تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 7. Al-A'raaf · Ayah 176

  1. وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنٰهُ بِهَا وَ لٰكِنَّهٗۤ اَخْلَدَ اِلَى الْاَرْضِ وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ١ۚ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِ١ۚ اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ﴿176﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. شِئْنَاہم چاہتے
    3. لَرَفَعْنٰهُاسے بلند کرتے
    4. بِهَاان کے ذریعہ
    5. وَلٰكِنَّهٗٓاور لیکن وہ
    6. اَخْلَدَگرپڑا (مائل ہوگیا)
    7. اِلَى الْاَرْضِزمین کی طرف
    8. وَاتَّبَعَاور اس نے پیروی کی
    9. هَوٰىهُاپنی خواہش
    10. فَمَثَلُهٗتو اس کا حال
    11. كَمَثَلِمانند۔ جیسا
    12. الْكَلْبِکتا
    13. اِنْاگر
    14. تَحْمِلْتو لادے
    15. عَلَيْهِاس پر
    16. يَلْهَثْوہ ہانپے
    17. اَوْ تَتْرُكْهُیا اسے چھوڑ دے
    18. يَلْهَثْہانپے
    19. ذٰلِكَیہ
    20. مَثَلُمثال
    21. الْقَوْمِلوگ
    22. الَّذِيْنَوہ جو کہ
    23. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    24. بِاٰيٰتِنَاہماری آیات
    25. فَاقْصُصِپس بیان کردو
    26. الْقَصَصَ(قصے)
    27. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    28. يَتَفَكَّرُوْنَوہ غور کریں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان سے یہ قصہ بیان کردو۔ تاکہ وہ فکر کریں