27. An-Namlالنمل
The Ant · Meccan · 93 ayahs · 7 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
طٰسٓ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْقُرْاٰنِ وَ كِتَابٍ مُّبِیْنٍۙ﴿1﴾
- طٰسٓ ۣطس
- تِلْكَیہ
- اٰيٰتُ الْقُرْاٰنِآیات ہیں قرآن (پاک) کی
- وَكِتَابٍ مُّبِيْنٍاور کتاب مبین کی
ط س یہ آیات ہیں قرآن اور کتاب مبین کیهُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَۙ﴿2﴾
- هُدًىہدایت
- وَّبُشْرٰياور خوشخبری
- لِلْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں کے لیے
ہدایت اور بشارت اُن ایمان لانے والوں کے لیےالَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ﴿3﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- يُقِيْمُوْنَ الصَّلٰوةَجو قائم کرتے ہیں نماز
- وَيُؤْتُوْنَاور دیتے ہیں
- الزَّكٰوةَزکوۃ
- وَهُمْ بالْاٰخِرَةِاور وہ ساتھ آخرت کے
- هُمْ يُوْقِنُوْنَوہ یقین رکھتے ہیں
جو نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں، اور پھر وہ ایسے لوگ ہیں جو آخرت پر پورا یقین رکھتے ہیںاِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَیَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ یَعْمَهُوْنَؕ﴿4﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
- بِالْاٰخِرَةِآخرت پر
- زَيَّنَّا لَهُمْخوبصورت بنا دئے ان کے لیے
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
- فَهُمْتو وہ
- يَعْمَهُوْنَبھٹکتے پھرتے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے لیے ہم نے اُن کے کرتوتوں کو خوشنما بنا دیا ہے، اس لیے وہ بھٹکتے پھر رہے ہیںاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْعَذَابِ وَ هُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ﴿5﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہ وہ لوگ ہیں
- لَهُمْان کے لیے
- سُوْٓءُ الْعَذَابِبرا عذاب ہے
- وَهُمْاور وہ
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- هُمُ الْاَخْسَرُوْنَوہ سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بُری سزا ہے اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیںوَ اِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ عَلِیْمٍ﴿6﴾
- وَاِنَّكَاور بیشک آپ
- لَتُلَقَّى الْقُرْاٰنَالبتہ آپ سکھائے جاتے ہیں قرآن
- مِنْ لَّدُنْپاس سے
- حَكِيْمٍ عَلِيْمٍحکمت والے، علم والے (رب کی طرف سے)
اور (اے محمدؐ) بلاشبہ تم یہ قرآن ایک حکیم و علیم ہستی کی طرف سے پا رہے ہواِذْ قَالَ مُوْسٰى لِاَهْلِهٖۤ اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا١ؕ سَاٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ اٰتِیْكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ﴿7﴾
- اِذْ قَالَجب کہا
- مُوْسٰيموسیٰ نے
- لِاَهْلِهٖٓاپنے گھر والوں سے
- اِنِّىْٓبیشک میں نے
- اٰنَسْتُمیں مانوس ہوا ہوں۔ میں نے پائی ہے
- نَارًا ۭایک آگ سے
- سَاٰتِيْكُمْعنقریب میں لاؤں گا تمہارے پاس
- مِّنْهَااس میں سے
- بِخَبَرٍکوئی خبر
- اَوْ اٰتِيْكُمْیا میں لاؤں گا تمہارے پاس
- بِشِهَابٍایک شعلہ
- قَبَسٍانگارے کا
- لَّعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَصْطَلُوْنَتم گرم ہوسکو تاپ سکو
(اِنہیں اُس وقت کا قصہ سناؤ) جب موسیٰؑ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ "مجھے ایک آگ سی نظر آئی ہے، میں ابھی یا تو وہاں سے کوئی خبر لے کر آتا ہوں یا کوئی انگارا چن لاتا ہوں تاکہ تم لوگ گرم ہو سکو"فَلَمَّا جَآءَهَا نُوْدِیَ اَنْۢ بُوْرِكَ مَنْ فِی النَّارِ وَ مَنْ حَوْلَهَا١ؕ وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿8﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَهَاوہ آئے اس آگ کے پاس
- نُوْدِيَندا دیئے گئے۔ پکارے گئے
- اَنْۢ بُوْرِكَکہ برکت دیا گیا
- مَنْ فِي النَّارِوہ جو آگ میں ہے
- وَمَنْ حَوْلَهَا ۭاور جو اس کے آس پاس ہے
- وَسُبْحٰنَ اللّٰهِاور پاک ہے اللہ
- رَبِّ الْعٰلَمِيْنَجو رب ہے تمام جہانوں کا
وہاں جو پہنچا تو ندا آئی کہ "مبارک ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور جو اس کے ماحول میں ہے پاک ہے اللہ، سب جہانوں کا پروردگاریٰمُوْسٰۤى اِنَّهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ﴿9﴾
- يٰمُوْسٰٓياے موسیٰ
- اِنَّهٗٓبیشک وہ
- اَنَا اللّٰهُمیں ہوں اللہ
- الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُغالب، حکمت والا
اے موسیٰؑ، یہ میں ہوں اللہ، زبردست اور داناوَ اَلْقِ عَصَاكَ١ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهْتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدْبِرًا وَّ لَمْ یُعَقِّبْ١ؕ یٰمُوْسٰى لَا تَخَفْ١۫ اِنِّیْ لَا یَخَافُ لَدَیَّ الْمُرْسَلُوْنَۗۖ﴿10﴾
- وَاَلْقِ عَصَاكَ ۭاور پھینک اپنی لاٹھی کو
- فَلَمَّاتو جب
- رَاٰهَااس نے دیکھا اس کو
- تَهْتَزُّکہ حرکت کرتی ہے
- كَاَنَّهَاگویا کہ وہ
- جَآنٌّپتلا سانپ ہے
- وَّلّٰى مُدْبِرًامنہ موڑ گیا پیٹھ پھیرتے ہوئے
- وَّلَمْ يُعَقِّبْ ۭاور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ نہ پلٹا
- يٰمُوْسٰياے موسیٰ
- لَا تَخَفْ ۣمت ڈرو
- اِنِّىْبیشک میں
- لَا يَخَافُنہیں ڈرا کرتے
- لَدَيَّ الْمُرْسَلُوْنَمیری جناب میں۔ میرے ہاں پیغمبر
اور پھینک تو ذرا اپنی لاٹھی" جونہی کہ موسیٰؑ نے دیکھا لاٹھی سانپ کی طرح بل کھا رہی ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگا اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا "اے موسیٰؑ، ڈرو نہیں میرے حضور رسول ڈرا نہیں کرتےاِلَّا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوْٓءٍ فَاِنِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿11﴾
- اِلَّامگر
- مَنْ ظَلَمَجس نے ظلم کیا
- ثُمَّپھر
- بَدَّلَ حُسْنًۢابدل دیا (ظلم کو) نیکی سے
- بَعْدَ سُوْٓءٍبعد برائی کے
- فَاِنِّىْ غَفُوْرٌتو بیشک میں غفور
- رَّحِيْمٌرحیم ہوں
اِلّا یہ کہ کسی نے قصور کیا ہو پھر اگر برائی کے بعد اُس نے بھَلائی سے اپنے فعل کو بدل لیا تو میں معاف کرنے والا مہربان ہوںوَ اَدْخِلْ یَدَكَ فِیْ جَیْبِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ١۫ فِیْ تِسْعِ اٰیٰتٍ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهٖ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ﴿12﴾
- وَاَدْخِلْاور داخل کردے
- يَدَكَاپنا ہاتھ
- فِيْ جَيْبِكَاپنے گریبان میں
- تَخْرُجْنکلے گا وہ
- بَيْضَآءَسفید
- مِنْ غَيْرِ سُوْٓءٍ ۣبغیر کسی تکلیف کے
- فِيْ تِسْعِ اٰيٰتٍنو نشانیوں میں
- اِلٰى فِرْعَوْنَفروعن کی طرف
- وَقَوْمِهٖ ۭاور اس کی قوم کی (طرف)
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- كَانُوْاہیں
- قَوْمًا فٰسِقِيْنَلوگ نافرمان
اور ذرا اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں تو ڈالو چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے یہ (دو نشانیاں) نو نشانیوں میں سے ہیں فرعون اور اس کی قوم کی طرف (لے جانے کے لیے)، وہ بڑے بد کردار لوگ ہیں"فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ اٰیٰتُنَا مُبْصِرَةً قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚ﴿13﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَتْهُمْآگئیں ان کے پاس
- اٰيٰتُنَاہماری آیات۔ معجزات
- مُبْصِرَةًروشن۔ واضح
- قَالُوْاوہ کہنے لگے
- ھٰذَایہ
- سِحْرٌ مُّبِيْنٌکھلا جادو ہے
مگر جب ہماری کھلی کھلی نشانیاں اُن لوگوں کے سامنے آئیں تو انہوں نے کہا یہ تو کھلا جادو ہےوَ جَحَدُوْا بِهَا وَ اسْتَیْقَنَتْهَاۤ اَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّا١ؕ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِیْنَ۠ع﴿14﴾
- وَجَحَدُوْااور انہوں نے بظاہر انکار کی
- بِهَاان کا
- وَاسْتَيْقَنَتْهَآاور یقین کرلیا تھا اس کا
- اَنْفُسُهُمْان کے نفسوں نے
- ظُلْمًاظلم کے ساتھ
- وَّعُلُوًّا ۭاور سرکشی کے ساتھ
- فَانْظُرْتو دیکھو
- كَيْفَکس طرح
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِيْنَانجام فساد کرنے والوں کا
انہوں نے سراسر ظلم اور غرور کی راہ سے ان نشانیوں کا انکار کیا حالانکہ دل ان کے قائل ہو چکے تھے اب دیکھ لو کہ ان مفسدوں کا انجام کیسا ہواوَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًا١ۚ وَ قَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِیْرٍ مِّنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿15﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اٰتَيْنَادیا ہم نے
- دَاوٗدَداؤد
- وَسُلَيْمٰنَاور سلیمان کو
- عِلْمًا ۚعلم
- وَقَالَا الْحَمْدُ لِلّٰهِاور ان دونوں نے کہا سب تعریف اللہ کے لیے۔ سب شکر اللہ کا
- الَّذِيْجس نے
- فَضَّلَنَافضیلت دی ہم کو
- عَلٰي كَثِيْرٍاوپر بہت سوں کو
- مِّنْ عِبَادِهِاپنے بندوں میں سے
- الْمُؤْمِنِيْنَجو ایمان والے ہیں
(دوسری طرف) ہم نے داؤدؑ و سلیمانؑ کو علم عطا کیا اور انہوں نے کہا کہ شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہم کو اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت عطا کیوَ وَرِثَ سُلَیْمٰنُ دَاوٗدَ وَ قَالَ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ عُلِّمْنَا مَنْطِقَ الطَّیْرِ وَ اُوْتِیْنَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَضْلُ الْمُبِیْنُ﴿16﴾
- وَوَرِثَاور وارث ہوئے
- سُلَيْمٰنُسلیمان
- دَاوٗدَداؤد کے
- وَقَالَاور اس نے کہا
- يٰٓاَيُّهَا النَّاسُاے لوگو
- عُلِّمْنَاہم سکھائے گئے ہیں
- مَنْطِقَبولیاں
- الطَّيْرِپرندوں کی
- وَاُوْتِيْنَااور ہم دیے گئے
- مِنْ كُلِّ شَيْءٍ ۭہر (قسم) کی چیز سے
- اِنَّ ھٰذَابیشک یہ
- لَهُوَ الْفَضْلُالبتہ وہ فضل ہے
- الْمُبِيْنُنمایاں۔ روشن
اور داؤدؑ کا وارث سلیمانؑ ہوا اور اس نے کہا "“لوگو، ہمیں پرندوں کی بولیاں سکھائی گئی ہیں اور ہمیں ہر طرح کی چیزیں دی گئی ہیں، بیشک یہ (اللہ کا) نمایاں فضل ہے"وَ حُشِرَ لِسُلَیْمٰنَ جُنُوْدُهٗ مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ وَ الطَّیْرِ فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ﴿17﴾
- وَحُشِرَاور اکٹھے کیے گئے
- لِسُلَيْمٰنَسلیمان کے لیے
- جُنُوْدُهٗاس کے لشکر
- مِنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- وَالْاِنْسِاور انسانوں میں سے
- وَالطَّيْرِاور پرندوں میں سے
- فَهُمْ يُوْزَعُوْنَتو وہ پورے ضبط میں رکھے گئے
سلیمانؑ کے لیے جن اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جمع کیے گئے تھے اور وہ پورے ضبط میں رکھے جاتے تھےحَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِ١ۙ قَالَتْ نَمْلَةٌ یّٰۤاَیُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْ١ۚ لَا یَحْطِمَنَّكُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُهٗ١ۙ وَ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿18﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَآجب
- اَتَوْاوہ آئے
- عَلٰي وَادِ النَّمْلِ ۙچیونٹیوں کی وادی پر
- قَالَتْکہنے لگی
- نَمْلَةٌایک چیونٹی
- يّٰٓاَيُّهَا النَّمْلُاے چیونٹیو
- ادْخُلُوْاداخل ہوجاؤ
- مَسٰكِنَكُمْ ۚاپنے گھروں میں
- لَا يَحْطِمَنَّكُمْنہ کچل ڈالیں تم کو
- سُلَيْمٰنُسلیمان
- وَجُنُوْدُهٗ ۙاور اس کے لشکری
- وَهُمْاور وہ
- لَا يَشْعُرُوْنَشعور نہ رکھتے ہوں
(ایک مرتبہ وہ ان کے ساتھ کوچ کر رہا تھا) یہاں تک کہ جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا "“اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمانؑ اور اس کے لشکر تمہیں کچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو"فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنْ قَوْلِهَا وَ قَالَ رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَدْخِلْنِیْ بِرَحْمَتِكَ فِیْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِیْنَ﴿19﴾
- فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًاتو مسکرا دیا ہنستے ہوئے
- مِّنْ قَوْلِهَااس کی بات سے
- وَقَالَاور کہا
- رَبِّ اَوْزِعْنِيْٓاے میرے رب توفیق دے مجھ کو
- اَنْ اَشْكُرَکہ میں شکر ادا کروں
- نِعْمَتَكَتیری نعمت کا
- الَّتِيْٓوہ جو
- اَنْعَمْتَانعام کی تونے مجھ پر
- عَلَيَّمجھ پر
- وَعَلٰياور اوپر
- وَالِدَيَّمیرے والدین کے
- وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًااور یہ کہ میں عمل کروں اچھے
- تَرْضٰىهُتو راضی ہوجائے جس سے
- وَاَدْخِلْنِيْاور داخل کرنا مجھ کو
- بِرَحْمَتِكَاپنی رحمت کے ساتھ
- فِيْ عِبَادِكَ الصّٰلِحِيْنَاپنے صالح بندوں میں
سلیمانؑ اس کی بات پر مُسکراتے ہوئے ہنس پڑا اور بولا "اے میرے رب، مجھے قابو میں رکھ کہ میں تیرے اس احسان کا شکر ادا کرتا رہوں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کیا ہے اور ایسا عمل صالح کروں جو تجھے پسند آئے اور اپنی رحمت سے مجھ کو اپنے صالح بندوں میں داخل کر"وَ تَفَقَّدَ الطَّیْرَ فَقَالَ مَا لِیَ لَاۤ اَرَى الْهُدْهُدَ١ۖ٘ اَمْ كَانَ مِنَ الْغَآئِبِیْنَ﴿20﴾
- وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَاور اس نے خبر لی پرندوں کی
- فَقَالَپھر کہا
- مَا لِيَکیا ہے مجھ کو
- لَآ اَرَى الْهُدْهُدَ ڮمیں نہیں دیکھتا ہدہد کو
- اَمْ كَانَیا ہے وہ
- مِنَ الْغَآئِبِيْنَغائب ہونے والوں میں سے
(ایک اور موقع پر) سلیمانؑ نے پرندوں کا جائزہ لیا اور کہا“کیا بات ہے کہ میں فلاں ہُد ہُد کو نہیں دیکھ رہا ہوں کیا وہ کہیں غائب ہو گیا ہے؟لَاُعَذِّبَنَّهٗ عَذَابًا شَدِیْدًا اَوْ لَاۡاَذْبَحَنَّهٗۤ اَوْ لَیَاْتِیَنِّیْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿21﴾
- لَاُعَذِّبَنَّهٗالبتہ میں ضرور عذاب دوں گا اس کو
- عَذَابًا شَدِيْدًاسخت عذاب
- اَوْ لَاَاذْبَحَنَّهٗٓیا البتہ میں ضرور ذبح کروں گا اس کو
- اَوْ لَيَاْتِيَنِّيْیا البتہ وہ ضرور لائے میرے پاس
- بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍکوئی واضح دلیل
میں اسے سخت سزا دوں گا، یا ذبح کر دوں گا، ورنہ اسے میرے سامنے معقول وجہ پیش کرنی ہو گیفَمَكَثَ غَیْرَ بَعِیْدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ وَ جِئْتُكَ مِنْ سَبَاٍۭ بِنَبَاٍ یَّقِیْنٍ﴿22﴾
- فَمَكَثَتو وہ ٹھہرا
- غَيْرَ بَعِيْدٍنہ زیادہ دیر
- فَقَالَتو اس نے کہا
- اَحَطْتُّمیں نے احاطہ کرلیا
- بِمَا لَمْ تُحِطْساتھ اس کے جو نہیں تونے احاطہ کیا
- بِهٖاس کا
- وَجِئْتُكَاور میں لایا ہوں تیرے پاس
- مِنْ سَبَاٍۢسبا سے
- بِنَبَاٍخبر
- يَّقِيْنٍیقین
کچھ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ اُس نے آ کر کہا "“میں نے وہ معلومات حاصل کی ہیں جو آپ کے علم میں نہیں ہیں میں سَبا کے متعلق یقینی اطلاع لے کر آیا ہوںاِنِّیْ وَجَدْتُّ امْرَاَةً تَمْلِكُهُمْ وَ اُوْتِیَتْ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ وَّ لَهَا عَرْشٌ عَظِیْمٌ﴿23﴾
- اِنِّىْ وَجَدْتُّبیشک میں نے پایا
- امْرَاَةًایک عورت کو
- تَمْلِكُهُمْجو مالک ہے ان کی۔ حکمران ہے ان کی
- وَاُوْتِيَتْاور دی گئی ہے
- مِنْ كُلِّ شَيْءٍہر قسم کی چیز
- وَّ لَهَااور اس کے لیے
- عَرْشٌ عَظِيْمٌعرش عظیم ہے۔ بہت بڑا تخت ہے
میں نے وہاں ایک عورت دیکھی جو اس قوم کی حکمران ہے اُس کو ہر طرح کا ساز و سامان بخشا گیا ہے اور اس کا تخت بڑا عظیم الشان ہےوَجَدْتُّهَا وَ قَوْمَهَا یَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَهُمْ لَا یَهْتَدُوْنَۙ﴿24﴾
- وَجَدْتُّهَاپایا میں نے اس کو
- وَقَوْمَهَااور اس کی قوم کو
- يَسْجُدُوْنَوہ سجدہ کرتے ہیں
- لِلشَّمْسِسورج کو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- وَزَيَّنَاور خوب صورت بنادیا
- لَهُمُ الشَّيْطٰنُان کے لیے شیطان نے
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال کو
- فَصَدَّهُمْپھر اس نے روک دیا انہیں
- عَنِ السَّبِيْلِاس راستے سے
- فَهُمْ لَا يَهْتَدُوْنَپس وہ ہدایت پر نہیں آتے
میں نے دیکھا ہے کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کے بجائے سورج کے آگے سجدہ کرتی ہے" شیطان نے ان کے اعمال ان کے لیے خوشنما بنا دیے اور انہیں شاہراہ سے روک دیا، اس وجہ سے وہ یہ سیدھا راستہ نہیں پاتےاَلَّا یَسْجُدُوْا لِلّٰهِ الَّذِیْ یُخْرِجُ الْخَبْءَ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُخْفُوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَ﴿25﴾
- اَلَّاکیوں نہیں
- يَسْجُدُوْاوہ سجدہ کرتے
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- الَّذِيْوہ ذات
- يُخْرِجُ الْخَبْءَجو نکالتا ہے چھپی چیز کو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہے
- مَا تُخْفُوْنَجو تم چھپاتے ہو
- وَمَا تُعْلِنُوْنَاور جو تم اعلان کرتے ہو۔ ظاہر کرتے ہو
کہ اُس خدا کو سجدہ کریں جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزیں نکالتا ہے اور وہ سب کچھ جانتا ہے جسے تم لوگ چھپاتے ہو اور ظاہر کرتے ہواَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۩۩﴿26﴾
- اَللّٰهُاللہ تعالیٰ
- لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَاس کے سوا کوئی الہ برحق نہیں
- رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِجو رب ہے عرش عظیم کا
اللہ کہ جس کے سوا کوئی مستحقِ عبادت نہیں، جو عرش عظیم کا مالک ہےقَالَ سَنَنْظُرُ اَصَدَقْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ﴿27﴾
- قَالَکہا
- سَنَنْظُرُعنقریب ہم ضرور دیکھیں گے
- اَصَدَقْتَکیا تو نے سچ کہا
- اَمْ كُنْتَیا ہے تو
- مِنَ الْكٰذِبِيْنَجھوٹوں میں سے
سلیمانؑ نے کہا "ابھی ہم دیکھے لیتے ہیں کہ تو نے سچ کہا ہے یا تو جھوٹ بولنے والوں میں سے ہےاِذْهَبْ بِّكِتٰبِیْ هٰذَا فَاَلْقِهْ اِلَیْهِمْ ثُمَّ تَوَلَّ عَنْهُمْ فَانْظُرْ مَا ذَا یَرْجِعُوْنَ﴿28﴾
- اِذْهَبْلے جا
- بِّكِتٰبِيْمیرا خط
- ھٰذَایہ
- فَاَلْقِهْپھر ڈال دو اس کو
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- ثُمَّپھر
- تَوَلَّ عَنْهُمْہٹ جاؤ ان سے
- فَانْظُرْپھر دیکھو
- مَاذَاکیا کچھ
- يَرْجِعُوْنَوہ لوٹتے ہیں۔ جواب دیتے ہیں
میرا یہ خط لے جا اور اسے ان لوگوں کی طرف ڈال دے، پھر الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں"قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اِنِّیْۤ اُلْقِیَ اِلَیَّ كِتٰبٌ كَرِیْمٌ﴿29﴾
- قَالَتْملکہ بولی
- يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُااے اہل دربار
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اُلْقِيَڈالا گیا
- اِلَيَّمیری طرف
- كِتٰبٌایک خط
- كَرِيْمٌمعزز۔ اہم
ملکہ بولی "اے اہلِ دربار، میری طرف ایک بڑا اہم خط پھینکا گیا ہےاِنَّهٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَ اِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ﴿30﴾
- اِنَّهٗبیشک وہ
- مِنْ سُلَيْمٰنَسلیمان کی طرف سے ہے
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- بِسْمِ اللّٰهِساتھ نام اللہ کے
- الرَّحْمٰنِجو بڑا مہربان
- الرَّحِيْمِبار بار رحم فرمانے والا ہے
وہ سلیمانؑ کی جانب سے ہے اور اللہ رحمٰن و رحیم کے نام سے شروع کیا گیا ہےاَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَ اْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ۠ع﴿31﴾
- اَلَّا تَعْلُوْاکہ نہ سرکشی کرو
- عَلَيَّمجھ پر
- وَاْتُوْنِيْ مُسْلِمِيْنَاور آجاؤ میرے پاس فرمانبردار ہوکر
مضمون یہ ہے کہ“میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو اور مسلم ہو کر میرے پاس حاضر ہو جاؤ"قَالَتْ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَفْتُوْنِیْ فِیْۤ اَمْرِیْ١ۚ مَا كُنْتُ قَاطِعَةً اَمْرًا حَتّٰى تَشْهَدُوْنِ﴿32﴾
- قَالَتْکہنے لگی
- يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُااے سرداران قوم
- اَفْتُوْنِيْمجے مشورہ دو ۔ جواب دو ۔ فتوی دو
- فِيْٓ اَمْرِيْ ۚمیرے معاملے میں
- مَا كُنْتُنہیں ہوں میں
- قَاطِعَةًقطعی فیصلہ کرنے والی
- اَمْرًااس کام میں
- حَتّٰى تَشْهَدُوْنِیہاں تک کہ تم حاضر ہو میرے پاس
(خط سُنا کر) ملکہ نے کہا "“اے سردارانِ قوم میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، میں کسی معاملہ کا فیصلہ تمہارے بغیر نہیں کرتی ہوں"قَالُوْا نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ وَّ اُولُوْا بَاْسٍ شَدِیْدٍ١ۙ۬ وَّ الْاَمْرُ اِلَیْكِ فَانْظُرِیْ مَا ذَا تَاْمُرِیْنَ﴿33﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- نَحْنُہم
- اُولُوْا قُوَّةٍقوت والے ہیں
- وَّاُولُوْا بَاْسٍ شَدِيْدٍاور سخت زور والے ہیں۔ بہت جنگجو ہیں
- وَّالْاَمْرُاور معاملہ
- اِلَيْكِتیری طرف ہے۔ تیرے ہاتھ میں ہے
- فَانْظُرِيْتو دیکھ لو
- مَاذَا تَاْمُرِيْنَکیا کچھ تم حکم دیتی ہو
اُنہوں نے جواب دیا "ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے"قَالَتْ اِنَّ الْمُلُوْكَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْیَةً اَفْسَدُوْهَا وَ جَعَلُوْۤا اَعِزَّةَ اَهْلِهَاۤ اَذِلَّةً١ۚ وَ كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ﴿34﴾
- قَالَتْوہ کہنے لگی
- اِنَّ الْمُلُوْكَبیشک بادشاہ
- اِذَا دَخَلُوْاجب داخل ہوتے ہیں
- قَرْيَةًکسی بستی میں
- اَفْسَدُوْهَافساد کرتے ہیں وہ اس میں
- وَجَعَلُوْٓااور کردیتے ہیں
- اَعِزَّةَمعزز لوگوں کو
- اَهْلِهَآاس کے رہنے والے
- اَذِلَّةً ۚذلیل
- وَكَذٰلِكَ يَفْعَلُوْنَاور اسی طرح وہ کیا کرتے ہیں
ملکہ نے کہا کہ "بادشاہ جب کسی مُلک میں گھس آتے ہیں تو اسے خراب اور اس کے عزت والوں کو ذلیل کر دیتے ہیں یہی کچھ وہ کیا کرتے ہیںوَ اِنِّیْ مُرْسِلَةٌ اِلَیْهِمْ بِهَدِیَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ یَرْجِعُ الْمُرْسَلُوْنَ﴿35﴾
- وَاِنِّىْاور بیشک میں
- مُرْسِلَةٌ اِلَيْهِمْبھیجنے والیل ہوں ان کی طرف
- بِهَدِيَّةٍایک ہدیہ
- فَنٰظِرَةٌۢپھر دیکھتی ہوں
- بِمَ يَرْجِعُکس چیز کے ساتھ لوٹتے ہیں
- الْمُرْسَلُوْنَبھیجے ہوئے
میں اِن لوگوں کی طرف ایک ہدیہ بھیجتی ہوں، پھر دیکھتی ہوں کہ میرے ایلچی کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں"فَلَمَّا جَآءَ سُلَیْمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍ١٘ فَمَاۤ اٰتٰىنَِۧ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰىكُمْ١ۚ بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِیَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ﴿36﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَ سُلَيْمٰنَوہ آئے سلیمان کے پاس
- قَالَکہا
- اَتُمِدُّوْنَنِکیا تم مدد دیتے ہو مجھ کو
- بِمَالٍ ۡمال کے ساتھ
- فَمَآتو جو
- اٰتٰىنِۦ اللّٰهُعطا کیا مجھ کو اللہ نے
- خَيْرٌبہتر ہے
- مِّمَّآاس سے جو
- اٰتٰىكُمْ ۚاس نے عطا کیا تم کو
- بَلْبلکہ
- اَنْتُمْتم
- بِهَدِيَّتِكُمْاپنے ہدیے کے ساتھ
- تَفْرَحُوْنَتم خوش ہوتے ہو
جب وہ (ملکہ کا سفیر) سلیمانؑ کے ہاں پہنچا تو اس نے کہا "کیا تم لوگ مال سے میری مدد کرنا چاہتے ہو؟ جو کچھ خدا نے مجھے دے رکھا ہے وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو تمہیں دیا ہے تمہارا ہدیہ تمہی کو مبارک رہےاِرْجِعْ اِلَیْهِمْ فَلَنَاْتِیَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَاۤ اَذِلَّةً وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ﴿37﴾
- اِرْجِعْ اِلَيْهِمْپلٹو ان کی طرف۔ جاؤ انہی کی طرف
- فَلَنَاْتِيَنَّهُمْورنہ البتہ ہم ضرور لائیں گے ان کے پاس
- بِجُنُوْدٍکچھ لشکر
- لَّا قِبَلَنہیں طاقت۔ نہیں مقابلہ
- لَهُمْان کے لیے
- بِهَاان سے نمٹنے کے لیے
- وَلَنُخْرِجَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور نکال دیں گے ان کو
- مِّنْهَآاس سے (ان کی اپنی بستی سے)
- اَذِلَّةًذلت کے ساتھ
- وَّهُمْ صٰغِرُوْنَاور وہ چھوٹے ہوکر رہیں گے
(اے سفیر) واپس جا اپنے بھیجنے والوں کی طرف ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے جن کا مقابلہ وہ نہ کر سکیں گے اور ہم انہیں ایسی ذلت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو کر رہ جائیں گے"قَالَ یٰۤاَیُّهَا الْمَلَؤُا اَیُّكُمْ یَاْتِیْنِیْ بِعَرْشِهَا قَبْلَ اَنْ یَّاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ﴿38﴾
- قَالَکہا
- يٰٓاَيُّهَا الْمَلَؤُااے اہل دربار
- اَيُّكُمْکون سا تم میں سے
- يَاْتِيْنِيْلاتا ہے میرے پاس
- بِعَرْشِهَااس کا تخت
- قَبْلَاس سے پہلے
- اَنْ يَّاْتُوْنِيْکہ وہ آجائیں میرے پاس
- مُسْلِمِيْنَتابع ہوکر مطیع ہوکر
سلیمانؑ نے کہا "“اے اہل دربار، تم میں سے کون اس کا تخت میرے پاس لاتا ہے قبل اس کے کہ وہ لوگ مطیع ہو کر میرے پاس حاضر ہوں؟"قَالَ عِفْرِیْتٌ مِّنَ الْجِنِّ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ تَقُوْمَ مِنْ مَّقَامِكَ١ۚ وَ اِنِّیْ عَلَیْهِ لَقَوِیٌّ اَمِیْنٌ﴿39﴾
- قَالَکہا
- عِفْرِيْتٌایک دیو نے
- مِّنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- اَنَا اٰتِيْكَمیں لاؤں گا تیرے پاس
- بِهٖ قَبْلَاس کو، اس سے قبل
- اَنْ تَقُوْمَکہ تو کھڑا ہو
- مِنْ مَّقَامِكَ ۚاپنی جگہ سے
- وَاِنِّىْاور بیشک میں
- عَلَيْهِاس پر
- لَقَوِيٌّ اَمِيْنٌالبتہ قوت رکھنے والا ہوں، امانت دارہوں
جنوں میں سے ایک قوی ہیکل نے عرض کیا "میں اسے حاضر کر دوں گا قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں میں اس کی طاقت رکھتا ہوں اور امانتدار ہوں"قَالَ الَّذِیْ عِنْدَهٗ عِلْمٌ مِّنَ الْكِتٰبِ اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَ١ؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسْتَقِرًّا عِنْدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ١ۖ۫ لِیَبْلُوَنِیْۤ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُ١ؕ وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ﴿40﴾
- قَالَکہا
- الَّذِيْاس شخص نے
- عِنْدَهٗجس کے پاس
- عِلْمٌعلم تھا
- مِّنَ الْكِتٰبِکتاب میں سے
- اَنَا اٰتِيْكَمیں لاؤں گا تیرے پاس
- بِهٖاس کو
- قَبْلَاس سے پہلے
- اَنْ يَّرْتَدَّکہ پھرے۔ جھپکے
- اِلَيْكَتیری طرف
- طَرْفُكَ ۭنگاہ تیری
- فَلَمَّاپھر جب
- رَاٰهُاس نے دیکھا اس کو
- مُسْتَقِرًّالکھا ہوا
- عِنْدَهٗاپنے پاس
- قَالَکہا
- ھٰذَایہ
- مِنْ فَضْلِ رَبِّيْ ڷمیرے رب کا فضل ہے
- لِيَبْلُوَنِيْٓتاکہ وہ آزمائے مجھ کو
- ءَاَشْكُرُکیا میں شکر کرتا ہوں
- اَمْیا
- اَكْفُرُ ۭناشکری کرتا ہوں
- وَمَنْ شَكَرَاور جس نے شکر کیا
- فَاِنَّمَا يَشْكُرُتو یقینا شکر ادا کرے گا
- لِنَفْسِهٖ ۚاپنی ہی ذات کے لیے
- وَمَنْ كَفَرَاور جس نے کفر کیا
- فَاِنَّ رَبِّيْتو یقینا میرا رب
- غَنِيٌّبےنیاز ہے
- كَرِيْمٌعزت والا ہے
جس شخص کے پاس کتاب کا علم تھا وہ بولا "میں آپ کی پلک جھپکنے سے پہلے اسے لائے دیتا ہوں" جونہی کہ سلیمانؑ نے وہ تخت اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا، وہ پکار اٹھا "یہ میرے رب کا فضل ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا کافر نعمت بن جاتا ہوں اور جو کوئی شکر کرتا ہے اس کا شکر اس کے اپنے ہی لیے مفید ہے، ورنہ کوئی ناشکری کرے تو میرا رب بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ بزرگ ہے"قَالَ نَكِّرُوْا لَهَا عَرْشَهَا نَنْظُرْ اَتَهْتَدِیْۤ اَمْ تَكُوْنُ مِنَ الَّذِیْنَ لَا یَهْتَدُوْنَ﴿41﴾
- قَالَسلیمان نے کہا
- نَكِّرُوْابدل ڈالو۔ غیر مانوس کردو
- لَهَااس کے لیے
- عَرْشَهَااس کا تخت
- نَنْظُرْہم دیکھتے ہیں
- اَتَهْتَدِيْٓکیا وہ ہدایت پاتی ہے
- اَمْ تَكُوْنُیا ہوتی ہے وہ
- مِنَ الَّذِيْنَان لوگوں میں سے
- لَا يَهْتَدُوْنَجو ہدایت نہیں پاتے
سلیمانؑ نے کہا "انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا اُن لوگوں میں سے ہے جو راہِ راست نہیں پاتے"فَلَمَّا جَآءَتْ قِیْلَ اَهٰكَذَا عَرْشُكِ١ؕ قَالَتْ كَاَنَّهٗ هُوَ١ۚ وَ اُوْتِیْنَا الْعِلْمَ مِنْ قَبْلِهَا وَ كُنَّا مُسْلِمِیْنَ﴿42﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَتْوہ آگئی
- قِيْلَکہا گیا
- اَهٰكَذَاکیا اس طرح
- عَرْشُكِ ۭتیرا تخت ہے
- قَالَتْبولی
- كَاَنَّهٗگویا کہ وہ
- هُوَ ۚوہی ہے
- وَاُوْتِيْنَا الْعِلْمَاور ہم دیئے گئے علم
- مِنْ قَبْلِهَااس سے پہلے ہی
- وَكُنَّا مُسْلِمِيْنَاور تھے ہم اطاعت گزار
ملکہ جب حاضر ہوئی تو اس سے کہا گیا کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے؟ وہ کہنے لگی "یہ تو گویا وہی ہے ہم تو پہلے ہی جان گئے تھے اور ہم نے سرِ اطاعت جھکا دیا تھا (یا ہم مسلم ہو چکے تھے)"وَ صَدَّهَا مَا كَانَتْ تَّعْبُدُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهَا كَانَتْ مِنْ قَوْمٍ كٰفِرِیْنَ﴿43﴾
- وَصَدَّهَااور روکا تھا اس کو
- مَا كَانَتْ(ان خداؤں نے) جن کی تھی وہ
- تَّعْبُدُعبادت کرتی
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭاللہ کے سوا
- اِنَّهَابیشک وہ
- كَانَتْتھی وہ
- مِنْسے
- قَوْمٍقوم
- كٰفِرِيْنَکافر قوم (میں سے)
اُس کو (ایمان لانے سے) جس چیز نے روک رکھا تھا وہ اُن معبودوں کی عبادت تھی جنہیں وہ اللہ کے سوا پوجتی تھی، کیونکہ وہ ایک کافر قوم سے تھیقِیْلَ لَهَا ادْخُلِی الصَّرْحَ١ۚ فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِیْرَ١ؕ۬ قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَیْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿44﴾
- قِيْلَکہا گیا
- لَهَااس سے
- ادْخُلِي الصَّرْحَ ۚداخل ہوجا محل میں
- فَلَمَّاتو جب
- رَاَتْهُاس نے دیکھا اس کو
- حَسِبَتْهُسمجھا اس کو
- لُجَّةًحوض
- وَّكَشَفَتْاور کھول لیے
- عَنْ سَاقَيْهَا ۭاپنی پنڈلیوں سے
- قَالَفرمایا
- اِنَّهٗبیشک وہ
- صَرْحٌمحل ہے
- مُّمَرَّدٌچکنا
- مِّنْ قَوَارِيْرَشیشے سے بنا ہوا
- قَالَتْ رَبِّکہنے لگی اے میرے رب
- اِنِّىْ ظَلَمْتُبیشک میں نے ظلم کیا
- نَفْسِيْاپنی جان پر
- وَاَسْلَمْتُاور میں اسلام لے آئی
- مَعَ سُلَيْمٰنَسلیمان کے ساتھ
- لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَاللہ رب العالمین کے لیے
اس سے کہا گیا کہ محل میں داخل ہو اس نے جو دیکھا تو سمجھی کہ پانی کا حوض ہے اور اترنے کے لیے اس نے اپنے پائنچے اٹھا لیے سلیمانؑ نے کہا یہ شیشے کا چکنا فرش ہے اس پر وہ پکار اٹھی "اے میرے رب، (آج تک) میں اپنے نفس پر بڑا ظلم کرتی رہی، اور اب میں نے سلیمانؑ کے ساتھ اللہ رب العالمین کی اطاعت قبول کر لی"وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ﴿45﴾
- وَلَقَدْ اَرْسَلْنَآاور البتہ تحقیق بھیجا ہم نے
- اِلٰى ثَمُوْدَثمود کی طرف
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- صٰلِحًاصالح کو
- اَنِکہ
- اعْبُدُوا اللّٰهَعبادت کرو اللہ کی
- فَاِذَا هُمْتو دفعتا وہ
- فَرِيْقٰنِدو فریق تھے
- يَخْتَصِمُوْنَ(باہم) جھگڑ رہے تھے
اور ثمود کی طرف ہم نے اُن کے بھائی صالح کو (یہ پیغام دے کر) بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو، تو یکایک وہ دو متخاصم فریق بن گئےقَالَ یٰقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَ بِالسَّیِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ١ۚ لَوْ لَا تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ﴿46﴾
- قَالَ يٰقَوْمِاس نے کہا اے میری قوم
- لِمَ تَسْتَعْجِلُوْنَکیوں تم جلدی مانگ رہے ہو
- بِالسَّيِّئَةِبرائی کو
- قَبْلَقبل۔ پہلے
- الْحَسَنَةِ ۚبھلائی سے
- لَوْلَاکیوں نہیں
- تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰهَتم بخشش مانگتے اللہ سے
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تُرْحَمُوْنَتم رحم کیے جاؤ
صالحؑ نے کہا "“اے میری قوم کے لوگو، بھلائی سے پہلے بُرائی کے لیے کیوں جلدی مچاتے ہو؟ کیوں نہیں اللہ سے مغفرت طلب کرتے؟ شاید کہ تم پر رحم فرمایا جائے؟"قَالُوا اطَّیَّرْنَا بِكَ وَ بِمَنْ مَّعَكَ١ؕ قَالَ طٰٓئِرُكُمْ عِنْدَ اللّٰهِ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تُفْتَنُوْنَ﴿47﴾
- قَالُواانہوں نے کہا
- اطَّيَّرْنَا بِكَہم برا شگونلیتے ہیں تیرے ساتھ
- وَبِمَنْ مَّعَكَ ۭاور ان سے جو تیرے ساتھ ہیں
- قَالَکہا
- طٰٓئِرُكُمْتمہارا شگون
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے پاس ہے
- بَلْ اَنْتُمْبلکہ تم
- قَوْمٌایک گروہ ہو
- تُفْتَنُوْنَتم آزمائے جارہے ہو
انہوں نے کہا "ہم نے تو تم کو اور تمہارے ساتھیوں کو بد شگونی کا نشان پایا ہے" صالحؑ نے جواب دیا "“تمہارے نیک و بد شگون کا سر رشتہ تو اللہ کے پاس ہے اصل بات یہ ہے کہ تم لوگوں کی آزمائش ہو رہی ہے"وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ﴿48﴾
- وَكَانَاور تھے
- فِي الْمَدِيْنَةِشہر میں
- تِسْعَةُ رَهْطٍنو گروہ۔ جتھے
- يُّفْسِدُوْنَوہ فساد کرتے تھے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَااور نہ
- يُصْلِحُوْنَاصلاح کرتے تھے
اُس شہر میں نو جتھے دار تھے جو ملک میں فساد پھیلاتے اور کوئی اصلاح کا کام نہ کرتے تھےقَالُوْا تَقَاسَمُوْا بِاللّٰهِ لَنُبَیِّتَنَّهٗ وَ اَهْلَهٗ ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّ لِوَلِیِّهٖ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ﴿49﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- تَقَاسَمُوْاقسم کھاؤ
- بِاللّٰهِاللہ کی
- لَنُبَيِّتَنَّهٗالبتہ ہم ضرور رات کو حملہ کریں گے اس پر
- وَاَهْلَهٗاور اس کے گھر والوں پر
- ثُمَّ لَنَقُوْلَنَّپھر البتہ ہم ضرور کہیں گے
- لِوَلِيِّهٖاس کے سرپرست سے
- مَا شَهِدْنَانہیں دیکھا ہم نے۔ نہیں موجود تھے ہم
- مَهْلِكَہلاکت کے وقت۔ جگہ
- اَهْلِهٖاس کے خاندان کی
- وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَاور بیشک ہم البتہ سچے ہیں
انہوں نے آپس میں کہا "خدا کی قسم کھا کر عہد کر لو کہ ہم صالحؑ اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے اور پھر اس کے ولی سے کہہ دیں گے کہ ہم اس خاندان کی ہلاکت کے موقع پر موجود نہ تھے، ہم بالکل سچ کہتے ہیں"وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿50﴾
- وَمَكَرُوْااور انہوں نے چال چلی
- مَكْرًاایک چال
- وَّمَكَرْنَااور ہم نے تدبیر کی
- مَكْرًاایک تدبیر
- وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَاور وہ شعور نہ رکھتے تھے
یہ چال تو وہ چلے اور پھر ایک چال ہم نے چلی جس کی انہیں خبر نہ تھیفَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكْرِهِمْ١ۙ اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ وَ قَوْمَهُمْ اَجْمَعِیْنَ﴿51﴾
- فَانْظُرْپس دیکھو
- كَيْفَ كَانَکس طرح ہوا
- عَاقِبَةُانجام
- مَكْرِهِمْ ۙان کی چال کا
- اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْبیشک ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا ہم نے ان کو
- وَقَوْمَهُمْاور ان کی قوم کو
- اَجْمَعِيْنَسب کے سب کو
اب دیکھ لو کہ ان کی چال کا انجام کیا ہوا ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا اُن کو اور ان کی پوری قوم کوفَتِلْكَ بُیُوْتُهُمْ خَاوِیَةًۢ بِمَا ظَلَمُوْا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ﴿52﴾
- فَتِلْكَتو یہ
- بُيُوْتُهُمْان کے گھر ہیں
- خَاوِيَةًۢخالی۔ گرے ہوئے۔ تباہ شدہ
- بِمَا ظَلَمُوْا ۭبوجہ اس کے جو انہوں نے ظلم کیا
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَیقینا اس میں
- لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
- لِّقَوْمٍ يَّعْلَمُوْنَاس قوم کے لیے جو علم رکھتی ہو
وہ اُن کے گھر خالی پڑے ہیں اُس ظلم کی پاداش میں جو وہ کرتے تھے، اس میں ایک نشان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیںوَ اَنْجَیْنَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ﴿53﴾
- وَاَنْجَيْنَااور نجات دی ہم نے
- الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاان لوگوں کو جو ایمان لائے
- وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَاور وہ ڈرتے تھے۔ پرہیزگاری اختیار کرتے تھے
اور بچا لیا ہم نے اُن لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اور نافرمانی سے پرہیز کرتے تھےوَ لُوْطًا اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَتَاْتُوْنَ الْفَاحِشَةَ وَ اَنْتُمْ تُبْصِرُوْنَ﴿54﴾
- وَلُوْطًااور لوط کو
- اِذْ قَالَجب اس نے کہا
- لِقَوْمِهٖٓاپنی قوم سے
- اَتَاْتُوْنَکیا تم ارتکاب کرتے ہو
- الْفَاحِشَةَبےحیائی کا
- وَاَنْتُمْحالانکہ تم
- تُبْصِرُوْنَتم دیکھتے ہو
اور لوطؑ کو ہم نے بھیجا یاد کرو وہ وقت جب اس نے اپنی قوم سے کہا "کیا تم آنکھوں دیکھتے بدکاری کرتے ہو؟اَئِنَّكُمْ لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ﴿55﴾
- اَئِنَّكُمْکیا بیشک تم
- لَتَاْتُوْنَ الرِّجَالَالبتہ تم آتے ہو مردوں کے پاس
- شَهْوَةًشہوت کے لیے
- مِّنْ دُوْنِ النِّسَآءِ ۭعورتوں کو چھوڑ کر
- بَلْ اَنْتُمْبلکہ تم
- قَوْمٌایک قوم ہو
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت برتتے ہو
کیا تمہارا یہی چلن ہے کہ عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے پاس شہوت رانی کے لیے جاتے ہو؟ حقیقت یہ ہے کہ تم لوگ سخت جہالت کا کام کرتے ہو"فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوْۤا اَخْرِجُوْۤا اٰلَ لُوْطٍ مِّنْ قَرْیَتِكُمْ١ۚ اِنَّهُمْ اُنَاسٌ یَّتَطَهَّرُوْنَ﴿56﴾
- فَمَا كَانَتو نہ تھا
- جَوَابَجواب
- قَوْمِهٖٓاس کی قوم کا
- اِلَّا اَنْمگر یہ کہ
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَخْرِجُوْٓانکال دو
- اٰلَ لُوْطٍآل لوط کو
- مِّنْ قَرْيَتِكُمْ ۚاپنی بستی سے
- اِنَّهُمْ اُنَاسٌبیشک وہ کچھ لوگ ہیں
- يَّتَطَهَّرُوْنَجو بہت پاک بنتے ہیں
مگر اُس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا "نکال دو لوطؑ کے گھر والوں کو اپنی بستی سے، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں"فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اِلَّا امْرَاَتَهٗ١٘ قَدَّرْنٰهَا مِنَ الْغٰبِرِیْنَ﴿57﴾
- فَاَنْجَيْنٰهُتو نجات دی ہم نے اس کو
- وَاَهْلَهٗٓاور اس کے گھر والوں کو
- اِلَّا امْرَاَتَهٗ ۡسوائے اس کی بیوی کے
- قَدَّرْنٰهَامقدر کردیا ہم نے اس کے لیے
- مِنَ الْغٰبِرِيْنَپیچھے رہنے والوں میں سے
آخر کار ہم نے بچا لیا اُس کو اور اُس کے گھر والوں کو، بجز اُس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے طے کر دیا تھاوَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ۠﴿58﴾
- وَاَمْطَرْنَااور برسائی ہم نے
- عَلَيْهِمْ مَّطَرًا ۚان پر ایک بارش
- فَسَآءَتو بہت بری تھی
- مَطَرُ الْمُنْذَرِيْنَبارش ڈرائے جانے والوں کی
اور برسائی اُن لوگوں پر ایک برسات، بہت ہی بری برسات تھی وہ اُن لوگوں کے حق میں جو متنبہ کیے جا چکے تھےقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ سَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰى١ؕ آٰللّٰهُ خَیْرٌ اَمَّا یُشْرِكُوْنَؕع﴿59﴾
- قُلِکہہ دیجیے
- الْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لیے ہے
- وَسَلٰمٌاور سلام ہے
- عَلٰي عِبَادِهِاس کے بندوں پر
- الَّذِيْنَوہ جو
- اصْطَفٰى ۭاس نے چن لیے
- آٰللّٰهُکیا اللہ
- خَيْرٌبہتر ہے
- اَمَّا يُشْرِكُوْنَیا وہ جو شریک ٹھہرا رہے ہیں
(اے نبیؐ) کہو، حمد اللہ کے لیے اور سلام اس کے اُن بندوں پر جنہیں اس نے برگزیدہ کیا (اِن سے پوچھو) اللہ بہتر ہے یا وہ معبود جنہیں یہ لوگ اس کا شریک بنا رہے ہیں؟اَمَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهْجَةٍ١ۚ مَا كَانَ لَكُمْ اَنْ تُنْۢبِتُوْا شَجَرَهَا١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ هُمْ قَوْمٌ یَّعْدِلُوْنَؕ﴿60﴾
- اَمَّنْیا کون ہے جس نے
- خَلَقَ السَّمٰوٰتِپیدا کیا آسمانوں کو
- وَالْاَرْضَاور زمین کو
- وَاَنْزَلَ لَكُمْاور نازل کیا تمہارے لئے
- مِّنَسے
- السَّمَآءِآسمان (سے)
- مَآءً ۚپانی
- فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖپھر اگائے ہم نے اس کے ساتھ
- حَدَآئِقَباغات
- ذَاتَ بَهْجَةٍ ۚرونق والے
- مَا كَانَنہ تھا
- لَكُمْتمہارے لئے
- اَنْ تُنْۢبِتُوْاکہ تم اگا سکو
- شَجَرَهَا ۭان کے درخت
- ءَاِلٰهٌکیا کوئی الٰہ ہے
- مَّعَ اللّٰهِ ۭاللہ کے ساتھ
- بَلْبلکہ
- هُمْ قَوْمٌوہ ایک قوم ہے
- يَّعْدِلُوْنَجو برابر قرار دے رہی ہے
بھلا وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے وہ خوشنما باغ اگائے جن کے درختوں کا اگانا تمہارے بس میں نہ تھا؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی (اِن کاموں میں شریک) ہے؟ (نہیں)، بلکہ یہی لوگ راہِ راست سے ہٹ کر چلے جا رہے ہیںاَمَّنْ جَعَلَ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ جَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنْهٰرًا وَّ جَعَلَ لَهَا رَوَاسِیَ وَ جَعَلَ بَیْنَ الْبَحْرَیْنِ حَاجِزًا١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَؕ﴿61﴾
- اَمَّنْیا کون ہے جس نے
- جَعَلَ الْاَرْضَبنایا زمین کو
- قَرَارًاجائے قرار
- وَّجَعَلَاور بنایا
- خِلٰلَهَآاس کے درمیان
- اَنْهٰرًانہروں کو
- وَّجَعَلَ لَهَااور بنائے اس کے لئے
- رَوَاسِيَپہاڑ
- وَجَعَلَاور بنایا
- بَيْنَ الْبَحْرَيْنِدو سمندروں کے درمیان
- حَاجِزًا ۭءَایک پردہ
- اِلٰهٌکیا کوئی الٰہ ہے
- مَّعَ اللّٰهِ ۭساتھ اللہ کے
- بَلْ اَكْثَرُهُمْبلکہ ان میں سے اکثر
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
اور وہ کون ہے جس نے زمین کو جائے قرار بنایا اور اس کے اندر دریا رواں کیے اور اس میں (پہاڑوں کی) میخیں گاڑ دیں اور پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردے حائل کر دیے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (اِن کاموں میں شریک) ہے؟ نہیں، بلکہ اِن میں سے اکثر لوگ نادان ہیںاَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ وَ یَجْعَلُكُمْ خُلَفَآءَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ﴿62﴾
- اَمَّنْیا کون ہے
- يُّجِيْبُ الْمُضْطَرَّجو جواب دیتا لاچار کو
- اِذَا دَعَاهُجب وہ پکارتا ہے اس کو
- وَيَكْشِفُ السُّوْٓءَاور دور کرتا ہے تکلیف
- وَيَجْعَلُكُمْاور وہ بناتا ہے تم کو
- خُلَفَآءَ الْاَرْضِ ۭزمین کے جانشین
- ءَاِلٰهٌکیا کوئی الٰہ ہے
- مَّعَ اللّٰهِ ۭاللہ کے ساتھ
- قَلِيْلًا مَّاکتنی کم
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑتے ہو
کون ہے جو بے قرار کی دعا سنتا ہے جبکہ وہ اُسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟ اور (کون ہے جو) تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (یہ کام کرنے والا) ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہواَمَّنْ یَّهْدِیْكُمْ فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ مَنْ یُّرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًۢا بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِهٖ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا یُشْرِكُوْنَؕ﴿63﴾
- اَمَّنْ يَّهْدِيْكُمْیا کون ہے جو رہنمائی کرتا ہو تمہاری
- فِيْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّخشکی کے اندھیروں میں
- وَالْبَحْرِاور سمندر کے
- وَمَنْاور کون ہے
- يُّرْسِلُ الرِّيٰحَجو بھیجتا ہے ہواؤں کو
- بُشْرًۢاخوش خبری کے ساتھ
- بَيْنَ يَدَيْآگے آگے
- رَحْمَتِهٖ ۭاس کی رحمت کے
- ءَاِلٰهٌکیا کوئی اور الٰہ بھی ہے
- مَّعَ اللّٰهِ ۭساتھ اللہ کے
- تَعٰلَى اللّٰهُبلند ہے اللہ
- عَمَّا يُشْرِكُوْنَاس سے جو وہ شریک ٹھہرا رہے ہیں
اور وہ کون ہے جو خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں تم کو راستہ دکھاتا ہے اور کون اپنی رحمت کے آگے ہواؤں کو خوشخبری لے کر بھیجتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دُوسرا خدا بھی (یہ کام کرتا) ہے؟ بہت بالا و برتر ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیںاَمَّنْ یَّبْدَؤُا الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُهٗ وَ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿64﴾
- اَمَّنْیا کون ہے جو
- يَّبْدَؤُا الْخَلْقَابتدا کرتا ہے تخلیق کی
- ثُمَّ يُعِيْدُهٗپھر وہ لوٹاتا ہے اس کو
- وَمَنْ يَّرْزُقُكُمْاور کون دیتا ہے تم کو
- مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین سے
- ءَاِلٰهٌکیا کوئی اور الٰہ بھی ہے
- مَّعَ اللّٰهِ ۭاللہ کے ساتھ
- قُلْکہہ دیجئے
- هَاتُوْالاؤ
- بُرْهَانَكُمْاپنی دلیل
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
اور کون ہے جو خلق کی ابتدا کرتا اور پھر اس کا اعادہ کرتا ہے؟ اور کون تم کو آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (اِن کاموں میں حصہ دار) ہے؟ کہو کہ لاؤ اپنی دلیل اگر تم سچے ہوقُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ وَ مَا یَشْعُرُوْنَ اَیَّانَ یُبْعَثُوْنَ﴿65﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- لَّا يَعْلَمُنہیں جانتا
- مَنْ فِي السَّمٰوٰتِجو کوئی آسمانوں میں ہے
- وَالْاَرْضِاور زمین میں
- الْغَيْبَغیب کو
- اِلَّاسوائے
- اللّٰهُ ۭاللہ کے
- وَمَا يَشْعُرُوْنَاور نہیں وہ شعور رکھتے
- اَيَّانَ يُبْعَثُوْنَکہ کب وہ دوبارہ اٹھائے جائیں گے
اِن سے کہو، اللہ کے سوا آسمانوں اور زمین میں کوئی غیب کا علم نہیں رکھتا، اور وہ نہیں جانتے کہ کب وہ اٹھائے جائیں گےبَلِ ادّٰرَكَ عِلْمُهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ١۫ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْهَا١۫٘ بَلْ هُمْ مِّنْهَا عَمُوْنَ۠ع﴿66﴾
- بَلِ ادّٰرَكَبلکہ فنا ہوگیا/ ضائع ہوگیا
- عِلْمُهُمْان کا علم
- فِي الْاٰخِرَةِ ۣآخرت کے معاملے میں
- بَلْ هُمْبلکہ وہ
- فِيْ شَكٍّ مِّنْهَا ڹشک میں مبتلا ہیں اس کے معاملے میں
- بَلْبلکہ
- هُمْوہ
- مِّنْهَا عَمُوْنَاس کی طرف سے اندھے ہیں
بلکہ آخرت کا تو علم ہی اِن لوگوں سے گم ہو گیا ہے، بلکہ یہ اس کی طرف سے شک میں ہیں، بلکہ یہ اُس سے اندھے ہیںوَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّ اٰبَآؤُنَاۤ اَئِنَّا لَمُخْرَجُوْنَ﴿67﴾
- وَقَالَ الَّذِيْنَاور کیا ان لوگوں نے
- كَفَرُوْٓاجنہوں نے کفر
- ءَاِذَاکیا جب
- كُنَّاہوں گے ہم
- تُرٰبًامٹی
- وَّاٰبَآؤُنَآاور ہمارے آباؤ اجداد بھی
- اَئِنَّاکیا یقیناً ہم
- لَمُخْرَجُوْنَالبتہ نکالے جائیں گے
یہ منکرین کہتے ہیں "کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو چکے ہوں گے تو ہمیں واقعی قبروں سے نکالا جائے گا؟لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ﴿68﴾
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- وُعِدْنَاوعدہ کئے گئے ہم
- هٰذَااس بات کا
- نَحْنُ وَاٰبَآؤُنَاہم بھی اور ہمارے باپ دادا بھی
- مِنْ قَبْلُ ۙاس سے قبل
- اِنْ هٰذَآنہیں یہ
- اِلَّآمگر
- اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَکہانیاں ہیں پہلوں کی
یہ خبریں ہم کو بھی بہت دی گئی ہیں اور پہلے ہمارے آباء اجداد کو بھی دی جاتی رہی ہیں، مگر یہ بس افسانے ہی افسانے ہیں جو اگلے وقتوں سے سُنتے چلے آ رہے ہیں"قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ﴿69﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- سِيْرُوْاچلو پھرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَانْظُرُوْاپھر دیکھو
- كَيْفَ كَانَکس طرح ہوا
- عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِيْنَانجام مجرموں کا
کہو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ مجرموں کا کیا انجام ہو چکا ہےوَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُنْ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ﴿70﴾
- وَلَا تَحْزَنْاور نہ تم غم کرو
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَا تَكُنْاور نہ تم ہو
- فِيْ ضَيْقٍتنگی میں
- مِّمَّا يَمْكُرُوْنَاس سے جو وہ چالیں چل رہے ہیں
اے نبیؐ، اِن کے حال پر رنج نہ کرو اور نہ اِن کی چالوں پر دل تنگ ہووَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿71﴾
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہتے ہیں
- مَتٰى هٰذَاکب ہوگا یہ
- الْوَعْدُوعدہ
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
وہ کہتے ہیں کہ "یہ دھمکی کب پُوری ہو گی اگر تم سچے ہو؟"قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ تَسْتَعْجِلُوْنَ﴿72﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- عَسٰٓىامید ہے
- اَنْ يَّكُوْنَکہ ہو
- رَدِفَپیچھے لگا ہوا
- لَكُمْتمہارے لئے
- بَعْضُ الَّذِيْبعض وہ جو
- تَسْتَعْجِلُوْنَتم جلدی مانگتے ہو/ جلدی مچاتے ہو
کہو کیا عجب کہ جس عذاب کے لیے تم جلدی مچا رہے ہو اس کا ایک حصہ تمہارے قریب ہی آ لگا ہووَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ﴿73﴾
- وَاِنَّ رَبَّكَاور بیشک رب تیرا
- لَذُوْ فَضْلٍالبتہ فضل والا ہے
- عَلَي النَّاسِلوگوں پر
- وَلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَهُمْاکثر ان میں سے
- لَا يَشْكُرُوْنَشکر نہیں کرتے
حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب تو لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتےوَ اِنَّ رَبَّكَ لَیَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ﴿74﴾
- وَاِنَّ رَبَّكَاور بیشک رب تیرا
- لَيَعْلَمُالبتہ جانتا ہے
- مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْجو چھپاتے ہیں ان کے سینے
- وَمَا يُعْلِنُوْنَاور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں
بلا شبہ تیرا رب خُوب جانتا ہے جو کچھ ان کے سینے اپنے اندر چھپائے ہوئے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیںوَ مَا مِنْ غَآئِبَةٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿75﴾
- وَمَااور نہیں
- مِنْ غَآئِبَةٍکوئی غیب ہونے والی
- فِي السَّمَآءِ وَالْاَرْضِآسمان میں اور زمین میں
- اِلَّامگر
- فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍایک روشن کتاب میں ہے
آسمان و زمین کی کوئی پوشیدہ چیز ایسی نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں لکھی ہوئی موجود نہ ہواِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَقُصُّ عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَكْثَرَ الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿76﴾
- اِنَّ هٰذَابیشک یہ
- الْقُرْاٰنَقرآن
- يَقُصُّبیان کرتا ہے
- عَلٰي بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کے بارے میں
- اَكْثَرَ الَّذِيْاکثر وہ باتیں
- هُمْوہ
- فِيْهِاس میں/ جن میں
- يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کررہے ہیں/ اختلاف رکھتے ہیں
یہ واقعہ ہے کہ یہ قرآن بنی اسرائیل کو اکثر اُن باتوں کی حقیقت بتاتا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیںوَ اِنَّهٗ لَهُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴿77﴾
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- لَهُدًىالبتہ ہدایت ہے
- وَّرَحْمَةٌاور رحمت ہے
- لِّلْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں کے لئے
اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لیےاِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ بِحُكْمِهٖ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙۚ﴿78﴾
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَرب تیرا
- يَقْضِيْ بَيْنَهُمْفیصلہ کرے گا ان کے درمیان
- بِحُكْمِهٖ ۚاپنے حکم سے
- وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْعَلِيْمُاور وہ زبردست ہے، علم والا ہے
یقیناً (اِسی طرح) تیرا رب اِن لوگوں کے درمیان بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہےفَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِیْنِ﴿79﴾
- فَتَوَكَّلْپس بھروسہ کرو
- عَلَي اللّٰهِ ۭاللہ پر
- اِنَّكَبیشک تم
- عَلَي الْحَقِّ الْمُبِيْنِواضح حق پر ہو
پس اے نبیؐ، اللہ پر بھروسا رکھو، یقیناً تم صریح حق پر ہواِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰى وَ لَا تُسْمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوْا مُدْبِرِیْنَ﴿80﴾
- اِنَّكَبیشک تم
- لَا تُسْمِعُنہیں تم سنوا سکتے
- الْمَوْتٰىمردوں کو
- وَلَااور نہیں
- تُسْمِعُتم سنوا سکتے
- الصُّمَّبہروں کو
- الدُّعَآءَپکار
- اِذَاجب
- وَلَّوْا مُدْبِرِيْنَوہ پھرجائیں پیٹھ پھیر کر
تم مُردوں کو نہیں سنا سکتے، نہ اُن بہروں تک اپنی پکار پہنچا سکتے ہو جو پیٹھ پھیر کر بھاگے جا رہے ہوںوَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِی الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ١ؕ اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴿81﴾
- وَمَآ اَنْتَاور نہیں تم
- بِهٰدِي الْعُمْىِہدایت دینے والے اندھوں کو
- عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ ۭان کی گمراہی سے/ان کے بھٹکنے سے
- اِنْ تُسْمِعُنہیں تم سنواتے
- اِلَّامگر
- مَنْ يُّؤْمِنُجو ایمان رکھتا ہے
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات پر
- فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَپھر وہ مسلمان ہیں
اور نہ اندھوں کو راستہ بتا کر بھٹکنے سے بچا سکتے ہو تم تو اپنی بات اُنہی لوگوں کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں اور پھر فرمان بردار بن جاتے ہیںوَ اِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ اَخْرَجْنَا لَهُمْ دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ١ۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوْا بِاٰیٰتِنَا لَا یُوْقِنُوْنَ۠ع﴿82﴾
- وَاِذَااور جب
- وَقَعَ الْقَوْلُواقع ہوجائے گی بات
- عَلَيْهِمْان پر
- اَخْرَجْنَا لَهُمْہم نکالیں گے ان کے لئے
- دَآبَّةً مِّنَ الْاَرْضِایک جانور زمین سے
- تُكَلِّمُهُمْ ۙجو ان سے کلام کرے گا
- اَنَّبیشک
- النَّاسَلوگ
- كَانُوْاتھے
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کے ساتھ
- لَا يُوْقِنُوْنَنہ یقین رکھتے
اور جب ہماری بات پُوری ہونے کا وقت اُن پر آ پہنچے گا تو ہم ان کے لیے ایک جانور زمین سے نکالیں گے جو ان سے کلام کرے گا کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں کرتے تھےوَ یَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّنْ یُّكَذِّبُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ یُوْزَعُوْنَ﴿83﴾
- وَيَوْمَ نَحْشُرُاور جس دن ہم گھیر لائیں گے/ اکٹھا کریں گے
- مِنْ كُلِّسے، ہر
- اُمَّةٍامت (میں سے)
- فَوْجًاایک فوج کو
- مِّمَّنْ يُّكَذِّبُان میں سے جو جھٹلاتے ہیں
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
- فَهُمْ يُوْزَعُوْنَتو وہ گروہ در گروہ اکٹھے کئے جائیں گے
اور ذرا تصور کرو اُس دن کا جب ہم ہر امّت میں سے ایک فوج کی فوج اُن لوگوں کی گھیر لائیں گے جو ہماری آیات کو جھٹلایا کرتے تھے، پھر ان کو (ان کی اقسام کے لحاظ سے درجہ بدرجہ) مرتب کیا جائے گاحَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْ قَالَ اَكَذَّبْتُمْ بِاٰیٰتِیْ وَ لَمْ تُحِیْطُوْا بِهَا عِلْمًا اَمَّا ذَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿84﴾
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا جَآءُوْجب وہ سب آجائیں گے
- قَالَاللہ تعالیٰ پوچھیں گے
- اَكَذَّبْتُمْکیا جھٹلایا تم نے
- بِاٰيٰتِيْمیری آیات کو
- وَلَمْاور نہیں
- تُحِيْطُوْا بِهَاتم نے احاطہ کیا تھا ان کا
- عِلْمًاعلم کے اعتبار سے
- اَمَّاذَا كُنْتُمْیا کیا کچھ تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
یہاں تک کہ جب سب آ جائیں گے تو (ان کا رب ان سے) پوچھے گا کہ "تم نے میری آیات کو جھٹلا دیا حالانکہ تم نے ان کا علمی احاطہ نہ کیا تھا؟ اگر یہ نہیں تو اور تم کیا کر رہے تھے؟"وَ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَیْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ لَا یَنْطِقُوْنَ﴿85﴾
- وَوَقَعَ الْقَوْلُاور واقع ہوجائے گی بات
- عَلَيْهِمْان پر
- بِمَابوجہ اس کے جو
- ظَلَمُوْاانہوں نے ظلم کیا
- فَهُمْتو وہ
- لَا يَنْطِقُوْنَنہ بول سکیں گے
اور ان کے ظلم کی وجہ سے عذاب کا وعدہ ان پر پورا ہو جائے گا، تب وہ کچھ بھی نہ بول سکیں گےاَلَمْ یَرَوْا اَنَّا جَعَلْنَا الَّیْلَ لِیَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ﴿86﴾
- اَلَمْ يَرَوْاکیا انہوں نے دیکھا نہیں
- اَنَّابیشک ہم نے
- جَعَلْنَا الَّيْلَبنایا ہم نے رات کو
- لِيَسْكُنُوْاتاکہ وہ سکون پائیں
- فِيْهِاس میں
- وَالنَّهَارَاور دن کو
- مُبْصِرًا ۭروشن
- اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
- لَاٰيٰتٍالبتہ نشانیاں ہیں
- لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَایمان لانے والے لوگوں کے لئے
کیا ان کو سُجھائی نہ دیتا تھا کہ ہم نے رات ان کے لیے سکون حاصل کرنے کو بنائی تھی اور دن کو روشن کیا تھا؟ اسی میں بہت نشانیاں تھیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے تھےوَ یَوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَفَزِعَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ اِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُ١ؕ وَ كُلٌّ اَتَوْهُ دٰخِرِیْنَ﴿87﴾
- وَ يَوْمَاور جس دن
- يُنْفَخُپھونکا جائے گا
- فِي الصُّوْرِصور میں
- فَفَزِعَ مَنْتو ڈر جائیں گے جو
- فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں ہیں
- وَمَنْ فِي الْاَرْضِاور جو زمین میں ہیں
- اِلَّامگر
- مَنْ شَآءَ اللّٰهُ ۭجس کو چاہے اللہ
- وَكُلٌّاور سب کے سب
- اَتَوْهُآئیں گے اس کے پاس
- دٰخِرِيْنَذلیل ہوکر
اور کیا گزرے گی اس روز جب کہ صُور پھونکا جائے گا اور ہَول کھا جائیں گے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں، سوائے اُن لوگوں کے جنہیں اللہ اس ہَول سے بچانا چاہے گا، اور سب کان دبائے اس کے حضور حاضر ہو جائیں گےوَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ١ؕ صُنْعَ اللّٰهِ الَّذِیْۤ اَتْقَنَ كُلَّ شَیْءٍ١ؕ اِنَّهٗ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَفْعَلُوْنَ﴿88﴾
- وَتَرَى الْجِبَالَاور تم دیکھتے ہو پہاڑوں کو
- تَحْسَبُهَاتم سمجھتے ہو ان کو
- جَامِدَةًجامد/ جمے ہوئے
- وَّهِىَاور وہ
- تَمُرُّچلتے ہیں
- مَرَّ السَّحَابِ ۭچلنا بادلوں کا
- صُنْعَ اللّٰهِکاریگری ہے اللہ کی
- الَّذِيْٓوہ ذات
- اَتْقَنَجس نے مضبوط بنایا
- كُلَّ شَيْءٍ ۭہر چیز کو
- اِنَّهٗبیشک وہ
- خَبِيْرٌۢخبر رکھنے والا ہے
- بِمَا تَفْعَلُوْنَساتھ اس کے جو تم کرتے ہو
آج تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خوب جمے ہوئے ہیں، مگر اُس وقت یہ بادلوں کی طرح اڑ رہے ہوں گے، یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہو گا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا ہے وہ خوب جانتا ہے کہ تم لوگ کیا کرتے ہومَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ هُمْ مِّنْ فَزَعٍ یَّوْمَئِذٍ اٰمِنُوْنَ﴿89﴾
- مَنْ جَآءَجو کوئی لایا
- بِالْحَسَنَةِنیکی کو
- فَلَهٗتو اس کے لئے
- خَيْرٌ مِّنْهَا ۚبہتر ہے اس سے
- وَهُمْاور وہ
- مِّنْ فَزَعٍ يَّوْمَئِذٍاس دن کی گھبراہٹ سے
- اٰمِنُوْنَامن میں ہوں گے
جو شخص بھلائی لے کر آئیگا اسے اُس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اُس دن کے ہَول سے محفوظ ہوں گےوَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوْهُهُمْ فِی النَّارِ١ؕ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿90﴾
- وَمَنْ جَآءَاور جو کوئی لایا
- بِالسَّيِّئَةِبرائی کو
- فَكُبَّتْتو اوندھے ڈالے جائیں گے
- وُجُوْهُهُمْان کے چہرے
- فِي النَّارِ ۭآگ میں
- هَلْنہیں
- تُجْزَوْنَتم جزا دیئے جارہے
- اِلَّامگر
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
اور جو بُرائی لیے ہوئے آئے گا، ایسے سب لوگ اوندھے منہ آگ میں پھینکے جائیں گے کیا تم لوگ اس کے سوا کوئی اور جزا پا سکتے ہو کہ جیسا کرو ویسا بھرو؟اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِیْ حَرَّمَهَا وَ لَهٗ كُلُّ شَیْءٍ١٘ وَّ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَۙ﴿91﴾
- اِنَّمَآبیشک
- اُمِرْتُمجھے حکم دیا گیا ہے
- اَنْ اَعْبُدَکہ میں عبادت کروں
- رَبَّرب کی
- هٰذِهِ الْبَلْدَةِاس شہر کے
- الَّذِيْوہ ذات
- حَرَّمَهَاجس نے حرام ٹھہرایا اس شہر کو
- وَلَهٗاور اسی کے لئے ہے
- كُلُّ شَيْءٍ ۡہرچیز
- وَّاُمِرْتُاور مجھ کو حکم دیا گیا ہے
- اَنْ اَكُوْنَکہ میں ہوجاؤں
- مِنَ الْمُسْلِمِيْنَمسلمانوں میں سے/ فرماں برداروں میں سے
(اے محمدؐ، اِن سے کہو) "مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ اِس شہر کے رب کی بندگی کروں جس نے اِسے حرم بنایا ہے اور جو ہر چیز کا مالک ہے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلم بن کر رہوںوَ اَنْ اَتْلُوَا الْقُرْاٰنَ١ۚ فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖ١ۚ وَ مَنْ ضَلَّ فَقُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ﴿92﴾
- وَاَنْاور یہ کہ
- اَتْلُوَا الْقُرْاٰنَ ۚپڑھ سناؤں قرآن کو
- فَمَنِ اهْتَدٰىتو جو ہدایت پائے
- فَاِنَّمَاتو بیشک
- يَهْتَدِيْہدایت پائے گا
- لِنَفْسِهٖ ۚاپنی ذات کے لئے
- وَمَنْاور جو
- ضَلَّبھٹکا
- فَقُلْتو کہہ دیجئے
- اِنَّمَآبیشک
- اَنَامیں
- مِنَ الْمُنْذِرِيْنَڈرانے والوں میں سے ہوں
اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں" اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہو اُس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبردار کر دینے والا ہوںوَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ سَیُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ فَتَعْرِفُوْنَهَا١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿93﴾
- وَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِاور کہہ دیجئے سب تعریف اللہ کے لئے ہے
- سَيُرِيْكُمْعنقریب وہ دکھائے گا تم کو
- اٰيٰتِهٖاپنی نشانیاں
- فَتَعْرِفُوْنَهَا ۭتو تم پہچان لو گے ان کو
- وَمَا رَبُّكَاور نہیں رب تیرا
- بِغَافِلٍغافل
- عَمَّا تَعْمَلُوْنَاس سے جو تم عمل کرتے ہو
اِن سے کہو، تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لو گے، اور تیرا رب بے خبر نہیں ہے اُن اعمال سے جو تم لوگ کرتے ہو