تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 4

  1. اِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِی الْاَرْضِ وَ جَعَلَ اَهْلَهَا شِیَعًا یَّسْتَضْعِفُ طَآئِفَةً مِّنْهُمْ یُذَبِّحُ اَبْنَآءَهُمْ وَ یَسْتَحْیٖ نِسَآءَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ﴿4﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. فِرْعَوْنَفرعون
    3. عَلَاسرکشی کر رہا تھا
    4. فِي الْاَرْضِزمین (ملک) میں
    5. وَجَعَلَاور اس نے کردیا
    6. اَهْلَهَااس کے باشندے
    7. شِيَعًاالگ الگ گروہ
    8. يَّسْتَضْعِفُکمزور کر رکھا تھا
    9. طَآئِفَةًایک گروہ
    10. مِّنْهُمْان میں سے
    11. يُذَ بِّحُذبح کرتا تھا
    12. اَبْنَآءَهُمْان کے بیٹوں کو
    13. وَيَسْتَحْيٖاور زندہ چھوڑ دیتا تھا
    14. نِسَآءَهُمْان کی عورتوں کو
    15. اِنَّهٗبیشک وہ
    16. كَانَتھا
    17. مِنَسے
    18. الْمُفْسِدِيْنَمفسد (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا