تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 16. An-Nahl · Ayah 36
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ هَدَى اللّٰهُ وَ مِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَیْهِ الضَّلٰلَةُ١ؕ فَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ﴿36﴾
- وَاور
- لَقَدْ بَعَثْنَاتحقیق ہم نے بھیجا
- فِيْمیں
- كُلِّ اُمَّةٍہر امت
- رَّسُوْلًاکوئی رسول
- اَنِکہ
- اعْبُدُواعبادت کرو تم
- اللّٰهَاللہ
- وَاجْتَنِبُوااور بچو
- الطَّاغُوْتَطاغوت (سرکش)
- فَمِنْهُمْسو ان میں سے بعض
- مَّنْ هَدَىجسے ہدایت دی
- اللّٰهُاللہ
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْبعض
- حَقَّتْثابت ہوگئی
- عَلَيْهِاس پر
- الضَّلٰلَةُگمراہی
- فَسِيْرُوْاپس چلو پھرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَانْظُرُوْاپھر دیکھو
- كَيْفَکیسا
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الْمُكَذِّبِيْنَجھٹلانے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ خدا ہی کی عبادت کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب کرو۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی۔ سو زمین پر چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا