تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 57

  1. وَ قَالُوْۤا اِنْ نَّتَّبِعِ الْهُدٰى مَعَكَ نُتَخَطَّفْ مِنْ اَرْضِنَا١ؕ اَوَ لَمْ نُمَكِّنْ لَّهُمْ حَرَمًا اٰمِنًا یُّجْبٰۤى اِلَیْهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَیْءٍ رِّزْقًا مِّنْ لَّدُنَّا وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿57﴾

    1. وَقَالُوْٓااور وہ کہتے ہیں
    2. اِنْ نَّتَّبِعِاگر ہم پیروی کریں
    3. الْهُدٰىہدایت
    4. مَعَكَتمہارے ساتھ
    5. نُتَخَطَّفْہم اچک لیے جائیں گے
    6. مِنْ اَرْضِنَااپنی سرزمین سے
    7. اَوَکیا
    8. لَمْ نُمَكِّنْنہیں دیا ٹھکانہ ہم نے
    9. لَّهُمْانہیں
    10. حَرَمًا اٰمِنًاحرمت والا مقام امن
    11. يُّجْبٰٓىکھنچے چلے آتے ہیں
    12. اِلَيْهِاس کی طرف
    13. ثَمَرٰتُپھل
    14. كُلِّ شَيْءٍہر شے (قسم)
    15. رِّزْقًابطور رزق
    16. مِّنْ لَّدُنَّاہماری طرف سے
    17. وَلٰكِنَّاور لیکن
    18. اَكْثَرَهُمْان میں اکثر
    19. لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور کہتے ہیں کہ اگر ہم تمہارے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو اپنے ملک سے اُچک لئے جائیں۔ کیا ہم نے اُن کو حرم میں جو امن کا مقام ہے جگہ نہیں دی۔ جہاں ہر قسم کے میوے پہنچائے جاتے ہیں (اور یہ) رزق ہماری طرف سے ہے لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے