تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 186
مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِیَ لَهٗ١ؕ وَ یَذَرُهُمْ فِیْ طُغْیَانِهِمْ یَعْمَهُوْنَ﴿186﴾
- مَنْجس
- يُّضْلِلِگمراہ کرے
- اللّٰهُاللہ
- فَلَاتو نہیں
- هَادِيَہدایت دینے والا
- لَهٗاس کو
- وَيَذَرُهُمْوہ چھوڑ دیتا ہے انہیں
- فِيْمیں
- طُغْيَانِهِمْان کی سرکشی
- يَعْمَهُوْنَبہکتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
میری نشانیاں اور تعلیم گمراہوں کے لئے بےسود ہیں
جس پر گمراہی لکھ دی گئی ہے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ وہ جا ہے ساری نشانیاں دیکھ لے لیکن سب بےسود۔ اللہ کا ارادہ جس کے لئے فتنے کا ہو تو اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ میرا حکم تو یہی ہے کہ آسمان و زمین کی میری بیشمار نشانیوں پر غور کرو لیکن یہ ظاہر ہے کہ آیتیں اور ڈراوے بےایمانوں کے لئے سود مند نہیں۔