تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 16. An-Nahl · Ayah 86
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَ١ۚ فَاَلْقَوْا اِلَیْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَۚ﴿86﴾
- وَاِذَااور جب
- رَاَدیکھیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- اَشْرَكُوْاانہوں نے شرک کیا (مشرک)
- شُرَكَآءَهُمْاپنے شریک
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- هٰٓؤُلَآءِیہ ہیں
- شُرَكَآؤُنَاہمارے شریک
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- كُنَّا نَدْعُوْاہم پکارتے تھے
- مِنْ دُوْنِكَتیرے سوا
- فَاَلْقَوْاپھر وہ ڈالیں گے
- اِلَيْهِمُان کی طرف
- الْقَوْلَقول
- اِنَّكُمْبیشک تم
- لَكٰذِبُوْنَالبتہ تم جھوٹے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب مشرک (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ پروردگار یہ وہی ہمارے شریک ہیں جن کو ہم تیرے سوا پُکارا کرتے تھے۔ تو وہ (اُن کے کلام کو مسترد کردیں گے اور) اُن سے کہیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو