7. Al-A'raafالأعراف
The Heights · Meccan · 206 ayahs · 24 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓصٓۚ﴿1﴾
- الٓمّٓصٓالف۔ لام ۔ میم۔ ص
ا، ل، م، صكِتٰبٌ اُنْزِلَ اِلَیْكَ فَلَا یَكُنْ فِیْ صَدْرِكَ حَرَجٌ مِّنْهُ لِتُنْذِرَ بِهٖ وَ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿2﴾
- كِتٰبٌ(یہ) ایک کتاب ہے
- اُنْزِلَجو نازل کی گئی
- اِلَيْكَتیری طرف
- فَلَا يَكُنْپس نہ ہو
- فِيْ صَدْرِكَتیرے سینے میں
- حَرَجٌکوئی تنگی
- مِّنْهُاس سے
- لِتُنْذِرَتاکہ تم ڈراؤ
- بِهٖساتھ اس کے
- وَذِكْرٰياور نصیحت ہے
- لِلْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں کے لئے
یہ ایک کتاب ہے جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے، پس اے محمدؐ، تمہارے دل میں اس سے کوئی جھجک نہ ہو اس کے اتارنے کی غرض یہ ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے (منکرین کو) ڈراؤ اور ایمان لانے والے لوگوں کو یاد دہانی ہواِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ﴿3﴾
- اِتَّبِعُوْاپیروی کرو
- مَآجو
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- وَلَا تَتَّبِعُوْااور نہ تم پیروی کرو
- مِنْسے
- دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اَوْلِيَآءَسرپرستوں کی
- قَلِيْلًا مَّاکتنا کم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑتے ہو
لوگو، جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے اُس کی پیروی کرو اور اپنے رب کو چھوڑ کر دوسرے سرپرستوں کی پیروی نہ کرو مگر تم نصیحت کم ہی مانتے ہووَ كَمْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَا فَجَآءَهَا بَاْسُنَا بَیَاتًا اَوْ هُمْ قَآئِلُوْنَ﴿4﴾
- وَكَمْاور کتنی ہی
- مِّنْسے
- قَرْيَةٍبستیوں میں (سے)
- اَهْلَكْنٰهَاہلاک کردیا ہم نے ان کو
- فَجَآءَهَاپس آیا ان کے پاس
- بَاْسُنَاہمارا عذاب
- بَيَاتًارات کے وقت
- اَوْ هُمْیا وہ
- قَآئِلُوْنَدوپہر کے وقت آرام کررہے تھے
کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کر دیا اُن پر ہمارا عذاب اچانک رات کے وقت ٹوٹ پڑا، یا دن دہاڑے ایسے وقت آیا جب وہ آرام کر رہے تھےفَمَا كَانَ دَعْوٰىهُمْ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَاۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ﴿5﴾
- فَمَاتو نہ
- كَانَتھی
- دَعْوٰىهُمْپکارا ان کی
- اِذْ جَآءَهُمْآیا ان کے پاس
- بَاْسُنَآہمارا عذاب
- اِلَّآمگر
- اَنْیہی کہ
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّاواقعی تھے ہم
- ظٰلِمِيْنَظالم
اور جب ہمارا عذاب اُن پر آ گیا تو ان کی زبان پر اِس کے سوا کوئی صدا نہ تھی کہ واقعی ہم ظالم تھےفَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْهِمْ وَ لَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَۙ﴿6﴾
- فَلَنَسْئَلَنَّپس البتہ ہم ضرور سوال کریں گے
- الَّذِيْنَان لوگوں سے
- اُرْسِلَرسول بھیجے گئے
- اِلَيْهِمْجن کی طرف
- وَلَنَسْئَلَنَّاور البتہ ہم ضرور سوال کریں گے
- الْمُرْسَلِيْنَرسولوں سے
پس یہ ضرور ہو کر رہنا ہے کہ ہم اُن لوگوں سے باز پرس کریں، جن کی طرف ہم نے پیغمبر بھیجے ہیں اور پیغمبروں سے بھی پوچھیں (کہ اُنہوں نے پیغام رسانی کا فرض کہاں تک انجام دیا اور انہیں اس کا کیا جواب ملا)فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْهِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا كُنَّا غَآئِبِیْنَ﴿7﴾
- فَلَنَقُصَّنَّپس البتہ ہم ضرور بیان کریں گے
- عَلَيْهِمْعلم کے ساتھ
- بِعِلْمٍعلم کے ساتھ
- وَّمَااور نہ
- كُنَّاتھے ہم
- غَآئِبِيْنَغائب
پھر ہم خود پور ے علم کے ساتھ سرگزشت ان کے آگے پیش کر دیں گے، آخر ہم کہیں غائب تو نہیں تھےوَ الْوَزْنُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ١ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴿8﴾
- وَالْوَزْنُاور وزن
- يَوْمَئِذِاس دن
- الْحَقُّبرحق ہے / عین دن ہے
- فَمَنْتو جس کے
- ثَقُلَتْبھاری ہوئے
- مَوَازِيْنُهٗپلڑے اس کے
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- هُمُوہ ہیں
- الْمُفْلِحُوْنَجو فلاح پانے والے ہیں
اور وزن اس روز عین حق ہوگا جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی فلاح پائیں گےوَ مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗ فَاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ بِمَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَظْلِمُوْنَ﴿9﴾
- وَمَنْاور جس کے
- خَفَّتْہلکے ہوگئے
- مَوَازِيْنُهٗپلڑے اس کے
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی
- الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
- خَسِرُوْٓاجنہوں نے نقصان میں ڈالا
- اَنْفُسَهُمْاپنے نفسوں کو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کے ساتھ
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
اور جن کے پلڑے ہلکے رہیں گے وہی اپنے آپ کو خسارے میں مبتلا کرنے والے ہوں گے کیونکہ وہ ہماری آیات کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرتے رہے تھےوَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۠ع﴿10﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- مَكَّنّٰكُمْبسایا ہم نے تم کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَاور
- جَعَلْنَابنائے ہم نے
- لَكُمْتمہارے لئے
- فِيْهَااس میں
- مَعَايِشَزندگی کے سامان
- قَلِيْلًا مَّاکتنے کم ہو جو/ کتنا کم ہے جو
- تَشْكُرُوْنَتم شکر کرتے ہو
ہم نے تمھیں زمین میں اختیارات کے ساتھ بسایا اور تمہارے لیے یہاں سامان زیست فراہم کیا، مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہووَ لَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ ثُمَّ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ١ۖۗ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ لَمْ یَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَ﴿11﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- خَلَقْنٰكُمْپیدا کیا ہم نے تم کو
- ثُمَّپھر
- صَوَّرْنٰكُمْصورت بنائی ہم نے تمہاری
- ثُمَّپھر
- قُلْنَاکہا ہم نے
- لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں کو
- اسْجُدُوْاسجدہ کرو
- لِاٰدَمَآدم کے لئے
- فَسَجَدُوْٓاتو انہوں نے سجدہ کیا
- اِلَّآسوائے
- اِبْلِيْسَابلیس کے
- لَمْنہ
- يَكُنْتھا وہ
- مِّنَسے
- السّٰجِدِيْنَان ( سے) جو سجدہ کرنے والے ہیں / سجدہ کرنے والوں میں سے
ہم نے تمہاری تخلیق کی ابتدا کی، پھر تمہاری صورت بنائی، پھر فرشتوں سے کہا آدمؑ کو سجدہ کرو اس حکم پر سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہواقَالَ مَا مَنَعَكَ اَلَّا تَسْجُدَ اِذْ اَمَرْتُكَ١ؕ قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ۚ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ﴿12﴾
- قَالَاس نے پوچھا
- مَا مَنَعَكَکس چیز نے روکا تجھ کو
- اَلَّاکہ نہ
- تَسْجُدَتو سجدہ کرے
- اِذْجبکہ
- اَمَرْتُكَمیں نے حکم دیا تم کو
- قَالَوہ بولا
- اَنَامیں
- خَيْرٌبہتر ہوں
- مِّنْهُاس سے
- خَلَقْتَنِيْتو نے پیدا کیا مجھ کو
- مِنْ نَّارٍآگ سے
- وَّخَلَقْتَهٗاور تو نے پیدا کیا اس کو
- مِنْسے
- طِيْنٍمٹی (سے)
پوچھا، "تجھے کس چیز نے سجدہ کرنے سے روکا جب کہ میں نے تجھ کو حکم دیا تھا؟" بولا، "میں اُس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اُسے مٹی سے"قَالَ فَاهْبِطْ مِنْهَا فَمَا یَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِیْهَا فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصّٰغِرِیْنَ﴿13﴾
- قَالَفرمایا
- فَاهْبِطْپس اتر جا
- مِنْهَااس سے
- فَمَاتو نہیں
- يَكُوْنُہے
- لَكَتیرے لئے
- اَنْیہ کہ
- تَتَكَبَّرَتو تکبر کرے
- فِيْهَااس میں
- فَاخْرُجْپس نکل جا
- اِنَّكَبیشک تو
- مِنَ الصّٰغِرِيْنَذلیل ہونے والوں میں سے ہے
فرمایا، "اچھا تو یہاں سے نیچے اتر تجھے حق نہیں ہے کہ یہاں بڑائی کا گھمنڈ کرے نکل جا کہ در حقیقت تو ان لوگوں میں سے ہے جو خود اپنی ذلت چاہتے ہیں"قَالَ اَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴿14﴾
- قَالَوہ بولا
- اَنْظِرْنِيْٓمہلت دے دے مجھ کو
- اِلٰي يَوْمِاس دن تک
- يُبْعَثُوْنَلوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے
بولا، "مجھے اُس دن تک مہلت دے جب کہ یہ سب دوبارہ اٹھائے جائیں گے"قَالَ اِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ﴿15﴾
- قَالَفرمایا
- اِنَّكَبیشک تو
- مِنَسے
- الْمُنْظَرِيْنَمہلت دیئے جانے والوں میں (سے) ہے
فرمایا، "تجھے مہلت ہے"قَالَ فَبِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِیْمَۙ﴿16﴾
- قَالَوہ بولا
- فَبِمَآپس بوجہ اس کے جو
- اَغْوَيْتَنِيْتو نے گمراہ کیا مجھ کو
- لَاَقْعُدَنَّالبتہ میں ضرور بیٹھوں گا
- لَهُمْان کے لئے
- صِرَاطَكَتیرے راستے پر
- الْمُسْتَقِيْمَجو سیدھا ہے
بولا، "اچھا تو جس طرح تو نے مجھے گمراہی میں مبتلا کیا میں بھی اب تیری سیدھی راہ پرثُمَّ لَاٰتِیَنَّهُمْ مِّنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ وَ مِنْ خَلْفِهِمْ وَ عَنْ اَیْمَانِهِمْ وَ عَنْ شَمَآئِلِهِمْ١ؕ وَ لَا تَجِدُ اَكْثَرَهُمْ شٰكِرِیْنَ﴿17﴾
- ثُمَّپھر
- لَاٰتِيَنَّهُمْالبتہ میں ضرور آؤں گا ان کے پاس
- مِّنْۢسے
- بَيْنِدرمیان
- اَيْدِيْهِمْان کے دونوں ہاتھوں (ان کے آگے سے)
- وَمِنْ خَلْفِهِمْاور ان کے پیچھے سے
- وَعَنْ اَيْمَانِهِمْاور ان کی دائیں جانب سے
- وَعَنْ شَمَآئِلِهِمْاور ان کی بائیں جانب سے
- وَلَا تَجِدُاور نہ تو پائے گا
- اَكْثَرَهُمْان میں سے اکثر کو
- شٰكِرِيْنَشکر گزار
اِن انسانوں کی گھات میں لگا رہوں گا، آگے اور پیچھے، دائیں اور بائیں، ہر طرف سے اِن کو گھیروں گا اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہ پائے گا"قَالَ اخْرُجْ مِنْهَا مَذْءُوْمًا مَّدْحُوْرًا١ؕ لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ اَجْمَعِیْنَ﴿18﴾
- قَالَفرمایا
- اخْرُجْنکل جا
- مِنْهَااس میں سے
- مَذْءُوْمًامذمت کیا ہوا
- مَّدْحُوْرًا ۭرحمت سے دور کیا ہوا
- لَمَنْالبتہ جو بھی
- تَبِعَكَپیروی کرے گا تیری
- مِنْهُمْان میں سے
- لَاَمْلَئَنَّالبتہ میں ضرور بھردوں گا
- جَهَنَّمَجہنم
- مِنْكُمْ اَجْمَعِيْنَتم سب سے
فرمایا، " نکل جا یہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہوا یقین رکھ کہ اِن میں سے جو تیری پیروی کریں گے، تجھ سمیت ان سب سے جہنم کو بھر دوں گاوَ یٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَیْثُ شِئْتُمَا وَ لَا تَقْرَبَا هٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿19﴾
- وَيٰٓاٰدَمُاور اے آدم
- اسْكُنْرہو
- اَنْتَتم
- وَزَوْجُكَاور تمہاری بیوی
- الْجَنَّةَجنت میں
- فَكُلَاپس دونوں کھاؤ
- مِنْ حَيْثُجہاں سے
- شِئْتُمَاتم دونوں چاہو
- وَلَا تَقْرَبَااور نہ تم دونوں قریب جانا
- هٰذِهِ الشَّجَرَةَاس درخت کے
- فَتَكُوْنَاورنہ تم ہوجاؤ گے
- مِنَ الظّٰلِمِيْنَظالموں میں سے
اور اے آدمؑ، تو اور تیری بیوی، دونوں اس جنت میں رہو، جہاں جس چیز کو تمہارا جی چاہے کھاؤ، مگر اس درخت کے پاس نہ پھٹکنا ورنہ ظالموں میں سے ہو جاؤ گے"فَوَسْوَسَ لَهُمَا الشَّیْطٰنُ لِیُبْدِیَ لَهُمَا مَاوٗرِیَ عَنْهُمَا مِنْ سَوْاٰتِهِمَا وَ قَالَ مَا نَهٰىكُمَا رَبُّكُمَا عَنْ هٰذِهِ الشَّجَرَةِ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَا مَلَكَیْنِ اَوْ تَكُوْنَا مِنَ الْخٰلِدِیْنَ﴿20﴾
- فَوَسْوَسَپس وسوسہ ڈالا
- لَهُمَاان دونوں کے لئے
- الشَّيْطٰنُشیطان نے
- لِيُبْدِيَتاکہ کھول دے
- لَهُمَاان کے لئے
- مَاجو
- وٗرِيَچھپایا گیا تھا
- عَنْهُمَاان دونوں سے
- مِنْ سَوْاٰتِهِمَاان دونوں کی شرم گاہیں
- وَقَالَاور اس نے کہا
- مَا نَهٰىكُمَانہیں روکا تم دونوں کو
- رَبُّكُمَاتمہارے رب نے
- عَنْسے
- هٰذِهِ الشَّجَرَةِاس درخت (سے)
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- تَكُوْنَاتم دونوں ہوجاؤ گے
- مَلَكَيْنِدو فرشتے
- اَوْیا
- تَكُوْنَاتم دونوں ہوجاؤ گے
- مِنَ الْخٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والوں میں سے
پھر شیطان نے اُن کو بہکایا تاکہ ان کی شرمگاہیں جو ایک دوسرے سے چھپائی گئی تھیں ان کے سامنے کھول دے اس نے ان سے کہا، "تمہارے رب نے تمہیں جو اس درخت سے روکا ہے اس کی وجہ اِس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ کہیں تم فرشتے نہ بن جاؤ، یا تمہیں ہمیشگی کی زندگی حاصل نہ ہو جائےوَ قَاسَمَهُمَاۤ اِنِّیْ لَكُمَا لَمِنَ النّٰصِحِیْنَۙ﴿21﴾
- وَقَاسَمَهُمَآاور اس نے قسمیں کھائیں ان دونوں سے
- اِنِّىْبیشک میں
- لَكُمَاتم دونوں کے لئے
- لَمِنَالبتہ سے
- النّٰصِحِيْنَخیر خواہوں میں (سے) ہوں
اور اس نے قسم کھا کر ان سے کہا کہ میں تمہارا سچا خیر خواہ ہوںفَدَلّٰىهُمَا بِغُرُوْرٍ١ۚ فَلَمَّا ذَاقَا الشَّجَرَةَ بَدَتْ لَهُمَا سَوْاٰتُهُمَا وَ طَفِقَا یَخْصِفٰنِ عَلَیْهِمَا مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِ١ؕ وَ نَادٰىهُمَا رَبُّهُمَاۤ اَلَمْ اَنْهَكُمَا عَنْ تِلْكُمَا الشَّجَرَةِ وَ اَقُلْ لَّكُمَاۤ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ﴿22﴾
- فَدَلّٰىهُمَاپس کھینچ لیا اس نے دونوں کو
- بِغُرُوْرٍدھوکے کے ساتھ
- فَلَمَّاپھر جب
- ذَاقَادونوں نے چکھا
- الشَّجَرَةَاس درخت کو
- بَدَتْظاہر ہوگئیں
- لَهُمَاان دونوں کے لئے
- سَوْاٰتُهُمَاان کی شرمگاہیں
- وَطَفِقَااور لگے وہ دونوں
- يَخْصِفٰنِچپکاتے تھے
- عَلَيْهِمَااپنے اوپر
- مِنْ وَّرَقِ الْجَنَّةِجنت کے پتوں میں (سے)
- وَنَادٰىهُمَااور پکارا ان دونوں کو
- رَبُّهُمَآان کے رب نے
- اَلَمْکیا نہیں
- اَنْهَكُمَامیں نے روکا تھا تم دونوں کو
- عَنْسے
- تِلْكُمَااس
- الشَّجَرَةِدرخت سے
- وَاَقُلْاور کیا میں نے نہیں کہا تھا
- لَّكُمَآتم دونوں کو
- اِنَّ الشَّيْطٰنَکہ بیشک شیطان
- لَكُمَاتم دونوں کے لئے
- عَدُوٌّدشمن ہے
- مُّبِيْنٌکھلا
اس طرح دھو کا دے کر وہ ان دونوں کو رفتہ رفتہ اپنے ڈھب پرلے آیا آخرکار جب انہوں نے اس درخت کا مزا چکھا تو ان کے ستر ایک دوسرے کے سامنے کھل گئے اور اپنے جسموں کو جنت کے پتوں سے ڈھانکنے لگے تب ان کے رب نے انہیں پکارا، " کیا میں نے تمہیں اس درخت سے نہ روکا تھا اور نہ کہا تھا کہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے؟"قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿23﴾
- قَالَاان دونوں نے کہا
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- ظَلَمْنَآظلم کیا ہم نے
- اَنْفُسَنَااپنی جانوں پر
- وَاِنْاور اگر
- لَّمْنہ
- تَغْفِرْ لَنَاتو بخشے گا ہم کو
- وَتَرْحَمْنَااور (نہ) رحم کرے گا ہم پر
- لَنَكُوْنَنَّالبتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
- مِنَ الْخٰسِرِيْنَنقصان اٹھانے والوں میں سے
دونوں بول اٹھے، "اے رب، ہم نے اپنے اوپر ستم کیا، اب اگر تو نے ہم سے در گزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے"قَالَ اهْبِطُوْا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ وَ لَكُمْ فِی الْاَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَّ مَتَاعٌ اِلٰى حِیْنٍ﴿24﴾
- قَالَفرمایا
- اهْبِطُوْااتر جاؤ
- بَعْضُكُمْتم میں سے بعض
- لِبَعْضٍبعض کے لئے
- عَدُوٌّدشمن ہیں
- وَلَكُمْاور تمہارے لئے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- مُسْتَقَرٌّجائے قرار ہے / ٹھکانہ ہے
- وَّمَتَاعٌاور اسباب ہیں / فائدہ اٹھانے کی چیز ہے
- اِلٰي حِيْنٍایک وقت تک
فرمایا، "اتر جاؤ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہو، اور تمہارے لیے ایک خاص مدت تک زمین ہی میں جائے قرار اور سامان زیست ہے"قَالَ فِیْهَا تَحْیَوْنَ وَ فِیْهَا تَمُوْتُوْنَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُوْنَ۠ع﴿25﴾
- قَالَفرمایا
- فِيْهَااسی میں
- تَحْيَوْنَتم جیو گے
- وَاور
- فِيْهَااسی میں
- تَمُوْتُوْنَتم مرو گے
- وَمِنْهَااور اسی میں سے
- تُخْرَجُوْنَتم سب نکالے جاؤ گے
اور فرمایا، "وہیں تم کو جینا اور وہیں مرنا ہے اور اسی میں سے تم کو آخرکار نکالا جائے گا"یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَیْكُمْ لِبَاسًا یُّوَارِیْ سَوْاٰتِكُمْ وَ رِیْشًا١ؕ وَ لِبَاسُ التَّقْوٰى١ۙ ذٰلِكَ خَیْرٌ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ﴿26﴾
- يٰبَنِيْٓ اٰدَمَاے بنی آدم
- قَدْتحقیق
- اَنْزَلْنَانازل کیا ہم نے
- عَلَيْكُمْتم پر
- لِبَاسًالباس کو
- يُّوَارِيْجو چھپاتا ہے
- سَوْاٰتِكُمْتمہارے قابل شرم حصوں کو
- وَرِيْشًااور آرائش ہے / زینت ہے
- وَلِبَاسُاور لباس
- التَّقْوٰىتقویٰ کا
- ذٰلِكَیہ
- خَيْرٌبہتر ہے
- ذٰلِكَیہ
- مِنْ اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی نشانیوں میں سے ہے
- لَعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يَذَّكَّرُوْنَنصیحت پکڑیں
اے اولاد آدم، ہم نے تم پر لباس نازل کیا ہے کہ تمہارے جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانکے اور تمہارے لیے جسم کی حفاظت اور زینت کا ذریعہ بھی ہو، اور بہترین لباس تقویٰ کا لباس ہے یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، شاید کہ لوگ اس سے سبق لیںیٰبَنِیْۤ اٰدَمَ لَا یَفْتِنَنَّكُمُ الشَّیْطٰنُ كَمَاۤ اَخْرَجَ اَبَوَیْكُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ یَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِیُرِیَهُمَا سَوْاٰتِهِمَا١ؕ اِنَّهٗ یَرٰىكُمْ هُوَ وَ قَبِیْلُهٗ مِنْ حَیْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿27﴾
- يٰبَنِيْٓ اٰدَمَاے بنی آدم
- لَا يَفْتِنَنَّكُمُہرگز نہ فتنے میں ڈالے تم کو
- الشَّيْطٰنُشیطان
- كَمَآجیسا کہ
- اَخْرَجَاس نے نکلوا دیا
- اَبَوَيْكُمْتمہارے والدین کو
- مِّنَ الْجَنَّةِجنت سے
- يَنْزِعُاتروا دیا
- عَنْهُمَاان دونوں سے
- لِبَاسَهُمَاان دونوں کا لباس
- لِيُرِيَهُمَاتاکہ وہ انہیں دکھائے
- سَوْاٰتِهِمَاان کے قابل شرم حصے
- اِنَّهٗبیشک وہ
- يَرٰىكُمْدیکھتا ہے تم کو
- هُوَوہ
- وَقَبِيْلُهٗاور اس کا گروہ
- مِنْسے
- حَيْثُجہاں
- لَا تَرَوْنَهُمْنہیں تم دیکھتے ان کو
- اِنَّابیشک ہم نے
- جَعَلْنَابنایا ہم نے
- الشَّيٰطِيْنَشیطان کو
- اَوْلِيَآءَسرپرست / درست
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کا
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں رکھتے
اے بنی آدم، ایسا نہ ہو کہ شیطان تمہیں پھر اُسی طرح فتنے میں مبتلا کر دے جس طرح اس نے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوایا تھا اور ا ن کے لباس ان پر سے اتروا دیے تھے تاکہ ان کی شرمگاہیں ایک دوسرے کے سامنے کھولے وہ اور اس کے ساتھی تمہیں ایسی جگہ سے دیکھتے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے اِن شیاطین کو ہم نے اُن لوگوں کا سرپرست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتےوَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَیْهَاۤ اٰبَآءَنَا وَ اللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿28﴾
- وَاِذَااور جب
- فَعَلُوْاوہ کرتے ہیں
- فَاحِشَةًکوئی بےحیائی کا کام
- قَالُوْاکہتے ہیں
- وَجَدْنَاپایا ہم نے
- عَلَيْهَآاس پر
- اٰبَآءَنَااپنے آباؤ اجداد کو
- وَاللّٰهُاور اللہ نے
- اَمَرَنَاحکم دیا ہم کو
- بِهَااس کا
- قُلْکہہ دیجئے
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ
- لَا يَاْمُرُنہیں حکم دیتا
- بِالْفَحْشَآءِبےحیائی کا
- اَتَقُوْلُوْنَکیا تم کہتے ہو
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- مَا لَا تَعْلَمُوْنَوہ جو نہیں تم جانتے
یہ لوگ جب کوئی شرمناک کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طریقہ پر پایا ہے اور اللہ ہی نے ہمیں ایسا کرنے کا حکم دیا ہے اِن سے کہو اللہ بے حیائی کا حکم کبھی نہیں دیا کرتا کیا تم اللہ کا نام لے کر وہ باتیں کہتے ہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے (وہ اللہ کی طرف سے ہیں)؟قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ ادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ۬ كَمَا بَدَاَكُمْ تَعُوْدُوْنَؕ﴿29﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اَمَرَحکم دیا ہے
- رَبِّيْمیرے رب نے
- بِالْقِسْطِانصاف کا
- وَاَقِيْمُوْااور قائم کرو
- وُجُوْهَكُمْاپنے چہروں کو
- عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍہر مسجد کے نزدیک
- وَّادْعُوْهُاور پکارو اس کو
- مُخْلِصِيْنَخالص کرتے ہوئے
- لَهُاس کے
- الدِّيْنَدین کو
- كَمَاجیسا کہ
- بَدَاَكُمْاس نے پہلی مرتبہ بنایا تم کو
- تَعُوْدُوْنَتم لوٹو گے / تم آؤ گے
اے محمدؐ، ان سے کہو، میرے رب نے تو راستی و انصاف کا حکم دیا ہے، اور اس کا حکم تو یہ ہے کہ ہر عبادت میں اپنا رخ ٹھیک رکھو اور اُسی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص رکھ کر جس طرح اُس نے تمہیں اب پیدا کیا ہے اسی طرح تم پھر پیدا کیے جاؤ گےفَرِیْقًا هَدٰى وَ فَرِیْقًا حَقَّ عَلَیْهِمُ الضَّلٰلَةُ١ؕ اِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ﴿30﴾
- فَرِيْقًاایک گروہ کو
- هَدٰياس نے ہدایت دی
- وَفَرِيْقًااور ایک گروہ کو
- حَقَّچسپاں ہوگئی
- عَلَيْهِمُان پر
- الضَّلٰلَةُگمراہی
- اِنَّهُمُ اتَّخَذُوابیشک انہوں نے بنالیا
- الشَّيٰطِيْنَشیطان کو
- اَوْلِيَآءَسرپرست
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- وَيَحْسَبُوْنَاور وہ سمجھتے ہیں
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- مُّهْتَدُوْنَہدایت پانے والے ہیں
ایک گروہ کوتو اس نے سیدھا راستہ دکھا دیا ہے، مگر دوسرے گروہ پر گمراہی چسپاں ہو کر رہ گئی ہے، کیونکہ انہوں نے خدا کے بجائے شیاطین کو اپنا سر پرست بنا لیا ہے اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم سیدھی راہ پر ہیںیٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا١ۚ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠ع﴿31﴾
- يٰبَنِيْٓاے بنی
- اٰدَمَآدم
- خُذُوْاپکڑو / لے لو / بناؤ تم
- زِيْنَتَكُمْاپنی زینت کو / اپنا لباس
- عِنْدَنزدیک
- كُلِّ مَسْجِدٍہر مسجد کے
- وَّكُلُوْااور کھاؤ
- وَاشْرَبُوْااور پیو
- وَلَا تُسْرِفُوْااور نہ تم حد سے بڑھو
- اِنَّهٗکیونکہ وہ
- لَا يُحِبُّنہیں پسند کرتا
- الْمُسْرِفِيْنَحد سے بڑھنے والوں کو
اے بنی آدم، ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ رہو اور کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو، اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتاقُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَةَ اللّٰهِ الَّتِیْۤ اَخْرَجَ لِعِبَادِهٖ وَ الطَّیِّبٰتِ مِنَ الرِّزْقِ١ؕ قُلْ هِیَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا خَالِصَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ﴿32﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- مَنْ حَرَّمَکس نے حرام کی
- زِيْنَةَ اللّٰهِاللہ کی زینت
- الَّتِيْٓوہ جو
- اَخْرَجَاس نے نکالی
- لِعِبَادِهٖاپنے بندوں کے لئے
- وَالطَّيِّبٰتِاور پاکیزہ چیزیں
- مِنَ الرِّزْقِرزق میں سے
- قُلْکہہ دیجئے
- هِىَوہ
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لئے ہے
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
- خَالِصَةًخالصتاً
- يَّوْمَدن
- الْقِيٰمَةِقیامت کے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نُفَصِّلُہم تفصیلا بیان کرتے ہیں
- الْاٰيٰتِآیات
- لِقَوْمٍاس قوم کے لئے
- يَّعْلَمُوْنَجو علم رکھتی ہو
اے محمدؐ، ان سے کہو کس نے اللہ کی اُس زینت کو حرام کر دیا جسے اللہ نے اپنے بندوں کے لیے نکالا تھا اور کس نے خدا کی بخشی ہوئی پاک چیزیں ممنوع کر دیں؟ کہو، یہ ساری چیزیں دنیا کی زندگی میں بھی ایمان لانے والوں کے لیے ہیں، اور قیامت کے روز تو خالصتاً انہی کے لیے ہوں گی اِس طرح ہم اپنی باتیں صاف صاف بیان کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھنے والے ہیںقُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ مَا بَطَنَ وَ الْاِثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ اَنْ تُشْرِكُوْا بِاللّٰهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِهٖ سُلْطٰنًا وَّ اَنْ تَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿33﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اِنَّمَابیشک
- حَرَّمَحرام کیا
- رَبِّيَمیرے رب نے
- الْفَوَاحِشَفواحش کو/ بےحیائی کو
- مَاجو
- ظَهَرَظاہر ہو
- مِنْهَااس میں سے
- وَمَااور جو
- بَطَنَچھپا ہوا ہو
- وَالْاِثْمَاور گناہ کو
- وَالْبَغْيَاور زیادتی کو / بغاوت کو
- بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
- وَاَنْاور یہ کہ
- تُشْرِكُوْاتم شریک ٹھہراؤ
- بِاللّٰهِاللہ کے ساتھ
- مَا لَمْجو نہیں
- يُنَزِّلْاس نے اتاری
- بِهٖساتھ اس کے
- سُلْطٰنًاکوئی دلیل
- وَّاَنْاور یہ کہ
- تَقُوْلُوْاتم کہو
- عَلَيپر
- اللّٰهِاللہ (پر)
- مَاوہ جو
- لَانہیں
- تَعْلَمُوْنَتم جانتے
اے محمدؐ، اِن سے کہو کہ میرے رب نے جو چیزیں حرام کی ہیں وہ تو یہ ہیں: بے شرمی کے کام خواہ کھلے ہوں یا چھپے اور گناہ اور حق کے خلاف زیادتی اور یہ کہ اللہ کے ساتھ تم کسی کو شریک کرو جس کے لیے اُس نے کوئی سند نازل نہیں کی اور یہ کہ اللہ کے نام پر کوئی ایسی بات کہو جس کے متعلق تمہیں علم نہ ہو کہ وہ حقیقت میں اسی نے فرمائی ہےوَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ﴿34﴾
- وَلِكُلِّ اُمَّةٍاور ہر امت کے لئے
- اَجَلٌمہلت ہے
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَآجاتی ہے
- اَجَلُهُمْان کی مقرر مدت
- لَا يَسْتَاْخِرُوْنَنہ وہ دیر کرسکتے ہیں
- سَاعَةًایک گھڑی
- وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَاور نہ وہ اگے بڑھ سکتے ہیں
ہر قوم کے لیے مہلت کی ایک مدت مقرر ہے، پھر جب کسی قوم کی مدت آن پوری ہوتی ہے تو ایک گھڑی بھر کی تاخیر و تقدیم بھی نہیں ہوتییٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ١ۙ فَمَنِ اتَّقٰى وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ﴿35﴾
- يٰبَنِيْٓاے بنی
- اٰدَمَآدم
- اِمَّااگر
- يَاْتِيَنَّكُمْآئیں تمہارے پاس
- رُسُلٌکچھ رسول
- مِّنْكُمْتم میں سے
- يَقُصُّوْنَجو بیان کرتے ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- اٰيٰتِيْمیری آیات
- فَمَنِتو جو کوئی
- اتَّقٰىتقویٰ اختیار کرے
- وَاَصْلَحَاور اصلاح کرے
- فَلَا خَوْفٌتو نہیں کوئی خوف
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَااور نہ
- هُمْوہ
- يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
(اور یہ بات اللہ نے آغاز تخلیق ہی میں صاف فرما دی تھی کہ) اے بنی آدم، یاد رکھو، اگر تمہارے پاس خود تم ہی میں سے ایسے رسول آئیں جو تمہیں میری آیات سنا رہے ہوں، تو جو کوئی نافرمانی سے بچے گا اور اپنے رویہ کی اصلاح کر لے گا اس کے لیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہےوَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿36﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- وَاسْتَكْبَرُوْااور تکبر کیا
- عَنْهَآان سے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- اَصْحٰبُ النَّارِآگ والے ہیں
- هُمْوہ
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی برتیں گے وہی اہل دوزخ ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گےفَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰیٰتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یَنَالُهُمْ نَصِیْبُهُمْ مِّنَ الْكِتٰبِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا یَتَوَفَّوْنَهُمْ١ۙ قَالُوْۤا اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ﴿37﴾
- فَمَنْتو کون
- اَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہے
- مِمَّنِاس سے جو
- افْتَرٰيگھڑ لے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- اَوْیا
- كَذَّبَوہ جھٹلائے
- بِاٰيٰتِهٖاس کی آیات کو
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يَنَالُهُمْپالے گا ان کو / پہنچے گا ان کو
- نَصِيْبُهُمْان کا حصہ
- مِّنَ الْكِتٰبِکتاب میں سے
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- اِذَاجب
- جَآءَتْهُمْآجائیں گے ان کے پاس
- رُسُلُنَاہمارے فرشتے
- يَتَوَفَّوْنَهُمْجو فوت کریں گے ان کو
- قَالُوْٓاوہ کہیں گے
- اَيْنَکہاں ہیں
- مَاجن کو
- كُنْتُمْتھے تو
- تَدْعُوْنَتم پکارتے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- ضَلُّوْاگم ہوگئے
- عَنَّاہم سے
- وَشَهِدُوْااور وہ گواہی دیں گے
- عَلٰٓي اَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں کے خلاف
- اَنَّهُمْکہ بیشک وہ
- كَانُوْاوہ تھے
- كٰفِرِيْنَکافر
ظاہر ہے کہ اُس سے بڑا ظالم اور کو ن ہو گا جو بالکل جھوٹی باتیں گھڑ کر اللہ کی طرف منسوب کرے یا اللہ کی سچی آیات کو جھٹلائے ایسے لوگ اپنے نوشتہ تقدیر کے مطابق اپنا حصہ پاتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ گھڑی آ جائے گی جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے کے لیے پہنچیں گے اُس وقت وہ اُن سے پوچھیں گے کہ بتاؤ، اب کہاں ہیں تمہارے وہ معبود جن کو تم کو خدا کے بجائے پکارتے تھے؟ وہ کہیں گے کہ، "سب ہم سے گم ہو گئے" اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ ہم واقعی منکر حق تھےقَالَ ادْخُلُوْا فِیْۤ اُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِكُمْ مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ فِی النَّارِ١ؕ كُلَّمَا دَخَلَتْ اُمَّةٌ لَّعَنَتْ اُخْتَهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا ادَّارَكُوْا فِیْهَا جَمِیْعًا١ۙ قَالَتْ اُخْرٰىهُمْ لِاُوْلٰىهُمْ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ اَضَلُّوْنَا فَاٰتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ١ؕ۬ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَعْلَمُوْنَ﴿38﴾
- قَالَاللہ تعالیٰ فرمائے گا
- ادْخُلُوْاداخل ہوجاؤ
- فِيْٓ اُمَمٍگروہوں میں
- قَدْتحقیق
- خَلَتْگزر گئے
- مِنْسے
- قَبْلِكُمْتم (سے) پہلے
- مِّنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- وَالْاِنْسِاور انسانوں میں سے
- فِي النَّارِآگ میں
- كُلَّمَاجب کبھی
- دَخَلَتْداخل ہوگی
- اُمَّةٌکوئی جماعت
- لَّعَنَتْلعنت کرے گی
- اُخْتَهَااپنی بہن کو
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- اِذَا ادَّارَكُوْاجب وہ جمع ہوجائیں گے
- فِيْهَااس میں
- جَمِيْعًاسب
- قَالَتْکہے گی
- اُخْرٰىهُمْپچھلی ان کی
- لِاُوْلٰىهُمْاپنی پہلی کے لئے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- هٰٓؤُلَآءِیہ ہیں وہ لوگ
- اَضَلُّوْنَاجنہوں نے گمراہ کیا ہم کو
- فَاٰتِهِمْپس دے ان کو
- عَذَابًاعذاب
- ضِعْفًادوگنا
- مِّنَ النَّارِآگ میں سے
- قَالَوہ فرمائے گا
- لِكُلٍّہر ایک کے لئے
- ضِعْفٌدو گنا ہے
- وَّلٰكِنْلیکن
- لَّا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
اللہ فرمائے گا جاؤ، تم بھی اسی جہنم میں چلے جاؤ جس میں تم سے پہلے گزرے ہوئے گروہ جن و انس جا چکے ہیں ہر گروہ جب جہنم میں داخل ہوگا تو اپنے پیش رو گروہ پر لعنت کرتا ہوا داخل ہوگا، حتیٰ کہ جب سب وہاں جمع ہو جائیں گے تو ہر بعد والا گروہ پہلے گروہ کے حق میں کہے گا کہ اے رب، یہ لوگ تھے جنہوں نے ہم کو گمراہ کیا لہٰذا انہیں آگ کا دوہرا عذاب دے جواب میں ارشاد ہوگا، ہر ایک کے لیے دوہرا ہی عذاب ہے مگر تم جانتے نہیں ہووَ قَالَتْ اُوْلٰىهُمْ لِاُخْرٰىهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ۠ع﴿39﴾
- وَقَالَتْاور کہے گی
- اُوْلٰىهُمْان کی پہلی
- لِاُخْرٰىهُمْان کی پچھلی کو
- فَمَاپس نہ
- كَانَتھا
- لَكُمْتمہارے لئے
- عَلَيْنَاہم پر
- مِنْ فَضْلٍکوئی فضل
- فَذُوْقُواپس چکھو
- الْعَذَابَعذاب
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تَكْسِبُوْنَتم کمائی کرتے
اور پہلا گروہ دوسرے گروہ سے کہے گا کہ (اگر ہم قابل الزام تھے) تو تمہی کو ہم پر کونسی فضیلت حاصل تھی، اب اپنی کمائی کے نتیجہ میں عذاب کا مزا چکھواِنَّ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُجْرِمِیْنَ﴿40﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- وَاسْتَكْبَرُوْااور انہوں نے تکبر کیا
- عَنْهَاان سے
- لَا تُفَتَّحُنہیں کھولے جائیں گے
- لَهُمْان کے لئے
- اَبْوَابُ السَّمَآءِآسمان کے دروازے
- وَلَااور نہ
- يَدْخُلُوْنَوہ داخل ہوں گے
- الْجَنَّةَجنت میں
- حَتّٰيیہاں تک کہ
- يَلِجَداخل ہوجائے
- الْجَمَلُاونٹ
- فِيْ سَمِّناکے میں
- الْخِيَاطِسوئی کے
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- نَجْزِيہم جزا دیتے ہیں
- الْمُجْرِمِيْنَمجرموں
یقین جانو، جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی کی ہے ان کے لیے آسمان کے دروازے ہرگز نہ کھولے جائیں گے اُن کا جنت میں جانا اتنا ہی ناممکن ہے جتنا سوئی کے ناکے سے اونٹ کا گزرنا مجرموں کو ہمارے ہاں ایسا ہی بدلہ ملا کرتا ہےلَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ﴿41﴾
- لَهُمْان کے لئے
- مِّنْ جَهَنَّمَجہنم میں سے
- مِهَادٌبچھونا ہے
- وَّمِنْ فَوْقِهِمْاور ان کے اوپر سے
- غَوَاشٍاوڑھنا
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- نَجْزِيہم جزا دیں گے
- الظّٰلِمِيْنَظالموں کو
ان کے لیے تو جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا یہ ہے وہ جزا جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیںوَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاۤ١٘ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿42﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کئے
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- لَا نُكَلِّفُنہیں ہم تکلیف دیتے
- نَفْسًاکسی جان کو
- اِلَّامگر
- وُسْعَهَآاس کی وسعت کے مطابق
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- اَصْحٰبُ الْجَنَّةِجنت کے ساتھی ہیں
- هُمْوہ
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
بخلاف اس کے جن لوگوں نے ہماری آیات کو مان لیا ہے اور اچھے کام کیے ہیں اور اس باب میں ہم ہر ایک کو اس کی استطاعت ہی کے مطابق ذمہ دار ٹھیراتے ہیں وہ اہل جنت ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گےوَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ١ۚ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ هَدٰىنَا لِهٰذَا١۫ وَ مَا كُنَّا لِنَهْتَدِیَ لَوْ لَاۤ اَنْ هَدٰىنَا اللّٰهُ١ۚ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ نُوْدُوْۤا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿43﴾
- وَاور
- نَزَعْنَاہم نکال لیں گے
- مَا فِيْ صُدُوْرِهِمْجو ان کے سینوں میں ہے
- مِّنْ غِلٍّحسد میں سے
- تَجْرِيْبہتی ہوں گی
- مِنْسے
- تَحْتِهِمُان کے نتیجے (سے)
- الْاَنْھٰرُنہریں
- وَقَالُوااور وہ کہیں گے
- الْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لئے ہے
- الَّذِيْوہ ذات
- هَدٰىنَاجس نے راہ نمائی کی ہماری
- لِھٰذَااس کے لئے
- وَمَااور نہ
- كُنَّاتھے ہم
- لِنَهْتَدِيَکہ ہم ہدایت پاتے
- لَوْلَآاگر نہ
- اَنْکہ
- هَدٰىنَاہدایت دیتا ہم کو
- اللّٰهُاللہ
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- جَآءَتْآئے
- رُسُلُرسول
- رَبِّنَاہمارے رب کے
- بِالْحَقِّحق لے کر
- وَنُوْدُوْٓااور وہ پکارے جائیں گے
- اَنْکہ
- تِلْكُمُیہ (تمہاری)
- الْجَنَّةُجنت ہے
- اُوْرِثْتُمُوْهَاتم وارث بنائے گئے ہو اس کے
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف جو کچھ کدورت ہوگی اسے ہم نکال دیں گے اُن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی، اور وہ کہیں گے کہ "تعریف خدا ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں یہ راستہ دکھایا، ہم خود راہ نہ پا سکتے تھے اگر خدا ہماری رہنمائی نہ کرتا، ہمارے رب کے بھیجے ہوئے رسول واقعی حق ہی لے کر آئے تھے" اُس وقت ندا آئے گی کہ "یہ جنت جس کے تم وارث بنائے گئے ہو تمہیں اُن اعمال کے بدلے میں ملی ہے جو تم کرتے رہے تھے"وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ اَصْحٰبَ النَّارِ اَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا١ؕ قَالُوْا نَعَمْ١ۚ فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیْنَهُمْ اَنْ لَّعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ﴿44﴾
- وَنَادٰٓياور پکاریں گے
- اَصْحٰبُ الْجَنَّةِجنت والے
- اَصْحٰبَ النَّارِآگ والوں کو
- اَنْکہ
- قَدْتحقیق
- وَجَدْنَاپایا ہم نے
- مَا وَعَدَنَاجو وعدہ کیا تھا ہم نے
- رَبُّنَاہمارے رب نے
- حَقًّاسچا
- فَهَلْتو کیا
- وَجَدْتُّمْپایا تم نے
- مَّاجو
- وَعَدَوعدہ کیا تھا
- رَبُّكُمْتمہارے رب نے
- حَقًّاسچا
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- نَعَمْکہیں
- فَاَذَّنَتو پکارے گا
- مُؤَذِّنٌۢایک پکارنے والا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- اَنْکہ
- لَّعْنَةُلعنت
- اللّٰهِاللہ کی
- عَلَي الظّٰلِمِيْنَظالموں پر
پھر یہ جنت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے، "ہم نے اُن سارے وعدوں کو ٹھیک پا لیا جو ہمارے رب نے ہم سے کیے تھے، کیا تم نے بھی ان وعدوں کو ٹھیک پایا جو تمہارے رب نے کیے تھے؟" وہ جواب دیں گے "ہاں" تب ایک پکارنے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ "خدا کی لعنت اُن ظالموں پرالَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ كٰفِرُوْنَۘ﴿45﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- يَصُدُّوْنَجو روکتے تھے
- عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
- وَيَبْغُوْنَهَااور تلاش کرتے تھے اس کا
- عِوَجًاٹیڑھا پن
- وَهُمْاور وہ
- بِالْاٰخِرَةِآخرت کے
- كٰفِرُوْنَانکاری تھے
جو اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکتے اور اسے ٹیڑھا کرنا چاہتے تھے اور آخرت کے منکر تھے"وَ بَیْنَهُمَا حِجَابٌ١ۚ وَ عَلَى الْاَعْرَافِ رِجَالٌ یَّعْرِفُوْنَ كُلًّۢا بِسِیْمٰىهُمْ١ۚ وَ نَادَوْا اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١۫ لَمْ یَدْخُلُوْهَا وَ هُمْ یَطْمَعُوْنَ﴿46﴾
- وَبَيْنَهُمَااور ان دونوں کے درمیان
- حِجَابٌایک آڑ ہوگی / ایک دیوار ہوگی
- وَعَلَي الْاَعْرَافِاور اعراف پر
- رِجَالٌکچھ لوگ ہوں گے
- يَّعْرِفُوْنَوہ پہچانتے ہوں گے
- كُلًّاۢہر ایک کو
- بِسِيْمٰىهُمْ ۚان کے چہرے سے/ ان کی علامت سے
- وَنَادَوْااور وہ پکاریں گے
- اَصْحٰبَ الْجَنَّةِجنت والوں کو
- اَنْپر
- سَلٰمٌسلام ہو
- عَلَيْكُمْتم پر
- لَمْنہیں
- يَدْخُلُوْهَاوہ داخل ہوئے ہوں گے اس میں
- وَهُمْاور وہ
- يَطْمَعُوْنَامید رکھتے ہوں گے
ان دونوں گروہوں کے درمیان ایک اوٹ حائل ہوگی جس کی بلندیوں (اعراف) پر کچھ اور لوگ ہوں گے یہ ہر ایک کو اس کے قیافہ سے پہچانیں گے اور جنت والوں سے پکار کر کہیں گے کہ "سلامتی ہو تم پر" یہ لوگ جنت میں داخل تو نہیں ہوئے مگر اس کے امیدوار ہونگےوَ اِذَا صُرِفَتْ اَبْصَارُهُمْ تِلْقَآءَ اَصْحٰبِ النَّارِ١ۙ قَالُوْا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿47﴾
- وَاِذَااور جب
- صُرِفَتْپھیری جائیں گی
- اَبْصَارُهُمْان کی نگاہیں
- تِلْقَآءَطرف
- اَصْحٰبِ النَّارِآگ والوں کے
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- لَا تَجْعَلْنَانہ کر ہم کو
- مَعَساتھ
- الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کے (ساتھ)
اور جب ان کی نگاہیں دوزخ والوں کی طرف پھریں گی تو کہیں گے، "اے رب! ہمیں اِن ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو"وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِ رِجَالًا یَّعْرِفُوْنَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ قَالُوْا مَاۤ اَغْنٰى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَ مَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ﴿48﴾
- وَنَادٰٓياور پکاریں گے
- اَصْحٰبُ الْاَعْرَافِاعراف والے
- رِجَالًاکچھ لوگوں کو
- يَّعْرِفُوْنَهُمْجن کو وہ پہچانتے ہوں گے
- بِسِيْمٰىهُمْان کی علامات سے
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- مَآنہ کام آیا
- اَغْنٰىنہ کام آیا
- عَنْكُمْتم کو
- جَمْعُكُمْجتھا تمہارا
- وَمَااور جو کچھ
- كُنْتُمْتھے تم
- تَسْتَكْبِرُوْنَتم تکبر کرتے
پھر یہ اعراف کے لوگ دوزخ کی چند بڑی بڑی شخصیتوں کو ان کی علامتوں سے پہچان کر پکاریں گے کہ "دیکھ لیا تم نے، آج نہ تمہارے جتھے تمہارے کسی کام آئے اور نہ وہ ساز و سامان جن کو تم بڑی چیز سمجھتے تھےاَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمْتُمْ لَا یَنَالُهُمُ اللّٰهُ بِرَحْمَةٍ١ؕ اُدْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَیْكُمْ وَ لَاۤ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ﴿49﴾
- اَهٰٓؤُلَآءِکیا یہی ہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اَقْسَمْتُمْقسم کھائی تم نے
- لَا يَنَالُهُمُنہیں پہنچائے گا ان کو
- اللّٰهُاللہ
- بِرَحْمَةٍرحمت
- اُدْخُلُواداخل ہوجاؤ
- الْجَنَّةَجنت میں
- لَا خَوْفٌنہیں کوئی خوف
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَلَآاور نہ
- اَنْتُمْتم
- تَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
اور کیا یہ اہل جنت وہی لوگ نہیں ہیں جن کے متعلق تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ اِن کو تو خدا پنی رحمت میں سے کچھ بھی نہ دے گا؟ آج انہی سے کہا گیا کہ داخل ہو جاؤ جنت میں، تمہارے لیے نہ خوف ہے نہ رنج"وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ النَّارِ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ اَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَآءِ اَوْ مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَهُمَا عَلَى الْكٰفِرِیْنَۙ﴿50﴾
- وَنَادٰٓياور پکاریں گے
- اَصْحٰبُ النَّارِآگ والے
- اَصْحٰبَ الْجَنَّةِجنت والوں کو
- اَنْیہ کہ
- اَفِيْضُوْاڈالو / پلٹو
- عَلَيْنَاہم پر
- مِنَ الْمَآءِپانی میں سے
- اَوْیا
- مِمَّااس میں سے جو
- رَزَقَكُمُ اللّٰهُرزق دیا تم کو
- قَالُوْٓاوہ کہیں گے
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ
- حَرَّمَهُمَاحرام کردیا
- عَلَي الْكٰفِرِيْنَکافروں پر
اور دوزخ کے لوگ جنت والوں کو پکاریں گے کہ کچھ تھوڑا سا پانی ہم پر ڈال دو یا جو رزق اللہ نے تمہیں دیا ہے اُسی میں سے کچھ پھینک دو وہ جواب دیں گے کہ "اللہ نے یہ دونوں چیزیں اُن منکرین حق پر حرام کر دی ہیںالَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَهُمْ لَهْوًا وَّ لَعِبًا وَّ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ۚ فَالْیَوْمَ نَنْسٰىهُمْ كَمَا نَسُوْا لِقَآءَ یَوْمِهِمْ هٰذَا١ۙ وَ مَا كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا یَجْحَدُوْنَ﴿51﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اتَّخَذُوْاجنہوں نے بنالیا
- دِيْنَهُمْاپنے دین کو
- لَهْوًاشغل
- وَّلَعِبًااور کھیل
- وَّغَرَّتْهُمُاور دھوکے میں ڈالے رکھا ان کو
- الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی نے
- فَالْيَوْمَتو آج
- نَنْسٰىهُمْہم بھلادیں گے ان کو
- كَمَاجیسا کہ
- نَسُوْاوہ بھول گئے تھے
- لِقَآءَملاقات کو
- يَوْمِهِمْ ھٰذَااپنے اس دن کی
- وَمَااور جو
- كَانُوْاتھے وہ
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کا
- يَجْحَدُوْنَانکار کرتے
جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تفریح بنا لیا تھا اور جنہیں دنیا کی زندگی نے فریب میں مبتلا کر رکھا تھا اللہ فرماتا ہے کہ آج ہم بھی انہیں اسی طرح بھلا دیں گے جس طرح وہ اِس دن کی ملاقات کو بھولے رہے اور ہماری آیتوں کا انکار کرتے رہے"وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰهُ عَلٰى عِلْمٍ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿52﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- جِئْنٰهُمْلائے ہم ان کے پاس
- بِكِتٰبٍایک کتاب
- فَصَّلْنٰهُکھول کر بیان کیا ہم نے اس کو
- عَلٰي عِلْمٍعلم کی بنا پر
- هُدًىجو ہدایت ہے
- وَّرَحْمَةًاور رحمت ہے
- لِّقَوْمٍاس قوم کے لئے
- يُّؤْمِنُوْنَجو ایمان رکھتی ہو
ہم اِن لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس کو ہم نے علم کی بنا پر مفصل بنایا ہے اور جو ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہےهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا تَاْوِیْلَهٗ١ؕ یَوْمَ یَاْتِیْ تَاْوِیْلُهٗ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ نَسُوْهُ مِنْ قَبْلُ قَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ۚ فَهَلْ لَّنَا مِنْ شُفَعَآءَ فَیَشْفَعُوْا لَنَاۤ اَوْ نُرَدُّ فَنَعْمَلَ غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُ١ؕ قَدْ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ع﴿53﴾
- هَلْنہیں
- يَنْظُرُوْنَوہ انتظار کرتے
- اِلَّا تَاْوِيْلَهٗمگر اس کے انجام کا
- يَوْمَجس دن
- يَاْتِيْآئے گا
- تَاْوِيْلُهٗانجام اس کا
- يَقُوْلُکہیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- نَسُوْهُوہ بھول گئے تھے اس کو
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- قَدْتحقیق
- جَآءَتْلائے تھے
- رُسُلُرسول
- رَبِّنَاہمارے رب کے
- بِالْحَقِّحق کو
- فَهَلْپس کیا
- لَّنَاہمارے لئے
- مِنْ شُفَعَآءَکوئی سفارشی ہیں
- فَيَشْفَعُوْاکہ وہ سفارش کریں
- لَنَآہمارے لئے
- اَوْیا
- نُرَدُّہم لوٹائے جائیں
- فَنَعْمَلَپھر ہم عمل کریں
- غَيْرَ الَّذِيْسوائے اس کے جو
- كُنَّاتھے ہم
- نَعْمَلُہم عمل کرتے
- قَدْتحقیق
- خَسِرُوْٓاانہوں نے خسارے میں ڈالا
- اَنْفُسَهُمْاپنے نفسوں کو
- وَضَلَّاور کھوگئے
- عَنْهُمْان سے
- مَّاجو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَفْتَرُوْنَوہ گھڑتے
اب کیا یہ لوگ اِس کے سوا کسی اور بات کے منتظر ہیں کہ وہ انجام سامنے آ جائے جس کی یہ کتاب خبر دے رہی ہے؟ جس روز وہ انجام سامنے آ گیا وہی لوگ جنہوں نے اسے نظر انداز کر دیا تھا کہیں گے کہ "واقعی ہمارے رب کے رسول حق لے کر آئے تھے، پھر کیا اب ہمیں کچھ سفارشی ملیں گے جو ہمارے حق میں سفارش کریں؟ یا ہمیں دوبارہ واپس ہی بھیج دیا جائے تاکہ جو کچھ ہم پہلے کرتے تھے اس کے بجائے اب دوسرے طریقے پر کام کر کے دکھائیں" انہوں نے اپنے آپ کو خسارے میں ڈال دیا اور وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے تصنیف کر رکھے تھے آج ان سے گم ہو گئےاِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَى الْعَرْشِ١۫ یُغْشِی الَّیْلَ النَّهَارَ یَطْلُبُهٗ حَثِیْثًا١ۙ وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ وَ النُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمْرِهٖ١ؕ اَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ١ؕ تَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ﴿54﴾
- اِنَّبیشک
- رَبَّكُمُرب تمہارا
- اللّٰهُاللہ ہے
- الَّذِيْجس نے
- خَلَقَپیدا کیا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- فِيْ سِتَّةِ اَيَّامٍچھ دنوں میں
- ثُمَّپھر
- اسْتَوٰىمستوی ہوا
- عَلَي الْعَرْشِعرش پر
- يُغْشِيڈھانپ دیتا ہے
- الَّيْلَرات سے
- النَّهَارَدن کو
- يَطْلُبُهٗپالیتی ہے اس کو
- حَثِيْثًاجلدی جلدی / تیزی سے
- وَّالشَّمْسَاور سورج کو
- وَالْقَمَرَاور چاند کو
- وَالنُّجُوْمَاور ستاروں کو
- مُسَخَّرٰتٍۢجو مسخر کئے ہوتے ہیں
- بِاَمْرِهٖاس کے حکم کے ساتھ
- اَلَاخبردار
- لَهُ الْخَلْقُاسی کے لئے ہے پیدا کرنا (سب طرح کا)
- وَالْاَمْرُاور حکم (کرنا)
- تَبٰرَكَبہت بابرکت ہے
- اللّٰهُاللہ
- رَبُّجو رب ہے
- الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کا
در حقیقت تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا، پھر اپنے تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہوا جو رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے اور پھر دن رات کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے جس نے سورج اور چاند اور تارے پیدا کیے سب اس کے فرمان کے تابع ہیں خبردار رہو! اُسی کی خلق ہے اور اسی کا امر ہے بڑا با برکت ہے اللہ، سارے جہانوں کا مالک و پروردگاراُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ﴿55﴾
- اُدْعُوْاپکارو
- رَبَّكُمْاپنے رب کو
- تَضَرُّعًاعاجزی سے
- وَّخُفْيَةًاور چپکے چپکے
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَا يُحِبُّنہیں محبت رکھتا
- الْمُعْتَدِيْنَحد سے بڑھنے والوں سے
ا پنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے، یقیناً و ہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتاوَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا وَ ادْعُوْهُ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١ؕ اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ﴿56﴾
- وَلَااور نہ
- تُفْسِدُوْاتم فساد کرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بَعْدَ اِصْلَاحِهَااس کی اصلاح کے بعد
- وَادْعُوْهُاور پکارو اس کو
- خَوْفًاخوف کے ساتھ
- وَّطَمَعًااور امید کے ساتھ
- اِنَّبیشک
- رَحْمَتَرحمت
- اللّٰهِاللہ کی
- قَرِيْبٌقریب ہے
- مِّنَ الْمُحْسِنِيْنَاحسان کرنے والوں کے
زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے اور خدا ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ، یقیناً اللہ کی رحمت نیک کردار لوگوں سے قریب ہےوَ هُوَ الَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنٰهُ لِبَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَنْزَلْنَا بِهِ الْمَآءَ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ١ؕ كَذٰلِكَ نُخْرِجُ الْمَوْتٰى لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ﴿57﴾
- وَهُوَاور وہ اللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- يُرْسِلُجو بھیجتا ہے
- الرِّيٰحَہواؤں کو
- بُشْرًۢاخوش خبری بنا کر
- بَيْنَ يَدَيْآگے
- رَحْمَتِهٖاپنی رحمت کے
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- اِذَآجب
- اَقَلَّتْاٹھالیتی ہیں رحمت / ہوائیں
- سَحَابًابادل
- ثِقَالًابوجھل
- سُقْنٰهُہم بھیج دیتے ہیں اس کو / ہانکتے ہں اس کو
- لِبَلَدٍ مَّيِّتٍمردہ زمین کی طرف
- فَاَنْزَلْنَاپس ہم اتارتے ہیں
- بِهِساتھ اس کے
- الْمَآءَپانی کو
- فَاَخْرَجْنَاپس ہم نکالتے ہیں
- بِهٖساتھ اس کے
- مِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِہر طرح کے پھلوں میں سے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نُخْرِجُہم نکالیں گے
- الْمَوْتٰىمردوں کو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑو
اور وہ اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو اپنی رحمت کے آگے آگے خوشخبری لیے ہوئے بھیجتا ہے، پھر جب وہ پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھا لیتی ہیں تو انہیں کسی مردہ سر زمین کی طرف حرکت دیتا ہے، اور وہاں مینہ برسا کر (اُسی مری ہوئی زمین سے) طرح طرح کے پھل نکال لاتا ہے دیکھو، اس طرح ہم مُردوں کو حالت موت سے نکالتے ہیں، شاید کہ تم اس مشاہدے سے سبق لووَ الْبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخْرُجُ نَبَاتُهٗ بِاِذْنِ رَبِّهٖ١ۚ وَ الَّذِیْ خَبُثَ لَا یَخْرُجُ اِلَّا نَكِدًا١ؕ كَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّشْكُرُوْنَ۠ع﴿58﴾
- وَالْبَلَدُاور زمین
- الطَّيِّبُجو پاکیزہ (ہوتی) ہے
- يَخْرُجُنکلتی ہے
- نَبَاتُهٗاس کی نباتات
- بِاِذْنِ رَبِّهٖاس کے رب کے اذن سے
- وَالَّذِيْاور جو
- خَبُثَخراب ہوتی ہے
- لَا يَخْرُجُنہیں نکلتی ہے
- اِلَّامگر
- نَكِدًابےفائدہ چیزیں
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نُصَرِّفُہم پھیر پھیر کے لاتے ہیں
- الْاٰيٰتِنشانیاں/ آیات
- لِقَوْمٍ يَّشْكُرُوْنَان لوگوں کے لئے جو شکر ادا کرتے ہیں
جو زمین اچھی ہوتی ہے وہ اپنے رب کے حکم سے خوب پھل پھول لاتی ہے اور جو زمین خراب ہوتی ہے ا س سے ناقص پیداوار کے سوا کچھ نہیں نکلتا اس طرح ہم نشانیوں کو بار بار پیش کرتے ہیں اُن لوگوں کے لیے جو شکر گزار ہونے والے ہیںلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ﴿59﴾
- لَقَدْالبتہ / تحقیق
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- نُوْحًانوح کو
- اِلٰي قَوْمِهٖاس کی قوم کی طرف
- فَقَالَتو اس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُواعبادت کرو
- اللّٰهَاللہ کی
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لئے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی الٰہ
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اَخَافُمیں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- عَذَابَعذاب سے
- يَوْمٍ عَظِيْمٍبڑے دن کے
ہم نے نوحؑ کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا اس نے کہا "اے برادران قوم، اللہ کی بندگی کرو، اُس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے میں تمہارے حق میں ایک ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں"قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿60﴾
- قَالَکہا
- الْمَلَاُسرداروں نے
- مِنْ قَوْمِهٖٓاس کی قوم میں سے
- اِنَّابیشک ہم
- لَنَرٰكَالبتہ ہم دیکھتے ہیں تجھ کو
- فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍکھلی گمراہی میں
اس کی قوم کے سرداروں نے جواب دیا "ہم کو تو یہ نظر آتا ہے کہ تم صریح گمراہی میں مبتلا ہو"قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ ضَلٰلَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿61﴾
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- لَيْسَنہیں ہے
- بِيْمیرے ساتھ
- ضَلٰلَةٌکوئی گمراہی
- وَّلٰكِنِّيْلیکن میں
- رَسُوْلٌرسول ہوں
- مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین کی طرف سے
نوحؑ نے کہا "اے برادران قوم، میں کسی گمراہی میں نہیں پڑا ہو ں بلکہ، میں رب العالمین کا رسول ہوںاُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنْصَحُ لَكُمْ وَ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿62﴾
- اُبَلِّغُكُمْمیں پہنچاتا ہوں تم کو
- رِسٰلٰتِپیغامات
- رَبِّيْاپنے رب کے
- وَاور
- اَنْصَحُمیں خیر خواہی کرتا ہوں
- لَكُمْتمہارے لئے
- وَاَعْلَمُاور میں جانتا ہوں
- مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- مَا لَاجو نہیں
- تَعْلَمُوْنَتم جانتے
تمہیں اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں، تمہارا خیر خواہ ہوں اور مجھے اللہ کی طرف سے وہ کچھ معلوم ہے جو تمھیں معلوم نہیں ہےاَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ وَ لِتَتَّقُوْا وَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿63﴾
- اَوَعَجِبْتُمْکیا بھلا تعجب ہوا تم کو
- اَنْکہ
- جَآءَكُمْآئی تمہارے پاس
- ذِكْرٌایک نصیحت
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- عَلٰيپر
- رَجُلٍایک شخص (پر)
- مِّنْكُمْتمہی میں سے
- لِيُنْذِرَكُمْتاکہ وہ خبر دار کرے تم کو
- وَلِتَتَّقُوْااور تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ
- وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تُرْحَمُوْنَتم رحم کئے جاؤ
کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعہ سے تمہارے رب کی یاد دہانی آئی تاکہ تمہیں خبردار کرے اور تم غلط روی سے بچ جاؤ اور تم پر رحم کیا جائے؟"فَكَذَّبُوْهُ فَاَنْجَیْنٰهُ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا عَمِیْنَ۠ع﴿64﴾
- فَكَذَّبُوْهُتو انہوں نے جھٹلایا دیا اس کو
- فَاَنْجَيْنٰهُتو ہم نے نجات دی اس کو
- وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں کو
- مَعَهٗجو اس کے ساتھ تھے
- فِي الْفُلْكِکشتی میں
- وَاَغْرَقْنَااور غرق کردیا ہم نے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاتھے
- قَوْمًالوگ
- عَمِيْنَاندھے
مگر انہوں نے اس کو جھٹلا دیا آخر کار ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ایک کشتی میں نجات دی اور اُن لوگوں کو ڈبو دیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا، یقیناً وہ اندھے لوگ تھےوَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴿65﴾
- وَاِلٰياور طرف
- عَادٍعاد کے
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- هُوْدًاہود کو
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُواعبادت کرو
- اللّٰهَاللہ کی
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لئے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی الٰہ
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- اَفَلَاکیا بھلا نہیں
- تَتَّقُوْنَتم تقویٰ اختیار کرو گے
اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہودؑ کو بھیجا اس نے کہا "اے برادران قو م، اللہ کی بندگی کرو، اُس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے پھر کیا تم غلط روی سے پرہیز نہ کرو گے؟"قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖۤ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْ سَفَاهَةٍ وَّ اِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ﴿66﴾
- قَالَکہا
- الْمَلَاُسرداروں نے
- الَّذِيْنَان لوگوں نے
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- مِنْ قَوْمِهٖٓاس کی قوم میں سے
- اِنَّابیشک ہم
- لَنَرٰكَالبتہ ہم دیکھتے ہیں تجھ کو
- فِيْمیں
- سَفَاهَةٍحماقت (میں)
- وَّاِنَّااور بیشک ہم
- لَنَظُنُّكَالبتہ ہم گمان کرتے ہیں تجھ کو / سمجھتے ہیں تجھ کو
- مِنَ الْكٰذِبِيْنَجھوٹوں میں سے
اس کی قوم کے سرداروں نے، جو اس کی بات ماننے سے انکار کر رہے تھے، جواب میں کہا "ہم تو تمہیں بے عقلی میں مبتلا سمجھتے ہیں اور ہمیں گمان ہے کہ تم جھوٹے ہو"قَالَ یٰقَوْمِ لَیْسَ بِیْ سَفَاهَةٌ وَّ لٰكِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿67﴾
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- لَيْسَنہیں ہے
- بِيْمیرے ساتھ
- سَفَاهَةٌکوئی حماقت
- وَّلٰكِنِّيْلیکن میں تو
- رَسُوْلٌپیغمر ہوں
- مِّنْسے
- رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین کی طرف (سے)
اس نے کہا "اے برادران قوم، میں بے عقلی میں مبتلا نہیں ہوں بلکہ میں رب العالمین کا رسول ہوںاُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ﴿68﴾
- اُبَلِّغُكُمْمیں پہنچاتا ہوں تم کو
- رِسٰلٰتِپیغامات
- رَبِّيْاپنے رب کے
- وَاَنَااور میں
- لَكُمْتمہارے لئے
- نَاصِحٌخیر خواہ ہوں
- اَمِيْنٌامانت دار
تم کو اپنے رب کے پیغامات پہنچاتا ہوں، اور تمہارا ایسا خیر خواہ ہوں جس پر بھروسہ کیا جاسکتا ہےاَوَ عَجِبْتُمْ اَنْ جَآءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰى رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِیُنْذِرَكُمْ١ؕ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ زَادَكُمْ فِی الْخَلْقِ بَصْۜطَةً١ۚ فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿69﴾
- اَوَعَجِبْتُمْکیا بھلا تعجب ہوا ہوا تم کو
- اَنْکہ
- جَآءَكُمْآئی تمہارے پاس
- ذِكْرٌایک نصیحت
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- عَلٰي رَجُلٍایک شخص پر
- مِّنْكُمْتم میں سے
- لِيُنْذِرَكُمْتاکہ وہ خبردار کرے تم کو
- وَاذْكُرُوْٓااور یاد کرو
- اِذْجب
- جَعَلَكُمْاس نے بنایا تم کو
- خُلَفَآءَجانشین
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- قَوْمِقوم
- نُوْحٍنوح کے
- وَّزَادَكُمْاور زیادہ دی تم کو
- فِي الْخَلْقِساخت میں
- بَصْۜطَةًفراخی
- فَاذْكُرُوْٓاپس یاد کرو
- اٰلَآءَ اللّٰهِاللہ کی نعمتوں کو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُفْلِحُوْنَفلاح پا جاؤ
کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہوا کہ تمہارے پاس خود تمہاری اپنی قوم کے ایک آدمی کے ذریعہ سے تمہارے رب کی یاد دہانی آئی تاکہ وہ تمھیں خبردار کرے؟ بھول نہ جاؤ کہ تمہارے رب نے نوحؑ کی قوم کے بعد تم کو اُس کا جانشین بنایا اور تمہیں خوب تنو مند کیا، پس اللہ کی قدرت کے کرشموں کو یاد رکھو، امید ہے کہ فلاح پاؤ گے"قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللّٰهَ وَحْدَهٗ وَ نَذَرَ مَا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا١ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿70﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَجِئْتَنَاکیا تو آیا ہے ہمارے پاس
- لِنَعْبُدَکہ ہم عبادت کریں
- اللّٰهَاللہ کی
- وَحْدَهٗصرف اسی ایک کی
- وَنَذَرَاور ہم چھوڑ دیں
- مَا كَانَان کو جو تھے
- يَعْبُدُعبادت کرتے
- اٰبَآؤُنَاہمارے آباؤ اجداد
- فَاْتِنَاپس لے آؤ ہمارے پاس
- بِمَاساتھ اس کے جو
- تَعِدُنَآتو دھکمی دیتا ہے ہم کو
- اِنْاگر
- كُنْتَہے تو
- مِنَسے
- الصّٰدِقِيْنَسچوں میں (سے)
انہوں نے جواب دیا "کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کریں اور اُنہیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے آئے ہیں؟ اچھا تو لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو سچا ہے"قَالَ قَدْ وَ قَعَ عَلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَّ غَضَبٌ١ؕ اَتُجَادِلُوْنَنِیْ فِیْۤ اَسْمَآءٍ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ فَانْتَظِرُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ﴿71﴾
- قَالَاس نے کہا
- قَدْتحقیق
- وَقَعَپڑچکی
- عَلَيْكُمْتم پر
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- رِجْسٌگندگی / ناراضگی
- وَّغَضَبٌاور غضب
- اَتُجَادِلُوْنَنِيْکیا تم جھگڑتے ہو مجھ سے
- فِيْٓ اَسْمَآءٍچند ناموں کے بارے میں
- سَمَّيْتُمُوْهَآتم نے نام رکھ لیا ان کا
- اَنْتُمْتم نے
- وَاور
- اٰبَآؤُكُمْتمہارے باپ دادا نے
- مَّانہیں
- نَزَّلَاتاری
- اللّٰهُاللہ نے
- بِهَاساتھ ان کے
- مِنْ سُلْطٰنٍکوئی دلیل
- فَانْتَظِرُوْٓاپس انتظار کرو
- اِنِّىْبیشک میں
- مَعَكُمْتمہارے ساتھ
- مِّنَسے
- الْمُنْتَظِرِيْنَانتظار کرنے والوں میں (سے) ہوں
اس نے کہا "تمہارے رب کی پھٹکار تم پر پڑ گئی اور اس کا غضب ٹوٹ پڑا کیا تم مجھ سے اُن ناموں پر جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں، جن کے لیے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی ہے اچھا تو تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں"فَاَنْجَیْنٰهُ وَ الَّذِیْنَ مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ قَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ مَا كَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ۠ع﴿72﴾
- فَاَنْجَيْنٰهُپس نجات دے دی ہم نے اس کو
- وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں کو
- مَعَهٗجو اس کے ساتھ تھے
- بِرَحْمَةٍرحمت کے ساتھ
- مِّنَّااپنی
- وَقَطَعْنَااور کاٹ دی ہم نے
- دَابِرَجڑ
- الَّذِيْنَان لوگوں کی
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- وَمَااور نہ
- كَانُوْاتھے وہ
- مُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
آخر کار ہم نے اپنی مہربانی سے ہودؑ اور اس کے ساتھیوں کو بچا لیا اور اُن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جو ہماری آیات کو جھٹلا چکے تھے اور ایمان لانے والے نہ تھےوَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿73﴾
- وَاِلٰيا اور طرف
- ثَمُوْدَثمود کے
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- صٰلِحًاصالح (کو بھیجا)
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُواعبادت کرو
- اللّٰهَاللہ کی
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لئے
- مِّنْسے
- اِلٰهٍکوئی الٰہ
- غَيْرُهٗاس کے علاوہ
- قَدْتحقیق
- جَآءَتْكُمْآگئی تمہارے پاس
- بَيِّنَةٌکھلی دلیل
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- هٰذِهٖیہ
- نَاقَةُاونٹنی ہے
- اللّٰهِاللہ کی
- لَكُمْتمہارے لئے
- اٰيَةًایک نشانی
- فَذَرُوْهَاپس چھوڑ دو اس کو
- تَاْكُلْچرتی رہے
- فِيْٓ اَرْضِزمین میں
- اللّٰهِاللہ کی
- وَلَااور نہ
- تَمَسُّوْهَاتم چھونا اس کو
- بِسُوْٓءٍساتھ برائی کے
- فَيَاْخُذَكُمْورنہ پکڑ لے گا تم کو
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدرد ناک
اور ثمود کی طرف ہم نے اُن کے بھائی صالحؑ کو بھیجا اس نے کہا "اے برادران قوم، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے تمہارے پاس تمہارے رب کی کھلی دلیل آ گئی ہے یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی کے طور پر ہے، لہٰذا اسے چھوڑ دو کہ خدا کی زمین میں چرتی پھرے اس کو کسی برے ارادے سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک درد ناک عذاب تمہیں آ لے گاوَ اذْكُرُوْۤا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَآءَ مِنْۢ بَعْدِ عَادٍ وَّ بَوَّاَكُمْ فِی الْاَرْضِ تَتَّخِذُوْنَ مِنْ سُهُوْلِهَا قُصُوْرًا وَّ تَنْحِتُوْنَ الْجِبَالَ بُیُوْتًا١ۚ فَاذْكُرُوْۤا اٰلَآءَ اللّٰهِ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ﴿74﴾
- وَاذْكُرُوْٓااور یاد کرو
- اِذْجب
- جَعَلَكُمْاس نے بنایا تم کو
- خُلَفَآءَجانشین
- مِنْۢسے
- بَعْدِبعد
- عَادٍعاد کے
- وَّاور
- بَوَّاَكُمْٹھکانہ دیا تم کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- تَتَّخِذُوْنَتم بناتے ہو
- مِنْ سُهُوْلِهَااس کے میدانوں میں
- قُصُوْرًامحلات
- وَّتَنْحِتُوْنَاور تم تراشتے ہو
- الْجِبَالَپہاڑوں کو
- بُيُوْتًاگھروں میں
- فَاذْكُرُوْٓاپس یاد کرو
- اٰلَآءَنعمتوں کو
- اللّٰهِاللہ کی
- وَلَا تَعْثَوْااور نہ تم فساد کرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- مُفْسِدِيْنَمفسد بن کر
یاد کرو وہ وقت جب اللہ نے قوم عاد کے بعد تمہیں اس کا جانشین بنایا اور تم کو زمین میں یہ منزلت بخشی کہ تم اُس کے ہموار میدانوں میں عالی شان محل بناتے اور اس کے پہاڑوں کو مکانات کی شکل میں تراشتے ہو پس اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہو جاؤ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو"قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْهُمْ اَتَعْلَمُوْنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ﴿75﴾
- قَالَکہا
- الْمَلَاُسرداروں نے
- الَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْاان لوگوں کے جنہوں نے تکبر کیا
- مِنْ قَوْمِهٖاس کی قوم میں سے
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لئے
- اسْتُضْعِفُوْاجو کمزور بنائے گئے تھے
- لِمَنْواسطے اس کے جو
- اٰمَنَایمان لائے
- مِنْهُمْان میں سے
- اَتَعْلَمُوْنَکیا تم جانتے ہو
- اَنَّبیشک
- صٰلِحًاصالح
- مُّرْسَلٌبھیجا ہوا ہے
- مِّنْ رَّبِّهٖاپنے رب کی طرف سے
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اِنَّابیشک ہم
- بِمَآ اُرْسِلَجس چیز کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے
- بِهٖساتھ اس کے
- مُؤْمِنُوْنَایمان لانے والے ہیں
اُس کی قوم کے سرداروں نے جو بڑے بنے ہوئے تھے، کمزور طبقہ کے اُن لوگوں سے جو ایمان لے آئے تھے کہا "کیا تم واقعی یہ جانتے ہو کہ صالحؑ اپنے رب کا پیغمبر ہے؟" انہوں نے جواب دیا "بے شک جس پیغام کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے اُسے ہم مانتے ہیں"قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا بِالَّذِیْۤ اٰمَنْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ﴿76﴾
- قَالَکہا
- الَّذِيْنَان لوگوں نے
- اسْتَكْبَرُوْٓاجنہوں نے تکبر کیا
- اِنَّابیشک ہم
- بِالَّذِيْٓساتھ اس چیز کے جو
- اٰمَنْتُمْتم ایمان لائے ہو
- بِهٖساتھ اس کے
- كٰفِرُوْنَانکار کرنے والے ہیں
اُن برائی کے مدعیوں نے کہا جس چیز کو تم نے مانا ہے ہم اس کے منکر ہیں"فَعَقَرُوا النَّاقَةَ وَ عَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ وَ قَالُوْا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿77﴾
- فَعَقَرُواپس انہوں نے کونچیں کاٹ ڈالیں
- النَّاقَةَاونٹنی کی
- وَاور
- عَتَوْاسرکشی کی
- عَنْ اَمْرِحکم سے
- رَبِّهِمْاپنے رب کے
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- يٰصٰلِحُاے صالح
- ائْتِنَالا ہمارے پاس
- بِمَا تَعِدُنَآجس کی تو ہمیں دھکمی دیتا ہے
- اِنْاگر
- كُنْتَہے تو
- مِنَ الْمُرْسَلِيْنَرسولوں میں سے
پھر انہوں نے اس اونٹنی کو مار ڈالا اور پورے تمرد کے ساتھ اپنے رب کے حکم کی خلاف ورزی کر گزرے، اور صالحؑ سے کہہ دیا کہ لے آ وہ عذاب جس کی تو ہمیں دھمکی دیتا ہے اگر تو واقعی پیغمبروں میں سے ہےفَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَ﴿78﴾
- فَاَخَذَتْهُمُپس پکڑ لیا ان کو
- الرَّجْفَةُزلزلے نے
- فَاَصْبَحُوْاتو وہ ہوگئے
- فِيْ دَارِهِمْاپنے گھروں میں
- جٰثِمِيْنَاوندھے منہ گرنے والے
آخر کا ر ایک دہلا دینے والی آفت نے اُنہیں آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئےفَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُحِبُّوْنَ النّٰصِحِیْنَ﴿79﴾
- فَتَوَلّٰىپس منہ موڑ کر چلا گیا
- عَنْهُمْان سے
- وَاور
- قَالَکہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- اَبْلَغْتُكُمْمیں نے پہنچا دیا تم کو
- رِسَالَةَپیغام
- رَبِّيْاپنے رب کا
- وَنَصَحْتُاور میں نے خیر خواہی کی
- لَكُمْتمہاری
- وَلٰكِنْلیکن
- لَّا تُحِبُّوْنَنہیں تم پسند کرتے
- النّٰصِحِيْنَخیر خواہوں کو
اور صالحؑ یہ کہتا ہوا ان کی بستیوں سے نکل گیا کہ "اے میری قوم، میں نے اپنے رب کا پیغام تجھے پہنچا دیا اور میں نے تیری بہت خیر خواہی کی، مگر میں کیا کروں کہ تجھے اپنے خیر خواہ پسند ہی نہیں ہیں"وَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ اَحَدٍ مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ﴿80﴾
- وَلُوْطًااور لوط کو
- اِذْجب
- قَالَاس نے کہا
- لِقَوْمِهٖٓاپنی قوم سے
- اَتَاْتُوْنَکیا تم آتے ہو
- الْفَاحِشَةَبےحیائی کو
- مَا سَبَقَكُمْنہیں سبقت کی تم پر
- بِهَاساتھ اس کے
- مِنْ اَحَدٍکسی ایک نے
- مِّنَ الْعٰلَمِيْنَجہان والوں میں سے
اور لوطؑ کو ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا، پھر یاد کرو جب اُس نے اپنی قوم سے کہا "کیا تم ایسے بے حیا ہو گئے ہو، کہ وہ فحش کام کرتے ہو جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا؟اِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ مُّسْرِفُوْنَ﴿81﴾
- اِنَّكُمْبیشک تم
- لَتَاْتُوْنَالبتہ تم آتے ہو
- الرِّجَالَمردوں کے پاس
- شَهْوَةًشہوت کے ساتھ / شہوت لئے ہوئے
- مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِعورتوں کو چھوڑ کر
- بَلْبلکہ
- اَنْتُمْتم
- قَوْمٌلوگ ہو
- مُّسْرِفُوْنَحد سے گزر جانے والے
تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو حقیقت یہ ہے کہ تم بالکل ہی حد سے گزر جانے والے لوگ ہو"وَ مَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ﴿82﴾
- وَمَااور نہ
- كَانَتھا
- جَوَابَجواب
- قَوْمِهٖٓاس کی قوم کا
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَخْرِجُوْهُمْنکال دو ان کو
- مِّنْ قَرْيَتِكُمْاپنی بستی سے
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- اُنَاسٌلوگ ہیں
- يَّتَطَهَّرُوْنَجو پاکیزہ بنتے ہیں
مگر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ "نکالو اِن لوگوں کو اپنی بستیوں سے، بڑے پاکباز بنتے ہیں یہ"فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١ۖ٘ كَانَتْ مِنَ الْغٰبِرِیْنَ﴿83﴾
- فَاَنْجَيْنٰهُپس نجات دی ہم نے اس کو
- وَاَهْلَهٗٓاور اس کے گھر والوں کو
- اِلَّاسوائے
- امْرَاَتَهٗاس کی بیوی کے
- كَانَتْتھی وہ
- مِنَ الْغٰبِرِيْنَپیچھے رہ جانے والوں میں سے
آخر کار ہم نے لوطؑ اوراس کے گھر والوں کو بجز اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھیوَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ؕ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ۠ع﴿84﴾
- وَاَمْطَرْنَااور برسائی ہم نے
- عَلَيْهِمْان پر
- مَّطَرًابارش
- فَانْظُرْتو دیکھو
- كَيْفَکس طرح
- كَانَکس طرح
- عَاقِبَةُانجام
- الْمُجْرِمِيْنَمجرموں کا
بچا کر نکال دیا اور اس قوم پر برسائی ایک بارش، پھر دیکھو کہ اُن مجرموں کا کیا انجام ہواوَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ قَدْ جَآءَتْكُمْ بَیِّنَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَوْفُوا الْكَیْلَ وَ الْمِیْزَانَ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا١ؕ ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ﴿85﴾
- وَاِلٰي مَدْيَنَاور مدین کی طرف
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- شُعَيْبًاشعیب کو (بھیجا)
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُواعبادت کرو
- اللّٰهَاللہ کی
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لئے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی الٰہ
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- قَدْتحقیق
- جَآءَتْكُمْآچکی تمہارے پاس
- بَيِّنَةٌروشن دلیل
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- فَاَوْفُواپس پورا کرو
- الْكَيْلَناپ کو
- وَاور
- الْمِيْزَانَتول کو
- وَلَااور نہ
- تَبْخَسُواتم کر کے دو
- النَّاسَلوگوں کو
- اَشْيَآءَهُمْان کی چیزیں
- وَلَااور نہ
- تُفْسِدُوْاتم فساد کرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بَعْدَبعد
- اِصْلَاحِهَااس کی اصلاح کے
- ذٰلِكُمْیہ بات
- خَيْرٌبہتر ہے
- لَّكُمْتمہارے لئے
- اِنْاگر
- كُنْتُمْہو تم
- مُّؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
اور مدین والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیبؑ کو بھیجا اس نے کہا "اے برادران قوم، اللہ کی بندگی کرو، اُس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے تمہارے پاس تمہارے رب کی صاف رہنمائی آ گئی ہے، لہٰذا وزن اور پیمانے پورے کرو، لوگوں کو اُن کی چیزوں میں گھاٹا نہ دو، اور زمین میں فساد برپا نہ کرو جب کہ اس کی اصلاح ہو چکی ہے، اسی میں تمہاری بھلائی ہے اگر تم واقعی مومن ہووَ لَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ وَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِهٖ وَ تَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ۚ وَ اذْكُرُوْۤا اِذْ كُنْتُمْ قَلِیْلًا فَكَثَّرَكُمْ١۪ وَ انْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ﴿86﴾
- وَلَااور نہ
- تَقْعُدُوْاتم بیٹھو
- بِكُلِّ صِرَاطٍہر راستے پر
- تُوْعِدُوْنَتم ڈراتے ہو
- وَتَصُدُّوْنَاور تم روکتے ہو
- عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
- مَنْجو کوئی
- اٰمَنَایمان لایا
- بِهٖساتھ اس کے
- وَتَبْغُوْنَهَااور تم تلاش کرتے ہو اس میں
- عِوَجًاٹیڑھا پن
- وَاذْكُرُوْٓااور یاد کرو
- اِذْجب
- كُنْتُمْتھے تم
- قَلِيْلًاتھوڑے
- فَكَثَّرَكُمْتو اس نے بہت کردیا تم کو
- وَانْظُرُوْااور دیکھو
- كَيْفَکس طرح
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والوں کو
اور (زندگی کے) ہر راستے پر رہزن بن کر نہ بیٹھ جاؤ کہ لوگوں کو خوف زدہ کرنے اور ایمان لانے والوں کو خدا کے راستے سے روکنے لگو اور سیدھی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے درپے ہو جاؤ یاد کرو وہ زمانہ جبکہ تم تھوڑے تھے پھر اللہ نے تمہیں بہت کر دیا، اور آنکھیں کھول کر دیکھو کہ دنیا میں مفسدوں کا کیا انجام ہوا ہےوَ اِنْ كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنْكُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِیْۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ طَآئِفَةٌ لَّمْ یُؤْمِنُوْا فَاصْبِرُوْا حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ﴿87﴾
- وَاِنْاور اگر یہ
- كَانَہے
- طَآئِفَةٌایک گروہ
- مِّنْكُمْتم میں سے
- اٰمَنُوْاجو ایمان لایا
- بِالَّذِيْٓاس چیز پر جو
- اُرْسِلْتُمیں بھیجا گیا
- بِهٖساتھ اس کے
- وَطَآئِفَةٌاور ایک گروہ
- لَّمْ يُؤْمِنُوْانہیں ایمان لائے وہ
- فَاصْبِرُوْاپس صبر کرو
- حَتّٰيیہاں تک کہ
- يَحْكُمَفیصلہ کر دے
- اللّٰهُاللہ
- بَيْنَنَاہمارے درمیان
- وَهُوَاور وہ
- خَيْرُبہتر ہے
- الْحٰكِمِيْنَفیصلہ کرنے والوں میں
اگر تم میں سے ایک گروہ اس تعلیم پر جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں، ایمان لاتا ہے اور دوسرا ایمان نہیں لاتا، تو صبر کے ساتھ دیکھتے رہو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے، اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے"قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَنُخْرِجَنَّكَ یٰشُعَیْبُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَكَ مِنْ قَرْیَتِنَاۤ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَا١ؕ قَالَ اَوَ لَوْ كُنَّا كٰرِهِیْنَ۫﴿88﴾
- قَالَکہا
- الْمَلَاُان سرداروں نے
- الَّذِيْنَجنہوں نے
- اسْتَكْبَرُوْابڑا سمجھا (اپنے آپ کو)
- مِنْ قَوْمِهٖاس کی قوم میں سے
- لَنُخْرِجَنَّكَالبتہ ہم ضرور نکال دیں گے تجھ کو
- يٰشُعَيْبُاے شعیب
- وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- مَعَكَتیرے ساتھ
- مِنْ قَرْيَتِنَآاپنی بستی سے
- اَوْیا
- لَتَعُوْدُنَّالبتہ تم ضرور پلٹو گے
- فِيْ مِلَّتِنَا ۭہماری ملت میں
- قَالَاس نے کہا
- اَوَلَوْکیا بھلا اگرچہ
- كُنَّاہوں ہم
- كٰرِهِيْنَناپسند کرنے والے
اس کی قوم کے سرداروں نے، جو اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مبتلا تھے، ا س سے کہا کہ "اے شعیبؑ، ہم تجھے اور اُن لوگوں کو جو تیرے ساتھ ایمان لائے ہیں اپنی بستی سے نکال دیں گے ورنہ تم لوگوں کو ہماری ملت میں واپس آنا ہوگا" شعیبؑ نے جواب دیا "کیا زبردستی ہمیں پھیرا جائے گا خواہ ہم راضی نہ ہوں؟قَدِ افْتَرَیْنَا عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اِنْ عُدْنَا فِیْ مِلَّتِكُمْ بَعْدَ اِذْ نَجّٰىنَا اللّٰهُ مِنْهَا١ؕ وَ مَا یَكُوْنُ لَنَاۤ اَنْ نَّعُوْدَ فِیْهَاۤ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّنَا١ؕ وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا١ؕ عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَا١ؕ رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ﴿89﴾
- قَدِتحقیق
- افْتَرَيْنَاگھڑ لیا ہم نے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- اِنْاگر
- عُدْنَاہم پلٹیں
- فِيْ مِلَّتِكُمْتمہاری ملت میں۔ تمہارے دین میں
- بَعْدَبعد اس کے
- اِذْجب
- نَجّٰىنَانجات دی ہم کو
- اللّٰهُاللہ نے
- مِنْهَا ۭاس سے
- وَمَااور نہیں
- يَكُوْنُہے
- لَنَآہمارے لیے
- اَنْکہ
- نَّعُوْدَہم پلٹیں
- فِيْهَآاس میں
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- يَّشَآءَچاہے
- اللّٰهُاللہ
- رَبُّنَا ۭجو رب ہے ہمارا
- وَسِعَوسعت والا ہے
- رَبُّنَاہمارا رب
- كُلَّہر
- شَيْءٍچیز پر
- عِلْمًا ۭعلم کے اعتبار سے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر ہی
- تَوَكَّلْنَاتوکل کیا ہم نے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- افْتَحْفیصلہ کردے
- بَيْنَنَاہمارے درمیان
- وَبَيْنَ قَوْمِنَااور ہماری قوم کے درمیان
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَاَنْتَاور تو
- خَيْرُ الْفٰتِحِيْنَبہترین فیصلہ کرنے والا ہے
ہم اللہ پر جھوٹ گھڑنے والے ہوں گے اگر تمہاری ملت میں پلٹ آئیں جبکہ اللہ ہمیں اس سے نجات دے چکا ہے ہمارے لیے تو اس کی طرف پلٹنا اب کسی طرح ممکن نہیں الا یہ کہ خدا ہمارا رب ہی ایسا چاہے ہمارے رب کا علم ہر چیز پر حاوی ہے، اُسی پر ہم نے اعتماد کر لیا اے رب، ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے"وَ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَیْبًا اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَ﴿90﴾
- وَقَالَاور کہا
- الْمَلَاُان سرداروں نے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- مِنْ قَوْمِهٖاس کی قوم میں سے
- لَئِنِالبتہ اگر
- اتَّبَعْتُمْپیروی کی تم نے
- شُعَيْبًاشعیب کی
- اِنَّكُمْبیشک تم
- اِذًاجب
- لَّخٰسِرُوْنَالبتہ خسارہ پانے والے ہو
اس کی قوم کے سرداروں نے، جو اس کی بات ماننے سے انکار کر چکے تھے، آپس میں کہا "اگر تم نے شعیبؑ کی پیروی قبول کر لی تو برباد ہو جاؤ گے"فَاَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۚۖۛ﴿91﴾
- فَاَخَذَتْهُمُپس پکڑ لیا ان کو
- الرَّجْفَةُزلزلے نے
- فَاَصْبَحُوْاتو صبح کی انہوں نے
- فِيْ دَارِهِمْاپنے گھروں میں
- جٰثِمِيْنَاوندھے منہ
مگر ہوا یہ کہ ایک دہلا دینے والی آفت نے اُن کو آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئےالَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ۛۚ اَلَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَانُوْا هُمُ الْخٰسِرِیْنَ﴿92﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- شُعَيْبًاشعیب کو
- كَاَنْگویا کہ
- لَّمْنہ
- يَغْنَوْاوہ بسے تھے
- فِيْهَا ڔاس میں
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- شُعَيْبًاشعیب کو
- كَانُوْاوہ تھے
- هُمُوہ
- الْخٰسِرِيْنَجو خسارہ پانے والے ہیں
جن لوگوں نے شعیبؑ کو جھٹلایا وہ ایسے مٹے کہ گویا کبھی ان گھروں میں بسے ہی نہ تھے شعیبؑ کے جھٹلانے والے ہی آخر کار برباد ہو کر رہےفَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ١ۚ فَكَیْفَ اٰسٰى عَلٰى قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ۠ع﴿93﴾
- فَتَوَلّٰيتو منہ موڑ گیا
- عَنْهُمْان سے
- وَقَالَاور کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- اَبْلَغْتُكُمْمیں نے پہنچا دیئے تم کو
- رِسٰلٰتِپیغامات
- رَبِّيْاپنے رب کے
- وَنَصَحْتُاور میں نے خیر خواہی کی
- لَكُمْ ۚتمہاری
- فَكَيْفَتو کس طرح
- اٰسٰيمیں افسوس کروں
- عَلٰي قَوْمٍ كٰفِرِيْنَکافر قوم پر
اور شعیبؑ یہ کہہ کر ان کی بستیوں سے نکل گیا کہ "اے برادران قوم، میں نے اپنے رب کے پیغامات تمہیں پہنچا دیے اور تمہاری خیر خواہی کا حق ادا کر دیا اب میں اُس قوم پر کیسے افسوس کروں جو قبول حق سے انکار کرتی ہے"وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّاۤ اَخَذْنَاۤ اَهْلَهَا بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَضَّرَّعُوْنَ﴿94﴾
- وَمَآاور نہیں
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- فِيْ قَرْيَةٍکسی بستی میں
- مِّنْسے
- نَّبِيٍّکوئی نبی
- اِلَّآمگر
- اَخَذْنَآپکڑ لیا ہم نے
- اَهْلَهَااس کے رہنے والوں کو
- بِالْبَاْسَآءِساتھ سختی کے
- وَالضَّرَّآءِاور تکلیف کے
- لَعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يَضَّرَّعُوْنَوہ گڑگڑائیں۔ عاجزی کریں
کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی بستی میں نبی بھیجا ہو اور اُس بستی کے لوگوں کو پہلے تنگی اور سختی میں مبتلا نہ کیا ہو اس خیال سے کہ شاید وہ عاجزی پر اتر آئیںثُمَّ بَدَّلْنَا مَكَانَ السَّیِّئَةِ الْحَسَنَةَ حَتّٰى عَفَوْا وَّ قَالُوْا قَدْ مَسَّ اٰبَآءَنَا الضَّرَّآءُ وَ السَّرَّآءُ فَاَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿95﴾
- ثُمَّپھر
- بَدَّلْنَابدل دیا ہم نے
- مَكَانَ السَّيِّئَةِبدحالی کی جگہ
- الْحَسَنَةَخوشحالی کو
- حَتّٰيیہاں تک کہ
- عَفَوْاوہ بڑھ گئے
- وَّقَالُوْاوہ کہنے لگے
- قَدْتحقیق
- مَسَّپہنچی
- اٰبَآءَنَاہمارے باپ دادا کو
- الضَّرَّآءُتکلیف
- وَالسَّرَّآءُاور خوشی
- فَاَخَذْنٰهُمْتو پکڑ لیا ہم نے ان کو
- بَغْتَةًاچانک
- وَّهُمْاور وہ
- لَا يَشْعُرُوْنَشعور نہ رکھتے تھے
پھر ہم نے ان کی بدحالی کو خوش حالی سے بدل دیا یہاں تک کہ وہ خوب پھلے پھولے اور کہنے لگے کہ "ہمارے اسلاف پر بھی اچھے اور برے دن آتے ہی رہے ہیں" آخر کار ہم نے انہیں اچانک پکڑ لیا اور انہیں خبر تک نہ ہوئیوَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْقُرٰۤى اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَرَكٰتٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ كَذَّبُوْا فَاَخَذْنٰهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿96﴾
- وَلَوْاور اگر
- اَنَّبیشک
- اَهْلَ الْقُرٰٓيبستیوں والے
- اٰمَنُوْاایمان لاتے
- وَاتَّقَوْاتقوی اختیار کرتے
- لَفَتَحْنَایقینا کھول دیتے ہم
- عَلَيْهِمْان پر
- بَرَكٰتٍبرکتوں کو
- مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
- وَالْاَرْضِاور زمین سے
- وَلٰكِنْلیکن
- كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
- فَاَخَذْنٰهُمْپھر پکڑ لیا ہم نے ان کو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَكْسِبُوْنَکمائی کرتے
اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقویٰ کی روش اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتوں کے دروازے کھو ل دیتے، مگر اُنہوں نے تو جھٹلایا، لہٰذا ہم نے اُس بری کمائی کے حساب میں انہیں پکڑ لیا جو وہ سمیٹ رہے تھےاَفَاَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّ هُمْ نَآئِمُوْنَؕ﴿97﴾
- اَفَاَمِنَکیا بھلا بےخوف ہوگئے
- اَهْلُ الْقُرٰٓيبستیوں والے
- اَنْکہ
- يَّاْتِيَهُمْآئے ان کے پاس
- بَاْسُنَاعذاب ہمارا
- بَيَاتًارات کو
- وَّهُمْاور وہ
- نَآئِمُوْنَسو رہے ہوں
پھر کیا بستیوں کے لوگ اب اس سے بے خوف ہو گئے ہیں کہ ہماری گرفت کبھی اچانک اُن پر رات کے وقت نہ آ جائے گی جب کہ وہ سوتے پڑے ہوں؟اَوَ اَمِنَ اَهْلُ الْقُرٰۤى اَنْ یَّاْتِیَهُمْ بَاْسُنَا ضُحًى وَّ هُمْ یَلْعَبُوْنَ﴿98﴾
- اَوَیا کیا بھلا
- اَمِنَبےخوف ہوگئے ہیں
- اَهْلُ الْقُرٰٓيبستیوں والے
- اَنْکہ
- يَّاْتِيَهُمْآئے ان کے پاس
- بَاْسُنَاعذاب ہمارا
- ضُحًىچاشت کے وقت
- وَّهُمْاور وہ
- يَلْعَبُوْنَکھیل رہے ہوں
یا انہیں اطمینان ہو گیا ہے کہ ہمارا مضبوط ہاتھ کبھی یکایک ان پر دن کے وقت نہ پڑے گا جب کہ وہ کھیل رہے ہوں؟اَفَاَمِنُوْا مَكْرَ اللّٰهِ١ۚ فَلَا یَاْمَنُ مَكْرَ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ع﴿99﴾
- اَفَاَمِنُوْاکیا بھلا وہ بےخوف ہوگئے
- مَكْرَ اللّٰهِ ۚاللہ کی چال سے
- فَلَاپس نہیں
- يَاْمَنُبےخوف ہوا کرتے
- مَكْرَ اللّٰهِاللہ کی چال سے
- اِلَّامگر
- الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَوہ جو نقصان اٹھانے والے لوگ ہیں
کیا یہ لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہیں؟ حالانکہ اللہ کی چال سے وہی قوم بے خوف ہوتی ہے جو تباہ ہونے والی ہواَوَ لَمْ یَهْدِ لِلَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِ اَهْلِهَاۤ اَنْ لَّوْ نَشَآءُ اَصَبْنٰهُمْ بِذُنُوْبِهِمْ١ۚ وَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَهُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ﴿100﴾
- اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَهْدِراہنمائی کی
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کی
- يَرِثُوْنَجو وارث ہوئے
- الْاَرْضَزمین کے
- مِنْۢ بَعْدِبعد
- اَهْلِهَآاس کے رہنے والوں کے
- اَنْکہ
- لَّوْاگر
- نَشَآءُہم چاہتے
- اَصَبْنٰهُمْپکڑ لیتے ہم ان کو
- بِذُنُوْبِهِمْ ۚان کے گناہوں کے ساتھ
- وَنَطْبَعُاور ہم مہر لگا دیتے
- عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
- فَهُمْپس وہ
- لَانہ
- يَسْمَعُوْنَسن سکتے
اور کیا اُن لوگوں کو جو سابق اہل زمین کے بعد زمین کے وارث ہوتے ہیں، اِس امر واقعی نے کچھ سبق نہیں دیا کہ اگر ہم چاہیں تو ان کے قصوروں پر انہیں پکڑ سکتے ہیں؟ (مگر وہ سبق آموز حقائق سے تغافل برتتے ہیں) اور ہم ان کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں، پھر وہ کچھ نہیں سنتےتِلْكَ الْقُرٰى نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآئِهَا١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا مِنْ قَبْلُ١ؕ كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوْبِ الْكٰفِرِیْنَ﴿101﴾
- تِلْكَیہ
- الْقُرٰيبستیاں
- نَقُصُّہم قصے بیان کر رہے
- عَلَيْكَتجھ پر
- مِنْ اَنْۢبَآئِهَا ۚان کی خبروں میں سے
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- جَآءَتْهُمْآئے ان کے پاس
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- بِالْبَيِّنٰتِ ۚساتھ کھلی نشانیوں کے
- فَمَاپس نہ
- كَانُوْاتھے وہ
- لِيُؤْمِنُوْاکہ وہ ایمان لاتے
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
- مِنْسے
- قَبْلُ ۭاس سے پہلے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَطْبَعُمہر لگا دیتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- عَلٰي قُلُوْبِدلوں پر
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کے
یہ قومیں جن کے قصے ہم تمہیں سنا رہے ہیں (تمہارے سامنے مثال میں موجود ہیں) ان کے رسول ان کے پا س کھلی کھلی نشانیاں لے کر آئے، مگر جس چیز کو وہ ایک دفعہ جھٹلا چکے تھے پھر اُسے وہ ماننے والے نہ تھے دیکھو اس طرح ہم منکرین حق کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیںوَ مَا وَجَدْنَا لِاَكْثَرِهِمْ مِّنْ عَهْدٍ١ۚ وَ اِنْ وَّجَدْنَاۤ اَكْثَرَهُمْ لَفٰسِقِیْنَ﴿102﴾
- وَمَااور نہیں
- وَجَدْنَاپایا ہم نے
- لِاَكْثَرِهِمْان میں سے اکثر کے لیے
- مِّنْ عَهْدٍ ۚکوئی عہد
- وَاِنْاور بیشک
- وَّجَدْنَآپایا ہم نے
- اَكْثَرَهُمْان میں سے اکثر کو
- لَفٰسِقِيْنَالبتہ فاسق
ہم نے ان میں سے اکثر میں کوئی پاس عہد نہ پایا بلکہ اکثر کو فاسق ہی پایاثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَظَلَمُوْا بِهَا١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ﴿103﴾
- ثُمَّپھر
- بَعَثْنَابھیجا ہم نے
- مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
- مُّوْسٰيموسیٰ کو
- بِاٰيٰتِنَآاپنی نشانیوں کے ساتھ
- اِلٰىطرف
- فِرْعَوْنَفرعون کے
- وَمَلَا۟ئِهٖاور اس کے سرداروں کے
- فَظَلَمُوْاتو انہوں نے ظلم کیا
- بِهَا ۚان نشانیوں کے ساتھ
- فَانْظُرْپس دیکھو
- كَيْفَکس طرح
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والوں کا
پھر اُن قوموں کے بعد (جن کا ذکر اوپر کیا گیا) ہم نے موسیٰؑ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کی قوم کے سرداروں کے پاس بھیجا مگر انہوں نے بھی ہماری نشانیوں کے ساتھ ظلم کیا، پس دیکھو کہ ان مفسدوں کا کیا انجام ہواوَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ اِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿104﴾
- وَقَالَاور کہا
- مُوْسٰيموسیٰ نے
- يٰفِرْعَوْنُاے فرعون
- اِنِّىْبیشک میں
- رَسُوْلٌایک رسول ہوں
- مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین کی طرف سے
موسیٰؑ نے کہا "اے فرعون، میں کائنات کے مالک کی طرف سے بھیجا ہوا آیا ہو ںحَقِیْقٌ عَلٰۤى اَنْ لَّاۤ اَقُوْلَ عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ١ؕ قَدْ جِئْتُكُمْ بِبَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَرْسِلْ مَعِیَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ﴿105﴾
- حَقِيْقٌلائق ہوں۔ حق دار ہوں
- عَلٰٓياس بات کا
- اَنْکہ
- لَّآنہ
- اَقُوْلَمیں کہوں
- عَلَي اللّٰهِاللہ کے بارے میں
- اِلَّامگر
- الْحَقَّ ۭحق بات
- قَدْتحقیق
- جِئْتُكُمْمیں لایا ہوں تمہارے پاس
- بِبَيِّنَةٍایک روشن نشانی
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- فَاَرْسِلْپس بھیج دو
- مَعِيَمیرے ساتھ
- بَنِيْٓ اِ سْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
میرا منصب یہی ہے کہ اللہ کا نام لے کر کوئی بات حق کے سوا نہ کہوں، میں تم لوگوں کے پاس تمہارے رب کی طرف سے صریح دلیل ماموریت لے کر آیا ہوں، لہٰذا تو بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے"قَالَ اِنْ كُنْتَ جِئْتَ بِاٰیَةٍ فَاْتِ بِهَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿106﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنْاگر
- كُنْتَتو
- جِئْتَلایا ہے
- بِاٰيَةٍایک نشانی
- فَاْتِتو لے آ
- بِهَآاس کو
- اِنْاگر
- كُنْتَہے تو
- مِنَ الصّٰدِقِيْنَسچوں میں سے
فرعون نے کہا "اگر تو کوئی نشانی لایا ہے اور اپنے دعوے میں سچا ہے تو اسے پیش کر"فَاَلْقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِیَ ثُعْبَانٌ مُّبِیْنٌۚۖ﴿107﴾
- فَاَلْقٰىپس اس نے ڈالا
- عَصَاهُاپنا عصا
- فَاِذَاتو یکایک
- ھِىَوہ
- ثُعْبَانٌاژدھا تھا
- مُّبِيْنٌکھلم کھلا
موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکا یک وہ ایک جیتا جاگتا اژدہا تھاوَّ نَزَعَ یَدَهٗ فَاِذَا هِیَ بَیْضَآءُ لِلنّٰظِرِیْنَ۠ع﴿108﴾
- وَّنَزَعَاور اس نے باہر نکالا
- يَدَهٗاپنا ہاتھ
- فَاِذَاتو یکایک
- ھِىَوہ
- بَيْضَآءُچمکدار تھا
- لِلنّٰظِرِيْنَدیکھنے والوں کے لیے
اس نے اپنی جیب سے ہاتھ نکالا اور سب دیکھنے والوں کے سامنے وہ چمک رہا تھاقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ﴿109﴾
- قَالَکہا
- الْمَلَاُسرداروں نے
- مِنْ قَوْمِقوم میں سے
- فِرْعَوْنَفرعون کی
- اِنَّبیشک
- هٰذَایہ
- لَسٰحِرٌالبتہ جادوگر ہے
- عَلِيْمٌماہر۔ جاننے والا
ا س پر فرعون کی قوم کے سرداروں نے آپس میں کہا کہ "یقیناً یہ شخص بڑا ماہر جادو گر ہےیُّرِیْدُ اَنْ یُّخْرِجَكُمْ مِّنْ اَرْضِكُمْ١ۚ فَمَا ذَا تَاْمُرُوْنَ﴿110﴾
- يُّرِيْدُچاہتا ہے
- اَنْکہ
- يُّخْرِجَكُمْنکال دے تم کو
- مِّنْسے
- اَرْضِكُمْ ۚتمہاری زمین (سے)
- فَمَاذَاتو کیا کچھ
- تَاْمُرُوْنَتم حکم دیتے ہو۔ تم کہتے ہو
تمہیں تمہاری زمین سے بے دخل کرنا چاہتا ہے، اب کہو کیا کہتے ہو؟"قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ اَرْسِلْ فِی الْمَدَآئِنِ حٰشِرِیْنَۙ﴿111﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَرْجِهْاس کو ڈھیل دو ۔ انتظار میں رکھو
- وَاَخَاهُاور اس کے بھائی کو بھی
- وَاَرْسِلْاور بھیج دو
- فِي الْمَدَآئِنِشہروں میں
- حٰشِرِيْنَہر کارے۔ اکٹھے کرنے والے۔ جمع کرنے والے
پھر اُن سب نے فرعون کو مشورہ دیا کہ اسے اور اس کے بھائی کو انتظار میں رکھیے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیےیَاْتُوْكَ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِیْمٍ﴿112﴾
- يَاْتُوْكَلے آئیں گے وہ تیرے پاس
- بِكُلِّہر
- سٰحِرٍجادوگر کو
- عَلِيْمٍجو جاننے والا ہو۔ ماہر ہو
کہ ہر ماہر فن جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیںوَ جَآءَ السَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوْۤا اِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ﴿113﴾
- وَجَآءَاور آئے
- السَّحَرَةُجادوگر
- فِرْعَوْنَفرعون کے پاس
- قَالُوْٓاکہنے لگے
- اِنَّ(کیا) واقعی۔ بیشک
- لَنَاہمارے لیے
- لَاَجْرًاالبتہ اجر (انعام) ہوگا
- اِنْاگر
- كُنَّاہوئے ہم
- نَحْنُہم
- الْغٰلِبِيْنَغالب آنے والے
چنانچہ جادوگر فرعون کے پاس آ گئے اُنہوں نے "اگر ہم غالب رہے تو ہمیں اس کا صلہ تو ضرور ملے گا؟"قَالَ نَعَمْ وَ اِنَّكُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ﴿114﴾
- قَالَ(فرعون نے) کہا
- نَعَمْہاں
- وَاِنَّكُمْاور بیشک تم
- لَمِنَالبتہ میں سے
- الْمُقَرَّبِيْنَمقرب لوگوں (میں سے) ہو گے
فرعون نے جواب دیا "ہاں، اور تم مقرب بارگاہ ہو گے"قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِمَّاۤ اَنْ تُلْقِیَ وَ اِمَّاۤ اَنْ نَّكُوْنَ نَحْنُ الْمُلْقِیْنَ﴿115﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰمُوْسٰٓياے موسیٰ
- اِمَّآ اَنْ تُلْقِيَیا تو ڈالو تم
- وَاِمَّآ اَنْاور یا یہ کہ
- نَّكُوْنَہم ہوں
- نَحْنُہم
- الْمُلْقِيْنَڈالنے والے
پھر اُنہوں نے موسیٰؑ سے کہا "تم پھینکتے ہو یا ہم پھینکیں؟"قَالَ اَلْقُوْا١ۚ فَلَمَّاۤ اَلْقَوْا سَحَرُوْۤا اَعْیُنَ النَّاسِ وَ اسْتَرْهَبُوْهُمْ وَ جَآءُوْ بِسِحْرٍ عَظِیْمٍ﴿116﴾
- قَالَکہا
- اَلْقُوْا ۚتم ڈالو۔ پھینکو
- فَلَمَّآتو جب
- اَلْقَوْاانہوں نے ڈالے۔ پھینکے
- سَحَرُوْٓاانہوں نے مسحور کردیا
- اَعْيُنَنگاہوں کو
- النَّاسِلوگوں کی
- وَاسْتَرْهَبُوْهُمْاور خوفزدہ کردیا ان کو
- وَجَآءُوْاور وہ لائے
- بِسِحْرٍجادو
- عَظِيْمٍبہت بڑا
موسیٰؑ نے جواب دیا "تم ہی پھینکو" انہوں نے جو اپنے آنچھر پھینکے تو نگاہوں کو مسحور اور دلوں کو خوف زدہ کر دیا اور بڑا ہی زبردست جادو بنا لائےوَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ۚ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚ﴿117﴾
- وَاَوْحَيْنَآاور وحی کی ہم نے
- اِلٰى مُوْسٰٓيموسیٰ کی طرف
- اَنْیہ کہ
- اَلْقِپھینکو تم
- عَصَاكَ ۚاپنا عصا
- فَاِذَاتو یکایک۔ دفعتا
- هِىَوہ
- تَلْقَفُنگل رہا تھا
- مَااس کو جو
- يَاْفِكُوْنَوہ گھڑ لائے تھے
ہم نے موسیٰؑ کو اشارہ کیا کہ پھینک اپنا عصا اس کا پھینکنا تھا کہ آن کی آن میں وہ ان کے اس جھوٹے طلسم کو نگلتا چلا گیافَوَقَعَ الْحَقُّ وَ بَطَلَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ﴿118﴾
- فَوَقَعَتو ثابت ہوگیا
- الْحَقُّسچ۔ حق
- وَبَطَلَاور باطل ہوکر رہ گیا
- مَاجو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَعْمَلُوْنَوہ عمل کر رہے
اس طرح جو حق تھا وہ حق ثابت ہوا اور جو کچھ اُنہوں نے بنا رکھا تھا وہ باطل ہو کر رہ گیافَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَۚ﴿119﴾
- فَغُلِبُوْاپس مغلوب ہوئے
- هُنَالِكَاس جگہ
- وَانْقَلَبُوْااور وہ لوٹے
- صٰغِرِيْنَذلیل ہوکر
فرعون اور اس کے ساتھی میدان مقابلہ میں مغلوب ہوئے اور (فتح مند ہونے کے بجائے) الٹے ذلیل ہو گئےوَ اُلْقِیَ السَّحَرَةُ سٰجِدِیْنَۚۖ﴿120﴾
- وَاُلْقِيَاور ڈال دیے گئے
- السَّحَرَةُجادوگر
- سٰجِدِيْنَسجدے میں
اور جادوگروں کا حال یہ ہوا کہ گویا کسی چیز نے اندر سے انہیں سجدے میں گرا دیاقَالُوْۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿121﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اٰمَنَّاایمان لائے ہم
- بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین پر
کہنے لگے "ہم نے مان لیا رب العالمین کورَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ﴿122﴾
- رَبِّرب
- مُوْسٰيموسیٰ کا
- وَهٰرُوْنَاور ہارون کا
اُس رب کو جسے موسیٰؑ اور ہارونؑ مانتے ہیں"قَالَ فِرْعَوْنُ اٰمَنْتُمْ بِهٖ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّ هٰذَا لَمَكْرٌ مَّكَرْتُمُوْهُ فِی الْمَدِیْنَةِ لِتُخْرِجُوْا مِنْهَاۤ اَهْلَهَا١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ﴿123﴾
- قَالَکہا
- فِرْعَوْنُفرعون نے
- اٰمَنْتُمْتم ایمان لائے
- بِهٖاس پر
- قَبْلَاس سے پہلے
- اَنْکہ
- اٰذَنَمیں اجازت دوں
- لَكُمْ ۚتم کو
- اِنَّبیشک
- هٰذَایہ
- لَمَكْرٌالبتہ ایک چال تھی
- مَّكَرْتُمُوْهُچال چلی تم نے اس کی
- فِي الْمَدِيْنَةِشہر میں
- لِتُخْرِجُوْاتاکہ تم نکال لے جاؤ
- مِنْهَآاس سے
- اَهْلَهَا ۚاس کے رہنے والوں کو
- فَسَوْفَپس عنقریب
- تَعْلَمُوْنَتم جان لو گے
فرعون نے کہا "تم اس پر ایمان لے آئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں؟ یقیناً یہ کوئی خفیہ ساز ش تھی جو تم لوگوں نے اس دارالسلطنت میں کی تاکہ اس کے مالکوں کو اقتدار سے بے دخل کر دو اچھا توا س کا نتیجہ اب تمہیں معلوم ہوا جاتا ہےلَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَاُصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَ﴿124﴾
- لَاُقَطِّعَنَّالبتہ میں ضرور کاٹ دوں گا
- اَيْدِيَكُمْہاتھ تمہارے
- وَاَرْجُلَكُمْاور پاؤں تمہارے
- مِّنْ خِلَافٍمخالف سمت سے
- ثُمَّپھر
- لَاُصَلِّبَنَّكُمْالبتہ میں ضرور سولی پر چڑھاؤں گا تم کو
- اَجْمَعِيْنَسب کے سب کو
میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کٹوا دوں گا اور اس کے بعد تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا"قَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَۚ﴿125﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اِنَّآبیشک ہم
- اِلٰى رَبِّنَااپنے رب کی طرف
- مُنْقَلِبُوْنَلوٹنے والے ہیں
انہوں نے جواب دیا "بہر حال ہمیں پلٹنا اپنے رب ہی کی طرف ہےوَ مَا تَنْقِمُ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنْ اٰمَنَّا بِاٰیٰتِ رَبِّنَا لَمَّا جَآءَتْنَا١ؕ رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ۠ع﴿126﴾
- وَمَااور نہیں
- تَنْقِمُتم ناراض ہوتے
- مِنَّآہم سے
- اِلَّآمگر
- اَنْیہ کہ
- اٰمَنَّاایمان لائے ہم
- بِاٰيٰتِنشانیوں پر
- رَبِّنَااپنے رب کی
- لَمَّاجب
- جَآءَتْنَا ۭوہ آئیں ہمارے پاس
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَفْرِغْڈال دے
- عَلَيْنَاہم پر
- صَبْرًاصبر
- وَّ تَوَفَّنَااور فوت کرنا ہم کو
- مُسْلِمِيْنَمسلمان بنا کر۔ اسلام کی حالت میں
تو جس بات پر ہم سے انتقام لینا چاہتا ہے وہ اِس کے سوا کچھ نہیں کہ ہمارے رب کی نشانیاں جب ہمارے سامنے آ گئیں تو ہم نے انہیں مان لیا اے رب، ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا تو اِس حال میں کہ ہم تیرے فرماں بردار ہوں"وَ قَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِ فِرْعَوْنَ اَتَذَرُ مُوْسٰى وَ قَوْمَهٗ لِیُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ یَذَرَكَ وَ اٰلِهَتَكَ١ؕ قَالَ سَنُقَتِّلُ اَبْنَآءَهُمْ وَ نَسْتَحْیٖ نِسَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّا فَوْقَهُمْ قٰهِرُوْنَ﴿127﴾
- وَقَالَاور کہا
- الْمَلَاُسرداروں نے
- مِنْسے
- قَوْمِ فِرْعَوْنَقوم فرعون میں (سے)
- اَتَذَرُکیا تم چھوڑ دو گے
- مُوْسٰيموسیٰ کو
- وَقَوْمَهٗاور اس کی قوم کو
- لِيُفْسِدُوْاکہ وہ فساد پھیلائیں
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین (میں)
- وَيَذَرَكَاور چھوڑ دیں تجھ کو
- وَاٰلِهَتَكَ ۭاور تیرے الہوں کو
- قَالَکہا
- سَنُقَتِّلُعنقریب ہم قتل کردیں گے
- اَبْنَآءَهُمْان کے بیٹوں کو
- وَنَسْتَحْيٖاور ہم زندہ چھوڑ دیں گے
- نِسَآءَهُمْ ۚان کی عورتوں کو
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- فَوْقَهُمْان کے اوپر
- قٰهِرُوْنَغالب ہیں
فرعون سے اُس کی قوم کے سرداروں نے کہا "کیا تو موسیٰؑ اور اُس کی قوم کو یونہی چھوڑ دے گا کہ ملک میں فساد پھیلائیں اور وہ تیری اور تیرے معبودوں کی بندگی چھوڑ بیٹھے؟" فرعون نے جواب دیا "میں اُن کے بیٹوں کو قتل کراؤں گا اور اُن کی عورتوں کو جیتا رہنے دوں گا ہمارے اقتدار کی گرفت ان پر مضبوط ہے"قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اسْتَعِیْنُوْا بِاللّٰهِ وَ اصْبِرُوْا١ۚ اِنَّ الْاَرْضَ لِلّٰهِ١ۙ۫ یُوْرِثُهَا مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ﴿128﴾
- قَالَکہا
- مُوْسٰيموسیٰ نے
- لِقَوْمِهِاپنی قوم سے
- اسْتَعِيْنُوْامدد چاہو تم
- بِاللّٰهِاللہ سے
- وَاصْبِرُوْا ۚاور صبر کرو
- اِنَّبیشک
- الْاَرْضَساری زمین
- لِلّٰهِ ڐاللہ ہی کے لیے ہے
- يُوْرِثُهَاوارث بناتا ہے اس کا
- مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہتا ہے
- مِنْ عِبَادِهٖ ۭاپنے بندوں میں سے
- وَالْعَاقِبَةُاور انجام
- لِلْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کے لیے ہے
موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا "اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو، زمین اللہ کی ہے، اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے، اور آخری کامیابی انہی کے لیے جو اس سے ڈرتے ہوئے کام کریں"قَالُوْۤا اُوْذِیْنَا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَاْتِیَنَا وَ مِنْۢ بَعْدِ مَا جِئْتَنَا١ؕ قَالَ عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَ یَسْتَخْلِفَكُمْ فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرَ كَیْفَ تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿129﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اُوْذِيْنَاہم اذیت دیے گئے
- مِنْ قَبْلِاس سے پہلے
- اَنْکہ
- تَاْتِيَنَاتو آتا ہمارے پاس
- وَمِنْۢ بَعْدِاور اس کے بعد
- مَاجو
- جِئْتَنَا ۭتو آیا ہمارے پاس
- قَالَاس نے جواب دیا
- عَسٰيقریب ہے کہ
- رَبُّكُمْرب تمہارا
- اَنْکہ
- يُّهْلِكَہلاک کردے
- عَدُوَّكُمْتمہارے دشمن کو
- وَيَسْتَخْلِفَكُمْاور خلیفہ بنائے تم کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَيَنْظُرَپھر وہ دیکھے
- كَيْفَکس طرح
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
اس کی قوم کے لوگوں نے کہا "تیرے آنے سے پہلے بھی ہم ستائے جاتے تھے اور اب تیرے آنے پر بھی ستائے جا رہے ہیں" اس نے جواب دیا "قریب ہے وہ وقت کہ تمہارا رب تمہارے دشمن کو ہلاک کر دے اور تم کو زمین میں خلیفہ بنائے، پھر دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو"وَ لَقَدْ اَخَذْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِیْنَ وَ نَقْصٍ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ﴿130﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَخَذْنَآپکڑا ہم نے
- اٰلَ فِرْعَوْنَآل فرعون کو
- بِالسِّنِيْنَسالوں کے ساتھ۔ قحط کے ساتھ
- وَنَقْصٍاور کمی
- مِّنَ الثَّمَرٰتِپھلوں کی
- لَعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يَذَّكَّرُوْنَنصیحت پکڑیں
ہم نے فرعون کے لوگوں کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں مبتلا رکھا کہ شاید ان کو ہوش آئےفَاِذَا جَآءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوْا لَنَا هٰذِهٖ١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌ یَّطَّیَّرُوْا بِمُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗ١ؕ اَلَاۤ اِنَّمَا طٰٓئِرُهُمْ عِنْدَ اللّٰهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿131﴾
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَتْهُمُآئی ان کے پاس
- الْحَسَنَةُبھلائی
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَنَاہمارے لیے ہے
- هٰذِهٖ ۚیہ
- وَاِنْاور اگر
- تُصِبْهُمْپہنچی ان کو
- سَيِّئَةٌکوئی برائی
- يَّطَّيَّرُوْاانہوں نے فال بد لی۔ بری فال نکالی
- بِمُوْسٰيموسیٰ سے
- وَمَنْاور جو
- مَّعَهٗ ۭآپ کے ساتھ تھے
- اَلَآخبردار
- اِنَّمَابیشک
- طٰٓئِرُهُمْان کی فال بد
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس ہے
- وَلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَهُمْان میں سے اکثر
- لَانہیں
- يَعْلَمُوْنَجانتے
مگر اُن کا حال یہ تھا کہ جب اچھا زمانہ آتا تو کہتے کہ ہم اِسی کے مستحق ہیں، اور جب برا زمانہ آتا تو موسیٰؑ اور اس کے ساتھیوں کو اپنے لیے فال بد ٹھیراتے، حالانکہ در حقیقت ان کی فال بد تو اللہ کے پاس تھی، مگر ان میں سے اکثر بے علم تھےوَ قَالُوْا مَهْمَا تَاْتِنَا بِهٖ مِنْ اٰیَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا١ۙ فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ﴿132﴾
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- مَهْمَاجو بھی
- تَاْتِنَاتو لائے گا ہمارے پاس
- بِهٖاس کو
- مِنْ اٰيَةٍکوئی بھی نشانی
- لِّتَسْحَرَنَاکہ تو مسحور کردے ہم کو
- بِهَا ۙاس کے ساتھ
- فَمَاتو نہیں
- نَحْنُہیں ہم
- لَكَتیرے لیے
- بِمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
انہوں نے موسیٰؑ سے کہا کہ "تو ہمیں مسحور کرنے کے لیے خواہ کوئی نشانی لے آئے، ہم تو تیری بات ماننے والے نہیں ہیں"فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الطُّوْفَانَ وَ الْجَرَادَ وَ الْقُمَّلَ وَ الضَّفَادِعَ وَ الدَّمَ اٰیٰتٍ مُّفَصَّلٰتٍ١۫ فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ﴿133﴾
- فَاَرْسَلْنَاتو بھیجا ہم نے
- عَلَيْهِمُان پر
- الطُّوْفَانَطوفان
- وَالْجَرَادَاور ٹڈی دل۔ ٹڈیاں
- وَالْقُمَّلَسرسریاں۔ جوئیں
- وَالضَّفَادِعَاور مینڈک
- وَالدَّمَاور خون
- اٰيٰتٍنشانیاں
- مُّفَصَّلٰتٍوقفے وقفے میں۔ کھلی
- فَاسْتَكْبَرُوْاتو انہوں نے تکبر کیا
- وَكَانُوْااور وہ تھے
- قَوْمًالوگ
- مُّجْرِمِيْنَمجرم
آخر کار ہم نے ان پر طوفان بھیجا، ٹڈی دل چھوڑے، سرسریاں پھیلائیں، مینڈک نکالے، اور خو ن برسایا یہ سب نشانیاں الگ الگ کر کے دکھائیں، مگر وہ سر کشی کیے چلے گئے اور وہ بڑے ہی مجرم لوگ تھےوَ لَمَّا وَقَعَ عَلَیْهِمُ الرِّجْزُ قَالُوْا یٰمُوْسَى ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِنْدَكَ١ۚ لَئِنْ كَشَفْتَ عَنَّا الرِّجْزَ لَنُؤْمِنَنَّ لَكَ وَ لَنُرْسِلَنَّ مَعَكَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَۚ﴿134﴾
- وَلَمَّااور جب
- وَقَعَواقع ہوا
- عَلَيْهِمُان پر
- الرِّجْزُعذاب
- قَالُوْاکہنے لگے
- يٰمُوْسَىاے موسیٰ
- ادْعُدعا کر
- لَنَاہمارے لیے
- رَبَّكَاپنے رب سے
- بِمَاساتھ اس کے جو
- عَهِدَاس نے عہد لیا
- عِنْدَكَ ۚتیرے پاس
- لَئِنْالبتہ اگر
- كَشَفْتَتو نے ٹال دیا۔ ہٹا دیا
- عَنَّاہم سے
- الرِّجْزَعذاب
- لَنُؤْمِنَنَّالبتہ ہم ضرور ایمان لے آئیں گے
- لَكَتیرے لیے
- وَلَنُرْسِلَنَّاور البتہ ہم ضرور بھیجیں گے
- مَعَكَتیرے ساتھ
- بَنِيْٓ اِ سْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
جب کبھی اُن پر بلا نازل ہو جاتی تو کہتے "اے موسیٰؑ، تجھے اپنے رب کی طرف سے جو منصب حاصل ہے اس کی بنا پر ہمارے حق میں دعا کر، اگر اب کے تو ہم پر سے یہ بلا ٹلوا دے تو ہم تیری بات مان لیں گے اور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ بھیج دیں گے"فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ اِلٰۤى اَجَلٍ هُمْ بٰلِغُوْهُ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ﴿135﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- كَشَفْنَاہٹا دیتے ہم
- عَنْهُمُان سے
- الرِّجْزَعذاب کو
- اِلٰٓي اَجَلٍایک وقت مقرر تک
- هُمْوہ
- بٰلِغُوْهُپہنچنے والے تھے اس کو
- اِذَایکایک
- هُمْوہ
- يَنْكُثُوْنَتوڑنے لگتے تھے
مگر جب ہم ان پر سے اپنا عذاب ایک وقت مقرر تک کے لیے، جس کو وہ بہرحال پہنچنے والے تھے، ہٹا لیتے تو وہ یکلخت اپنے عہد سے پھر جاتےفَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَاَغْرَقْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ بِاَنَّهُمْ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا عَنْهَا غٰفِلِیْنَ﴿136﴾
- فَانْتَقَمْنَاپس انتقام لیا ہم نے
- مِنْهُمْان سے
- فَاَغْرَقْنٰهُمْپھر غرق کردیا ہم نے ان کو
- فِي الْيَمِّسمندر میں
- بِاَنَّهُمْکیونکہ انہوں نے
- كَذَّبُوْاجھٹلا دیا تھا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- عَنْهَاان سے
- غٰفِلِيْنَغافل
تب ہم نے اُن سے انتقام لیا اور انہیں سمندر میں غرق کر دیا کیونکہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا اور اُن سے بے پروا ہو گئے تھےوَ اَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِیْنَ كَانُوْا یُسْتَضْعَفُوْنَ مَشَارِقَ الْاَرْضِ وَ مَغَارِبَهَا الَّتِیْ بٰرَكْنَا فِیْهَا١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنٰى عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ بِمَا صَبَرُوْا١ؕ وَ دَمَّرْنَا مَا كَانَ یَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَ قَوْمُهٗ وَ مَا كَانُوْا یَعْرِشُوْنَ﴿137﴾
- وَاَوْرَثْنَااور وارث بنادیا ہم نے
- الْقَوْمَ الَّذِيْنَاس قوم کو جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يُسْتَضْعَفُوْنَکمزور سمجھے جاتے
- مَشَارِقَ الْاَرْضِزمین کے مشرقوں کا
- وَمَغَارِبَهَااور اس کے مغربوں کا
- الَّتِيْاس (زمین) کا
- بٰرَكْنَابرکت دی تھی ہم نے
- فِيْهَا ۭجس میں
- وَتَمَّتْاور پوری ہوگئی
- كَلِمَتُبات
- رَبِّكَتیرے رب کی
- الْحُسْنٰىبھلائی والی
- عَلٰي بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل پر
- بِمَابوجہ اس کے جو
- صَبَرُوْا ۭانہوں نے صبر کیا
- وَدَمَّرْنَااور برباد کردیا ہم نے
- مَاجو
- كَانَتھا
- يَصْنَعُکیا کرتا۔ بناتا
- فِرْعَوْنُفرعون
- وَقَوْمُهٗاور اس کی قوم
- وَمَااور جو کچھ
- كَانُوْاکہ تھے وہ
- يَعْرِشُوْنَچھتوں پر چڑھاتے
اور اُن کی جگہ ہم نے اُن لوگوں کو جو کمزور بنا کر رکھے گئے تھے، اُس سرزمین کے مشرق و مغرب کا وارث بنا دیا جسے ہم نے برکتوں سے مالا مال کیا تھا اس طرح بنی اسرائیل کے حق میں تیرے رب کا وعدہ خیر پورا ہوا کیونکہ اُنہوں نے صبر سے کام لیا تھا اور فرعون اور اس کی قوم کا وہ سب کچھ برباد کر دیا گیا جو وہ بناتے اور چڑھاتے تھےوَ جٰوَزْنَا بِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْبَحْرَ فَاَتَوْا عَلٰى قَوْمٍ یَّعْكُفُوْنَ عَلٰۤى اَصْنَامٍ لَّهُمْ١ۚ قَالُوْا یٰمُوْسَى اجْعَلْ لَّنَاۤ اِلٰهًا كَمَا لَهُمْ اٰلِهَةٌ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ﴿138﴾
- وَجٰوَزْنَااور گزار دیا ہم نے
- بِبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
- الْبَحْرَسمندر سے
- فَاَتَوْاتو وہ آئے
- عَلٰي قَوْمٍایک قوم پر
- يَّعْكُفُوْنَجو جھکے ہوئے تھے۔ جنے بیٹھے تھے
- عَلٰٓيپر
- اَصْنَامٍبتوں (پر)
- لَّهُمْ ۚاپنے
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰمُوْسَىاے موسیٰ
- اجْعَلْبنا
- لَّنَآہمارے لیے
- اِلٰهًاکوئی الہ
- كَمَاجیسا کہ
- لَهُمْان لوگوں کے لیے
- اٰلِهَةٌ ۭالہ
- قَالَکہا
- اِنَّكُمْبیشک تم
- قَوْمٌایک قوم ہو
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت برت رہے ہو
بنی اسرائیل کو ہم نے سمندر سے گزار دیا، پھر وہ چلے اور راستے میں ایک ایسی قوم پر اُن کا گزر ہوا جو اپنے چند بتوں کی گرویدہ بنی ہوئی تھی کہنے لگے، "اے موسیٰؑ، ہمارے لیے بھی کوئی ایسا معبود بنا دے جیسے اِن لوگوں کے معبود ہیں" موسیٰؑ نے کہا "تم لوگ بڑی نادانی کی باتیں کرتے ہواِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿139﴾
- اِنَّبیشک
- هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
- مُتَبَّرٌبرباد ہونے والے ہیں
- مَّا هُمْ فِيْهِجس میں وہ (مبتلا) ہیں
- وَبٰطِلٌاور باطل ہونے والے ہیں
- مَّاجو کچھ
- كَانُوْاہیں
- يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
یہ لوگ جس طریقہ کی پیروی کر رہے ہیں وہ تو برباد ہونے والا ہے اور جو عمل وہ کر رہے ہیں وہ سراسر باطل ہے"قَالَ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْكُمْ اِلٰهًا وَّ هُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعٰلَمِیْنَ﴿140﴾
- قَالَکہا
- اَغَيْرَ اللّٰهِکیا اللہ کے سوا
- اَبْغِيْكُمْمیں تلاش کروں تمہارے لیے
- اِلٰهًاکوئی الہ
- وَّهُوَحالانکہ اس نے
- فَضَّلَكُمْفضیلت بخشی تم کو
- عَلَي الْعٰلَمِيْنَجہان والوں پر
پھر موسیٰؑ نے کہا "کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور معبود تمہارے لیے تلاش کروں؟ حالانکہ وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں دنیا بھر کی قوموں پر فضیلت بخشی ہےوَ اِذْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ١ۚ یُقَتِّلُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ۠ع﴿141﴾
- وَاِذْاور جب
- اَنْجَيْنٰكُمْنجات دی ہم نے تم کو
- مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَآل فرعون سے
- يَسُوْمُوْنَكُمْوہ چکھاتے تھے تم کو
- سُوْٓءَبرا
- الْعَذَابِ ۚعذاب
- يُقَتِّلُوْنَقتل کردیتے تھے وہ
- اَبْنَآءَكُمْتمہارے بیٹوں کو
- وَ يَسْتَحْيُوْنَاور زندہ چھوڑ دیتے تھے
- نِسَآءَكُمْ ۭتمہاری عورتوں کو
- وَفِيْ ذٰلِكُمْاور اس میں
- بَلَآءٌآزمائش تھی
- مِّنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- عَظِيْمٌبہت بڑی
اور (اللہ فرماتا ہے) وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرعون والوں سے تمہیں نجات دی جن کا حال یہ تھا کہ تمہیں سخت عذاب میں مبتلا رکھتے تھے، تمہارے بیٹوں کو قتل کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھیوَ وٰعَدْنَا مُوْسٰى ثَلٰثِیْنَ لَیْلَةً وَّ اَتْمَمْنٰهَا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِیْقَاتُ رَبِّهٖۤ اَرْبَعِیْنَ لَیْلَةً١ۚ وَ قَالَ مُوْسٰى لِاَخِیْهِ هٰرُوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ وَ اَصْلِحْ وَ لَا تَتَّبِعْ سَبِیْلَ الْمُفْسِدِیْنَ﴿142﴾
- وَوٰعَدْنَااور وعدہ لیا ہم نے
- مُوْسٰيموسیٰ سے
- ثَلٰثِيْنَتیس
- لَيْلَةًراتوں کا
- وَّاَتْمَمْنٰهَااور ہم نے پورا کیا اس کو
- بِعَشْرٍساتھ دس کے
- فَتَمَّتو پورا ہوا
- مِيْقَاتُوعدہ۔ مقرر وقت
- رَبِّهٖٓاس کے رب کا
- اَرْبَعِيْنَچالیس
- لَيْلَةً ۚراتوں میں
- وَقَالَاور کہا
- مُوْسٰيموسیٰ نے
- لِاَخِيْهِاپنے بھائی
- هٰرُوْنَہارون سے
- اخْلُفْنِيْجان نشینی کرنا میری
- فِيْمیں
- قَوْمِيْمیری قوم (میں)
- وَاَصْلِحْاور اصلاح کرنا
- وَلَااور نہ
- تَتَّبِعْتم پیروی کرنا
- سَبِيْلَراستے کی
- الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والوں کے
ہم نے موسیٰؑ کو تیس شب و روز کے لیے (کوہ سینا پر) طلب کیا اور بعد میں دس دن کا اور اضافہ کر دیا، اِس طرح اُس کے رب کی مقرر کردہ مدت پورے چالیس دن ہو گئی موسیٰؑ نے چلتے ہوئے اپنے بھائی ہارونؑ سے کہا کہ "میرے پیچھے تم میری قوم میں میری جانشینی کرنا اور ٹھیک کام کرتے رہنا اور بگاڑ پیدا کرنے والوں کے طریقے پر نہ چلنا"وَ لَمَّا جَآءَ مُوْسٰى لِمِیْقَاتِنَا وَ كَلَّمَهٗ رَبُّهٗ١ۙ قَالَ رَبِّ اَرِنِیْۤ اَنْظُرْ اِلَیْكَ١ؕ قَالَ لَنْ تَرٰىنِیْ وَ لٰكِنِ انْظُرْ اِلَى الْجَبَلِ فَاِنِ اسْتَقَرَّ مَكَانَهٗ فَسَوْفَ تَرٰىنِیْ١ۚ فَلَمَّا تَجَلّٰى رَبُّهٗ لِلْجَبَلِ جَعَلَهٗ دَكًّا وَّ خَرَّ مُوْسٰى صَعِقًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَاقَ قَالَ سُبْحٰنَكَ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿143﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَآءَآئے
- مُوْسٰيموسیٰ
- لِمِيْقَاتِنَاہمارے مقرر وقت پر
- وَكَلَّمَهٗاور کلام کیا اس سے
- رَبُّهٗ ۙاس کے رب نے
- قَالَبولے۔ التجا کی
- رَبِّاے میرے رب
- اَرِنِيْٓدکھا مجھ کو
- اَنْظُرْمیں دیکھوں
- اِلَيْكَ ۭتیری طرف
- قَالَفرمایا
- لَنْہرگز نہ
- تَرٰىنِيْتو دیکھ سکے گا مجھ کو
- وَلٰكِنِلیکن
- انْظُرْدیکھ
- اِلَى الْجَبَلِپہاڑ کی طرف
- فَاِنِپھر اگر
- اسْتَقَرَّقائم رہے۔ ٹک جائے
- مَكَانَهٗاپنی جگہ پر
- فَسَوْفَتو عنقریب
- تَرٰىنِيْ ۚتم دیکھ لو گے مجھ کو
- فَلَمَّاتو جب
- تَجَلّٰىتجلی کی
- رَبُّهٗاس کے رب نے
- لِلْجَبَلِپہاڑ کی طرف
- جَعَلَهٗکردیا اس کو
- دَكًّاریزہ ریزہ
- وَّخَرَّاور گرپڑے
- مُوْسٰيموسیٰ
- صَعِقًا ۚبےہوش ہوکر
- فَلَمَّآپھر جب
- اَفَاقَہوش میں آئے
- قَالَعرض کی
- سُبْحٰنَكَپاک ہے تو
- تُبْتُمیں توبہ کرتا ہوں
- اِلَيْكَتیری طرف
- وَاَنَااور میں
- اَوَّلُسب سے پہلا ہوں
- الْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں میں
جب وہ ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر پہنچا اور اس کے رب نے اس سے کلام کیا تو اس نے التجا کی کہ "اے رب، مجھے یارائے نظر دے کہ میں تجھے دیکھوں" فرمایا "تو مجھے نہیں دیکھ سکتا ہاں ذرا سامنے کے پہاڑ کی طرف دیکھ، اگر وہ اپنی جگہ قائم رہ جائے تو البتہ تو مجھے دیکھ سکے گا" چنانچہ اس کے رب نے جب پہاڑ پر تجلی کی تو اسے ریزہ ریزہ کر دیا اور موسیٰؑ غش کھا کر گر پڑا جب ہوش آیا تو بولا "پاک ہے تیری ذات، میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور سب سے پہلا ایمان لانے والا میں ہوں"قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنِّی اصْطَفَیْتُكَ عَلَى النَّاسِ بِرِسٰلٰتِیْ وَ بِكَلَامِیْ١ۖ٘ فَخُذْ مَاۤ اٰتَیْتُكَ وَ كُنْ مِّنَ الشّٰكِرِیْنَ﴿144﴾
- قَالَفرمایا
- يٰمُوْسٰٓياے موسیٰ
- اِنِّىبیشک میں نے
- اصْطَفَيْتُكَمیں نے چنا ہے تجھ کو
- عَلَي النَّاسِلوگوں پر
- بِرِسٰلٰتِيْاپنے پیغامات کے ساتھ
- وَبِكَلَامِيْاور اپنے کلام کے ساتھ
- فَخُذْپس لے لو
- مَآجو
- اٰتَيْتُكَمیں نے دیا تجھ کو
- وَكُنْاور ہوجا
- مِّنَ الشّٰكِرِيْنَشکر کرنے والوں میں سے
فرمایا "اے موسیٰؑ، میں نے تمام لوگوں پر ترجیح دے کر تجھے منتخب کیا کہ میر ی پیغمبری کرے اور مجھ سے ہم کلام ہو پس جو کچھ میں تجھے دوں اسے لے اور شکر بجالا"وَ كَتَبْنَا لَهٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْعِظَةً وَّ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ١ۚ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَا١ؕ سَاُورِیْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِیْنَ﴿145﴾
- وَكَتَبْنَااور لکھا ہم نے
- لَهٗاس کے لیے
- فِي الْاَلْوَاحِتختیوں میں
- مِنْ كُلِّ شَيْءٍہر چیز کی
- مَّوْعِظَةًنصیحت
- وَّتَفْصِيْلًااور تفصیل
- لِّكُلِّ شَيْءٍ ۚہر چیز کے لیے۔ ہر چیز کی
- فَخُذْهَاپس پکڑ لو اس کو
- بِقُوَّةٍمضبوطی سے
- وَّاْمُرْاور حکم دو
- قَوْمَكَاپنی قوم کو
- يَاْخُذُوْاوہ بھی پکڑیں
- بِاَحْسَنِهَا ۭاس کے بہترین حصوں کو
- سَاُورِيْكُمْعنقریب میں دکھاؤں گا تم کو
- دَارَ الْفٰسِقِيْنَفاسقوں کا گھر
اس کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو ہر شعبہ زندگی کے متعلق نصیحت اور ہر پہلو کے متعلق واضح ہدایت تختیوں پر لکھ کر دے دی اور اس سے کہا: "اِن ہدایات کو مضبوط ہاتھوں سے سنبھال اور اپنی قوم کو حکم دے کہ ان کے بہتر مفہوم کی پیروی کریں عنقریب میں تمہیں فاسقوں کے گھر دکھاؤں گاسَاَصْرِفُ عَنْ اٰیٰتِیَ الَّذِیْنَ یَتَكَبَّرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ۚ وَ اِنْ یَّرَوْا سَبِیْلَ الرُّشْدِ لَا یَتَّخِذُوْهُ سَبِیْلًا١ۚ وَ اِنْ یَّرَوْا سَبِیْلَ الْغَیِّ یَتَّخِذُوْهُ سَبِیْلًا١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ كَانُوْا عَنْهَا غٰفِلِیْنَ﴿146﴾
- سَاَصْرِفُعنقریب میں پھیر دوں گا
- عَنْ اٰيٰتِيَاپنی نشانیوں سے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- يَتَكَبَّرُوْنَجو تکبر کرتے ہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّ ۭناحق
- وَاِنْاور اگر
- يَّرَوْاوہ دیکھیں
- كُلَّہر
- اٰيَةٍنشانی
- لَّانہیں
- يُؤْمِنُوْاوہ ایمان لائیں گے
- بِهَا ۚساتھ اس کے
- وَاِنْاور اگر
- يَّرَوْاوہ دیکھیں
- سَبِيْلَراستہ
- الرُّشْدِہدایت کا
- لَانہیں
- يَتَّخِذُوْهُبنائیں گے اس کو
- سَبِيْلًا ۚراستہ
- وَاِنْاور اگر
- يَّرَوْاوہ دیکھیں
- سَبِيْلَ الْغَيِّگمراہی کا راستہ
- يَتَّخِذُوْهُوہ بنالیں گے اس کو
- سَبِيْلًا ۭراستہ
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّهُمْبوجہ اس کے کہ بیشک انہوں نے
- كَذَّبُوْاجھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- عَنْهَاان سے
- غٰفِلِيْنَغافل۔ بےپرواہ
میں اپنی نشانیوں سے اُن لوگوں کی نگاہیں پھیر دوں گا جو بغیر کسی حق کے زمین میں بڑے بنتے ہیں، وہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں کبھی اس پر ایمان نہ لائیں گے، اگر سیدھا راستہ اُن کے سامنے آئے تو اسے اختیار نہ کریں گے اور اگر ٹیٹرھا راستہ نظر آئے تو اس پر چل پڑیں گے، اس لیے کہ انہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا اور ان سے بے پروائی کرتے رہےوَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآءِ الْاٰخِرَةِ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ١ؕ هَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۠ع﴿147﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری نشانیوں کو
- وَلِقَآءِاور ملاقات کو
- الْاٰخِرَةِآخرت کی
- حَبِطَتْضائع ہوگئے
- اَعْمَالُهُمْ ۭان کے اعمال
- هَلْکیا
- يُجْزَوْنَوہ جزا پاسکتے ہیں
- اِلَّا مَاسوائے اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَعْمَلُوْنَوہ کرتے رہے
ہماری نشانیوں کو جس کسی نے جھٹلایا اور آخرت کی پیشی کا انکار کیا اُس کے سارے اعمال ضائع ہو گئے کیا لوگ اِس کے سوا کچھ اور جزا پا سکتے ہیں کہ جیسا کریں ویسا بھریں؟"وَ اتَّخَذَ قَوْمُ مُوْسٰى مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ حُلِیِّهِمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ١ؕ اَلَمْ یَرَوْا اَنَّهٗ لَا یُكَلِّمُهُمْ وَ لَا یَهْدِیْهِمْ سَبِیْلًا١ۘ اِتَّخَذُوْهُ وَ كَانُوْا ظٰلِمِیْنَ﴿148﴾
- وَاتَّخَذَاور بنا لیا
- قَوْمُ مُوْسٰيموسیٰ کی قوم نے
- مِنْۢ بَعْدِهٖان کے پیچھے سے
- مِنْ حُلِيِّهِمْاپنے زیورات میں سے
- عِجْلًاایک بچھڑا
- جَسَدًاجسم والا
- لَّهٗاسی کی
- خُوَارٌ ۭآواز تھی
- اَلَمْکیا نہیں
- يَرَوْاانہوں نے دیکھا
- اَنَّهٗکہ بیشک وہ
- لَانہیں
- يُكَلِّمُهُمْکلام کرتا ان سے
- وَلَااور نہیں
- يَهْدِيْهِمْوہ راہنمائی کرنا ان کی
- سَبِيْلًا ۘراستے کی طرف
- اِتَّخَذُوْهُانہوں نے بنا لیا اس کو
- وَكَانُوْاتھے وہ
- ظٰلِمِيْنَظالم
موسیٰؑ کے پیچھے اس کی قوم کے لوگوں نے اپنے زیوروں سے ایک بچھڑے کا پتلا بنا لیا جس میں سے بیل کی سی آواز نکلتی تھی کیا اُنہیں نظر نہ آتا تھا کہ وہ نہ ان سے بولتا ہے نہ کسی معاملہ میں ان کی رہنمائی کرتا ہے؟ مگر پھر بھی اُنہوں نے اسے معبود بنا لیا اور وہ سخت ظالم تھےوَ لَمَّا سُقِطَ فِیْۤ اَیْدِیْهِمْ وَ رَاَوْا اَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوْا١ۙ قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ یَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَ یَغْفِرْ لَنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿149﴾
- وَلَمَّااور جب
- سُقِطَوہ گرائے گئے
- فِيْٓ اَيْدِيْهِمْاپنے ہاتھوں میں
- وَرَاَوْااور انہوں نے دیکھا
- اَنَّهُمْکہ بیشک وہ
- قَدْتحقیق
- ضَلُّوْا ۙبھٹک گئے
- قَالُوْاکہنے لگے
- لَئِنْیقینا اگر
- لَّمْنہ
- يَرْحَمْنَارحم کیا ہم پر
- رَبُّنَاہمارے رب نے
- وَيَغْفِرْاور بخشش فرمائی
- لَنَاہماری
- لَنَكُوْنَنَّالبتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
- مِنَ الْخٰسِرِيْنَنقصان اٹھانے والوں میں سے
پھر جب ان کی فریب خوردگی کا طلسم ٹوٹ گیا او ر اُنہوں نے دیکھ لیا کہ در حقیقت وہ گمراہ ہو گئے ہیں تو کہنے لگے کہ "اگر ہمارے رب نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہم سے درگزر نہ کیا تو ہم برباد ہو جائیں گے"وَ لَمَّا رَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۙ قَالَ بِئْسَمَا خَلَفْتُمُوْنِیْ مِنْۢ بَعْدِیْ١ۚ اَعَجِلْتُمْ اَمْرَ رَبِّكُمْ١ۚ وَ اَلْقَى الْاَلْوَاحَ وَ اَخَذَ بِرَاْسِ اَخِیْهِ یَجُرُّهٗۤ اِلَیْهِ١ؕ قَالَ ابْنَ اُمَّ اِنَّ الْقَوْمَ اسْتَضْعَفُوْنِیْ وَ كَادُوْا یَقْتُلُوْنَنِیْ١ۖ٘ فَلَا تُشْمِتْ بِیَ الْاَعْدَآءَ وَ لَا تَجْعَلْنِیْ مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿150﴾
- وَلَمَّااور جب
- رَجَعَپلٹے
- مُوْسٰٓيموسیٰ
- اِلٰىطرف
- قَوْمِهٖاپنی قوم کی (طرف)
- غَضْبَانَبہت غصے میں
- اَسِفًا ۙافسوس کرتے ہوئے
- قَالَبولے
- بِئْسَمَاکتنی بری ہے
- خَلَفْتُمُوْنِيْجو تم نے جانشینی کی میری
- مِنْۢ بَعْدِيْ ۚمیرے بعد
- اَعَجِلْتُمْکیا جلدی کی تم نے
- اَمْرَ رَبِّكُمْ ۚاپنے رب کے حکم کی
- وَاَلْقَىاور ڈال دیں
- الْاَلْوَاحَتختیاں
- وَاَخَذَاور پکڑ لیا
- بِرَاْسِسر
- اَخِيْهِاپنے بھائی کا
- يَجُرُّهٗٓوہ کھینچنے لگے اسے
- اِلَيْهِ ۭاپنی طرف
- قَالَکہا
- ابْنَ اُمَّاے ماں کے بیٹے
- اِنَّبیشک
- الْقَوْمَقوم نے۔ لوگوں نے
- اسْتَضْعَفُوْنِيْکمزور سمجھا مجھ کو
- وَكَادُوْااور قریب تھا کہ
- يَقْتُلُوْنَنِيْ ڮوہ قتل کردیتے مجھ کو
- فَلَاپس نہ
- تُشْمِتْخوش کر
- بِيَ الْاَعْدَآءَمجھ پر دشمنوں کو
- وَلَااور نہ
- تَجْعَلْنِيْشامل کر مجھ کو۔ ڈال مجھ کو
- مَعَساتھ
- الْقَوْمِقوم کے
- الظّٰلِمِيْنَظالم (قوم کے ساتھ)
ادھر سے موسیٰؑ غصے اور رنج میں بھرا ہوا اپنی قوم کی طرف پلٹا آتے ہی اس نے کہا "بہت بری جانشینی کی تم لوگوں نے میرے بعد! کیا تم سے اتنا صبر نہ ہوا کہ اپنے رب کے حکم کا انتظار کر لیتے؟" اور تختیاں پھینک دیں اور اپنے بھا ئی (ہارونؑ) کے سر کے بال پکڑ کر اسے کھینچا ہارونؑ نے کہا "اے میری ماں کے بیٹے، اِن لوگوں نے مجھے دبا لیا اور قریب تھا کہ مجھے مار ڈالتے پس تو دشمنوں کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دے اور اس ظالم گروہ کے ساتھ مجھے نہ شامل کر"قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ١ۖ٘ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۠ع﴿151﴾
- قَالَکہا
- رَبِّکہا
- اغْفِرْ لِيْبخش دے مجھ کو
- وَلِاَخِيْاور میرے بھائی کو
- وَاَدْخِلْنَااور داخل کردے ہم کو
- فِيْ رَحْمَتِكَ ڮاپنی رحمت میں
- وَاَنْتَاور تو
- اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَسب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے
تب موسیٰؑ نے کہا "اے رب، مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے"اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَیَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ ذِلَّةٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُفْتَرِیْنَ﴿152﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اتَّخَذُواجنہوں نے بنا لیا
- الْعِجْلَبچھڑے کو
- سَيَنَالُهُمْعنقریب پہنچے گا ان کو۔ پالے گا انہیں
- غَضَبٌغصہ
- مِّنْ رَّبِّهِمْان کے رب کی طرف سے
- وَذِلَّةٌاور رسوائی
- فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- نَجْزِيہم بدلہ دیتے ہیں
- الْمُفْتَرِيْنَجھوٹ باندھنے والوں کو
(جواب میں ارشاد ہوا کہ) "جن لوگوں نے بچھڑے کو معبود بنایا وہ ضرور اپنے رب کے غضب میں گرفتار ہو کر رہیں گے اور دنیا کی زندگی میں ذلیل ہوں گے جھوٹ گھڑنے والوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیںوَ الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ ثُمَّ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِهَا وَ اٰمَنُوْۤا١٘ اِنَّ رَبَّكَ مِنْۢ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿153﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- عَمِلُواجنہوں نے عمل کیے
- السَّيِّاٰتِبرے
- ثُمَّپھر
- تَابُوْاتوبہ کرلی
- مِنْۢ بَعْدِهَااس کے بعد
- وَاٰمَنُوْٓا ۡاور ایمان لائے
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتیرا رب
- مِنْۢ بَعْدِهَااس کے بعد
- لَغَفُوْرٌالبتہ بخشنے والا ہے
- رَّحِيْمٌمہربان ہے
اور جو لوگ برے عمل کریں پھر توبہ کر لیں اور ایمان لے آئیں تو یقیناً اِس توبہ و ایمان کے بعد تیرا رب درگزر اور رحم فرمانے والا ہے"وَ لَمَّا سَكَتَ عَنْ مُّوْسَى الْغَضَبُ اَخَذَ الْاَلْوَاحَ١ۖۚ وَ فِیْ نُسْخَتِهَا هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلَّذِیْنَ هُمْ لِرَبِّهِمْ یَرْهَبُوْنَ﴿154﴾
- وَلَمَّااور جب
- سَكَتَچپ ہوا۔ ٹھنڈا ہوا
- عَنْ مُّوْسَىموسیٰ سے
- الْغَضَبُغصہ
- اَخَذَپکڑ لیں انہوں نے
- الْاَلْوَاحَ ښتختیاں
- وَفِيْ نُسْخَتِهَااور اس کی تحریر میں۔ اس کے مضامین کے
- هُدًىہدایت تھی
- وَّرَحْمَةٌاور رحمت
- لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- هُمْوہ جو
- لِرَبِّهِمْاپنے رب سے
- يَرْهَبُوْنَڈرتے ہیں
پھر جب موسیٰؑ کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس نے وہ تختیاں اٹھا لیں جن کی تحریر میں ہدایت اور رحمت تھی اُن لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیںوَ اخْتَارَ مُوْسٰى قَوْمَهٗ سَبْعِیْنَ رَجُلًا لِّمِیْقَاتِنَا١ۚ فَلَمَّاۤ اَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ قَالَ رَبِّ لَوْ شِئْتَ اَهْلَكْتَهُمْ مِّنْ قَبْلُ وَ اِیَّایَ١ؕ اَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَآءُ مِنَّا١ۚ اِنْ هِیَ اِلَّا فِتْنَتُكَ١ؕ تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَآءُ وَ تَهْدِیْ مَنْ تَشَآءُ١ؕ اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ﴿155﴾
- وَاخْتَارَاور چن لیا
- مُوْسٰيموسیٰ نے
- قَوْمَهٗاپنی قوم سے
- سَبْعِيْنَستر
- رَجُلًالوگوں کو
- لِّمِيْقَاتِنَا ۚہماری ملاقات کے لیے
- فَلَمَّآپھر جب
- اَخَذَتْهُمُپکڑ لیا ان کو
- الرَّجْفَةُزلزلے نے
- قَالَاس نے عرض کی
- رَبِّاے میرے رب
- لَوْاگر
- شِئْتَتو چاہتا
- اَهْلَكْتَهُمْہلاک کردیتا تو ان کو
- مِّنْ قَبْلُاس سے پہلے
- وَاِيَّايَ ۭاور مجھ کو بھی
- اَتُهْلِكُنَاکیا تو ہلاک کرتا ہے ہمیں
- بِمَابوجہ اس کے جو
- فَعَلَکیا
- السُّفَهَآءُکچھ بیوقوفوں نے
- مِنَّا ۚہم میں سے
- اِنْنہیں ہے
- هِىَیہ
- اِلَّامگر
- فِتْنَتُكَ ۭآزمائش تیری (تیری طرف سے)
- تُضِلُّتو بھٹکاتا ہے
- بِهَااس کے ساتھ
- مَنْ تَشَآءُجس کو تو چاہتا ہے
- وَتَهْدِيْاور تو ہدایت دیتا ہے
- مَنْ تَشَآءُجس کو تو چاہتا ہے
- اَنْتَتو ہی
- وَلِيُّنَادوست ہے ہمارا۔ سرپرست ہے ہمارا
- فَاغْفِرْپس بخش دے
- لَنَاہم کو
- وَارْحَمْنَارحم فرما ہم پر
- وَاَنْتَاور تو
- خَيْرُ الْغٰفِرِيْنَسب سے اچھا ہے معاف کرنے والوں میں۔ بخشنے والوں میں
اور اُس نے اپنی قوم کے ستر آدمیوں کو منتخب کیا تاکہ وہ (اُس کے ساتھ) ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر حاضر ہوں جب اِن لوگوں کو ایک سخت زلزلے نے آ پکڑا تو موسیٰؑ نے عرض کیا "اے میرے سرکار، آپ چاہتے تو پہلے ہی اِن کو اور مجھے ہلاک کرسکتے تھے کیا آپ اُس قصور میں جو ہم میں سے چند نادانوں نے کیا تھا ہم سب کو ہلاک کر دیں گے؟ یہ تو آپ کی ڈالی ہوئی ایک آزمائش تھی جس کے ذریعہ سے آپ جسے چاہتے ہیں گمراہی میں مبتلا کر دیتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں ہدایت بخش دیتے ہیں ہمارے سر پرست تو آپ ہی ہیں پس ہمیں معاف کر دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ سب سے بڑھ کر معاف فرمانے والے ہیںوَ اكْتُبْ لَنَا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ اِنَّا هُدْنَاۤ اِلَیْكَ١ؕ قَالَ عَذَابِیْۤ اُصِیْبُ بِهٖ مَنْ اَشَآءُ١ۚ وَ رَحْمَتِیْ وَ سِعَتْ كُلَّ شَیْءٍ١ؕ فَسَاَكْتُبُهَا لِلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِنَا یُؤْمِنُوْنَۚ﴿156﴾
- وَاكْتُبْاور لکھ دے
- لَنَاہمارے لیے
- فِيْ هٰذِهِ الدُّنْيَااس دنیا میں
- حَسَنَةًبھلائی
- وَّفِي الْاٰخِرَةِاور آخرت میں
- اِنَّابیشک ہم نے
- هُدْنَآہم نے توبہ کی
- اِلَيْكَ ۭتیری طرف
- قَالَفرمایا
- عَذَابِيْٓمیرا عذاب
- اُصِيْبُمیں پہنچاؤں گا
- بِهٖاس کو
- مَنْجس کو
- اَشَآءُ ۚمیں چاہوں گا
- وَرَحْمَتِيْاور میری رحمت
- وَسِعَتْچھائی ہوئی ہے
- كُلَّہر
- شَيْءٍ ۭچیز پر
- فَسَاَكْتُبُهَاپس عنقریب
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- يَتَّقُوْنَجو تقوی اختیار کرتے ہیں
- وَيُؤْتُوْنَاور دیتے ہیں
- الزَّكٰوةَزکوۃ
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- هُمْوہ
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات پر
- يُؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
اور ہمارے لیے اس دنیا کی بھلائی بھی لکھ دیجیے اور آخرت کی بھی، ہم نے آپ کی طرف رجوع کر لیا" جواب میں ارشاد ہوا "سزا تو میں جسے چاہتا ہوں دیتا ہوں، مگر میری رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے، اور اُسے میں اُن لوگوں کے حق میں لکھوں گا جو نافرمانی سے پرہیز کریں گے، زکوٰۃ دیں گے اور میری آیات پر ایمان لائیں گے"اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَهٗ مَكْتُوْبًا عِنْدَهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ وَ الْاِنْجِیْلِ١٘ یَاْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْهٰىهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ یُحِلُّ لَهُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْهِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ كَانَتْ عَلَیْهِمْ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠ع﴿157﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ
- يَتَّبِعُوْنَجو پیروی کرتے ہیں
- الرَّسُوْلَرسول
- النَّبِيَّنبی کی
- الْاُمِّيَّجو امی ہے
- الَّذِيْوہ جو
- يَجِدُوْنَهٗوہ پاتے ہیں اس کو
- مَكْتُوْبًالکھا ہوا
- عِنْدَهُمْاپنے پاس
- فِي التَّوْرٰىةِتورات میں
- وَالْاِنْجِيْلِ ۡاور انجیل (میں)
- يَاْمُرُهُمْوہ حکم دیتا ہے ان کو
- بِالْمَعْرُوْفِنیکی کا
- وَيَنْهٰىهُمْاور روکتا ہے ان کو
- عَنِ الْمُنْكَرِمنکر سے۔ برائی سے
- وَيُحِلُّاور حلال کرتا ہے
- لَهُمُان کے لیے
- الطَّيِّبٰتِپاکیزہ چیزیں
- وَيُحَرِّمُاور حرام کرتا ہے
- عَلَيْهِمُان پر
- الْخَبٰٓئِثَناپاک چیزیں
- وَيَضَعُاور دور کرتا ہے
- عَنْهُمْان سے
- اِصْرَهُمْان کے بوجھ
- وَالْاَغْلٰلَاور طوق۔ بیڑیاں
- الَّتِيْوہ جو
- كَانَتْتھیں
- عَلَيْهِمْ ۭان پر
- فَالَّذِيْنَتو وہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- بِهٖاس پر
- وَعَزَّرُوْهُاور انہوں نے قوت دی اس کو
- وَنَصَرُوْهُاور مدد کی اس کی
- وَاتَّبَعُوااور انہوں نے پیروی کی
- النُّوْرَنور کی۔ روشنی کی
- الَّذِيْٓوہ جو
- اُنْزِلَاتارا گیا
- مَعَهٗٓ ۙاس کے ساتھ
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُوہ جو
- الْمُفْلِحُوْنَفلاح پانے والے ہیں
(پس آج یہ رحمت اُن لوگوں کا حصہ ہے) جو اِس پیغمبر، نبی امی کی پیروی اختیار کریں جس کا ذکر اُنہیں اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا ملتا ہے وہ انہیں نیکی کا حکم دیتا ہے، بدی سے روکتا ہے، ان کے لیے پاک چیزیں حلال او ر ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے، اور ان پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جو اُن پر لدے ہوئے تھے اور وہ بندشیں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے لہٰذا جو لوگ اس پر ایمان لائیں اور اس کی حمایت اور نصرت کریں اور اُس روشنی کی پیروی اختیار کریں جو اس کے ساتھ نازل کی گئی ہے، وہی فلاح پانے والے ہیںقُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ جَمِیْعَا اِ۟لَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١۪ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ كَلِمٰتِهٖ وَ اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ﴿158﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- يٰٓاَيُّھَا النَّاسُاے لوگو
- اِنِّىْبیشک میں
- رَسُوْلُ اللّٰهِاللہ کا رسول ہوں
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- جَمِيْعَۨاسب کے
- الَّذِيْوہ ذات
- لَهٗجس کے لیے ہے
- مُلْكُبادشاہت
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
- وَالْاَرْضِ ۚاور زمین کی
- لَآنہیں
- اِلٰهَکوئی الہ
- اِلَّامگر
- هُوَوہی
- يُحْيٖوہ زندہ کرتا ہے
- وَيُمِيْتُ ۠اور موت دیتا ہے
- فَاٰمِنُوْاپس ایمان لاؤ
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَرَسُوْلِهِاور اس کے رسول پر
- النَّبِيِّجو نبی
- الْاُمِّيِّامی ہے
- الَّذِيْوہ جو
- يُؤْمِنُایمان لاتا ہے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَكَلِمٰتِهٖاور اس کے کلمات پر
- وَاتَّبِعُوْهُاور اس کی پیروی کرو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَهْتَدُوْنَہدایت پاجاؤ
اے محمدؐ، کہو کہ "اے انسانو، میں تم سب کی طرف اُس خدا کا پیغمبر ہوں جو زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے بھیجے ہوئے نبی اُمی پر جو اللہ اور اس کے ارشادات کو مانتا ہے، اور پیروی اختیار کرو اُس کی، امید ہے کہ تم راہ راست پا لو گے"وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ﴿159﴾
- وَمِنْ قَوْمِ مُوْسٰٓياور قوم موسیٰ میں سے
- اُمَّةٌایک گروہ تھا
- يَّهْدُوْنَجو ہدایت کرتے تھے۔ راہنمائی کرتے تھے
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَبِهٖاور اس کے ساتھ
- يَعْدِلُوْنَوہ انصاف کرتے تھے
موسیٰؑ کی قوم میں ایک گروہ ایسا بھی تھا جو حق کے مطابق ہدایت کرتا اور حق ہی کے مطابق انصاف کرتا تھاوَ قَطَّعْنٰهُمُ اثْنَتَیْ عَشْرَةَ اَسْبَاطًا اُمَمًا١ؕ وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اِذِ اسْتَسْقٰىهُ قَوْمُهٗۤ اَنِ اضْرِبْ بِّعَصَاكَ الْحَجَرَ١ۚ فَانْۢبَجَسَتْ مِنْهُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا١ؕ قَدْ عَلِمَ كُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَهُمْ١ؕ وَ ظَلَّلْنَا عَلَیْهِمُ الْغَمَامَ وَ اَنْزَلْنَا عَلَیْهِمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى١ؕ كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ١ؕ وَ مَا ظَلَمُوْنَا وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿160﴾
- وَقَطَّعْنٰهُمُاور تقسیم کردیا تھا ہم نے ان کو
- اثْنَتَيْ عَشْرَةَدو ۔ دس (بارہ)
- اَسْبَاطًاقبیلوں میں
- اُمَمًا ۭگروہ بنا کر
- وَاَوْحَيْنَآاور وحی کی ہم نے
- اِلٰيطرف
- مُوْسٰٓيموسیٰ کی
- اِذِجب
- اسْتَسْقٰىهُپانی مانگا تھا اس سے
- قَوْمُهٗٓاس کی قوم نے
- اَنِکہ
- اضْرِبْمار
- بِّعَصَاكَاپنا عصا
- الْحَجَرَ ۚپتھر پر
- فَانْۢبَجَسَتْپس پھوٹ نکلے
- مِنْهُاس سے
- اثْنَتَا عَشْرَةَدو ۔ دس (بارہ)
- عَيْنًا ۭچشمے
- قَدْتحقیق
- عَلِمَجان لیا
- كُلُّہر
- اُنَاسٍشخص۔ گروہ نے
- مَّشْرَبَهُمْ ۭگھاٹ اپنا
- وَظَلَّلْنَااور سایہ کیا ہم نے
- عَلَيْهِمُان پر
- الْغَمَامَبادلوں کا
- وَاَنْزَلْنَااور نازل کیا ہم نے
- عَلَيْهِمُان پر
- الْمَنَّمن
- وَالسَّلْوٰى ۭاور سلوی
- كُلُوْاکھاؤ
- مِنْ طَيِّبٰتِپاکیزہ چیزوں میں سے
- مَاجو
- رَزَقْنٰكُمْ ۭرزق دیں ہم نے تم کو
- وَمَااور نہیں
- ظَلَمُوْنَاانہوں نے ظلم کیا ہم پر
- وَلٰكِنْلیکن
- كَانُوْٓاتھے وہ
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
اور ہم نے اس قوم کو بارہ گھرانوں میں تقسیم کر کے انہیں مستقل گروہوں کی شکل دے دی تھی اور جب موسیٰؑ سے اس کی قوم نے پانی مانگا تو ہم نے اس کو اشارہ کیا کہ فلاں چٹان پر اپنی لاٹھی مارو چنانچہ اس چٹان سے یکایک بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر گروہ نے اپنے پانی لینے کی جگہ متعین کر لی ہم نے اُن پر بادل کا سایہ کیا اور اُن پر من و سلویٰ اتارا کھاؤ وہ پاک چیزیں جو ہم نے تم کو بخشی ہیں مگر اس کے بعد انہوں نے جو کچھ کیا تو ہم پر ظلم نہیں کیا بلکہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہےوَ اِذْ قِیْلَ لَهُمُ اسْكُنُوْا هٰذِهِ الْقَرْیَةَ وَ كُلُوْا مِنْهَا حَیْثُ شِئْتُمْ وَ قُوْلُوْا حِطَّةٌ وَّ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا نَّغْفِرْ لَكُمْ خَطِیْٓئٰتِكُمْ١ؕ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ﴿161﴾
- وَاِذْاور جب
- قِيْلَکہا گیا
- لَهُمُان سے
- اسْكُنُوْابس جاؤ۔ رہ جاؤ
- هٰذِهِاس
- الْقَرْيَةَبستی میں
- وَكُلُوْااور کھاؤ
- مِنْهَااس میں سے
- حَيْثُجہاں سے
- شِئْتُمْچاہو تم
- وَقُوْلُوْااور کہو
- حِطَّةٌحطہ
- وَّادْخُلُوااور داخل ہوجاؤ
- الْبَابَدروازے میں
- سُجَّدًاسجدہ کرتے ہوئے
- نَّغْفِرْہم بخش دیں گے
- لَكُمْتمہارے لیے
- خَطِيْٓئٰتِكُمْ ۭتمہاری خطاؤں کو
- سَنَزِيْدُعنقریب ہم زیادہ دیں گے
- الْمُحْسِنِيْنَاحسان کرنے والوں کو
یاد کرو وہ وقت جب ان سے کہا گیا تھا کہ اِس بستی میں جا کر بس جاؤ اور اس کی پیداوار سے حسب منشا روزی حاصل کرو اور حطۃ حطۃ کہتے جاؤ اور شہر کے دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو، ہم تمہاری خطائیں معاف کریں گے اور نیک رویہ رکھنے والوں کو مزید فضل سے نوازیں گے"فَبَدَّلَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مِنْهُمْ قَوْلًا غَیْرَ الَّذِیْ قِیْلَ لَهُمْ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَظْلِمُوْنَ۠ع﴿162﴾
- فَبَدَّلَپس بدل دیا
- الَّذِيْنَان لوگوں نے
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- مِنْهُمْان میں سے
- قَوْلًابات کو
- غَيْرَسوائے
- الَّذِيْاس کے جو
- قِيْلَکہی گئی تھی
- لَهُمْان کو
- فَاَرْسَلْنَاتو بھیجا ہم نے
- عَلَيْهِمْان پر
- رِجْزًاعذاب
- مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
مگر جو لوگ اُن میں سے ظالم تھے اُنہوں نے اُس بات کو جو اُن سے کہی گئی تھی بدل ڈالا، اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے ان کے ظلم کی پاداش میں ان پر آسمان سے عذاب بھیج دیاوَ سْئَلْهُمْ عَنِ الْقَرْیَةِ الَّتِیْ كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ١ۘ اِذْ یَعْدُوْنَ فِی السَّبْتِ اِذْ تَاْتِیْهِمْ حِیْتَانُهُمْ یَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعًا وَّ یَوْمَ لَا یَسْبِتُوْنَ١ۙ لَا تَاْتِیْهِمْ١ۛۚ كَذٰلِكَ١ۛۚ نَبْلُوْهُمْ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ﴿163﴾
- وَسْئَلْهُمْاور پوچھو ان سے
- عَنِ الْقَرْيَةِاس بستی کے بارے میں
- الَّتِيْوہ جو
- كَانَتْتھی
- حَاضِرَةَکنارے۔ روبرو
- الْبَحْرِ ۘسمندر کے
- اِذْجب
- يَعْدُوْنَوہ زیادتی کرتے تھے
- فِي السَّبْتِسبت کے بارے میں
- اِذْجب
- تَاْتِيْهِمْآتی تھیں ان کے پاس
- حِيْتَانُهُمْان کی مچھلیاں
- يَوْمَ سَبْتِهِمْان کے ہفتے کے دن
- شُرَّعًاظاہر ہوکر
- وَّيَوْمَاور جس دن
- لَانہ
- يَسْبِتُوْنَ ۙہفتہ ہوتا
- لَانہیں
- تَاْتِيْهِمْ ڔآتی تھیں ان کے پاس
- كَذٰلِكَ ڔاسی طرح
- نَبْلُوْهُمْہم آزمائش میں ڈال رہے تھے ان کو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَفْسُقُوْنَوہ نافرمانی کرتے
اور ذرا اِن سے اُ س بستی کا حال بھی پوچھو جو سمندر کے کنارے واقع تھی اِنہیں یاد دلاؤ وہ واقعہ کہ وہاں کے لوگ سبت (ہفتہ) کے دن احکام الٰہی کی خلاف ورزی کرتے تھے اور یہ کہ مچھلیاں سبت ہی کے دن ابھر ابھر کر سطح پر اُن کے سامنے آتی تھیں اور سبت کے سوا باقی دنوں میں نہیں آتی تھیں یہ اس لیے ہوتا تھا کہ ہم ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے ان کو آزمائش میں ڈال رہے تھےوَ اِذْ قَالَتْ اُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمَا١ۙ اِ۟للّٰهُ مُهْلِكُهُمْ اَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ؕ قَالُوْا مَعْذِرَةً اِلٰى رَبِّكُمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ﴿164﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَتْکہا
- اُمَّةٌایک جماعت نے
- مِّنْهُمْان میں سے
- لِمَکیوں
- تَعِظُوْنَتم نصیحت کرتے ہو
- قَوْمَۨاایک گروہ کو
- اللّٰهُاللہ
- مُهْلِكُهُمْہلاک کرنے والا ہے ان کو
- اَوْیا
- مُعَذِّبُهُمْعذاب دینے والا ہے ان کو
- عَذَابًاعذاب
- شَدِيْدًاسخت
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- مَعْذِرَةًمعذرت پیش کرنے کے لیے
- اِلٰى رَبِّكُمْتمہارے رب کی طرف
- وَلَعَلَّهُمْاور شاید کہ وہ
- يَتَّقُوْنَتقوی اختیار کریں
اور انہیں یہ بھی یاد لاؤ کہ جب اُن میں سے ایک گروہ نے دوسرے گروہ سے کہا تھا کہ "تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا یا سخت سزا دینے والا ہے " تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ "ہم یہ سب کچھ تمہارے رب کے حضور اپنی معذرت پیش کرنے کے لیے کرتے ہیں اور اس امید پر کرتے ہیں کہ شاید یہ لوگ اس کی نافرمانی سے پرہیز کرنے لگیں"فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖۤ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ یَنْهَوْنَ عَنِ السُّوْٓءِ وَ اَخَذْنَا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا بِعَذَابٍۭ بَئِیْسٍۭ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ﴿165﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- نَسُوْاوہ بھول گئے
- مَاجو
- ذُكِّرُوْا بِهٖٓوہ یاد دہانی کرائے گئے تھے اس کی
- اَنْجَيْنَابچا لیا ہم نے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- يَنْهَوْنَجو روکتے تھے
- عَنِ السُّوْٓءِبرائی سے
- وَاَخَذْنَااور پکڑ لیا ہم نے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- بِعَذَابٍۢساتھ عذاب کے
- بَئِيْسٍۢشدید
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَفْسُقُوْنَنافرمانی کرتے
آخرکارجب وہ اُن ہدایات کو بالکل ہی فراموش کر گئے جو انہیں یاد کرائی گئی تھیں تو ہم نے اُن لوگوں کو بچا لیا جو برائی سے روکتے تھے اور باقی سب لوگوں کو جو ظالم تھے ان کی نافرمانیوں پر سخت عذاب میں پکڑ لیافَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُهُوْا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِئِیْنَ﴿166﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- عَتَوْاانہوں نے سرکشی کی
- عَنْاس سے
- مَّاجو
- نُهُوْاوہ روکے گئے تھے
- عَنْهُاس سے
- قُلْنَاکہا ہم نے
- لَهُمْان کو
- كُوْنُوْاہوجاؤ
- قِرَدَةًبندر
- خٰسِِٕيْنَذلیل۔ خوار
پھر جب وہ پوری سرکشی کے ساتھ وہی کام کیے چلے گئے جس سے انہیں روکا گیا تھا، تو ہم نے کہا کہ بندر ہو جاؤ ذلیل اور خواروَ اِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكَ لَیَبْعَثَنَّ عَلَیْهِمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ یَّسُوْمُهُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ لَسَرِیْعُ الْعِقَابِ١ۖۚ وَ اِنَّهٗ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿167﴾
- وَاِذْاور جب
- تَاَذَّنَخبر دی
- رَبُّكَتیرے رب نے
- لَيَبْعَثَنَّالبتہ ضرور بھیجے گا
- عَلَيْهِمْان پر
- اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن تک
- مَنْاسے جو
- يَّسُوْمُهُمْچکھائے گا ان کو
- سُوْٓءَبرا
- الْعَذَابِ ۭعذاب
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتیرا رب
- لَسَرِيْعُالبتہ جلدی دینے والا ہے
- الْعِقَابِ ښسزا
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌالبتہ غفور رحیم ہے
اور یاد کرو جبکہ تمہارے رب نے اعلان کر دیا کہ "وہ قیامت تک برابر ایسے لوگ بنی اسرائیل پر مسلط کرتا رہے گا جو ان کو بدترین عذاب دیں گے،" یقیناً تمہارا رب سزا دینے میں تیز دست ہے اور یقیناً وہ در گزر اور رحم سے بھی کام لینے والا ہےوَ قَطَّعْنٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اُمَمًا١ۚ مِنْهُمُ الصّٰلِحُوْنَ وَ مِنْهُمْ دُوْنَ ذٰلِكَ١٘ وَ بَلَوْنٰهُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَ السَّیِّاٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿168﴾
- وَقَطَّعْنٰهُمْاور ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہم نے ان کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اُمَمًا ۚجماعتوں کی شکل میں
- مِنْهُمُان میں سے کچھ
- الصّٰلِحُوْنَنیک ہیں
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- دُوْنَ ذٰلِكَ ۡاس کے علاوہ ہیں
- وَبَلَوْنٰهُمْاور آزمایا ہم نے ان کو
- بِالْحَسَنٰتِساتھ اچھائیوں کے۔ ساتھ اچھے حالات کے
- وَالسَّيِّاٰتِاور برے حالات کے
- لَعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يَرْجِعُوْنَلوٹ آئیں
ہم نے ان کو زمین میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے بہت سی قوموں میں تقسیم کر دیا کچھ لوگ ان میں نیک تھے اور کچھ ا س سے مختلف اور ہم ان کو اچھے اور برے حالات سے آزمائش میں مبتلا کرتے رہے کہ شاید یہ پلٹ آئیںفَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْكِتٰبَ یَاْخُذُوْنَ عَرَضَ هٰذَا الْاَدْنٰى وَ یَقُوْلُوْنَ سَیُغْفَرُ لَنَا١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِهِمْ عَرَضٌ مِّثْلُهٗ یَاْخُذُوْهُ١ؕ اَلَمْ یُؤْخَذْ عَلَیْهِمْ مِّیْثَاقُ الْكِتٰبِ اَنْ لَّا یَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ وَ دَرَسُوْا مَا فِیْهِ١ؕ وَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿169﴾
- فَخَلَفَتو پیچھے آئے
- مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
- خَلْفٌنااہل وارث
- وَّرِثُواجو وارث ہوئے
- الْكِتٰبَکتاب کے
- يَاْخُذُوْنَوہ لے لیتے ہیں
- عَرَضَمال
- هٰذَااس
- الْاَدْنٰىحقیر دنیا کے
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- سَيُغْفَرُعنقریب بخش دیا جائے گا
- لَنَا ۚہم کو
- وَاِنْاور اگر
- يَّاْتِهِمْآئے ان کے پاس
- عَرَضٌمال
- مِّثْلُهٗاسی کی مانند
- يَاْخُذُوْهُ ۭوہ لے لیں گے اس کو
- اَلَمْکیا نہیں
- يُؤْخَذْلیا گیا
- عَلَيْهِمْان سے
- مِّيْثَاقُپکا عہد
- الْكِتٰبِکتاب میں
- اَنْکہ
- لَّانہ
- يَقُوْلُوْاوہ کہیں
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- اِلَّاسوائے
- الْحَقَّحق کے
- وَدَرَسُوْااور انہوں نے پڑھا
- مَاجو
- فِيْهِ ۭاس میں ہے
- وَالدَّارُاور گھر
- الْاٰخِرَةُآخرت کا
- خَيْرٌبہتر ہے
- لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
- يَتَّقُوْنَ ۭجو تقوی اختیار کرتے ہیں
- اَفَلَاکیا بھلا نہیں
- تَعْقِلُوْنَتم عقل رکھتے ہو
پھر اگلی نسلوں کے بعد ایسے نا خلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جو کتاب الٰہی کے وارث ہو کر اِسی دنیائے دنی کے فائدے سمیٹتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ توقع ہے ہمیں معاف کر دیا جائے گا، اور اگر وہی متاع دنیا پھر سامنے آتی ہے تو پھر لپک کر اسے لے لیتے ہیں کیا ان سے کتاب کا عہد نہیں لیا جا چکا ہے کہ اللہ کے نام پر وہی بات کہیں جو حق ہو؟ اور یہ خود پڑھ چکے ہیں جو کتاب میں لکھا ہے آخرت کی قیام گاہ تو خدا ترس لوگوں کے لیے ہی بہتر ہے، کیا تم اتنی سی بات نہیں سمجھتے؟وَ الَّذِیْنَ یُمَسِّكُوْنَ بِالْكِتٰبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ١ؕ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُصْلِحِیْنَ﴿170﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يُمَسِّكُوْنَجو پکڑ کر رکھتے ہیں
- بِالْكِتٰبِکتاب کو
- وَاَقَامُوااور قائم کرتے ہیں
- الصَّلٰوةَ ۭنماز
- اِنَّابیشک ہم
- لَانہیں
- نُضِيْعُہم ضائع کرتے
- اَجْرَاجر
- الْمُصْلِحِيْنَاصلاح کرنے والوں کا
جو لوگ کتاب کی پابندی کر تے ہیں اور جنہوں نے نماز قائم رکھی ہے، یقیناً ایسے نیک کردار لوگوں کا اجر ہم ضائع نہیں کریں گےوَ اِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَاَنَّهٗ ظُلَّةٌ وَّ ظَنُّوْۤا اَنَّهٗ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ۚ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۠ع﴿171﴾
- وَاِذْاور جب
- نَتَقْنَاہم نے اٹھایا
- الْجَبَلَپہاڑ کو
- فَوْقَهُمْان کے اوپر
- كَاَنَّهٗگویا کہ وہ
- ظُلَّةٌایک سائبان ہے
- وَّظَنُّوْٓااور انہوں نے سمجھ لیا
- اَنَّهٗکہ بیشک وہ
- وَاقِعٌۢگرنے والا ہے
- بِهِمْ ۚان پر
- خُذُوْاپکڑو
- مَآجو
- اٰتَيْنٰكُمْدیا ہم نے تم کو
- بِقُوَّةٍمضبوطی کے ساتھ
- وَّاذْكُرُوْااور یاد کرو
- مَاجو
- فِيْهِاس میں ہے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَتَّقُوْنَمتقی بن جاؤ
انہیں وہ وقت بھی کچھ یاد ہے جبکہ ہم نے پہاڑ کو ہلا کر ان پر اس طرح چھا دیا تھا کہ گویا وہ چھتری ہے اور یہ گمان کر رہے تھے کہ وہ ان پر آ پڑے گا اور اُس وقت ہم نے ان سے کہا تھا کہ جو کتاب ہم تمہیں دے رہے ہیں اسے مضبوطی کے ساتھ تھامو اور جو کچھ اس میں لکھا ہے اسے یاد رکھو، توقع ہے کہ تم غلط روی سے بچے رہو گےوَ اِذْ اَخَذَ رَبُّكَ مِنْۢ بَنِیْۤ اٰدَمَ مِنْ ظُهُوْرِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ اَشْهَدَهُمْ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰى١ۛۚ شَهِدْنَا١ۛۚ اَنْ تَقُوْلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اِنَّا كُنَّا عَنْ هٰذَا غٰفِلِیْنَۙ﴿172﴾
- وَاِذْاور جب
- اَخَذَنکالا۔ لیا
- رَبُّكَتیرے رب نے
- مِنْۢسے۔ کو
- بَنِيْٓ اٰدَمَبنی آدم کو
- مِنْ ظُهُوْرِهِمْان کی پیٹھوں سے
- ذُرِّيَّتَهُمْان کی اولادوں کو
- وَاَشْهَدَهُمْاور ان کو گواہ بنایا
- عَلٰٓيپر
- اَنْفُسِهِمْ ۚان کے نفسوں (پر)
- اَلَسْتُکیا نہیں ہوں میں
- بِرَبِّكُمْ ۭتمہارا رب
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- بَلٰي ڔکیوں نہیں
- شَهِدْنَا ڔہم نے گواہی دی
- اَنْکہ
- تَقُوْلُوْاتم کہو گے
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّاتھے ہم
- عَنْ هٰذَااس سے
- غٰفِلِيْنَغافل
اور اے نبی، لوگوں کو یاد دلاؤ وہ وقت جبکہ تمہارے رب نے بنی آدم کی پشتوں سے ان کی نسل کو نکالا تھا اور انہیں خود ان کے اوپر گواہ بناتے ہوئے پوچھا تھا "کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟" انہوں نے کہا "ضرور آپ ہی ہمارے رب ہیں، ہم اس پر گواہی دیتے ہیں" یہ ہم نے اس لیے کیا کہ کہیں تم قیامت کے روز یہ نہ کہہ دو کہ "ہم تو اس بات سے بے خبر تھے،"اَوْ تَقُوْلُوْۤا اِنَّمَاۤ اَشْرَكَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَ كُنَّا ذُرِّیَّةً مِّنْۢ بَعْدِهِمْ١ۚ اَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُوْنَ﴿173﴾
- اَوْیا
- تَقُوْلُوْٓاتم کہو گے
- اِنَّمَآبیشک
- اَشْرَكَشرک کیا تھا
- اٰبَآؤُنَاہمارے آباؤ اجداد نے
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- وَكُنَّااور تھے ہم
- ذُرِّيَّةًاولاد
- مِّنْۢ بَعْدِهِمْ ۚان کے بعد
- اَفَتُهْلِكُنَاکیا پھر تو ہلاک کرے گا ہم کو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- فَعَلَکیا
- الْمُبْطِلُوْنَباطل پرستوں نے۔ غلط کار لوگوں نے
یا یہ نہ کہنے لگو کہ "شرک کی ابتدا تو ہمارے باپ دادا نے ہم سے پہلے کی تھی اور ہم بعد کو ان کی نسل سے پیدا ہوئے، پھر کیا آپ ہمیں اُس قصور میں پکڑتے ہیں جو غلط کار لوگوں نے کیا تھا"وَ كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿174﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- نُفَصِّلُہم واضح طور پر پیش کرتے ہیں
- الْاٰيٰتِآیات
- وَلَعَلَّهُمْاور شاید کہ وہ
- يَرْجِعُوْنَپلٹ آئیں
دیکھو، اِس طرح ہم نشانیاں واضح طور پر پیش کرتے ہیں اور اس لیے کرتے ہیں کہ یہ لوگ پلٹ آئیںوَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ الَّذِیْۤ اٰتَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَاَتْبَعَهُ الشَّیْطٰنُ فَكَانَ مِنَ الْغٰوِیْنَ﴿175﴾
- وَاتْلُاور پڑھ کر سنایئے
- عَلَيْهِمْان پر
- نَبَاَخبر
- الَّذِيْٓاس شخص کی
- اٰتَيْنٰهُدیں ہم نے اس کو
- اٰيٰتِنَااپنی آیات
- فَانْسَلَخَپس نکل بھاگا وہ
- مِنْهَاان سے
- فَاَتْبَعَهُپس پیچھے لگ گیا اس کے
- الشَّيْطٰنُشیطان
- فَكَانَتو ہوگیا
- مِنَ الْغٰوِيْنَگمراہوں میں سے
اور اے محمدؐ، اِن کے سامنے اُس شخص کا حال بیان کرو جس کو ہم نے اپنی آیات کا علم عطا کیا تھا مگر وہ ان کی پابندی سے نکل بھاگا آخرکار شیطان اس کے پیچھے پڑ گیا یہاں تک کہ وہ بھٹکنے والوں میں شامل ہو کر رہاوَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنٰهُ بِهَا وَ لٰكِنَّهٗۤ اَخْلَدَ اِلَى الْاَرْضِ وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ١ۚ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِ١ۚ اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ﴿176﴾
- وَلَوْاور اگر
- شِئْنَاچاہتے ہم
- لَرَفَعْنٰهُالبتہ ہم اٹھاتے اس کو
- بِهَاساتھ ان کے
- وَلٰكِنَّهٗٓاور لیکن وہ
- اَخْلَدَجھک گیا
- اِلَى الْاَرْضِزمین کی طرف
- وَاتَّبَعَ هَوٰىهُ ۚاور اس نے پیروی کی اپنی خواہشات کی
- فَمَثَلُهٗتو مثال اس کی
- كَمَثَلِمانند مثال کے ہے
- الْكَلْبِ ۚکتے کی
- اِنْاگر
- تَحْمِلْتو حملہ کرے
- عَلَيْهِاس پر
- يَلْهَثْزبان باہر نکالتا ہے
- اَوْیا
- تَتْرُكْهُتو چھوڑ دے اس کو
- يَلْهَثْ ۭزبان باہر نکالتا ہے
- ذٰلِكَیہ
- مَثَلُمثال ہے
- الْقَوْمِاس قوم کی
- الَّذِيْنَ كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَا ۚہماری آیات کو
- فَاقْصُصِپس بیان کرو
- الْقَصَصَحکایات
- لَعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يَتَفَكَّرُوْنَغور و فکر کریں
اگر ہم چاہتے تو اسے اُن آیتوں کے ذریعہ سے بلندی عطا کرتے، مگر وہ تو زمین ہی کی طرف جھک کر رہ گیا اور اپنی خواہش نفس ہی کے پیچھے پڑا رہا، لہٰذا اس کی حالت کتے کی سی ہو گئی کہ تم اس پر حملہ کرو تب بھی زبان لٹکائے رہے اور اسے چھوڑ دو تب بھی زبان لٹکائے رہے یہی مثال ہے اُن لوگوں کی جو ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں تم یہ حکایات اِن کو سناتے رہو، شاید کہ یہ کچھ غور و فکر کریںسَآءَ مَثَلَا اِ۟لْقَوْمُ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اَنْفُسَهُمْ كَانُوْا یَظْلِمُوْنَ﴿177﴾
- سَآءَبڑی ہی بری ہے
- مَثَلَۨامثال
- الْقَوْمُاس قوم کی
- الَّذِيْنَجنہوں نے
- كَذَّبُوْاجھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- وَاَنْفُسَهُمْاور اپنے نفسوں پر
- كَانُوْاتھے وہ
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
بڑی ہی بری مثال ہے ایسے لوگوں کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا، اور وہ آپ اپنے ہی اوپر ظلم کرتے رہے ہیںمَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِیْ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴿178﴾
- مَنْجسے
- يَّهْدِہدایت بخشے
- اللّٰهُاللہ
- فَهُوَپس وہی
- الْمُهْتَدِيْ ۚہدایت پانے والا ہے
- وَمَنْاور جس کو
- يُّضْلِلْبھٹکا دے
- فَاُولٰٓئِكَپس یہی لوگ ہیں
- هُمُوہ
- الْخٰسِرُوْنَجو خسارہ پانے والے ہیں
جسے اللہ ہدایت بخشے بس وہی راہ راست پاتا ہے اور جس کو اللہ اپنی رہنمائی سے محروم کر دے وہی ناکام و نامراد ہو کر رہتا ہےوَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ١ۖ٘ لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَهُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِهَا١٘ وَ لَهُمْ اٰذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ﴿179﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- ذَرَاْنَاپیدا کیے ہم نے
- لِجَهَنَّمَجہنم کے لیے
- كَثِيْرًابہت سے
- مِّنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- وَالْاِنْسِ ڮاور انسانوں میں سے
- لَهُمْان کے لیے
- قُلُوْبٌدل ہیں
- لَّانہیں
- يَفْقَهُوْنَسمجھتے
- بِهَا ۡساتھ ان کے
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- اَعْيُنٌآنکھیں ہیں
- لَّانہیں
- يُبْصِرُوْنَوہ دیکھتے
- بِهَا ۡساتھ ان کے
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- اٰذَانٌکان ہیں
- لَّانہیں
- يَسْمَعُوْنَوہ سنتے
- بِهَا ۭساتھ ان کے
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- كَالْاَنْعَامِمویشیوں کی طرح ہیں
- بَلْبلکہ
- هُمْوہ
- اَضَلُّزیادہ گمراہ ہیں
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ ہیں
- هُمُوہ
- الْغٰفِلُوْنَجو غافل ہیں
اور یہ حقیقت ہے کہ بہت سے جن اور انسان ایسے ہیں جن کو ہم نے جہنم ہی کے لیے پیدا کیا ہے ان کے پاس دل ہیں مگر وہ ان سے سوچتے نہیں ان کے پاس آنکھیں ہیں مگر وہ ان سے دیکھتے نہیں ان کے پاس کان ہیں مگر وہ ان سے سنتے نہیں وہ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گئے گزرے، یہ وہ لوگ ہیں جو غفلت میں کھو ئے گئے ہیںوَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا١۪ وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اَسْمَآئِهٖ١ؕ سَیُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿180﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہیں
- الْاَسْمَآءُنام
- الْحُسْنٰىاچھے اچھے
- فَادْعُوْهُپس پکارو اس کو
- بِهَا ۠ساتھ ان کے
- وَذَرُوااور چھوڑ دو
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- يُلْحِدُوْنَجو غلط نسبت کرتے ہیں۔ حق سے پھرجاتے ہیں۔ حد سے گزر جاتے ہیں
- فِيْٓ اَسْمَآئِهٖ ۭاس کے ناموں میں
- سَيُجْزَوْنَعنقریب جزا دیے جائیں گے
- مَاجو
- كَانُوْاتھے وہ
- يَعْمَلُوْنَعمل کرتے
اللہ اچھے ناموں کا مستحق ہے، اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو اور اُن لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے نام رکھنے میں راستی سے منحرف ہو جاتے ہیں جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں اس کا بدلہ وہ پاکر رہیں گےوَ مِمَّنْ خَلَقْنَاۤ اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ۠ع﴿181﴾
- وَمِمَّنْاور اس میں سے جو
- خَلَقْنَآپیدا کیے ہم نے
- اُمَّةٌایک گروہ ہے
- يَّهْدُوْنَجو راہنمائی کرتے ہیں
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- وَبِهٖاور ساتھ اس کے
- يَعْدِلُوْنَوہ انصاف کرتے ہیں
ہماری مخلوق میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق ہدایت اور حق ہی کے مطابق انصاف کرتا ہےوَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَۚۖ﴿182﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- سَنَسْتَدْرِجُهُمْعنقریب ہم بتدریج لے جائیں گے ان کو
- مِّنْسے
- حَيْثُجہاں (سے)
- لَانہیں
- يَعْلَمُوْنَوہ علم رکھتے
رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے، تو انہیں ہم بتدریج ایسے طریقہ سے تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر تک نہ ہوگیوَ اُمْلِیْ لَهُمْ١۫ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ﴿183﴾
- وَاُمْلِيْ لَهُمْ ڵاور میں مہلت دے رہا ہوں ان کو۔ میں ڈھیل دے رہا ہوں ان کو
- اِنَّبیشک
- كَيْدِيْمیری چال
- مَتِيْنٌبہت پکی ہے۔ مضبوط ہے
میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں، میری چال کا کوئی توڑ نہیں ہےاَوَ لَمْ یَتَفَكَّرُوْا١ٚ مَا بِصَاحِبِهِمْ مِّنْ جِنَّةٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ﴿184﴾
- اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَتَفَكَّرُوْا ۫انہوں نے غور و فکر کیا
- مَانہیں ہے
- بِصَاحِبِهِمْان کے ساتھی کو
- مِّنْسے
- جِنَّةٍ ۭکوئی جنون
- اِنْنہیں
- هُوَوہ
- اِلَّامگر
- نَذِيْرٌڈرانے والا ہے
- مُّبِيْنٌکھلم کھلا
اور کیا اِن لوگوں نے کبھی سوچا نہیں؟ اِن کے رفیق پر جنون کا کوئی اثر نہیں ہے وہ تو ایک خبردار ہے جو (برا انجام سامنے آنے سے پہلے) صاف صاف متنبہ کر رہا ہےاَوَ لَمْ یَنْظُرُوْا فِیْ مَلَكُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ وَّ اَنْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ قَدِ اقْتَرَبَ اَجَلُهُمْ١ۚ فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ﴿185﴾
- اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
- يَنْظُرُوْاانہوں نے دیکھا
- فِيْمیں
- مَلَكُوْتِانتقام (میں)
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کے
- وَالْاَرْضِاور زمین کے
- وَمَااور جو
- خَلَقَپیدا کیا
- اللّٰهُاللہ نے
- مِنْسے
- شَيْءٍ ۙکسی بھی چیز کو
- وَّاَنْاور یہ کہ
- عَسٰٓيامید ہے
- اَنْکہ
- يَّكُوْنَہو
- قَدِتحقیق
- اقْتَرَبَقریب آگئی
- اَجَلُهُمْ ۚان کی مدت
- فَبِاَيِّتو ساتھ کس
- حَدِيْثٍۢبات کے
- بَعْدَهٗاس کے بعد
- يُؤْمِنُوْنَوہ ایمان لائیں گے
کیا ان لوگوں نے آسمان و زمین کے انتظام پر کبھی غور نہیں کیا اور کسی چیز کو بھی جو خدا نے پیدا کی ہے آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا؟ اور کیا یہ بھی انہوں نے نہیں سوچا کہ شاید اِن کی مہلت زندگی پوری ہونے کا وقت قریب آ لگا ہو؟ پھر آخر پیغمبرؐ کی اِس تنبیہ کے بعد اور کونسی بات ایسی ہو سکتی ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِیَ لَهٗ١ؕ وَ یَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿186﴾
- مَنْجس کو
- يُّضْلِلِبھٹکا دیتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- فَلَاپس نہیں
- هَادِيَکوئی ہدایت دینے والا
- لَهٗ ۭاس کو
- وَيَذَرُهُمْاور چھوڑ دیتا ہے ان کو
- فِيْ طُغْيَانِهِمْان کی سرکشی میں
- يَعْمَهُوْنَوہ سرگرداں پھرتے ہیں۔ وہ حیران پھرتے ہیں
جس کو اللہ رہنمائی سے محروم کر دے اُس کے لیے پھر کوئی رہنما نہیں ہے، اور اللہ اِنہیں اِن کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے دیتا ہےیَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ١ۚ لَا یُجَلِّیْهَا لِوَقْتِهَاۤ اِلَّا هُوَ١ؔۘؕ ثَقُلَتْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ لَا تَاْتِیْكُمْ اِلَّا بَغْتَةً١ؕ یَسْئَلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِیٌّ عَنْهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿187﴾
- يَسْئَلُوْنَكَوہ پوچھتے ہیں آپ سے
- عَنِ السَّاعَةِقیامت کے بارے میں
- اَيَّانَکب ہے
- مُرْسٰىهَا ۭٹھہرنا اس کا
- قُلْکہہ دیجیے
- اِنَّمَابیشک
- عِلْمُهَاعلم اس کا
- عِنْدَ رَبِّيْ ۚمیرے رب کے پاس ہے
- لَانہ
- يُجَلِّيْهَاظاہر کرے گا اس کو
- لِوَقْتِهَآاس کے وقت پر
- اِلَّامگر
- هُوَ ۂوہی
- ثَقُلَتْبھاری ہوگا
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین میں
- لَانہیں
- تَاْتِيْكُمْآئے گی تمہارے پاس
- اِلَّامگر
- بَغْتَةً ۭاچانک
- يَسْئَلُوْنَكَپوچھتے ہیں آپ سے
- كَاَنَّكَگویا کہ آپ
- حَفِيٌّباخبر ہیں
- عَنْهَااس سے
- قُلْکہہ دیجیے
- اِنَّمَابیشک
- عِلْمُهَاعلم اس کا
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس ہے
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَانہیں
- يَعْلَمُوْنَجانتے
یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ آخر وہ قیامت کی گھڑی کب نازل ہوگی؟ کہو "اس کا علم میرے رب ہی کے پاس ہے اُسے اپنے وقت پر وہی ظاہر کرے گا آسمانوں اور زمین میں وہ بڑا سخت وقت ہوگا وہ تم پر اچانک آ جائے گا" یہ لوگ اس کے متعلق تم سے اس طرح پوچھتے ہیں گویا کہ تم اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہو کہو "اس کا علم تو صرف اللہ کو ہے مگر اکثر لوگ اس حقیقت سے نا واقف ہیں"قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَیْبَ لَا سْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَیْرِ١ۛۖۚ وَ مَا مَسَّنِیَ السُّوْٓءُ١ۛۚ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ع﴿188﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- لَّآنہیں
- اَمْلِكُمیں مالک
- لِنَفْسِيْاپنے نفس کے لیے
- نَفْعًاکسی نفع کا
- وَّلَااور نہ
- ضَرًّاکسی نقصان کا
- اِلَّامگر
- مَاجو
- شَآءَچاہے
- اللّٰهُ ۭاللہ
- وَلَوْاور اگر
- كُنْتُہوتا میں
- اَعْلَمُجانتا
- الْغَيْبَغیب کو
- لَاسْتَكْثَرْتُالبتہ میں جمع کرلیتا۔ کثرت سے حاصل کرلیتا
- مِنَ الْخَيْر ِ ٻبھلائی میں سے
- وَمَااور نہ
- مَسَّنِيَچھوتی مجھ کو
- السُّوْٓءُ ڔکوئی تکلیف
- اِنْمگر
- اَنَامیں
- اِلَّامگر
- نَذِيْرٌڈرانے والا
- وَّبَشِيْرٌاور خوشخبری دینے والا
- لِّقَوْمٍاس قوم کے لیے
- يُّؤْمِنُوْنَجو ایمان لاتی ہو
اے محمدؐ، ان سے کہو "میں اپنی ذات کے لیے کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا، اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہو تا ہے اور اگر مجھے غیب کا علم ہوتا تو میں بہت سے فائدے اپنے لیے حاصل کر لیتا اور مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا میں تو محض ایک خبردار کرنے والا اور خوش خبری سنانے والا ہوں اُن لوگوں کے لیے جو میری بات مانیں"هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِیَسْكُنَ اِلَیْهَا١ۚ فَلَمَّا تَغَشّٰىهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِیْفًا فَمَرَّتْ بِهٖ١ۚ فَلَمَّاۤ اَثْقَلَتْ دَّعَوَا اللّٰهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ اٰتَیْتَنَا صَالِحًا لَّنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ﴿189﴾
- هُوَوہ اللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- خَلَقَكُمْجس نے پیدا کیا تم کو
- مِّنْسے
- نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍایک جان (سے)
- وَّجَعَلَاور بنایا
- مِنْهَااس سے
- زَوْجَهَااس کا جوڑا
- لِيَسْكُنَتاکہ سکون حاصل کرے
- اِلَيْهَا ۚاس سے۔ اس کے پاس
- فَلَمَّاپھر جب
- تَغَشّٰىهَااس نے ڈھانپ لیا اس کو
- حَمَلَتْاس نے اٹھایا
- حَمْلًابوجھ
- خَفِيْفًاہلکا
- فَمَرَّتْپس چلتی رہی
- بِهٖ ۚساتھ اس کے
- فَلَمَّآپھر جب
- اَثْقَلَتْوہ بوجھل ہوگئی
- دَّعَوَادونوں نے پکارا
- اللّٰهَاللہ کو
- رَبَّهُمَاجو رب ہے ان دونوں کا
- لَئِنْالبتہ اگر
- اٰتَيْتَنَادیا تو نے ہم کو
- صَالِحًاصحیح سلامت۔ صحیح اعضاء والا (بچہ)
- لَّنَكُوْنَنَّالبتہ ہم ضرور ہوجائیں گے
- مِنَ الشّٰكِرِيْنَشکر کرنے والوں میں سے
وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس کے پاس سکون حاصل کرے پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو اسے ایک خفیف سا حمل رہ گیا جسے لیے لیے وہ چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہو گئی تو دونوں نے مل کر اللہ، اپنے رب سے دعا کی کہ اگر تو نے ہم کو اچھا سا بچہ دیا تو ہم تیرے شکر گزار ہوں گےفَلَمَّاۤ اٰتٰىهُمَا صَالِحًا جَعَلَا لَهٗ شُرَكَآءَ فِیْمَاۤ اٰتٰىهُمَا١ۚ فَتَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿190﴾
- فَلَمَّآتو جب
- اٰتٰىهُمَااس نے دیا ان دونوں کو
- صَالِحًاصحیح سلامت
- جَعَلَاان دونوں نے بنا لیے
- لَهٗاس کے لیے
- شُرَكَآءَشریک
- فِيْمَآاس میں جو
- اٰتٰىهُمَا ۚاس نے دیا ان کو
- فَتَعٰلَىپس بلند ہے
- اللّٰهُاللہ
- عَمَّااس سے جو
- يُشْرِكُوْنَوہ شریک ٹھہراتے ہیں
مگر جب اللہ نے ان کو ایک صحیح و سالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی اِس بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھیرانے لگے اللہ بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیںاَیُشْرِكُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ٘ۖ﴿191﴾
- اَيُشْرِكُوْنَکیا وہ شریک ٹھہراتے ہیں
- مَاجو
- لَانہیں
- يَخْلُقُپیدا کرتا
- شَيْئًاکچھ بھی
- وَّهُمْاور وہ
- يُخْلَقُوْنَپیدا کیے جاتے ہیں
کیسے نادان ہیں یہ لوگ کہ اُن کو خدا کا شریک ٹھیراتے ہیں جو کسی چیز کو بھی پیدا نہیں کرتے بلکہ خود پیدا کیے جاتے ہیںوَ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ لَهُمْ نَصْرًا وَّ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ﴿192﴾
- وَلَااور نہیں
- يَسْتَطِيْعُوْنَوہ استطاعت رکھتے
- لَهُمْان کے لیے
- نَصْرًاکسی مدد کی
- وَّلَآاور نہ
- اَنْفُسَهُمْاپنے نفسوں کی
- يَنْصُرُوْنَوہ مدد کرسکتے ہیں
جو نہ ان کی مدد کر سکتے ہیں اور نہ آپ اپنی مدد ہی پر قادر ہیںوَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَتَّبِعُوْكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ اَدَعَوْتُمُوْهُمْ اَمْ اَنْتُمْ صَامِتُوْنَ﴿193﴾
- وَاِنْاور اگر
- تَدْعُوْهُمْتم پکارو ان کو
- اِلَىطرف
- الْهُدٰىہدایت کی (طرف)
- لَانہیں
- يَتَّبِعُوْكُمْ ۭوہ پیروی کریں گے تمہاری
- سَوَآءٌبرابر ہے
- عَلَيْكُمْتم پر
- اَدَعَوْتُمُوْهُمْخواہ تم پکارو ان کو
- اَمْیا
- اَنْتُمْتم
- صَامِتُوْنَچپ رہو
اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کی دعوت دو تو وہ تمہارے پیچھے نہ آئیں، تم خواہ انہیں پکارو یا خاموش رہو، دونوں صورتوں میں تمہارے لیے یکساں ہی رہےاِنَّ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ عِبَادٌ اَمْثَالُكُمْ فَادْعُوْهُمْ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿194﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ ہستیاں
- تَدْعُوْنَجنہیں تم پکارتے ہو
- مِنْسے
- دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- عِبَادٌبندے ہیں
- اَمْثَالُكُمْتمہاری طرح کے
- فَادْعُوْهُمْپس پکارو ان کو
- فَلْيَسْتَجِيْبُوْا (رح)پھر چاہیے کہ وہ جواب دیں
- لَكُمْتم کو
- اِنْاگر
- كُنْتُمْہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو ان سے دعائیں مانگ دیکھو، یہ تمہاری دعاؤں کا جواب دیں اگر ان کے بارے میں تمہارے خیالات صحیح ہیںاَلَهُمْ اَرْجُلٌ یَّمْشُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اَیْدٍ یَّبْطِشُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اَعْیُنٌ یُّبْصِرُوْنَ بِهَاۤ١٘ اَمْ لَهُمْ اٰذَانٌ یَّسْمَعُوْنَ بِهَا١ؕ قُلِ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ ثُمَّ كِیْدُوْنِ فَلَا تُنْظِرُوْنِ﴿195﴾
- اَلَهُمْکیا ان کے لیے
- اَرْجُلٌپاؤں ہیں
- يَّمْشُوْنَکہ وہ چلتے ہیں
- بِهَآ ۡان کے ساتھ
- اَمْیا
- لَهُمْان کے لیے
- اَيْدٍہاتھ ہیں
- يَّبْطِشُوْنَکہ وہ پکڑتے ہوں
- بِهَآ ۡساتھ ان کے
- اَمْیا
- لَهُمْان کے لیے
- اَعْيُنٌآنکھیں ہیں
- يُّبْصِرُوْنَکہ وہ دیکھتے ہوں
- بِهَآ ۡساتھ ان کے
- اَمْیا
- لَهُمْان کے لیے
- اٰذَانٌکان ہیں
- يَّسْمَعُوْنَکہ وہ سنتے ہوں
- بِهَا ۭساتھ ان کے
- قُلِکہیے
- ادْعُوْاکہ پکارو
- شُرَكَآءَكُمْاپنے شریکوں کو
- ثُمَّپھر
- كِيْدُوْنِچال چلو میرے خلاف
- فَلَاپھر نہ
- تُنْظِرُوْنِتم مہلت دو مجھ کو
کیا یہ پاؤں رکھتے ہیں کہ ان سے چلیں؟ کیا یہ ہاتھ رکھتے ہیں کہ ان سے پکڑیں؟ کیا یہ آنکھیں رکھتے ہیں کہ ان سے دیکھیں؟ کیا یہ کان رکھتے ہیں کہ ان سے سنیں؟ اے محمدؐ، ان سے کہو کہ "بلا لو اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو پھر تم سب مل کر میرے خلاف تدبیریں کرو اور مجھے ہرگز مہلت نہ دواِنَّ وَلِیَِّۧ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ١ۖ٘ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصّٰلِحِیْنَ﴿196﴾
- اِنَّبیشک
- وَلِيّۦمیرا مددگار
- اللّٰهُاللہ ہے
- الَّذِيْجس نے
- نَزَّلَاتاری ہے
- الْكِتٰبَ ڮکتاب
- وَهُوَاور وہی
- يَتَوَلَّىدوست رکھتا ہے
- الصّٰلِحِيْنَنیک لوگوں کو
میرا حامی و ناصر وہ خدا ہے جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک آدمیوں کی حمایت کرتا ہےوَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَكُمْ وَ لَاۤ اَنْفُسَهُمْ یَنْصُرُوْنَ﴿197﴾
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- تَدْعُوْنَتم پکارتے ہو جن کو
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- لَانہیں
- يَسْتَطِيْعُوْنَوہ استطاعت رکھتے
- نَصْرَكُمْتمہاری مدد کی
- وَلَآاور نہ
- اَنْفُسَهُمْاپنے نفسوں کی
- يَنْصُرُوْنَوہ مدد کرسکتے ہیں
بخلاف اِس کے تم جنہیں خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ نہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد ہی کرنے کے قابل ہیںوَ اِنْ تَدْعُوْهُمْ اِلَى الْهُدٰى لَا یَسْمَعُوْا١ؕ وَ تَرٰىهُمْ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْكَ وَ هُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ﴿198﴾
- وَاِنْاور اگر
- تَدْعُوْهُمْتم پکارو ان کو
- اِلَى الْهُدٰىہدایت کی طرف
- لَانہیں
- يَسْمَعُوْا ۭوہ سنیں گے
- وَتَرٰىهُمْاور تم دیکھو گے ان کو
- يَنْظُرُوْنَکہ وہ دیکھ رہے ہیں
- اِلَيْكَآپ کی طرف
- وَهُمْاور وہ
- لَانہیں
- يُبْصِرُوْنَوہ دیکھ پاتے۔ بصارت رکھتے
بلکہ اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کے لیے کہو تو وہ تمہاری بات سن بھی نہیں سکتے بظاہر تم کو ایسا نظر آتا ہے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر فی الواقع وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے"خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ﴿199﴾
- خُذِپکڑو
- الْعَفْوَدرگزر کو
- وَاْمُرْاور حکم دو
- بِالْعُرْفِنیکی کا
- وَاَعْرِضْاور اعراض برتو
- عَنِ الْجٰهِلِيْنَجاہلوں سے
اے نبیؐ، نرمی و درگزر کا طریقہ اختیار کرو، معروف کی تلقین کیے جاؤ، اور جاہلوں سے نہ الجھووَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ﴿200﴾
- وَاِمَّااور اگر
- يَنْزَغَنَّكَوسوسہ آئے تجھ کو
- مِنَ الشَّيْطٰنِشیطان کی طرف سے
- نَزْغٌکوئی وسوسہ
- فَاسْتَعِذْپس پناہ طلب کرو
- بِاللّٰهِ ۭاللہ کی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- سَمِيْعٌسننے والا ہے
- عَلِيْمٌجاننے والا ہے
اگر کبھی شیطان تمہیں اکسائے تو اللہ کی پناہ مانگو، وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہےاِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا اِذَا مَسَّهُمْ طٰٓئِفٌ مِّنَ الشَّیْطٰنِ تَذَكَّرُوْا فَاِذَاهُمْ مُّبْصِرُوْنَۚ﴿201﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- اتَّقَوْاجنہوں نے تقوی اختیار کیا
- اِذَاجب
- مَسَّهُمْچھو جاتا ہے ان کو
- طٰٓئِفٌکوئی خیال
- مِّنَ الشَّيْطٰنِشیطان کی طرف سے
- تَذَكَّرُوْاتو وہ نصیحت پکڑتے ہیں
- فَاِذَاپھر یکایک
- هُمْوہ
- مُّبْصِرُوْنَدیکھنے لگتے ہیں
حقیقت میں جو لو گ متقی ہیں اُن کا حال تو یہ ہوتا ہے کہ کبھی شیطان کے اثر سے کوئی برا خیال اگر انہیں چھو بھی جاتا ہے تو وہ فوراً چوکنے ہو جاتے ہیں اور پھر انہیں صاف نظر آنے لگتا ہے کہ ان کے لیے صحیح طریق کار کیا ہےوَ اِخْوَانُهُمْ یَمُدُّوْنَهُمْ فِی الْغَیِّ ثُمَّ لَا یُقْصِرُوْنَ﴿202﴾
- وَاِخْوَانُهُمْاور ان کے بھائی
- يَمُدُّوْنَهُمْکھینچتے ہیں ان کو
- فِي الْغَيِّگمراہی میں
- ثُمَّپھر
- لَانہیں
- يُقْصِرُوْنَوہ کمی کرتے
رہے ان کے (یعنی شیاطین کے) بھائی بند، تو وہ انہیں ان کی کج روی میں کھینچے لیے چلے جاتے ہیں اور انہیں بھٹکانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتےوَ اِذَا لَمْ تَاْتِهِمْ بِاٰیَةٍ قَالُوْا لَوْ لَا اجْتَبَیْتَهَا١ؕ قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ١ۚ هٰذَا بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿203﴾
- وَاِذَااور جب
- لَمْنہیں
- تَاْتِهِمْلائے تم ان کے پاس
- بِاٰيَةٍکوئی نشانی
- قَالُوْاکہتے ہیں
- لَوْلَاکیوں نہ
- اجْتَبَيْتَهَا ۭتو نے چن لیا اس کو
- قُلْکہہ دیجیے
- اِنَّمَآبیشک
- اَتَّبِعُمیری پیروی کرتا ہوں
- مَا يُوْحٰٓىاس کی جو وحی کیا جاتا ہے
- اِلَيَّمیری طرف
- مِنْ رَّبِّيْ ۚمیرے رب کی طرف سے
- هٰذَایہ
- بَصَآئِرُکھلی دلیلیں ہیں
- مِنْ رَّبِّكُمْتمہارے رب کی طرف سے
- وَهُدًىاور ہدایت
- وَّرَحْمَةٌاور رحمت
- لِّقَوْمٍایک قوم کے لیے
- يُّؤْمِنُوْنَجو ایمان لاتی ہو
اے نبیؐ، جب تم اِن لوگوں کے سامنے کوئی نشانی (یعنی معجزہ) پیش نہیں کرتے تو یہ کہتے ہیں کہ تم نے اپنے لیے کوئی نشانی کیوں نہ انتخاب کر لی؟ ان سے کہو "میں تو صرف اُس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے رب نے میری طرف بھیجی ہے یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے اُن لوگوں کے لیے جو اِسے قبول کریںوَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿204﴾
- وَاِذَااور جب
- قُرِيئَپڑھا جائے
- الْقُرْاٰنُقرآن
- فَاسْتَمِعُوْاپس غور سے سنو
- لَهٗاس کو
- وَاَنْصِتُوْااور خاموش رہو
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُرْحَمُوْنَتم رحم کیے جاؤ
جب قرآن تمہارے سامنے پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنو اور خاموش رہو، شاید کہ تم پر بھی رحمت ہو جائے"وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ فِیْ نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَّ خِیْفَةً وَّ دُوْنَ الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَ الْاٰصَالِ وَ لَا تَكُنْ مِّنَ الْغٰفِلِیْنَ﴿205﴾
- وَاذْكُرْاور ذکر کیجیے
- رَّبَّكَاپنے رب کا
- فِيْمیں
- نَفْسِكَاپنے دل (میں)
- تَضَرُّعًاعاجزی کے ساتھ
- وَّخِيْفَةًاور خوف کے ساتھ
- وَّدُوْنَاور بغیر
- الْجَهْرِاونچی
- مِنَ الْقَوْلِآواز میں سے۔ ہلکی آواز کے ساتھ
- بِالْغُدُوِّصبح کے وقت
- وَالْاٰصَالِاور شام کے وقت
- وَلَااور نہ
- تَكُنْہوں آپ
- مِّنَ الْغٰفِلِيْنَبےپرواہ لوگوں میں سے۔ ان میں سے جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
اے نبیؐ، اپنے رب کو صبح و شام یاد کیا کرو دل ہی دل میں زاری اور خوف کے ساتھ اور زبان سے بھی ہلکی آواز کے ساتھ تم ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیںاِنَّ الَّذِیْنَ عِنْدَ رَبِّكَ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ یُسَبِّحُوْنَهٗ وَ لَهٗ یَسْجُدُوْنَ۠۩۩ع﴿206﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ ہستیاں
- عِنْدَ رَبِّكَجو تیرے رب کے پاس ہیں
- لَانہیں
- يَسْتَكْبِرُوْنَوہ تکبر کرتیں
- عَنْسے
- عِبَادَتِهٖاس کی عبادت (٠ سے)
- وَيُسَبِّحُوْنَهٗاور وہ تسبیح کرتی ہیں
- وَلَهٗاور اسی کے لیے
- يَسْجُدُوْنَوہ سجدہ کرتی ہیں
جو فرشتے تمہارے رب کے حضور تقرب کا مقام رکھتے ہیں وہ کبھی اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں آ کر اس کی عبادت سے منہ نہیں موڑتے اور اس کی تسبیح کرتے ہیں، اور اس کے آگے جھکے رہتے ہیں