِمْتَتو جانتا ہے
    4. مَآ اَنْزَلَنہیں اتارا
    5. هٰٓؤُلَآءِان کو
    6. اِلَّامگر
    7. رَبُّرب نے
    8. السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِآسمانوں کے اور زمین کے
    9. بَصَآئِرَواضح نشانیا/ دلائل
    10. وَاِنِّىْاور بیشک میں
    11. لَاَظُنُّكَالبتہ گمان کرتا ہوں تمجھ کو
    12. يٰفِرْعَوْنُاے فرعون
    13. مَثْبُوْرًاہلاک ہونے والا
    موسیٰؑ نے اس کے جواب میں کہا "تو خوب جانتا ہے کہ یہ بصیرت افروز نشانیاں رب السماوات و الارض کے سوا کسی نے نازل نہیں کی ہیں، اور میرا خیال یہ ہے کہ اے فرعون، تو ضرور ایک شامت زدہ آدمی ہے"
  103. فَاَرَادَ اَنْ یَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ فَاَغْرَقْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ جَمِیْعًاۙ﴿103﴾

    1. فَاَرَادَتو اس نے ارادہ کیا
    2. اَنْ يَّسْتَفِزَّهُمْکہ اکھاڑ پھینکے ان کو
    3. مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
    4. فَاَغْرَقْنٰهُتو غرق کردیا ہم نے اس کو
    5. وَاور
    6. مَنْ مَّعَهٗجو اس کے ساتھ تھے
    7. جَمِيْعًاسب کے سب کو
    آخرکار فرعون نے ارادہ کیا کہ موسیٰؑ اور بنی اسرائیل کو زمین سے اکھاڑ پھینکے، مگر ہم نے اس کو اوراس کے ساتھیوں کو اکٹھا غرق کر دیا
  104. وَّ قُلْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ لِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اسْكُنُوا الْاَرْضَ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِیْفًاؕ﴿104﴾

    1. وَّقُلْنَااور کہا ہم نے
    2. مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
    3. لِبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کے لئے
    4. اسْكُنُوا الْاَرْضَبس جاؤ زمین میں
    5. فَاِذَاپھر جب
    6. جَآءَآجائے گا
    7. وَعْدُ الْاٰخِرَةِوقت آخرت کا
    8. جِئْنَا بِكُمْلے آئیں گے ہم تم کو
    9. لَفِيْفًاجم کر کے/ لپیٹ کر
    اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم زمین میں بسو، پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آن پورا ہوگا تو ہم تم سب کو ایک ساتھ لا حاضر کریں گے
  105. وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ١ؕ وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۘ﴿105﴾

    1. وَبِالْحَقِّاور حق کے ساتھ
    2. اَنْزَلْنٰهُنازل کیا ہم نے اس کو
    3. وَبِالْحَقِّ نَزَلَاور حق ہی کے ساتھ وہ اترا
    4. وَمَآ اَرْسَلْنٰكَاور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو
    5. اِلَّا مُبَشِّرًامگر خوش خبری دینے والا
    6. وَّنَذِيْرًااور ڈرانے والا
    اس قرآن کو ہم نے حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور حق ہی کے ساتھ یہ نازل ہوا ہے، اور اے محمدؐ، تمہیں ہم نے اِس کے سوا اور کسی کام کے لیے نہیں بھیجا کہ (جو مان لے اسے) بشارت دے دو اور (جو نہ مانے اُسے) متنبہ کر دو
  106. وَ قُرْاٰنًا فَرَقْنٰهُ لِتَقْرَاَهٗ عَلَى النَّاسِ عَلٰى مُكْثٍ وَّ نَزَّلْنٰهُ تَنْزِیْلًا﴿106﴾

    1. وَقُرْاٰنًااور قرآن
    2. فَرَقْنٰهُالگ الگ کردیا ہم نے اس کو
    3. لِتَقْرَاَهٗتاکہ تم پڑھو اس کو
    4. عَلَي النَّاسِلوگوں پر
    5. عَلٰيپر
    6. مُكْثٍآہستگی سے/ ٹھہر ٹھہر کر
    7. وَّنَزَّلْنٰهُاور نازل کیا ہم نے اس کو
    8. تَنْزِيْلًاآہستہ آہستہ نازل کرنا
    اور اس قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے تاکہ تم ٹھیر ٹھیر کر اسے لوگوں کو سناؤ، اور اسے ہم نے (موقع موقع سے) بتدریج اتارا ہے
  107. قُلْ اٰمِنُوْا بِهٖۤ اَوْ لَا تُؤْمِنُوْا١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهٖۤ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ سُجَّدًاۙ﴿107﴾

    1. قُلْ اٰمِنُوْاکہہ دیجئے ایمان لاؤ
    2. بِهٖٓساتھ اس کے
    3. اَوْ لَا تُؤْمِنُوْایا نہ تم ایمان لاؤ
    4. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    5. اُوْتُوا الْعِلْمَجو دیئے گئے علم
    6. مِنْ قَبْلِهٖٓاس سے پہلے
    7. اِذَا يُتْلٰىجب پڑھی جاتی ہیں
    8. عَلَيْهِمْان پر (ہماری آیات)
    9. يَخِرُّوْنَگرپڑتے ہیں
    10. لِلْاَذْقَانِٹھوڑیوں کے بل
    11. سُجَّدًاسجدہ کرتے ہوئے
    اے محمدؐ، اِن لوگوں سے کہہ دو کہ تم اسے مانو یا نہ مانو، جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا ہے انہیں جب یہ سنایا جاتا ہے تو وہ منہ کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں
  108. وَّ یَقُوْلُوْنَ سُبْحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنْ كَانَ وَعْدُ رَبِّنَا لَمَفْعُوْلًا﴿108﴾

    1. وَّيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
    2. سُبْحٰنَپاک ہے
    3. رَبِّنَآرب ہمارا
    4. اِنْ كَانَبیشک ہے
    5. وَعْدُ رَبِّنَاوعدہ ہمارے رب کا
    6. لَمَفْعُوْلًاالبتہ ہوکر رہنے والا
    اور پکار اٹھتے ہیں "پاک ہے ہمارا رب، اُس کا وعدہ تو پورا ہونا ہی تھا"
  109. وَ یَخِرُّوْنَ لِلْاَذْقَانِ یَبْكُوْنَ وَ یَزِیْدُهُمْ خُشُوْعًا۩۩﴿109﴾

    1. وَيَخِرُّوْنَاور وہ گرپڑتے ہیں
    2. لِلْاَذْقَانِٹھوڑیوں کے بل
    3. يَبْكُوْنَروتے ہیں
    4. وَيَزِيْدُهُمْاور وہ بڑھا دیتا ہے ان کو
    5. خُشُوْعًاعاجزی میں/ خشوع میں
    اور وہ منہ کے بل روتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اسے سن کر اُن کا خشوع اور بڑھ جاتا ہے
  110. قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَ١ؕ اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى١ۚ وَ لَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَ لَا تُخَافِتْ بِهَا وَ ابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِكَ سَبِیْلًا﴿110﴾

    1. قُلِ ادْعُوا اللّٰهَکہہ دیجئے کہ پکارو اللہ کو
    2. اَوِیا
    3. ادْعُوا الرَّحْمٰنَپکارو الرحمن (کہہ کر)
    4. اَيًّا مَّا تَدْعُوْاجس کو بھی/ جس کسے ساتھ بھی تم پکارو گے
    5. فَلَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىتو اسی کے لئے ہیں نام اچھے
    6. وَلَا تَجْهَرْاور نہ تو بلند کر
    7. بِصَلَاتِكَاپنی نماز کو
    8. وَلَا تُخَافِتْ بِهَااور نہ پست کر اس کو
    9. وَابْتَغِاور اختیار کر
    10. بَيْنَدرمیان
    11. ذٰلِكَاس کے
    12. سَبِيْلًاراستہ
    اے نبیؐ، اِن سے کہو، اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو اُس کے لیے سب اچھے ہی نام ہیں اور اپنی نماز نہ بہت زیادہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ بہت پست آواز سے، ان دونوں کے درمیان اوسط درجے کا لہجہ اختیار کرو
  111. وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ كَبِّرْهُ تَكْبِیْرًا۠ع﴿111﴾

    1. وَقُلِاور کہہ دیجئے
    2. الْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لئے ہے
    3. الَّذِيْوہ ذات
    4. لَمْ يَتَّخِذْنہیں اس نے بنایا
    5. وَلَدًاکوئی بچہ/ کوئی بیٹا
    6. وَّلَمْ يَكُنْ لَّهٗاور نہیں ہے اس کے لئے
    7. شَرِيْكٌکوئی شریک
    8. فِي الْمُلْكِبادشاہت میں
    9. وَلَمْ يَكُنْاور نہیں ہے
    10. لَّهٗاس کے لئے
    11. وَلِيٌّکوئی مددگار
    12. مِّنَ الذُّلِّکمزوری سے/ذلت سے
    13. وَكَبِّرْهُاور بڑائی بیان کر اس کی
    14. تَكْبِيْرًابڑائی بیان کرنا/ پوری پوری بڑائی
    اور کہو "تعریف ہے اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا، نہ کوئی بادشاہی میں اس کا شریک ہے، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو" اور اس کی بڑائی بیان کرو، کمال درجے کی بڑائی