تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 28. Al-Qasas · Ayah 23
وَ لَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدْیَنَ وَجَدَ عَلَیْهِ اُمَّةً مِّنَ النَّاسِ یَسْقُوْنَ١٘۬ وَ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمُ امْرَاَتَیْنِ تَذُوْدٰنِ١ۚ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا١ؕ قَالَتَا لَا نَسْقِیْ حَتّٰى یُصْدِرَ الرِّعَآءُ١ٚ وَ اَبُوْنَا شَیْخٌ كَبِیْرٌ﴿23﴾
- وَلَمَّااور جب
- وَرَدَوہ آیا
- مَآءَپانی
- مَدْيَنَمدین
- وَجَدَاس نے پایا
- عَلَيْهِاس پر
- اُمَّةًایک گروہ
- مِّنَسے۔ کا
- النَّاسِلوگ
- يَسْقُوْنَپانی پلا رہے ہیں
- وَوَجَدَاور اس نے پایا (دیکھا
- مِنْ دُوْنِهِمُان سے علیحدہ
- امْرَاَتَيْنِدو عورتیں
- تَذُوْدٰنِروکے ہوئے ہیں
- قَالَاس نے کہا
- مَا خَطْبُكُمَاتمہارا کیا حال ہے
- قَالَتَاوہ دونوں بولیں
- لَا نَسْقِيْہم پانی نہیں پلاتیں
- حَتّٰىجب تک کہ
- يُصْدِرَواپس لے جائیں
- الرِّعَآءُچرواہے
- وَاَبُوْنَااور ہمارے ابا
- شَيْخٌ كَبِيْرٌبہت بوڑھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب مدین کے پانی (کے مقام) پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں لوگ جمع ہو رہے (اور اپنے چارپایوں کو) پانی پلا رہے ہیں اور ان کے ایک طرف دو عورتیں (اپنی بکریوں کو) روکے کھڑی ہیں۔ موسٰی نے (اُن سے) کہا تمہارا کیا کام ہے۔ وہ بولیں کہ جب تک چرواہے (اپنے چارپایوں کو) لے نہ جائیں ہم پانی نہیں پلا سکتے اور ہمارے والد بڑی عمر کے بوڑھے ہیں