تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 169

  1. فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْكِتٰبَ یَاْخُذُوْنَ عَرَضَ هٰذَا الْاَدْنٰى وَ یَقُوْلُوْنَ سَیُغْفَرُ لَنَا١ۚ وَ اِنْ یَّاْتِهِمْ عَرَضٌ مِّثْلُهٗ یَاْخُذُوْهُ١ؕ اَلَمْ یُؤْخَذْ عَلَیْهِمْ مِّیْثَاقُ الْكِتٰبِ اَنْ لَّا یَقُوْلُوْا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الْحَقَّ وَ دَرَسُوْا مَا فِیْهِ١ؕ وَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿169﴾

    1. فَخَلَفَپیچھے آئے
    2. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    3. خَلْفٌناخلف
    4. وَّرِثُواوہ وارث ہوئے
    5. الْكِتٰبَکتاب
    6. يَاْخُذُوْنَوہ لیتے ہیں
    7. عَرَضَمتاع (اسباب)
    8. هٰذَا الْاَدْنٰىادنی زندگی
    9. وَيَقُوْلُوْنَاور کہتے ہیں
    10. سَيُغْفَرُ لَنَااب ہمیں بخشدیا جائے گا
    11. وَاِنْاور اگر
    12. يَّاْتِهِمْآئے ان کے پاس
    13. عَرَضٌمال و اسباب
    14. مِّثْلُهٗاس جیسا
    15. يَاْخُذُوْهُاس کو لے لیں
    16. اَلَمْ يُؤْخَذْکیا نہیں لیا گیا
    17. عَلَيْهِمْان پر (ان سے
    18. مِّيْثَاقُعہد
    19. الْكِتٰبِکتاب
    20. اَنْکہ
    21. لَّا يَقُوْلُوْاوہ نہ کہیں
    22. عَلَيپر (بارہ میں)
    23. اللّٰهِاللہ
    24. اِلَّامگر
    25. الْحَقَّسچ
    26. وَدَرَسُوْااور انہوں نے پڑھا
    27. مَا فِيْهِجو اس میں
    28. وَالدَّارُاور گھر
    29. الْاٰخِرَةُآخرت
    30. خَيْرٌبہتر
    31. لِّلَّذِيْنَان کے لیے جو
    32. يَتَّقُوْنَپرہیزگار
    33. اَفَلَا تَعْقِلُوْنَکیا تم سمجھتے نہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پھر ان کے بعد ناخلف ان کے قائم مقام ہوئے جو کتاب کے وارث بنے۔ یہ (بےتامل) اس دنیائے دنی کا مال ومتاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بخش دیئے جائیں گے۔ اور (لوگ ایسوں پر طعن کرتے ہیں) اگر ان کے سامنے بھی ویسا ہی مال آجاتا ہے تو وہ بھی اسے لے لیتے ہیں۔ کیا ان سے کتاب کی نسبت عہد نہیں لیا گیا کہ خدا پر سچ کے سوا اور کچھ نہیں کہیں گے۔ اور جو کچھ اس (کتاب) میں ہے اس کو انہوں نے پڑھ بھی لیا ہے۔ اور آخرت کا گھر پرہیزگاروں کے لیے بہتر ہے کیا تم سمجھتے نہیں