تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 16. An-Nahl · Ayah 92
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّتِیْ نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ اَنْكَاثًا١ؕ تَتَّخِذُوْنَ اَیْمَانَكُمْ دَخَلًۢا بَیْنَكُمْ اَنْ تَكُوْنَ اُمَّةٌ هِیَ اَرْبٰى مِنْ اُمَّةٍ١ؕ اِنَّمَا یَبْلُوْكُمُ اللّٰهُ بِهٖ١ؕ وَ لَیُبَیِّنَنَّ لَكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ مَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ﴿92﴾
- وَاور
- لَا تَكُوْنُوْاتم نہ ہوجاؤ
- كَالَّتِيْاس عورت کی طرح
- نَقَضَتْاس نے توڑا
- غَزْلَهَااپنا سوت
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- قُوَّةٍقوت (مضبوطی)
- اَنْكَاثًاٹکڑے ٹکڑے
- تَتَّخِذُوْنَتم بناتے ہو
- اَيْمَانَكُمْاپنی قسمیں
- دَخَلًۢادخل کا بہانہ
- بَيْنَكُمْاپنے درمیان
- اَنْکہ
- تَكُوْنَہوجائے
- اُمَّةٌایک گروہ
- هِىَوہ
- اَرْبٰىبڑھا ہوا (غالب)
- مِنْسے
- اُمَّةٍدوسرا گروہ
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- يَبْلُوْكُمُآزماتا ہے تمہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِهٖاس سے
- وَلَيُبَيِّنَنَّاور وہ ضرور ظاہر کریگا
- لَكُمْتم پر
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
- مَاجو
- كُنْتُمْتم تھے
- فِيْهِاس میں
- تَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے تم
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اُس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا۔ پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ کہ تم اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ بنانے لگو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ غالب رہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تمہیں اس سے آزماتا ہے۔ اور جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو قیامت کو اس کی حقیقت تم پر ظاہر کر دے گا