تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 71

  1. قَالَ قَدْ وَ قَعَ عَلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَّ غَضَبٌ١ؕ اَتُجَادِلُوْنَنِیْ فِیْۤ اَسْمَآءٍ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّا نَزَّلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ فَانْتَظِرُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ﴿71﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. قَدْ وَقَعَالبتہ پڑگیا
    3. عَلَيْكُمْتم پر
    4. مِّنْسے
    5. رَّبِّكُمْتمہارا رب
    6. رِجْسٌعذاب
    7. وَّغَضَبٌاور غضب
    8. اَتُجَادِلُوْنَنِيْکیا تم جھگڑتے ہو مجھ سے
    9. فِيْٓمیں
    10. اَسْمَآءٍنام (جمع)
    11. سَمَّيْتُمُوْهَآتم نے ان کے رکھ لیے ہیں
    12. اَنْتُمْتم
    13. وَاٰبَآؤُكُمْاور تمہارے باپ دادا
    14. مَّا نَزَّلَنہیں نازل کی
    15. اللّٰهُاللہ
    16. بِهَااس کے لیے
    17. مِنْکوئی
    18. سُلْطٰنٍسند
    19. فَانْتَظِرُوْٓاسو تم انتظار کرو
    20. اِنِّىْبیشک میں
    21. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    22. مِّنَسے
    23. الْمُنْتَظِرِيْنَانتظار کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں