تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 145
وَ كَتَبْنَا لَهٗ فِی الْاَلْوَاحِ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْعِظَةً وَّ تَفْصِیْلًا لِّكُلِّ شَیْءٍ١ۚ فَخُذْهَا بِقُوَّةٍ وَّ اْمُرْ قَوْمَكَ یَاْخُذُوْا بِاَحْسَنِهَا١ؕ سَاُورِیْكُمْ دَارَ الْفٰسِقِیْنَ﴿145﴾
- وَكَتَبْنَااور ہم نے لکھدی
- لَهٗاس کے لیے
- فِيمیں
- الْاَلْوَاحِتختیاں
- مِنْسے
- كُلِّ شَيْءٍہر چیز
- مَّوْعِظَةًنصیحت
- وَّتَفْصِيْلًااور تفصیل
- لِّكُلِّ شَيْءٍہر چیز کی
- فَخُذْهَاپس تو اسے پکڑ لے
- بِقُوَّةٍقوت سے
- وَّاْمُرْاور حکم دے
- قَوْمَكَاپنی قوم
- يَاْخُذُوْاوہ پکڑیں (اختیار کریں)
- بِاَحْسَنِهَااس کی اچھی باتیں
- سَاُورِيْكُمْعنقریب میں تمہیں دکھاؤں گا
- دَارَ الْفٰسِقِيْنَنافرمانوں کا گھر
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے (تورات) کی تختیوں میں ان کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس میں (مندرج ہیں اور) بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں۔ میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا