18. Al-Kahfالكهف
The Cave · Meccan · 110 ayahs · 12 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًاؕٚ﴿1﴾
- اَلْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لئے ہے
- الَّذِيْٓوہ ذات
- اَنْزَلَجس نے اتارا
- عَلٰي عَبْدِهِاپنے بندے پر
- الْكِتٰبَکتاب کو
- وَلَمْاور نہیں
- يَجْعَلْبنایا
- لَّهٗاس کے لئے
- عِوَجًاکوئی ٹیڑھا پن
تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی ٹیڑھ نہ رکھیقَیِّمًا لِّیُنْذِرَ بَاْسًا شَدِیْدًا مِّنْ لَّدُنْهُ وَ یُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا حَسَنًاۙ﴿2﴾
- قَيِّمًادرست کرنے والی ہے
- لِّيُنْذِرَتاکہ ڈرائے
- بَاْسًا شَدِيْدًاسخت عذاب سے
- مِّنْسے
- لَّدُنْهُاس کے پاس (سے)
- وَيُبَشِّرَاور خوش خبری دے دے
- الْمُؤْمِنِيْنَ الَّذِيْنَان مومنوں کو جو
- يَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِعمل کرتے ہیں اچھے/ نیک
- اَنَّ لَهُمْبےان کے لئے
- اَجْرًا حَسَنًااچھا اجر ہے
ٹھیک ٹھیک سیدھی بات کہنے والی کتاب، تاکہ وہ لوگوں کو خدا کے سخت عذاب سے خبردار کر دے، اور ایمان لا کر نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبری دیدے کہ ان کے لیے اچھا اجر ہےمَّاكِثِیْنَ فِیْهِ اَبَدًاۙ﴿3﴾
- مَّاكِثِيْنَرہنے والے ہیں
- فِيْهِاس میں
- اَبَدًاہمیشہ ہمیشہ
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گےوَّ یُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًاۗ﴿4﴾
- وَّاور
- يُنْذِرَ الَّذِيْنَڈرائے ان لوگوں کو
- قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُجنہوں نے کہا بنا لیا اللہ نے
- وَلَدًاایک بیٹا/ بچہ
اور اُن لوگوں کو ڈرا دے جو کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہےمَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ وَّ لَا لِاٰبَآئِهِمْ١ؕ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ؕ اِنْ یَّقُوْلُوْنَ اِلَّا كَذِبًا﴿5﴾
- مَا لَهُمْنہیں ان کے لئے
- بِهٖاس کا
- مِنْ عِلْمٍکوئی علم
- وَّلَا لِاٰبَآئِهِمْاور نہ ان کے آباؤ اجداد کے لئے
- كَبُرَتْبہت بڑی ہے
- كَلِمَةًبات
- تَخْرُجُنکلتی ہے
- مِنْسے
- اَفْوَاهِهِمْان کے مونہوں (سے)
- اِنْ يَّقُوْلُوْنَنہیں وہ کہہ رہے
- اِلَّا كَذِبًامگر ایک جھوٹ
اِس بات کا نہ اُنہیں کوئی علم ہے اور نہ ان کے باپ دادا کو تھا بڑی بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے وہ محض جھوٹ بکتے ہیںفَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ اِنْ لَّمْ یُؤْمِنُوْا بِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَسَفًا﴿6﴾
- فَلَعَلَّكَپس شاید کہ آپ
- بَاخِعٌہلاک کرنے والے ہیں
- نَّفْسَكَاپنی جان کو
- عَلٰٓي اٰثَارِهِمْان کے پیچھے/ ان کے آثار پر
- اِنْ لَّمْاگر نہ
- يُؤْمِنُوْاوہ ایمان لائیں
- بِهٰذَا الْحَدِيْثِاس کلام کے ساتھ
- اَسَفًابہت افسوس کرکے
اچھا، تو اے محمدؐ، شاید تم ان کے پیچھے غم کے مارے اپنی جان کھو دینے والے ہو اگر یہ اِس تعلیم پر ایمان نہ لائےاِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْاَرْضِ زِیْنَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ اَیُّهُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا﴿7﴾
- اِنَّابیشک ہم نے
- جَعَلْنَابنایا ہم نے
- مَا عَلَي الْاَرْضِجو زمین پر ہے
- زِيْنَةً لَّهَاخوبصورتی اس کے لئے
- لِنَبْلُوَهُمْتاکہ ہم آزمائیں ان کو
- اَيُّهُمْکون سا ان میں سے
- اَحْسَنُ عَمَلًازیادہ اچھا ہے عمل میں
واقعہ یہ ہے کہ یہ جو کچھ سر و سامان بھی زمین پر ہے اس کو ہم نے زمین کی زینت بنایا ہے تاکہ اِن لوگوں کو آزمائیں اِن میں کون بہتر عمل کرنے والا ہےوَ اِنَّا لَجٰعِلُوْنَ مَا عَلَیْهَا صَعِیْدًا جُرُزًاؕ﴿8﴾
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- لَجٰعِلُوْنَالبتہ بنانے والے ہیں/ کرنے والے ہیں
- مَاجو
- عَلَيْهَااس پر ہے
- صَعِيْدًامٹی/ صاف میدان
- جُرُزًابنجر/ بالکل ہموار
آخرکار اِس سب کو ہم ایک چٹیل میدان بنا دینے والے ہیںاَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ الرَّقِیْمِ١ۙ كَانُوْا مِنْ اٰیٰتِنَا عَجَبًا﴿9﴾
- اَمْ حَسِبْتَکیا تم نے سمجھا
- اَنَّ اَصْحٰبَکے بیشک والے
- الْكَهْفِکہف والے/ غار والے
- وَالرَّقِيْمِاور کتبے والے
- كَانُوْاتھے
- مِنْ اٰيٰتِنَا عَجَبًاہماری بہت عجیب نشانیوں میں سے
کیا تم سمجھتے ہو کہ غار اور کتبے والے ہماری کوئی بڑی عجیب نشانیوں میں سے تھے؟اِذْ اَوَى الْفِتْیَةُ اِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوْا رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا﴿10﴾
- اِذْ اَوَىجب پناہ لی
- الْفِتْيَةُچند نوجوانوں نے
- اِلَى الْكَهْفِغار کی طرف
- فَقَالُوْاتو کہنے لگے
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اٰتِنَادے ہم کو
- مِنْ لَّدُنْكَاپنے پاس سے
- رَحْمَةًرحمت
- وَّهَيِّئْ لَنَااور مہیا کر ہمارے لئے
- مِنْ اَمْرِنَاہمارے معاملے میں سے
- رَشَدًارہنمائی
جب وہ چند نوجوان غار میں پناہ گزیں ہوئے اور انہوں نے کہا کہ "اے پروردگار، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے،"فَضَرَبْنَا عَلٰۤى اٰذَانِهِمْ فِی الْكَهْفِ سِنِیْنَ عَدَدًاۙ﴿11﴾
- فَضَرَبْنَاتو تھپکا ہم نے/ مارا ہم نے
- عَلٰٓي اٰذَانِهِمْان کے کانوں پر
- فِي الْكَهْفِکہف میں/ غار میں
- سِنِيْنَ عَدَدًاکئی سال/کئی ایک تعداد میں
تو ہم نے انہیں اُسی غار میں تھپک کر سالہا سال کے لیے گہری نیند سلا دیاثُمَّ بَعَثْنٰهُمْ لِنَعْلَمَ اَیُّ الْحِزْبَیْنِ اَحْصٰى لِمَا لَبِثُوْۤا اَمَدًا۠ع﴿12﴾
- ثُمَّپھر
- بَعَثْنٰهُمْاٹھایا ہم نے ان کو
- لِنَعْلَمَتاکہ ہم جان لیں
- اَيُّ الْحِزْبَيْنِکون سا دو گروہوں میں سے
- اَحْصٰىزیادہ گننے والا ہے
- لِمَا لَبِثُوْٓاواسطے اس کے وہ ٹھہرے رہے
- اَمَدًامدت کو
پھر ہم نے انہیں اٹھایا تاکہ دیکھیں اُن کے دو گروہوں میں سے کون اپنی مدت قیام کا ٹھیک شمار کرتا ہےنَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْكَ نَبَاَهُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّهُمْ فِتْیَةٌ اٰمَنُوْا بِرَبِّهِمْ وَ زِدْنٰهُمْ هُدًىۗۖ﴿13﴾
- نَحْنُہم
- نَقُصُّہم سناتے ہیں/ بیان کرتے ہیں
- عَلَيْكَآپ پر
- نَبَاَهُمْان کی خبر
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- فِتْيَةٌچند نوجوان تھے
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے تھے
- بِرَبِّهِمْاپنے رب کے ساتھ
- وَزِدْنٰهُمْاور زیادہ دی تھی ہم نے ان کو
- هُدًىہدایت
ہم ان کا اصل قصہ تمہیں سناتے ہیں وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی بخشی تھیوَّ رَبَطْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اِذْ قَامُوْا فَقَالُوْا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَنْ نَّدْعُوَاۡ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلٰهًا لَّقَدْ قُلْنَاۤ اِذًا شَطَطًا﴿14﴾
- وَّرَبَطْنَااور باندھ دیا ہم نے
- عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں کو
- اِذْ قَامُوْاجب وہ کھڑے ہوئے
- فَقَالُوْاپھر کہنے لگے
- رَبُّنَارب ہمارا
- رَبُّ السَّمٰوٰتِرب ہے آسمانوں کا
- وَالْاَرْضِاور زمین کا
- لَنْ نَّدْعُوَا۟ہرگز نہیں ہم پکاریں گے
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اِلٰهًاکسی الٰہ کو
- لَّقَدْالبتہ تحقیق
- قُلْنَآکہی ہم نے
- اِذًا شَطَطًاتب حق سے دور بات
ہم نے ان کے دل اُس وقت مضبوط کر دیے جب وہ اٹھے اور انہوں نے اعلان کر دیا کہ "ہمارا رب تو بس وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ہم اُسے چھوڑ کر کسی دوسرے معبود کو نہ پکاریں گے اگر ہم ایسا کریں تو بالکل بیجا بات کریں گے"هٰۤؤُلَآءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ لَوْ لَا یَاْتُوْنَ عَلَیْهِمْ بِسُلْطٰنٍۭ بَیِّنٍ١ؕ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاؕ﴿15﴾
- هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
- قَوْمُنَاہماری قوم
- اتَّخَذُوْاانہوں نے بنالیے ہیں
- مِنْ دُوْنِهٖٓاس کے سوا
- اٰلِهَةًکچھ الٰہ/ معبود
- لَوْلَاکیوں نہیں
- يَاْتُوْنَوہ لائے
- عَلَيْهِمْان پر
- بِسُلْطٰنٍۢ بَيِّنٍ ۭکوئی واضح دلیل
- فَمَنْتو کون
- اَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہے
- مِمَّنِ افْتَرٰىاس سے جو گھڑ لے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
(پھر انہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا) "یہ ہماری قوم تو ربِّ کائنات کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنا بیٹھی ہے یہ لوگ ان کے معبود ہونے پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے؟ آخر اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟وَ اِذِ اعْتَزَلْتُمُوْهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ فَاْوٗۤا اِلَى الْكَهْفِ یَنْشُرْ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یُهَیِّئْ لَكُمْ مِّنْ اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًا﴿16﴾
- وَاِذِاور جب
- اعْتَزَلْتُمُوْهُمْچھوڑ دیا تم نے ان کو
- وَمَا يَعْبُدُوْنَاور جن کی عبادت کررہے ہیں
- اِلَّا اللّٰهَسوائے اللہ کے
- فَاْوٗٓاپس پناہ لو
- اِلَى الْكَهْفِغار کی طرف
- يَنْشُرْ لَكُمْنچھاور کرے گا/ پھیلائے گا تمہارے لیے
- رَبُّكُمْرب تمہارا
- مِّنْ رَّحْمَتِهٖاپنی رحمت میں سے
- وَيُهَيِّئْ لَكُمْاور مہیا کرے گا تمہارے لئے
- مِّنْسے
- اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًاتمہارے معاملے میں (سے) سہولت کا سامان
اب جبکہ تم ان سے اور اِن کے معبودانِ غیر اللہ سے بے تعلق ہو چکے ہو تو چلو اب فلاں غار میں چل کر پناہ لو تمہارا رب تم پر اپنی رحمت کا دامن وسیع کرے گا اور تمہارے کام کے لیے سر و سامان مہیا کر دے گا"وَ تَرَى الشَّمْسَ اِذَا طَلَعَتْ تَّزٰوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ اِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ هُمْ فِیْ فَجْوَةٍ مِّنْهُ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ وَلِیًّا مُّرْشِدًا۠ع﴿17﴾
- وَتَرَى الشَّمْسَاور تم دیکھتے سورج کو
- اِذَا طَلَعَتْجب وہ طلوع ہوتا
- تَّزٰوَرُکہ وہ بچ جاتا ہے
- عَنْ كَهْفِهِمْان کے غار سے
- ذَاتَ الْيَمِيْنِدائیں جانب
- وَاِذَااور جب
- غَرَبَتْغروب ہوتا ہے
- تَّقْرِضُهُمْکترا جاتا ہے ان کو
- ذَاتَ الشِّمَالِبائیں جانب
- وَهُمْاور وہ
- فِيْ فَجْوَةٍایک کشادہ جگہ پر ہیں
- مِّنْهُاس سے
- ذٰلِكَیہ
- مِنْسے
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی نشانیوں میں (سے) ہے
- مَنْ يَّهْدِ اللّٰهُجسے ہدایت دے اللہ
- فَهُوَ الْمُهْتَدِۚتو وہی ہدایت پانے والا ہے
- وَمَنْ يُّضْلِلْاور جس کو وہ بھٹکادے
- فَلَنْتو ہرگز نہیں
- تَجِدَتو پائے گا
- لَهٗاس کے لئے
- وَلِيًّاکوئی دوست
- مُّرْشِدًاراہ نمائی کرنے والا
تم انہیں غار میں دیکھتے تو تمہیں یوں نظر آتا کہ سورج جب نکلتا ہے تو ان کے غار کو چھوڑ کر دائیں جانب چڑھ جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان سے بچ کر بائیں جانب اتر جاتا ہے اور وہ ہیں کہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں پڑے ہیں یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے اللہ بھٹکا دے اس کے لیے تم کوئی ولی مرشد نہیں پا سکتےوَ تَحْسَبُهُمْ اَیْقَاظًا وَّ هُمْ رُقُوْدٌ١ۖۗ وَّ نُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ١ۖۗ وَ كَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْهِ بِالْوَصِیْدِ١ؕ لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَیْهِمْ لَوَلَّیْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا وَّ لَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًا﴿18﴾
- وَتَحْسَبُهُمْاور تم سمجھتے ان کو
- اَيْقَاظًاکہ جاگ رہے ہیں/ جاگتے
- وَّهُمْ رُقُوْدٌ ڰحالانکہ وہ سوئے ہوئے تھے
- وَّنُقَلِّبُهُمْاور ہم الٹا پلٹا رہے تھے ان کو
- ذَاتَ الْيَمِيْنِدائیں جانب
- وَذَاتَ الشِّمَالِ ڰاور بائیں جانب
- وَكَلْبُهُمْاور ان کا کتا
- بَاسِطٌپھیلائے ہوئے تھا
- ذِرَاعَيْهِدونوں ہاتھ اپنے
- بِالْوَصِيْدِ ۭدہلیز پر
- لَوِ اطَّلَعْتَاگر تم جھانکتے
- عَلَيْهِمْان پر
- لَوَلَّيْتَالبتہ پیٹھ پھیر لیتے
- مِنْهُمْان سے
- فِرَارًابھاگتے ہوئے
- وَّلَمُلِئْتَاور البتہ تم بھر دیئے جاتے
- مِنْهُمْان سے
- رُعْبًارعب/خوف کی وجہ سے
تم انہیں دیکھ کر یہ سمجھتے کہ وہ جاگ رہے ہیں، حالانکہ وہ سو رہے تھے ہم انہیں دائیں بائیں کروٹ دلواتے رہتے تھے اور ان کا کتا غار کے دہانے پر ہاتھ پھیلائے بیٹھا تھا اگر تم کہیں جھانک کر اُنہیں دیکھتے تو الٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوتے اور تم پر ان کے نظارے سے دہشت بیٹھ جاتیوَ كَذٰلِكَ بَعَثْنٰهُمْ لِیَتَسَآءَلُوْا بَیْنَهُمْ١ؕ قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ١ؕ قَالُوْا رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ١ؕ فَابْعَثُوْۤا اَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هٰذِهٖۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ فَلْیَنْظُرْ اَیُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْیَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَ لْیَتَؔلَطَّفْ وَ لَا یُشْعِرَنَّ بِكُمْ اَحَدًا﴿19﴾
- وَاور
- كَذٰلِكَ بَعَثْنٰهُمْاٹھایا ہم نے ان کو
- لِيَتَسَآءَلُوْاتاکہ وہ ایک دوسرے سے سوال کریں
- بَيْنَهُمْ ۭآپس میں
- قَالَکہا
- قَآئِلٌکہنے والے نے
- مِّنْهُمْان میں سے
- كَمْ لَبِثْتُمْ ۭکتنا ٹھہرے تم
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَبِثْنَاٹھہرے ہم
- يَوْمًاایک دن
- اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ۭیا دن کا کچھ حصہ
- قَالُوْاوہ کہنے لگے
- رَبُّكُمْرب تمہارا
- اَعْلَمُزیادہ جانتا ہے
- بِمَا لَبِثْتُمْ ۭجو ٹھہرے تم ساتھ اس کے
- فَابْعَثُوْٓاپس بھیجو
- اَحَدَكُمْاپنے میں سے کسی ایک کو
- بِوَرِقِكُمْساتھ اپنے سکے کے/ چاندی کے
- هٰذِهٖٓاس
- اِلَى الْمَدِيْنَةِشہر کی طرف
- فَلْيَنْظُرْپھر چاہیئے کہ دیکھے
- اَيُّهَآکون سا ان میں سے
- اَزْكٰىزیادہ پاکیزہ ہے
- طَعَامًاکھانے کے اعتبار سے
- فَلْيَاْتِكُمْپس چاہیے کہ لائے تمہارے پاس
- بِرِزْقٍکھانا
- مِّنْهُاس سے
- وَلْيَتَلَطَّفْاور چاہیے کہ حسن تدبیر سے کام لے/ نرمی کرے
- وَلَااور نہ
- يُشْعِرَنَّجتائے/ خبر دے
- بِكُمْ اَحَدًاتمہارے بارے میں کسی ایک کو
اور اسی عجیب کرشمے سے ہم نے انہیں اٹھا بٹھایا تاکہ ذرا آپس میں پوچھ گچھ کریں ان میں سے ایک نے پوچھا "کہو کتنی دیر اس حال میں رہے؟"دوسروں نے کہا "شاید دن بھر یا اس سے کچھ کم رہے ہوں گے" پھر وہ بولے "اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ہمارا کتنا وقت اس حالت میں گزرا چلو، اب اپنے میں سے کسی کو چاندی کا یہ سکہ دے کر شہر بھیجیں اور وہ دیکھے کہ سب سے اچھا کھانا کہاں ملتا ہے وہاں سے وہ کچھ کھانے کے لیے لائے اور چاہیے کہ ذرا ہوشیاری سے کام کرے، ایسا نہ ہو کہ وہ کسی کو ہمارے یہاں ہونے سے خبردار کر بیٹھےاِنَّهُمْ اِنْ یَّظْهَرُوْا عَلَیْكُمْ یَرْجُمُوْكُمْ اَوْ یُعِیْدُوْكُمْ فِیْ مِلَّتِهِمْ وَ لَنْ تُفْلِحُوْۤا اِذًا اَبَدًا﴿20﴾
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- اِنْ يَّظْهَرُوْااگر وہ غالب آجائیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- يَرْجُمُوْكُمْسنگسار کردیں گے تم کو
- اَوْ يُعِيْدُوْكُمْیا لوٹائے جائیں گے تم کو
- فِيْ مِلَّتِهِمْاپنی ملت میں
- وَلَنْ تُفْلِحُوْٓااور ہرگز نہیں تم فلاح پاؤ گے
- اِذًاتب
- اَبَدًاکبھی بھی
اگر کہیں اُن لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑ گیا تو بس سنگسار ہی کر ڈالیں گے، یا پھر زبردستی ہمیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے، اور ایسا ہوا توہم کبھی فلاح نہ پا سکیں گے"وَ كَذٰلِكَ اَعْثَرْنَا عَلَیْهِمْ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اَنَّ السَّاعَةَ لَا رَیْبَ فِیْهَا١ۗۚ اِذْ یَتَنَازَعُوْنَ بَیْنَهُمْ اَمْرَهُمْ فَقَالُوا ابْنُوْا عَلَیْهِمْ بُنْیَانًا١ؕ رَبُّهُمْ اَعْلَمُ بِهِمْ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ غَلَبُوْا عَلٰۤى اَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیْهِمْ مَّسْجِدًا﴿21﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- اَعْثَرْنَاہم نے بتادیا/ ہم نے مطلع کردیا
- عَلَيْهِمْاوپر ان کے
- لِيَعْلَمُوْٓاتاکہ وہ جان لیں
- اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِکہ بیشک وعدہ اللہ کا
- حَقٌّسچا ہے
- وَّاَنَّ السَّاعَةَاور بیشک قیامت کی گھڑی
- لَا رَيْبَ فِيْهَاڥنہیں کوئی شک اس میں
- اِذْجب
- يَتَنَازَعُوْنَوہ جھگڑ رہے تھے
- بَيْنَهُمْآپس میں
- اَمْرَهُمْاپنے معاملے میں
- فَقَالُواتو انہوں نے کہا
- ابْنُوْابناؤ
- عَلَيْهِمْان پر
- بُنْيَانًا ۭایک عمارت
- رَبُّهُمْان کا رب
- اَعْلَمُ بِهِمْ ۭزیادہ جانتا ہے ان کو
- قَالَ الَّذِيْنَکہا ان لوگوں نے
- غَلَبُوْاجو غالب تھے
- عَلٰٓي اَمْرِهِمْان کے معاملے پر
- لَنَتَّخِذَنَّالبتہ ہم ضرور بنائیں گے
- عَلَيْهِمْ مَّسْجِدًاان پر ایک مسجد/ سجدہ گاہ
اِس طرح ہم نے اہل شہر کو ان کے حال پر مطلع کیا تاکہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور یہ کہ قیامت کی گھڑی بے شک آ کر رہے گی (مگر ذرا خیال کرو کہ جب سوچنے کی اصل بات یہ تھی) اُس وقت وہ آپس میں اِس بات پر جھگڑ رہے تھے کہ اِن (اصحاب کہف) کے ساتھ کیا کیا جائے کچھ لوگوں نے کہا "اِن پر ایک دیوار چن دو، ان کا رب ہی اِن کے معاملہ کو بہتر جانتا ہے" مگر جو لوگ اُن کے معاملات پر غالب تھے انہوں نے کہا " ہم تو ان پر ایک عبادت گاہ بنائیں گے"سَیَقُوْلُوْنَ ثَلٰثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًۢا بِالْغَیْبِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ سَبْعَةٌ وَّ ثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ١ؕ قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَّا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا قَلِیْلٌ١۫۬ فَلَا تُمَارِ فِیْهِمْ اِلَّا مِرَآءً ظَاهِرًا١۪ وَّ لَا تَسْتَفْتِ فِیْهِمْ مِّنْهُمْ اَحَدًا۠ع﴿22﴾
- سَيَقُوْلُوْنَعنقریب وہ کہیں گے
- ثَلٰثَةٌتین تھے
- رَّابِعُهُمْچوتھا ان کا
- كَلْبُهُمْ ۚان کا کتا تھا
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
- خَمْسَةٌپانچ تھے
- سَادِسُهُمْچھٹا ان کا
- كَلْبُهُمْان کا کتا تھا
- رَجْمًۢا بالْغَيْبِ ۚپھینکتے ہیں بن دیکھے
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
- سَبْعَةٌسات تھے
- وَّثَامِنُهُمْاور آٹھواں ان کا
- كَلْبُهُمْان کا کتا تھا
- قُلْ رَّبِّيْٓکہہ دیجئے میرا رب
- اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْزیادہ جانتا ہے ان کی گنتی کو
- مَّا يَعْلَمُهُمْنہیں جانتے ان کو
- اِلَّا قَلِيْلٌ ڢمگر بہت کم
- فَلَاتو نہ
- تُمَارِ فِيْهِمْتم جھگڑا کرو ان کے بارے میں
- اِلَّا مِرَآءً ظَاهِرًا ۠مگر جھگڑنا ظاہری
- وَّلَا تَسْتَفْتِاور نہ تم پوچھنا
- فِيْهِمْان کے بارے میں
- مِّنْهُمْ اَحَدًاان میں سے، کسی ایک سے
کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا اور کچھ دوسرے کہہ دیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا اُن کا کتا تھا یہ سب بے تکی ہانکتے ہیں کچھ اور لوگ کہتے ہیں کہ سات تھے اور آٹھواں اُن کا کتا تھا کہو، میرا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کتنے تھے کم ہی لوگ ان کی صحیح تعداد جانتے ہیں پس تم سرسری بات سے بڑھ کر ان کی تعداد کے معاملے میں لوگوں سے بحث نہ کرو، اور نہ ان کے متعلق کسی سے کچھ پوچھووَ لَا تَقُوْلَنَّ لِشَایْءٍ اِنِّیْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًاۙ﴿23﴾
- وَلَا تَقُوْلَنَّاور ہرگز نہ تم کہنا
- لِشَايْءٍکسی چیز کے لئے
- اِنِّىْبیشک میں
- فَاعِلٌمیں کرنے والا ہوں
- ذٰلِكَ غَدًااس کو کل
اور دیکھو، کسی چیز کے بارے میں کبھی یہ نہ کہا کرو کہ میں کل یہ کام کر دوں گااِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١٘ وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِیْتَ وَ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّهْدِیَنِ رَبِّیْ لِاَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَدًا﴿24﴾
- اِلَّآمگر
- اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُ ۡیہ کہ چاہے اللہ
- وَاذْكُرْاور یاد کرو
- رَّبَّكَاپنے رب کو
- اِذَا نَسِيْتَسب تم بھول جاؤ
- وَقُلْاور کہہ دیجئے
- عَسٰٓيامید ہے
- اَنْ يَّهْدِيَنِکہ رہنمائی کرے گا میری
- رَبِّيْمیرا رب
- لِاَقْرَبَواسطے زیادہ قریب کے
- مِنْ هٰذَااس سے
- رَشَدًابھلائی میں/ رہنمائی میں
(تم کچھ نہیں کر سکتے) اِلّا یہ کہ اللہ چاہے اگر بھولے سے ایسی بات زبان سے نکل جائے تو فوراً اپنے رب کو یاد کرو اور کہو "امید ہے کہ میرا رب اِس معاملے میں رشد سے قریب تر بات کی طرف میری رہنمائی فرما دے گا"وَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا﴿25﴾
- وَلَبِثُوْااور وہ ٹھہرے
- فِيْ كَهْفِهِمْاپنے غار میں
- ثَلٰثَتین
- مِائَةٍسو
- سِنِيْنَسال
- وَازْدَادُوْااور وہ بڑھ گئے
- تِسْعًانو سال
اور وہ اپنے غار میں تین سو سال رہے، اور (کچھ لوگ مدّت کے شمار میں) ۹ سال اور بڑھ گئے ہیںقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا١ۚ لَهٗ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَبْصِرْ بِهٖ وَ اَسْمِعْ١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ١٘ وَّ لَا یُشْرِكُ فِیْ حُكْمِهٖۤ اَحَدًا﴿26﴾
- قُلِ اللّٰهُکہہ دیجئے کہ اللہ
- اَعْلَمُ بِمَازیادہ جانتا ہے ساتھ اس کے
- لَبِثُوْا ۚجو وہ ٹھہرے
- لَهٗ غَيْبُاسی کے لئے غیب ہیں
- السَّمٰوٰتِآسمانوں کے
- وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کے
- اَبْصِرْ بِهٖکیا خوب دیکھنے والا ہے
- وَاَسْمِعْ ۭاور کیا خوب سننے والا ہے
- مَا لَهُمْنہیں ہے ان کے لئے
- مِّنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ وَّلِيٍّ ۡکوئی دوست
- وَّلَا يُشْرِكُاور نہیں وہ شریک کرتا
- فِيْ حُكْمِهٖٓاپنی حکومت میں
- اَحَدًاکسی ایک کو
تم کہو، اللہ ان کے قیام کی مدّت زیادہ جانتا ہے، آسمانوں اور زمین کے سب پوشیدہ احوال اُسی کو معلوم ہیں، کیا خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا! زمین و آسمان کی مخلوقات کا کوئی خبرگیر اُس کے سوا نہیں، اور وہ اپنی حکومت میں کسی کو شریک نہیں کرتاوَ اتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ١ؕۚ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١۫ۚ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا﴿27﴾
- وَاتْلُاور پڑھئے
- مَآ اُوْحِيَجو وحی کیا گیا
- اِلَيْكَتیری طرف
- مِنْسے
- كِتَابِ رَبِّكَ ڝتیرے رب کی کتاب میں (سے)
- لَا مُبَدِّلَنہیں کوئی بدلنے والا
- لِكَلِمٰتِهٖ ڟاس کے کلمات کو
- وَلَنْ تَجِدَاور ہرگز نہیں تو پائے گا
- مِنْسے
- دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًااس کے سوا پناہ کی جگہ
اے نبیؐ! تمہارے رب کی کتاب میں سے جو کچھ تم پر وحی کیا گیا ہے اسے (جوں کا توں) سنا دو، کوئی اُس کے فرمودات کو بدل دینے کا مجاز نہیں ہے، (اور اگر تم کسی کی خاطر اس میں رد و بدل کرو گے تو) اُس سے بچ کر بھاگنے کے لیے کوئی جائے پناہ نہ پاؤ گےوَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْ١ۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٗ عَنْ ذِكْرِنَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ وَ كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا﴿28﴾
- وَاصْبِرْاور روک رکھئے
- نَفْسَكَاپنے نفس کو
- مَعَ الَّذِيْنَان لوگوں کے ساتھ
- يَدْعُوْنَجو پکارتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنے رب کو
- بِالْغَدٰوةِصبح کے وقت
- وَالْعَشِيِّاور شام کے وقت
- يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
- وَجْهَهٗاس کا چہرہ/ اس کی ذات
- وَلَا تَعْدُاور نہ پھیریئے
- عَيْنٰكَ عَنْهُمْ ۚاپنی دونوں آنکھوں کو ان سے
- تُرِيْدُتم چاہتے ہو
- زِيْنَةَزینت
- الْحَيٰوةِزندگی کی
- الدُّنْيَا ۚدنیا کی
- وَلَا تُطِعْاور نہ تم اطاعت کرو
- مَنْ اَغْفَلْنَاجس کو غافل کردیا ہم نے
- قَلْبَهٗاس کے دل کو
- عَنْ ذِكْرِنَااپنے ذکر سے
- وَاتَّبَعَاور اس نے پیروی کی
- هَوٰىهُاپنی خواہشات کی
- وَكَانَاور تھا
- اَمْرُهٗاس کا معاملہ
- فُرُطًاحد سے بڑھا ہوا
اور اپنے دل کو اُن لوگوں کی معیت پر مطمئن کرو جو اپنے رب کی رضا کے طلب گار بن کر صبح و شام اُسے پکارتے ہیں، اور اُن سے ہرگز نگاہ نہ پھیرو کیا تم دنیا کی زینت پسند کرتے ہو؟ کسی ایسے شخص کی اطاعت نہ کرو جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا ہے اور جس نے اپنی خواہش نفس کی پیروی اختیار کر لی ہے اور جس کا طریق کار افراط و تفریط پر مبنی ہےوَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ١۫ فَمَنْ شَآءَ فَلْیُؤْمِنْ وَّ مَنْ شَآءَ فَلْیَكْفُرْ١ۙ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا١ۙ اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا١ؕ وَ اِنْ یَّسْتَغِیْثُوْا یُغَاثُوْا بِمَآءٍ كَالْمُهْلِ یَشْوِی الْوُجُوْهَ١ؕ بِئْسَ الشَّرَابُ١ؕ وَ سَآءَتْ مُرْتَفَقًا﴿29﴾
- وَقُلِ الْحَقُّاور کہہ دیجئے کہ حق
- مِنْسے
- رَّبِّكُمْ ۣتمہارے رب کی طرف (سے) ہے
- فَمَنْ شَآءَتو جو کوئی چاہے
- فَلْيُؤْمِنْپس چاہیے کہ ایمان لے آئے
- وَّمَنْ شَآءَاور جو چاہے
- فَلْيَكْفُرْ ۙپس چاہیے کہ کفر کرے
- اِنَّآبیشک ہم نے
- اَعْتَدْنَاتیار کی ہم نے
- لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لئے
- نَارًا ۙایک آگ
- اَحَاطَگھیر لیں گی
- بِهِمْان کو
- سُرَادِقُهَا ۭاس کی طنابیں/لپٹیں
- وَاِنْ يَّسْتَغِيْثُوْااور اگر وہ فریاد کریں گے
- يُغَاثُوْافریاد رسی کئے جائیں گے
- بِمَآءٍساتھ پانی کے
- كَالْمُهْلِتیل کی تلچھٹ کی طرح
- يَشْوِي الْوُجُوْهَ ۭجو بھون ڈالے گا چہروں کو
- بِئْسَ الشَّرَابُ ۭکتنی بری ہے پینے کی چیز
- وَسَآءَتْاور کتنا برا ہے
- مُرْتَفَقًامقام/ دوستی
صاف کہہ دو کہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے، اب جس کا جی چاہے مان لے اور جس کا جی چاہے انکار کر دے ہم نے (انکار کرنے والے) ظالموں کے لیے ایک آگ تیار کر رکھی ہے جس کی لپٹیں انہیں گھیرے میں لے چکی ہیں وہاں اگر وہ پانی مانگیں گے توایسے پانی سے ان کی تواضع کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا اور ان کا منہ بھون ڈالے گا، بدترین پینے کی چیز اور بہت بری آرامگاہ!اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًاۚ﴿30﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے عمل کئے
- اِنَّابیشک ہم
- لَا نُضِيْعُنہیں ہم ضائع کرتے
- اَجْرَاجر
- مَنْ اَحْسَنَجو کوئی اچھا کرے
- عَمَلًاعمل کو
رہے وہ لوگ جو مان لیں اور نیک عمل کریں، تو یقیناً ہم نیکو کار لوگوں کا اجر ضائع نہیں کیا کرتےاُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ؕ نِعْمَ الثَّوَابُ١ؕ وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا۠ع﴿31﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لئے
- جَنّٰتُ عَدْنٍباغات ہیں ہمیشہ کے
- تَجْرِيْبہتی ہیں
- مِنْسے
- تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُان کے نیچے نہریں
- يُحَلَّوْنَوہ پہنائے جائیں گے
- فِيْهَاان میں
- مِنْ اَسَاوِرَکنگنوں میں سے
- مِنْ ذَهَبٍسونے کے
- وَّيَلْبَسُوْنَاور پہنیں گے
- ثِيَابًالباس
- خُضْرًاسبز
- مِّنْ سُنْدُسٍباریک ریشم سے
- وَّاِسْتَبْرَقٍاور دبیز ریشم سے
- مُّتَّكِِٕيْنَتکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
- فِيْهَااس میں
- عَلَي الْاَرَآئِكِاونچی مسندوں پر
- نِعْمَ الثَّوَابُ ۭکتنا اچھا بدلہ ہے
- وَحَسُنَتْاور کتنا اچھا ہے
- مُرْتَفَقًامقام/دوستی
ان کے لیے سدا بہار جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی، وہاں وہ سونے کے کنگنوں سے آراستہ کیے جائیں گے، باریک ریشم اور اطلس و دیبا کے سبز کپڑے پہنیں گے، اور اونچی مسندوں پر تکیے لگا کر بیٹھیں گے بہترین اجر اور اعلیٰ درجے کی جائے قیام!وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاؕ﴿32﴾
- وَاضْرِبْ لَهُمْاور بیان کیجئے ان کے لئے
- مَّثَلًاایک مثال
- رَّجُلَيْنِدو لوگوں کی
- جَعَلْنَابنائے ہم نے
- لِاَحَدِهِمَاان دونوں میں سے ایک کے لئے
- جَنَّتَيْنِدو باغ
- مِنْ اَعْنَابٍانگوروں کے
- وَّحَفَفْنٰهُمَااور گھیر لیا ہم نے ان دونوں کو
- بِنَخْلٍکھجوروں کے ساتھ
- وَّجَعَلْنَااور بنائے ہم نے
- بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان
- زَرْعًاکھیت
اے محمدؐ! اِن کے سامنے ایک مثال پیش کرو دو شخص تھے ان میں سے ایک کو ہم نے انگور کے دو باغ دیے اور اُن کے گرد کھجور کے درختوں کی باڑھ لگائی اور ان کے درمیان کاشت کی زمین رکھیكِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِّنْهُ شَیْئًا١ۙ وَّ فَجَّرْنَا خِلٰلَهُمَا نَهَرًاۙ﴿33﴾
- كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِدونوں باغوں نے
- اٰتَتْدیئے
- اُكُلَهَااپنے پھل
- وَلَمْ تَظْلِمْاور نہ کمی کی
- مِّنْهُ شَيْئًا ۙاس میں سے کچھ بھی
- وَّفَجَّرْنَااور پھاڑ دی ہم نے
- خِلٰلَهُمَاان دونوں کے بیچ
- نَهَرًاایک نہر
دونوں باغ خوب پھلے پھولے اور بار آور ہونے میں انہوں نے ذرا سی کسر بھی نہ چھوڑی اُن باغوں کے اندر ہم نے ایک نہر جاری کر دیوَّ كَانَ لَهٗ ثَمَرٌ١ۚ فَقَالَ لِصَاحِبِهٖ وَ هُوَ یُحَاوِرُهٗۤ اَنَا اَكْثَرُ مِنْكَ مَالًا وَّ اَعَزُّ نَفَرًا﴿34﴾
- وَّكَانَاور ہوا
- لَهٗ ثَمَرٌ ۚاس کے لئے پھل/ نفع
- فَقَالَتو کہا
- لِصَاحِبِهٖاپنے ساتھی کو
- وَهُوَ يُحَاوِرُهٗٓاور وہ اس سے بات چیت کررہا تھا
- اَنَامیں
- اَكْثَرُزیادہ ہوں
- مِنْكَتجھ سے
- مَالًامال میں
- وَّاَعَزُّ نَفَرًااور زیادہ عزت والا اولاد میں
اوراُسے خوب نفع حاصل ہوا یہ کچھ پا کر ایک دن وہ اپنے ہمسائے سے بات کرتے ہوئے بولا "میں تجھ سے زیادہ مالدار ہوں اور تجھ سے زیادہ طاقتور نفری رکھتا ہوں"وَ دَخَلَ جَنَّتَهٗ وَ هُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ١ۚ قَالَ مَاۤ اَظُنُّ اَنْ تَبِیْدَ هٰذِهٖۤ اَبَدًاۙ﴿35﴾
- وَدَخَلَاور وہ داخل ہوا
- جَنَّتَهٗاپنے باغ میں
- وَهُوَاس حال میں کہ وہ
- ظَالِمٌظلم کرنے والا تھا اپنی جان پر
- لِّنَفْسِهٖ ۚاپنی ذات پر
- قَالَکہنے لگا
- مَآ اَظُنُّمیں نہیں سمجھتا
- اَنْ تَبِيْدَکہ ہلاک ہوگا/ برباد ہوگا
- هٰذِهٖٓیہ
- اَبَدًاکبھی بھی
پھر وہ اپنی جنّت میں داخل ہوا اور اپنے نفس کے حق میں ظالم بن کر کہنے لگا "میں نہیں سمجھتا کہ یہ دولت کبھی فنا ہو جائے گیوَّ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً١ۙ وَّ لَئِنْ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا﴿36﴾
- وَّمَآاور نہیں
- اَظُنُّ السَّاعَةَمیں سمجھتا کہ قیامت
- قَآئِمَةً ۙآنے والی ہے
- وَّلَئِنْاور البتہ اگر
- رُّدِدْتُّمیں لوٹایا گیا
- اِلٰى رَبِّيْاپنے رب کی طرف
- لَاَجِدَنَّالبتہ میں ضرور پاؤں گا
- خَيْرًابہتر
- مِّنْهَااس سے
- مُنْقَلَبًالوٹنا/ انجام
اور مجھے توقع نہیں کہ قیامت کی گھڑی کبھی آئے گی تاہم اگر کبھی مجھے اپنے رب کے حضور پلٹایا بھی گیا تو ضرور اِس سے بھی زیادہ شاندار جگہ پاؤں گا"قَالَ لَهٗ صَاحِبُهٗ وَ هُوَ یُحَاوِرُهٗۤ اَكَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰىكَ رَجُلًاؕ﴿37﴾
- قَالَکہا
- لَهٗاس کو
- صَاحِبُهٗاس کے ساتھ نے
- وَهُوَ يُحَاوِرُهٗٓاور وہ اس سے بات کر رہا تھا
- اَكَفَرْتَکیا تو انکار کرتا ہے
- بِالَّذِيْاس ذات کا
- خَلَقَكَجس نے پیدا کیا تجھ کو
- مِنْ تُرَابٍمٹی سے
- ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍپھر نطفے سے
- ثُمَّ سَوّٰىكَپھر بنایا تجھ کو
- رَجُلًاایک مرد/ شخص
اُس کے ہمسائے نے گفتگو کرتے ہوئے اس سے کہا "کیا تو کفر کرتا ہے اُس ذات سے جس نے تجھے مٹی سے اور پھر نطفے سے پیدا کیا اور تجھے ایک پورا آدمی بنا کھڑا کیا؟لٰكِنَّاۡ هُوَ اللّٰهُ رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِرَبِّیْۤ اَحَدًا﴿38﴾
- لٰكِنَّا۟لیکن
- هُوَ اللّٰهُوہ اللہ
- رَبِّيْمیرا رب ہے
- وَلَآ اُشْرِكُاور نہیں میں شریک ٹھہراتا
- بِرَبِّيْٓاپنے رب کے ساتھ
- اَحَدًاکسی ایک کو
رہا میں، تو میرا رب تو وہی اللہ ہے اور میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتاوَ لَوْ لَاۤ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللّٰهُ١ۙ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ١ۚ اِنْ تَرَنِ اَنَا اَقَلَّ مِنْكَ مَالًا وَّ وَلَدًاۚ﴿39﴾
- وَلَوْلَآاور کیوں نہ
- اِذْ دَخَلْتَجب تم داخل ہوئے
- جَنَّتَكَاپنے باغ میں
- قُلْتَکہا تو نے
- مَاجو
- شَآءَ اللّٰهُ ۙچاہے اللہ/ ماشاء اللہ
- لَا قُوَّةَنہیں قوت
- اِلَّا باللّٰهِ ۚمگر ساتھ اللہ کے
- اِنْ تَرَنِاگر تم دیکھتے ہو مجھ کو
- اَنَا اَقَلَّمیں کم تر ہوں
- مِنْكَتجھ سے
- مَالًامال میں
- وَّوَلَدًااور اولاد میں
اور جب تو اپنی جنت میں داخل ہو رہا تھا تو اس وقت تیری زبان سے یہ کیوں نہ نکلا کہ ماشاءاللہ، لا قوة الّا باللہ؟ اگر تو مجھے مال اور اولاد میں اپنے سے کمتر پا رہا ہےفَعَسٰى رَبِّیْۤ اَنْ یُّؤْتِیَنِ خَیْرًا مِّنْ جَنَّتِكَ وَ یُرْسِلَ عَلَیْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَآءِ فَتُصْبِحَ صَعِیْدًا زَلَقًاۙ﴿40﴾
- فَعَسٰيتو امید ہے کہ
- رَبِّيْٓمیرا رب
- اَنْ يُّؤْتِيَنِکہ دے دے مجھ کو
- خَيْرًابہتر
- مِّنْ جَنَّتِكَتیرے باغ سے
- وَيُرْسِلَاور بھیجے
- عَلَيْهَااس پر
- حُسْبَانًاایک عذاب/ آفت
- مِّنَسے
- السَّمَآءِآسمان (سے)
- فَتُصْبِحَتو ہوجائے یہ
- صَعِيْدًامیدان
- زَلَقًاصاف
تو بعید نہیں کہ میرا رب مجھے تیری جنت سے بہتر عطا فرما دے اور تیری جنت پر آسمان سے کوئی آفت بھیج دے جس سے وہ صاف میدان بن کر رہ جائےاَوْ یُصْبِحَ مَآؤُهَا غَوْرًا فَلَنْ تَسْتَطِیْعَ لَهٗ طَلَبًا﴿41﴾
- اَوْ يُصْبِحَیا ہوجائے
- مَآؤُهَاپانی اس کا
- غَوْرًاگہرا
- فَلَنْ تَسْتَطِيْعَتو ہرگز نہیں تم استطاعت رکھتے
- لَهٗ طَلَبًااس کے لئے طلب کرنے کی
یا اس کا پانی زمین میں اتر جائے اور پھر تو اسے کسی طرح نہ نکال سکے"وَ اُحِیْطَ بِثَمَرِهٖ فَاَصْبَحَ یُقَلِّبُ كَفَّیْهِ عَلٰى مَاۤ اَنْفَقَ فِیْهَا وَ هِیَ خَاوِیَةٌ عَلٰى عُرُوْشِهَا وَ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُشْرِكْ بِرَبِّیْۤ اَحَدًا﴿42﴾
- وَاُحِيْطَاور وہ گھیر لیا گیا
- بِثَمَرِهٖساتھ اپنے پھل کے
- فَاَصْبَحَتو ہوگیا/ شروع ہوا
- يُقَلِّبُالٹ پلٹ کرنے
- كَفَّيْهِاپنی دونوں ہتھیلیاں
- عَلٰي مَآ اَنْفَقَاوپر جو خرچ کیا تھا اس نے
- فِيْهَااس میں
- وَھِيَاور وہ
- خَاوِيَةٌگرا پڑا تھا
- عَلٰي عُرُوْشِهَااپنی چھتوں پر
- وَيَقُوْلُاور وہ کہہ رہا تھا
- يٰلَيْتَنِيْاے کاش کہ میں
- لَمْ اُشْرِكْنہ میں شریک ٹھہراتا
- بِرَبِّيْٓ اَحَدًااپنے رب کے ساتھ کسی ایک کو
آخرکار ہوا یہ کہ اس کا سارا ثمرہ مارا گیا اور وہ اپنے انگوروں کے باغ کو ٹٹیوں پر الٹا پڑا دیکھ کر اپنی لگائی ہوئی لاگت پر ہاتھ ملتا رہ گیا اور کہنے لگا کہ "کاش! میں نے اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھیرایا ہوتا"وَ لَمْ تَكُنْ لَّهٗ فِئَةٌ یَّنْصُرُوْنَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ مَا كَانَ مُنْتَصِرًاؕ﴿43﴾
- وَلَمْاور نہ
- تَكُنْ لَّهٗتھی اس کے لئے
- فِئَةٌکوئی جماعت
- يَّنْصُرُوْنَهٗجو مدد کرتی اس کی
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- وَمَا كَانَاور نہ تھا وہ
- مُنْتَصِرًااپنی مدد کرنے والا/ بدلہ لینے والا
نہ ہوا اللہ کو چھوڑ کر اس کے پاس کوئی جتھا کہ اس کی مدد کرتا، اور نہ کر سکا وہ آپ ہی اس آفت کا مقابلہهُنَالِكَ الْوَلَایَةُ لِلّٰهِ الْحَقِّ١ؕ هُوَ خَیْرٌ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ عُقْبًا۠ع﴿44﴾
- هُنَالِكَاسی جگہ
- الْوَلَايَةُمدد
- لِلّٰهِ الْحَقِّ ۭاللہ ہی کے لئے برحق
- هُوَ خَيْرٌوہ بہتر ہے
- ثَوَابًابدلے کے اعتبار سے
- وَّخَيْرٌ عُقْبًااور بہتر ہے انجام کے اعتبار سے
اُس وقت معلوم ہوا کہ کارسازی کا اختیار خدائے برحق ہی کے لیے ہے، انعام وہی بہتر ہے جو وہ بخشے اور انجام وہی بخیر ہے جو وہ دکھائےوَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ فَاَصْبَحَ هَشِیْمًا تَذْرُوْهُ الرِّیٰحُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ مُّقْتَدِرًا﴿45﴾
- وَاضْرِبْاور بیان کرو
- لَهُمْان کے لئے
- مَّثَلَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی کی مثال
- كَمَآءٍجیسے پانی
- اَنْزَلْنٰهُاتارا ہم نے اس کو
- مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
- فَاخْتَلَطَتو رَل مل گئی
- بِهٖساتھ اس پانی کے
- نَبَاتُ الْاَرْضِنباتات زمین کی
- فَاَصْبَحَتو وہ ہوگئی
- هَشِيْمًاریزہ ریزہ
- تَذْرُوْهُ الرِّيٰحُ ۭاڑاتی ہیں اس کو ہوائیں
- وَكَانَ اللّٰهُاور ہے اللہ تعالیٰ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- مُّقْتَدِرًاقدرت رکھنے والا
اور اے نبیؐ! اِنہیں حیات دنیا کی حقیقت اِس مثال سے سمجھاؤ کہ آج ہم نے آسمان سے پانی برسا دیا تو زمین کی پَود خُوب گھنی ہو گئی، اور کل وہی نباتات بھُس بن کر رہ گئی جسے ہوائیں اڑائے لیے پھرتی ہیں اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہےاَلْمَالُ وَ الْبَنُوْنَ زِیْنَةُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ اَمَلًا﴿46﴾
- اَلْمَالُمال
- وَالْبَنُوْنَاور بیٹے
- زِيْنَةُ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ۚدنیا کی زندگی کی رونق ہیں
- وَالْبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُاور باقی رہنے والیاں نیکیاں ہیں
- خَيْرٌجو بہتر ہیں
- عِنْدَ رَبِّكَتیرے رب کے نزدیک
- ثَوَابًاثواب کے اعتبار سے
- وَّخَيْرٌاور بہتر ہیں
- اَمَلًاامید کے اعتبار سے
یہ مال اور یہ اولاد محض دُنیوی زندگی کی ایک ہنگامی آرائش ہے اصل میں تو باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے رب کے نزدیک نتیجے کے لحاظ سے بہتر ہیں اور اُنہی سے اچھی اُمّیدیں وابستہ کی جا سکتی ہیںوَ یَوْمَ نُسَیِّرُ الْجِبَالَ وَ تَرَى الْاَرْضَ بَارِزَةً١ۙ وَّ حَشَرْنٰهُمْ فَلَمْ نُغَادِرْ مِنْهُمْ اَحَدًاۚ﴿47﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- نُسَيِّرُ الْجِبَالَہم چلائیں گے پہاڑوں کو
- وَتَرَى الْاَرْضَاور تم دیکھو گے زمین کو
- بَارِزَةً ۙکھلی ہوئی/ ظاہر
- وَّحَشَرْنٰهُمْاور اکٹھا کرلیں گے ان کو
- فَلَمْ نُغَادِرْپھر نہیں ہم چھوڑیں گے
- مِنْهُمْان میں سے
- اَحَدًاکسی ایک کو
فکر اُس دن کی ہونی چاہیے جب کہ ہم پہاڑوں کو چلائیں گے، اور تم زمین کو بالکل برہنہ پاؤ گے، اور ہم تمام انسانوں کو اس طرح گھیر کر جمع کریں گے کہ (اگلوں پچھلوں میں سے) ایک بھی نہ چھوٹے گاوَ عُرِضُوْا عَلٰى رَبِّكَ صَفًّا١ؕ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ١٘ بَلْ زَعَمْتُمْ اَلَّنْ نَّجْعَلَ لَكُمْ مَّوْعِدًا﴿48﴾
- وَعُرِضُوْااور وہ پیش کئے جائیں گے
- عَلٰي رَبِّكَتیرے رب پر
- صَفًّا ۭصف در صف
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- جِئْتُمُوْنَاآگئے تم ہمارے پاس
- كَمَاجیسا کہ
- خَلَقْنٰكُمْپیدا کیا تھا ہم نے تم کو
- اَوَّلَ مَرَّةٍۢ ۡپہلی بار/ پہلی مرتبہ
- بَلْ زَعَمْتُمْبلکہ سمجھا تم نے/ گمان کیا تم نے
- اَلَّنْ نَّجْعَلَکہ ہرگز نہیں ہم نے بنایا
- لَكُمْ مَّوْعِدًاتمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت
اور سب کے سب تمہارے رب کے حضور صف در صف پیش کیے جائیں گے لو دیکھ لو، آ گئے نا تم ہمارے پاس اُسی طرح جیسا ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہارے لیے کوئی وعدے کا وقت مقرر ہی نہیں کیا ہےوَ وُضِعَ الْكِتٰبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا فِیْهِ وَ یَقُوْلُوْنَ یٰوَیْلَتَنَا مَالِ هٰذَا الْكِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَا١ۚ وَ وَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًا١ؕ وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا۠ع﴿49﴾
- وَوُضِعَ الْكِتٰبُاور رکھ دی جائے گی کتاب
- فَتَرَى الْمُجْرِمِيْنَتو تم دیکھو گے مجرموں کو
- مُشْفِقِيْنَڈر رہے ہوں گے
- مِمَّااس کے بارے میں جو
- فِيْهِاس میں ہے
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
- يٰوَيْلَتَنَاہائے افسوس ہم پر
- مَالِکیا ہوگیا
- هٰذَا الْكِتٰبِاس کتاب کو
- لَا يُغَادِرُنہیں چھوڑا اس نے
- صَغِيْرَةًکسی چھوٹی چیز کو
- وَّلَا كَبِيْرَةًاور نہ کسی بڑی چیز کو
- اِلَّآ اَحْصٰىهَا ۚمگر اس نے گھیر رکھا ہے اس کو/ شمار کر رکھا ہے اس کو
- وَاور
- وَجَدُوْاوہ پالیں گے
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے عمل کئے
- حَاضِرًا ۭحاضر
- وَلَااور نہ
- يَظْلِمُظلم کرے گا
- رَبُّكَتیرا رب
- اَحَدًاکسی ایک پر
اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیا جائے گا اس وقت تم دیکھو گے کہ مجرم لوگ اپنی کتاب زندگی کے اندراجات سے ڈر رہے ہوں گے اور کہہ رہے ہوں گے کہ ہائے ہماری کم بختی، یہ کیسی کتاب ہے کہ ہماری کوئی چھوٹی بڑی حرکت ایسی نہیں رہی جو اس میں درج نہ ہو گئی ہو جو جو کچھ انہوں نے کیا تھا وہ سب اپنے سامنے حاضر پائیں گے اور تیرا رب کسی پر ذرا ظلم نہ کرے گاوَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّهٖ١ؕ اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗ وَ ذُرِّیَّتَهٗۤ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِیْ وَ هُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ١ؕ بِئْسَ لِلظّٰلِمِیْنَ بَدَلًا﴿50﴾
- وَاِذْاور جب
- قُلْنَاکہا ہم نے
- لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں سے
- اسْجُدُوْاسجدہ کرو
- لِاٰدَمَآدم (علیہ السلام) کے لئے
- فَسَجَدُوْٓاتو ان سب نے سجدہ کیا
- اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۭسوائے ابلیس کے
- كَانَتھا وہ
- مِنَ الْجِنِّجنوں میں سے
- فَفَسَقَتو اس نے نافرمانی کی
- عَنْ اَمْرِ رَبِّهٖ ۭاپنے رب کے حکم سے
- اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗکیا بھلا تم بناتے ہو اس کو
- وَذُرِّيَّتَهٗٓاور اس کی اولاد کو
- اَوْلِيَآءَدوست/ مددگار
- مِنْ دُوْنِيْمیرے سوا/ مجھے چھوڑ کر
- وَهُمْحالانکہ وہ
- لَكُمْتمہارے لئے
- عَدُوٌّ ۭدشمن ہے
- بِئْسَکتنا برا ہے
- لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لئے
- بَدَلًابدل
یاد کرو، جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدمؑ کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا وہ جنوں میں سے تھا اس لیے اپنے رب کے حکم کی اطاعت سے نکل گیا اب کیا تم مجھے چھوڑ کر اُس کو اور اس کی ذرّیّت کو اپنا سرپرست بناتے ہو حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں؟ بڑا ہی برا بدل ہے جسے ظالم لوگ اختیار کر رہے ہیںمَاۤ اَشْهَدْتُّهُمْ خَلْقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَا خَلْقَ اَنْفُسِهِمْ١۪ وَ مَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّیْنَ عَضُدًا﴿51﴾
- مَآ اَشْهَدْتُّهُمْمیں نے حاضر کیا تھا ان کو
- خَلْقَ السَّمٰوٰتِآسمانوں کی پیدائش میں
- وَالْاَرْضِاور زمین کی
- وَلَا خَلْقَاور نہ پیدائش میں
- اَنْفُسِهِمْ ۠ان کے نفسوں کی
- وَمَا كُنْتُاور نہیں ہوں میں
- مُتَّخِذَبنانے والا
- الْمُضِلِّيْنَگمراہ کرنے والوں کو
- عَضُدًامددگار
میں نے آسمان و زمین پیدا کرتے وقت اُن کو نہیں بلایا تھا اور نہ خود اُن کی اپنی تخلیق میں انہیں شریک کیا تھا میرا یہ کام نہیں ہے کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا مدد گار بنایا کروںوَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا﴿52﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يَقُوْلُوہ کہے گا
- نَادُوْاپکارو
- شُرَكَآءِيَمیرے شریکوں کو
- الَّذِيْنَوہ لوگ جنہیں
- زَعَمْتُمْگمان کرتے تھے تم
- فَدَعَوْهُمْوہ پکاریں گے ان کو
- فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْاپس نہ وہ جواب دیں گے
- لَهُمْان کو
- وَجَعَلْنَااور ہم بنادیں گے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- مَّوْبِقًاہلاکت کی جگہ
پھر کیا کریں گے یہ لوگ اُس روز جبکہ اِن کا رب اِن سے کہے گا کہ پکارو اب اُن ہستیوں کو جنہیں تم میرا شریک سمجھ بیٹھے تھے یہ ان کو پکاریں گے، مگر وہ اِن کی مدد کو نہ آئیں گے اور ہم ان کے درمیان ایک ہی ہلاکت کا گڑھا مشترک کر دیں گےوَ رَاَ الْمُجْرِمُوْنَ النَّارَ فَظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ مُّوَاقِعُوْهَا وَ لَمْ یَجِدُوْا عَنْهَا مَصْرِفًا۠ع﴿53﴾
- وَرَاَ الْمُجْرِمُوْنَاور دیکھیں گے مجرم
- النَّارَآگ کو
- فَظَنُّوْٓاتو وہ سمجھ لیں گے
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- مُّوَاقِعُوْهَاگرنے والے ہیں اس میں
- وَلَمْ يَجِدُوْااور وہ نہ پائیں گے
- عَنْهَااس سے
- مَصْرِفًالوٹنے کی جگہ/ بچنے کا راستہ
سارے مجرم اُس روز آگ دیکھیں گے اورسمجھ لیں گے کہ اب انہیں اس میں گرنا ہے اور وہ اس سے بچنے کے لیے کوئی جائے پناہ نہ پائیں گےوَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ١ؕ وَ كَانَ الْاِنْسَانُ اَكْثَرَ شَیْءٍ جَدَلًا﴿54﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- صَرَّفْنَاپھیر پھیر کے بیان کیں ہم نے
- فِيْ هٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن میں
- لِلنَّاسِلوگوں کے لئے
- مِنْ كُلِّ مَثَلٍ ۭہر طرح کی مثال میں سے
- وَكَانَ الْاِنْسَانُاور ہے انسان
- اَكْثَرَزیادہ
- شَيْءٍہر چیز سے
- جَدَلًاجھگڑنے والا
ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر انسان بڑا ہی جھگڑالو واقع ہوا ہےوَ مَا مَنَعَ النَّاسَ اَنْ یُّؤْمِنُوْۤا اِذْ جَآءَهُمُ الْهُدٰى وَ یَسْتَغْفِرُوْا رَبَّهُمْ اِلَّاۤ اَنْ تَاْتِیَهُمْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ اَوْ یَاْتِیَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا﴿55﴾
- وَمَا مَنَعَ النَّاسَاور نہیں روکا لوگوں کو
- اَنْ يُّؤْمِنُوْٓاکہ وہ ایمان لائیں
- اِذْ جَآءَهُمُجب آئی ان کے پاس
- الْهُدٰىہدایت
- وَيَسْتَغْفِرُوْااور بخشش مانگیں
- رَبَّهُمْاپنے رب سے
- اِلَّآمگر
- اَنْ تَاْتِيَهُمْیہ کہ آجائے ان کے پاس
- سُنَّةُ الْاَوَّلِيْنَطریقہ پہلوں کا
- اَوْ يَاْتِيَهُمُ الْعَذَابُیا آئے ان کے پاس عذاب
- قُبُلًاسامنے سے
اُن کے سامنے جب ہدایت آئی تو اسے ماننے اور اپنے رب کے حضور معافی چاہنے سے آخر اُن کوکس چیز نے روک دیا؟ اِس کے سوا اور کچھ نہیں کہ وہ منتظر ہیں کہ اُن کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو جو پچھلی قوموں کے ساتھ ہو چکا ہے، یا یہ کہ وہ عذاب کو سامنے آتے دیکھ لیں!وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١ۚ وَ یُجَادِلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ مَاۤ اُنْذِرُوْا هُزُوًا﴿56﴾
- وَمَااور نہیں
- نُرْسِلُ الْمُرْسَلِيْنَہم بھیجتے رسولوں کو
- اِلَّا مُبَشِّرِيْنَمگر خوش خبری دینے والے
- وَمُنْذِرِيْنَ ۚاور ڈرانے والے
- وَيُجَادِلُ الَّذِيْنَاور جھگڑتے ہیں وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- بِالْبَاطِلِساتھ باطل کے
- لِيُدْحِضُوْاتاکہ زائل کردیں/ پھسلا دیں
- بِهِ الْحَقَّساتھ اس کے حق کو
- وَاتَّخَذُوْٓااور انہوں نے بنالیا
- اٰيٰتِيْمیری آیات کو
- وَمَآ اُنْذِرُوْااور جس سے وہ ڈرائے گئے
- هُزُوًامذاق
رسولوں کو ہم اس کام کے سوا اور کسی غرض کے لیے نہیں بھیجتے کہ وہ بشارت اور تنبیہ کی خدمت انجام دے دیں مگر کافروں کا حال یہ ہے کہ وہ باطل کے ہتھیار لے کر حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں اور انہوں نے میری آیات کو اور اُن تنبیہات کو جو انہیں کی گئیں مذاق بنا لیا ہےوَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ فَاَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ تَدْعُهُمْ اِلَى الْهُدٰى فَلَنْ یَّهْتَدُوْۤا اِذًا اَبَدًا﴿57﴾
- وَمَنْ اَظْلَمُاور کون بڑا ظالم ہے
- مِمَّنْاس سے جو
- ذُكِّرَنصیحت کیا گیا
- بِاٰيٰتِ رَبِّهٖاپنے رب کی آیات کے ذریعے
- فَاَعْرَضَپھر اسنے اعراض برتا
- عَنْهَااس سے
- وَنَسِيَاور بھول گیا
- مَا قَدَّمَتْجو آگے بھیجا
- يَدٰهُ ۭاس کے دونوں ہاتھوں نے
- اِنَّا جَعَلْنَابیشک ہم نے، بنائے ہم نے
- عَلٰيپر
- قُلُوْبِهِمْان کے دلوں (پر)
- اَكِنَّةًغلاف
- اَنْ يَّفْقَهُوْهُکہ سمجھ سکیں وہ اس کو
- وَفِيْٓ اٰذَانِهِمْاور ان کے کانوں میں
- وَقْرًا ۭبوجھ کو
- وَاِنْ تَدْعُهُمْاور اگر تم پکارو/ بلاؤ ان کو
- اِلَى الْهُدٰىہدایت کی طرف
- فَلَنْ يَّهْتَدُوْٓاتو ہرگز ہدایت نہ پائیں گے
- اِذًا اَبَدًاتب کبھی بھی
اور اُس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہے جسے اس کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جائے اور وہ اُن سے منہ پھیرے اور اُس برے انجام کو بھول جائے جس کا سر و سامان اس نے اپنے لیے خود اپنے ہاتھوں کیا ہے؟ (جن لوگوں نے یہ روش اختیار کی ہے) ان کے دلوں پر ہم نے غلاف چڑھا دیے ہیں جو انہیں قرآن کی بات نہیں سمجھنے دیتے، اور اُن کے کانوں میں ہم نے گرانی پیدا کر دی ہے تم انہیں ہدایت کی طرف کتنا ہی بلاؤ، وہ اس حالت میں کبھی ہدایت نہ پائیں گےوَ رَبُّكَ الْغَفُوْرُ ذُو الرَّحْمَةِ١ؕ لَوْ یُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوْا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ١ؕ بَلْ لَّهُمْ مَّوْعِدٌ لَّنْ یَّجِدُوْا مِنْ دُوْنِهٖ مَوْئِلًا﴿58﴾
- وَرَبُّكَاور رب تیرا
- الْغَفُوْرُبخشنے والا ہے
- ذُو الرَّحْمَةِ ۭصاحب رحمت ہے
- لَوْ يُؤَاخِذُهُمْاگر وہ پکڑے ان کو
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَسَبُوْاانہوں نے کمائی کی
- لَعَجَّلَالبتہ جلدی دے گا
- لَهُمُ الْعَذَابَ ۭان کو عذاب
- بَلْ لَّهُمْبلکہ ان کے لئے
- مَّوْعِدٌوعدے کا ایک وقت ہے
- لَّنْ يَّجِدُوْاہرگز نہ پائیں گے
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مَوْئِلًالوٹنے کی جگہ
تیرا رب بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے وہ ان کے کرتوتوں پر انہیں پکڑنا چاہتا تو جلدی ہی عذاب بھیج دیتا مگر ان کے لیے وعدے کا ایک وقت مقرر ہے اور اس سے بچ کر بھاگ نکلنے کی یہ کوئی راہ نہ پائیں گےوَ تِلْكَ الْقُرٰۤى اَهْلَكْنٰهُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا وَ جَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِمْ مَّوْعِدًا۠ع﴿59﴾
- وَتِلْكَ الْقُرٰٓىاور یہ بستیاں
- اَهْلَكْنٰهُمْہلاک کیا ہم نے ان کو
- لَمَّا ظَلَمُوْاجب انہوں نے ظلم کیا
- وَجَعَلْنَااور بنایا ہم نے
- لِمَهْلِكِهِمْان کی ہلاکت کے لئے
- مَّوْعِدًاایک مقررہ وقت
یہ عذاب رسیدہ بستیاں تمہارے سامنے موجود ہیں انہوں نے جب ظلم کیا تو ہم نے انہیں ہلاک کر دیا، اور ان میں سے ہر ایک کی ہلاکت کے لیے ہم نے وقت مقرر کر رکھا تھاوَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِفَتٰىهُ لَاۤ اَبْرَحُ حَتّٰۤى اَبْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَیْنِ اَوْ اَمْضِیَ حُقُبًا﴿60﴾
- وَاِذْ قَالَاور جب کہا
- مُوْسٰيموسیٰ (علیہ السلام) نے
- لِفَتٰىهُاپنے نوجوان کو/ غلام کو/ خادم کو
- لَآ اَبْرَحُنہ میں پلٹوں گا/ نہ میں پھروں گا
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- اَبْلُغَمیں پہنچ جاؤں
- مَجْمَعَ الْبَحْرَيْنِدو دریاؤں کے جمع ہونے کی جگہ
- اَوْ اَمْضِيَیا میں چلتا رہوں گا
- حُقُبًابرسوں/ مدتوں
(ذرا اِن کو وہ قصہ سناؤ جو موسیٰؑ کو پیش آیا تھا) جبکہ موسیٰؑ نے اپنے خادم سے کہا تھا کہ "میں اپنا سفر ختم نہ کروں گا جب تک کہ دونوں دریاؤں کے سنگم پر نہ پہنچ جاؤں، ورنہ میں ایک زمانہ دراز تک چلتا ہی رہوں گا"فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَیْنِهِمَا نَسِیَا حُوْتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ سَرَبًا﴿61﴾
- فَلَمَّاتو جب
- بَلَغَاوہ دونوں پہنچے
- مَجْمَعَسنگم پر/جمع ہونے کی جگہ پر
- بَيْنِهِمَادرمیان ان دو دریاؤں کے
- نَسِيَاتو دونوں بھول گئے
- حُوْتَهُمَااپنی مچھلی کو
- فَاتَّخَذَپس اس نے بنا لیا
- سَبِيْلَهٗاپنا راستہ
- فِي الْبَحْرِسمندر میں
- سَرَبًاسرنگ کی طرح
پس جب وہ ان کے سنگم پر پہنچے تو اپنی مچھلی سے غافل ہو گئے اور وہ نکل کر اس طرح دریا میں چلی گئی جیسے کہ کوئی سرنگ لگی ہوفَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰىهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا١٘ لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا﴿62﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَاوَزَاوہ آگے بڑھے
- قَالَکہا
- لِفَتٰىهُاپنے خادم سے
- اٰتِنَالائیے ہمارے پاس
- غَدَآءَنَا ۡہمارا ناشتہ/ دوپہر کا کھانا
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- لَقِيْنَاملاقات کی ہم نے
- مِنْ سَفَرِنَا هٰذَااپنے اس سفر سے
- نَصَبًاتھکاوٹ سے
آگے جا کر موسیٰؑ نے اپنے خادم سے کہا " لاؤ ہمارا ناشتہ، آج کے سفر میں تو ہم بری طرح تھک گئے ہیں"قَالَ اَرَءَیْتَ اِذْ اَوَیْنَاۤ اِلَى الصَّخْرَةِ فَاِنِّیْ نَسِیْتُ الْحُوْتَ١٘ وَ مَاۤ اَنْسٰىنِیْهُ اِلَّا الشَّیْطٰنُ اَنْ اَذْكُرَهٗ١ۚ وَ اتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ١ۖۗ عَجَبًا﴿63﴾
- قَالَ اَرَءَيْتَاس نے کہا، کیا دیکھا تم نے
- اِذْ اَوَيْنَآجب ہم نے پناہ لی تھی
- اِلَى الصَّخْرَةِچٹان کی طرف
- فَاِنِّىْتو بیشک میں
- نَسِيْتُمیں بھول گیا
- الْحُوْتَ ۡمچھلی کو
- وَمَآ اَنْسٰنِيْهُاور نہیں بھلایا مجھے اس کو
- اِلَّا الشَّيْطٰنُمگر شیطان نے
- اَنْ اَذْكُرَهٗ ۚکہ میں ذکر کروں اس کا
- وَاتَّخَذَاور اس نے بنالیا تھا
- سَبِيْلَهٗاپنا راستہ
- فِي الْبَحْرِڰسمندر میں
- عَجَبًاعجیب طریقے سے
خادم نے کہا "آپ نے دیکھا! یہ کیا ہوا؟ جب ہم اُس چٹان کے پاس ٹھیرے ہوئے تھے اُس وقت مجھے مچھلی کا خیال نہ رہا اور شیطان نے مجھ کو ایسا غافل کر دیا کہ میں اس کا ذکر (آپ سے کرنا) بھول گیا مچھلی تو عجیب طریقے سے نکل کر دریا میں چلی گئی"قَالَ ذٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ١ۖۗ فَارْتَدَّا عَلٰۤى اٰثَارِهِمَا قَصَصًاۙ﴿64﴾
- قَالَ(موسیٰ نے) کہا
- ذٰلِكَیہی ہے
- مَا كُنَّاجو تھے ہم
- نَبْغِ ڰہم چاہتے
- فَارْتَدَّاتو وہ دونوں پلٹے
- عَلٰٓي اٰثَارِهِمَااپنے نشانوں پر
- قَصَصًانشان قدم تلاش کرتے ہوئے
موسیٰؑ نے کہا "اسی کی تو ہمیں تلاش تھی" چنانچہ وہ دونوں اپنے نقش قدم پر پھر واپس ہوئےفَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَاۤ اٰتَیْنٰهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا﴿65﴾
- فَوَجَدَاتو دونوں نے پایا
- عَبْدًاایک بندے کو
- مِّنْ عِبَادِنَآہمارے بندوں میں سے
- اٰتَيْنٰهُدی تھی ہم نے اس کو
- رَحْمَةًرحمت
- مِّنْسے
- عِنْدِنَااپنے پاس (سے)
- وَعَلَّمْنٰهُاور سکھایا تھا ہم نے اس کو
- مِنْ لَّدُنَّااپنے پاس سے
- عِلْمًاعلم
اور وہاں انہوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندے کو پایا جسے ہم نے اپنی رحمت سے نوازا تھا اور اپنی طرف سے ایک خاص علم عطا کیا تھاقَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا﴿66﴾
- قَالَکہا
- لَهٗاس کو
- مُوْسٰيموسیٰ نے
- هَلْ اَتَّبِعُكَکیا میں پیروی کروں آپ کی
- عَلٰٓياوپر اس بات کے
- اَنْ تُعَلِّمَنِکہ تو سکھائے مجھ کو
- مِمَّااس میں سے جو
- عُلِّمْتَتو سکھایا گیا
- رُشْدًاسمجھ بوجھ
موسیٰؑ نے اس سے کہا "کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے بھی اُس دانش کی تعلیم دیں جو آپ کوسکھائی گئی ہے؟"قَالَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا﴿67﴾
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّكَبیشک تو
- لَنْ تَسْتَطِيْعَہرگز نہ تو استطاعت رکھے گا
- مَعِيَ صَبْرًامیرے ساتھ صبر کی
اس نے جواب دیا "آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتےوَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا﴿68﴾
- وَكَيْفَاور کس طرح
- تَصْبِرُتم صبر کرسکتے ہو
- عَلٰي مَا لَمْاوپر اس کے جو نہیں
- تُحِطْتم نے احاطہ کیا
- بِهٖ خُبْرًااس کا پوری پوری معرفت کے ساتھ/ پوری سمجھ سے
اور جس چیز کی آپ کو خبر نہ ہو آخر آپ اس پر صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں"قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا﴿69﴾
- قَالَاس نے کہا
- سَتَجِدُنِيْٓعنقریب تم پاؤ گے مجھ کو
- اِنْ شَآءَ اللّٰهُاگر اللہ نے چاہا/ان شاء اللہ
- صَابِرًاصبر کرنے والا
- وَّلَآ اَعْصِيْاور نہیں میں نافرمانی کروں گا
- لَكَ اَمْرًاتیرے لئے کسی حکم میں/ کسی بات میں
موسیٰؑ نے کہا "انشاءاللہ آپ مجھے صابر پائیں گے اور میں کسی معاملہ میں آپ کی نافرمانی نہ کروں گا"قَالَ فَاِنِ اتَّبَعْتَنِیْ فَلَا تَسْئَلْنِیْ عَنْ شَیْءٍ حَتّٰۤى اُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا۠ع﴿70﴾
- قَالَکہا
- فَاِنِ اتَّبَعْتَنِيْپھر اگر تم پیروی کرو میری
- فَلَا تَسْئَلْنِيْپس نہ تم سوال کرنا مجھ سے
- عَنْ شَيْءٍکسی چیز کے بارے میں
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- اُحْدِثَمیں بیان کروں
- لَكَتمہارے لئے
- مِنْهُاس میں سے
- ذِكْرًاذکر کرنا/ بیان کرنا
اس نے کہا "اچھا، اگر آپ میرے ساتھ چلتے ہیں تو مجھ سے کوئی بات نہ پوچھیں جب تک کہ میں خود اس کا آپ سے ذکر نہ کروں"فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَا رَكِبَا فِی السَّفِیْنَةِ خَرَقَهَا١ؕ قَالَ اَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ اَهْلَهَا١ۚ لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا اِمْرًا﴿71﴾
- فَانْطَلَقَا ۪تو دونوں چل دیئے
- حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَا رَكِبَاجب وہ دونوں سوار ہوئے
- فِي السَّفِيْنَةِکشتی میں
- خَرَقَهَا ۭتو اس نے پھاڑ دیا اس کو
- قَالَکہا
- اَخَرَقْتَهَاتم نے پھاڑ دیا اس کو
- لِتُغْرِقَتاکہ غرق کرے
- اَهْلَهَا ۚاس کے رہنے والوں کو (سواروں کو)
- لَقَدْ جِئْتَالبتہ تحقیق لایا تو
- شَيْئًا اِمْرًاچیز بہت بھاری
اب وہ دونوں روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب وہ ایک کشتی میں سوار ہو گئے تو اس شخص نے کشتی میں شگاف ڈال دیا موسیٰؑ نے کہا "آپ نے اس میں شگاف ڈال دیا تاکہ سب کشتی والوں کو ڈبو دیں؟ یہ تو آپ نے ایک سخت حرکت کر ڈالی"قَالَ اَلَمْ اَقُلْ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا﴿72﴾
- قَالَاس نے کہا
- اَلَمْ اَقُلْکیا میں نے کہا نہ تھا
- اِنَّكَبیشک تو
- لَنْہرگز نہ
- تَسْتَطِيْعَتو استطاعت رکھے گا
- مَعِيَ صَبْرًامیرے ساتھ صبر کی
اس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتے؟"قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا نَسِیْتُ وَ لَا تُرْهِقْنِیْ مِنْ اَمْرِیْ عُسْرًا﴿73﴾
- قَالَکہا
- لَا تُؤَاخِذْنِيْنہ آپ مؤاخذہ کیجئے میرا/ نہ پکڑئیے مجھ کو
- بِمَاساتھ اس کے جو
- نَسِيْتُمیں بھول جاؤں
- وَلَااور نہ
- تُرْهِقْنِيْآپ مجھ پر چھا جائیے
- مِنْ اَمْرِيْمیرے معاملے میں سے
- عُسْرًاتنگی کے ساتھ/ سختی کے ساتھ
موسیٰؑ نے کہا "بھول چوک پر مجھے نہ پکڑیے میرے معاملے میں آپ ذرا سختی سے کام نہ لیں"فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗ١ۙ قَالَ اَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِیَّةًۢ بِغَیْرِ نَفْسٍ١ؕ لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا نُّكْرًا﴿74﴾
- فَانْطَلَقَا ۪تو دونوں چل دیئے
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا لَقِيَاجب وہ دونوں ملے
- غُلٰمًاایک بچے کو
- فَقَتَلَهٗ ۙتو اس نے قتل کردیا اس کو
- قَالَکہا
- اَقَتَلْتَکیا تو نے قتل کردیا
- نَفْسًاایک جان کو/ ایک شخص کو
- زَكِيَّةًۢمعصوم/ پاک/ بےگناہ
- بِغَيْرِبغیر کسی
- نَفْسٍ ۭجان کے
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- جِئْتَتو لایا ہے / مرتکب ہوا ہے
- شَيْئًاایک چیز کا
- نُّكْرًاجو قابل نفرت ہے/ ناپسندیدہ ہے
پھر وہ دونوں چلے، یہاں تک کہ ان کو ایک لڑکا ملا اور اس شخص نے اسے قتل کر دیا موسیٰؑ نے کہا "آپ نے ایک بے گناہ کی جان لے لی حالانکہ اُس نے کسی کا خون نہ کیا تھا؟ یہ کام تو آپ نے بہت ہی برا کیا"قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا﴿75﴾
- قَالَکہا
- اَ لَمْکیا نہیں
- اَقُلْمیں نے کہا تھا
- لَّكَتجھ کو
- اِنَّكَبیشک تو
- لَنْ تَسْتَطِيْعَہرگز نہیں تو استطاعت رکھتا
- مَعِيَمیرے ساتھ
- صَبْرًاصبر کی
اُس نے کہا " میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتے؟"قَالَ اِنْ سَاَلْتُكَ عَنْ شَیْءٍۭ بَعْدَهَا فَلَا تُصٰحِبْنِیْ١ۚ قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَّدُنِّیْ عُذْرًا﴿76﴾
- قَالَکہا
- اِنْ سَاَلْتُكَاگر میں سوال کروں تجھ سے
- عَنْ شَيْءٍۢکسی چیز کا
- بَعْدَهَااس کے بعد
- فَلَاتو نہ
- تُصٰحِبْنِيْتو ساتھ رکھنا مجھ کو
- ۚ قَدْتحقیق
- بَلَغْتَپہنچا تجھ کو
- مِنْ لَّدُنِّىْمیری طرف سے
- عُذْرًاعذر
موسیٰؑ نے کہا " اس کے بعد اگر میں آپ سے کچھ پوچھوں تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں لیجیے، اب تو میری طرف سے آپ کو عذر مل گیا"فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَهْلَ قَرْیَةِ اِ۟سْتَطْعَمَاۤ اَهْلَهَا فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْهُمَا فَوَجَدَا فِیْهَا جِدَارًا یُّرِیْدُ اَنْ یَّنْقَضَّ فَاَقَامَهٗ١ؕ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَیْهِ اَجْرًا﴿77﴾
- فَانْطَلَقَاتو دونوں چل دیے
- ۪ حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَآ اَتَيَآجب دوہ دونوں آئے
- اَهْلَ قَرْيَةِۨایک بستی والوں کے پاس
- اسْتَطْعَمَآتو ان دونوں نے کھانا مانگا
- اَهْلَهَااس کے رہنے والوں سے
- فَاَبَوْاتو انہوں نے انکار کردیا
- اَنْ يُّضَيِّفُوْهُمَاکہ وہ مہمان بنائیں ان کو
- فَوَجَدَاتو ان دونوں نے پائی
- فِيْهَا جِدَارًااس میں ایک دیوار
- يُّرِيْدُوہ چاہتی تھی
- اَنْکہ
- يَّنْقَضَّٹوٹ جائے۔ ٹوٹ گرے
- فَاَقَامَهٗتو اس نے قائم کردیا اس کو
- ۭ قَالَاس نے کہا
- لَوْ شِئْتَاگر تو چاہتا
- لَتَّخَذْتَالبتہ تو لے لیتا
- عَلَيْهِاس پر
- اَجْرًااجرت
پھر وہ آگے چلے یہاں تک کہ ایک بستی میں پہنچے اور وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا مگر انہوں نے ان دونوں کی ضیافت سے انکار کر دیا وہاں انہوں نے ایک دیوار دیکھی جوگرا چاہتی تھی اُس شخص نے اس دیوار کو پھر قائم کر دیا موسیٰؑ نے کہا " اگر آپ چاہتے تو اس کام کی اُجرت لے سکتے تھے"قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَیْنِیْ وَ بَیْنِكَ١ۚ سَاُنَبِّئُكَ بِتَاْوِیْلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا﴿78﴾
- قَالَکہا
- ھٰذَایہ ہے
- فِرَاقُجدائی
- بَيْنِيْ وَبَيْنِكَمیرے درمیان اور تیرے درمیان
- ۚ سَاُنَبِّئُكَعنقریب میں بتاؤں گا تجھ کو
- بِتَاْوِيْلِحقیقت
- مَا لَمْاس کی جو نہیں
- تَسْتَطِعْتو کرسکا
- عَّلَيْهِاس پر
- صَبْرًاصبر
اُس نے کہا "بس میرا تمہارا ساتھ ختم ہوا اب میں تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر تم صبر نہ کر سکےاَمَّا السَّفِیْنَةُ فَكَانَتْ لِمَسٰكِیْنَ یَعْمَلُوْنَ فِی الْبَحْرِ فَاَرَدْتُّ اَنْ اَعِیْبَهَا وَ كَانَ وَرَآءَهُمْ مَّلِكٌ یَّاْخُذُ كُلَّ سَفِیْنَةٍ غَصْبًا﴿79﴾
- اَمَّا السَّفِيْنَةُرہی کشتی
- فَكَانَتْتو وہ تھی
- لِمَسٰكِيْنَمسکینوں کی
- يَعْمَلُوْنَ فِي الْبَحْرِجو کام کرتے تھے سمندر میں
- فَاَرَدْتُّتو میں نے چاہا
- اَنْکہ
- اَعِيْبَهَامیں عیب دار کردوں اس کو
- وَكَانَاور تھا
- وَرَآءَهُمْان کے پیچھے
- مَّلِكٌایک بادشاہ
- يَّاْخُذُجو لے رہا تھا
- كُلَّ سَفِيْنَةٍہر کشتی کو
- غَصْبًاظلم سے۔ چھین کر۔ غصب کرکے
اُس کشتی کا معاملہ یہ ہے کہ وہ چند غریب آدمیوں کی تھی جو دریا میں محنت مزدوری کرتے تھے میں نے چاہا کہ اسے عیب دار کر دوں، کیونکہ آگے ایک ایسے بادشاہ کا علاقہ تھا جو ہر کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھاوَ اَمَّا الْغُلٰمُ فَكَانَ اَبَوٰهُ مُؤْمِنَیْنِ فَخَشِیْنَاۤ اَنْ یُّرْهِقَهُمَا طُغْیَانًا وَّ كُفْرًاۚ﴿80﴾
- وَاَمَّا الْغُلٰمُاور رہا لڑکا
- فَكَانَ اَبَوٰهُتو تھے اس کے والدین
- مُؤْمِنَيْنِدونوں مومن
- فَخَشِيْنَآتو ڈرہوا ہم کو
- اَنْ يُّرْهِقَهُمَاکہ وہ غالب آجائے ان دونوں پر
- طُغْيَانًاسرکشی سے
- وَّكُفْرًااور کفر کے ساتھ
رہا وہ لڑکا، تو اس کے والدین مومن تھے، ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ لڑکا اپنی سرکشی اور کفر سے ان کو تنگ کرے گافَاَرَدْنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَیْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّ اَقْرَبَ رُحْمًا﴿81﴾
- فَاَرَدْنَآتو ارادہ کیا ہم نے
- اَنْ يُّبْدِلَهُمَاکہ بدل کردے ان کو
- رَبُّهُمَاان کا رب
- خَيْرًا مِّنْهُبہتر اس سے
- زَكٰوةًپاکیزگی میں
- وَّاَقْرَبَاور زیادہ قریب
- رُحْمًاشفقت میں۔ رحمت میں
اس لیے ہم نے چاہا کہ ان کا رب اس کے بدلے ان کو ایسی اولاد دے جو اخلاق میں بھی اس سے بہتر ہو اور جس سے صلہ رحمی بھی زیادہ متوقع ہووَ اَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَیْنِ یَتِیْمَیْنِ فِی الْمَدِیْنَةِ وَ كَانَ تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا وَ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا١ۚ فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ یَّبْلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا وَ یَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا١ۖۗ رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ۚ وَ مَا فَعَلْتُهٗ عَنْ اَمْرِیْ١ؕ ذٰلِكَ تَاْوِیْلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا٢ؕ۠ع﴿82﴾
- وَاَمَّا الْجِدَارُاور جہا تک دیوار کا تعلق ہے
- فَكَانَتو تھی
- لِغُلٰمَيْنِدو لڑکوں کی
- يَتِيْمَيْنِدونوں یتیم
- فِي الْمَدِيْنَةِشہر میں
- وَكَانَاور تھا
- تَحْتَهٗاس کے نیچے
- كَنْزٌ لَّهُمَاایک خزانہ ان دونوں کا
- وَكَانَ اَبُوْهُمَااور تھا ان کا والد
- صَالِحًانیک
- ۚ فَاَرَادَتو ارادہ کیا
- رَبُّكَتیرے رب نے
- اَنْ يَّبْلُغَآکہ وہ دونوں پہنچیں
- اَشُدَّهُمَااپنی جوانی کو
- وَيَسْتَخْرِجَااور نکالیں
- كَنْزَهُمَااپنے خزانے کو
- ڰ رَحْمَةًبطور رحمت
- مِّنْسے
- رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- ۚ وَمَا فَعَلْتُهٗاور نہیں میں نے کہا اس کو
- عَنْ اَمْرِيْاپنے حکم سے
- ۭ ذٰلِكَ تَاْوِيْلُیہ ہے حقیقت
- مَا لَمْجو نہیں
- تَسْطِعْ عَّلَيْهِ صَبْرًاتم استطاعت رکھ سکے اس پر صبر کی
اور اس دیوار کا معاملہ یہ ہے کہ یہ دو یتیم لڑکوں کی ہے جو اس شہر میں رہتے ہیں اس دیوار کے نیچے اِن بچّوں کے لیے ایک خزانہ مدفون ہے اور ان کا باپ ایک نیک آدمی تھا اس لیے تمہارے رب نے چاہا کہ یہ دونوں بچّے بالغ ہوں اور اپنا خزانہ نکال لیں یہ تمہارے رب کی رحمت کی بنا پرکیا گیا ہے، میں نے کچھ اپنے اختیار سے نہیں کر دیا ہے یہ ہے حقیقت اُن باتوں کی جن پر تم صبر نہ کر سکے"وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنْ ذِی الْقَرْنَیْنِ١ؕ قُلْ سَاَتْلُوْا عَلَیْكُمْ مِّنْهُ ذِكْرًاؕ﴿83﴾
- وَيَسْئَلُوْنَكَاور وہ سوال کرتے ہیں آپ سے
- عَنْ ذِي الْقَرْنَيْنِذوالقرنین کے بارے میں
- ۭ قُلْ سَاَتْلُوْاکہہ دیجیے عنقریب میں پڑھوں گا
- عَلَيْكُمْتم پر
- مِّنْهُ ذِكْرًااس میں سے کچھ ذکر۔ کچھ حال
اور اے محمدؐ، یہ لوگ تم سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں ان سے کہو، میں اس کا کچھ حال تم کو سناتا ہوںاِنَّا مَكَّنَّا لَهٗ فِی الْاَرْضِ وَ اٰتَیْنٰهُ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ سَبَبًاۙ﴿84﴾
- اِنَّا مَكَّنَّابیشک ہم نے۔ اقتدار دیا تھا ہم نے
- لَهٗ فِياس کو میں
- الْاَرْضِزمین (میں)
- وَاٰتَيْنٰهُاور دئیے تھے ہم نے اس کو
- مِنْ كُلِّ شَيْءٍہر چیز میں سے
- سَبَبًااسباب
ہم نے اس کو زمین میں اقتدار عطا کر رکھا تھا اور اسے ہر قسم کے اسباب و وسائل بخشے تھےفَاَتْبَعَ سَبَبًا﴿85﴾
- فَاَتْبَعَتو اس نے پیروی کی
- سَبَبًااسباب کی
اس نے (پہلے مغرب کی طرف ایک مہم کا) سر و سامان کیاحَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِیْ عَیْنٍ حَمِئَةٍ وَّ وَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا١ؕ۬ قُلْنَا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِمَّاۤ اَنْ تُعَذِّبَ وَ اِمَّاۤ اَنْ تَتَّخِذَ فِیْهِمْ حُسْنًا﴿86﴾
- حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچ گیا
- مَغْرِبَ الشَّمْسِسورج غروب ہونے کی جگہ
- وَجَدَهَاپایا اس کو
- تَغْرُبُغروب ہورہا ہے
- فِيْ عَيْنٍایک چشمے میں
- حَمِئَةٍگدلے۔ کیچڑ والے
- وَّوَجَدَاور پایا
- عِنْدَهَااس کے پاس
- قَوْمًاایک قوم کو
- قُلْنَاکہا ہم نے
- يٰذَا الْقَرْنَيْنِاے ذوالقرنین
- اِمَّآخواہ
- اَنْ تُعَذِّبَیہ تو عذاب دے۔ سزا دے
- وَاِمَّآاور خواہ
- اَنْ تَتَّخِذَیہ کہ تو اختیار کرے
- فِيْهِمْان کے معاملے میں
- حُسْنًابھلائی
حتیٰ کہ جب وہ غروب آفتاب کی حَد تک پہنچ گیا تو اس نے سورج کو ایک کالے پانی میں ڈوبتے دیکھا اور وہاں اُسے ایک قوم ملی ہم نے کہا "اے ذوالقرنین، تجھے یہ مقدرت بھی حاصل ہے کہ ان کو تکلیف پہنچائے اور یہ بھی کہ اِن کے ساتھ نیک رویّہ اختیار کرے"قَالَ اَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهٗ ثُمَّ یُرَدُّ اِلٰى رَبِّهٖ فَیُعَذِّبُهٗ عَذَابًا نُّكْرًا﴿87﴾
- قَالَاس نے کہا
- اَمَّارہا وہ
- مَنْ ظَلَمَجو ظلم کرتا ہے
- فَسَوْفَ نُعَذِّبُهٗتو عنقریب ہم عذاب دیں گے اس کو
- ثُمَّ يُرَدُّپھر وہ لوٹایاجائے گا
- اِلٰى رَبِّهٖاپنے رب کی طرف
- فَيُعَذِّبُهٗتو وہ عذاب دے گا اس کو
- عَذَابًا نُّكْرًاسخت عذاب
اس نے کہا، "جو ان میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو سزا دیں گے، پھر وہ اپنے رب کی طرف پلٹایا جائے گا اور وہ اسے اور زیادہ سخت عذاب دے گاوَ اَمَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهٗ جَزَآءَ اِ۟لْحُسْنٰى١ۚ وَ سَنَقُوْلُ لَهٗ مِنْ اَمْرِنَا یُسْرًاؕ﴿88﴾
- وَاَمَّااور رہا
- مَنْ اٰمَنَجو ایمان لایا
- وَاور
- عَمِلَ صَالِحًاعمل کیے اچھے
- فَلَهٗتو اس کے لیے
- جَزَآءَۨ الْحُسْنٰى ۚاچھی جزا ہے ۔ اچھا بدلہ ہے
- وَسَنَقُوْلُ لَهٗ مِنْاور عنقریب ہم کہیں گے اس سے
- اَمْرِنَا يُسْرًااپنے حکم میں (سے) آسان
اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اُس کے لیے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے"ثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا﴿89﴾
- ثُمَّپھر
- اَتْبَعَاس نے پیروی کی
- سَبَبًااسباب کی
پھر اُس نے (ایک دُوسری مہم کی) تیاری کیحَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلٰى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًاۙ﴿90﴾
- حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچا
- مَطْلِعَطلوع ہونے کی جگہ
- الشَّمْسِسورج کے
- وَجَدَهَاپایا اس کو
- تَطْلُعُکہ طلوع ہو رہا ہے
- عَلٰي قَوْمٍایک قوم پر
- لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْنہیں بنایا ہم نے ان کے لیے
- مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًااس کے ادھر کوئی پردہ۔ اوٹ
یہاں تک کہ طلوعِ آفتاب کی حد تک جا پہنچا وہاں اس نے دیکھا کہ سورج ایک ایسی قوم پر طلوع ہو رہا ہے جس کے لیے دُھوپ سے بچنے کا کوئی سامان ہم نے نہیں کیا ہےكَذٰلِكَ١ؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا﴿91﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- ۭ وَقَدْاور تحقیق
- اَحَطْنَاگھیر رکھا تھا ہم نے
- بِمَا لَدَيْهِجو اس کے پاس تھا
- خُبْرًاخبر میں سے
یہ حال تھا اُن کا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اُسے ہم جانتے تھےثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا﴿92﴾
- ثُمَّپھر
- اَتْبَعَ سَبَبًااس نے پیروی کی اسباب کی
پھر اس نے (ایک اور مہم کا) سامان کیاحَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ بَیْنَ السَّدَّیْنِ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمَا قَوْمًا١ۙ لَّا یَكَادُوْنَ یَفْقَهُوْنَ قَوْلًا﴿93﴾
- حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچا
- بَيْنَ السَّدَّيْنِدو پہاڑوں کے درمیان
- وَجَدَاس نے پایا
- مِنْسے
- دُوْنِهِمَاان کے علاوہ
- قَوْمًاایک قوم کو
- ۙ لَّا يَكَادُوْنَنہ قریب تھے
- يَفْقَهُوْنَ قَوْلًاکہ سمجھتے بات کو
یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سمجھتی تھیقَالُوْا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا﴿94﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰذَااے
- الْقَرْنَيْنِاے ذوالقرنین
- اِنَّ يَاْجُوْجَبیشک یاجوج
- وَمَاْجُوْجَاور ماجوج
- مُفْسِدُوْنَفساد کرنے والے ہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَهَلْتو کیا
- نَجْعَلُہم بنائیں
- لَكَ خَرْجًاتیرے لیے خراج۔ ٹیکس
- عَلٰٓياس بات پر
- اَنْ تَجْعَلَکہ تو بنائے
- بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْہمارے درمیان اور ان کے درمیان
- سَدًّاایک بند۔ روک
اُن لوگوں نے کہا کہ "اے ذوالقرنین، یاجوج اور ماجوج اس سرزمین میں فساد پھیلاتے ہیں تو کیا ہم تجھے کوئی ٹیکس اس کام کے لیے دیں کہ تو ہمارے اور ان کے درمیان ایک بند تعمیر کر دے؟"قَالَ مَا مَكَّنِّیْ فِیْهِ رَبِّیْ خَیْرٌ فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ رَدْمًاۙ﴿95﴾
- قَالَاس نے کہا
- مَا مَكَّنِّيْجو قدرت دی ہے مجھ کو
- فِيْهِ رَبِّيْاس میں میرے رب نے
- خَيْرٌبہتر ہے
- فَاَعِيْنُوْنِيْپس تم سب مدد کرو میری
- بِقُوَّةٍساتھ قوت کے
- اَجْعَلْمیں بناؤں
- بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْتمہارے درمیان اور ان کے درمیان
- رَدْمًاایک مضبوط دیوار
اس نے کہا " جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے تم بس محنت سے میری مدد کرو، میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوںاٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا سَاوٰى بَیْنَ الصَّدَفَیْنِ قَالَ انْفُخُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا١ۙ قَالَ اٰتُوْنِیْۤ اُفْرِغْ عَلَیْهِ قِطْرًاؕ﴿96﴾
- اٰتُوْنِيْدو مجھ کو
- زُبَرَ الْحَدِيْدِلوہے کی چادریں۔ لوہے کے ٹکڑے
- ۭ حَتّٰىیہاں تک کہ
- اِذَا سَاوٰىجب برابر کردیا
- بَيْنَ الصَّدَفَيْنِدو کناروں کے درمیان
- قَالَ انْفُخُوْاکہا ، پھونکو
- ۭ حَتّٰىیہاں تک کہ
- اِذَا جَعَلَهٗ نَارًاجب کردیا اس کو آگ
- ۙ قَالَکہا
- اٰتُوْنِيْٓدو مجھ کو
- اُفْرِغْمیں انڈیلوں
- عَلَيْهِ قِطْرًااس پر پگھلا ہوا تانبا
مجھے لوہے کی چادریں لا کر دو" آخر جب دونوں پہاڑوں کے درمیانی خلا کو اس نے پاٹ دیا تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ دہکاؤ حتیٰ کہ جب (یہ آہنی دیوار) بالکل آگ کی طرح سُرخ ہو گئی تو اس نے کہا "لاؤ، اب میں اس پر پگھلا ہوا تانبا انڈیلوں گا"فَمَا اسْطَاعُوْۤا اَنْ یَّظْهَرُوْهُ وَ مَا اسْتَطَاعُوْا لَهٗ نَقْبًا﴿97﴾
- فَمَا اسْطَاعُوْٓاتو نہ ہمت ہوئی
- اَنْ يَّظْهَرُوْهُکہ وہ چڑھ سکیں اس پر
- وَمَا اسْتَطَاعُوْااور نہ وہ طاقت رکھتے تھے
- لَهٗ نَقْبًااس کے لیے نقب لگانے کی
(یہ بند ایسا تھا کہ) یاجوج و ماجوج اس پر چڑھ کر بھی نہ آ سکتے تھے اور اس میں نقب لگانا ان کے لیے اور بھی مشکل تھاقَالَ هٰذَا رَحْمَةٌ مِّنْ رَّبِّیْ١ۚ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَهٗ دَكَّآءَ١ۚ وَ كَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّاؕ﴿98﴾
- قَالَکہا
- ھٰذَا رَحْمَةٌیہ رحمت ہے
- مِّنْ رَّبِّيْمیرے رب کی
- ۚ فَاِذَا جَآءَپھر جب آجائے گا
- وَعْدُ رَبِّيْمیرے رب کا وعدہ۔ مقررہ وقت
- جَعَلَهٗکردے گا اس کو
- دَكَّآءَ ۚبرابر۔ ریزہ ریزہ
- وَكَانَاور ہے
- وَعْدُ رَبِّيْ حَقًّامیرے رب کا وعدہ سچ۔ برحق
ذوالقرنین نے کہا " یہ میرے رب کی رحمت ہے مگر جب میرے رب کے وعدے کا وقت آئیگا تو وہ اس کو پیوند خاک کر دے گا، اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے"وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ یَوْمَئِذٍ یَّمُوْجُ فِیْ بَعْضٍ وَّ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَجَمَعْنٰهُمْ جَمْعًاۙ﴿99﴾
- وَتَرَكْنَااور ہم چھوڑ دیں گے
- بَعْضَهُمْان میں سے بعض کو
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يَّمُوْجُمل جل جائیں گے۔ لہریں ماریں گے
- فِيْ بَعْضٍبعض میں
- وَّنُفِخَ فِي الصُّوْرِاور پھونک ماری جائے گی صور میں
- فَجَمَعْنٰهُمْتو ہم جمع کرلیں گے ان کو
- جَمْعًاجمع کرنا
اور اُس روز ہم لوگوں کو چھوڑ دیں گے کہ (سمندر کی موجوں کی طرح) ایک دُوسرے سے گتھم گتھا ہوں اور صُور پھُونکا جائے گا اور ہم سب انسانوں کو ایک ساتھ جمع کریں گےوَّ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ یَوْمَئِذٍ لِّلْكٰفِرِیْنَ عَرْضَاۙ﴿100﴾
- وَّعَرَضْنَااور ہم پیش کریں گے
- جَهَنَّمَجہنم کو
- يَوْمَئِذٍاس دن
- لِّلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- عَرْضَۨاپیش کرنا
اور وہ دن ہوگا جب ہم جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گےاِ۟لَّذِیْنَ كَانَتْ اَعْیُنُهُمْ فِیْ غِطَآءٍ عَنْ ذِكْرِیْ وَ كَانُوْا لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَمْعًا۠ع﴿101﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَانَتْ اَعْيُنُهُمْتھیں ان کی آنکھیں
- فِيْ غِطَآءٍپردے میں
- عَنْ ذِكْرِيْمیرے ذکر سے
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- لَا يَسْتَطِيْعُوْنَاستطاعت نہ رکھتے
- سَمْعًاسننے کی
اُن کافروں کے سامنے جو میری نصیحت کی طرف سے اندھے بنے ہوئے تھے اور کچھ سننے کے لیے تیار ہی نہ تھےاَفَحَسِبَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنْ یَّتَّخِذُوْا عِبَادِیْ مِنْ دُوْنِیْۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِیْنَ نُزُلًا﴿102﴾
- اَفَحَسِبَ الَّذِيْنَکیا بھلا گمان رکھتے ہیں وہ لوگ
- كَفَرُوْٓاجنہوں نے کفر کیا
- اَنْکہ
- يَّتَّخِذُوْاوہ بنالیں گے
- عِبَادِيْمیرے بندوں کو
- مِنْ دُوْنِيْٓمیرے سوا
- اَوْلِيَآءَ ۭدوست مددگار
- اِنَّآ اَعْتَدْنَابیشک ہم نے تیار کی ہم نے
- جَهَنَّمَجہنم
- لِلْكٰفِرِيْنَکافروں کے لیے
- نُزُلًابطور مہمان کے
تو کیا یہ لوگ، جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے، یہ خیال رکھتے ہیں کہ مجھے چھوڑ کر میرے بندوں کو اپنا کارساز بنا لیں؟ ہم نے ایسے کافروں کی ضیافت کے لیے جہنم تیار کر رکھی ہےقُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًاؕ﴿103﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- هَلْ نُنَبِّئُكُمْکیا ہم بتائیں تم کو
- بِالْاَخْسَرِيْنَسب سے زیادہ خسارے والے۔ سب سے زیادہ ظالم لوگ
- اَعْمَالًااعمال میں۔ اعمال کے اعتبار سے
اے محمدؐ، ان سے کہو، کیا ہم تمہیں بتائیں کہ اپنے اعمال میں سب سے زیادہ ناکام و نامراد لوگ کون ہیں؟اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ هُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا﴿104﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ
- ضَلَّگم ہوگئی
- سَعْيُهُمْان کی کوشش
- فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
- وَهُمْاور وہ
- يَحْسَبُوْنَسمجھتے ہیں
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- يُحْسِنُوْنَ صُنْعًااچھے کررہے ہیں کام
وہ کہ دنیا کی زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہِ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیںاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ لِقَآئِهٖ فَحَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِیْمُ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وَزْنًا﴿105﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْاپنے رب کی آیات سے
- وَلِقَآئِهٖاور اس کی ملاقات سے
- فَحَبِطَتْتو ضائع ہوگئے
- اَعْمَالُهُمْان کے اعمال
- فَلَاتو نہیں
- نُقِيْمُہم قائم کریں گے۔ ہم دیکھیں گے
- لَهُمْان کے لیے
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- وَزْنًاکوئی وزن
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے حضور پیشی کا یقین نہ کیا اس لیے اُن کے سارے اعمال ضائع ہو گئے، قیامت کے روز ہم انہیں کوئی وزن نہ دیں گےذٰلِكَ جَزَآؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوْا وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ رُسُلِیْ هُزُوًا﴿106﴾
- ذٰلِكَیہ
- جَزَآؤُهُمْان کی جزا
- جَهَنَّمُجہنم ہے
- بِمَا كَفَرُوْابوجہ اس کے جو انہوں نے کفر کیا
- وَاتَّخَذُوْٓااور بنالیا
- اٰيٰتِيْمیری آیات کو
- وَرُسُلِيْاور میرے رسولوں کو
- هُزُوًامذاق
ان کی جزا جہنم ہے اُس کفر کے بدلے جو انہوں نے کیا اور اُس مذاق کی پاداش میں جو وہ میری آیات اور میرے رسولوں کے ساتھ کرتے رہےاِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ﴿107﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْابیشک وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے کام کیے
- كَانَتْ لَهُمْہیں ان کے لیے
- جَنّٰتُباغ
- الْفِرْدَوْسِفردوس کے
- نُزُلًامہمانی کے طور پر
البتّہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، ان کی میزبانی کے لیے فردوس کے باغ ہوں گےخٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا﴿108﴾
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں
- لَا يَبْغُوْنَنہ چاہیں گے
- عَنْهَاان سے
- حِوَلًابدلنا۔ ٹلنا
جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور کبھی اُس جگہ سے نکل کر کہیں جانے کو اُن کا جی نہ چاہے گاقُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا﴿109﴾
- قُلْکہہ دیجئے
- لَّوْ كَانَ الْبَحْرُاگر ہوجائیں سمندر
- مِدَادًاروشنائی
- لِّكَلِمٰتِ رَبِّيْمیرے رب کی باتوں کے لیے
- لَنَفِدَالبتہ ختم ہوجائیں
- الْبَحْرُسمندر
- قَبْلَاس سے پہلے
- اَنْ تَنْفَدَکہ ختم ہوں
- كَلِمٰتُ رَبِّيْمیرے رب کی باتیں
- وَلَوْ جِئْنَااور اگرچہ لائیں ہم
- بِمِثْلِهٖاس کی مانند
- مَدَدًامدد۔ اضافہ۔ زیادتی
اے محمدؐ، کہو کہ اگر سمندر میرے رب کی باتیں لکھنے کے لیے روشنائی بن جائے تو وہ ختم ہو جائے مگر میرے رب کی باتیں ختم نہ ہوں، بلکہ اتنی ہی روشنائی ہم اور لے آئیں تو وہ بھی کفایت نہ کرےقُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠ع﴿110﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- اِنَّمَآبیشک
- اَنَا بَشَرٌمیں ایک انسان ہوں
- مِّثْلُكُمْتم جیسا
- يُوْحٰٓى اِلَيَّوحی کی جاتی ہے میری طرف
- اَنَّمَآبیشک
- اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌالہ تمہارا ایک ہی اللہ ہے
- ۚ فَمَنْ كَانَتو جو کوئی ہو
- يَرْجُوْاامید رکھتا
- لِقَآءَ رَبِّهٖاپنے رب کی ملاقات کی
- فَلْيَعْمَلْپس چاہیے کہ عمل کرے
- عَمَلًا صَالِحًانیک عمل
- وَّلَا يُشْرِكْاور نہ شریک ٹھہرائے
- بِعِبَادَةِ رَبِّهٖٓاپنے رب کی عبادت میں
- اَحَدًاکسی ایک کو
اے محمدؐ، کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا، میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے، پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے