28. Al-Qasasالقصص
The Stories · Meccan · 88 ayahs · 8 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
طٰسٓمّٓ﴿1﴾
- طٰسٓمّٓط س م
ط س متِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ﴿2﴾
- تِلْكَ اٰيٰتُیہ آیات ہیں
- الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِکتاب روشن کی
یہ کتاب مبین کی آیات ہیںنَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿3﴾
- نَتْلُوْا عَلَيْكَہم پڑھتے ہیں آپ پر
- مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰىموسیٰ کی خبر میں سے
- وَفِرْعَوْنَاور فرعون کی
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ/ ٹھیک ٹھیک
- لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَایک قوم کے لئے، جو ایمان لاتی ہو
ہم موسیٰؑ اور فرعون کا کچھ حال ٹھیک ٹھیک تمہیں سُناتے ہیں ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیںاِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلَ اَهْلَهَا شِیَعًا یَّسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ یُذَبِّحُ اَبْنَآءَهُمْ وَ یَسْتَحْیٖ نِسَآءَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ﴿4﴾
- اِنَّ فِرْعَوْنَبیشک فرعون
- عَلَااس نے تکبر کیا
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَجَعَلَ اَهْلَهَااور کردیا اس کے رہنے والوں کو
- شِيَعًاگروہوں میں
- يَّسْتَضْعِفُضعیف جانتا تھا/ کمزور سمجھتا تھا
- طَآئِفَةً مِّنْهُمْایک گروہ کو، ان میں سے
- يُذَ بِّحُ اَبْنَآءَهُمْذبح کرتا تھا ان کے بیٹوں کو
- وَيَسْتَحْيٖ نِسَآءَهُمْ ۭاور زندہ رہنے دیتا تھا ان کی عورتوں کو
- اِنَّهٗبیشک وہ
- كَانَتھا
- مِنَ الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والوں میں سے
واقعہ یہ ہے کہ فرعون نے زمین میں سرکشی کی اور اس کے باشندوں کو گروہوں میں تقسیم کر دیا ان میں سے ایک گروہ کو وہ ذلیل کرتا تھا، اس کے لڑکوں کو قتل کرتا اور اس کی لڑکیوں کو جیتا رہنے دیتا تھا فی الواقع وہ مفسد لوگوں میں سے تھاوَ نُرِیْدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا فِی الْاَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ اَئِمَّةً وَّ نَجْعَلَهُمُ الْوٰرِثِیْنَۙ﴿5﴾
- وَنُرِيْدُاور ہم نے چاہا
- اَنْ نَّمُنَّکہ ہم مہربانی کریں
- عَلَياوپر
- الَّذِيْنَ اسْتُضْعِفُوْاان لوگوں کے، جو کمزور بنائے گئے تھے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَنَجْعَلَهُمْاور ہم بنائیں ان کو
- اَئِمَّةًپیشوا/ امام
- وَّنَجْعَلَهُمُاور ہم بنائیں ان کو
- الْوٰرِثِيْنَوارث
اور ہم یہ ارادہ رکھتے تھے کہ مہربانی کریں ان لوگوں پر جو زمین میں ذلیل کر کے رکھے گئے تھے اور انہیں پیشوا بنا دیں اور انہی کو وارث بنائیںوَ نُمَكِّنَ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ نُرِیَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ جُنُوْدَهُمَا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَحْذَرُوْنَ﴿6﴾
- وَنُمَكِّنَ لَهُمْاور ہم اقتدار بخشیں ان کو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَنُرِيَاور ہم دکھائیں
- فِرْعَوْنَفرعون کو
- وَهَامٰنَاور ہامان کو
- وَجُنُوْدَهُمَااور ان دونوں کے لشکروں کو
- مِنْهُمْان میں سے
- مَّا كَانُوْا يَحْذَرُوْنَجو تھے وہ ڈرتے/ اندیشہ کرتے
اور زمین میں ان کو اقتدار بخشیں اور ان سے فرعون و ہامان اور ان کے لشکروں کو وہی کچھ دکھلا دیں جس کا انہیں ڈر تھاوَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِ١ۚ فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْهِ فَاَلْقِیْهِ فِی الْیَمِّ وَ لَا تَخَافِیْ وَ لَا تَحْزَنِیْ١ۚ اِنَّا رَآدُّوْهُ اِلَیْكِ وَ جَاعِلُوْهُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ﴿7﴾
- وَاَوْحَيْنَآاور دل میں بات ڈالی ہم نے
- اِلٰٓى اُمِّ مُوْسٰٓىطرف موسیٰ کی ماں کے
- اَنْ اَرْضِعِيْهِ ۚکہ دودھ پلا اس کو
- فَاِذَاپھر جب
- خِفْتِتم ڈرو
- عَلَيْهِاس پر
- فَاَلْقِيْهِتو پھر ڈال دو اس کو
- فِي الْيَمِّدریا میں
- وَلَا تَخَافِيْاور تم غم کرو
- وَلَا تَحْزَنِيْ ۚاور نہ تم غم کرو
- اِنَّابیشک ہم
- رَآدُّوْهُپھیر لانے والے ہیں اس کو
- اِلَيْكِآپ کی طرف
- وَجَاعِلُوْهُاور بنانے والے ہیں اس کو
- مِنَ الْمُرْسَلِيْنَرسولوں میں سے
ہم نے موسیٰؑ کی ماں کو اشارہ کیا کہ "اِس کو دودھ پلا، پھر جب تجھے اُس کی جان کا خطرہ ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور کچھ خوف اور غم نہ کر، ہم اسے تیرے ہی پاس واپس لے آئیں گے اور اس کو پیغمبروں میں شامل کریں گے"فَالْتَقَطَهٗۤ اٰلُ فِرْعَوْنَ لِیَكُوْنَ لَهُمْ عَدُوًّا وَّ حَزَنًا١ؕ اِنَّ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ جُنُوْدَهُمَا كَانُوْا خٰطِئِیْنَ﴿8﴾
- فَالْتَقَطَهٗٓپس اٹھالیا اس کو
- اٰلُ فِرْعَوْنَآل فرعون نے
- لِيَكُوْنَتاکہ وہ ہو
- لَهُمْان کے لئے
- عَدُوًّا وَّحَزَنًا ۭدشمن اور غم کا ذریعہ
- اِنَّ فِرْعَوْنَبیشک فرعون
- وَهَامٰنَاور ہامان
- وَجُنُوْدَهُمَااور ان کے دونوں کے لشکر
- كَانُوْا خٰطِِٕيْنَتھے وہ سب خطار کار/ بھول میں
آ خرکار فرعون کے گھر والوں نے اسے (دریا سے) نکال لیا تاکہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لیے سببِ رنج بنے، واقعی فرعون اور ہامان اور اس کے لشکر (اپنی تدبیر میں) بڑے غلط کار تھےوَ قَالَتِ امْرَاَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَیْنٍ لِّیْ وَ لَكَ١ؕ لَا تَقْتُلُوْهُ١ۖۗ عَسٰۤى اَنْ یَّنْفَعَنَاۤ اَوْ نَتَّخِذَهٗ وَلَدًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿9﴾
- وَقَالَتِاور کہنے لگی
- امْرَاَتُبیوی
- فِرْعَوْنَفرعون کی
- قُرَّةُ عَيْنٍٹھنڈک ہے آنکھوں کی
- لِّيْ وَلَكَ ۭمیرے لئے اور تیرے لئے
- لَا تَقْتُلُوْهُ ڰنہ تم قتل کرو اس کو
- عَسٰٓىامید ہے
- اَنْکہ
- يَّنْفَعَنَآوہ نفع دے ہم کو
- اَوْ نَتَّخِذَهٗیا ہم بنائیں اس کو
- وَلَدًابیٹا
- وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَاور وہ شعور نہ رکھتے تھے/ نہ سمجھتے تھے
فرعون کی بیوی نے (اس سے) کہا "یہ میرے اور تیرے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اسے قتل نہ کرو، کیا عجب کہ یہ ہمارے لیے مفید ثابت ہو، یا ہم اسے بیٹا ہی بنا لیں" اور وہ (انجام سے) بے خبر تھےوَ اَصْبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوْسٰى فٰرِغًا١ؕ اِنْ كَادَتْ لَتُبْدِیْ بِهٖ لَوْ لَاۤ اَنْ رَّبَطْنَا عَلٰى قَلْبِهَا لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿10﴾
- وَاَصْبَحَاور ہوگیا
- فُؤَادُدل
- اُمِّ مُوْسٰىموسیٰ کی ماں کا
- فٰرِغًا ۭخالی
- اِنْ كَادَتْبیشک قریب تھا
- لَتُبْدِيْ بِهٖکہ ظاہر کردیتی اس کو
- لَوْلَآاگر نہ
- اَنْ رَّبَطْنَاکہ ہم باندھ دیتے
- عَلٰي قَلْبِهَااس کے دل پر
- لِتَكُوْنَتاکہ وہ ہو
- مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں میں سے
اُدھر موسیٰؑ کی ماں کا دل اڑا جا رہا تھا وہ اس راز کو فاش کر بیٹھتی اگر ہم اس کی ڈھارس نہ بندھا دیتے تاکہ وہ (ہمارے وعدے پر) ایمان لانے والوں میں سے ہووَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ١٘ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ﴿11﴾
- وَقَالَتْاور اس نے کہا
- لِاُخْتِهٖاس کی بہن سے
- قُصِّيْهِ ۡپیچھے چلی جا اس کے
- فَبَصُرَتْ بِهٖپھر وہ دیکھتی رہی اس کو
- عَنْ جُنُبٍدور سے
- وَّهُمْاور وہ
- لَا يَشْعُرُوْنَشعور نہ رکھتے تھے
اُس نے بچے کی بہن سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا چنانچہ وہ الگ سے اس کو اس طرح دیکھتی رہی کہ (دشمنوں کو) اس کا پتہ نہ چلاوَ حَرَّمْنَا عَلَیْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَیْتٍ یَّكْفُلُوْنَهٗ لَكُمْ وَ هُمْ لَهٗ نٰصِحُوْنَ﴿12﴾
- وَحَرَّمْنَااور حرام کردیں ہم نے
- عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَاس پر دودھ پلانے والیاں
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- فَقَالَتْتو وہ کہنے لگی
- هَلْ اَدُلُّكُمْکیا میں بتاؤں تم کو
- عَلٰٓي اَهْلِ بَيْتٍایسے گھروں کے بارے میں
- يَّكْفُلُوْنَهٗجو کفالت کریں گے اس کی
- لَكُمْتمہارے لئے
- وَهُمْاور وہ
- لَهٗ نٰصِحُوْنَاس کے لئے خیر خواہ ہوں
اور ہم نے بچّے پر پہلے ہی دُودھ پِلانے والیوں کی چھاتیاں حرام کر رکھی تھیں (یہ حالت دیکھ کر) اُس لڑکی نے اُن سے کہا "میں تمہیں ایسے گھر کا پتہ بتاؤں جس کے لوگ اس کی پرورش کا ذمّہ لیں اور خیر خواہی کے ساتھ اسے رکھیں؟"فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ وَ لِتَعْلَمَ اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ۠ع﴿13﴾
- فَرَدَدْنٰهُتو لوٹا دیا ہم نے اس کو
- اِلٰٓى اُمِّهٖاس کی ماں کی طرف
- كَيْ تَقَرَّتاکہ ٹھنڈی ہوں
- عَيْنُهَااس کی آنکھیں
- وَلَا تَحْزَنَاور نہ غمگین ہو
- وَلِتَعْلَمَاور تاکہ جان لے
- اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِیقیناً اللہ کا وعدہ
- حَقٌّسچا ہے
- وَّلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَهُمْان میں سے اکثر
- لَا يَعْلَمُوْنَجانتے نہں ہیں
اس طرح ہم موسیٰؑ کو اس کی ماں کے پاس پلٹا لائے تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غمگین نہ ہو اور جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا تھا، مگر اکثر لوگ اس بات کو نہیں جانتےوَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ اسْتَوٰۤى اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ﴿14﴾
- وَلَمَّااور جب
- بَلَغَوہ پہنچ گیا
- اَشُدَّهٗاپنی جوانی کو
- وَاسْتَوٰٓىاور پورا ہوگیا
- اٰتَيْنٰهُعطا کی ہم نے اس کو
- حُكْمًاثبوت/ حکمت
- وَّعِلْمًا ۭاور علم
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- نَجْزِي الْمُحْسِنِيْنَہم جزا دیتے ہیں محسنین کو
پھر جب موسیٰؑ اپنی پوری جوانی کو پہنچ گیا اور اس کا نشوونما مکمل ہو گیا تو ہم نے اسے حکم اور علم عطا کیا، ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیںوَ دَخَلَ الْمَدِیْنَةَ عَلٰى حِیْنِ غَفْلَةٍ مِّنْ اَهْلِهَا فَوَجَدَ فِیْهَا رَجُلَیْنِ یَقْتَتِلٰنِ١٘ۗ هٰذَا مِنْ شِیْعَتِهٖ وَ هٰذَا مِنْ عَدُوِّهٖ١ۚ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِیْ مِنْ شِیْعَتِهٖ عَلَى الَّذِیْ مِنْ عَدُوِّهٖ١ۙ فَوَكَزَهٗ مُوْسٰى فَقَضٰى عَلَیْهِ١٘ۗ قَالَ هٰذَا مِنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِیْنٌ﴿15﴾
- وَدَخَلَ الْمَدِيْنَةَاور داخل ہوا شہر میں
- عَلٰي حِيْنِ غَفْلَةٍغفلت کے وقت میں
- مِّنْ اَهْلِهَااس کے رہنے والوں کی
- فَوَجَدَتو اس نے پایا
- فِيْهَااس میں
- رَجُلَيْنِدو لوگوں کو/ دو مردوں کو
- يَقْتَتِلٰنِ ڭوہ دونوں لڑ رہے تھے
- هٰذَایہ
- مِنْ شِيْعَتِهٖاس کے گروہ میں سے تھا
- وَهٰذَااور یہ
- مِنْسے
- عَدُوِّه ٖ ۚجو اس کے دشمنوں میں (سے) تھا
- فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِيْپس مدد طلب کی اس سے، اس نے جو
- مِنْ شِيْعَتِهٖاس کے اپنے گروہ میں سے تھا
- عَلَي الَّذِيْاس کے خلاف
- مِنْسے
- عَدُوِّهٖ ۙجو اس کے دشمنوں میں (سے) تھا
- فَوَكَزَهٗتو گھونسہ مارا اس کو
- مُوْسٰىموسیٰ نے
- فَقَضٰى عَلَيْهِ ڭتو پوری کردی اس پر (زندگی)
- قَالَبولا
- هٰذَایہ
- مِنْسے
- عَمَلِ الشَّيْطٰنِ ۭشیطان کے کام میں (سے) ہے
- اِنَّهٗیقیناً وہ
- عَدُوٌّ مُّضِلٌّدشمن ہے گمراہ کرنے والا
- مُّبِيْنٌکھلم کھلا
(ایک روز) وہ شہر میں ایسے وقت میں داخل ہوا جبکہ اہلِ شہر غفلت میں تھے وہاں اس نے دیکھا کہ دو آدمی لڑ رہے ہیں ایک اس کی اپنی قوم کا تھا اور دُوسرا اس کی دشمن قوم سے تعلق رکھتا تھا اس کی قوم کے آدمی نے دشمن قوم والے کے خلاف اسے مدد کے لیے پکارا موسیٰؑ نے اس کو ایک گھونسا مارا اور اس کا کام تمام کر دیا (یہ حرکت سرزد ہوتے ہی) موسیٰؑ نے کہا "یہ شیطان کی کارفرمائی ہے، وہ سخت دشمن اور کھلا گمراہ کن ہے"قَالَ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَغَفَرَ لَهٗ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ﴿16﴾
- قَالَکہا
- رَبِّاے میرے رب
- اِنِّىْ ظَلَمْتُبیشک میں نے ظلم کیا
- نَفْسِيْاپنی جان پر
- فَاغْفِرْ لِيْپس بخش دے مجھ کو
- فَغَفَرَ لَهٗ ۭتو اس نے بخش دیا اس کو
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَوہ
- الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُغفور رحیم ہے
پھر وہ کہنے لگا "اے میرے رب، مَیں نے اپنے نفس پر بڑا ظلم کر ڈالا، میری مغفرت فرما دے" چنانچہ اللہ نے اس کی مغفرت فرما دی، وہ غفور رحیم ہےقَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ فَلَنْ اَكُوْنَ ظَهِیْرًا لِّلْمُجْرِمِیْنَ﴿17﴾
- قَالَکہا
- رَبِّاے میرے رب
- بِمَآ اَنْعَمْتَ عَلَيَّبوجہ اس کے جو احسان کیا تو نے مجھ پر
- فَلَنْتو ہرگز نہیں
- اَكُوْنَہوں گا میں
- ظَهِيْرًامدد گار
- لِّلْمُجْرِمِيْنَمجرموں کے لئے
موسیٰؑ نے عہد کیا کہ "“اے میرے رب، یہ احسان جو تو نے مجھ پر کیا ہے اِس کے بعد اب میں کبھی مجرموں کا مدد گار نہ بنوں گا"فَاَصْبَحَ فِی الْمَدِیْنَةِ خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ فَاِذَا الَّذِی اسْتَنْصَرَهٗ بِالْاَمْسِ یَسْتَصْرِخُهٗ١ؕ قَالَ لَهٗ مُوْسٰۤى اِنَّكَ لَغَوِیٌّ مُّبِیْنٌ﴿18﴾
- فَاَصْبَحَتو صبح کی
- فِي الْمَدِيْنَةِشہر میں
- خَآئِفًاڈرتے ہوئے
- يَّتَرَقَّبُخبر لیتے ہوئے
- فَاِذَا الَّذِي اسْتَنْصَرَهٗپھر اچانک وہ شخص، جس نے مدد مانگی تھی اس سے
- بِالْاَمْسِکل
- يَسْتَصْرِخُهٗ ۭپکار رہا تھا اس کو
- قَالَکہا
- لَهٗاس کو
- مُوْسٰٓىموسیٰ نے
- اِنَّكَبیشک تو
- لَغَوِيٌّ مُّبِيْنٌالبتہ گمراہ ہے/ بہکا ہوا ہے، کھلم کھلا
دُوسرے روز وہ صبح سویرے ڈرتا اور ہر طرف سے خطرہ بھانپتا ہوا شہر میں جا رہا تھا کہ یکایک کیا دیکھتا ہے کہ وہی شخص جس نے کل اسے مدد کے لیے پکارا تھا آج پھر اسے پکار رہا ہے موسیٰؑ نے کہا "تُو تو بڑا ہی بہکا ہُوا آدمی ہے"فَلَمَّاۤ اَنْ اَرَادَ اَنْ یَّبْطِشَ بِالَّذِیْ هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا١ۙ قَالَ یٰمُوْسٰۤى اَتُرِیْدُ اَنْ تَقْتُلَنِیْ كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًۢا بِالْاَمْسِ١ۖۗ اِنْ تُرِیْدُ اِلَّاۤ اَنْ تَكُوْنَ جَبَّارًا فِی الْاَرْضِ وَ مَا تُرِیْدُ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْمُصْلِحِیْنَ﴿19﴾
- فَلَمَّآتو جب
- اَنْ اَرَادَکہ اس نے ارادہ کیا
- اَنْ يَّبْطِشَکہ پکڑ لے
- بِالَّذِيْاس کو جو
- هُوَوہ
- عَدُوٌّ لَّهُمَا ۙدشمن تھا ان دونوں کا
- قَالَ يٰمُوْسٰٓىاس نے کہا اے موسیٰ
- اَتُرِيْدُکیا تو چاہتا ہے
- اَنْ تَقْتُلَنِيْکہ تو مجھ کو قتل کردے
- كَمَا قَتَلْتَجیسا کہ تو نے قتل کیا
- نَفْسًۢاایک نفس کو
- بِالْاَمْسِ ڰکل
- اِنْ تُرِيْدُنہیں تو چاہتا
- اِلَّآمگر
- اَنْ تَكُوْنَکہ تو ہو
- جَبَّارًاجبار/ ظالم
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین (میں)
- وَمَا تُرِيْدُاور نہیں تو چاہتا
- اَنْ تَكُوْنَکہ ہو تو
- مِنَ الْمُصْلِحِيْنَاصلاح کرنے والوں میں سے
پھر جب موسیٰؑ نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کرے تو وہ پکار اٹھا "اے موسیٰؑ، کیا آج تو مجھے اُسی طرح قتل کرنے لگا ہے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کر چکا ہے، تو اس ملک میں جبّار بن کر رہنا چاہتا ہے، اصلاح نہیں کرنا چاہتا"وَ جَآءَ رَجُلٌ مِّنْ اَقْصَا الْمَدِیْنَةِ یَسْعٰى١٘ قَالَ یٰمُوْسٰۤى اِنَّ الْمَلَاَ یَاْتَمِرُوْنَ بِكَ لِیَقْتُلُوْكَ فَاخْرُجْ اِنِّیْ لَكَ مِنَ النّٰصِحِیْنَ﴿20﴾
- وَجَآءَاور آیا
- رَجُلٌایک شخص
- مِّنْ اَقْصَا الْمَدِيْنَةِشہر کے دور دراز علاقے سے
- يَسْعٰى ۡدوڑتا ہوا
- قَالَ يٰمُوْسٰٓىکہا اے موسیٰ
- اِنَّ الْمَلَاَبیشک سردار
- يَاْتَمِرُوْنَ بِكَمشورہ کررہے ہیں تیرے بارے میں
- لِيَقْتُلُوْكَکہ قتل کردیں تجھ کو
- فَاخْرُجْپس نکل جا
- اِنِّىْ لَكَبیشک میں تیرے لئے
- مِنَسے
- النّٰصِحِيْنَخیر خواہوں میں (سے) ہوں
اس کے بعد ایک آدمی شہر کے پرلے سِرے سے دَوڑتا ہوا آیا اور بولا "موسیٰؑ، سرداروں میں تیرے قتل کے مشورے ہو رہے ہیں، یہاں سے نکل جا، میں تیرا خیر خواہ ہوں"فَخَرَجَ مِنْهَا خَآئِفًا یَّتَرَقَّبُ١٘ قَالَ رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿21﴾
- فَخَرَجَ مِنْهَاتو نکلا اس میں سے
- خَآئِفًا يَّتَرَقَّبُ ۡڈرتے ہوئے، خفتہ ٹوہ لگاتے ہوئے
- قَالَکہا
- رَبِّ نَجِّنِيْاے میرے رب نجات دے مجھ کو
- مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم سے
یہ خبر سنتے ہی موسیٰؑ ڈرتا اور سہمتا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دعا کی کہ "اے میرے رب، مجھے ظالموں سے بچا"وَ لَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَآءَ مَدْیَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یَّهْدِیَنِیْ سَوَآءَ السَّبِیْلِ﴿22﴾
- وَلَمَّااور جب
- تَوَجَّهَاس نے رخ کیا
- تِلْقَآءَجانب
- مَدْيَنَمدین کے
- قَالَکہا
- عَسٰىامید ہے کہ
- رَبِّيْٓمیرا رب
- اَنْ يَّهْدِيَنِيْرہنمائی کرے گا میری
- سَوَآءَ السَّبِيْلِسیدھے راستے کی طرف
(مصر سے نکل کر) جب موسیٰؑ نے مَدیَن کا رُخ کیا تو اُس نے کہا "اُمید ہے کہ میرا رب مجھے ٹھیک راستے پر ڈال دے گا"وَ لَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدْیَنَ وَجَدَ عَلَیْهِ اُمَّةً مِّنَ النَّاسِ یَسْقُوْنَ١٘۬ وَ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمُ امْرَاَتَیْنِ تَذُوْدٰنِ١ۚ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا١ؕ قَالَتَا لَا نَسْقِیْ حَتّٰى یُصْدِرَ الرِّعَآءُ١ٚ وَ اَبُوْنَا شَیْخٌ كَبِیْرٌ﴿23﴾
- وَلَمَّااور جب
- وَرَدَوہ پہنچا/ وارد ہوا
- مَآءَ مَدْيَنَمدین کے پانی پر
- وَجَدَ عَلَيْهِپایا اس پر
- اُمَّةً مِّنَ النَّاسِایک گروہ کو، لوگوں میں سے
- يَسْقُوْنَ ۋجو پانی پلا رہے تھے
- وَوَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمُاور پایا ان کے علاوہ
- امْرَاَتَيْنِدوعورتوں کو
- تَذُوْدٰنِ ۚجو روکے ہوئے تھیں/ ہٹا رہی تھیں
- قَالَکہا
- مَا خَطْبُكُمَا ۭکیا معاملہ ہے تم دونوں کا
- قَالَتَاوہ دونوں کہنے لگیں
- لَا نَسْقِيْہم پانی نہیں پلاتیں
- حَتّٰى يُصْدِرَ الرِّعَآءُ ۫یہاں تک کہ واپس نکال لائیں چرواہے
- وَاَبُوْنَااور ہمارا باپ
- شَيْخٌبوڑھا ہے
- كَبِيْرٌبڑی عمر کا ہے
اور جب وہ مَدیَن کے کنوئیں پر پہنچا تو اُس نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں اور ان سے الگ ایک طرف دو عورتیں اپنے جانوروں کو روک رہی ہیں موسیٰؑ نے اِن عورتوں سے پوچھا "تمہیں کیا پریشانی ہے؟" انہوں نے کہا "ہم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلا سکتیں جب تک یہ چرواہے اپنے جانور نکال کر نہ لے جائیں، اور ہمارے والد ایک بہت بوڑھے آدمی ہیں"فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰۤى اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّیْ لِمَاۤ اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ﴿24﴾
- فَسَقٰى لَهُمَاتو اس نے پانی پلایا ان دونوں کو
- ثُمَّپھر
- تَوَلّيٰٓپھر گیا/مڑا
- اِلَى الظِّلِّسائے کی طرف
- فَقَالَپھر کہنے لگا
- رَبِّاے میرے رب
- اِنِّىْ لِمَآبیشک میں واسطے اس کے جو
- اَنْزَلْتَتو نازل کرے
- اِلَيَّمیری طرف
- مِنْ خَيْرٍکوئی بھلائی
- فَقِيْرٌمحتاج ہوں
یہ سن کو موسیٰؑ نے ان کے جانوروں کو پانی پلا دیا، پھر ایک سائے کی جگہ جا بیٹھا اور بولا "پروردگار، جو خیر بھی تو مجھ پر نازل کر دے میں اس کا محتاج ہوں"فَجَآءَتْهُ اِحْدٰىهُمَا تَمْشِیْ عَلَى اسْتِحْیَآءٍ١٘ قَالَتْ اِنَّ اَبِیْ یَدْعُوْكَ لِیَجْزِیَكَ اَجْرَ مَا سَقَیْتَ لَنَا١ؕ فَلَمَّا جَآءَهٗ وَ قَصَّ عَلَیْهِ الْقَصَصَ١ۙ قَالَ لَا تَخَفْ١۫ٙ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿25﴾
- فَجَآءَتْهُتو آئی اس کے پاس
- اِحْدٰىهُمَاان دونوں میں سے ایک
- تَمْشِيْچلتی ہوئی
- عَلَي اسْتِحْيَآءٍ ۡحیا کے ساتھ/ شرماتی ہوئی
- قَالَتْکہنے لگی
- اِنَّ اَبِيْبیشک میرا باپ
- يَدْعُوْكَبلا رہا ہے تجھ کو
- لِيَجْزِيَكَتاکہ بدلہ دے تجھ کو
- اَجْرَاس اجر کا
- مَا سَقَيْتَ لَنَا ۭجو تونے پلایا ہم کو
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَهٗوہ آگیا اس کے پاس
- وَقَصَّاور قصہ سنایا
- عَلَيْهِاس پر
- الْقَصَصَ ۙقصہ سنانا
- قَالَبولا
- لَا تَخَفْ ڣنہ ڈرو
- نَجَوْتَتم نجات پاگئے ہو
- مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم سے
(کچھ دیر نہ گزری تھی کہ) ان دونوں عورتوں میں سے ایک شرم و حیا سے چلتی ہوئی اس کے پاس آئی اور کہنے لگی "میرے والد آپ کو بُلا رہے ہیں تاکہ آپ نے ہمارے جانوروں کو پانی جو پلایا ہے اس کا اجر آپ کو دیں" موسیٰؑ جب اس کے پاس پہنچا اور اپنا سارا قصہ اسے سُنایا تو اس نے کہا "کچھ خوف نہ کرو، اب تم ظالموں سے بچ نکلے ہو"قَالَتْ اِحْدٰىهُمَا یٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرْهُ١٘ اِنَّ خَیْرَ مَنِ اسْتَاْجَرْتَ الْقَوِیُّ الْاَمِیْنُ﴿26﴾
- قَالَتْبولی
- اِحْدٰىهُمَاان میں سے ایک
- يٰٓاَبَتِ اسْتَاْجِرْهُ ۡاے میرے ابا جان اجرت پر رکھ لیجئے اس کو
- اِنَّبیشک
- خَيْرَبہترین
- مَنِجس کو
- اسْتَاْجَرْتَآپ اجرت پر رکھیں/ نوکر رکھیں
- الْقَوِيُّ الْاَمِيْنُجو مضبوط ہو، جو امانت دار ہو
ان دونوں عورتوں میں سے ایک نے اپنے باپ سے کہا "ابّا جان، اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے، بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں وہی ہو سکتا ہے جو مضبُوط اور امانت دار ہو"قَالَ اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ اُنْكِحَكَ اِحْدَى ابْنَتَیَّ هٰتَیْنِ عَلٰۤى اَنْ تَاْجُرَنِیْ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ١ۚ فَاِنْ اَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ١ۚ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اَشُقَّ عَلَیْكَ١ؕ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ﴿27﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اُرِيْدُمیں چاہتا ہوں
- اَنْ اُنْكِحَكَکہ میں نکاح کردوں تجھ سے
- اِحْدَى ابْنَتَيَّایک کا، اپنی دو بیٹیوں میں سے
- هٰتَيْنِیہ دونوں
- عَلٰٓياس شرط پر
- اَنْ تَاْجُرَنِيْکہ تو نوکری کرے میری
- ثَمٰنِيَآٹھ
- حِجَجٍ ۚسال
- فَاِنْ اَتْمَمْتَپھر اگر تو پورا کردے
- عَشْرًادس (سال)
- فَمِنْ عِنْدِكَ ۚتو تیری طرف سے ہے
- وَمَآ اُرِيْدُاور میں نہیں چاہتا
- اَنْکہ
- اَشُقَّ عَلَيْكَ ۭمیں سختی کروں تجھ پر
- سَتَجِدُنِيْٓعنقریب تو پائے گا مجھ کو
- اِنْ شَآءَ اللّٰهُانشاء اللہ
- مِنَ الصّٰلِحِيْنَنیک لوگوں میں سے
اس کے باپ نے (موسیٰؑ سے) کہا "میں چاہتا ہوں کہ اپنی اِن دو بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ کر دوں بشرطیکہ تم آٹھ سال تک میرے ہاں ملازمت کرو، اور اگر دس سال پُورے کر دو تو یہ تمہاری مرضی ہے میں تم پر سختی نہیں کرنا چاہتا تم اِن شاءاللہ مجھے نیک آدمی پاؤ گے"قَالَ ذٰلِكَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ١ؕ اَیَّمَا الْاَجَلَیْنِ قَضَیْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَیَّ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوْلُ وَكِیْلٌ۠ع﴿28﴾
- قَالَکہا
- ذٰلِكَ بَيْنِيْیہ میرے درمیان ہے
- وَبَيْنَكَ ۭاور تیرے درمیان ہے
- اَيَّمَا الْاَجَلَيْنِجو بھی دو مدتوں میں سے
- قَضَيْتُمیں نے پوری کی
- فَلَاتو نہ
- عُدْوَانَ عَلَيَّ ۭکوئی زیادتی ہوگی مجھ پر
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلٰي مَااوپر اس کے جو
- نَقُوْلُہم کہیں
- وَكِيْلٌنگہبان ہے
موسیٰ نے جواب دیا "یہ بات میرے اور آپ کے درمیان طے ہو گئی ان دونوں مدتوں میں سے جو بھی میں پُوری کر دوں اُس کے بعد پھر کوئی زیادتی مجھ پر نہ ہو، اور جو کچھ قول قرار ہم کر رہے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے"فَلَمَّا قَضٰى مُوْسَى الْاَجَلَ وَ سَارَ بِاَهْلِهٖۤ اٰنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ نَارًا١ۚ قَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ﴿29﴾
- فَلَمَّاتو جب
- قَضٰىپوری کی
- مُوْسَى الْاَجَلَموسیٰ نے مقرر مدت
- وَسَارَ بِاَهْلِهٖٓاور لے چلے اپنی بیوی کو/ اپنے گھروالوں کو
- اٰنَسَاس نے دیکھا/پایا /محسوس کیا
- مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِطور کی جانب سے
- نَارًا ۚایک آگ کو
- قَالَکہا
- لِاَهْلِهِ امْكُثُوْٓااپنے گھروالوں سے، ٹھہر جاؤ
- اِنِّىْٓبیشک میں نے
- اٰنَسْتُ نَارًامیں نے پائی ہے ایک آگ
- لَّعَلِّيْٓشاید کہ میں
- اٰتِيْكُمْمیں لاؤں تمہارے پاس
- مِّنْهَا بِخَبَرٍاس میں سے کوئی خبر
- اَوْ جَذْوَةٍیا کوئی انگارہ
- مِّنَ النَّارِآگ میں سے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَصْطَلُوْنَتم تاپ سکو
جب موسیٰؑ نے مدت پوری کر دی اور وہ اپنے اہل و عیال کو لے کر چلا تو طُور کی جانب اس کو ایک آگ نظر آئی اُس نے اپنے گھر والوں سے کہا "ٹھیرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے، شاید میں وہاں سے کوئی خبر لے آؤں یا اس آگ سے کوئی انگارہ ہی اُٹھا لاؤں جس سے تم تاپ سکو"فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْاَیْمَنِ فِی الْبُقْعَةِ الْمُبٰرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ اَنْ یّٰمُوْسٰۤى اِنِّیْۤ اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَۙ﴿30﴾
- فَلَمَّآتو جب
- اَتٰىهَاوہ آیا اس کے پاس
- نُوْدِيَپکارا گیا
- مِنْسے
- شَاطِیٴِکنارے (سے)
- الْوَادِ الْاَيْمَنِدائیں جانب کی وادی سے
- فِي الْبُقْعَةِ الْمُبٰرَكَةِمبارکہ خطہ زمین سے
- مِنَسے
- الشَّجَرَةِدرخت میں (سے)
- اَنْ يّٰمُوْسٰٓيکہ اے موسیٰ
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اَنَا اللّٰهُمیں ہی ہوں اللہ
- رَبُّ الْعٰلَمِيْنَرب سارے جہانوں کا
وہاں پہنچا تو وادی کے داہنے کنارے پر مبارک خطے میں ایک درخت سے پکارا گیا کہ "اے موسیٰؑ، میں ہی اللہ ہوں، سارے جہان والوں کا مالک"وَ اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ یٰمُوْسٰۤى اَقْبِلْ وَ لَا تَخَفْ١۫ اِنَّكَ مِنَ الْاٰمِنِیْنَ﴿31﴾
- وَاور
- اَنْیہ کہ
- اَلْقِ عَصَاكَ ۭڈال دے اپنا عصا
- فَلَمَّاتو جب
- رَاٰهَااس نے دیکھا اس کو
- تَهْتَزُّکہ ہلتا ہے
- كَاَنَّهَاگویا کہ وہ
- جَآنٌّپتلا سانپ ہے
- وَّلّٰىپھر گیا
- مُدْبِرًاپیٹھ پھیر کر
- وَّلَمْ يُعَقِّبْ ۭاور نہ پلٹا
- يٰمُوْسٰٓي اَقْبِلْاے موسیٰ آگے بڑھ
- وَلَا تَخَفْ ۣاور نہ ڈر
- اِنَّكَبیشک تو
- مِنَ الْاٰمِنِيْنَامن والوں میں سے ہے
اور (حکم دیا گیا کہ) پھینک دے اپنی لاٹھی جونہی کہ موسیٰؑ نے دیکھا کہ وہ لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگا اور اس نے مڑ کر بھی نہ دیکھا (ارشاد ہوا) "موسیٰؑ، پلٹ آ اور خوف نہ کر، تو بالکل محفوظ ہےاُسْلُكْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ١٘ وَّ اضْمُمْ اِلَیْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذٰنِكَ بُرْهَانٰنِ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ﴿32﴾
- اُسْلُكْداخل کر
- يَدَكَاپنا ہاتھ
- فِيْ جَيْبِكَاپنے گریبان میں
- تَخْرُجْنکلے گا
- بَيْضَآءَچکمتا ہوا
- مِنْ غَيْرِ سُوْٓءٍ ۡبغیر کسی تکلیف کے
- وَّاضْمُمْاور ملادے
- اِلَيْكَاپنی طرف
- جَنَاحَكَاپنا بازو
- مِنَسے
- الرَّهْبِڈر (سے)
- فَذٰنِكَتو یہ دو
- بُرْهَانٰنِدو نشانیاں ہیں
- مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- اِلٰى فِرْعَوْنَفرعون کی طرف
- وَمَلَا۟ئِهٖ ۭاور اس کے سرداروں کی طرف
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاتھے وہ/ ہیں وہ
- قَوْمًا فٰسِقِيْنَلوگ فاسق/نافرمان
اپنا ہاتھ گریبان میں ڈال، چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے اور خوف سے بچنے کے لیے اپنا بازو بھینچ لے یہ دو روشن نشانیاں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے، وہ بڑے ہی نافرمان لوگ ہیں"قَالَ رَبِّ اِنِّیْ قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ﴿33﴾
- قَالَکہا
- رَبِّاے میرے رب
- اِنِّىْاے شک میں نے
- قَتَلْتُمیں نے قتل کیا
- مِنْهُمْ نَفْسًاان میں سے ایک شخص کو
- فَاَخَافُتو میں ڈرتا ہوں
- اَنْ يَّقْتُلُوْنِکہ وہ قتل کر ڈالیں گے مجھ کو
موسیٰؑ نے عرض کیا "میرے آقا، میں تو ان کا ایک آدمی قتل کر چکا ہوں، ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے مار ڈالیں گےوَ اَخِیْ هٰرُوْنُ هُوَ اَفْصَحُ مِنِّیْ لِسَانًا فَاَرْسِلْهُ مَعِیَ رِدْاً یُّصَدِّقُنِیْۤ١٘ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِ﴿34﴾
- وَاَخِيْاور میرا بھائی
- هٰرُوْنُہارون
- هُوَ اَفْصَحُ مِنِّيْوہ زیادہ فصیح ہے مجھ سے
- لِسَانًازبان میں
- فَاَرْسِلْهُتو بھیج اس کو
- مَعِيَمیرے ساتھ
- رِدْاًمدد گار کے طور پر
- يُّصَدِّقُنِيْٓ ۡتصدیق کرے میری
- اِنِّىْٓ اَخَافُکیونکہ میں ڈرتا ہوں
- اَنْ يُّكَذِّبُوْنِکہ وہ جھٹلادیں گے مجھ کو
اور میرا بھائی ہارونؑ مجھے سے زیادہ زبان آور ہے، اسے میرے ساتھ مدد گار کے طور پر بھیج تاکہ وہ میری تائید کرے، مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلائیں گے"قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِیْكَ وَ نَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطٰنًا فَلَا یَصِلُوْنَ اِلَیْكُمَا١ۛۚ بِاٰیٰتِنَاۤ١ۛۚ اَنْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغٰلِبُوْنَ﴿35﴾
- قَالَکہا
- سَنَشُدُّعنقریب ہم مضبوط کریں گے
- عَضُدَكَبازو تیرا
- بِاَخِيْكَساتھ تیرے بھائی کے
- وَنَجْعَلُاور ہم بنادیں گے
- لَكُمَاتم دونوں کے لئے
- سُلْطٰنًاغلبہ
- فَلَاتو نہ
- يَصِلُوْنَوہ پہنچیں گے
- اِلَيْكُمَا ڔتمہاری طرف
- بِاٰيٰتِنَآ ڔہماری نشانیوں کے ساتھ
- اَنْتُمَاتم دونوں
- وَمَنِ اتَّبَعَكُمَااور جو پیروی کریں تم دونوں کی
- الْغٰلِبُوْنَغالب آنے والے ہیں
فرمایا "ہم تیرے بھائی کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو ایسی سطوت بخشیں گے کہ وہ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ہماری نشانیوں کے زور سے غلبہ تمہارا اور تمہارے پیروؤں کا ہی ہو گا"فَلَمَّا جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِاٰیٰتِنَا بَیِّنٰتٍ قَالُوْا مَا هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّفْتَرًى وَّ مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِیْۤ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ﴿36﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- جَآءَهُمْ مُّوْسٰيآئے ان کے پاس موسیٰ
- بِاٰيٰتِنَا بَيِّنٰتٍساتھ ہماری نشانیوں کے، کھلی کھلی
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- مَا هٰذَآنہیں یہ
- اِلَّا سِحْرٌمگر ایک جادو ہے
- مُّفْتَرًىبناوٹی/ جھوٹا
- وَّمَا سَمِعْنَااور نہیں سنا ہم نے
- بِهٰذَااس کے بارے میں
- فِيْٓ اٰبَآئِنَااپنے آباؤ اجداد میں
- الْاَوَّلِيْنَپہلے
پھر جب موسیٰؑ اُن لوگوں کے پاس ہماری کھُلی کھُلی نشانیاں لے کر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر بناوٹی جادوگر اور یہ باتیں تو ہم نے اپنے باپ دادا کے زمانے میں کبھی سُنیں ہی نہیںوَ قَالَ مُوْسٰى رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى مِنْ عِنْدِهٖ وَ مَنْ تَكُوْنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ﴿37﴾
- وَقَالَ مُوْسٰياور کہا موسیٰ نے
- رَبِّيْٓ اَعْلَمُمیرا رب زیادہ جانتا ہے
- بِمَنْ جَآءَساتھ اس کے جو لایا
- بِالْهُدٰىہدایت
- مِنْ عِنْدِهٖاس کی طرف سے
- وَمَنْ تَكُوْنُاور جو ہے
- لَهٗاس کے لئے
- عَاقِبَةُ الدَّارِ ۭانجام گھر گا/ آخری انجام
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَنہیں فلاح پاتے ظالم
موسیٰؑ نے جواب دیا "میرا رب اُس شخص کے حال سے خوب واقف ہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور وہی بہتر جانتا ہے کہ آخری انجام کس کا اچھا ہونا ہے، حق یہ ہے کہ ظالم کبھی فلاح نہیں پاتے"وَ قَالَ فِرْعَوْنُ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَاُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرِیْ١ۚ فَاَوْقِدْ لِیْ یٰهَامٰنُ عَلَى الطِّیْنِ فَاجْعَلْ لِّیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَطَّلِعُ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى١ۙ وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّهٗ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ﴿38﴾
- وَقَالَاور کہا
- فِرْعَوْنُفرعون نے
- يٰٓاَيُّهَا الْمَلَاُاے سردارو
- مَا عَلِمْتُمیں نہیں جانتا
- لَكُمْتمہارے لئے
- مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرِيْ ۚکوئی الٰہ اپنے سوا
- فَاَوْقِدْ لِيْپس جلا میرے لئے
- يٰهَامٰنُاے ہامان
- عَلَي الطِّيْنِاوپر مٹی کے
- فَاجْعَلْ لِّيْپھر بنا میرے لئے
- صَرْحًاایک محل
- لَّعَلِّيْٓشاید کہ میں
- اَطَّلِعُاطلاع پاؤں/ دیکھ سکوں
- اِلٰٓى اِلٰهِ مُوْسٰي ۙطرف موسیٰ کے الٰہ کے
- وَاِنِّىْاور بیشک میں
- لَاَظُنُّهٗالبتہ سمجھتا ہوں اس کو
- مِنَسے
- الْكٰذِبِيْنَجھوٹوں میں (سے)
اور فرعون نے کہا "اے اہل دربار میں تو اپنے سوا تمہارے کسی خدا کو نہیں جانتا ہامان، ذرا اینٹیں پکوا کر میرے لیے ایک اونچی عمارت تو بنوا، شاید کہ اس پر چڑھ کر میں موسیٰؑ کے خدا کو دیکھ سکوں، میں تو اسے جھُوٹا سمجھتا ہوں"وَ اسْتَكْبَرَ هُوَ وَ جُنُوْدُهٗ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ اِلَیْنَا لَا یُرْجَعُوْنَ﴿39﴾
- وَاسْتَكْبَرَاور اس نے تکبر کیا
- هُوَاس نے
- وَجُنُوْدُهٗاور اس کے لشکروں نے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
- وَظَنُّوْٓااور وہ سمجھے تھے
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- اِلَيْنَاہماری طرف
- لَا يُرْجَعُوْنَنہ لوٹائے جائیں گے
اُس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں بغیر کسی حق کے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور سمجھے کہ انہیں کبھی ہماری طرف پلٹنا نہیں ہےفَاَخَذْنٰهُ وَ جُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ١ۚ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِیْنَ﴿40﴾
- فَاَخَذْنٰهُتو پکڑ لیا ہم نے اس کو
- وَجُنُوْدَهٗاور اس کے لشکروں کو
- فَنَبَذْنٰهُمْتو پھینک دیا ہم نے ان کو
- فِي الْيَمِّ ۚسمندر میں
- فَانْظُرْتو دیکھو
- كَيْفَکس طرح
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُ الظّٰلِمِيْنَانجام ظالموں کا
آخر کار ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سمندر میں پھینک دیا اب دیکھ لو کہ ان ظالموں کا کیسا انجام ہواوَ جَعَلْنٰهُمْ اَئِمَّةً یَّدْعُوْنَ اِلَى النَّارِ١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ لَا یُنْصَرُوْنَ﴿41﴾
- وَجَعَلْنٰهُمْاور بنایا ہم نے ان کو
- اَئِمَّةًامام
- يَّدْعُوْنَبلاتے تھے
- اِلَى النَّارِ ۚآگ کی طرف
- وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِاور قیامت کے دن
- لَا يُنْصَرُوْنَمدد نہ دیئے جائیں گے
ہم نے انہیں جہنم کی طرف دعوت دینے والے پیش رو بنا دیا اور قیامت کے روز وہ کہیں سے کوئی مدد نہ پا سکیں گےوَ اَتْبَعْنٰهُمْ فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً١ۚ وَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ هُمْ مِّنَ الْمَقْبُوْحِیْنَ۠ع﴿42﴾
- وَاَتْبَعْنٰهُمْاور پیچھے لگادی ہم نے ان کے
- فِيْ هٰذِهِ الدُّنْيَااس دنیا میں
- لَعْنَةً ۚلعنت
- وَيَوْمَ الْقِيٰمَةِاور قیامت کے دن
- هُمْوہ
- مِّنَسے
- الْمَقْبُوْحِيْنَبدحال لوگوں میں (سے) ہوں گے
ہم نے اِس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی اور قیامت کے روز وہ بڑی قباحت میں مبتلا ہوں گےوَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿43﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اٰتَيْنَادی ہم نے
- مُوْسَى الْكِتٰبَموسیٰ کو کتاب
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد کہ
- مَآجو
- اَهْلَكْنَاہم نے ہلاک کردیا
- الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰىپہلی بستیوں کو
- بَصَآئِرَسراسر بصیرت تھی
- لِلنَّاسِلوگوں کے لئے
- وَهُدًىاور ہدایت
- وَّرَحْمَةًاور رحمت تھی
- لَّعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يَتَذَكَّرُوْنَنصیحت پکڑیں
پچھلی نسلوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰؑ کو کتاب عطا کی، لوگوں کے لیے بصیرتوں کا سامان بنا کر، تاکہ شاید لوگ سبق حاصل کریںوَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ وَ مَا كُنْتَ مِنَ الشّٰهِدِیْنَۙ﴿44﴾
- وَمَا كُنْتَاور نہ تھا تو
- بِجَانِبِگوشے میں
- الْغَرْبِيِّمغربی
- اِذْ قَضَيْنَآجب فیصلہ کیا ہم نے
- اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَطرف موسیٰ کے اس معاملے کا
- وَمَا كُنْتَاور نہ تھا تو
- مِنَسے
- الشّٰهِدِيْنَگواہوں میں (سے)
(اے محمدؐ) تم اُس وقت مغربی گوشے میں موجود نہ تھے جب ہم نے موسیٰؑ کو یہ فرمان شریعت عطا کیا، اور نہ تم شاہدین میں شامل تھےوَ لٰكِنَّاۤ اَنْشَاْنَا قُرُوْنًا فَتَطَاوَلَ عَلَیْهِمُ الْعُمُرُ١ۚ وَ مَا كُنْتَ ثَاوِیًا فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ تَتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۙ وَ لٰكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَ﴿45﴾
- وَلٰكِنَّآلیکن ہم نے
- اَنْشَاْنَااٹھایا ہم نے
- قُرُوْنًاقوموں کو
- فَتَطَاوَلَتو لمبی ہوگئی/دراز ہوگئی
- عَلَيْهِمُان پر
- الْعُمُرُ ۚمدت
- وَمَا كُنْتَاور نہ تھا تو
- ثَاوِيًامقیم
- فِيْٓ اَهْلِ مَدْيَنَاور اہل مدین میں
- تَتْلُوْاتم سناتے/ پڑھتے
- عَلَيْهِمْان پر
- اٰيٰتِنَا ۙہماری آیات
- وَلٰكِنَّالیکن/مگر ہم
- كُنَّاتھے ہم ہی
- مُرْسِلِيْنَبھیجنے والے
بلکہ اس کے بعد (تمہارے زمانے تک) ہم بہت سی نسلیں اٹھا چکے ہیں اور ان پر بہت زمانہ گزر چکا ہے تم اہلِ مَدیَن کے درمیان بھی موجود نہ تھے کہ اُن کو ہماری آیات سُنا رہے ہوتے، مگر (اُس وقت کی یہ خبریں) بھیجنے والے ہم ہیںوَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّوْرِ اِذْ نَادَیْنَا وَ لٰكِنْ رَّحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اَتٰىهُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ﴿46﴾
- وَمَا كُنْتَاور نہ تھا تو
- بِجَانِبِ الطُّوْرِطور کے کنارے
- اِذْ نَادَيْنَاجب پکارا ہم نے
- وَلٰكِنْلیکن
- رَّحْمَةًیہ رحمت ہے
- مِّنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- لِتُنْذِرَتاکہ تو خبردار کرے
- قَوْمًاایک قوم کو
- مَّآ اَتٰىهُمْنہیں آیا ان کے پاس
- مِّنْ نَّذِيْرٍکوئی ڈرانے والا
- مِّنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- لَعَلَّهُمْشاید کہ وہ
- يَتَذَكَّرُوْنَنصیحت پکڑیں
اور تم طور کے دامن میں بھی اُس وقت موجود نہ تھے جب ہم نے (موسیٰؑ کو پہلی مرتبہ) پکارا تھا، مگر یہ تمہارے رب کی رحمت ہے (کہ تم کو یہ معلومات دی جار ہی ہیں) تاکہ تم اُن لوگوں کو متنبّہ کر دو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی متنبّہ کرنے والا نہیں آیا، شاید کہ وہ ہوش میں آئیںوَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ مُّصِیْبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ فَیَقُوْلُوْا رَبَّنَا لَوْ لَاۤ اَرْسَلْتَ اِلَیْنَا رَسُوْلًا فَنَتَّبِعَ اٰیٰتِكَ وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿47﴾
- وَلَوْلَآاور کیوں نہیں
- اَنْ تُصِيْبَهُمْکہ پہنچی ان کو
- مُّصِيْبَةٌۢکوئی مصیبت
- بِمَابوجہ اس کے جو
- قَدَّمَتْ اَيْدِيْهِمْآگے بھیجی ان کے ہاتھوں نے
- فَيَقُوْلُوْاتو وہ کہتے
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- لَوْلَآ اَرْسَلْتَکیوں نہ بھیجا تو نے
- اِلَيْنَاہماری طرف
- رَسُوْلًاایک رسول
- فَنَتَّبِعَتو ہم پیروی کرتے
- اٰيٰتِكَتیری آیات کی
- وَنَكُوْنَاور ہم ہوجاتے
- مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں میں سے
(اور یہ ہم نے اس لیے کیا کہ) کہیں ایسا نہ ہو کہ اُن کے اپنے کیے کرتوتوں کی بدولت کوئی مصیبت جب اُن پر آئے تو وہ کہیں "اے پروردگار، تُو نے کیوں نہ ہماری طرف کوئی رسول بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے اور اہلِ ایمان میں سے ہوتے"فَلَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوْا لَوْ لَاۤ اُوْتِیَ مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى١ؕ اَوَ لَمْ یَكْفُرُوْا بِمَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى مِنْ قَبْلُ١ۚ قَالُوْا سِحْرٰنِ تَظٰهَرَا١ٙ۫ وَ قَالُوْۤا اِنَّا بِكُلٍّ كٰفِرُوْنَ﴿48﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَهُمُ الْحَقُّآگیا ان کے پاس حق
- مِنْ عِنْدِنَاہمارے پاس سے
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَوْلَآکیوں نہ
- اُوْتِيَوہ دیا گیا
- مِثْلَمانند اس کے
- مَآ اُوْتِيَ مُوْسٰي ۭجو دیئے گئے موسیٰ
- اَوَلَمْ يَكْفُرُوْاکیا بھلا نہیں وہ انکار کرچکے
- بِمَآساتھ اس کے جو
- اُوْتِيَ مُوْسٰيدیئے گئے موسیٰ
- مِنْ قَبْلُ ۚاس سے پہلے
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- سِحْرٰنِوہ جادو ہیں
- تَظٰهَرَ ڠایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں
- وَقَالُوْٓااور انہوں نے کہا
- اِنَّابیشک ہم
- بِكُلٍّساتھ ہر ایک کے
- كٰفِرُوْنَانکاری ہیں
مگر جب ہمارے ہاں سے حق ان کے پاس آ گیا تو وہ کہنے لگے "کیوں نہ دیا گیا اِس کو وہی کچھ جو موسیٰؑ کو دیا گیا تھا؟" کیا یہ لوگ اُس کا انکار نہیں کر چکے ہیں جو اس سے پہلے موسیٰؑ کو دیا گیا تھا؟ انہوں نے کہا "دونوں جادوگر ہیں جو ایک دُوسرے کی مدد کرتے ہیں" اور کہا "ہم کسی کو نہیں مانتے"قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿49﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- فَاْتُوْا بِكِتٰبٍپس لے آؤ کوئی کتاب
- مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِاللہ کے پاس سے
- هُوَوہ
- اَهْدٰىزیادہ ہدایت بخشنے والی ہو
- مِنْهُمَآان دونوں سے
- اَتَّبِعْهُمیں پیروی کرلوں گا اس کی
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
(اے نبیؐ،) ان سے کہو، "اچھا تو لاؤ اللہ کی طرف سے کوئی کتاب جو اِن دونوں سے زیادہ ہدایت بخشنے والی ہو اگر تم سچے ہو، میں اسی کی پیروی اختیار کروں گا"فَاِنْ لَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكَ فَاعْلَمْ اَنَّمَا یَتَّبِعُوْنَ اَهْوَآءَهُمْ١ؕ وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰىهُ بِغَیْرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿50﴾
- فَاِنْ لَّمْپھر اگر نہ
- يَسْتَجِيْبُوْا لَكَوہ جواب دیں تجھ کو
- فَاعْلَمْتو جان لو
- اَنَّمَابیشک
- يَتَّبِعُوْنَوہ پیروی کررہے ہیں
- اَهْوَآءَهُمْ ۭاپنی خواہشات کی
- وَمَنْاور کون
- اَضَلُّزیادہ بھٹکا ہوا ہوسکتا ہے
- مِمَّنِ اتَّبَعَاس سے جو پیروی کرے
- هَوٰىهُاپنی خواہش کی
- بِغَيْرِ هُدًىبغیر ہدایت کے
- مِّنَ اللّٰهِ ۭاللہ کی طرف سے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَانہیں
- يَهْدِيہدایت دیتا
- الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَظالم قوم کو
اب اگر وہ تمہارا یہ مطالبہ پورا نہیں کرتے تو سمجھ لو کہ دراصل یہ اپنی خواہشات کے پیرو ہیں، اور اُس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہو گا جو خدائی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہشات کی پیروی کرے؟ اللہ ایسے ظالموں کو ہرگز ہدایت نہیں بخشتاوَ لَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَؕ﴿51﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- وَصَّلْنَاپے در پے کی ہم نے
- لَهُمُ الْقَوْلَان کے لئے بات
- لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَتَذَكَّرُوْنَنصیحت پکڑیں
اور (نصیحت کی) بات پے در پے ہم انہیں پہنچا چکے ہیں تاکہ وہ غفلت سے بیدار ہوںاَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِهٖ هُمْ بِهٖ یُؤْمِنُوْنَ﴿52﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ
- اٰتَيْنٰهُمُدی ہم نے ان کو
- الْكِتٰبَکتاب
- مِنْ قَبْلِهٖاس سے پہلے
- هُمْ بِهٖ يُؤْمِنُوْنَوہ ساتھ اس کے ایمان لاتے ہیں
جن لوگوں کو اس سے پہلے ہم نے کتاب دی تھی وہ اِس (قرآن) پر ایمان لاتے ہیںوَ اِذَا یُتْلٰى عَلَیْهِمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖۤ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلِهٖ مُسْلِمِیْنَ﴿53﴾
- وَاِذَااور جب
- يُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
- عَلَيْهِمْان پر (آیات)
- قَالُوْٓاکہتے ہیں
- اٰمَنَّا بِهٖٓایمان لائے ہم ساتھ اس کے
- اِنَّهُ الْحَقُّبیشک وہ حق ہے
- مِنْ رَّبِّنَآہمارے رب کی طرف سے
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّاتھے ہم
- مِنْ قَبْلِهٖاس سے قبل/ پہلے ہی
- مُسْلِمِيْنَمسلمان
اور جب یہ اُن کو سُنایا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ "ہم اِس پر ایمان لائے، یہ واقعی حق ہے ہمارے رب کی طرف سے، ہم تو پہلے ہی سے مسلم ہیں"اُولٰٓئِكَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَهُمْ مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا وَ یَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّیِّئَةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ﴿54﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يُؤْتَوْنَدیئے جائیں گے
- اَجْرَهُمْاپنا اجر
- مَّرَّتَيْنِدو بار
- بِمَا صَبَرُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے صبر کیا
- وَيَدْرَءُوْنَاور وہ دور کرتے ہیں
- بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَساتھ بھلائی کے برائی کو
- وَمِمَّااور اس میں سے جو
- رَزَقْنٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کو
- يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کرتے ہیں
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کا اجر دو بار دیا جائے گا اُس ثابت قدمی کے بدلے جو انہوں نے دکھائی وہ بُرائی کو بھَلائی سے دفع کرتے ہیں اور جو کچھ رزق ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیںوَ اِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْهُ وَ قَالُوْا لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١٘ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١٘ لَا نَبْتَغِی الْجٰهِلِیْنَ﴿55﴾
- وَاِذَااور جب
- سَمِعُوا اللَّغْوَانہوں نے سنا بےہودہ بات کو
- اَعْرَضُوْاکنارہ کش ہوگئے
- عَنْهُاس سے
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- لَنَآ اَعْمَالُنَاہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں
- وَلَكُمْ اَعْمَالُكُمْ ۡاور تمہارے لئے تمہارے اعمال
- سَلٰمٌسلام ہو
- عَلَيْكُمْ ۡتم پر
- لَا نَبْتَغِي الْجٰهِلِيْنَنہیں ہم چاہتے جاہلوں کو
اور جب انہوں نے بیہودہ بات سنی تو یہ کہہ کر اس سے کنارہ کش ہو گئے کہ "ہمارے اعمال ہمارے لیے اور تمہارے اعمال تمہارے لیے، تم کو سلام ہے، ہم جاہلوں کا سا طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہتے"اِنَّكَ لَا تَهْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ۚ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِیْنَ﴿56﴾
- اِنَّكَبیشک آپ
- لَا تَهْدِيْنہیں ہدایت دے سکتے
- مَنْجس کو
- اَحْبَبْتَپسند کریں آپ
- وَلٰكِنَّ اللّٰهَلیکن اللہ تعالیٰ
- يَهْدِيْہدایت دیتا ہے
- مَنْ يَّشَآءُ ۚجس کو چاہتا ہے
- وَهُوَاور وہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِالْمُهْتَدِيْنَہدایت پانے والوں کو
اے نبیؐ، تم جسے چاہو اسے ہدایت نہیں دے سکتے، مگر اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو ہدایت قبول کرنے والے ہیںوَ قَالُوْۤا اِنْ نَّتَّبِعِ الْهُدٰى مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ اَرْضِنَا١ؕ اَوَ لَمْ نُمَكِّنْ لَّهُمْ حَرَمًا اٰمِنًا یُّجْبٰۤى اِلَیْهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَیْءٍ رِّزْقًا مِّنْ لَّدُنَّا وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿57﴾
- وَقَالُوْٓااور وہ کہتے ہیں
- اِنْ نَّتَّبِعِ الْهُدٰىاگر ہم پیروی کریں ہدایت کی
- مَعَكَآپ کے ساتھ
- نُتَخَطَّفْہم اچک لیے جائیں گے
- مِنْ اَرْضِنَا ۭاپنی زمین سے
- اَوَلَمْکیا بھلا نہیں
- نُمَكِّنْ لَّهُمْہم نے جگہ دی ان کو
- حَرَمًاحرم میں
- اٰمِنًاپر امن بنا کر
- يُّجْبٰٓى اِلَيْهِکھینچے جاتے ہیں اس کی طرف
- ثَمَرٰتُپھل
- كُلِّ شَيْءٍہر چیز کے
- رِّزْقًارزق کے طور پر
- مِّنْ لَّدُنَّاہماری طرف سے
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَهُمْاکثر ان میں سے
- لَا يَعْلَمُوْنَنہیں علم رکھتے
وہ کہتے ہیں "اگر ہم تمہارے ساتھ اِس ہدایت کی پیروی اختیار کر لیں تو اپنی زمین سے اُچک لیے جائیں گے" کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے ایک پرامن حرم کو ان کے لیے جائے قیام بنا دیا جس کی طرف ہر طرح کے ثمرات کھچے چلے آتے ہیں، ہماری طرف سے رزق کے طور پر؟ مگر ان میں سے اکثر لوگ جانتے نہیں ہیںوَ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍۭ بَطِرَتْ مَعِیْشَتَهَا١ۚ فَتِلْكَ مَسٰكِنُهُمْ لَمْ تُسْكَنْ مِّنْۢ بَعْدِهِمْ اِلَّا قَلِیْلًا١ؕ وَ كُنَّا نَحْنُ الْوٰرِثِیْنَ﴿58﴾
- وَكَمْ اَهْلَكْنَااور کتنی ہی ہلاک کیں ہم نے
- مِنْسے
- قَرْيَةٍۢبستیوں میں (سے)
- بَطِرَتْاتراتی تھیں
- مَعِيْشَتَهَا ۚاپنی معیشت پر
- فَتِلْكَتو یہ
- مَسٰكِنُهُمْان کے گھر ہیں/ مسکن ہیں
- لَمْ تُسْكَنْنہیں بسایا گیا
- مِّنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
- اِلَّا قَلِيْلًا ۭمگر بہت تھوڑوں کو
- وَكُنَّااور تھے ہم
- نَحْنُ الْوٰرِثِيْنَہم ہی وارث ہونے والے
اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہم تباہ کر چکے ہیں جن کے لوگ اپنی معیشت پر اترا گئے تھے سو دیکھ لو، وہ ان کے مسکن پڑے ہوئے ہیں جن میں ان کے بعد کم ہی کوئی بسا ہے، آ خرکار ہم ہی وارث ہو کر رہےوَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى حَتّٰى یَبْعَثَ فِیْۤ اُمِّهَا رَسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۚ وَ مَا كُنَّا مُهْلِكِی الْقُرٰۤى اِلَّا وَ اَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَ﴿59﴾
- وَمَا كَانَ رَبُّكَاور نہ تھا تیرا رب
- مُهْلِكَ الْقُرٰىہلاک کرنے والے بستیوں کو
- حَتّٰى يَبْعَثَیہاں تک کہ بھیج دے
- فِيْٓمیں
- اُمِّهَاان کے مرکز (میں)
- رَسُوْلًاکوئی رسول
- يَّتْلُوْاجو پڑھتا ہو
- عَلَيْهِمْان پر
- اٰيٰتِنَا ۚہماری آیات
- وَمَا كُنَّااور نہ تھے ہم
- مُهْلِكِيہلاک کرنے والے
- الْقُرٰٓىبستیوں کو
- اِلَّا وَاَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَمگر اس حال میں کہ اس کے رہنے والے ظالم ہوں
اور تیرا رب بستیوں کو ہلاک کرنے والا نہ تھا جب تک کہ ان کے مرکز میں ایک رسُول نہ بھیج دیتا جو ان کو ہماری آیات سُناتا اور ہم بستیوں کو ہلاک کرنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے رہنے والے ظالم نہ ہو جاتےوَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَمَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتُهَا١ۚ وَ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ع﴿60﴾
- وَمَآ اُوْتِيْتُمْاور جو بھی دیئے گئے تم
- مِّنْ شَيْءٍکوئی بھی چیز
- فَمَتَاعُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاپس سامان ہے دنیا کی زندگی کا
- وَزِيْنَتُهَا ۚاور اس کی رونق
- وَمَا عِنْدَ اللّٰهِاور جو اللہ کے پاس ہے
- خَيْرٌ وَّاَبْقٰى ۭبہتر ہے اور زیادہ باقی رہنے والا
- اَفَلَا تَعْقِلُوْنَکیا بھلا نہیں تم عقل سے کام لیتے
تم لوگوں کو جو کچھ بھی دیا گیا ہے وہ محض دُنیا کی زندگی کا سامان اور اس کی زینت ہے، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ اس سے بہتر اور باقی تر ہے کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے؟اَفَمَنْ وَّعَدْنٰهُ وَعْدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِیْهِ كَمَنْ مَّتَّعْنٰهُ مَتَاعَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا ثُمَّ هُوَ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ﴿61﴾
- اَفَمَنْکیا بھلا جو
- وَّعَدْنٰهُوعدہ کیا ہم نے اس سے
- وَعْدًا حَسَنًااچھا وعدہ
- فَهُوَپھر وہ
- لَاقِيْهِپانے والا ہے اس کو
- كَمَنْمانند اس کے ہوسکتا ہے
- مَّتَّعْنٰهُفائدہ دیا ہم نے اس کو
- مَتَاعَسامان کے ساتھ
- الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی کے
- ثُمَّپھر
- هُوَوہ
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- مِنَ الْمُحْضَرِيْنَحاضر کئے جانے والوں میں سے ہوگا
بھلا وہ شخص جس سے ہم نے اچھا وعدہ کیا ہو اور وہ اسے پانے والا ہو کبھی اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جسے ہم نے صرف حیات دنیا کا سروسامان دے دیا ہو اور پھر وہ قیامت کے روز سزا کے لیے پیش کیا جانے والا ہو؟وَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ﴿62﴾
- وَيَوْمَ يُنَادِيْهِمْاور جس دن وہ پکارے گا ان کو
- فَيَقُوْلُپھر فرمائے گا
- اَيْنَکہاں ہیں
- شُرَكَآءِيَمیرے شریک
- الَّذِيْنَوہ جو
- كُنْتُمْتھے تم
- تَزْعُمُوْنَتم گمان رکھتے
اور (بھول نہ جائیں یہ لوگ) اُس دن کو جب کہ وہ اِن کو پکارے گا اور پوچھے گا "کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے؟"قَالَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَغْوَیْنَا١ۚ اَغْوَیْنٰهُمْ كَمَا غَوَیْنَا١ۚ تَبَرَّاْنَاۤ اِلَیْكَ١٘ مَا كَانُوْۤا اِیَّانَا یَعْبُدُوْنَ﴿63﴾
- قَالَ الَّذِيْنَکہیں گے وہ لوگ
- حَقَّسچ ہوگئی
- عَلَيْهِمُ الْقَوْلُان پر بات
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- هٰٓؤُلَآءِ الَّذِيْنَیہ ہیں وہ لوگ جن کو
- اَغْوَيْنَا ۚگمراہ کیا ہم نے
- اَغْوَيْنٰهُمْگمراہ کیا ہم نے ان کو
- كَمَا غَوَيْنَا ۚجیسا کہ ہم خود گمراہ ہوئے
- تَبَرَّاْنَآبےزاری کی ہم نے
- اِلَيْكَ ۡتیرے سامنے
- مَا كَانُوْٓانہ تھے وہ
- اِيَّانَاصرف ہماری
- يَعْبُدُوْنَوہ عبادت کرتے
یہ قول جن پر چسپاں ہو گا وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، بے شک یہی لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا تھا، اِنہیں ہم نے اُسی طرح گمراہ کیا جیسے ہم خود گمراہ ہوئے ہم آپ کے سامنے براءت کا اظہار کرتے ہیں یہ ہماری تو بندگی نہیں کرتے تھے"وَ قِیْلَ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ رَاَوُا الْعَذَابَ١ۚ لَوْ اَنَّهُمْ كَانُوْا یَهْتَدُوْنَ﴿64﴾
- وَقِيْلَاور کہا جائے گا
- ادْعُوْاپکارو
- شُرَكَآءَكُمْاپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو
- فَدَعَوْهُمْتو وہ پکاریں گے ان کو
- فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَهُمْپھر نہ وہ جواب دیں گے ان کو
- وَرَاَوُا الْعَذَابَ ۚاور وہ دیکھ لیں گے عذاب کو
- لَوْ اَنَّهُمْکاش بیشک وہ
- كَانُوْا يَهْتَدُوْنَہوتے وہ ہدایت پاتے
پھر اِن سے کہا جائے گا کہ پکارو اب اپنے ٹھیرائے ہوئے شریکوں کو یہ انہیں پکاریں گے مگر وہ اِن کو کوئی جواب نہ دیں گے اور یہ لوگ عذاب دیکھ لیں گے کاش یہ ہدایت اختیار کرنے والے ہوتےوَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَ﴿65﴾
- وَيَوْمَ يُنَادِيْهِمْاور جس دن وہ پکارے گا ان کو
- فَيَقُوْلُپھر وہ کہے گا
- مَاذَآکیا کچھ
- اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِيْنَجواب دیا تم نے رسولوں کو
اور (فراموش نہ کریں یہ لوگ) وہ دن جبکہ وہ اِن کو پکارے گا اور پوچھے گا کہ "جو رسول بھیجے گئے تھے انہیں تم نے کیا جواب دیا تھا؟"فَعَمِیَتْ عَلَیْهِمُ الْاَنْۢبَآءُ یَوْمَئِذٍ فَهُمْ لَا یَتَسَآءَلُوْنَ﴿66﴾
- فَعَمِيَتْتو نظروں سے اوجھل ہوجائیں گی
- عَلَيْهِمُان پر
- الْاَنْۢبَآءُخبریں
- يَوْمَئِذٍاس دن
- فَهُمْتو وہ
- لَا يَتَسَآءَلُوْنَایک دوسرے سے پوچھ نہ سکیں گے
اُس وقت کوئی جواب اِن کو نہ سُوجھے گا اور نہ یہ آپس میں ایک دُوسرے سے پوچھ ہی سکیں گےفَاَمَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِیْنَ﴿67﴾
- فَاَمَّاتو لیکن
- مَنْ تَابَجو نے توبہ کی
- وَاور
- اٰمَنَایمان لایا
- وَعَمِلَ صَالِحًااور عمل کئے اچھے
- فَعَسٰٓيتو امید ہے
- اَنْ يَّكُوْنَکہ ہو وہ
- مِنَ الْمُفْلِحِيْنَفلاح پانے والوں میں سے
البتہ جس نے آج توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیے وہی یہ توقع کر سکتا ہے کہ وہاں فلاح پانے والوں میں سے ہو گاوَ رَبُّكَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَ یَخْتَارُ١ؕ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ﴿68﴾
- وَرَبُّكَاور رب تیرا
- يَخْلُقُپیدا کرتا ہے
- مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
- وَيَخْتَارُ ۭاور منتخب کرلیتا ہے
- مَا كَانَنہیں ہے
- لَهُمُان کے لئے
- الْخِيَرَةُ ۭاختیار
- سُبْحٰنَ اللّٰهِپاک ہے اللہ
- وَتَعٰلٰىاور بلند ہے
- عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں
تیرا رب پیدا کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے اور (وہ خود ہی اپنے کام کے لیے جسے چاہتا ہے) منتخب کر لیتا ہے، یہ انتخاب اِن لوگوں کے کرنے کا کام نہیں ہے، اللہ پاک ہے اور بہت بالاتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیںوَ رَبُّكَ یَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ﴿69﴾
- وَرَبُّكَاور رب تیرا
- يَعْلَمُجانتا ہے
- مَا تُكِنُّجو چھپاتے ہیں
- صُدُوْرُهُمْان کے سینے
- وَمَا يُعْلِنُوْنَاور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں
تیرا رب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ یہ ظاہر کرتے ہیںوَ هُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰى وَ الْاٰخِرَةِ١٘ وَ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ﴿70﴾
- وَهُوَ اللّٰهُاور وہ اللہ ہے
- لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۭنہیں کوئی الٰہ برحق مگر وہی
- لَهُ الْحَمْدُاسی کے لئے ہے تعریف
- فِي الْاُوْلٰىدنیا میں
- وَالْاٰخِرَةِ ۡاور آخرت میں
- وَلَهُ الْحُكْمُاور اسی کے لئے ہے فرماں روائی
- وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَاور اسی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
وہی ایک اللہ ہے جس کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں اسی کے لیے حمد ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، فرماں روائی اسی کی ہے اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہوقُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ الَّیْلَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِضِیَآءٍ١ؕ اَفَلَا تَسْمَعُوْنَ﴿71﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- اَرَءَيْتُمْکیا غور کیا تم نے
- اِنْ جَعَلَ اللّٰهُاگر کردے اللہ
- عَلَيْكُمُ الَّيْلَتم پر رات
- سَرْمَدًاہمیشہ/دائمی
- اِلٰى يَوْمِدن تک
- الْقِيٰمَةِقیامت کے
- مَنْ اِلٰهٌکوئی الٰہ ہوگا
- غَيْرُ اللّٰهِاللہ کے سوا
- يَاْتِيْكُمْجو لائے تمہارے پاس
- بِضِيَآءٍ ۭایک روشنی
- اَفَلَاکیا بھلا نہیں
- تَسْمَعُوْنَتم سنتے ہو
اے نبیؐ، اِن سے کہو کبھی تم لوگوں نے غور کیا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے رات طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبود ہے جو تمہیں روشنی لا دے؟ کیا تم سُنتے نہیں ہو؟قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِلَیْلٍ تَسْكُنُوْنَ فِیْهِ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ﴿72﴾
- قُلْ اَرَءَيْتُمْکہہ دیجئے کیا تم نے غور کیا
- اِنْ جَعَلَ اللّٰهُاگر کردے اللہ
- عَلَيْكُمُتم پر
- النَّهَارَدن کو
- سَرْمَدًاہمیشہ
- اِلٰى يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن تک
- مَنْ اِلٰهٌکون الٰہ ہوگا
- غَيْرُ اللّٰهِاللہ کے سوا
- يَاْتِيْكُمْ بِلَيْلٍجو لائے گا تمہارے پاس رات
- تَسْكُنُوْنَتم سکون پاسکو گے
- فِيْهِ ۭاس میں
- اَفَلَا تُبْصِرُوْنَکیا پھر نہیں تم دیکھتے
اِن سے پوچھو، کبھی تم نے سوچا کہ اگر اللہ قیامت تک تم پر ہمیشہ کے لیے دن طاری کر دے تو اللہ کے سوا وہ کونسا معبُود ہے جو تمہیں رات لا دے تاکہ تم اس میں سکون حاصل کر سکو؟ کیا تم کو سُوجھتا نہیں؟وَ مِنْ رَّحْمَتِهٖ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿73﴾
- وَمِنْ رَّحْمَتِهٖاور اس کی رحمت میں سے ہے
- جَعَلَاس نے بنایا
- لَكُمُ الَّيْلَتمہارے لئے رات کو
- وَالنَّهَارَاور دن کو
- لِتَسْكُنُوْاتاکہ تم سکون پاؤ
- فِيْهِاس میں
- وَلِتَبْتَغُوْااور تاکہ تم تلاش کرو
- مِنْ فَضْلِهٖاس کے فضل میں سے
- وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرو
یہ اسی کی رحمت ہے کہ اس نے تمہارے لیے رات اور دن بنائے تاکہ تم (رات میں) سکون حاصل کرو اور (دن کو) اپنے رب کا فضل تلاش کرو، شاید کہ تم شکر گزار بنووَ یَوْمَ یُنَادِیْهِمْ فَیَقُوْلُ اَیْنَ شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَ﴿74﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُنَادِيْهِمْوہ پکارے گا ان کو
- فَيَقُوْلُتو کہے گا
- اَيْنَ شُرَكَآءِيَکہاں ہیں میرے شریک
- الَّذِيْنَوہ جو
- كُنْتُمْ تَزْعُمُوْنَتھے تم گمان رکھتے
(یاد رکھیں یہ لوگ) وہ دن جبکہ وہ انہیں پکارے گا پھر پوچھے گا "کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کا تم گمان رکھتے تھے؟"وَ نَزَعْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا فَقُلْنَا هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ فَعَلِمُوْۤا اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ۠ع﴿75﴾
- وَنَزَعْنَااور ہم نکال لائیں گے
- مِنْ كُلِّ اُمَّةٍہر امت میں سے
- شَهِيْدًاایک گواہ
- فَقُلْنَاتو ہم کہیں گے
- هَاتُوْالاؤ
- بُرْهَانَكُمْاپنی دلیل
- فَعَلِمُوْٓاتو وہ جان لیں گے
- اَنَّ الْحَقَّ لِلّٰهِبیشک حق اللہ ہی کے لئے ہے
- وَضَلَّاور گم ہوجائیں گے
- عَنْهُمْان سے
- مَّا كَانُوْاجو تھے وہ
- يَفْتَرُوْنَوہ گھڑا کرتے
اور ہم ہر امّت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہ "لاؤ اب اپنی دلیل" اس وقت انہیں معلوم ہو جائے گا کہ حق اللہ کی طرف سے ہے، اور گم ہو جائیں گے ان کے وہ سارے جھوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھےاِنَّ قَارُوْنَ كَانَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰى فَبَغٰى عَلَیْهِمْ١۪ وَ اٰتَیْنٰهُ مِنَ الْكُنُوْزِ مَاۤ اِنَّ مَفَاتِحَهٗ لَتَنُوْٓاُ بِالْعُصْبَةِ اُولِی الْقُوَّةِ١ۗ اِذْ قَالَ لَهٗ قَوْمُهٗ لَا تَفْرَحْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْفَرِحِیْنَ﴿76﴾
- اِنَّبیشک
- قَارُوْنَقارون
- كَانَتھا
- مِنْ قَوْمِ مُوْسٰيموسیٰ کی قوم میں سے
- فَبَغٰى عَلَيْهِمْ ۠تو اس نے ظلم کیا ان پر
- وَاٰتَيْنٰهُاور عطا کیا ہم نے اس کو
- مِنَ الْكُنُوْزِخزانوں میں سے
- مَآ اِنَّ مَفَاتِحَهٗاس قدر بیشک اس کی کنجیاں
- لَتَنُوْٓاُالبتہ اٹھاتی تھی
- بِالْعُصْبَةِبڑی جماعت
- اُولِي الْقُوَّةِ ۤقوت والی
- اِذْ قَالَ لَهٗجب کہا تھا اس کو
- قَوْمُهٗاس کی قوم نے
- لَا تَفْرَحْنہ تم اتراؤ
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَا يُحِبُّ الْفَرِحِيْنَنہیں پسند کرتا اترانے والوں کو
یہ ایک واقعہ ہے کہ قارون موسیٰؑ کی قوم کا ایک شخص تھا، پھر وہ اپنی قوم کے خلاف سرکش ہو گیا اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دے رکھے تھے کہ ان کی کنجیاں طاقت ور آدمیوں کی ایک جماعت مشکل سے اُٹھا سکتی تھی ایک دفعہ جب اس کی قوم کے لوگوں نے اُس سے کہا "پھول نہ جا، اللہ پھولنے والوں کو پسند نہیں کرتاوَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ وَ لَا تَنْسَ نَصِیْبَكَ مِنَ الدُّنْیَا وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ﴿77﴾
- وَابْتَغِاور حاصل کرو
- فِيْمَآاس میں جو
- اٰتٰىكَ اللّٰهُدیا تجھ کو اللہ نے
- الدَّارَ الْاٰخِرَةَآخرت کا گھر
- وَلَا تَنْسَ نَصِيْبَكَاور نہ تم بھولو اپنا حصہ
- مِنَ الدُّنْيَادنیا میں سے
- وَاَحْسِنْاور احسان کرو
- كَمَآجیسا کہ
- اَحْسَنَ اللّٰهُاحسان کیا اللہ نے
- اِلَيْكَتمہاری طرف
- وَلَااور نہ
- تَبْغِ الْفَسَادَتم چاہو فساد
- فِي الْاَرْضِ ۭزمین میں
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِيْنَنہیں پسند کرتا فساد کرنے والوں کو
جو مال اللہ نے تجھے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر بنانے کی فکر کر اور دُنیا میں سے بھی اپنا حصہ فراموش نہ کر احسان کر جس طرح اللہ نے تیرے ساتھ احسان کیا ہے اور زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش نہ کر، اللہ مفسدوں کو پسند نہیں کرتا"قَالَ اِنَّمَاۤ اُوْتِیْتُهٗ عَلٰى عِلْمٍ عِنْدِیْ١ؕ اَوَ لَمْ یَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَهْلَكَ مِنْ قَبْلِهٖ مِنَ الْقُرُوْنِ مَنْ هُوَ اَشَدُّ مِنْهُ قُوَّةً وَّ اَكْثَرُ جَمْعًا١ؕ وَ لَا یُسْئَلُ عَنْ ذُنُوْبِهِمُ الْمُجْرِمُوْنَ﴿78﴾
- قَالَکہنے لگا
- اِنَّمَآ اُوْتِيْتُهٗبیشک میں دیا گیا ہوں اس کو
- عَلٰي عِلْمٍ عِنْدِيْ ۭعلم کی بنا پر، جو میرے پاس ہے
- اَوَلَمْ يَعْلَمْکیا بھلا وہ نہیں جانتا
- اَنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ نے
- قَدْ اَهْلَكَتحقیق ہلاک کردیا
- مِنْ قَبْلِهٖاس سے پہلے
- مِنَ الْقُرُوْنِبستیوں میں سے
- مَنْ هُوَوہ جو
- اَشَدُّزیادہ سخت تھیں
- مِنْهُ قُوَّةًاس سے قوت میں
- وَّاَكْثَرُاور اکثر تھیں
- جَمْعًا ۭجمعیت کے اعتبار سے/ نفری کے اعتبار سے
- وَلَا يُسْئَلُاور نہیں پوچھے جاتے
- عَنْ ذُنُوْبِهِمُ الْمُجْرِمُوْنَاپنے گناہوں کے بارے میں مجرم
تو اُس نے کہا "یہ سب کچھ تو مجھے اُس علم کی بنا پر دیا گیا ہے جو مجھ کو حاصل ہے" کیا اس کو علم نہ تھا کہ اللہ اس سے پہلے بہت سے ایسے لوگوں کو ہلاک کر چکا ہے جو اس سے زیادہ قوت اور جمعیت رکھتے تھے؟ مجرموں سے تو ان کے گناہ نہیں پوچھے جاتےفَخَرَجَ عَلٰى قَوْمِهٖ فِیْ زِیْنَتِهٖ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا یٰلَیْتَ لَنَا مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ قَارُوْنُ١ۙ اِنَّهٗ لَذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ﴿79﴾
- فَخَرَجَتو نکلا
- عَلٰي قَوْمِهٖاپنی قوم پر
- فِيْ زِيْنَتِهٖ ۭاپنی زینت میں/ ٹھاٹھ میں
- قَالَ الَّذِيْنَکہا ان لوگوں نے
- يُرِيْدُوْنَجو چاہتے تھے
- الْحَيٰوةَ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
- يٰلَيْتَ لَنَااے کاش کہ ہوتا ہمارے لئے
- مِثْلَ مَآ اُوْتِيَمانند اس کے جو دیا گیا
- قَارُوْنُ ۙقارون
- اِنَّهٗ لَذُوْ حَظٍّیقینا وہ قسمت والا ہے
- عَظِيْمٍبڑی
ایک روز وہ اپنی قوم کے سامنے اپنے پُورے ٹھاٹھ میں نکلا جو لوگ حیات دنیا کے طالب تھے وہ اسے دیکھ کر کہنے لگے "کاش ہمیں بھی وہی کچھ ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے، یہ تو بڑا نصیبے والا ہے"وَ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَیْلَكُمْ ثَوَابُ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّمَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا١ۚ وَ لَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا الصّٰبِرُوْنَ﴿80﴾
- وَقَالَ الَّذِيْنَاور کہا ان لوگوں نے
- اُوْتُوا الْعِلْمَجو دیئے گئے علم
- وَيْلَكُمْتمہارا برا ہو
- ثَوَابُ اللّٰهِثواب اللہ کا
- خَيْرٌبہتر ہے
- لِّمَنْ اٰمَنَواسطے اس کے جو ایمان لایا
- وَعَمِلَ صَالِحًا ۚاور اس نے عمل کئے اچھے
- وَلَااور نہیں
- يُلَقّٰىهَآڈالا جاتا اسے
- اِلَّا الصّٰبِرُوْنَمگر صبر کرنے والوں کو
مگر جو لوگ علم رکھنے والے تھے وہ کہنے لگے "افسوس تمہارے حال پر، اللہ کا ثواب بہتر ہے اُس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرے، اور یہ دولت نہیں ملتی مگر صبر کرنے والوں کو"فَخَسَفْنَا بِهٖ وَ بِدَارِهِ الْاَرْضَ١۫ فَمَا كَانَ لَهٗ مِنْ فِئَةٍ یَّنْصُرُوْنَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۗ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِیْنَ﴿81﴾
- فَخَسَفْنَا بِهٖپس دھنسادیا ہم نے اس کو
- وَبِدَارِهِاور اس کے گھر کو
- الْاَرْضَ ۣزمین میں
- فَمَا كَانَ لَهٗتو نہ تھا اس کے لئے
- مِنْ فِئَةٍکوئی گروہ
- يَّنْصُرُوْنَهٗجو مدد کرتا اس کی
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۤسوائے اللہ کے
- وَمَا كَانَاور نہ تھا وہ
- مِنَ الْمُنْتَصِرِيْنَخود اپنی مدد کرنے والوں میں سے
آخر کار ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دَھنسا دیا پھر کوئی اس کے حامیوں کا گروہ نہ تھا جو اللہ کے مقابلہ میں اس کی مدد کو آتا اور نہ وہ خود اپنی مدد آپ کر سکاوَ اَصْبَحَ الَّذِیْنَ تَمَنَّوْا مَكَانَهٗ بِالْاَمْسِ یَقُوْلُوْنَ وَیْكَاَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ١ۚ لَوْ لَاۤ اَنْ مَّنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا لَخَسَفَ بِنَا١ؕ وَیْكَاَنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ۠ع﴿82﴾
- وَاَصْبَحَ الَّذِيْنَاور ہوگئے وہ لوگ
- تَمَنَّوْاجو تمنا کر رہے تھے
- مَكَانَهٗاس کے مقام کی
- بِالْاَمْسِکل تک
- يَقُوْلُوْنَکہہ رہے تھے
- وَيْكَاَنَّ اللّٰهَافسوس کہ اللہ تعالیٰ
- يَبْسُطُ الرِّزْقَپھیلا دیتا ہے رزق
- لِمَنْ يَّشَآءُجس کے لئے چاہتا ہے
- مِنْسے
- عِبَادِهٖاپنے بندوں میں (سے)
- وَيَقْدِرُ ۚاور اندازے دے دیتا ہے
- لَوْلَآاگر نہ ہوتی (یہ بات)
- اَنْ مَّنَّ اللّٰهُکہ احسان کیا اللہ نے
- عَلَيْنَاہم پر
- لَخَسَفَالبتہ وہ دھنسا دیتا
- بِنَا ۭہم کو بھی
- وَيْكَاَنَّهٗافسوس کہ بیشک وہ
- لَا يُفْلِحُنہیں فلاح پاتے
- الْكٰفِرُوْنَکافر
اب وہی لوگ جو کل اس کی منزلت کی تمنا کر رہے تھے کہنے لگے "افسوس، ہم بھول گئے تھے کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کا رزق چاہتا ہے کشادہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے نَپا تلا دیتا ہے اگر اللہ نے ہم پر احسان نہ کیا ہوتا تو ہمیں بھی زمین میں دَھنسا دیتا افسوس ہم کو یاد نہ رہا کہ کافر فلاح نہیں پایا کرتے"تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ لَا فَسَادًا١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ﴿83﴾
- تِلْكَ الدَّارُیہ گھر ہے
- الْاٰخِرَةُآخرت کا
- نَجْعَلُهَاہم کردیں گے اس کو
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لئے
- لَا يُرِيْدُوْنَجو نہیں چاہتے
- عُلُوًّابڑائی/ تکبر
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین (میں)
- وَلَا فَسَادًا ۭاور نہ فساد
- وَالْعَاقِبَةُاور انجام
- لِلْمُتَّقِيْنَتقویٰ والوں کے لئے ہے
وہ آخرت کا گھر تو ہم اُن لوگوں کے لیے مخصوص کر دیں گے جو زمین میں اپنی بڑائی نہیں چاہتے اور نہ فساد کرنا چاہتے ہیں اور انجام کی بھَلائی متقین ہی کے لیے ہےمَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزَى الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿84﴾
- مَنْ جَآءَجو کوئی لایا
- بِالْحَسَنَةِبھلائی کو
- فَلَهٗتو اس کے لئے ہے
- خَيْرٌ مِّنْهَا ۚبہتر اس سے
- وَمَنْاور جو کوئی
- جَآءَ بالسَّيِّئَةِلایا برائی کو
- فَلَا يُجْزَى الَّذِيْنَتو نہیں بدلہ دیئے جاتے وہ لوگ
- عَمِلُوا السَّيِّاٰتِجنہوں نے عمل کیے برے
- اِلَّامگر
- مَا كَانُوْاجو تھے وہ
- يَعْمَلُوْنَعمل کرتے
جو کوئی بھَلائی لے کر آئے گا اس کے لیے اس سے بہتر بھَلائی ہے، اور جو بُرائی لے کر آئے تو بُرائیاں کرنے والوں کو ویسا ہی بدلہ ملے گا جیسے عمل وہ کرتے تھےاِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ١ؕ قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ مَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى وَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴿85﴾
- اِنَّ الَّذِيْبیشک وہ ذات
- فَرَضَجس نے مقرر کیا
- عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَآپ پر قرآن کو
- لَرَآدُّكَالبتہ پھیر لے جانے والا ہے آپ کو
- اِلٰى مَعَادٍ ۭلوٹنے کی جگہ تک
- قُلْکہہ دیجئے
- رَّبِّيْٓمیرا رب
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- مَنْ جَآءَجو لایا
- بِالْهُدٰىہدایت کو
- وَمَنْاو جو کوئی کہ ہو
- هُوَوہ
- فِيْ ضَلٰلٍگمراہی میں
- مُّبِيْنٍکھلی
اے نبیؐ، یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو پہنچانے والا ہے اِن لوگوں سے کہہ دو کہ "میرا رب خُوب جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھُلی گمراہی میں کون مُبتلا ہے"وَ مَا كُنْتَ تَرْجُوْۤا اَنْ یُّلْقٰۤى اِلَیْكَ الْكِتٰبُ اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ ظَهِیْرًا لِّلْكٰفِرِیْنَ٘﴿86﴾
- وَمَا كُنْتَاور نہ تھے تم
- تَرْجُوْٓاامید رکھتے
- اَنْ يُّلْقٰٓىکہ ڈالی جائے گی
- اِلَيْكَتیری طرف
- الْكِتٰبُکتاب
- اِلَّا رَحْمَةًمگر رحمت ہے
- مِّنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- فَلَا تَكُوْنَنَّپس ہرگز نہ تم ہونا
- ظَهِيْرًامدد گار
- لِّلْكٰفِرِيْنَکافروں کے
تم اس بات کے ہرگز امیدوار نہ تھے کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی، یہ تو محض تمہارے رب کی مہربانی سے (تم پر نازل ہوئی ہے)، پس تم کافروں کے مدد گار نہ بنووَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْكَ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ﴿87﴾
- وَلَا يَصُدُّنَّكَاور نہ باز رکھیں تجھ کو/ ہرگز نہ روکیں تجھ کو
- عَنْ اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات سے
- بَعْدَبعد
- اِذْ اُنْزِلَتْاس کے کہ نازل کی گئیں
- اِلَيْكَتیری طرف
- وَادْعُاور بلاؤ
- اِلٰى رَبِّكَاپنے رب کی طرف
- وَلَا تَكُوْنَنَّاور ہرگز نہ تم ہونا
- مِنَ الْمُشْرِكِيْنَمشرکوں میں سے
اور ایسا کبھی نہ ہونے پائے کہ اللہ کی آیات جب تم پر نازل ہوں تو کفّار تمہیں اُن سے باز رکھیں اپنے رب کی طرف دعوت دو اور ہرگز مشرکوں میں شامل نہ ہووَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١۫ كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ١ؕ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ع﴿88﴾
- وَلَا تَدْعُاور نہ تم پکارنا
- مَعَ اللّٰهِاللہ کے ساتھ
- اِلٰهًاالٰہ
- اٰخَرَ ۘکوئی دوسرا
- لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۣنہیں کوئی الٰہ برحق مگر وہی
- كُلُّ شَيْءٍہرچیز
- هَالِكٌہلاک ہونے والی ہے
- اِلَّا وَجْهَهٗ ۭمگر اس کی ذات
- لَهُ الْحُكْمُاسی کے لئے حکم
- وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَاور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جاؤ گے
اور اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کی ذات کے فرماں روائی اُسی کی ہے اور اُسی کی طرف تم سب پلٹائے جاؤ گے