تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 12
وَ حَرَّمْنَا عَلَیْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰۤى اَهْلِ بَیْتٍ یَّكْفُلُوْنَهٗ لَكُمْ وَ هُمْ لَهٗ نٰصِحُوْنَ﴿12﴾
- وَحَرَّمْنَااور ہم نے روک رکھا
- عَلَيْهِاس سے
- الْمَرَاضِعَدودھ پلانیوالی (دوائیاں)
- مِنْ قَبْلُپہلے سے
- فَقَالَتْوہ (موسی کی بہن) بولی
- هَلْ اَدُلُّكُمْکیا میں بتلاؤں تمہیں
- عَلٰٓي اَهْلِ بَيْتٍایک گھر والے
- يَّكْفُلُوْنَهٗوہ اس کی پرورش کریں
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَهُمْاور وہ
- لَهٗاس کے لیے
- نٰصِحُوْنَخیر خواہ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے پہلے ہی سے اس پر (دائیوں) کے دودھ حرام کر دیئے تھے۔ تو موسٰی کی بہن نے کہا کہ میں تمہیں ایسے گھر والے بتاؤں کہ تمہارے لئے اس (بچے) کو پالیں اور اس کی خیر خواہی (سے پرورش) کریں