تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 59
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهْلِكَ الْقُرٰى حَتّٰى یَبْعَثَ فِیْۤ اُمِّهَا رَسُوْلًا یَّتْلُوْا عَلَیْهِمْ اٰیٰتِنَا١ۚ وَ مَا كُنَّا مُهْلِكِی الْقُرٰۤى اِلَّا وَ اَهْلُهَا ظٰلِمُوْنَ﴿59﴾
- وَمَا كَانَاور نہیں ہے
- رَبُّكَتمہارا رب
- مُهْلِكَہلاک کرنے والا
- الْقُرٰىبستیاں
- حَتّٰىجب تک
- يَبْعَثَبھیجدے
- فِيْٓ اُمِّهَااس کی بڑی بستی میں
- رَسُوْلًاکوئی رسول
- يَّتْلُوْاوہ پڑھے
- عَلَيْهِمْان پر
- اٰيٰتِنَاہماری آیات
- وَمَا كُنَّااور ہم نہیں
- مُهْلِكِيہلاک کرنے والے
- الْقُرٰٓىبستیاں
- اِلَّامگر (جب تک)
- وَاَهْلُهَااسکے رہنے والے
- ظٰلِمُوْنَظالم (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور تمہارا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا۔ جب تک اُن کے بڑے شہر میں پیغمبر نہ بھیج لے جو اُن کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں