تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 18. Al-Kahf · Ayah 56
وَ مَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ١ۚ وَ یُجَادِلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ وَ اتَّخَذُوْۤا اٰیٰتِیْ وَ مَاۤ اُنْذِرُوْا هُزُوًا﴿56﴾
- وَمَا نُرْسِلُاور ہم نہیں بھیجتے
- الْمُرْسَلِيْنَرسول (جمع)
- اِلَّا مُبَشِّرِيْنَمگر خوشخبری دینے والے
- وَمُنْذِرِيْنَاور ڈر سنانے والے
- وَيُجَادِلُاور جھگڑا کرتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ جنہوں نے کفر کیا (کافر)
- بِالْبَاطِلِناحق (کی باتوں) سے
- لِيُدْحِضُوْاتاکہ وہ پھسلا دیں
- بِهِاس سے
- الْحَقَّحق
- وَاتَّخَذُوْٓااور انہوں نے بنایا
- اٰيٰتِيْمیری آیات
- وَمَآاور جو۔ جس
- اُنْذِرُوْاوہ ڈرائے گئے
- هُزُوًامذاق
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجا کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ (لوگوں کو خدا کی نعمتوں کی) خوشخبریاں سنائیں اور (عذاب سے) ڈرائیں۔ اور جو کافر ہیں وہ باطل کی (سند) سے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس سے حق کو پھسلا دیں اور انہوں نے ہماری آیتوں کو اور جس چیز سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ہنسی بنا لیا