15. Al-Hijrالحجر

The Rock · Meccan · 99 ayahs · 6 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿1﴾

    1. الٓرٰ ۣالر
    2. تِلْكَیہ
    3. اٰيٰتُآیات ہیں
    4. الْكِتٰبِکتاب کی
    5. وَقُرْاٰنٍ مُّبِيْنٍاور روشن قرآن کی
    ا ل ر یہ آیات ہیں کتاب الٰہی اور قرآن مبین کی
  2. رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ﴿2﴾

    1. رُبَمَابعض اوقات۔ اکثر اوقات
    2. يَوَدُّچاہتے ہیں۔ چاہیں گے
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ
    4. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    5. لَوْ كَانُوْاکاش کہ وہ ہوتے
    6. مُسْلِمِيْنَمسلمان
    بعید نہیں کہ ایک وقت وہ آ جائے جب وہی لوگ جنہوں نے آج (دعوت اسلام کو قبول کرنے سے) انکار کر دیا ہے پچھتا پچھتا کر کہیں گے کہ کاش ہم نے سر تسلیم خم کر دیا ہوتا
  3. ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿3﴾

    1. ذَرْهُمْچھوڑ دو ان کو
    2. يَاْكُلُوْاکھائیں
    3. وَيَتَمَتَّعُوْااور فائدے اٹھائیں
    4. وَيُلْهِهِمُاور غافل بنائے ان کو
    5. الْاَمَلُامید
    6. فَسَوْفَپس عنقریب
    7. يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
    چھوڑو اِنہیں کھائیں، پییں، مزے کریں، اور بھلاوے میں ڈالے رکھے اِن کو جھوٹی امید عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
  4. وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ﴿4﴾

    1. وَمَآاور نہیں
    2. اَهْلَكْنَاہلاک کیا ہم نے
    3. مِنْ قَرْيَةٍکسی بستی کو
    4. اِلَّامگر
    5. وَلَهَااور اس کے لیے
    6. كِتَابٌنوشتہ ہے
    7. مَّعْلُوْمٌمعلوم۔ مقرر
    ہم نے اِس سے پہلے جس بستی کو بھی ہلاک کیا ہے اس کے لیے ایک خاص مہلت عمل لکھی جاچکی تھی
  5. مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ﴿5﴾

    1. مَا تَسْبِقُنہیں آگے جاسکتی۔ سبقت کرسکتی
    2. مِنْ اُمَّةٍکوئی امت۔ کوئی قوم
    3. اَجَلَهَااپنے مقرر وقت سے
    4. وَمَااور نہ
    5. يَسْتَاْخِرُوْنَتاخیر کرسکتی ہے
    کوئی قوم نہ اپنے وقت مقرر سے پہلے ہلاک ہوسکتی ہے، نہ اُس کے بعد چھوٹ سکتی ہے
  6. وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ﴿6﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْاے وہ شخص
    3. نُزِّلَاتارا گیا
    4. عَلَيْهِجس پر
    5. الذِّكْرُذکر (یعنی قرآن)
    6. اِنَّكَیقینا تو
    7. لَمَجْنُوْنٌالبتہ مجنون ہے
    یہ لوگ کہتے ہیں "اے وہ شخص جس پر ذکر نازل ہوا ہے، تو یقیناً دیوانہ ہے
  7. لَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓئِكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿7﴾

    1. لَوْ مَاکیوں نہیں
    2. تَاْتِيْنَالاتے تم ہمارے پاس
    3. بِالْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں کو
    4. اِنْاگر
    5. كُنْتَہے تو
    6. مِنَ الصّٰدِقِيْنَسچوں میں سے
    اگر تو سچا ہے تو ہمارے سامنے فرشتوں کو لے کیوں نہیں آتا؟"
  8. مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ﴿8﴾

    1. مَا نُنَزِّلُنہیں ہم اتارا کرتے
    2. الْمَلٰٓئِكَةَفرشتوں کو
    3. اِلَّامگر
    4. بِالْحَقِّحق کے ساتھ
    5. وَمَا كَانُوْٓااور نہیں ہوا کرتے وہ
    6. اِذًا مُّنْظَرِيْنَتب مہلت دیے جانے والے
    ہم فرشتوں کو یوں ہی نہیں اتار دیا کرتے وہ جب اترتے ہیں تو حق کے ساتھ اترتے ہیں، اور پھر لوگوں کو مہلت نہیں دی جاتی
  9. اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ﴿9﴾

    1. اِنَّابیشک ہم نے
    2. نَحْنُہم ہی نے
    3. نَزَّلْنَا الذِّكْرَاتارا ہم نے ذکر (قرآن)
    4. وَاِنَّااور بیشک ہم ہی
    5. لَهٗاس کے لیے
    6. لَحٰفِظُوْنَالبتہ حفاظت کرنے والے ہیں
    رہا یہ ذکر، تو اِس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم خود اِس کے نگہبان ہیں
  10. وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ﴿10﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
    3. مِنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے (رسولوں کو)
    4. فِيْ شِيَعِ الْاَوَّلِيْنَپہلے گروہوں میں
    اے محمدؐ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں
  11. وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿11﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. يَاْتِيْهِمْآیا ان کے پاس
    3. مِّنْسے
    4. رَّسُوْلٍکوئی رسول
    5. اِلَّامگر
    6. كَانُوْاتھے وہ
    7. بِهٖساتھ اس کے
    8. يَسْتَهْزِءُوْنَوہ مذاق اڑاتے
    کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کہ پاس کوئی رسول آیا ہو اور اُنہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہو
  12. كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ﴿12﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. نَسْلُكُهٗہم گزارتے ہیں اس کو
    3. فِيْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِيْنَمجرموں کے دلوں میں
    مجرمین کے دلوں میں تو ہم اس ذکر کو اِسی طرح (سلاخ کے مانند) گزارتے ہیں
  13. لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ﴿13﴾

    1. لَانہیں
    2. يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان لائیں گے
    3. بِهٖساتھ اس کے
    4. وَقَدْحالانکہ تحقیق
    5. خَلَتْگزر چکا
    6. سُنَّةُ الْاَوَّلِيْنَطریقہ پہلوں کا
    وہ اِس پر ایمان نہیں لایا کرتے قدیم سے اِس قماش کے لوگوں کا یہی طریقہ چلا آ رہا ہے
  14. وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ﴿14﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. فَتَحْنَاکھول دیں ہم
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. بَابًاایک دروازہ
    5. مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
    6. فَظَلُّوْاتو وہ لگتے۔ شروع ہوتے
    7. فِيْهِاس میں
    8. يَعْرُجُوْنَچڑھنے لگتے۔ چڑھ جاتے
    اگر ہم اُن پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے اور وہ دن دہاڑے اُس میں چڑھنے بھی لگتے
  15. لَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ۠ع﴿15﴾

    1. لَقَالُوْٓاالبتہ وہ کہیں گے
    2. اِنَّمَابیشک
    3. سُكِّرَتْسست ہوگئیں ہیں۔ مدہوش کردی گئیں ہیں
    4. اَبْصَارُنَاہماری نگاہیں
    5. بَلْبلکہ
    6. نَحْنُہم
    7. قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَایک قوم ہیں سحر زدہ۔ جادو کیے گئے
    تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری آنکھوں کو دھوکا ہو رہا ہے، بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے
  16. وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ﴿16﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. جَعَلْنَابنائے ہم نے
    3. فِي السَّمَآءِآسمان میں
    4. بُرُوْجًامضبوط قلعے
    5. وَّزَيَّنّٰهَااور خوبصورت بنادیا ہم نے اس کو
    6. لِلنّٰظِرِيْنَدیکھنے والوں کے لیے
    یہ ہماری کار فرمائی ہے کہ آسمان میں ہم نے بہت سے مضبوط قلعے بنائے، اُن کو دیکھنے والوں کے لیے مزین کیا
  17. وَ حَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿17﴾

    1. وَحَفِظْنٰهَااور حفاظت کی ہم نے اس کی
    2. مِنْسے
    3. كُلِّہر
    4. شَيْطٰنٍ رَّجِيْمٍشیطان مردود (سے)
    اور ہر شیطان مردود سے ان کو محفوظ کر دیا
  18. اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِیْنٌ﴿18﴾

    1. اِلَّامگر
    2. مَنِ اسْتَرَقَجس نے چرا لیا
    3. السَّمْعَسننا
    4. فَاَتْبَعَهٗتو پیچھا کرتا ہے اس کا
    5. شِهَابٌ مُّبِيْنٌایک روشن شعلہ
    کوئی شیطان ان میں راہ نہیں پا سکتا، الا یہ کہ کچھ سن گن لے لے اور جب وہ سن گن لینے کی کوشش کرتا ہے تو ایک شعلہ روشن اُس کا پیچھا کرتا ہے
  19. وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ﴿19﴾

    1. وَالْاَرْضَاور زمین (کو)
    2. مَدَدْنٰهَاپھیلا دیا ہم نے اس کو
    3. وَاَلْقَيْنَااور ڈالے ہم نے
    4. فِيْهَااس میں
    5. رَوَاسِيَپہاڑ
    6. وَاَنْۢبَتْنَااور اگائی ہم نے
    7. فِيْهَااس میں
    8. مِنْ كُلِّ شَيْءٍہر طرح کی چیز
    9. مَّوْزُوْنٍموزوں۔ مناسب
    ہم نے زمین کو پھیلایا، اُس میں پہاڑ جمائے، اس میں ہر نوع کی نباتات ٹھیک ٹھیک نپی تلی مقدار کے ساتھ اگائی
  20. وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ﴿20﴾

    1. وَجَعَلْنَااور بنائے ہم نے
    2. لَكُمْتمہارے لیے
    3. فِيْهَااس میں
    4. مَعَايِشَاسباب معیشت۔ سامان زندگی
    5. وَمَنْاور ان کے لیے
    6. لَّسْتُمْنہیں تم
    7. لَهٗاس کے لیے
    8. بِرٰزِقِيْنَرازق
    اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کیے، تمہارے لیے بھی اور اُن بہت سی مخلوقات کے لیے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو
  21. وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآئِنُهٗ١٘ وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ﴿21﴾

    1. وَاِنْ مِّنْ شَيْءٍاور نہیں کوئی بھی چیز
    2. اِلَّامگر
    3. عِنْدَنَاہمارے پاس
    4. خَزَآئِنُهٗ ۡاس کے خزانے ہیں
    5. وَمَااور نہیں
    6. نُنَزِّلُهٗٓہم اتارتے اس کو
    7. اِلَّامگر
    8. بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍساتھ ایک اندازے کے جو معلوم ہے
    کوئی چیز ایسی نہیں جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں، اور جس چیز کو بھی ہم نازل کرتے ہیں ایک مقرر مقدار میں نازل کرتے ہیں
  22. وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ﴿22﴾

    1. وَاَرْسَلْنَااور بھیجتے ہیں ہم
    2. الرِّيٰحَہواؤں کو
    3. لَوَاقِحَبار آور بنا کر۔ بوجھل بنا کر
    4. فَاَنْزَلْنَاپھر نازل کیا ہم نے
    5. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    6. مَآءًپانی
    7. فَاَسْقَيْنٰكُمُوْهُ ۚپس پلایا ہم نے تم کو اسے
    8. وَمَآاور نہیں
    9. اَنْتُمْتم
    10. لَهٗ بِخٰزِنِيْنَاس کے لیے ذخیرہ کرنے والے
    بار آور ہواؤں کو ہم ہی بھیجتے ہیں، پھر آسمان سے پانی برساتے ہیں، اور اُس پانی سے تمہیں سیراب کرتے ہیں اِس دولت کے خزانہ دار تم نہیں ہو
  23. وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ﴿23﴾

    1. وَاِنَّااور بیشک ہم
    2. لَنَحْنُالبتہ ہم ہی
    3. نُحْيٖہم زندہ کرتے ہیں
    4. وَنُمِيْتُاور ہم موت دیتے ہیں
    5. وَنَحْنُ الْوٰرِثُوْنَاور ہم وارث ہیں
    زندگی اور موت ہم دیتے ہیں، اور ہم ہی سب کے وارث ہونے والے ہیں
  24. وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ﴿24﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. عَلِمْنَاجان لیا ہم نے
    3. الْمُسْتَقْدِمِيْنَآگے بڑھنے والوں کو
    4. مِنْكُمْتم میں سے
    5. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    6. عَلِمْنَاجان لیا ہم نے
    7. الْمُسْتَاْخِرِيْنَپیچھے رہنے والوں کو
    پہلے جو لوگ تم میں سے ہو گزرے ہیں اُن کو بھی ہم نے دیکھ رکھا ہے، اور بعد کے آنے والے بھی ہماری نگاہ میں ہیں
  25. وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ۠ع﴿25﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. رَبَّكَتیرا رب
    3. هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۭوہ اکٹھا کرے گا ان کو
    4. اِنَّهٗبیشک وہ
    5. حَكِيْمٌحکمت والا ہے
    6. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    یقیناً تمہارا رب ان سب کو اکٹھا کرے گا، وہ حکیم بھی ہے اور علیم بھی
  26. وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ﴿26﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. خَلَقْنَا الْاِنْسَانَپیدا کیا ہم نے انسان کو
    3. مِنْ صَلْصَالٍکھنکتی مٹی سے
    4. مِّنْ حَمَاٍسیاہ گارے سے۔ کیچڑ سے
    5. مَّسْنُوْنٍسڑی ہوئی سے
    ہم نے انسان کو سٹری ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے بنایا
  27. وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ﴿27﴾

    1. وَالْجَآنَّاور جنوں کو
    2. خَلَقْنٰهُپیدا کیا ہم نے ان کو
    3. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    4. مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِآگے کی لپٹ سے
    اور اُس سے پہلے جنوں کو ہم آگ کی لپٹ سے پیدا کر چکے تھے
  28. وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿28﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَفرمایا
    3. رَبُّكَتیرے رب نے
    4. لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں کو
    5. اِنِّىْبیشک میں
    6. خَالِقٌۢپیدا کرنے والا ہوں
    7. بَشَرًاایک انسان
    8. مِّنْسے
    9. صَلْصَالٍکھنکتی مٹی (سے)
    10. مِّنْ حَمَاٍسیارہ گارے سے
    11. مَّسْنُوْنٍسڑے ہوئے سے
    پھر یاد کرو اُس موقع کو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا کہ "میں سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے ایک بشر پیدا کر رہا ہوں
  29. فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ﴿29﴾

    1. فَاِذَاپھر جب
    2. سَوَّيْتُهٗمیں برابر کردوں اس کو
    3. وَنَفَخْتُاور میں پھونک دوں
    4. فِيْهِاس میں
    5. مِنْ رُّوْحِيْاپنی روح سے
    6. فَقَعُوْا لَهٗتو گرپڑنا اس کے لیے
    7. سٰجِدِيْنَسجدہ کرتے ہوئے
    جب میں اُسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح سے کچھ پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدے میں گر جانا"
  30. فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ﴿30﴾

    1. فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُتو سجدہ کیا فرشتوں نے
    2. كُلُّهُمْسب کے سب نے
    3. اَجْمَعُوْنَسب نے اکٹھے
    چنانچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا
  31. اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ﴿31﴾

    1. اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۭسوائے ابلیس کے
    2. اَبٰٓىاس نے انکار کیا
    3. اَنْ يَّكُوْنَکہ وہ ہو
    4. مَعَساتھ
    5. السّٰجِدِيْنَسجدہ کرنے والوں کے
    سوائے ابلیس کے کہ اُس نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا
  32. قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ﴿32﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. يٰٓاِبْلِيْسُاے ابلیس
    3. مَا لَكَکیا ہے تجھ کو
    4. اَلَّا تَكُوْنَکہ نہیں ہے تو
    5. مَعَساتھ
    6. السّٰجِدِيْنَسجدہ کرنے والوں کے
    رب نے پوچھا "اے ابلیس، تجھے کیا ہوا کہ تو نے سجدہ کرنے والوں کا ساتھ نہ دیا؟
  33. قَالَ لَمْ اَكُنْ لِّاَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهٗ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ﴿33﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. لَمْ اَكُنْنہیں ہوں میں
    3. لِّاَسْجُدَکہ میں سجدہ کروں
    4. لِبَشَرٍکسی انسانکو
    5. خَلَقْتَهٗپیدا کیا تو نے اس کو
    6. مِنْ صَلْصَالٍکھنکتی مٹی سے۔ بجتی مٹی سے
    7. مِّنْ حَمَاٍکیچڑ سے
    8. مَّسْنُوْنٍسڑے ہوئے سے
    اس نے کہا "میرا یہ کام نہیں ہے کہ میں اِس بشر کو سجدہ کروں جسے تو نے سڑی ہوئی مٹی کے سوکھے گارے سے پیدا کیا ہے"
  34. قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۙ﴿34﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. فَاخْرُجْپس نکل جا
    3. مِنْهَااس سے
    4. فَاِنَّكَ رَجِيْمٌتو بیشک تو مردود ہے
    رب نے فرمایا "اچھا تو نکل جا یہاں سے کیونکہ تو مردود ہے
  35. وَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ﴿35﴾

    1. وَّاِنَّاور بیشک
    2. عَلَيْكَتجھ پر
    3. اللَّعْنَةَلعنت ہے
    4. اِلٰىتک
    5. يَوْمِدن
    6. الدِّيْنِجزا (روز جزا تک)
    اور اب روز جزا تک تجھ پر لعنت ہے"
  36. قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿36﴾

    1. قَالَبولا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. فَاَنْظِرْنِيْٓپس مہلت دے مجھ کو
    4. اِلٰىتک
    5. يَوْمِدن
    6. يُبْعَثُوْنَوہ سب اٹھائے جائیں گے
    اُس نے عرض کیا "میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس روز تک کے لیے مہلت دے جبکہ سب انسان دوبارہ اٹھائے جائیں گے"
  37. قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ﴿37﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. فَاِنَّكَتو بیشک تو
    3. مِنَ الْمُنْظَرِيْنَمہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے
    فرمایا "اچھا، تجھے مہلت ہے
  38. اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ﴿38﴾

    1. اِلٰىتک
    2. يَوْمِدن کے
    3. الْوَقْتِجو وقت ہے
    4. الْمَعْلُوْمِمعلوم
    اُس دن تک جس کا وقت ہمیں معلوم ہے"
  39. قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿39﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. بِمَآبوجہ اس کے جو
    4. اَغْوَيْتَنِيْتو نے بےراہ کیا مجھ کو
    5. لَاُزَيِّنَنَّ لَهُمْالبتہ میں ضرور خوبصورت بنا دوں گا۔ البتہ میں ضرور مزین کردوں گا ان کے لیے
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں
    7. وَلَاُغْوِيَنَّهُمْاور البتہ میں ضرور بہکاؤں گا ان کو
    8. اَجْمَعِيْنَسب کے سب کو
    وہ بولا "میرے رب، جیسا تو نے مجھے بہکایا اُسی طرح اب میں زمین میں اِن کے لیے دل فریبیاں پیدا کر کے اِن سب کو بہکا دوں گا
  40. اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ﴿40﴾

    1. اِلَّاسوائے
    2. عِبَادَكَتیرے بندوں کے
    3. مِنْهُمُان میں سے
    4. الْمُخْلَصِيْنَجو چنے ہوئے ہیں۔ خالص ہیں
    سوائے تیرے اُن بندوں کے جنہیں تو نے اِن میں سے خالص کر لیا ہو"
  41. قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ﴿41﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. ھٰذَایہ
    3. صِرَاطٌراستہ ہے
    4. عَلَيَّمجھ تک
    5. مُسْتَقِيْمٌسیدھا
    فرمایا "یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے
  42. اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ﴿42﴾

    1. اِنَّ عِبَادِيْبیشک میرے بندے
    2. لَيْسَنہیں
    3. لَكَتیرے لیے
    4. عَلَيْهِمْان پر
    5. سُلْطٰنٌکوئی زور
    6. اِلَّامگر
    7. مَنِجو
    8. اتَّبَعَكَپیروی کرے تیری
    9. مِنَ الْغٰوِيْنَبہکے ہوؤں میں سے
    بے شک، جو میرے حقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں
  43. وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ﴿43﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. جَهَنَّمَجہنم
    3. لَمَوْعِدُهُمْالبتہ ان کے وعدے کی جگہ ہے
    4. اَجْمَعِيْنَسب کے سب کی
    اور ان سب کے لیے جہنم کی وعید ہے"
  44. لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ع﴿44﴾

    1. لَهَااس کے لیے
    2. سَبْعَةُسات
    3. اَبْوَابٍ ۭدروازے ہیں
    4. لِكُلِّ بَابٍہر دروازے کے لیے
    5. مِّنْهُمْان میں سے
    6. جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌایک حصہ ہے مخصوص
    یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے
  45. اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ﴿45﴾

    1. اِنَّ الْمُتَّقِيْنَبیشک متقی لوگ
    2. فِيْ جَنّٰتٍباغوں میں ہوں گے
    3. وَّعُيُوْنٍاور چشموں میں
    بخلاف اِس کے متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے
  46. اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ﴿46﴾

    1. اُدْخُلُوْهَاداخل ہوجاؤ ان میں
    2. بِسَلٰمٍسلامتی کے ساتھ
    3. اٰمِنِيْنَامن سے رہنے والے
    اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر
  47. وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ﴿47﴾

    1. وَنَزَعْنَااور ہم نکال دیں گے
    2. مَا فِيْ صُدُوْرِهِمْجو ان کے سینوں میں ہے
    3. مِّنْ غِلٍّبعض میں سے
    4. اِخْوَانًابھائی بھائی بن کے
    5. عَلٰي سُرُرٍتختوں پر
    6. مُّتَقٰبِلِيْنَآمنے سامنے ہوں گے
    اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہوگی اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے
  48. لَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ﴿48﴾

    1. لَا يَمَسُّهُمْنہیں چھوئے گی ان کو
    2. فِيْهَااس میں
    3. نَصَبٌکوئی تھکاوٹ
    4. وَّمَا هُمْاور نہیں وہ
    5. مِّنْهَااس میں سے
    6. بِمُخْرَجِيْنَنکالے جانے والے
    اُنہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے
  49. نَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ﴿49﴾

    1. نَبِّئْخبر دے دو
    2. عِبَادِيْٓمیرے بندوں کو
    3. اَنِّىْٓبیشک میں
    4. اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُمیں ہی بخشنے والا ہوں، رحم کرنے والا ہوں
    اے نبیؐ، میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت درگزر کرنے والا اور رحیم ہوں
  50. وَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ﴿50﴾

    1. وَاَنَّاور بیشک
    2. عَذَابِيْمیرا عذاب
    3. هُوَوہ
    4. الْعَذَابُایسا عذاب ہے
    5. الْاَلِيْمُجو دردناک ہے
    مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے
  51. وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ﴿51﴾

    1. وَنَبِّئْهُمْاور بتادو ان کو
    2. عَنْ ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں
    اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ
  52. اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ﴿52﴾

    1. اِذْجب
    2. دَخَلُوْاوہ داخل ہوئے
    3. عَلَيْهِاس پر
    4. فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
    5. سَلٰمًا ۭسلام (ہو تم پر)
    6. قَالَوہ بولے
    7. اِنَّابیشک ہم
    8. مِنْكُمْتم سے
    9. وَجِلُوْنَڈرنے والے ہیں
    جب وہ آئے اُس کے ہاں اور کہا "سلام ہو تم پر،" تو اُس نے کہا "ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے"
  53. قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ﴿53﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. لَا تَوْجَلْمت ڈرو
    3. اِنَّا نُبَشِّرُكَبیشک ہم بشارت دیتے ہیں تجھ کو
    4. بِغُلٰمٍ عَلِيْمٍعلم والے لڑکے کی
    اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"
  54. قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ﴿54﴾

    1. قَالَکہا
    2. اَبَشَّرْتُمُوْنِيْکیا تم خوشخبری دیتے ہو مجھ کو
    3. عَلٰٓي اَنْ مَّسَّنِيَباوجود اس بات کے کہ پہنچا مجھ کو
    4. الْكِبَرُبڑھاپا
    5. فَبِمَپس ساتھ کس چیز کے
    6. تُبَشِّرُوْنَتم خوشخبری دیتے ہو
    ابراہیمؑ نے کہا "کیا تم اِس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟"
  55. قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ﴿55﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. بَشَّرْنٰكَخوشخبری دیتے ہیں ہم تجھ کو
    3. بِالْحَقِّساتھ حق کے
    4. فَلَا تَكُنْپس نہ تو ہو
    5. مِّنَ الْقٰنِطِيْنَمایوس ہونے والوں میں سے
    اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو"
  56. قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ﴿56﴾

    1. قَالَابراہیم نے کہا
    2. وَمَنْاور کون
    3. يَّقْنَطُمایوس ہوسکتا ہے
    4. مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖٓاپنے رب کی رحمت سے
    5. اِلَّا الضَّآلُّوْنَمگر وہ جو بھٹکے ہوئے ہوں۔ سوائے گمراہوں کے
    ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"
  57. قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ﴿57﴾

    1. قَالَکہا
    2. فَمَاتو کیا
    3. خَطْبُكُمْمعاملہ ہے تمہارا
    4. اَيُّهَا الْمُرْسَلُوْنَاے بھیجے ہوئے۔ اے فرشتو
    پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟"
  58. قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ﴿58﴾

    1. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    2. اِنَّآبیشک ہم
    3. اُرْسِلْنَآبھیجے گئے ہم
    4. اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِيْنَمجرم قوم کی طرف
    وہ بولے، "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
  59. اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿59﴾

    1. اِلَّآسوائے
    2. اٰلَ لُوْطٍ ۭآل لوط کے
    3. اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْبیشک ہم البتہ نجات دینے والے ہیں ان کو
    4. اَجْمَعِيْنَسب کے سب کو
    صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے
  60. اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ع﴿60﴾

    1. اِلَّا امْرَاَتَهٗسوائے اس کی بیوی کے
    2. قَدَّرْنَآ ۙمقدر کردیا ہم نے
    3. اِنَّهَابیشک وہ
    4. لَمِنَ الْغٰبِرِيْنَالبتہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہے
    سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"
  61. فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ﴿61﴾

    1. فَلَمَّاتو جب
    2. جَآءَآگئے
    3. اٰلَ لُوْطِۨآل لوط کے پاس
    4. الْمُرْسَلُوْنَبھیجے ہوئے
    پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے
  62. قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ﴿62﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. اِنَّكُمْبیشک تم
    3. قَوْمٌلوگ ہو
    4. مُّنْكَرُوْنَاجنبی
    تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں"
  63. قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ﴿63﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. بَلْ جِئْنٰكَبلکہ ہم لائے تیرے پاس
    3. بِمَا كَانُوْاساتھ اس کے جو تھے وہ
    4. فِيْهِاس میں
    5. يَمْتَرُوْنَشک کرتے
    اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھے
  64. وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ﴿64﴾

    1. وَاَتَيْنٰكَاور لائے ہیں ہم تیرے پاس
    2. بِالْحَقِّحق کو
    3. وَاِنَّااور بیشک ہم
    4. لَصٰدِقُوْنَالبتہ سچے ہیں
    ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں
  65. فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ﴿65﴾

    1. فَاَسْرِ بِاَهْلِكَپس لے چل اپنے گھر والوں کو
    2. بِقِطْعٍساتھ ایک ٹکڑے میں۔ ایک حصے میں
    3. مِّنَ الَّيْلِرات کے
    4. وَاتَّبِعْاور پیروی کرو۔ چلتے جاؤ
    5. اَدْبَارَهُمْان کے پیچھے
    6. وَلَااور نہ
    7. يَلْتَفِتْالتفات کرے۔ پلٹ کر دیکھے
    8. مِنْكُمْتم میں سے
    9. اَحَدٌکوئی ایک
    10. وَّامْضُوْااور چلے جاؤ
    11. حَيْثُجہاں
    12. تُؤْمَرُوْنَتم حکم دیے جاتے ہو
    لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے"
  66. وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ﴿66﴾

    1. وَقَضَيْنَآاور فیصلہ کردیا ہم نے۔ فیصلہ پہنچا دیا ہم نے
    2. اِلَيْهِاس کی طرف۔ اس کو
    3. ذٰلِكَ الْاَمْرَاس معاملے کا
    4. اَنَّبیشک
    5. دَابِرَجڑ
    6. هٰٓؤُلَآءِان لوگوں کی
    7. مَقْطُوْعٌکاٹ دی جائے گی
    8. مُّصْبِحِيْنَصبح ہوتے ہی
    اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی
  67. وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ﴿67﴾

    1. وَجَآءَاور آئے
    2. اَهْلُ الْمَدِيْنَةِشہر والے
    3. يَسْتَبْشِرُوْنَخوشخبریاں دیتے ہوئے
    اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لوطؑ کے گھر چڑھ آئے
  68. قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ﴿68﴾

    1. قَالَلوط نے کہا
    2. اِنَّ هٰٓؤُلَآءِبیشک یہ لوگ
    3. ضَيْفِيْمیرے مہمان ہیں
    4. فَلَا تَفْضَحُوْنِپس نہ تم رسوا کرو مجھ کو
    لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرو
  69. وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ﴿69﴾

    1. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    2. وَلَا تُخْزُوْنِاور نہ تم بےعزت کرو مجھ کو۔ رسوا کرو مجھ کو
    اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو"
  70. قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ﴿70﴾

    1. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    2. اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
    3. نَنْهَكَہم روکتے تجھ کو
    4. عَنِ الْعٰلَمِيْنَسب جہان والوں سے
    وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟"
  71. قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ﴿71﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. هٰٓؤُلَآءِیہ
    3. بَنٰتِيْٓمیری بیٹیاں ہیں
    4. اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
    5. فٰعِلِيْنَکچھ کرنے والے
    لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!"
  72. لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿72﴾

    1. لَعَمْرُكَتیری زندگی کی قسم
    2. اِنَّهُمْبیشک وہ
    3. لَفِيْ سَكْرَتِهِمْالبتہ اپنے نشے میں
    4. يَعْمَهُوْنَبہکے ہوئے تھے۔ بہک رہے تھے
    تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
  73. فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ﴿73﴾

    1. فَاَخَذَتْهُمُتو پکڑ لیا ان کو
    2. الصَّيْحَةُایک چنگھاڑ نے
    3. مُشْرِقِيْنَدن چڑھے
    آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا
  74. فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ﴿74﴾

    1. فَجَعَلْنَاتو کردیا ہم نے
    2. عَالِيَهَااس کے اوپر والے حصے کو
    3. سَافِلَهَااس کا نچلا حصہ
    4. وَاَمْطَرْنَااور برسائے ہم نے
    5. عَلَيْهِمْان پر
    6. حِجَارَةًپتھر
    7. مِّنْ سِجِّيْلٍپکی ہوئی مٹی کے
    اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی
  75. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ﴿75﴾

    1. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    2. لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
    3. لِّلْمُتَوَسِّمِيْنَاہل فراست کے لیے
    اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
  76. وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ﴿76﴾

    1. وَاِنَّهَااور بیشک وہ
    2. لَبِسَبِيْلٍالبتہ ایک راستے پر ہیں
    3. مُّقِيْمٍقائم۔ موجود
    اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) گزرگاہ عام پر واقع ہے
  77. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ﴿77﴾

    1. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    2. لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
    3. لِّلْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں کے لیے
    اُس میں سامان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو صاحب ایمان ہیں
  78. وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ﴿78﴾

    1. وَاِنْ كَانَاور بیشک تھے
    2. اَصْحٰبُ الْاَيْكَةِجنگل والے
    3. لَظٰلِمِيْنَالبتہ ظالم
    اور ایکہ والے ظالم تھے
  79. فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ع﴿79﴾

    1. فَانْتَقَمْنَاتو انتقام لیا ہم نے
    2. مِنْهُمْ ۘان سے
    3. وَاِنَّهُمَااور بیشک وہ دونوں
    4. لَبِاِمَامٍ مُّبِيْنٍالبتہ واضح راستے پر تھے
    تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیں
  80. وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿80﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. كَذَّبَجھٹلایا
    3. اَصْحٰبُ الْحِجْرِحجر والوں نے
    4. الْمُرْسَلِيْنَرسولوں کو
    حجر کے لوگ بھی رسولوں کی تکذیب کر چکے ہیں
  81. وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ﴿81﴾

    1. وَاٰتَيْنٰهُمْاور دیں ہم نے ان کو
    2. اٰيٰتِنَااپنی نشانیاں
    3. فَكَانُوْاتو تھے وہ
    4. عَنْهَاان سے
    5. مُعْرِضِيْنَاعراض برتنے والے
    ہم نے اپنی آیات اُن کے پاس بھیجیں، اپنی نشانیاں اُن کو دکھائیں، مگر وہ سب کو نظر انداز ہی کرتے رہے
  82. وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ﴿82﴾

    1. وَكَانُوْااور وہ تھے
    2. يَنْحِتُوْنَتراش لیتے
    3. مِنَ الْجِبَالِپہاڑوں میں سے
    4. بُيُوْتًاگھروں کو
    5. اٰمِنِيْنَامن سے رہنے والے
    وہ پہاڑ تراش تراش کر مکان بناتے تھے اور اپنی جگہ بالکل بے خوف اور مطمئن تھے
  83. فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ﴿83﴾

    1. فَاَخَذَتْهُمُتو پکڑ لیا ان کو
    2. الصَّيْحَةُچیخ نے
    3. مُصْبِحِيْنَصبح ہوتے ہی
    آخرکار ایک زبردست دھماکے نے اُن کو صبح ہوتے آ لیا
  84. فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ﴿84﴾

    1. فَمَآتو نہ
    2. اَغْنٰىکام آئے
    3. عَنْهُمْان کو
    4. مَّا كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ جو کچھ وہ کمائی کرتے تھے
    اور اُن کی کمائی اُن کے کچھ کام نہ آئی
  85. وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ﴿85﴾

    1. وَمَااور نہیں
    2. خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِپیدا کیا ہم نے آسمانوں کو
    3. وَالْاَرْضَاور زمین کو
    4. وَمَا بَيْنَهُمَآاور جو ان دونوں کے درمیان ہے
    5. اِلَّامگر
    6. بِالْحَقِّ ۭحق کے ساتھ
    7. وَاِنَّ السَّاعَةَاور بیشک قیامت
    8. لَاٰتِيَةٌالبتہ آنے والی ہے
    9. فَاصْفَحِپس درگزر کرو
    10. الصَّفْحَدرگزر کرنا
    11. الْجَمِيْلَخوبصورتی سے
    ہم نے زمین اور آسمان کو اور ان کی سب موجودات کو حق کے سوا کسی اور بنیاد پر خلق نہیں کیا ہے، اور فیصلے کی گھڑی یقیناً آنے والی ہے، پس اے محمدؐ، تم (اِن لوگوں کی بیہودگیوں پر) شریفانہ درگزر سے کام لو
  86. اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ﴿86﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. رَبَّكَرب تیرا
    3. هُوَ الْخَلّٰقُوہی خلاق ہے
    4. الْعَلِيْمُجاننے والا۔ ماہر
    یقیناً تمہارا رب سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے
  87. وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ﴿87﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اٰتَيْنٰكَدیں ہم نے آپ کو
    3. سَبْعًاسات
    4. مِّنَ الْمَثَانِيْدہرائی جانے والی میں سے
    5. وَالْقُرْاٰنَ الْعَظِيْمَاور قرآن عظیم
    ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں، اور تمہیں قرآن عظیم عطا کیا ہے
  88. لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿88﴾

    1. لَا تَمُدَّنَّنہ تو لمبی کر۔ دراز کر
    2. عَيْنَيْكَاپنی دونوں آنکھیں
    3. اِلٰى مَا مَتَّعْنَاطرف اس کے جو فائدہ دیا ہم نے
    4. بِهٖٓساتھ اس کے
    5. اَزْوَاجًاکئی قسموں کو۔ گروہوں کو
    6. مِّنْهُمْان میں سے
    7. وَلَا تَحْزَنْاور نہ تم غم کر
    8. عَلَيْهِمْان پر
    9. وَاخْفِضْاور جھکا لے
    10. جَنَاحَكَاپنا کندھا
    11. لِلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے لیے
    تم اُس متاع دنیا کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھو جو ہم نے اِن میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے، اور نہ اِن کے حال پر اپنا دل کڑھاؤ انہیں چھوڑ کر ایمان لانے والوں کی طرف جھکو
  89. وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ﴿89﴾

    1. وَقُلْاور کہہ دیجیے
    2. اِنِّىْٓبیشک میں
    3. اَنَامیں
    4. النَّذِيْرُڈرانے والا ہوں
    5. الْمُبِيْنُکھلم کھلا
    اور (نہ ماننے والوں سے) کہہ دو کہ میں تو صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں
  90. كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ﴿90﴾

    1. كَمَآجیسا کہ
    2. اَنْزَلْنَانازل کیا ہم نے
    3. عَلَي الْمُقْتَسِمِيْنَبانٹ لینے والوں پر
    یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی
  91. الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ﴿91﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. جَعَلُواجنہوں نے کردیا
    3. الْقُرْاٰنَقرآن کو
    4. عِضِيْنَٹکڑے ٹکڑے۔ پارہ پارہ
    جنہوں نے اپنے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہے
  92. فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿92﴾

    1. فَوَرَبِّكَپس قسم ہے تیرے رب کی
    2. لَنَسْئَلَنَّهُمْالبتہ ہم ضرور سوال کریں گے ان سے
    3. اَجْمَعِيْنَسب کے سب سے
    تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
  93. عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿93﴾

    1. عَمَّااس چیز کے بارے میں جو
    2. كَانُوْاتھے وہ
    3. يَعْمَلُوْنَعمل کرتے
    کہ تم کیا کرتے رہے ہو
  94. فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ﴿94﴾

    1. فَاصْدَعْپس کھول کر سنا دو ۔ پس برملا سنا دیجیے
    2. بِمَاساتھ اس کے جو
    3. تُؤْمَرُتم حکم دییے جاتے ہو
    4. وَاَعْرِضْاور اعراض برتو
    5. عَنِ الْمُشْرِكِيْنَمشرکوں سے
    پس اے نبیؐ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے، اُسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو
  95. اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ﴿95﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. كَفَيْنٰكَکافی ہیں ہم آپ کو
    3. الْمُسْتَهْزِءِيْنَمذاق اڑانے والوں سے
    تمہاری طرف سے ہم اُن مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیں
  96. الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ﴿96﴾

    1. الَّذِيْنَوہ لوگ
    2. يَجْعَلُوْنَجو بنا لیتے ہیں
    3. مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
    4. اِلٰهًا اٰخَرَ ۚدوسرا الہ
    5. فَسَوْفَپس عنقریب
    6. يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
    جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
  97. وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ﴿97﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. نَعْلَمُہم جانتے ہیں
    3. اَنَّكَکہ بیشک آپ
    4. يَضِيْقُ صَدْرُكَتنگ ہوتا ہے آپ کا سینہ
    5. بِمَابوجہ اس کے جو
    6. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہے
  98. فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ﴿98﴾

    1. فَسَبِّحْپس تسبیح بیان کریں
    2. بِحَمْدِ رَبِّكَاپنے رب کی حمد کے ساتھ
    3. وَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِيْنَاور ہوجایے سجدہ کرنے والوں میں سے
    اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤ
  99. وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ع﴿99﴾

    1. وَاعْبُدْاور عبادت کیجیے
    2. رَبَّكَاپنے رب کی
    3. حَتّٰىیہاں تک کہ
    4. يَاْتِيَكَ الْيَقِيْنُآجائے آپ کے پاس یقین۔ موت
    اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے