تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 18. Al-Kahf · Ayah 58
وَ رَبُّكَ الْغَفُوْرُ ذُو الرَّحْمَةِ١ؕ لَوْ یُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوْا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ١ؕ بَلْ لَّهُمْ مَّوْعِدٌ لَّنْ یَّجِدُوْا مِنْ دُوْنِهٖ مَوْئِلًا﴿58﴾
- وَرَبُّكَاور تمہارا رب
- الْغَفُوْرُبخشنے والا
- ذُو الرَّحْمَةِرحمت والا
- لَوْاگر
- يُؤَاخِذُهُمْان کا مواخذہ کرے
- بِمَا كَسَبُوْااس پر جو انہوں نے کیا
- لَعَجَّلَتو وہ جلد بھیجدے
- لَهُمُان کے لیے
- الْعَذَابَعذاب
- بَلْبلکہ
- لَّهُمْان کے لیے
- مَّوْعِدٌایک وقت مقرر
- لَّنْ يَّجِدُوْاوہ ہرگز نہ پائیں گے
- مِنْ دُوْنِهٖاس سے ورے
- مَوْئِلًاپناہ کی جگہ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے