تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 34
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ﴿34﴾
- وَلِكُلِّ اُمَّةٍاور ہر امت کے لیے
- اَجَلٌایک مدت مقرر
- فَاِذَاپس جب
- جَآءَآئے گا
- اَجَلُهُمْان کا مقررہ وقت
- لَا يَسْتَاْخِرُوْنَنہ وہ پیچھے ہوسکیں گے
- سَاعَةًایک گھڑی
- وَّلَااور نہ
- يَسْتَقْدِمُوْنَآگے بڑھ سکیں گے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہر ایک فرقے کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ آ جاتا ہے تو نہ تو ایک گھڑی دیر کرسکتے ہیں نہ جلدی
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
موت کی ساعت طے شدہ ہے۔ اور اٹل ہے
ہر زمانے اور ہر زمانے والوں کے لئے اللہ کی طرف سے انتہائی مدت مقرر ہے جو کسی طرح ٹل نہیں سکتی۔ ناممکن ہے کہ اس سے ایک منٹ کی تاخیر ہو یا ایک لمحے کی جلدی ہو۔ انسانوں کو ڈراتا ہے کہ جب وہ رسولوں سے ڈرانا اور رغبت دلانا سنیں تو بدکاریوں کو ترک کردیں اور اللہ کی اطاعت کی طرف جھک جائیں۔ جب وہ یہ کریں گے تو وہ ہر کھٹکے، ہر ڈر سے، ہر خوف اور ناامیدی سے محفوظ ہوجائیں گے اور اگر اس کے خلاف کیا نہ دل سے مانا نہ عمل کیا تو وہ دوزخ میں جائیں گے اور وہیں پڑے جھلستے رہیں گے۔