5. Al-Maaidaالمائدة

The Table · Medinan · 120 ayahs · 16 rukus

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ١ؕ۬ اُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِیْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ غَیْرَ مُحِلِّی الصَّیْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ مَا یُرِیْدُ﴿1﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَاے وہ لوگو
    2. اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے ہو
    3. اَوْفُوْاپورا کرو
    4. بِالْعُقُوْدِعہد و پیمان کو
    5. اُحِلَّتْحلال کردیے گئے
    6. لَكُمْتمہارے لیے
    7. بَهِيْمَةُچوپائے
    8. الْاَنْعَامِمویشیوں کی قسم کے
    9. اِلَّامگر۔ سوائے
    10. مَا يُتْلٰىاس کے جو پڑھے جائیں گے
    11. عَلَيْكُمْتم پر
    12. غَيْرَنہ
    13. مُحِلِّيحلال کرنے والے ہو
    14. الصَّيْدِشکار کو
    15. وَاَنْتُمْ حُرُمٌ ۭجبکہ ہو تم احرام کی حالت میں
    16. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    17. يَحْكُمُفیصلہ کرتا ہے
    18. مَا يُرِيْدُجو وہ چاہتا ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بندشوں کی پوری پابندی کرو تمہارے لیے مویشی کی قسم کے سب جانور حلال کیے گئے، سوائے اُن کے جو آگے چل کر تم کو بتائے جائیں گے لیکن احرام کی حالت میں شکار کو اپنے لیے حلال نہ کر لو، بے شک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے
  2. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآئِرَ اللّٰهِ وَ لَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ لَا الْهَدْیَ وَ لَا الْقَلَآئِدَ وَ لَاۤ آٰمِّیْنَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ یَبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رِضْوَانًا١ؕ وَ اِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوْا١ؕ وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْا١ۘ وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى١۪ وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿2﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَاے وہ لوگو
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے ہو
    3. لَا تُحِلُّوْانہ تم حلال کرو
    4. شَعَآئِرَ اللّٰهِاللہ کی نشانیوں کو
    5. وَلَااور نہ
    6. الشَّهْرَ الْحَرَامَماہ حرام کو
    7. وَلَا الْهَدْيَاور نہ قربانی کے جانور کو
    8. وَلَا الْقَلَآئِدَاور نہ پٹے والوں کو
    9. وَلَآاور نہ
    10. آٰمِّيْنَارادہ کرنے والوں کو۔ قصد کرنے والوں کو
    11. الْبَيْتَ الْحَرَامَبیت حرام کا
    12. يَبْتَغُوْنَجو چاہتے ہیں۔ تلاش کرتے ہیں
    13. فَضْلًافضل
    14. مِّنْ رَّبِّهِمْاپنے رب کی طرف سے
    15. وَرِضْوَانًا ۭاور رضا مندی
    16. وَاِذَااور جب
    17. حَلَلْتُمْحلال ہوجاؤ تم
    18. فَاصْطَادُوْا ۭتو شکار کرو
    19. وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْاور نہ آمادہ کرے تم کو
    20. شَنَاٰنُدشمنی
    21. قَوْمٍکسی قوم کی
    22. اَنْ صَدُّوْكُمْکہ انہوں نے روکا تم کو
    23. عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام سے
    24. اَنْکہ
    25. تَعْتَدُوْا ۘتم زیادتی کرو
    26. وَتَعَاوَنُوْااور تعاون کرو
    27. عَلَي الْبِرِّنیکی پر
    28. وَالتَّقْوٰى ۠اور تقوی پر
    29. وَلَااور نہ
    30. تَعَاوَنُوْاتم تعاون کرو
    31. عَلَي الْاِثْمِگناہ پر
    32. وَالْعُدْوَانِ ۠اور زیادتی کے کاموں پر
    33. وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور ڈرو اللہ سے
    34. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    35. شَدِيْدُسخت
    36. الْعِقَابِسزادی دینے والا ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، خد ا پرستی کی نشانیوں کو بے حرمت نہ کرو نہ حرام مہینوں میں سے کسی کو حلال کر لو، نہ قربانی کے جانوروں پر دست درازی کرو، نہ اُن جانوروں پر ہاتھ ڈالو جن کی گردنوں میں نذر خداوندی کی علامت کے طور پر پٹے پڑے ہوئے ہوں، نہ اُن لوگوں کو چھیڑو جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی تلاش میں مکان محترم (کعبہ) کی طرف جا رہے ہوں ہاں جب احرام کی حالت ختم ہو جائے تو شکار تم کرسکتے ہو اور دیکھو، ایک گروہ نے جو تمہارے لیے مسجد حرام کا راستہ بند کر دیا ہے تواس پر تمہارا غصہ تمہیں اتنا مشتعل نہ کر دے کہ تم بھی ان کے مقابلہ میں ناروا زیادتیاں کرنے لگو نہیں! جو کام نیکی اور خدا ترسی کے ہیں ان میں سب سے تعاون کرو اور جو گناہ اور زیادتی کے کام ہیں ان میں کسی سے تعاون نہ کرو اللہ سے ڈرو، اس کی سز ا بہت سخت ہے
  3. حُرِّمَتْ عَلَیْكُمُ الْمَیْتَةُ وَ الدَّمُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَ مَاۤ اُهِلَّ لِغَیْرِ اللّٰهِ بِهٖ وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَ الْمَوْقُوْذَةُ وَ الْمُتَرَدِّیَةُ وَ النَّطِیْحَةُ وَ مَاۤ اَكَلَ السَّبُعُ اِلَّا مَا ذَكَّیْتُمْ١۫ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ اَنْ تَسْتَقْسِمُوْا بِالْاَزْلَامِ١ؕ ذٰلِكُمْ فِسْقٌ١ؕ اَلْیَوْمَ یَئِسَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ دِیْنِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ١ؕ اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا١ؕ فَمَنِ اضْطُرَّ فِیْ مَخْمَصَةٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍ١ۙ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿3﴾

    1. حُرِّمَتْحرام کیا گیا
    2. عَلَيْكُمُتم پر
    3. الْمَيْتَةُمردار
    4. وَالدَّمُاور خون
    5. وَلَحْمُاور گوشت
    6. الْخِنْزِيْرِخنزیر کا
    7. وَمَآاور جو
    8. اُهِلَّپکارا گیا
    9. لِغَيْرِ اللّٰهِواسطے غیر اللہ کے
    10. بِهٖاس کو
    11. وَالْمُنْخَنِقَةُاور جو گلا گھٹ کر مرنے والی
    12. وَالْمَوْقُوْذَةُاور جو چوٹ کھا کر مرنے والی
    13. وَالْمُتَرَدِّيَةُاور جو بلندی سے گر کر مرنے والی
    14. وَالنَّطِيْحَةُاور جو ٹکر کھا کر مرنے والی
    15. وَمَآ اَ كَلَاور جو کھائیں
    16. السَّبُعُدرندے
    17. اِلَّامگر
    18. مَا ذَكَّيْتُمْ ۣجو ذبح کرلیا تم نے
    19. وَمَااور جو
    20. ذُبِحَذبح کیا گیا
    21. عَلَي النُّصُبِآستانوں پر
    22. وَاَنْاور یہ کہ
    23. تَسْتَقْسِمُوْاتم قسمت معلوم کرو
    24. بِالْاَزْلَامِ ۭتیروں کے ذریعے
    25. ذٰلِكُمْیہ سب کام
    26. فِسْقٌ ۭفسق ہیں۔ نافرمانی ہیں
    27. اَلْيَوْمَآج کے دن
    28. يَئِسَمایوس ہوگئے
    29. الَّذِيْنَوہ لوگ
    30. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    31. مِنْ دِيْنِكُمْتمہارے دین سے
    32. فَلَا تَخْشَوْهُمْتو نہ تم ڈرو ان سے
    33. وَاخْشَوْنِ ۭاور ڈرو مجھ سے
    34. اَلْيَوْمَآج
    35. اَ كْمَلْتُمیں نے مکمل کردیا
    36. لَكُمْتمہارے لیے
    37. دِيْنَكُمْتمہارا دین
    38. وَاَتْمَمْتُاور میں نے تمام کردی
    39. عَلَيْكُمْتم پر
    40. نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُاپنی نعمت اور میں نے پسند کرلیا
    41. لَكُمُ الْاِسْلَامَتمہارے لیے اسلام کو
    42. دِيْنًا ۭبطور دین
    43. فَمَنِ اضْطُرَّتو جو کوئی مجبور کیا جائے
    44. فِيْ مَخْمَصَةٍبھوک میں
    45. غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمٍ ۙنہ مائل ہونے والا ہو گناہ کی طرف
    46. فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ
    47. غَفُوْرٌبخشنے والا
    48. رَّحِيْمٌمہربان ہے
    تم پر حرام کیا گیا مُردار، خون، سُور کا گوشت، وہ جانور جو خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیا گیا ہو، وہ جو گھلا گھٹ کر، یا چوٹ کھا کر، یا بلندی سے گر کر، یا ٹکر کھا کر مرا ہو، یا جسے کسی درندے نے پھاڑا ہو سوائے اس کے جسے تم نے زندہ پاکر ذبح کر لیا اور وہ جو کسی آستا نے پر ذبح کیا گیا ہو نیز یہ بھی تمہارے لیے ناجائز ہے کہ پانسوں کے ذریعہ سے اپنی قسمت معلوم کرو یہ سب افعال فسق ہیں آج کافروں کو تمہارے دین کی طرف سے پوری مایوسی ہو چکی ہے لہٰذا تم اُن سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو آج میں نے تمہارے دین کو تمہارے لیے مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لیے اسلام کو تمہارے دین کی حیثیت سے قبول کر لیا ہے (لہٰذا حرام و حلال کی جو قیود تم پر عائد کر دی گئی ہیں اُن کی پابند ی کرو) البتہ جو شخص بھوک سے مجبور ہو کر اُن میں سے کوئی چیز کھا لے، بغیر اس کے کہ گناہ کی طرف اس کا میلان ہو تو بیشک اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  4. یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْ١ؕ قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ۙ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِیْنَ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ١٘ فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ وَ اذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿4﴾

    1. يَسْئَلُوْنَكَوہ سوال کرتے ہیں آپ سے
    2. مَاذَآکیا کچھ
    3. اُحِلَّ لَهُمْ ۭحلال کیا گیا ان کے لیے
    4. قُلْکہہ دیجیے
    5. اُحِلَّحلال کی گئیں
    6. لَكُمُتمہارے لیے
    7. الطَّيِّبٰتُ ۙجو پاکیزہ چیزیں ہیں
    8. وَمَااور جو
    9. عَلَّمْتُمْسکھایا تم نے
    10. مِّنَ الْجَوَارِحِشکاری جانوروں کو
    11. مُكَلِّبِيْنَشکار کی تعلیم دینے والے
    12. تُعَلِّمُوْنَهُنَّتم سکھاتے ہو ان کو
    13. مِمَّااس میں سے جو
    14. عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ ۡسکھایا تم کو اللہ نے
    15. فَكُلُوْاتو کھاؤ
    16. مِمَّآاس میں سے جو
    17. اَمْسَكْنَوہ روک رکھیں
    18. عَلَيْكُمْتم پر
    19. وَاذْكُرُوااور ذکر کرو
    20. اسْمَ اللّٰهِاللہ کا نام
    21. عَلَيْهِ ۠اس پر
    22. وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور ڈرو اللہ سے
    23. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    24. سَرِيْعُ الْحِسَابِجلد لینے والا ہے حساب
    لوگ پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے کیا حلال کیا گیا ہے، کہو تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اور جن شکاری جانوروں کو تم نے سدھایا ہو جن کو خدا کے دیے ہوئے علم کی بنا پر تم شکار کی تعلیم دیا کرتے ہو وہ جس جانور کو تمہارے لیے پکڑ رکھیں اس کو بھی تم کھاسکتے ہو، البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ کا قانون توڑنے سے ڈرو، اللہ کو حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی
  5. اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ؕ وَ طَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ حِلٌّ لَّكُمْ١۪ وَ طَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ١٘ وَ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ الْمُؤْمِنٰتِ وَ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ اِذَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ مُحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسٰفِحِیْنَ وَ لَا مُتَّخِذِیْۤ اَخْدَانٍ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِالْاِیْمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهٗ١٘ وَ هُوَ فِی الْاٰخِرَةِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ۠ع﴿5﴾

    1. اَلْيَوْمَآج
    2. اُحِلَّحلال کردی گئیں
    3. لَكُمُ الطَّيِّبٰتُ ۭتمہارے لیے پاکیزہ چیزیں
    4. وَطَعَامُ الَّذِيْنَاور کھانا ان لوگوں کا
    5. اُوْتُواجو دیے گئے
    6. الْكِتٰبَکتاب
    7. حِلٌّ لَّكُمْ ۠حلال ہے تمہارے لیے
    8. وَطَعَامُكُمْاور کھانا تمہارا
    9. حِلٌّ لَّهُمْ ۡحلال ہے ان کے لیے
    10. وَالْمُحْصَنٰتُاور پاک دامن عورتیں
    11. مِنَ الْمُؤْمِنٰتِمومن عورتوں میں سے
    12. وَالْمُحْصَنٰتُاور پاک دامن عورتیں
    13. مِنَ الَّذِيْنَان لوگوں میں سے
    14. اُوْتُواجو دییے گئے
    15. الْكِتٰبَکتاب
    16. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    17. اِذَآ اٰتَيْتُمُوْهُنَّجب دے دو تم ان کو
    18. اُجُوْرَهُنَّمہر ان کے
    19. مُحْصِنِيْنَقید نکاح میں لانے والے۔ نکاح سے محفوظ کرنے والے
    20. غَيْرَ مُسٰفِحِيْنَنہ زنا کرنے والے
    21. وَلَا مُتَّخِذِيْٓاور نہ بنانے والے
    22. اَخْدَانٍ ۭچھپے دوست
    23. وَمَنْاور جو کوئی
    24. يَّكْفُرْکفر کرے گا
    25. بِالْاِيْمَانِساتھ ایمان کے
    26. فَقَدْتو تحقیق
    27. حَبِطَضائع ہوگیا
    28. عَمَلُهٗ ۡعمل اس کا
    29. وَهُوَاور وہ
    30. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    31. مِنَسے
    32. الْخٰسِرِيْنَخسارہ پانے والوں میں سے ہوگا
    آج تمہارے لیے ساری پاک چیزیں حلال کر دی گئی ہیں اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا کھانا اُن کے لیے اور محفوظ عورتیں بھی تمہارے لیے حلال ہیں خواہ وہ اہل ایمان کے گروہ سے ہوں یا اُن قوموں میں سے جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی، بشر طیکہ تم اُن کے مہر ادا کر کے نکاح میں اُن کے محافظ بنو، نہ یہ کہ آزاد شہوت رانی کرنے لگو یا چوری چھپے آشنائیاں کرو اور جو کسی نے ایمان کی روش پر چلنے سے انکار کیا تو اس کا سارا کارنامہ زندگی ضائع ہو جائے گا اور وہ آخرت میں دیوالیہ ہوگا
  6. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قُمْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَ اَیْدِیَكُمْ اِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوْا بِرُءُوْسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ اِلَى الْكَعْبَیْنِ١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْا١ؕ وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْ مِّنَ الْغَآئِطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُ١ؕ مَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیَجْعَلَ عَلَیْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَّ لٰكِنْ یُّرِیْدُ لِیُطَهِّرَكُمْ وَ لِیُتِمَّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿6﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَاے وہ لوگو
    2. اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے ہو
    3. اِذَاجب
    4. قُمْتُمْکھڑے ہو تم
    5. اِلَىطرف
    6. الصَّلٰوةِنماز کے
    7. فَاغْسِلُوْاتو دھو لو
    8. وُجُوْهَكُمْاپنے چہروں کو
    9. وَاَيْدِيَكُمْاور اپنے ہاتھوں کو
    10. اِلَى الْمَرَافِقِکہنیوں تک
    11. وَامْسَحُوْااور مسح کرو
    12. بِرُءُوْسِكُمْاپنے سروں کا
    13. وَاَرْجُلَكُمْاور اپنے پاؤں کو (دھو لو)
    14. اِلَى الْكَعْبَيْنِ ۭٹخنوں تک
    15. وَاِنْاور اگر
    16. كُنْتُمْہو تم
    17. جُنُبًاحالت جنابت میں
    18. فَاطَّهَّرُوْا ۭتو طہارت حاصل کرو
    19. وَاِنْاور اگر
    20. كُنْتُمْہو تم
    21. مَّرْضٰٓىبیمار
    22. اَوْیا
    23. عَلٰيپر
    24. سَفَرٍسفر (پر)
    25. اَوْیا
    26. جَآءَ اَحَدٌآئے کوئی ایک
    27. مِّنْكُمْتم میں سے
    28. مِّنَ الْغَآئِطِرفع حاجت سے
    29. اَوْ لٰمَسْتُمُیا چھوا تم نے
    30. النِّسَآءَعورتوں کو
    31. فَلَمْ تَجِدُوْاپھر نہ تم پاؤ
    32. مَآءًپانی
    33. فَتَيَمَّمُوْاتو تیمم کرلو
    34. صَعِيْدًامٹی سے
    35. طَيِّبًاپاکیزہ
    36. فَامْسَحُوْاپھر مسح کرو
    37. بِوُجُوْهِكُمْاپنے چہروں کا
    38. وَاَيْدِيْكُمْاور اپنے ہاتھوں کا
    39. مِّنْهُ ۭاس سے
    40. مَانہیں
    41. يُرِيْدُ اللّٰهُچاہتا اللہ
    42. لِيَجْعَلَکہ کردے
    43. عَلَيْكُمْتم پر
    44. مِّنْ حَرَجٍکوئی تنگی
    45. وَّلٰكِنْ يُّرِيْدُلیکن وہ چاہتا ہے
    46. لِيُطَهِّرَكُمْکہ وہ پاک کردے تم کو
    47. وَلِيُتِمَّاور تاکہ پورا کردے
    48. نِعْمَتَهٗاپنی نعمت کو
    49. عَلَيْكُمْتم پر
    50. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    51. تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرو
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم نماز کے لیے اٹھو تو چاہیے کہ اپنے منہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھو لو، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پاؤں ٹخنوں تک دھو لیا کرو اگر جنابت کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کر کے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو، اور پانی نہ ملے، تو پاک مٹی سے کام لو، بس اُس پر ہاتھ مار کر اپنے منہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا، مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دے، شاید کہ تم شکر گزار بنو
  7. وَ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ وَ مِیْثَاقَهُ الَّذِیْ وَاثَقَكُمْ بِهٖۤ١ۙ اِذْ قُلْتُمْ سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١٘ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿7﴾

    1. وَاذْكُرُوْااور یاد کرو
    2. نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت
    3. عَلَيْكُمْجو تم پر ہے
    4. وَمِيْثَاقَهُاور اس کا پکا وعدہ۔ پختہ عہد
    5. الَّذِيْوہ جو
    6. وَاثَقَكُمْاس نے لیا ہے تم سے۔ اس نے باندھا ہے تم سے
    7. بِهٖٓ ۙساتھ اس کے
    8. اِذْجب
    9. قُلْتُمْکہا تم نے
    10. سَمِعْنَاسنا ہم نے
    11. وَاَطَعْنَا ۡاور اطاعت کی ہم نے
    12. وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور ڈرو اللہ سے
    13. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    14. عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
    15. بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
    اللہ نے تم کو جو نعمت عطا کی ہے اس کا خیال رکھو اور اُس پختہ عہد و پیمان کو نہ بھولو جو اُس نے تم سے لیا ہے، یعنی تمہارا یہ قول کہ، "ہم نے سنا اور اطاعت قبول کی" اللہ سے ڈرو، اللہ دلوں کے راز تک جانتا ہے
  8. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ بِالْقِسْطِ١٘ وَ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰۤى اَلَّا تَعْدِلُوْا١ؕ اِعْدِلُوْا١۫ هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰى١٘ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ﴿8﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَاے وہ لوگو
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے ہو
    3. كُوْنُوْاہوجاؤ
    4. قَوّٰمِيْنَقائم رہنے والے۔ نگہداشت کرنے والے
    5. لِلّٰهِاللہ ہی کے لیے
    6. شُهَدَآءَگواہ
    7. بِالْقِسْطِ ۡانصاف پر
    8. وَلَااور نہ
    9. يَجْرِمَنَّكُمْآمادہ کرتے تم کو
    10. شَنَاٰنُدشمنی
    11. قَوْمٍکسی قوم کی
    12. عَلٰٓياس بات پر
    13. اَلَّاکہ نہ
    14. تَعْدِلُوْا ۭتم عدل کرو گے
    15. اِعْدِلُوْا ۣعدل کرو
    16. هُوَوہ
    17. اَقْرَبُزیادہ قریب ہے
    18. لِلتَّقْوٰى ۡتقوی کے
    19. وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور ڈرو اللہ سے
    20. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    21. خَبِيْرٌۢخبر رکھنے والا ہے
    22. بِمَاساتھ اس کے جو
    23. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ عدل کرو، یہ خدا ترسی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اُس سے پوری طرح باخبر ہے
  9. وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ عَظِیْمٌ﴿9﴾

    1. وَعَدَ اللّٰهُوعدہ کیا اللہ نے
    2. الَّذِيْنَان لوگوں سے
    3. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    4. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙاور عمل کیے اچھے۔ نیک
    5. لَهُمْان کے لیے
    6. مَّغْفِرَةٌبخشش ہے
    7. وَّاَجْرٌ عَظِيْمٌاور اجر ہے بڑا
    جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں، اللہ نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ ان کی خطاؤں سے درگزر کیا جائے گا اور انہیں بڑا اجر ملے گا
  10. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ﴿10﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. وَكَذَّبُوْااور انہوں نے جھٹلایا
    4. بِاٰيٰتِنَآہماری آیات کو
    5. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    6. اَصْحٰبُساتھی ہیں
    7. الْجَحِيْمِجہنم کے
    رہے وہ لوگ جو کفر کریں اور اللہ کی آیات کو جھٹلائیں، تو وہ دوزخ میں جانے والے ہیں
  11. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ هَمَّ قَوْمٌ اَنْ یَّبْسُطُوْۤا اِلَیْكُمْ اَیْدِیَهُمْ فَكَفَّ اَیْدِیَهُمْ عَنْكُمْ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ۠ع﴿11﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَاے وہ لوگو
    2. اٰمَنُواجو ایمان لائے ہو
    3. اذْكُرُوْایاد کرو
    4. نِعْمَتَ اللّٰهِاللہ کی نعمت کو
    5. عَلَيْكُمْجو تم پر ہے
    6. اِذْجب
    7. هَمَّارادہ کیا
    8. قَوْمٌایک قوم نے۔ ایک گروہ نے
    9. اَنْ يَّبْسُطُوْٓاکہ وہ پھیلائیں
    10. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    11. اَيْدِيَهُمْاپنے ہاتھوں کو
    12. فَكَفَّتو اس نے روک دیا
    13. اَيْدِيَهُمْان کے ہاتھوں کو
    14. عَنْكُمْ ۚتم سے
    15. وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭاور ڈرو اللہ سے
    16. وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر
    17. فَلْيَتَوَكَّلِپس چاہیے کہ بھروسہ کریں
    18. الْمُؤْمِنُوْنَمومن۔ اہل ایمان
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ کے اُس احسان کو یاد کرو جو اُس نے (ابھی حال میں) تم پر کیا ہے، جبکہ ایک گروہ نے تم پر دست درازی کا ارادہ کر لیا تھا مگر اللہ نے اُن کے ہاتھ تم پر اٹھنے سے روک دیے اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو، ایمان رکھنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے
  12. وَ لَقَدْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۚ وَ بَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَیْ عَشَرَ نَقِیْبًا١ؕ وَ قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مَعَكُمْ١ؕ لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَیْتُمُ الزَّكٰوةَ وَ اٰمَنْتُمْ بِرُسُلِیْ وَ عَزَّرْتُمُوْهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُكَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ لَاُدْخِلَنَّكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۚ فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیْلِ﴿12﴾

    1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    2. اَخَذَ اللّٰهُلیا اللہ نے
    3. مِيْثَاقَپختہ عہد
    4. بَنِيْٓ اِ سْرَآءِيْلَ ۚبنی اسرائیل سے
    5. وَبَعَثْنَااور مقرر کیے ہم نے
    6. مِنْهُمُان میں سے
    7. اثْنَيْ عَشَرَبارہ
    8. نَقِيْبًا ۭنگران۔ سردار۔ نقیب
    9. وَقَالَاور کہا
    10. اللّٰهُاللہ نے
    11. اِنِّىْبیشک میں
    12. مَعَكُمْ ۭتمہارے ساتھ ہوں
    13. لَئِنْالبتہ اگر
    14. اَقَمْتُمُقائم کی تم نے
    15. الصَّلٰوةَنماز
    16. وَاٰتَيْتُمُاور دی تم نے
    17. الزَّكٰوةَزکوۃ
    18. وَاٰمَنْتُمْاور ایمان لائے تم
    19. بِرُسُلِيْمیرے رسولوں پر
    20. وَعَزَّرْتُمُوْهُمْاور تعظیم کی تم نے ان کی۔ مدد کی تم نے ان
    21. وَاَقْرَضْتُمُ اللّٰهَاور قرض دیا تم نے اللہ کو
    22. قَرْضًا حَسَنًاقرض حسنہ
    23. لَّاُكَفِّرَنَّالبتہ میں ضرور دور کردوں گا
    24. عَنْكُمْتم سے
    25. سَيِّاٰتِكُمْتمہاری برائیاں
    26. وَلَاُدْخِلَنَّكُمْاور البتہ میں ضرور داخل کروں گا تم کو
    27. جَنّٰتٍباغات میں
    28. تَجْرِيْبہتی ہیں
    29. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
    30. الْاَنْھٰرُ ۚنہریں
    31. فَمَنْتو جس نے
    32. كَفَرَکفر کیا
    33. بَعْدَ ذٰلِكَبعد اس کے
    34. مِنْكُمْتم میں سے
    35. فَقَدْتو تحقیق
    36. ضَلَّبھٹگ گیا
    37. سَوَآءَ السَّبِيْلِسیدھے راستے سے
    اللہ نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا اور ان میں بارہ نقیب مقرر کیے تھے اور ان سے کہا تھا کہ "میں تمہارے ساتھ ہوں، اگر تم نے نماز قائم رکھی اور زکوٰۃ دی اور میرے رسولوں کو مانا اور ان کی مدد کی اور اپنے خدا کو اچھا قرض دیتے رہے تو یقین رکھو کہ میں تمہاری برائیاں تم سے زائل کر دوں گا اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، مگراس کے بعد جس نے تم میں سے کفر کی روش اختیار کی تو در حقیقت اُس نے سوا٫ السبیل گم کر دی"
  13. فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ لَعَنّٰهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قٰسِیَةً١ۚ یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ١ۙ وَ نَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١ۚ وَ لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ﴿13﴾

    1. فَبِمَاتو بوجہ
    2. نَقْضِهِمْان کے توڑنے
    3. مِّيْثَاقَهُمْان کے عہدوں کو
    4. لَعَنّٰهُمْلعنت کی ہم نے ان پر
    5. وَجَعَلْنَااور کردیا ہم نے
    6. قُلُوْبَهُمْان کے دلوں کو
    7. قٰسِيَةً ۚسخت
    8. يُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَوہ تحریف کرتے ہیں کلام میں۔ وہ پھیر دیتے ہیں کلام کو
    9. عَنْ مَّوَاضِعِهٖ ۙاس کی جگہوں سے
    10. وَنَسُوْااور وہ بھول گئے ہیں
    11. حَظًّاایک حصہ
    12. مِّمَّااس میں سے جو
    13. ذُكِّرُوْا بِهٖ ۚوہ نصیحت کیے گئے تھے ساتھ اس کے
    14. وَلَا تَزَالُاور ہمیشہ
    15. تَطَّلِعُتم اطلاع پاتے رہو گے
    16. عَلٰي خَآئِنَةٍاوپر ایک خیانت کے
    17. مِّنْهُمْان کی طرف سے
    18. اِلَّامگر
    19. قَلِيْلًابہت تھوڑے
    20. مِّنْهُمْان میں سے
    21. فَاعْفُپس معاف کردو
    22. عَنْهُمْان کو
    23. وَاصْفَحْ ۭاور درگزر کرو
    24. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    25. يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَمحبت رکھتا ہے احسان کرنے والوں سے
    پھر یہ اُن کا اپنے عہد کو توڑ ڈالنا تھا جس کی وجہ سے ہم نے ان کو اپنی رحمت سے دور پھینک دیا اور ان کے دل سخت کر دیے اب ان کا حال یہ ہے کہ الفاظ کا الٹ پھیر کر کے بات کو کہیں سے کہیں لے جاتے ہیں، جو تعلیم انہیں دی گئی تھی اُس کا بڑا حصہ بھول چکے ہیں، اور آئے دن تمہیں ان کی کسی نہ کسی خیانت کا پتہ چلتا رہتا ہے ان میں سے بہت کم لوگ اس عیب سے بچے ہوئے ہیں (پس جب یہ اِس حال کو پہنچ چکے ہیں تو جو شرارتیں بھی یہ کریں وہ ان سے عین متوقع ہیں) لہٰذا انہیں معاف کرو اور ان کی حرکات سے چشم پوشی کرتے رہو، اللہ اُن لوگوں کو پسند کرتا ہے جو احسان کی روش رکھتے ہیں
  14. وَ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰۤى اَخَذْنَا مِیْثَاقَهُمْ فَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١۪ فَاَغْرَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ سَوْفَ یُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ﴿14﴾

    1. وَمِنَ الَّذِيْنَاور ان لوگوں میں سے
    2. قَالُوْٓاجنہوں نے کہا
    3. اِنَّابیشک ہم
    4. نَصٰرٰٓىعیسائی ہیں۔ نصرانی ہیں
    5. اَخَذْنَالیا ہم نے
    6. مِيْثَاقَهُمْان سے پختہ عہد
    7. فَنَسُوْاتو وہ بھول گئے
    8. حَظًّاایک حصہ
    9. مِّمَّااس میں سے جو
    10. ذُكِّرُوْا بِهٖ ۠وہ نصیحت کیے گئے تھے ساتھ اس کے
    11. فَاَغْرَيْنَاتو ڈال دی ہم نے۔ گاڑ دی ہم نے
    12. بَيْنَهُمُان کے درمیان
    13. الْعَدَاوَةَعداوت
    14. وَالْبَغْضَآءَاور بغض
    15. اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن تک
    16. وَسَوْفَاور عنقریب
    17. يُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُبتائے گا ان کو اللہ
    18. بِمَابوجہ اس کے جو
    19. كَانُوْاتھے وہ
    20. يَصْنَعُوْنَوہ کیا کرتے
    اِسی طرح ہم نے اُن لوگوں سے بھی پختہ عہد لیا تھا جنہوں نے کہا تھا کہ ہم "نصاریٰ" ہیں، مگر ان کو بھی جو سبق یاد کرایا گیا تھا اس کا ایک بڑا حصہ اُنہوں نے فراموش کر دیا آخر کار ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے دشمنی اور آپس کے بغض و عناد کا بیج بو دیا، اور ضرور ایک وقت آئے گا جب اللہ انہیں بتائے گا کہ وہ دنیا میں کیا بناتے رہے ہیں
  15. یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا یُبَیِّنُ لَكُمْ كَثِیْرًا مِّمَّا كُنْتُمْ تُخْفُوْنَ مِنَ الْكِتٰبِ وَ یَعْفُوْا عَنْ كَثِیْرٍ١ؕ۬ قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّ كِتٰبٌ مُّبِیْنٌۙ﴿15﴾

    1. يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
    2. قَدْتحقیق
    3. جَآءَكُمْآگیا تمہارے پاس
    4. رَسُوْلُنَاہمارا رسول
    5. يُبَيِّنُبیان کرتا ہے
    6. لَكُمْتمہارے لیے
    7. كَثِيْرًابہت کچھ
    8. مِّمَّااس میں سے جو
    9. كُنْتُمْتھے تم
    10. تُخْفُوْنَتم چھپانے
    11. مِنَ الْكِتٰبِکتاب میں سے
    12. وَيَعْفُوْااور وہ معاف کرتا ہے۔ درگزر کرجاتا ہے
    13. عَنْ كَثِيْرٍبہت کچھ سے
    14. قَدْتحقیق
    15. جَآءَكُمْآگیا تمہارے پاس
    16. مِّنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    17. نُوْرٌنور۔ روشن
    18. وَّكِتٰبٌ مُّبِيْنٌاور کتاب روشن۔ واضح
    اے اہل کتاب! ہمارا رسول تمہارے پاس آ گیا ہے جو کتاب الٰہی کی بہت سی اُن باتوں کو تمہارے سامنے کھول رہا ہے جن پر تم پردہ ڈالا کرتے تھے، اور بہت سی باتوں سے درگزر بھی کر جاتا ہے تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی آ گئی ہے اور ایک ایسی حق نما کتاب
  16. یَّهْدِیْ بِهِ اللّٰهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهٗ سُبُلَ السَّلٰمِ وَ یُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ بِاِذْنِهٖ وَ یَهْدِیْهِمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿16﴾

    1. يَّهْدِيْہدایت دیتا ہے
    2. بِهِ اللّٰهُساتھ اس کے اللہ
    3. مَنِ اتَّبَعَجو پیروی کرے
    4. رِضْوَانَهٗاس کی رضا مندی کی
    5. سُبُلَ السَّلٰمِسلامتی کے راستوں کی (طرف)
    6. وَيُخْرِجُهُمْاور نکالتا ہے ان کو
    7. مِّنَ الظُّلُمٰتِاندھیروں سے
    8. اِلَى النُّوْرِروشنی کی طرف
    9. بِاِذْنِهٖساتھ اپنے اذن کے
    10. وَيَهْدِيْهِمْاور ہدایت دیتا جو ان کو
    11. اِلٰيطرف
    12. صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍسیدھے راستے کے
    جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو جو اس کی رضا کے طالب ہیں سلامتی کے طریقے بتاتا ہے اور اپنے اذن سے اُن کو اندھیروں سے نکال کر اجالے کی طرف لاتا ہے اور راہ راست کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے
  17. لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ١ؕ قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ اَنْ یُّهْلِكَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ وَ اُمَّهٗ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ؕ وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿17﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. كَفَرَ الَّذِيْنَکفر کیا ان لوگوں نے
    3. قَالُوْٓاجنہوں نے کہا
    4. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ ہی
    5. هُوَ الْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ ۭوہ مسیح ابن مریم کو
    6. قُلْکہہ دیجیے
    7. فَمَنْتو کون ہوگا
    8. يَّمْلِكُمالک
    9. مِنَ اللّٰهِاللہ سے
    10. شَيْئًاکسی چیز کا
    11. اِنْاگر
    12. اَرَادَاس نے ارادہ کیا
    13. اَنْ يُّهْلِكَکہ ہلاک کر دے
    14. الْمَسِيْحَ ابْنَمسیح کو (جو) ابن
    15. مَرْيَمَمریم ہے
    16. وَاُمَّهٗاور اس کی ماں کو
    17. وَمَنْاور جو بھی
    18. فِي الْاَرْضِزمین میں ہے
    19. جَمِيْعًا ۭسب کے سب کو
    20. وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
    21. مُلْكُبادشاہت
    22. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    23. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    24. وَمَااور جو
    25. بَيْنَهُمَا ۭان دونوں کے درمیان ہے
    26. يَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہے
    27. مَا يَشَآءُ ۭجو وہ چاہتا ہے
    28. وَاللّٰهُاور اللہ
    29. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍاوپر ہر چیز کے
    30. قَدِيْرٌقادر ہے
    یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا مسیح ابن مریم ہی خدا ہے اے محمدؐ! ان سے کہو کہ اگر خدا مسیح ابن مریم کو اور اس کی ماں اور تمام زمین والوں کو ہلاک کر دینا چاہے تو کس کی مجال ہے کہ اُس کو اِس ارادے سے باز رکھ سکے؟ اللہ تو زمین اور آسمانوں کا اور اُن سب چیزوں کا مالک ہے جو زمین اور آسمانوں کے درمیان پائی جاتی ہیں، جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور اس کی قدرت ہر چیز پر حاوی ہے
  18. وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ وَ النَّصٰرٰى نَحْنُ اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِ وَ اَحِبَّآؤُهٗ١ؕ قُلْ فَلِمَ یُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوْبِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١٘ وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ﴿18﴾

    1. وَقَالَتِاور کہا
    2. الْيَھُوْدُیہود نے
    3. وَالنَّصٰرٰىاور نصاری نے
    4. نَحْنُہم
    5. اَبْنٰٓؤُا اللّٰهِبیٹے ہیں اللہ کے
    6. وَاَحِبَّآؤُهٗ ۭاور اس کے پیارے ۔ لاڈلے ہیں
    7. قُلْکہہ دیجیے
    8. فَلِمَپھر کیوں
    9. يُعَذِّبُكُمْوہ عذاب دیتا تم کو
    10. بِذُنُوْبِكُمْ ۭبوجہ تمہارے گناہوں کے
    11. بَلْبلکہ
    12. اَنْتُمْتم
    13. بَشَرٌایک انسان ہو
    14. مِّمَّنْان میں سے جن کر
    15. خَلَقَ ۭاس نے پیدا کیا
    16. يَغْفِرُبخش دے گا وہ
    17. لِمَنْ يَّشَآءُواسطے جس کے چاہے گا وہ
    18. وَيُعَذِّبُاور عذاب دے گا
    19. مَنْ يَّشَآءُ ۭجس کو چاہے گا وہ
    20. وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
    21. مُلْكُبادشاہت
    22. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    23. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    24. وَمَا بَيْنَهُمَا ۡاور جو ان دونوں کے درمیان ہے
    25. وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
    26. الْمَصِيْرُلوٹنا ہے
    یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں ان سے پوچھو، پھر وہ تمہارے گناہوں پر تمہیں سزا کیوں دیتا ہے؟ در حقیقت تم بھی ویسے ہی انسان ہو جیسے اور انسان خدا نے پیدا کیے ہیں وہ جسے چاہتا ہے معاف کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے زمین اور آسمان اور ان کی ساری موجودات اس کی مِلک ہیں، اور اسی کی طرف سب کو جانا ہے
  19. یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ قَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلُنَا یُبَیِّنُ لَكُمْ عَلٰى فَتْرَةٍ مِّنَ الرُّسُلِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا جَآءَنَا مِنْۢ بَشِیْرٍ وَّ لَا نَذِیْرٍ١٘ فَقَدْ جَآءَكُمْ بَشِیْرٌ وَّ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ع﴿19﴾

    1. يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
    2. قَدْتحقیق
    3. جَآءَكُمْآگیا تمہارے پاس
    4. رَسُوْلُنَاہمارا رسول
    5. يُبَيِّنُبیان کرتا ہے
    6. لَكُمْتمہارے لیے
    7. عَلٰي فَتْرَةٍایک وقفے کے بعد
    8. مِّنَ الرُّسُلِرسولوں کے
    9. اَنْ تَقُوْلُوْاکہیں تم یہ کہو
    10. مَانہیں
    11. جَآءَنَاآیا ہمارے پاس
    12. مِنْۢ بَشِيْرٍخوشخبری دینے والا
    13. وَّلَا نَذِيْرٍ ۡاور نہ کوئی ڈرانے والا
    14. فَقَدْتو تحقیق
    15. جَآءَكُمْآگیا تمہارے پاس
    16. بَشِيْرٌخوشخبری دینے والا
    17. وَّنَذِيْرٌ ۭاور ڈرانے والا
    18. وَاللّٰهُاور اللہ
    19. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍاوپر ہر چیز کے
    20. قَدِيْرٌقادر ہے
    اے اہل کتاب! ہمارا یہ رسول ایسے وقت تمہارے پاس آیا ہے اور دین کی واضح تعلیم تمہیں دے رہا ہے جبکہ رسولوں کی آمد کا سلسلہ ایک مدت سے بند تھا، تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور ڈرانے والا نہیں آیا سو دیکھو! اب وہ بشارت دینے اور ڈرانے والا آ گیا اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
  20. وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖ یٰقَوْمِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ جَعَلَ فِیْكُمْ اَنْۢبِیَآءَ وَ جَعَلَكُمْ مُّلُوْكًا١ۖۗ وَّ اٰتٰىكُمْ مَّا لَمْ یُؤْتِ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ﴿20﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. مُوْسٰىموسیٰ نے
    4. لِقَوْمِهٖواسطے اپنی قوم کے
    5. يٰقَوْمِاے میری قوم
    6. اذْكُرُوْایاد کرو
    7. نِعْمَةَ اللّٰهِاللہ کی نعمت کو
    8. عَلَيْكُمْجو تم پر ہے
    9. اِذْ جَعَلَجب اس نے بنائے
    10. فِيْكُمْتم میں
    11. اَنْۢبِيَآءَانبیاء
    12. وَجَعَلَكُمْاور بنایا تم کو
    13. مُّلُوْكًا ڰبادشاہ
    14. وَّاٰتٰىكُمْاور عطا کیا تم کو
    15. مَّا لَمْجو نہیں
    16. يُؤْتِاس نے دیا
    17. اَحَدًاکسی ایک کو
    18. مِّنَ الْعٰلَمِيْنَتمام جہان والوں میں سے
    یاد کرو جب موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی اُس نعمت کا خیال کرو جو اس نے تمہیں عطا کی تھی اُس نے تم میں نبی پیدا کیے، تم کو فرماں روا بنایا، اور تم کو وہ کچھ دیا جو دنیا میں کسی کو نہ دیا تھا
  21. یٰقَوْمِ ادْخُلُوا الْاَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِیْ كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَرْتَدُّوْا عَلٰۤى اَدْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ﴿21﴾

    1. يٰقَوْمِاے میری قوم
    2. ادْخُلُواداخل ہوجاؤ
    3. الْاَرْضَزمین میں
    4. الْمُقَدَّسَةَجو مقدس ہے
    5. الَّتِيْوہ جو
    6. كَتَبَ اللّٰهُلکھ دی اللہ نے
    7. لَكُمْتمہارے لیے
    8. وَلَااور نہ
    9. تَرْتَدُّوْاتم پھر جاؤ
    10. عَلٰٓي اَدْبَارِكُمْاوپر اپنی پیٹھوں کے
    11. فَتَنْقَلِبُوْاورنہ تم لوٹ جاؤ گے
    12. خٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے بن۔ ہوکر
    اے برادران قوم! اس مقدس سرزمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دی ہے، پیچھے نہ ہٹو ورنہ ناکام و نامراد پلٹو گے"
  22. قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّ فِیْهَا قَوْمًا جَبَّارِیْنَ١ۖۗ وَ اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَا حَتّٰى یَخْرُجُوْا مِنْهَا١ۚ فَاِنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا فَاِنَّا دٰخِلُوْنَ﴿22﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. يٰمُوْسٰٓىاے موسیٰ
    3. اِنَّبیشک
    4. فِيْهَااس میں
    5. قَوْمًاایک قوم ہے
    6. جَبَّارِيْنَ ڰزبردست لوگوں کی
    7. وَاِنَّااور بشیک ہم
    8. لَنْ نَّدْخُلَهَاہرگز نہ ہم داخل ہوں گے اس میں
    9. حَتّٰيیہاں تک کہ
    10. يَخْرُجُوْاوہ نکل جائیں
    11. مِنْهَا ۚاس میں سے
    12. فَاِنْپھر اگر
    13. يَّخْرُجُوْاوہ نکل جائیں
    14. مِنْهَااس میں سے
    15. فَاِنَّاتو بیشک ہم
    16. دٰخِلُوْنَداخل ہونے والے ہیں
    انہوں نے جواب دیا "اے موسیٰؑ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ رہتے ہیں، ہم وہاں ہرگز نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں اگر وہ نکل گئے تو ہم داخل ہونے کے لیے تیار ہیں"
  23. قَالَ رَجُلٰنِ مِنَ الَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمَا ادْخُلُوْا عَلَیْهِمُ الْبَابَ١ۚ فَاِذَا دَخَلْتُمُوْهُ فَاِنَّكُمْ غٰلِبُوْنَ١ۚ۬ وَ عَلَى اللّٰهِ فَتَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿23﴾

    1. قَالَکہا
    2. رَجُلٰنِدو آدمیوں نے
    3. مِنَ الَّذِيْنَان لوگوں میں سے
    4. يَخَافُوْنَجو ڈرتے تھے
    5. اَنْعَمَانعام کیا تھا
    6. اللّٰهُاللہ نے
    7. عَلَيْهِمَاان دونوں پر
    8. ادْخُلُوْاداخل ہوجاؤ
    9. عَلَيْهِمُان پر
    10. الْبَابَ ۚدروازے سے
    11. فَاِذَاپھر جب
    12. دَخَلْتُمُوْهُتم داخل ہوجاؤ اس میں
    13. فَاِنَّكُمْتو بیشک تم
    14. غٰلِبُوْنَ ۥ ۚغالب آنے والے ہو
    15. وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر (ہی)
    16. فَتَوَكَّلُوْٓاپس تم توکل کرو
    17. اِنْاگر
    18. كُنْتُمْہو تم
    19. مُّؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
    اُن ڈرنے والوں میں دو شخص ایسے بھی تھے جن کو اللہ نے اپنی نعمت سے نوازا تھا اُنہوں نے کہا کہ "ان جباروں کے مقابلہ میں دروازے کے اندر گھس جاؤ، جب تم اندر پہنچ جاؤ گے تو تم ہی غالب رہو گے اللہ پر بھروسہ رکھو اگر تم مومن ہو"
  24. قَالُوْا یٰمُوْسٰۤى اِنَّا لَنْ نَّدْخُلَهَاۤ اَبَدًا مَّا دَامُوْا فِیْهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَاۤ اِنَّا هٰهُنَا قٰعِدُوْنَ﴿24﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. يٰمُوْسٰٓىاے موسیٰ
    3. اِنَّابیشک ہم
    4. لَنْ نَّدْخُلَهَآہرگز نہیں ہم داخل ہوں گے اس میں
    5. اَبَدًاکبھی بھی
    6. مَّا دَامُوْاجب تک وہ رہیں
    7. فِيْهَااس میں
    8. فَاذْهَبْپس تم جاؤ
    9. اَنْتَتم بھی
    10. وَرَبُّكَاور تیرا رب
    11. فَقَاتِلَآپس دونوں جنگ کرو
    12. اِنَّابیشک ہم
    13. ھٰهُنَااس جگہ۔ یہاں
    14. قٰعِدُوْنَبیٹھے ہیں۔ بیٹھنے والے ہیں
    لیکن اُنہوں نے پھر یہی کہا کہ "اے موسیٰؑ! ہم تو وہاں کبھی نہ جائیں گے جب تک وہ وہاں موجود ہیں بس تم اور تمہارا رب، دونوں جاؤ اور لڑو، ہم یہاں بیٹھے ہیں"
  25. قَالَ رَبِّ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ اِلَّا نَفْسِیْ وَ اَخِیْ فَافْرُقْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ﴿25﴾

    1. قَالَکہا (موسی نے)
    2. رَبِّاے میرے رب
    3. اِنِّىْبیشک میں
    4. لَآ اَمْلِكُنہیں میں مالک
    5. اِلَّامگر
    6. نَفْسِيْاپنے نفس کا
    7. وَاَخِيْاور اپنے بھائی کا
    8. فَافْرُقْپس جدائی ڈال دے
    9. بَيْنَنَاہمارے درمیان
    10. وَبَيْنَاور درمیان
    11. الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَفاسق قوم کے
    اس پر موسیٰؑ نے کہا "اے میرے رب، میرے اختیار میں کوئی نہیں مگر یا میری اپنی ذات یا میرا بھائی، پس تو ہمیں اِن نافرمان لوگوں سے الگ کر دے"
  26. قَالَ فَاِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَیْهِمْ اَرْبَعِیْنَ سَنَةً١ۚ یَتِیْهُوْنَ فِی الْاَرْضِ١ؕ فَلَا تَاْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ۠ع﴿26﴾

    1. قَالَفرمایا (اس نے)
    2. فَاِنَّهَاپس بیشک وہ
    3. مُحَرَّمَةٌحرام کی گئی
    4. عَلَيْهِمْان پر
    5. اَرْبَعِيْنَچالیس
    6. سَنَةً ۚسال
    7. يَتِيْھُوْنَوہ سرگرداں رہیں گے
    8. فِي الْاَرْضِ ۭزمین میں
    9. فَلَاپس نہ
    10. تَاْسَتم افسوس کرو
    11. عَلَي الْقَوْمِاوپر قوم کے
    12. الْفٰسِقِيْنَجو فاسق (قوم کے) ہیں
    اللہ نے جواب دیا "اچھا تو وہ ملک چالیس سال تک اِن پر حرام ہے، یہ زمین میں مارے مارے پھریں گے، اِن نافرمانوں کی حالت پر ہرگز ترس نہ کھاؤ"
  27. وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ ابْنَیْ اٰدَمَ بِالْحَقِّ١ۘ اِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ اَحَدِهِمَا وَ لَمْ یُتَقَبَّلْ مِنَ الْاٰخَرِ١ؕ قَالَ لَاَقْتُلَنَّكَ١ؕ قَالَ اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰهُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ﴿27﴾

    1. وَاتْلُاور پڑھ سنایئے
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. نَبَاَخبر
    4. ابْنَيْدو بیٹوں کی
    5. اٰدَمَآدم کے
    6. بِالْحَقِّ ۘساتھ حق کے
    7. اِذْجب
    8. قَرَّبَاان دونوں نے قربانی کی
    9. قُرْبَانًاایک قربانی
    10. فَتُقُبِّلَتو قبول کرلی گئی
    11. مِنْ اَحَدِهِمَاان دونوں میں سے ایک
    12. وَلَمْاور نہ
    13. يُتَقَبَّلْقبول کی گئی
    14. مِنَ الْاٰخَرِ ۭدوسرے سے
    15. قَالَکہا
    16. لَاَقْتُلَنَّكَ ۭالبتہ میں ضرور قتل کردوں گا تجھ کو
    17. قَالَکہا
    18. اِنَّمَابیشک
    19. يَتَقَبَّلُقبول کرتا ہے
    20. اللّٰهُاللہ
    21. مِنَ الْمُتَّقِيْنَمتقین سے
    اور ذرا انہیں آدمؑ کے دو بیٹوں کا قصہ بھی بے کم و کاست سنا دو جب اُن دونوں نے قربانی کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول کی گئی اور دوسرے کی نہ کی گئی اُس نے کہا "میں تجھے مار ڈالوں گا" اس نے جواب دیا "اللہ تو متقیوں ہی کی نذریں قبول کرتا ہے
  28. لَئِنْۢ بَسَطْتَّ اِلَیَّ یَدَكَ لِتَقْتُلَنِیْ مَاۤ اَنَا بِبَاسِطٍ یَّدِیَ اِلَیْكَ لِاَقْتُلَكَ١ۚ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ﴿28﴾

    1. لَئِنْۢ بَسَطْتَّالبتہ اگر تو نے پھیلایا
    2. اِلَيَّمیری طرف
    3. يَدَكَاپنا ہاتھ
    4. لِتَقْتُلَنِيْتاکہ تو قتل کردے مجھ کو
    5. مَآنہیں
    6. اَنَا بِبَاسِطٍمیں پھیلانے والا
    7. يَّدِيَاپنا ہاتھ
    8. اِلَيْكَتیری طرف
    9. لِاَقْتُلَكَ ۚتاکہ میں قتل کردوں تجھے
    10. اِنِّىْٓبیشک میں
    11. اَخَافُ اللّٰهَمیں ڈرتا ہوں اللہ سے
    12. رَبَّ الْعٰلَمِيْنَجو رب ہے تمام جہان والوں کا
    اگر تو مجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے ہاتھ نہ اٹھاؤں گا، میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں
  29. اِنِّیْۤ اُرِیْدُ اَنْ تَبُوْٓءَاۡ بِاِثْمِیْ وَ اِثْمِكَ فَتَكُوْنَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ١ۚ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَۚ﴿29﴾

    1. اِنِّىْٓبیشک میں
    2. اُرِيْدُمیں چاہتا ہوں
    3. اَنْکہ
    4. تَبُوْٓاَتو پلٹے
    5. بِاِثْمِيْساتھ میرے گناہ کے
    6. وَاِثْمِكَاور اپنے گناہ کے
    7. فَتَكُوْنَپس تو ہوجائے گا
    8. مِنْسے
    9. اَصْحٰبِساتھی
    10. النَّارِ ۚآگ کے (آگ والوں میں سے)
    11. وَذٰلِكَاور یہ
    12. جَزٰٓؤُ ا الظّٰلِمِيْنَبدلہ ہے ظالموں کا
    میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تو ہی سمیٹ لے اور دوزخی بن کر رہے ظالموں کے ظلم کا یہی ٹھیک بدلہ ہے"
  30. فَطَوَّعَتْ لَهٗ نَفْسُهٗ قَتْلَ اَخِیْهِ فَقَتَلَهٗ فَاَصْبَحَ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿30﴾

    1. فَطَوَّعَتْتو آسان کردیا
    2. لَهٗاس کے لیے
    3. نَفْسُهٗاس کے نفس نے
    4. قَتْلَ اَخِيْهِقتل کرنا اپنے بھائی کا
    5. فَقَتَلَهٗتو اس نے قتل کردیا اس کو
    6. فَاَصْبَحَتو وہ ہوگیا
    7. مِنَ الْخٰسِرِيْنَخسارہ پانے والوں میں سے
    آخر کار اس کے نفس نے اپنے بھائی کا قتل اس کے لیے آسان کر دیا اور وہ اسے مار کر اُن لوگوں میں شامل ہو گیا جو نقصان اٹھانے والے ہیں
  31. فَبَعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا یَّبْحَثُ فِی الْاَرْضِ لِیُرِیَهٗ كَیْفَ یُوَارِیْ سَوْءَةَ اَخِیْهِ١ؕ قَالَ یٰوَیْلَتٰۤى اَعَجَزْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِثْلَ هٰذَا الْغُرَابِ فَاُوَارِیَ سَوْءَةَ اَخِیْ١ۚ فَاَصْبَحَ مِنَ النّٰدِمِیْنَ٤ۚۛۙ﴿31﴾

    1. فَبَعَثَ اللّٰهُپھر بھیجا اللہ نے
    2. غُرَابًاایک کوا
    3. يَّبْحَثُجو کردیتا تھا۔ کھودتا تھا
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں
    5. لِيُرِيَهٗتاکہ وہ دکھائے اسے
    6. كَيْفَکس طرح
    7. يُوَارِيْوہ چھپائے
    8. سَوْءَةَلاش
    9. اَخِيْهِ ۭاپنے بھائی کی
    10. قَالَکہا
    11. يٰوَيْلَتٰٓىہائے افسوس مجھ پر
    12. اَعَجَزْتُکیا میں عاجز ہوا۔ ہوگیا
    13. اَنْیہ کہ
    14. اَكُوْنَمیں ہوجاؤں
    15. مِثْلَمانند
    16. هٰذَا الْغُرَابِاس کوے کے
    17. فَاُوَارِيَکہ میں چھپاؤں
    18. سَوْءَةَلاش
    19. اَخِيْ ۚاپنے بھائی کی
    20. فَاَصْبَحَتو وہ ہوگیا
    21. مِنَ النّٰدِمِيْنَنادم ہونے والوں میں سے
    پھر اللہ نے ایک کوا بھیجا جو زمین کھودنے لگا تاکہ اُسے بتائے کہ اپنے بھائی کی لاش کیسے چھپائے یہ دیکھ کر وہ بولا افسوس مجھ پر! میں اس کوے جیسا بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپانے کی تدبیر نکال لیتا اس کے بعد وہ اپنے کیے پر بہت پچھتا یا
  32. مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَ١ؔۛۚ كَتَبْنَا عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَنَّهٗ مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢا بِغَیْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ وَ مَنْ اَحْیَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ اَحْیَا النَّاسَ جَمِیْعًا١ؕ وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَیِّنٰتِ١٘ ثُمَّ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ فِی الْاَرْضِ لَمُسْرِفُوْنَ﴿32﴾

    1. مِنْ اَجْلِ ذٰلِكَ ۃاس وجہ سے
    2. كَتَبْنَالکھ دی ہم نے
    3. عَلٰي بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل پر
    4. اَنَّهٗبیشک وہ
    5. مَنْ قَتَلَجو کوئی قتل کرے
    6. نَفْسًۢاکسی نفس کو
    7. بِغَيْرِ نَفْسٍبغیر کسی نفس کے
    8. اَوْ فَسَادٍیا فساد کرنے کو
    9. فِي الْاَرْضِزمین میں
    10. فَكَاَنَّمَاتو گویا کہ
    11. قَتَلَاس نے قتل کیا
    12. النَّاسَلوگوں کو
    13. جَمِيْعًا ۭسب کے سب کو
    14. وَمَنْاور جس نے
    15. اَحْيَاهَازندہ کیا اس کو
    16. فَكَاَنَّمَآتو گویا کہ
    17. اَحْيَااس نے زندہ کیا
    18. النَّاسَلوگوں کو
    19. جَمِيْعًا ۭسب کے سب کو
    20. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
    21. جَآءَتْهُمْآئے ان کے پاس
    22. رُسُلُنَاہمارے رسول
    23. بِالْبَيِّنٰتِ ۡساتھ روشن دلائل کے
    24. ثُمَّپھر
    25. اِنَّبیشک
    26. كَثِيْرًابہت سے
    27. مِّنْهُمْان میں سے
    28. بَعْدَ ذٰلِكَاس کے بعد
    29. فِي الْاَرْضِزمین میں
    30. لَمُسْرِفُوْنَالبتہ زیادتی کرنے والے ہیں
    اسی وجہ سے بنی اسرائیل پر ہم نے یہ فرمان لکھ دیا تھا کہ "جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اُس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی" مگر اُن کا حال یہ ہے کہ ہمارے رسول پے در پے ان کے پاس کھلی کھلی ہدایات لے کر آئے پھر بھی ان میں بکثرت لوگ زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں
  33. اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیْنَ یُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ یُّقَتَّلُوْۤا اَوْ یُصَلَّبُوْۤا اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ یُنْفَوْا مِنَ الْاَرْضِ١ؕ ذٰلِكَ لَهُمْ خِزْیٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ﴿33﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. جَزٰٓؤُا الَّذِيْنَبدلہ ان لوگوں کا
    3. يُحَارِبُوْنَ اللّٰهَجو جنگ کرتے ہیں اللہ سے
    4. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول سے
    5. وَيَسْعَوْنَاور وہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
    6. فِي الْاَرْضِزمین میں
    7. فَسَادًافساد کے لیے
    8. اَنْیہ کہ
    9. يُّقَتَّلُوْٓاوہ قتل کیے جائیں
    10. اَوْ يُصَلَّبُوْٓایا وہ سولی چڑھائے جائیں
    11. اَوْ تُقَطَّعَیا کاٹ دیے جائیں
    12. اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھ
    13. وَاَرْجُلُهُمْاور ان کے پاؤں
    14. مِّنْسے
    15. خِلَافٍمخالف سمت (سے)
    16. اَوْ يُنْفَوْایا وہ نکال دییے جائیں
    17. مِنَ الْاَرْضِ ۭزمین سے
    18. ذٰلِكَیہ
    19. لَهُمْان کے لیے
    20. خِزْيٌرسوائی ہے
    21. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    22. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    23. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    24. عَذَابٌعذاب ہے
    25. عَظِيْمٌبڑا
    جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں اس لیے تگ و دو کرتے پھرتے ہیں کہ فساد برپا کریں اُن کی سزا یہ ہے کہ قتل کیے جائیں، یا سولی پر چڑھائے جائیں، یا اُن کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں، یا وہ جلا وطن کر دیے جائیں، یہ ذلت و رسوائی تو اُن کے لیے دنیا میں ہے اور آخرت میں اُن کے لیے اس سے بڑی سزا ہے
  34. اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا مِنْ قَبْلِ اَنْ تَقْدِرُوْا عَلَیْهِمْ١ۚ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ۠ع﴿34﴾

    1. اِلَّا الَّذِيْنَمگر وہ لوگ
    2. تَابُوْاجو توبہ کریں
    3. مِنْ قَبْلِاس سے قبل
    4. اَنْ تَقْدِرُوْاکہ تم قدرت پاجاؤ۔ غلبہ پاجاؤ
    5. عَلَيْهِمْ ۚان پر
    6. فَاعْلَمُوْٓاتو جان لو
    7. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    8. غَفُوْرٌبخشنے والا ہے
    9. رَّحِيْمٌمہربان ہے
    مگر جو لوگ توبہ کر لیں قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  35. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَ وَ جَاهِدُوْا فِیْ سَبِیْلِهٖ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿35﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَاے وہ لوگو
    2. اٰمَنُواجو ایمان لائے ہو
    3. اتَّقُوا اللّٰهَڈرو اللہ سے
    4. وَابْتَغُوْٓااور تلاش کرو
    5. اِلَيْهِاس کی طرف
    6. الْوَسِيْلَةَوسیلہ
    7. وَجَاهِدُوْااور جہاد کرو
    8. فِيْ سَبِيْلِهٖاس کی راہ میں
    9. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    10. تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاجاؤ۔ تم کامیاب ہوجاؤ
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ سے ڈرو اور اُس کی جناب میں بار یابی کا ذریعہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جدوجہد کرو، شاید کہ تمہیں کامیابی نصیب ہو جائے
  36. اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَهٗ مَعَهٗ لِیَفْتَدُوْا بِهٖ مِنْ عَذَابِ یَوْمِ الْقِیٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿36﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    4. لَوْاگر
    5. اَنَّبیشک
    6. لَهُمْان کے لیے ہو
    7. مَّا فِي الْاَرْضِجو زمین میں ہے
    8. جَمِيْعًاسارے کا سارا
    9. وَّمِثْلَهٗاور اس کی مانند
    10. مَعَهٗاس کے ساتھ
    11. لِيَفْتَدُوْاتاکہ وہ فدیہ دیں
    12. بِهٖساتھ اس کے
    13. مِنْ عَذَابِعذاب سے (بچنے کے لیے)
    14. يَوْمِ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
    15. مَا تُقُبِّلَنہیں قبول کیا جائے گا
    16. مِنْهُمْ ۚان سے
    17. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    18. عَذَابٌعذاب ہے
    19. اَلِيْمٌدردناک
    خوب جان لو کہ جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے، اگر اُن کے قبضہ میں ساری زمین کی دولت ہو اور اتنی ہی اور اس کے ساتھ، اور وہ چاہیں کہ اسے فدیہ میں دے کر روز قیامت کے عذاب سے بچ جائیں، تب بھی وہ ان سے قبول نہ کی جائے گی اور انہیں درد ناک سزا مل کر رہے گی
  37. یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنْهَا١٘ وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ﴿37﴾

    1. يُرِيْدُوْنَوہ چاہیں گے
    2. اَنْ يَّخْرُجُوْاکہ وہ نکل جائیں
    3. مِنَ النَّارِآگ سے
    4. وَمَا هُمْاور نہیں ہوں گے وہ
    5. بِخٰرِجِيْنَنکلنے والے
    6. مِنْهَا ۡاس سے
    7. وَلَهُمْاور ان کے لیے
    8. عَذَابٌ مُّقِيْمٌعذاب ہے دائمی۔ قائم رہنے والا
    وہ چاہیں گے کہ دوزخ کی آگ سے نکل بھاگیں مگر نہ نکل سکیں گے اور انہیں قائم رہنے والا عذاب دیا جائے گا
  38. وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوْۤا اَیْدِیَهُمَا جَزَآءًۢ بِمَا كَسَبَا نَكَالًا مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ﴿38﴾

    1. وَالسَّارِقُاور جو چور مرد ہے
    2. وَالسَّارِقَةُاور جو چور عورت ہے
    3. فَاقْطَعُوْٓاپس کاٹ دو
    4. اَيْدِيَهُمَاان دونوں کے ہاتھ
    5. جَزَآءًۢجزا ہے
    6. بِمَابوجہ اس کے جو
    7. كَسَبَاان دونوں نے کمائی کی
    8. نَكَالًاعبرت ناک سزا ہے۔ باعث عبرت سزا ہے
    9. مِّنَ اللّٰهِ ۭاللہ کی طرف سے
    10. وَاللّٰهُاور اللہ
    11. عَزِيْزٌ حَكِيْمٌزبردست ہے حکمت والا ہے
    اور چور، خواہ عورت ہو یا مرد، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو، یہ اُن کی کمائی کا بدلہ ہے اور اللہ کی طرف سے عبرتناک سزا اللہ کی قدرت سب پر غالب ہے اور وہ دانا و بینا ہے
  39. فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿39﴾

    1. فَمَنْتو جو کوئی
    2. تَابَتوبہ کرے
    3. مِنْۢ بَعْدِبعد
    4. ظُلْمِهٖاپنے ظلم کے (بعد)
    5. وَاَصْلَحَاور اصلاح کرلے
    6. فَاِنَّتو بیشک
    7. اللّٰهَاللہ
    8. يَتُوْبُمہربان ہوتا ہے
    9. عَلَيْهِ ۭاس پر
    10. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    11. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌغفور رحیم ہے
    پھر جو ظلم کرنے کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کر لے تو اللہ کی نظر عنایت پھر اس پر مائل ہو جائے گی، اللہ بہت درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
  40. اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿40﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. تَعْلَمْتم نے جانا
    3. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    4. لَهٗاس کے لیے ہے
    5. مُلْكُبادشاہت
    6. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    7. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کی
    8. يُعَذِّبُعذاب دے گا۔ دیتا ہے
    9. مَنْ يَّشَآءُجس کو چاہے گا۔ چاہتا ہے
    10. وَيَغْفِرُاور بخش دے گا۔ دیتا ہے
    11. لِمَنْ يَّشَآءُ ۭواسطے جس کے وہ چاہے گا۔ چاہتا ہے
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍاوپر ہر چیز کے
    14. قَدِيْرٌقدرت رکھنے والا ہے
    کیا تم جانتے نہیں ہو کہ اللہ زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک ہے؟ جسے چاہے سزا دے اور جسے چاہے معاف کر دے، وہ ہر چیز کا اختیار رکھتا ہے
  41. یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ لَا یَحْزُنْكَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْكُفْرِ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاَفْوَاهِهِمْ وَ لَمْ تُؤْمِنْ قُلُوْبُهُمْ١ۛۚ وَ مِنَ الَّذِیْنَ هَادُوْا١ۛۚ سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ سَمّٰعُوْنَ لِقَوْمٍ اٰخَرِیْنَ١ۙ لَمْ یَاْتُوْكَ١ؕ یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ مِنْۢ بَعْدِ مَوَاضِعِهٖ١ۚ یَقُوْلُوْنَ اِنْ اُوْتِیْتُمْ هٰذَا فَخُذُوْهُ وَ اِنْ لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوْا١ؕ وَ مَنْ یُّرِدِ اللّٰهُ فِتْنَتَهٗ فَلَنْ تَمْلِكَ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَمْ یُرِدِ اللّٰهُ اَنْ یُّطَهِّرَ قُلُوْبَهُمْ١ؕ لَهُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ١ۖۚ وَّ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴿41﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الرَّسُوْلُاے رسول
    2. لَا يَحْزُنْكَنہ غمگین کریں آپ کو
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ
    4. يُسَارِعُوْنَجو دوڑ دھوپ کرتے ہیں
    5. فِي الْكُفْرِکفر میں
    6. مِنَ الَّذِيْنَان لوگوں میں سے
    7. قَالُوْٓاجو کہتے ہیں
    8. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    9. بِاَفْوَاهِهِمْاپنے مونہوں سے
    10. وَلَمْ تُؤْمِنْحالانکہ نہیں ایمان لائے
    11. قُلُوْبُهُمْ ڔان کے دل
    12. وَمِنَ الَّذِيْنَاور ان لوگوں میں سے
    13. هَادُوْا ڔجو یہودی بن بیٹھے۔ یہودی ہوئے
    14. سَمّٰعُوْنَبہت زیادہ سننے والے ہیں
    15. لِلْكَذِبِجھوٹ کے لیے ۔ کو
    16. سَمّٰعُوْنَبہت زیادہ سننے والے ہیں
    17. لِقَوْمٍ اٰخَرِيْنَ ۙدوسری قوم کے لیے
    18. لَمْ يَاْتُوْكَ ۭنہیں وہ آتے آپ کے پاس
    19. يُحَرِّفُوْنَوہ پھیر دیتے ہیں
    20. الْكَلِمَباتوں کو
    21. مِنْۢ بَعْدِ مَوَاضِعِهٖ ۚبعد ان کی جگہیں (مقرر ہونے کے)
    22. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    23. اِنْ اُوْتِيْتُمْاگر دیے جاؤ تم
    24. هٰذَایہ
    25. فَخُذُوْهُتو لے لو اس کو
    26. وَاِنْ لَّمْاور اگر نہ
    27. تُؤْتَوْهُتم دیے جاؤ اس کو
    28. فَاحْذَرُوْا ۭتو چھوڑ دو ۔ بچو۔ محتاط رہو
    29. وَمَنْ يُّرِدِ اللّٰهُاور جس سے ارادہ کرلے اللہ
    30. فِتْنَتَهٗاس کی آزمائش کا
    31. فَلَنْتو ہرگز نہیں
    32. تَمْلِكَتم مالک ہوسکتے
    33. لَهٗاس کے لیے
    34. مِنَ اللّٰهِ شَيْئًا ۭاللہ کی طرف سے کسی چیز کے
    35. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    36. الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
    37. لَمْنہیں
    38. يُرِدِ اللّٰهُارادہ رکھتا اللہ
    39. اَنْ يُّطَهِّرَکہ پاک کرے
    40. قُلُوْبَهُمْ ۭان کے دلوں کو
    41. لَهُمْان کے لیے
    42. فِي الدُّنْيَادنیا میں
    43. خِزْيٌ ښرسوائی ہے
    44. وَّلَهُمْاور ان کے لیے
    45. فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
    46. عَذَابٌعذاب ہے
    47. عَظِيْمٌبڑا
    اے پیغمبرؐ! تمہارے لیے باعث رنج نہ ہوں وہ لوگ جو کفر کی راہ میں بڑی تیز گامی دکھا رہے ہیں خواہ وہ اُن میں سے ہوں جو منہ سے کہتے ہیں ہم ایمان لائے مگر دل اُن کے ایمان نہیں لائے، یا اُن میں سے ہوں جو یہودی بن گئے ہیں، جن کا حال یہ ہے کہ جھوٹ کے لیے کان لگاتے ہیں، اور دوسرے لوگوں کی خاطر، جو تمہارے پاس کبھی نہیں آئے، سن گن لیتے پھرتے ہیں، کتاب اللہ کے الفاظ کو اُن کا صحیح محل متعین ہونے کے باوجود اصل معنی سے پھیرتے ہیں، اور لوگوں سے کہتے ہیں کہ اگر تمہیں یہ حکم دیا جائے تو مانو نہیں تو نہ مانو جسے اللہ ہی نے فتنہ میں ڈالنے کا ارادہ کر لیا ہو تو اس کو اللہ کی گرفت سے بچانے کے لیے تم کچھ نہیں کرسکتے، یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پاک کرنا نہ چاہا، ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں سخت سزا
  42. سَمّٰعُوْنَ لِلْكَذِبِ اَكّٰلُوْنَ لِلسُّحْتِ١ؕ فَاِنْ جَآءُوْكَ فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْهُمْ١ۚ وَ اِنْ تُعْرِضْ عَنْهُمْ فَلَنْ یَّضُرُّوْكَ شَیْئًا١ؕ وَ اِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ بِالْقِسْطِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ﴿42﴾

    1. سَمّٰعُوْنَبہت زیادہ سننے والے ہیں
    2. لِلْكَذِبِجھوٹ کے لیے
    3. اَكّٰلُوْنَبہت زیادہ کھانے والے ہیں
    4. لِلسُّحْتِ ۭحرام
    5. فَاِنْپھر اگر
    6. جَآءُوْكَوہ آئیں تمہارے پاس
    7. فَاحْكُمْتو فیصلہ کرو
    8. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    9. اَوْ اَعْرِضْیا اعراضکرو
    10. عَنْهُمْ ۚان سے
    11. وَاِنْاور اگر
    12. تُعْرِضْ عَنْهُمْتم اعراض برتو ان سے
    13. فَلَنْتو ہرگز نہیں
    14. يَّضُرُّوْكَوہ نقصان پہنچا سکتے آپ کو
    15. شَيْئًا ۭکچھ بھی
    16. وَاِنْاور اگر
    17. حَكَمْتَتم فیصلہ کرو
    18. فَاحْكُمْتو فیصلہ کرو
    19. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    20. بِالْقِسْطِ ۭانصاف کے ساتھ
    21. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    22. يُحِبُّمحبت رکھتا ہے
    23. الْمُقْسِطِيْنَانصاف کرنے والوں سے
    یہ جھوٹ سننے والے اور حرام کے مال کھانے والے ہیں، لہٰذا اگر یہ تمہارے پاس (اپنے مقدمات لے کر) آئیں تو تمہیں اختیار دیا جاتا ہے کہ چاہو ان کا فیصلہ کرو ورنہ انکار کر دو انکار کر دو تو یہ تمہارا کچھ بگاڑ نہیں سکتے، اور فیصلہ کرو تو پھر ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ کرو کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے
  43. وَ كَیْفَ یُحَكِّمُوْنَكَ وَ عِنْدَهُمُ التَّوْرٰىةُ فِیْهَا حُكْمُ اللّٰهِ ثُمَّ یَتَوَلَّوْنَ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ١ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ۠ع﴿43﴾

    1. وَكَيْفَاور کس طرح
    2. يُحَكِّمُوْنَكَوہ منصف بنائیں گے آپ کو
    3. وَعِنْدَهُمُحالانکہ۔ جبکہ ان کے پاس
    4. التَّوْرٰىةُتورات ہے
    5. فِيْهَااس میں
    6. حُكْمُ اللّٰهِاللہ کا حکم ہے
    7. ثُمَّ يَتَوَلَّوْنَپھر وہ منہ موڑ جاتے ہیں
    8. مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ ۭاس کے بعد
    9. وَمَآ اُولٰٓئِكَاور نہیں یہ لوگ
    10. بِالْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
    اور یہ تمہیں کیسے حَکم بناتے ہیں جبکہ ان کے پاس توراۃ موجود ہے جس میں اللہ کا حکم لکھا ہوا ہے اور پھر یہ اس سے منہ موڑ رہے ہیں؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے
  44. اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا التَّوْرٰىةَ فِیْهَا هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۚ یَحْكُمُ بِهَا النَّبِیُّوْنَ الَّذِیْنَ اَسْلَمُوْا لِلَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الرَّبّٰنِیُّوْنَ وَ الْاَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوْا مِنْ كِتٰبِ اللّٰهِ وَ كَانُوْا عَلَیْهِ شُهَدَآءَ١ۚ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَ اخْشَوْنِ وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ﴿44﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَنْزَلْنَانازل کی ہم نے
    3. التَّوْرٰىةَتورات
    4. فِيْهَااس میں
    5. هُدًىہدایت
    6. وَّنُوْرٌ ۚاور نور ہے
    7. يَحْكُمُفیصلہ کرتے تھے
    8. بِهَاساتھ اس کے
    9. النَّبِيُّوْنَانبیاء
    10. الَّذِيْنَوہ لوگ
    11. اَسْلَمُوْاجو اسلام لائے
    12. لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    13. هَادُوْاجو یہودی ہوئے
    14. وَالرَّبّٰنِيُّوْنَاور ربانی ہیں
    15. وَالْاَحْبَارُاور علماء۔ فقہاء بھی
    16. بِمَا اسْتُحْفِظُوْابوجہ اس کے جو نگران ٹھہرائے گئے
    17. مِنْ كِتٰبِکتاب میں سے
    18. اللّٰهِاللہ کی
    19. وَكَانُوْااور تھے وہ
    20. عَلَيْهِاس پر
    21. شُهَدَآءَ ۚگواہ
    22. فَلَاتو نہ
    23. تَخْشَوُا النَّاسَتم ڈرو لوگوں سے
    24. وَاخْشَوْنِاور ڈرو مجھ سے
    25. وَلَا تَشْتَرُوْااور نہ تم بیچو
    26. بِاٰيٰتِيْمیری آیات کو
    27. ثَمَنًا قَلِيْلًا ۭتھوڑی قیمت کے عوض
    28. وَمَنْاور جو کوئی
    29. لَّمْ يَحْكُمْنہ فیصلہ کرے
    30. بِمَآساتھ اس کے جو
    31. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    32. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیں
    33. هُمُوہ
    34. الْكٰفِرُوْنَجو کافر ہیں
    ہم نے توراۃ نازل کی جس میں ہدایت اور روشنی تھی سارے نبی، جو مسلم تھے، اُسی کے مطابق اِن یہودی بن جانے والوں کے معاملات کا فیصلہ کرتے تھے، اور اِسی طرح ربانی اور احبار بھی (اسی پر فیصلہ کا مدار رکھتے تھے) کیونکہ انہیں کتاب اللہ کی حفاظت کا ذمہ دار بنایا گیا تھا اور وہ اس پر گواہ تھے پس (اے گروہ یہود!) تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو ذرا ذرا سے معاوضے لے کر بیچنا چھوڑ دو جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں
  45. وَ كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ فِیْهَاۤ اَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ١ۙ وَ الْعَیْنَ بِالْعَیْنِ وَ الْاَنْفَ بِالْاَنْفِ وَ الْاُذُنَ بِالْاُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِّ١ۙ وَ الْجُرُوْحَ قِصَاصٌ١ؕ فَمَنْ تَصَدَّقَ بِهٖ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهٗ١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴿45﴾

    1. وَكَتَبْنَااور لکھ دیا ہم نے
    2. عَلَيْهِمْان پر
    3. فِيْهَآاس میں
    4. اَنَّ النَّفْسَبیشک جان
    5. بِالنَّفْسِ ۙبدلے جان کے
    6. وَالْعَيْنَاور آنکھ
    7. بِالْعَيْنِبدلے آنکھ کے
    8. وَالْاَنْفَاور ناک
    9. بِالْاَنْفِبدلے ناک کے
    10. وَالْاُذُنَاور کان
    11. بِالْاُذُنِبدلے کان کے
    12. وَالسِّنَّاور دانت
    13. بِالسِّنِّ ۙبدلے دانت کے
    14. وَالْجُرُوْحَاور تمام زخموں کا بھی
    15. قِصَاصٌ ۭبدلہ ہے
    16. فَمَنْتو جو کوئی
    17. تَصَدَّقَصدقہ کرے۔ معاف کردے
    18. بِهٖساتھ اس کے
    19. فَهُوَتو وہ
    20. كَفَّارَةٌکفارہ ہوگا
    21. لَّهٗ ۭاس کے لیے
    22. وَمَنْاور جو کوئی
    23. لَّمْنہ
    24. يَحْكُمْفیصلہ کرے
    25. بِمَآساتھ اس کے جو
    26. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    27. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیں
    28. هُمُوہ
    29. الظّٰلِمُوْنَجو ظالم ہیں
    توراۃ میں ہم نے یہودیوں پر یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت، اور تمام زخموں کے لیے برابر کا بدلہ پھر جو قصاص کا صدقہ کر دے تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں
  46. وَ قَفَّیْنَا عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ بِعِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ١۪ وَ اٰتَیْنٰهُ الْاِنْجِیْلَ فِیْهِ هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۙ وَّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَؕ﴿46﴾

    1. وَقَفَّيْنَااور پیچھے بھیجا ہم نے
    2. عَلٰٓي اٰثَارِهِمْاوپر ان کے آچار کے
    3. بِعِيْسَى ابْنِعیسیٰ ابن
    4. مَرْيَمَمریم کو
    5. مُصَدِّقًاجو تصدیق کرنے والا
    6. لِّمَاواسطے اس کے جو
    7. بَيْنَ يَدَيْهِاس کے آگے ہے
    8. مِنَ التَّوْرٰىةِ ۠تورات میں سے
    9. وَاٰتَيْنٰهُاور دی ہم نے اس کو
    10. الْاِنْجِيْلَانجیل
    11. فِيْهِاس میں
    12. هُدًىہدایت ہے
    13. وَّنُوْرٌ ۙاور نور ہے
    14. وَّمُصَدِّقًااور تصدیق رکنے والی ہے
    15. لِّمَاواسطے اس کے جو
    16. بَيْنَ يَدَيْهِاس کے آگے ہے
    17. مِنَ التَّوْرٰىةِتورات میں سے
    18. وَهُدًىاور ہدایت
    19. وَّمَوْعِظَةًاور نصیحت
    20. لِّلْمُتَّقِيْنَواسطے متقین کے
    پھر ہم نے ان پیغمبروں کے بعد مریمؑ کے بیٹے عیسیٰؑ کو بھیجا توراۃ میں سے جو کچھ اس کے سامنے موجود تھا وہ اس کی تصدیق کرنے والا تھا اور ہم نے اس کو انجیل عطا کی جس میں رہنمائی اور روشنی تھی اور وہ بھی توراۃ میں سے جو کچھ اُس وقت موجود تھا اُس کی تصدیق کرنے والی تھی اور خدا ترس لوگوں کے لیے سراسر ہدایت اور نصیحت تھی
  47. وَ لْیَحْكُمْ اَهْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فِیْهِ١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴿47﴾

    1. وَلْيَحْكُمْاور چاہیے کہ فیصلہ کریں
    2. اَهْلُ الْاِنْجِيْلِاہل انجیل۔ انجیل والے
    3. بِمَآساتھ اس کے جو
    4. اَنْزَلَنازل کیا
    5. اللّٰهُاللہ نے
    6. فِيْهِ ۭاس میں
    7. وَمَنْاور جو کوئی
    8. لَّمْنہ
    9. يَحْكُمْفیصلہ کرے گا
    10. بِمَآساتھ اس کے جو
    11. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    12. فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ ہیں
    13. هُمُ الْفٰسِقُوْنَوہ جو فاسق ہیں
    ہمارا حکم تھا کہ اہل انجیل اس قانون کے مطابق فیصلہ کریں جو اللہ نے اس میں نازل کیا ہے اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں
  48. وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ مِنَ الْكِتٰبِ وَ مُهَیْمِنًا عَلَیْهِ فَاحْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ عَمَّا جَآءَكَ مِنَ الْحَقِّ١ؕ لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَّ مِنْهَاجًا١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لٰكِنْ لِّیَبْلُوَكُمْ فِیْ مَاۤ اٰتٰىكُمْ فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِ١ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَۙ﴿48﴾

    1. وَاَنْزَلْنَآاور ہم نے نازل کی
    2. اِلَيْكَآپ کی طرف
    3. الْكِتٰبَکتاب
    4. بِالْحَقِّسچائی کے ساتھ
    5. مُصَدِّقًاتصدیق کرنیوالی
    6. لِّمَااس کی جو
    7. بَيْنَ يَدَيْهِاس سے پہلے
    8. مِنَسے
    9. الْكِتٰبِکتاب
    10. وَمُهَيْمِنًااور نگہبان و محافظ
    11. عَلَيْهِاس پر
    12. فَاحْكُمْسو فیصلہ کریں
    13. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    14. بِمَآاس سے جو
    15. اَنْزَلَنازل کیا
    16. اللّٰهُاللہ
    17. وَاور
    18. لَا تَتَّبِعْنہ پیروی کریں
    19. اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات
    20. عَمَّااس سے
    21. جَآءَكَتمہارے پاس آگیا
    22. مِنَسے
    23. الْحَقِّحق
    24. لِكُلٍّہر ایک کے لیے
    25. جَعَلْنَاہم نے مقرر کیا ہے
    26. مِنْكُمْتم میں سے
    27. شِرْعَةًدستور
    28. وَّمِنْهَاجًااور راستہ
    29. وَلَوْاور اگر
    30. شَآءَ اللّٰهُاللہ چاہتا
    31. لَجَعَلَكُمْتو تمہیں کردیتا
    32. اُمَّةًامت
    33. وَّاحِدَةًواحدہ (ایک)
    34. وَّلٰكِنْاور لیکن
    35. لِّيَبْلُوَكُمْتاکہ تمہیں آزمائے
    36. فِيْمیں
    37. مَآجو
    38. اٰتٰىكُمْاس نے تمہیں دیا
    39. فَاسْتَبِقُواپس سبقت کرو
    40. الْخَيْرٰتِنیکیاں
    41. اِلَىطرف
    42. اللّٰهِاللہ
    43. مَرْجِعُكُمْتمہیں لوٹنا
    44. جَمِيْعًاسب کو
    45. فَيُنَبِّئُكُمْوہ تمہیں بتلا دے گا
    46. بِمَاجو
    47. كُنْتُمْتم تھے
    48. فِيْهِاس میں
    49. تَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
    پھر اے محمدؐ! ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب بھیجی جو حق لے کر آئی ہے اور الکتاب میں سے جو کچھ اس کے آگے موجود ہے اُس کی تصدیق کرنے والی اور اس کی محافظ و نگہبان ہے لہٰذا تم خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور جو حق تمہارے پاس آیا ہے اُس سے منہ موڑ کر ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ہم نے تم میں سے ہر ایک کے لیے ایک شریعت اور ایک راہ عمل مقرر کی اگرچہ تمہارا خدا چاہتا تو تم سب کو ایک امت بھی بنا سکتا تھا، لیکن اُس نے یہ اِس لیے کیا کہ جو کچھ اُس نے تم لوگوں کو دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے لہٰذا بھلائیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو آخر کار تم سب کو خدا کی طرف پلٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں اصل حقیقت بتا دے گا جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو
  49. وَ اَنِ احْكُمْ بَیْنَهُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعْ اَهْوَآءَهُمْ وَ احْذَرْهُمْ اَنْ یَّفْتِنُوْكَ عَنْۢ بَعْضِ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكَ١ؕ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاعْلَمْ اَنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ اَنْ یُّصِیْبَهُمْ بِبَعْضِ ذُنُوْبِهِمْ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ لَفٰسِقُوْنَ﴿49﴾

    1. وَاَنِاور یہ کہ
    2. احْكُمْفیصلہ کرو
    3. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    4. بِمَآساتھ اس کے جو
    5. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    6. وَلَااور نہ
    7. تَتَّبِعْتم پیروی کرو
    8. اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات کی
    9. وَاحْذَرْهُمْاور ہوشیار رہو ان سے۔ محتاط رہو ان سے
    10. اَنْ يَّفْتِنُوْكَکہ وہ فتنہ میں نہ ڈالیں تم کو
    11. عَنْۢ بَعْضِ مَآبعض اس سے جو
    12. اَنْزَلَ اللّٰهُنازل کیا اللہ نے
    13. اِلَيْكَ ۭآپ کی طرف
    14. فَاِنْپھر اگر
    15. تَوَلَّوْاوہ منہ موڑ جائیں
    16. فَاعْلَمْتو جان لو
    17. اَنَّمَابیشک
    18. يُرِيْدُچاہتا ہے
    19. اللّٰهُاللہ
    20. اَنْ يُّصِيْبَهُمْکہ مصیبت پہنچائے ان کو۔ مصیبت میں ڈالے ان کو
    21. بِبَعْضِبوجہ بعض
    22. ذُنُوْبِهِمْ ۭان کے گناہوں کے
    23. وَاِنَّاور بیشک
    24. كَثِيْرًابہت سے
    25. مِّنَسے
    26. النَّاسِلوگوں میں سے
    27. لَفٰسِقُوْنَالبتہ فاسق ہیں
    پس اے محمدؐ! تم اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق اِن لوگوں کے معاملات کا فیصلہ کرو اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرو ہوشیار رہو کہ یہ لوگ تم کو فتنہ میں ڈال کر اُس ہدایت سے ذرہ برابر منحرف نہ کرنے پائیں جو خدا نے تمہاری طرف نازل کی ہے پھر اگر یہ اس سے منہ موڑیں تو جان لو کہ اللہ نے اِن کے بعض گناہوں کی پاداش میں ان کو مبتلائے مصیبت کرنے کا ارادہ ہی کر لیا ہے، اور یہ حقیقت ہے کہ اِن لوگوں میں سے اکثر فاسق ہیں
  50. اَفَحُكْمَ الْجَاهِلِیَّةِ یَبْغُوْنَ١ؕ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللّٰهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ۠ع﴿50﴾

    1. اَفَحُكْمَکیا بھلا حکم۔ فیصلہ
    2. الْجَاهِلِيَّةِجاہلیت کا
    3. يَبْغُوْنَ ۭوہ چاہتے ہیں
    4. وَمَنْاور کون
    5. اَحْسَنُزیادہ اچھا ہے
    6. مِنَ اللّٰهِاللہ سے بڑھ کر
    7. حُكْمًافیصلہ کرنے میں
    8. لِّقَوْمٍواسطے قوم کے
    9. يُّوْقِنُوْنَجو یقین رکھتی ہے
    (اگر یہ خدا کے قانون سے منہ موڑتے ہیں) تو کیا پھر جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں؟ حالانکہ جو لوگ اللہ پر یقین رکھتے ہیں ان کے نزدیک اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا کوئی نہیں ہے
  51. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ١ؔۘ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ١ؕ وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴿51﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. لَا تَتَّخِذُوانہ تم بناؤ
    3. الْيَھُوْدَیہود کو
    4. وَالنَّصٰرٰٓىاور نصاری کو
    5. اَوْلِيَآءَ ۘدوست
    6. بَعْضُهُمْان میں سے بعض
    7. اَوْلِيَآءُدوست ہیں
    8. بَعْضٍ ۭبعض کے
    9. وَمَنْاور جو کوئی
    10. يَّتَوَلَّهُمْدوست بنائے گا ان کو
    11. مِّنْكُمْتم میں سے
    12. فَاِنَّهٗپس بیشک وہ
    13. مِنْهُمْ ۭانہی میں سے ہیں
    14. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    15. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    16. الْقَوْمَقوم کو
    17. الظّٰلِمِيْنَجو ظالم ہیں
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہودیوں اور عیسائیوں کو اپنا رفیق نہ بناؤ، یہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں اور اگر تم میں سے کوئی ان کو اپنا رفیق بناتا ہے تو اس کا شمار بھی پھر انہی میں ہے، یقیناً اللہ ظالموں کو اپنی رہنمائی سے محروم کر دیتا ہے
  52. فَتَرَى الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ یُّسَارِعُوْنَ فِیْهِمْ یَقُوْلُوْنَ نَخْشٰۤى اَنْ تُصِیْبَنَا دَآئِرَةٌ١ؕ فَعَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَ بِالْفَتْحِ اَوْ اَمْرٍ مِّنْ عِنْدِهٖ فَیُصْبِحُوْا عَلٰى مَاۤ اَسَرُّوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ نٰدِمِیْنَؕ﴿52﴾

    1. فَتَرَى الَّذِيْنَتو تم دیکھو گے ان لوگوں کو
    2. فِيْ قُلُوْبِهِمْجن کے دلوں میں
    3. مَّرَضٌبیماری ہے
    4. يُّسَارِعُوْنَوہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
    5. فِيْهِمْان میں
    6. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    7. نَخْشٰٓىہم ڈرتے ہیں
    8. اَنْ تُصِيْبَنَاکہ پہنچے گی ہم کو
    9. دَآئِرَةٌ ۭکوئی مصیبت۔ گردش
    10. فَعَسَى اللّٰهُتو امید ہے کہ اللہ
    11. اَنْ يَّاْتِيَکہ لے آئے
    12. بِالْفَتْحِفتح
    13. اَوْ اَمْرٍیا کوئی حکم۔ فیصلہ
    14. مِّنْ عِنْدِهٖاپنی طرف سے
    15. فَيُصْبِحُوْاپھر وہ ہوجائیں
    16. عَلٰي مَآ اَ سَرُّوْااوپر اس کے جو انہوں نے چھپایا
    17. فِيْٓ اَنْفُسِهِمْاپنے نفسوں میں
    18. نٰدِمِيْنَندامت اٹھانے والے۔ شرمسار ہونے والے
    تم دیکھتے ہو کہ جن کے دلوں میں نفاق کی بیماری ہے وہ اُنہی میں دوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں کہتے ہیں "ہمیں ڈر لگتا ہے کہ کہیں ہم کسی مصیبت کے چکر میں نہ پھنس جائیں" مگر بعید نہیں کہ اللہ جب تمہیں فیصلہ کن فتح بخشے گا یا اپنی طرف سے کوئی اور بات ظاہر کرے گا تو یہ لوگ اپنے اِس نفاق پر جسے یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں نادم ہوں گے
  53. وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَهٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ١ۙ اِنَّهُمْ لَمَعَكُمْ١ؕ حَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فَاَصْبَحُوْا خٰسِرِیْنَ﴿53﴾

    1. وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَاور کہتے ہیں وہ لوگ
    2. اٰمَنُوْٓاجو ایمان لائے
    3. اَهٰٓؤُلَآءِکیا یہ ہیں
    4. الَّذِيْنَوہ لوگ
    5. اَقْسَمُوْاجنہوں نے قسمیں کھائیں
    6. بِاللّٰهِاللہ کی
    7. جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ ۙپکی قسمیں اپنی
    8. اِنَّهُمْبیشک وہ
    9. لَمَعَكُمْ ۭالبتہ تمہارے ساتھ ہیں
    10. حَبِطَتْضائع ہوگئے
    11. اَعْمَالُهُمْان کے اعمال
    12. فَاَصْبَحُوْاتو وہ ہوگئے
    13. خٰسِرِيْنَخسارہ پانے والے
    اور اُس وقت اہل ایمان کہیں گے "کیا یہ وہی لوگ ہیں جو اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر یقین دلاتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں؟" ان کے سب اعمال ضائع ہوگئے اور آخر کار یہ ناکام و نامراد ہو کر رہے
  54. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِیْنِهٖ فَسَوْفَ یَاْتِی اللّٰهُ بِقَوْمٍ یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗۤ١ۙ اَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اَعِزَّةٍ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ١٘ یُجَاهِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا یَخَافُوْنَ لَوْمَةَ لَآئِمٍ١ؕ ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌ﴿54﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. مَنْ يَّرْتَدَّجو کوئی پھر جائے گا۔ مرتد ہوا
    3. مِنْكُمْتم میں سے
    4. عَنْ دِيْنِهٖاپنے دین سے
    5. فَسَوْفَتو عنقریب
    6. يَاْتِي اللّٰهُلے آئے گا اللہ
    7. بِقَوْمٍایک قوم
    8. يُّحِبُّهُمْوہ محبت کرے گا ان سے
    9. وَيُحِبُّوْنَهٗٓ ۙاور وہ محبت کریں گے اس سے
    10. اَذِلَّةٍزیادہ نرم۔ متواضع
    11. عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں پر
    12. اَعِزَّةٍزبردست۔ شدید۔ عزت والے
    13. عَلَي الْكٰفِرِيْنَ ۡکافروں پر
    14. يُجَاهِدُوْنَوہ جہاد کریں گے
    15. فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے میں
    16. وَلَااور نہیں
    17. يَخَافُوْنَوہ ڈریں گے
    18. لَوْمَةَملامت سے
    19. لَآئِمٍ ۭملامت کرنے والی کی
    20. ذٰلِكَیہ
    21. فَضْلُ اللّٰهِفضل ہے اللہ کا
    22. يُؤْتِيْهِوہ دیتا ہے اس کو
    23. مَنْجس کو
    24. يَّشَآءُ ۭوہ چاہتا ہے
    25. وَاللّٰهُاور اللہ
    26. وَاسِعٌوسعت والا ہے
    27. عَلِيْمٌعلم والا ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم میں سے کوئی اپنے دین سے پھرتا ہے (تو پھر جائے) اللہ اور بہت سے لوگ ایسے پیدا کر دے گا جو اللہ کو محبوب ہوں گے اور اللہ اُن کو محبوب ہوگا، جو مومنوں پر نرم اور کفار پر سخت ہوں گے، جو اللہ کی راہ میں جدوجہد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈریں گے یہ اللہ کا فضل ہے، جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے اللہ وسیع ذرائع کا مالک ہے اور سب کچھ جانتا ہے
  55. اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ رٰكِعُوْنَ﴿55﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. وَلِيُّكُمُ اللّٰهُتمہارا دوست اللہ ہے
    3. وَرَسُوْلُهٗاور اس کا رسول
    4. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    5. اٰمَنُواجو ایمان لائے ہیں
    6. الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
    7. يُقِيْمُوْنَجو قائم کرتے ہیں
    8. الصَّلٰوةَنماز
    9. وَيُؤْتُوْنَاور وہ دیتے ہیں
    10. الزَّكٰوةَزکوۃ
    11. وَهُمْ رٰكِعُوْنَاور وہ رکوع کرنے والے ہیں
    تمہارے رفیق تو حقیقت میں صرف اللہ اور اللہ کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں
  56. وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ۠ع﴿56﴾

    1. وَمَنْاور جو کوئی
    2. يَّتَوَلَّدوستی کرے گا
    3. اللّٰهَاللہ سے
    4. وَرَسُوْلَهٗاور اس کے رسول سے
    5. وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں سے
    6. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    7. فَاِنَّتو بیشک
    8. حِزْبَگروہ
    9. اللّٰهِاللہ کا ہی
    10. هُمُ الْغٰلِبُوْنَوہ ہے جو غالب آنے والے ہیں
    اور جو اللہ اور اس کے رسول اور اہل ایمان کو اپنا رفیق بنا لے اُسے معلوم ہو کہ اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے
  57. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَكُمْ هُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ الْكُفَّارَ اَوْلِیَآءَ١ۚ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿57﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. لَا تَتَّخِذُوانہ تم بناؤ
    3. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    4. اتَّخَذُوْاجنہوں نے بنا لیا
    5. دِيْنَكُمْتمہارے دین کو
    6. هُزُوًامذاق
    7. وَّلَعِبًااور کھیل
    8. مِّنَ الَّذِيْنَان لوگوں میں سے
    9. اُوْتُوا الْكِتٰبَجو دیئے گئے کتاب
    10. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    11. وَالْكُفَّارَاور کافروں کو
    12. اَوْلِيَآءَ ۚدوست
    13. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    14. اِنْاگر
    15. كُنْتُمْہو تم
    16. مُّؤْمِنِيْنَایمان لانے والے
    ا ے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے پیش رو اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے تمہارے دین کو مذاق اور تفریح کا سامان بنا لیا ہے، اُنہیں اور دوسرے کافروں کو اپنا دوست اور رفیق نہ بناؤ اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو
  58. وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوْهَا هُزُوًا وَّ لَعِبًا١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ﴿58﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. نَادَيْتُمْپکارتے ہو تم
    3. اِلَى الصَّلٰوةِنماز کی طرف
    4. اتَّخَذُوْهَاوہ بنا لیتے ہیں اس کو
    5. هُزُوًامذاق
    6. وَّلَعِبًا ۭاور کھیل
    7. ذٰلِكَیہ
    8. بِاَنَّهُمْبو کہ اس کے بیشک وہ
    9. قَوْمٌایک ایسی قوم ہیں
    10. لَّا يَعْقِلُوْنَنہیں وہ عقل رکھتے
    جب تم نماز کے لیے منادی کرتے ہو تو وہ اس کا مذاق اڑاتے اور اس سے کھیلتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عقل نہیں رکھتے
  59. قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّاۤ اِلَّاۤ اَنْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ١ۙ وَ اَنَّ اَكْثَرَكُمْ فٰسِقُوْنَ﴿59﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. يٰٓاَهْلَاے اہل
    3. الْكِتٰبِکتاب
    4. هَلْکیا نہیں
    5. تَنْقِمُوْنَتم ناراض ہوئے
    6. مِنَّآہم سے
    7. اِلَّآمگر
    8. اَنْاس لیے کہ
    9. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    10. بِاللّٰهِاللہ پر
    11. وَمَآاور جو کچھ
    12. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    13. اِلَيْنَاہماری طرف
    14. وَمَآاور جو کچھ
    15. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    16. مِنْ قَبْلُ ۙاس سے پہلے
    17. وَاَنَّاور بیشک
    18. اَكْثَرَكُمْتم میں سے اکثر
    19. فٰسِقُوْنَفاسق ہیں
    اِن سے کہو، "اے اہل کتاب! تم جس بات پر ہم سے بگڑے ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ ہم اللہ پر اور دین کی اُس تعلیم پر ایمان لے آئے ہیں جو ہماری طرف نازل ہوئی ہے اور ہم سے پہلے بھی نازل ہوئی تھی، اور تم میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں؟"
  60. قُلْ هَلْ اُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَةً عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ مَنْ لَّعَنَهُ اللّٰهُ وَ غَضِبَ عَلَیْهِ وَ جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَ الْخَنَازِیْرَ وَ عَبَدَ الطَّاغُوْتَ١ؕ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضَلُّ عَنْ سَوَآءِ السَّبِیْلِ﴿60﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. هَلْکیا
    3. اُنَبِّئُكُمْمیں بتاؤں تم کو
    4. بِشَرٍّساتھ بری چیز کے
    5. مِّنْ ذٰلِكَاس سے
    6. مَثُوْبَةًثواب میں۔ انجام میں۔ بدلہ پانے میں
    7. عِنْدَ اللّٰهِ ۭاللہ کے نزدیک
    8. مَنْجس پر
    9. لَّعَنَهُ اللّٰهُلعنت کی اللہ نے
    10. وَغَضِبَاور غضب ناک ہوا
    11. عَلَيْهِاس پر
    12. وَجَعَلَاور اس نے بنائے
    13. مِنْهُمُان میں سے
    14. الْقِرَدَةَبندر
    15. وَالْخَنَازِيْرَاور خنزیر
    16. وَعَبَدَ الطَّاغُوْتَ ۭاور جس نے بندگی کی طاغوت کی
    17. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    18. شَرٌّ مَّكَانًابدترین ہیں مرتبے میں
    19. وَّاَضَلُّاور زیادہ بھٹکے ہوئے
    20. عَنْ سَوَآءِ السَّبِيْلِسیدھے راستے سے
    پھر کہو "کیا میں اُن لوگوں کی نشاندہی کروں جن کا انجام خدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے؟ وہ جن پر خدا نے لعنت کی، جن پر اُس کا غضب ٹوٹا، جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے، جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی ان کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے اور وہ سَوَا٫ السّبیل سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں"
  61. وَ اِذَا جَآءُوْكُمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ قَدْ دَّخَلُوْا بِالْكُفْرِ وَ هُمْ قَدْ خَرَجُوْا بِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا كَانُوْا یَكْتُمُوْنَ﴿61﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. جَآءُوْكُمْوہ آتے ہیں تمہارے پاس
    3. قَالُوْٓاکہتے ہیں
    4. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    5. وَقَدْحالانکہ تحقیق
    6. دَّخَلُوْاوہ داخل ہوئے
    7. بِالْكُفْرِساتھ کفر کے
    8. وَهُمْاور وہ
    9. قَدْتحقیق
    10. خَرَجُوْا(وہ) نکلے
    11. بِهٖ ۭساتھ اس کے
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. اَعْلَمُزیادہ جانتا ہے
    14. بِمَاساتھ اس کے جو
    15. كَانُوْاتھے وہ
    16. يَكْتُمُوْنَوہ چھپاتے
    جب یہ تم لوگوں کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے، حالانکہ کفر لیے ہوئے آئے تھے اور کفر ہی لیے ہوئے واپس گئے اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں
  62. وَ تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یُسَارِعُوْنَ فِی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اَكْلِهِمُ السُّحْتَ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿62﴾

    1. وَتَرٰىاور تم دیکھو گے
    2. كَثِيْرًابہت سوں کو
    3. مِّنْهُمْان میں سے
    4. يُسَارِعُوْنَوہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
    5. فِي الْاِثْمِگناہ میں
    6. وَالْعُدْوَانِاور زیادتی میں
    7. وَاَكْلِهِمُ السُّحْتَ ۭاور کھانا ان کا حرام
    8. لَبِئْسَالبتہ کتنا برا ہے
    9. مَا كَانُوْاجو تھے وہ
    10. يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
    تم دیکھتے ہو کہ ان میں سے بکثرت لوگ گناہ اور ظلم و زیادتی کے کاموں میں دوڑ دھوپ کرتے پھرتے ہیں اور حرام کے مال کھاتے ہیں بہت بری حرکات ہیں جو یہ کر رہے ہیں
  63. لَوْ لَا یَنْهٰىهُمُ الرَّبّٰنِیُّوْنَ وَ الْاَحْبَارُ عَنْ قَوْلِهِمُ الْاِثْمَ وَ اَكْلِهِمُ السُّحْتَ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ﴿63﴾

    1. لَوْلَاکیوں نہیں
    2. يَنْھٰىهُمُروکتے ان کو
    3. الرَّبّٰنِيُّوْنَاللہ والے۔ ربانی
    4. وَالْاَحْبَارُاور علماء
    5. عَنْ قَوْلِهِمُ الْاِثْمَان کے گناہ کی بات سے
    6. وَاَكْلِهِمُاور ان کے کھانے سے
    7. السُّحْتَ ۭحرام کو
    8. لَبِئْسَالبتہ کتنا برا ہے
    9. مَاجو
    10. كَانُوْاوہ ہیں
    11. يَصْنَعُوْنَوہ کرتے
    کیوں اِن کے عُلما٫ اور مشائخ انہیں گناہ پر زبان کھولنے اور حرام کھانے سے نہیں روکتے؟ یقیناً بہت ہی برا کارنامہ زندگی ہے جو وہ تیار کر رہے ہیں
  64. وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ یَدُ اللّٰهِ مَغْلُوْلَةٌ١ؕ غُلَّتْ اَیْدِیْهِمْ وَ لُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا١ۘ بَلْ یَدٰهُ مَبْسُوْطَتٰنِ١ۙ یُنْفِقُ كَیْفَ یَشَآءُ١ؕ وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْیَانًا وَّ كُفْرًا١ؕ وَ اَلْقَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ؕ كُلَّمَاۤ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَهَا اللّٰهُ١ۙ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ﴿64﴾

    1. وَقَالَتِ الْيَھُوْدُاور کہا یہود نے
    2. يَدُاللّٰهِاللہ کے ہاتھ
    3. مَغْلُوْلَةٌ ۭبندھے ہوئے ہیں
    4. غُلَّتْباندھ دیے گئے
    5. اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھ
    6. وَلُعِنُوْااور وہ لعنت کیے گئے
    7. بِمَابوجہ اس کے جو
    8. قَالُوْا ۘانہوں نے کہا
    9. بَلْبلکہ
    10. يَدٰهُاس کے دونوں ہاتھ
    11. مَبْسُوْطَتٰنِ ۙپھیلے ہوئے ہیں
    12. يُنْفِقُوہ خرچ کرتا ہے
    13. كَيْفَجس طرح
    14. يَشَآءُ ۭوہ چاہتا ہے
    15. وَلَيَزِيْدَنَّاور البتہ ضرور بڑھا دیتا ہے
    16. كَثِيْرًابہت سوں کو
    17. مِّنْهُمْان میں سے
    18. مَّآجو
    19. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    20. اِلَيْكَتیری طرف
    21. مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
    22. طُغْيَانًاسرکشی میں
    23. وَّكُفْرًا ۭاور کفر میں
    24. وَاَلْقَيْنَااور ڈال دی ہم نے
    25. بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَان کے درمیان عداوت
    26. وَالْبَغْضَآءَاور بغض
    27. اِلٰي يَوْمِ الْقِيٰمَةِ ۭقیامت کے دن تک
    28. كُلَّمَآجب کبھی
    29. اَوْقَدُوْاانہوں نے بھڑکائی
    30. نَارًاآگ
    31. لِّلْحَرْبِجنگ کے لیے
    32. اَطْفَاَهَا اللّٰهُ ۙبجھا دیا اس کو اللہ نے
    33. وَيَسْعَوْنَاور وہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
    34. فِي الْاَرْضِزمین میں
    35. فَسَادًا ۭفساد کی
    36. وَاللّٰهُاور اللہ
    37. لَا يُحِبُّنہیں پسند کرتا
    38. الْمُفْسِدِيْنَفساد کرنے والوں کو
    یہودی کہتے ہیں اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں باندھے گئے ان کے ہاتھ، اور لعنت پڑی اِن پر اُس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں، جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی و باطل پرستی میں الٹے اضافہ کا موجب بن گیا ہے، اور (اس کی پاداش میں) ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اُس کو ٹھنڈا کر دیتا ہے یہ زمین میں فساد پھیلانے کی سعی کر رہے ہیں مگر اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا
  65. وَ لَوْ اَنَّ اَهْلَ الْكِتٰبِ اٰمَنُوْا وَ اتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَاَدْخَلْنٰهُمْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿65﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَنَّبیشک
    3. اَهْلَ الْكِتٰبِاہل کتاب
    4. اٰمَنُوْاایمان لاتے
    5. وَاتَّقَوْااور تقوی اختیار کرتے
    6. لَكَفَّرْنَاالبتہ دور کردیتے ہم
    7. عَنْهُمْان سے
    8. سَيِّاٰتِهِمْان کی برائیاں
    9. وَلَاَدْخَلْنٰهُمْاور البتہ ہم داخل کرتے ان کو
    10. جَنّٰتِ النَّعِيْمِنعمتوں بھرے باغات میں
    اگر (اِس سرکشی کے بجائے) یہ اہل کتاب ایمان لے آتے اور خدا ترسی کی روش اختیار کرتے تو ہم اِن کی برائیاں اِن سے دور کر دیتے اور ان کو نعمت بھری جنتوں میں پہنچاتے
  66. وَ لَوْ اَنَّهُمْ اَقَامُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِمْ مِّنْ رَّبِّهِمْ لَاَكَلُوْا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ١ؕ مِنْهُمْ اُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ١ؕ وَ كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ سَآءَ مَا یَعْمَلُوْنَ۠ع﴿66﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. اَنَّهُمْبیشک وہ
    3. اَقَامُوا التَّوْرٰىةَقائم کرتے تورات
    4. وَالْاِنْجِيْلَاور انجیل
    5. وَمَآاور جو
    6. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    7. اِلَيْهِمْان کی طرف
    8. مِّنْ رَّبِّهِمْان کے رب کی طرف سے
    9. لَاَكَلُوْاالبتہ وہ کھاتے
    10. مِنْ فَوْقِهِمْاپنے اوپر سے
    11. وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِهِمْ ۭاور اپنے پاؤں کے نیچے سے
    12. مِنْهُمْان میں سے
    13. اُمَّةٌایک گروہ
    14. مُّقْتَصِدَةٌ ۭراست رو۔ درمیانہ۔ معتدل
    15. وَكَثِيْرٌاور بہت سے
    16. مِّنْهُمْان میں سے
    17. سَآءَبہت برا ہے
    18. مَاجو
    19. يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے ہیں
    کاش انہوں نے توراۃ اور انجیل اور اُن دوسری کتابوں کو قائم کیا ہوتا جو اِن کے رب کی طرف سے اِن کے پاس بھیجی گئی تھیں ایسا کرتے تو اِن کے لیے اوپر سے رزق برستا اور نیچے سے ابلتا اگرچہ اِن میں کچھ لوگ راست رو بھی ہیں لیکن ان کی اکثریت سخت بد عمل ہے
  67. یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْكٰفِرِیْنَ﴿67﴾

    1. يٰٓاَيُّھَا الرَّسُوْلُاے رسول
    2. بَلِّغْپہنچا دیجیے
    3. مَآجو
    4. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    5. اِلَيْكَآپ کی طرف
    6. مِنْ رَّبِّكَ ۭآپ کے رب کی طرف سے
    7. وَاِنْاور اگر
    8. لَّمْ تَفْعَلْنہ آپ نے کیا
    9. فَمَاتو نہیں
    10. بَلَّغْتَآپ نے پہنچایا
    11. رِسَالَتَهٗ ۭاس کے پیغام کو
    12. وَاللّٰهُاور اللہ
    13. يَعْصِمُكَبچائے گا آپ کو
    14. مِنَ النَّاسِ ۭلوگوں سے
    15. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    16. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    17. الْقَوْمَ الْكٰفِرِيْنَکافر قوم کو
    اے پیغمبرؐ! جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ لوگوں تک پہنچا دو اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس کی پیغمبری کا حق ادا نہ کیا اللہ تم کو لوگوں کے شر سے بچانے والا ہے یقین رکھو کہ وہ کافروں کو (تمہارے مقابلہ میں) کامیابی کی راہ ہرگز نہ دکھائے گا
  68. قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰى شَیْءٍ حَتّٰى تُقِیْمُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ لَیَزِیْدَنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ مَّاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْیَانًا وَّ كُفْرًا١ۚ فَلَا تَاْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ﴿68﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. يٰٓاَهْلَ الْكِتٰبِاے اہل کتاب
    3. لَسْتُمْنہیں ہو تم
    4. عَلٰياوپر
    5. شَيْءٍکسی چیز کے
    6. حَتّٰيیہاں تک کہ
    7. تُقِيْمُوا التَّوْرٰىةَتم قائم کرو تورات کو
    8. وَالْاِنْجِيْلَاور انجیل کو
    9. وَمَآاور جو
    10. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    11. اِلَيْكُمْتمہاری طرف
    12. مِّنْ رَّبِّكُمْ ۭتمہارے رب کی طرف سے
    13. وَلَيَزِيْدَنَّاور البتہ ضرور زیادہ کرے گا
    14. كَثِيْرًا مِّنْهُمْبہت سوں کو ان میں سے
    15. مَّآ اُنْزِلَجو نازل کیا گیا
    16. اِلَيْكَآپ کی طرف
    17. مِنْ رَّبِّكَآپ کے رب کی طرف سے
    18. طُغْيَانًاطغیانی میں سرکشی میں
    19. وَّكُفْرًا ۚاور کفر میں
    20. فَلَاتو نہ
    21. تَاْسَتم افسوس کرو
    22. عَلَي الْقَوْمِ الْكٰفِرِيْنَکافر قوم پر
    صاف کہہ دو کہ "اے اہل کتاب! تم ہرگز کسی اصل پر نہیں ہو جب تک کہ توراۃ اور انجیل اور اُن دوسری کتابوں کو قائم نہ کرو جو تمہارے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہیں" ضرور ہے کہ یہ فرمان جو تم پر نازل کیا گیا ہے ان میں سے اکثر کی سرکشی اور انکار کو اور زیادہ بڑھا دے گا مگر انکار کرنے والوں کے حال پر کچھ افسوس نہ کرو
  69. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئُوْنَ وَ النَّصٰرٰى مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ﴿69﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
    2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    3. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    4. هَادُوْاجو یہودی بنے
    5. وَالصّٰبِئُوْنَاور جو صابی ہیں
    6. وَالنَّصٰرٰىاور جو نصاری ہیں
    7. مَنْ اٰمَنَجو کوئی ایمان لایا
    8. بِاللّٰهِاللہ پر
    9. وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِاور یوم آخرت پر
    10. وَعَمِلَ صَالِحًااور اس نے عمل کیے اچھے
    11. فَلَاتو نہیں
    12. خَوْفٌکوئی خوف
    13. عَلَيْهِمْان پر
    14. وَلَااور نہ
    15. هُمْوہ
    16. يَحْزَنُوْنَغمگین ہوں گے
    (یقین جانو کہ یہاں اجارہ کسی کا بھی نہیں ہے) مسلمان ہو ں یا یہودی، صابی ہو ں یا عیسائی، جو بھی اللہ اور روز آخر پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا بے شک اس کے لیے نہ کسی خوف کا مقام ہے نہ رنج کا
  70. لَقَدْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ رُسُلًا١ؕ كُلَّمَا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُهُمْ١ۙ فَرِیْقًا كَذَّبُوْا وَ فَرِیْقًا یَّقْتُلُوْنَۗ﴿70﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. اَخَذْنَالیا ہم نے
    3. مِيْثَاقَپختہ عہد
    4. بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل سے
    5. وَاَرْسَلْنَآاور بھیجے ہم نے
    6. اِلَيْهِمْان کی طرف
    7. رُسُلًا ۭکئی رسول
    8. كُلَّمَاجب کبھی
    9. جَآءَهُمْآیا ان کے پاس
    10. رَسُوْلٌۢکوئی رسول
    11. بِمَاساتھ اس کے جو
    12. لَانہیں
    13. تَهْوٰٓىپسند کرتے
    14. اَنْفُسُهُمْ ۙان کے نفس
    15. فَرِيْقًاایک گروہ کو
    16. كَذَّبُوْاانہوں نے جھٹلایا
    17. وَفَرِيْقًااور ایک گروہ کو
    18. يَّقْتُلُوْنَوہ قتل کرتے تھے
    ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا اور اُن کی طرف بہت سے رسول بھیجے، مگر جب کبھی ان کے پاس کوئی رسول اُن کی خواہشات نفس کے خلاف کچھ لے کر آیا تو کسی کو انہوں نے جھٹلایا اور کسی کو قتل کر دیا
  71. وَ حَسِبُوْۤا اَلَّا تَكُوْنَ فِتْنَةٌ فَعَمُوْا وَ صَمُّوْا ثُمَّ تَابَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ ثُمَّ عَمُوْا وَ صَمُّوْا كَثِیْرٌ مِّنْهُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا یَعْمَلُوْنَ﴿71﴾

    1. وَحَسِبُوْٓااور انہوں نے سمجھا
    2. اَلَّاکہ نہ
    3. تَكُوْنَہوگا
    4. فِتْنَةٌکوئی فتنہ
    5. فَعَمُوْاتو وہ اندھے بن گئے
    6. وَصَمُّوْااور بہرے ہوگئے
    7. ثُمَّپھر
    8. تَابَ اللّٰهُمہربان ہوا اللہ
    9. عَلَيْهِمْان پر
    10. ثُمَّپھر
    11. عَمُوْاوہ اندھے بن گئے
    12. وَصَمُّوْااور بہرے ہوگئے
    13. كَثِيْرٌبہت سے
    14. مِّنْهُمْ ۭان میں سے
    15. وَاللّٰهُاور اللہ
    16. بَصِيْرٌۢدیکھنے والا ہے
    17. بِمَا يَعْمَلُوْنَاس کو جو وہ عمل کرتے ہیں
    اور اپنے نزدیک یہ سمجھے کہ کوئی فتنہ رونما نہ ہوگا، اس لیے اندھے اور بہرے بن گئے پھر اللہ نے اُنہیں معاف کیا تو اُن میں سے اکثر لوگ اور زیادہ اندھے اور بہرے بنتے چلے گئے اللہ اُن کی یہ سب حرکات دیکھتا رہا ہے
  72. لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ١ؕ وَ قَالَ الْمَسِیْحُ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْ١ؕ اِنَّهٗ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ الْجَنَّةَ وَ مَاْوٰىهُ النَّارُ١ؕ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴿72﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. كَفَرَ الَّذِيْنَکفر کیا ان لوگوں نے
    3. قَالُوْٓاجنہوں نے کہا
    4. اِنَّبیشک
    5. اللّٰهَاللہ
    6. هُوَ الْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ ۭوہی ہے جو مسیح ابن مریم ہے
    7. وَقَالَاور کہا تھا
    8. الْمَسِيْحُمسیح نے
    9. يٰبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَاے بنی اسرائیل
    10. اعْبُدُوا اللّٰهَعبادت کرو اللہ کی
    11. رَبِّيْجو رب ہے میرا
    12. وَرَبَّكُمْ ۭاور رب ہے تمہارا
    13. اِنَّهٗبیشک وہ
    14. مَنْجو
    15. يُّشْرِكْشرک کرے گا
    16. بِاللّٰهِاللہ کے ساتھ
    17. فَقَدْتو تحقیق
    18. حَرَّمَ اللّٰهُحرام ٹھہرایا اللہ نے
    19. عَلَيْهِاس پر
    20. الْجَنَّةَجنت کو
    21. وَمَاْوٰىهُ النَّارُ ۭاور اس کا ٹھکانہ آگ ہے
    22. وَمَااور نہیں
    23. لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
    24. مِنْ اَنْصَارٍکوئی مددگار
    یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے حالانکہ مسیح نے کہا تھا کہ "اے بنی اسرائیل! اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی" جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرایا اُس پر اللہ نے جنت حرام کر دی اور اُس کا ٹھکانا جہنم ہے اور ایسے ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں
  73. لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ١ۘ وَ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّاۤ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ؕ وَ اِنْ لَّمْ یَنْتَهُوْا عَمَّا یَقُوْلُوْنَ لَیَمَسَّنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿73﴾

    1. لَقَدْالبتہ تحقیق
    2. كَفَرَکفر کیا
    3. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    4. قَالُوْٓاجنہوں نے کہا
    5. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    6. ثَالِثُتیسرا ہے
    7. ثَلٰثَةٍ ۘتین کا
    8. وَمَا مِنْاور نہیں کوئی
    9. اِلٰهٍالہ
    10. اِلَّآ اِلٰهٌمگر الہ
    11. وَّاحِدٌ ۭایک ہی
    12. وَاِنْاور اگر
    13. لَّمْنہ
    14. يَنْتَھُوْاوہ باز آئے
    15. عَمَّااس سے جو
    16. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    17. لَيَمَسَّنَّالبتہ ضرور چھوئے گا
    18. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    19. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    20. مِنْهُمْان میں سے
    21. عَذَابٌعذاب
    22. اَلِيْمٌدردناک
    یقیناً کفر کیا اُن لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا ایک ہے، حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے اگر یہ لوگ اپنی اِن باتوں سے باز نہ آئے تو ان میں سے جس جس نے کفر کیا ہے اُس کو درد ناک سزا دی جائے گی
  74. اَفَلَا یَتُوْبُوْنَ اِلَى اللّٰهِ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَهٗ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿74﴾

    1. اَفَلَاکیا بھلا نہیں
    2. يَتُوْبُوْنَوہ توبہ کرتے
    3. اِلَىطرف
    4. اللّٰهِاللہ کے
    5. وَيَسْتَغْفِرُوْنَهٗ ۭاور وہ بخشش مانگتے اس سے
    6. وَاللّٰهُاور اللہ
    7. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌبخشنے والا مہربان ہے
    پھر کیا یہ اللہ سے توبہ نہ کریں گے اور اس سے معافی نہ مانگیں گے؟ اللہ بہت درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے
  75. مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌ١ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ١ؕ وَ اُمُّهٗ صِدِّیْقَةٌ١ؕ كَانَا یَاْكُلٰنِ الطَّعَامَ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُبَیِّنُ لَهُمُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ انْظُرْ اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ﴿75﴾

    1. مَا الْمَسِيْحُ ابْنُ مَرْيَمَنہیں مسیح ابن مریم
    2. اِلَّامگر
    3. رَسُوْلٌ ۚایک رسول
    4. قَدْتحقیق
    5. خَلَتْگزر چکے
    6. مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۭاس سے قبل کئی رسول
    7. وَاُمُّهٗاور اس کی ماں
    8. صِدِّيْقَةٌ ۭسچی عورت تھی
    9. كَانَاوہ دونوں تھے
    10. يَاْكُلٰنِ الطَّعَامَ ۭکھایا کرتے تھے کھانا
    11. اُنْظُرْدیکھو
    12. كَيْفَکس طرح
    13. نُبَيِّنُہم بیان کرتے ہیں
    14. لَهُمُان کے لیے
    15. الْاٰيٰتِآیات
    16. ثُمَّپھر
    17. انْظُرْدیکھو
    18. اَنّٰىکہاں سے
    19. يُؤْفَكُوْنَوہ پھیرے جاتے ہیں
    مسیح ابن مریمؑ اِس کے سوا کچھ نہیں کہ بس ایک رسول تھا، اُس سے پہلے اور بھی بہت سے رسول گزر چکے تھے، اس کی ماں ایک راستباز عورت تھی، اور وہ دونوں کھانا کھاتے تھے، دیکھو ہم کس طرح ان کے سامنے حقیقت کی نشانیاں واضح کرتے ہیں، پھر دیکھو یہ کدھر الٹے پھر ے جاتے ہیں
  76. قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا١ؕ وَ اللّٰهُ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿76﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. اَتَعْبُدُوْنَکیا تم عبادت کرتے ہو
    3. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا (ان کی)
    4. مَا لَا يَمْلِكُجو نہیں مالک ہوئے
    5. لَكُمْتمہارے لیے
    6. ضَرًّاکسی نقصان کے
    7. وَّلَااور نہ
    8. نَفْعًا ۭنفع کے
    9. وَاللّٰهُاور اللہ
    10. هُوَوہ
    11. السَّمِيْعُسننے والا ہے
    12. الْعَلِيْمُجاننے والا ہے
    اِن سے کہو، کیا تم اللہ کو چھوڑ کر اُس کی پرستش کرتے ہو جو نہ تمہارے لیے نقصان کا اختیار رکھتا ہے نہ نفع کا؟ حالانکہ سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا تو اللہ ہی ہے
  77. قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوْا فِیْ دِیْنِكُمْ غَیْرَ الْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعُوْۤا اَهْوَآءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوْا مِنْ قَبْلُ وَ اَضَلُّوْا كَثِیْرًا وَّ ضَلُّوْا عَنْ سَوَآءِ السَّبِیْلِ۠ع﴿77﴾

    1. قُلْکہہ دیجیے
    2. يٰٓاَهْلَاے اہل
    3. الْكِتٰبِکتاب
    4. لَا تَغْلُوْانہ تم غلو کرو
    5. فِيْ دِيْنِكُمْاپنے دین میں
    6. غَيْرَ الْحَقِّناحق
    7. وَلَااور نہ
    8. تَتَّبِعُوْٓاتم پیروی کرو
    9. اَهْوَآءَخواہشات کی
    10. قَوْمٍایک قوم کی
    11. قَدْتحقیق
    12. ضَلُّوْاوہ بھٹک گئے
    13. مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
    14. وَاَضَلُّوْااور انہوں نے گمراہ کیا
    15. كَثِيْرًابہت سوں کو
    16. وَّضَلُّوْااور وہ بھٹک گئے
    17. عَنْ سَوَآءِ السَّبِيْلِسیدھے راستے سے
    کہو، اے اہل کتاب! اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور اُ ن لوگوں کے تخیلات کی پیروی نہ کرو جو تم سے پہلے خود گمراہ ہوئے اور بہتوں کو گمراہ کیا، اور "سَوَا٫ السّبیل" سے بھٹک گئے
  78. لُعِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ﴿78﴾

    1. لُعِنَ الَّذِيْنَلعنت کیے گئے وہ لوگ
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. مِنْۢ بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل میں سے
    4. عَلٰي لِسَانِاوپر زبان کے
    5. دَاوٗدَداؤد کی
    6. وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ ۭاور عیسیٰ ابن مریم
    7. ذٰلِكَیہ
    8. بِمَابوجہ اس کے جو
    9. عَصَوْاانہوں نے نافرمانی کی
    10. وَّكَانُوْااور تھے وہ
    11. يَعْتَدُوْنَحد سے بڑھ جاتے
    بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کی راہ اختیار کی اُن پر داؤدؑ اور عیسیٰ ابن مریمؑ کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ وہ سرکش ہوگئے تھے اور زیادتیاں کرنے لگے تھے
  79. كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ﴿79﴾

    1. كَانُوْاتھے وہ
    2. لَا يَتَنَاهَوْنَنہ روکتے ایک دوسرے کو
    3. عَنْ مُّنْكَرٍبرائی سے
    4. فَعَلُوْهُ ۭانہوں نے کیا اس کو
    5. لَبِئْسَالبتہ کرنا برا ہے
    6. مَا كَانُوْاجو تھے وہ
    7. يَفْعَلُوْنَکرتے
    اُنہوں نے ایک دوسرے کو برے افعال کے ارتکاب سے روکنا چھوڑ دیا تھا، برا طرز عمل تھا جو اُنہوں نے اختیار کیا
  80. تَرٰى كَثِیْرًا مِّنْهُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ؕ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ اَنْفُسُهُمْ اَنْ سَخِطَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ فِی الْعَذَابِ هُمْ خٰلِدُوْنَ﴿80﴾

    1. تَرٰىتم دیکھو گے
    2. كَثِيْرًابہت سوں کو
    3. مِّنْهُمْان میں سے
    4. يَتَوَلَّوْنَدوستی کرتے ہیں
    5. الَّذِيْنَان لوگوں سے
    6. كَفَرُوْا ۭجنہوں نے کفر کیا
    7. لَبِئْسَ مَاالبتہ کتنا برا ہے جو
    8. قَدَّمَتْآگے بھیجا
    9. لَهُمْان کے لیے
    10. اَنْفُسُهُمْان کے نفسوں نے
    11. اَنْیہ کہ
    12. سَخِطَ اللّٰهُناراض ہوا اللہ
    13. عَلَيْهِمْان پر
    14. وَفِي الْعَذَابِاور عذاب میں
    15. هُمْوہ
    16. خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    آج تم اُن میں بکثرت ایسے لوگ دیکھتے ہو جو (اہل ایمان کے مقابلہ میں) کفار کی حمایت و رفاقت کرتے ہیں یقیناً بہت برا انجام ہے جس کی تیاری اُن کے نفسوں نے اُن کے لیے کی ہے، اللہ اُن پر غضب ناک ہو گیا ہے اور وہ دائمی عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں
  81. وَ لَوْ كَانُوْا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ النَّبِیِّ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مَا اتَّخَذُوْهُمْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰكِنَّ كَثِیْرًا مِّنْهُمْ فٰسِقُوْنَ﴿81﴾

    1. وَلَوْ كَانُوْااور اگر وہ ہوتے
    2. يُؤْمِنُوْنَایمان لاتے
    3. بِاللّٰهِاللہ پر
    4. وَالنَّبِيِّاور نبی پر
    5. وَمَآاور جو
    6. اُنْزِلَنازل کیا گیا
    7. اِلَيْهِاس کی طرف
    8. مَا اتَّخَذُوْهُمْنہ وہ بناتے ان کو
    9. اَوْلِيَآءَدوست
    10. وَلٰكِنَّلیکن
    11. كَثِيْرًابہت سے
    12. مِّنْهُمْان میں سے
    13. فٰسِقُوْنَنافرمان ہیں
    اگر فی الواقع یہ لوگ اللہ اور پیغمبرؐ اور اُس چیز کے ماننے والے ہوتے جو پیغمبر پر نازل ہوئی تھی تو کبھی (اہل ایمان کے مقابلے میں) کافروں کو اپنا رفیق نہ بناتے مگر ان میں سے تو بیشتر لوگ خدا کی اطاعت سے نکل چکے ہیں
  82. لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الْیَهُوْدَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا١ۚ وَ لَتَجِدَنَّ اَقْرَبَهُمْ مَّوَدَّةً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰى١ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّ مِنْهُمْ قِسِّیْسِیْنَ وَ رُهْبَانًا وَّ اَنَّهُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ﴿82﴾

    1. لَتَجِدَنَّالبتہ تم ضرور پاؤ گے
    2. اَشَدَّ النَّاسِسب سے زیادہ سخت لوگوں میں سے
    3. عَدَاوَةًدشمنی میں
    4. لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    5. اٰمَنُواجو ایمان لائے
    6. الْيَھُوْدَیہود کو
    7. وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں کو
    8. اَشْرَكُوْا ۚجنہوں نے شرک کیا
    9. وَلَتَجِدَنَّاور البتہ تم ضرور پاؤ گے
    10. اَقْرَبَهُمْسب سے قریب ان میں
    11. مَّوَدَّةًمحبت میں
    12. لِّلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے
    13. اٰمَنُواجو ایمان لائے
    14. الَّذِيْنَان لوگوں کو
    15. قَالُوْٓاجنہوں نے کہا
    16. اِنَّا نَصٰرٰى ۭبیشک ہم نصاری ہیں
    17. ذٰلِكَیہ
    18. بِاَنَّبوجہ اس کے کہ بیشک
    19. مِنْهُمْان میں سے
    20. قِسِّيْسِيْنَعلماء ہیں
    21. وَرُهْبَانًااور درویش ہیں۔ راہب ہیں
    22. وَّاَنَّهُمْاور بیشک وہ
    23. لَا يَسْتَكْبِرُوْنَنہیں تکبر کرتے
    تم اہل ایمان کی عداوت میں سب سے زیادہ سخت یہود اور مشرکین کو پاؤ گے، اور ایمان لانے والوں کے لیے دوستی میں قریب تر اُن لوگوں کو پا ؤ گے جنہوں نے کہا تھا کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اِس وجہ سے کہ ان میں عبادت گزار عالم اور تارک الدنیا فقیر پائے جاتے ہیں اور اُن میں غرور نفس نہیں ہے
  83. وَ اِذَا سَمِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَى الرَّسُوْلِ تَرٰۤى اَعْیُنَهُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ١ۚ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ﴿83﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. سَمِعُوْاوہ سنتے ہیں
    3. مَآ اُنْزِلَاسے جو نازل کیا گیا
    4. اِلَى الرَّسُوْلِطرف رسول کے
    5. تَرٰٓيتم دیکھتے ہو۔ تم دیکھو گے
    6. اَعْيُنَهُمْان کی آنکھوں کو
    7. تَفِيْضُیہ یہ پڑتی ہیں۔ جھلک رہی ہوتی ہیں
    8. مِنَ الدَّمْعِآنسوؤں سے
    9. مِمَّا عَرَفُوْااس سے جو انہوں نے پہچان لیا
    10. مِنَ الْحَقِّ ۚحق میں سے
    11. يَقُوْلُوْنَوہ کہت ہیں
    12. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    13. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    14. فَاكْتُبْنَاپس ہمیں لکھ دے
    15. مَعَ الشّٰهِدِيْنَساتھ ان کے جو گواہی دینے والے ہیں
    جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو رسول پر اترا ہے تو تم دیکھتے ہو کہ حق شناسی کے اثر سے اُن کی آنکھیں آنسوؤں سے تر ہو جاتی ہیں وہ بول اٹھتے ہیں کہ "پروردگار! ہم ایمان لائے، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے"
  84. وَ مَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ مَا جَآءَنَا مِنَ الْحَقِّ١ۙ وَ نَطْمَعُ اَنْ یُّدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِیْنَ﴿84﴾

    1. وَمَا لَنَااور کیا ہے ہمارے لیے
    2. لَا نُؤْمِنُکہ نہ ہم ایمان لائیں
    3. بِاللّٰهِاللہ پر
    4. وَمَا جَآءَنَااور جو آیا ہمارے پاس
    5. مِنَ الْحَقِّ ۙحق میں سے
    6. وَنَطْمَعُاور ہم امید رکھتے ہیں
    7. اَنْکہ
    8. يُّدْخِلَنَاداخل کرے گا ہم کو
    9. رَبُّنَاہمارا رب
    10. مَعَ الْقَوْمِ الصّٰلِحِيْنَنیک لوگوں کے ساتھ۔ صالح لوگوں کے ساتھ
    اور وہ کہتے ہیں کہ "آخر کیوں نہ ہم اللہ پر ایمان لائیں اور جو حق ہمارے پاس آیا ہے اُسے کیوں نہ مان لیں جبکہ ہم اِس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرے؟"
  85. فَاَثَابَهُمُ اللّٰهُ بِمَا قَالُوْا جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزَآءُ الْمُحْسِنِیْنَ﴿85﴾

    1. فَاَثَابَهُمُتو عطا کیے ان کو
    2. اللّٰهُاللہ نے
    3. بِمَابوجہ اس کے جو
    4. قَالُوْاانہوں نے کہا
    5. جَنّٰتٍباغات
    6. تَجْرِيْبہتی ہیں
    7. مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْھٰرُان کے نیچے سے نہریں
    8. خٰلِدِيْنَ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے ہیں ان میں
    9. ۭوَذٰلِكَاور یہ
    10. جَزَآءُ الْمُحْسِنِيْنَبدلہ ہے نیکوکاروں کا
    اُن کے اِس قول کی وجہ سے اللہ نے اُن کو ایسی جنتیں عطا کیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہ جزا ہے نیک رویہ اختیار کرنے والوں کے لیے
  86. وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ۠ع﴿86﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
    2. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    3. وَكَذَّبُوْااور انہوں نے جھٹلایا
    4. بِاٰيٰتِنَآہماری آیات کو
    5. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    6. اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِساتھی ہیں جہنم کے
    رہے وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا اور انہیں جھٹلایا، تو وہ جہنم کے مستحق ہیں
  87. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ وَ لَا تَعْتَدُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ﴿87﴾

    1. يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو۔ جو ایمان لائے ہو
    2. لَا تُحَرِّمُوْانہ تم حرام کرو۔ مت حرام کرو
    3. طَيِّبٰتِپاکیزہ چیزیں
    4. مَآجو
    5. اَحَلَّ اللّٰهُحلال کیں اللہ نے
    6. لَكُمْتمہارے لیے
    7. وَلَا تَعْتَدُوْااور نہ تم زیادتی کرو
    8. ۭاِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    9. لَا يُحِبُّنہیں پسند کرتا ۔ نہیں محبت رکھتا
    10. الْمُعْتَدِيْنَان کو جو حد سے بڑھنے والے ہیں۔ حد سے بڑھنے والوں کو
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جو پاک چیزیں اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں انہیں حرام نہ کر لو اور حد سے تجاوز نہ کرو، اللہ کو زیادتی کرنے والے سخت ناپسند ہیں
  88. وَ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَیِّبًا١۪ وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اَنْتُمْ بِهٖ مُؤْمِنُوْنَ﴿88﴾

    1. وَكُلُوْااور کھاؤ
    2. مِمَّااس میں سے جو
    3. رَزَقَكُمُرزق دیا تم کو
    4. اللّٰهُاللہ نے
    5. حَلٰلًااس حال میں کہ وہ حلال ہو
    6. طَيِّبًااس حال میں کہ وہ طیب ہو
    7. ۠وَّاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    8. الَّذِيْٓوہ ذات
    9. اَنْتُمْتم
    10. بِهٖساتھ اس کے
    11. مُؤْمِنُوْنَایمان لانے والے ہو
    جو کچھ حلال و طیب رزق اللہ نے تم کو دیا ہے اُسے کھا ؤ پیو اور اُس خدا کی نافرمانی سے بچتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو
  89. لَا یُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْۤ اَیْمَانِكُمْ وَ لٰكِنْ یُّؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ١ۚ فَكَفَّارَتُهٗۤ اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسٰكِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَهْلِیْكُمْ اَوْ كِسْوَتُهُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ١ؕ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَةِ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ كَفَّارَةُ اَیْمَانِكُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ١ؕ وَ احْفَظُوْۤا اَیْمَانَكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿89﴾

    1. لَا يُؤَاخِذُكُمُنہیں مواخذہ کرے گا تمہارا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. بِاللَّغْوِساتھ لغو کے
    4. فِيْٓ اَيْمَانِكُمْتمہاری قسموں میں
    5. وَلٰكِنْاور لیکن
    6. يُّؤَاخِذُكُمْوہ مواخذہ کرے گا تمہارا
    7. بِمَابوجہ اس کے جو
    8. عَقَّدْتُّمُ الْاَيْمَانَ ۚمضبوط گرہ باندھی تم نے قسموں کی
    9. فَكَفَّارَتُهٗٓتو کفارہ ہے اس کا
    10. اِطْعَامُکھانا کھلانا
    11. عَشَرَةِدس
    12. مَسٰكِيْنَمسکینوں کا
    13. مِنْ اَوْسَطِاوسط درجے کا
    14. مَا تُطْعِمُوْنَجو تم کھلاتے ہو
    15. اَهْلِيْكُمْاپنے گھروالوں کو
    16. اَوْ كِسْوَتُهُمْیا کپڑ پہنانا ان کو
    17. اَوْیا
    18. تَحْرِيْرُ رَقَبَةٍ ۭآزاد کرنا ایک گردن کا
    19. فَمَنْتو جو کوئی
    20. لَّمْ يَجِدْنہ پائے
    21. فَصِيَامُتو روزے رکھنا ہیں
    22. ثَلٰثَةِ اَيَّامٍتین دن کے
    23. ۭذٰلِكَیہ
    24. كَفَّارَةُکفارہ ہے
    25. اَيْمَانِكُمْتمہاری قسموں کا
    26. اِذَا حَلَفْتُمْجب تم قسم کھاؤ ۭ
    27. وَاحْفَظُوْٓااور حفاظت کیا کرو
    28. اَيْمَانَكُمْ ۭاپنی قسموں کا
    29. كَذٰلِكَاسی طرح
    30. يُبَيِّنُبیان کرتا ہے
    31. اللّٰهُاللہ
    32. لَكُمْتمہارے لیے
    33. اٰيٰتِهِاپنی آیات کو
    34. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    35. تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرو
    تم لوگ جو مہمل قسمیں کھا لیتے ہو اُن پر اللہ گرفت نہیں کرتا، مگر جو قسمیں تم جان بوجھ کر کھاتے ہو اُن پر ضرور تم سے مواخذہ کرے گا (ایسی قسم توڑنے کا) کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو وہ اوسط درجے کا کھانا کھلاؤ جو تم اپنے بال بچوں کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہناؤ، یا ایک غلام آزاد کرو، اور جو اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ تین دن کے روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جبکہ تم قسم کھا کر توڑ دو اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو اس طرح اللہ اپنے احکام تمہارے لیے واضح کرتا ہے شاید کہ تم شکر ادا کرو
  90. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ﴿90﴾

    1. يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. اِنَّمَا الْخَمْرُبیشک شراب
    3. وَالْمَيْسِرُاور جوا
    4. وَالْاَنْصَابُاور بہت ۔ آستانے
    5. وَالْاَزْلَامُاور بانسے۔ تیر
    6. رِجْسٌگندگی ہیں
    7. مِّنْ عَمَلِعمل میں سے ہیں
    8. الشَّيْطٰنِشیطان کے
    9. فَاجْتَنِبُوْهُپس بچو اس سے
    10. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    11. تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے، یہ سب گندے شیطانی کام ہیں، ان سے پرہیز کرو، امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی
  91. اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ فِی الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ وَ یَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَ عَنِ الصَّلٰوةِ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَهُوْنَ﴿91﴾

    1. اِنَّمَابیشک
    2. يُرِيْدُچاہتا ہے
    3. الشَّيْطٰنُشیطان کے
    4. اَنْ يُّوْقِعَکہ ڈال دے
    5. بَيْنَكُمُتمہارے درمیان
    6. الْعَدَاوَةَعداوت
    7. وَالْبَغْضَآءَاور بغض
    8. فِيمیں
    9. الْخَمْرِشراب (میں)
    10. وَالْمَيْسِرِاور جوئے میں
    11. وَيَصُدَّكُمْاور روک دے تم کو
    12. عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِاللہ کے ذکر سے
    13. وَعَنِاور سے
    14. الصَّلٰوةِ ۚنماز (سے)
    15. فَهَلْتو کیا
    16. اَنْتُمْہو تم
    17. مُّنْتَهُوْنَباز آنے والے ۔ رکھنے والے
    شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعہ سے تمہارے درمیان عداوت اور بغض ڈال دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے پھر کیا تم ان چیزوں سے باز رہو گے؟
  92. وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ احْذَرُوْا١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ﴿92﴾

    1. وَاَطِيْعُوا اللّٰهَاور اطاعت کرو اللہ کی
    2. وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَاور اطاعت کرو رسول کی
    3. وَاحْذَرُوْااور (نافرمانی سے) بچو
    4. ۚ فَاِنْپھر اگر
    5. تَوَلَّيْتُمْمنہ موڑ لیا تم نے
    6. فَاعْلَمُوْٓاتو جان لو
    7. اَنَّمَابیشک
    8. عَلٰي رَسُوْلِنَاہمارے رسول کے زمہ
    9. الْبَلٰغُپہنچا دیتا ہے
    10. الْمُبِيْنُکھلم کھلا
    اللہ اور اُس کے رسول کی بات مانو اور باز آ جاؤ، لیکن اگر تم نے حکم عدولی کی تو جان لو کہ ہمارے رسول پر بس صاف صاف حکم پہنچا دینے کی ذمہ داری تھی
  93. لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْۤا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠ع﴿93﴾

    1. لَيْسَنہیں
    2. عَلَي الَّذِيْنَاوپر ان لوگوں کے
    3. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
    4. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
    5. جُنَاحٌکوئی گناہ
    6. فِيْمَااس میں جو
    7. طَعِمُوْٓاانہوں نے کھایا
    8. اِذَا مَاجب
    9. اتَّقَوْاانہوں نے تقوی کیا
    10. وَّاٰمَنُوْااور ایمان لائے
    11. وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے عمل کیے
    12. ثُمَّپھر
    13. اتَّقَوْاانہوں نے تقوی کیا
    14. وَّاٰمَنُوْااور ایمان لائے
    15. ثُمَّپھر
    16. اتَّقَوْاانہوں نے تقوی کیا
    17. وَّاَحْسَنُوْا ۭاور احسان کیا
    18. وَاللّٰهُاور اللہ
    19. يُحِبُّمحبت رکھتا ہے
    20. الْمُحْسِنِيْنَاحسان کرنے والوں سے
    جو لوگ ایمان لے آئے اور نیک عمل کرنے لگے انہوں نے پہلے جو کچھ کھایا پیا تھا اس پر کوئی گرفت نہ ہوگی بشرطیکہ وہ آئندہ اُن چیزوں سے بچے رہیں جو حرام کی گئی ہیں اور ایمان پر ثابت قدم رہیں اور اچھے کام کریں، پھر جس جس چیز سے روکا جائے اس سے رکیں اور جو فرمان الٰہی ہو اُسے مانیں، پھر خدا ترسی کے ساتھ نیک رویہ رکھیں اللہ نیک کردار لوگوں کو پسند کرتا ہے
  94. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَیَبْلُوَنَّكُمُ اللّٰهُ بِشَیْءٍ مِّنَ الصَّیْدِ تَنَالُهٗۤ اَیْدِیْكُمْ وَ رِمَاحُكُمْ لِیَعْلَمَ اللّٰهُ مَنْ یَّخَافُهٗ بِالْغَیْبِ١ۚ فَمَنِ اعْتَدٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَلَهٗ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿94﴾

    1. يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. لَيَبْلُوَنَّكُمُالبتہ ضرور آزمائے گا تم کو
    3. اللّٰهُاللہ
    4. بِشَيْءٍساتھ کچھ چیزوں کے
    5. مِّنَ الصَّيْدِشکار میں سے
    6. تَنَالُهٗٓپالیں گے اس کو
    7. اَيْدِيْكُمْتمہارے ہاتھ
    8. وَرِمَاحُكُمْاور تمہارے نیزے
    9. لِيَعْلَمَتاکہ جان لے
    10. اللّٰهُاللہ
    11. مَنْ يَّخَافُهٗکون ڈرتا ہے اس سے
    12. بِالْغَيْبِ ۚغائبانہ طور پر
    13. فَمَنِ اعْتَدٰيتو جو کوئی زیادتی کرتے
    14. بَعْدَ ذٰلِكَبعد اس کے
    15. فَلَهٗتو اس کے لیے
    16. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب ہے دردناک
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اللہ تمہیں اُس شکار کے ذریعہ سے سخت آزمائش میں ڈالے گا جو بالکل تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی زد میں ہوگا، یہ دیکھنے کے لیے کہ تم میں سے کون اس سے غائبانہ ڈرتا ہے، پھر جس نے اس تنبیہ کے بعد اللہ کی مقرر کی ہوئی حد سے تجاوز کیا اُس کے لیے درد ناک سزا ہے
  95. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ وَ مَنْ قَتَلَهٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ١ؕ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ﴿95﴾

    1. يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. لَا تَقْتُلُوانہ تم قتل کرو
    3. الصَّيْدَشکار کو
    4. وَاَنْتُمْ حُرُمٌ ۭحالانکہ تم حالت احرام میں ہو۔ اس حال میں کہ تم حرم میں ہو
    5. وَمَنْاور جس نے
    6. قَتَلَهٗقتل کیا اس کو
    7. مِنْكُمْتم میں سے
    8. مُّتَعَمِّدًاجان بوجھ کر
    9. فَجَزَآءٌتو بدلہ ہے
    10. مِّثْلُمانند اس کے
    11. مَا قَتَلَجو اس نے قتل کیا
    12. مِنَ النَّعَمِچوپایوں میں سے
    13. يَحْكُمُفیصلہ کریں گے
    14. بِهٖساتھ اس کے
    15. ذَوَا عَدْلٍدو عدل والے
    16. مِّنْكُمْتم میں سے
    17. هَدْيًۢاقربانی ہے۔ ہوگی
    18. بٰلِغَپہنچنے والی
    19. الْكَعْبَةِکعبہ کو
    20. اَوْیا
    21. كَفَّارَةٌکفارہ ہے
    22. طَعَامُکھانا
    23. مَسٰكِيْنَمسکینوں کا
    24. اَوْیا
    25. عَدْلُبرابر۔ بدلہ
    26. ذٰلِكَاس کا۔ کے
    27. صِيَامًاروزے رکھنا
    28. لِّيَذُوْقَتاکہ وہ چکھے
    29. وَبَالَوبال۔ بدلہ
    30. اَمْرِهٖاپنے کام کا
    31. ۭعَفَامعاف کردیا
    32. اللّٰهُاللہ نے
    33. عَمَّااس سے جو
    34. سَلَفَ ۭگزر گیا ۔ گزر چکا
    35. وَمَنْ عَادَاور جو کوئی اعادہ کرے گا
    36. فَيَنْتَقِمُتو انتقام لے گا
    37. اللّٰهُاللہ
    38. مِنْهُ ۭاس سے
    39. وَاللّٰهُاور اللہ
    40. عَزِيْزٌزبردست
    41. ذُو انْتِقَامٍانتقام لینے والا ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو! احرام کی حالت میں شکار نہ مارو، اور اگر تم میں سے کوئی جان بوجھ کر ایسا کر گزرے تو جو جانور اس نے مارا ہو اُسی کے ہم پلہ ایک جانور اُسے مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگا جس کا فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کریں گے، اور یہ نذرانہ کعبہ پہنچایا جائے گا، یا نہیں تو اِس گناہ کے کفارہ میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا، یااس کے بقدر روزے رکھنے ہوں گے، تاکہ وہ اپنے کیے کا مزہ چکھے پہلے جو ہو چکا اُسے اللہ نے معاف کر دیا، لیکن اب اگر کسی نے اس حرکت کا اعادہ کیا تو اس سے اللہ بدلہ لے گا، اللہ سب پر غالب ہے اور بدلہ لینے کی طاقت رکھتا ہے
  96. اُحِلَّ لَكُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَ طَعَامُهٗ مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِلسَّیَّارَةِ١ۚ وَ حُرِّمَ عَلَیْكُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿96﴾

    1. اُحِلَّحلال کیا گیا ہے
    2. لَكُمْتمہارے لیے
    3. صَيْدُشکار
    4. الْبَحْرِسمندر کا
    5. وَطَعَامُهٗاور کھانا اس کا
    6. مَتَاعًافائدہ مند ہے
    7. لَّكُمْتمہارے لیے
    8. وَلِلسَّيَّارَةِ ۚاور قافلے کے لیے
    9. وَحُرِّمَاور حرام کیا گیا
    10. عَلَيْكُمْتم پر
    11. صَيْدُ الْبَرِّخشکی کا شکار
    12. مَا دُمْتُمْجب تک تم ہو
    13. حُرُمًا ۭحالت احرام میں
    14. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور ڈرو اللہ سے
    15. الَّذِيْٓوہ ذات
    16. اِلَيْهِاس کی طرف
    17. تُحْشَرُوْنَتم اکٹھے کیے جاؤ گے
    تمہارے لیے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا حلال کر دیا گیا، جہاں تم ٹھیرو وہاں بھی اُسے کھا سکتے ہو اور قافلے کے لیے زاد راہ بھی بناسکتے ہو البتہ خشکی کا شکار جب تک احرام کی حالت میں ہو، تم پر حرام کیا گیا ہے پس بچو اُس خدا کی نافرمانی سے جس کی پیشی میں تم سب کو گھیر کر حاضر کیا جائے گا
  97. جَعَلَ اللّٰهُ الْكَعْبَةَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ الْهَدْیَ وَ الْقَلَآئِدَ١ؕ ذٰلِكَ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ﴿97﴾

    1. جَعَلَ اللّٰهُبنایا اللہ نے
    2. الْكَعْبَةَکعبہ کو
    3. الْبَيْتَگھر
    4. الْحَرَامَحرمت والا
    5. قِيٰمًا لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے قائم رہنے کا ذریعہ۔ لوگوں کے لیے قیام کا سبب
    6. وَالشَّهْرَ الْحَرَامَاور حرمت والے مہینے
    7. وَالْهَدْيَاور قربانی کے جانور
    8. وَالْقَلَآئِدَاور قلادے والے
    9. ۭذٰلِكَیہ بات۔ حکم
    10. لِتَعْلَمُوْٓاتاکہ تم جان لو
    11. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
    12. يَعْلَمُجانتا ہے
    13. مَاجو کچھ
    14. فِيمیں
    15. السَّمٰوٰتِآسمانوں (میں) ہے
    16. وَمَا فِي الْاَرْضِاور جو کچھ زمین میں ہے
    17. وَاَنَّ اللّٰهَاور بیشک اللہ تعالیٰ
    18. بِكُلِّ شَيْءٍساتھ ہر چیز کے
    19. عَلِيْمٌخوب جاننے والا ہے
    اللہ نے مکان محترم، کعبہ کو لوگوں کے لیے (اجتماعی زندگی کے) قیام کا ذریعہ بنایا اور ماہ حرام اور قربانی کے جانوروں اور قلادوں کو بھی (اِس کام میں معاون بنا دیا) تاکہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ اللہ آسمانوں او ر زمین کے سب حالات سے باخبر ہے اور اُسے ہر چیز کا علم ہے
  98. اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌؕ﴿98﴾

    1. اِعْلَمُوْٓاجان لو
    2. اَنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    3. شَدِيْدُ الْعِقَابِسخت سزا دینے والا ہے
    4. وَاَنَّاور بیشک
    5. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
    6. غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌبخشنے والا مہربان ہے
    خبردار ہو جاؤ! اللہ سزا دینے میں بھی سخت ہے اور اس کے ساتھ بہت درگزر اور رحم بھی کرنے والا ہے
  99. مَا عَلَى الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَ مَا تَكْتُمُوْنَ﴿99﴾

    1. مَا عَلَي الرَّسُوْلِنہیں ہے اوپر رسول کے
    2. اِلَّا الْبَلٰغُمگر پہنچا دینا
    3. ۭوَاللّٰهُاور اللہ تعالیٰ
    4. يَعْلَمُجانتا ہے
    5. مَا تُبْدُوْنَجو تم ظاہر کرتے ہو
    6. وَمَا تَكْتُمُوْنَاور جو تم چھپاتے ہو
    رسول پر تو صرف پیغام پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے، آگے تمہارے کھلے اور چھپے سب حالات کا جاننے والا اللہ ہے
  100. قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَ الطَّیِّبُ وَ لَوْ اَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِیْثِ١ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠ع﴿100﴾

    1. قُلْکہدیجئے
    2. لَّا يَسْتَوِيبرابر نہیں
    3. الْخَبِيْثُناپاک
    4. وَالطَّيِّبُاور پاک
    5. وَلَوْخواہ
    6. اَعْجَبَكَتمہیں اچھی لگے
    7. كَثْرَةُکثرت
    8. الْخَبِيْثِناپاک
    9. فَاتَّقُواسو ڈرو
    10. اللّٰهَاللہ
    11. يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِاے عقل والو
    12. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    13. تُفْلِحُوْنَتم فلاح پاؤ
    اے پیغمبرؐ! اِن سے کہہ دو کہ پاک اور ناپاک بہر حال یکساں نہیں ہیں خواہ ناپاک کی بہتا ت تمہیں کتنا ہی فریفتہ کرنے والی ہو، پس اے لوگو جو عقل رکھتے ہو! اللہ کی نافرمانی سے بچتے رہو، امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی
  101. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَسْئَلُوْا عَنْ اَشْیَآءَ اِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ١ۚ وَ اِنْ تَسْئَلُوْا عَنْهَا حِیْنَ یُنَزَّلُ الْقُرْاٰنُ تُبْدَ لَكُمْ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنْهَا١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ حَلِیْمٌ﴿101﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاوہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    3. لَا تَسْئَلُوْانہ تم سوال کرو
    4. عَنْ اَشْيَآءَان (مستور) چیزوں کے بارے میں
    5. اِنْاگر
    6. تُبْدَ لَكُمْظاہر کردی جائیں تمہارے لیے
    7. تَسُؤْكُمْ ۚبری لگے گی تم کو
    8. وَاِنْاور اگر
    9. تَسْئَلُوْاتم سوال کرو
    10. عَنْهَاان کے بارے میں
    11. حِيْنَجس وقت۔ جب
    12. يُنَزَّلُنازل کیا جاتا ہے
    13. الْقُرْاٰنُقرآن
    14. تُبْدَ لَكُمْ ۭظاہر کردی جائیں گی تمہارے لیے
    15. عَفَا اللّٰهُدرگزر کرو اللہ نے
    16. عَنْهَا ۭان سے
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. غَفُوْرٌ حَلِيْمٌبخشنے والا مہربان ہے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، ایسی باتیں نہ پوچھا کرو جو تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں ناگوار ہوں، لیکن اگر تم انہیں ایسے وقت پوچھو گے جب کہ قرآن نازل ہو رہا ہو تو وہ تم پر کھول دی جائیں گی اب تک جو کچھ تم نے کیا اُسے اللہ نے معاف کر دیا، وہ درگزر کرنے والا اور برد بار ہے
  102. قَدْ سَاَلَهَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ اَصْبَحُوْا بِهَا كٰفِرِیْنَ﴿102﴾

    1. قَدْتحقیق
    2. سَاَلَهَاسوال کیا تھا ان کے بارے میں
    3. قَوْمٌایک قوم نے
    4. مِّنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    5. ثُمَّپھر
    6. اَصْبَحُوْاوہ ہوگئے
    7. بِهَاساتھ ان کے
    8. كٰفِرِيْنَکافر
    تم سے پہلے ایک گروہ نے اِسی قسم کے سوالات کیے تھے، پھر وہ لوگ انہی باتوں کی وجہ سے کفر میں مبتلا ہوگئے
  103. مَا جَعَلَ اللّٰهُ مِنْۢ بَحِیْرَةٍ وَّ لَا سَآئِبَةٍ وَّ لَا وَصِیْلَةٍ وَّ لَا حَامٍ١ۙ وَّ لٰكِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ١ؕ وَ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿103﴾

    1. مَانہیں
    2. جَعَلَ اللّٰهُبنایا اللہ نے۔ مقرر کیا اللہ نے
    3. مِنْۢ بَحِيْرَةٍکوئی بحیرہ
    4. وَّلَااور نہ
    5. سَآئِبَةٍکوئی سائبہ
    6. وَّلَااور نہ
    7. وَصِيْلَةٍکوئی وصیلہ
    8. وَّلَا حَامٍ ۙاور نہ کوئی حام
    9. وَّلٰكِنَّاور لیکن
    10. الَّذِيْنَوہ لوگ
    11. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    12. يَفْتَرُوْنَوہ گھڑ لیتے ہیں
    13. عَلَي اللّٰهِاللہ پر
    14. الْكَذِبَ ۭجھوٹ
    15. وَاَكْثَرُهُمْاور اکثر ان میں سے
    16. لَا يَعْقِلُوْنَنہیں عقل رکھتے
    اللہ نے نہ کوئی بَحِیرہ مقرر کیا ہے نہ سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حام مگر یہ کافر اللہ پر جھوٹی تہمت لگاتے ہیں اور ان میں سے اکثر بے عقل ہیں (کہ ایسے وہمیات کو مان رہے ہیں)
  104. وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا اِلٰى مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ وَ اِلَى الرَّسُوْلِ قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ﴿104﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. قِيْلَ لَهُمْکہا جاتا ہے ان کے لیے
    3. تَعَالَوْاآؤ
    4. اِلٰىطرف
    5. مَآ اَنْزَلَ اللّٰهُاس کے جو نازل کیا اللہ نے
    6. وَاِلَىاور طرف
    7. الرَّسُوْلِرسول کے
    8. قَالُوْاوہ کہتے ہیں
    9. حَسْبُنَاکافی ہے ہم کو
    10. مَا وَجَدْنَاوہ جو پایا ہم نے
    11. عَلَيْهِاس پر
    12. اٰبَآءَنَا ۭاپنے باپ دادا کو
    13. اَوَلَوْ كَانَکیا بھلا اگرچہ ہوں
    14. اٰبَآؤُهُمْان کے باپ دادا
    15. لَا يَعْلَمُوْنَنہ علم رکھتے ۔ نہ وہ جانتے
    16. شَيْئًاکچھ بھی
    17. وَّلَا يَهْتَدُوْنَاور نہ وہ ہدایت یافتہ ہوں
    اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اُس قانون کی طرف جو اللہ نے نازل کیا ہے اور آؤ پیغمبرؐ کی طرف تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمارے لیے تو بس وہی طریقہ کافی ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے کیا یہ باپ دادا ہی کی تقلید کیے چلے جائیں گے خواہ وہ کچھ نہ جانتے ہوں اور صحیح راستہ کی انہیں خبر ہی نہ ہو؟
  105. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا عَلَیْكُمْ اَنْفُسَكُمْ١ۚ لَا یَضُرُّكُمْ مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَیْتُمْ١ؕ اِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿105﴾

    1. يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. عَلَيْكُمْتم پر ہے
    3. اَنْفُسَكُمْ ۚلَا يَضُرُّكُمْنہ نقصان دے تم کو
    4. مَّنْوہ جو
    5. ضَلَّبھٹک گیا
    6. اِذَا اهْتَدَيْتُمْ ۭجب تم نے ہدایت پا لی ہو
    7. اِلَى اللّٰهِطرف اللہ کے
    8. مَرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تمہارا
    9. جَمِيْعًاسب کے سب کا
    10. فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتادے گا تم کو
    11. بِمَا كُنْتُمْساتھ اس کے جو تھے تم
    12. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اپنی فکر کرو، کسی دوسرے کی گمراہی سے تمہارا کچھ نہیں بگڑتا اگر تم خود راہ راست پر ہو، اللہ کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو
  106. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا شَهَادَةُ بَیْنِكُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِیْنَ الْوَصِیَّةِ اثْنٰنِ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ اَوْ اٰخَرٰنِ مِنْ غَیْرِكُمْ اِنْ اَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِی الْاَرْضِ فَاَصَابَتْكُمْ مُّصِیْبَةُ الْمَوْتِ١ؕ تَحْبِسُوْنَهُمَا مِنْۢ بَعْدِ الصَّلٰوةِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ اِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِیْ بِهٖ ثَمَنًا وَّ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبٰى١ۙ وَ لَا نَكْتُمُ شَهَادَةَ١ۙ اللّٰهِ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الْاٰثِمِیْنَ﴿106﴾

    1. يٰٓاَيُّھَاالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
    2. شَهَادَةُگواہی
    3. بَيْنِكُمْتمہارے درمیان
    4. اِذَاجب
    5. حَضَرَحاضر ہو۔ آجائے
    6. اَحَدَكُمُتم میں سے کسی ایک کو
    7. الْمَوْتُموت
    8. حِيْنَوقت
    9. الْوَصِيَّةِوصیت کے
    10. اثْنٰنِدو
    11. ذَوَا عَدْلٍعدل والے۔ صاحب عدل
    12. مِّنْكُمْتم میں سے
    13. اَوْ اٰخَرٰنِیا دوسرے دو
    14. مِنْ غَيْرِكُمْتمہارے سوا
    15. اِنْاگر
    16. اَنْتُمْہو تم
    17. ضَرَبْتُمْسفر کررہے تم
    18. فِي الْاَرْضِزمین میں
    19. فَاَصَابَتْكُمْپھر پہنچے تم کو
    20. مُّصِيْبَةُمصیبت
    21. الْمَوْتِ ۭموت کی
    22. تَحْبِسُوْنَهُمَاتم روک لو ان دونوں کو
    23. مِنْۢ بَعْدِ الصَّلٰوةِنماز کے بعد
    24. فَيُقْسِمٰنِپھر وہ دونوں قسمیں کھائیں
    25. بِاللّٰهِاللہ کی
    26. اِنِاگر
    27. ارْتَبْتُمْشک میں پڑے تم
    28. لَا نَشْتَرِيْنہ ہم بیچیں گے
    29. بِهٖان کو
    30. ثَمَنًاقیمت میں
    31. وَّلَوْ كَانَاور اگرچہ ہوں
    32. ذَا قُرْبٰى ۙرشتہ دار
    33. وَلَااور نہ
    34. نَكْتُمُہم چھپائیں گے
    35. شَهَادَةَگواہی کو
    36. ۙاللّٰهِاللہ کی
    37. اِنَّآبیشک ہم
    38. اِذًاتب
    39. لَّمِنَ الْاٰثِمِيْنَالبتہ گناہ گاروں میں سے ہوں گے
    اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم میں سے کسی کی موت کا وقت آ جائے اور وہ وصیت کر رہا ہو تو اس کے لیے شہادت کا نصاب یہ ہے کہ تمہاری جماعت میں سے دو صاحب عدل آدمی گواہ بنائے جائیں، یا اگر تم سفر کی حالت میں ہو اور وہاں موت کی مصیبت پیش آ جائے تو غیر مسلموں ہی میں سے دو گواہ لے لیے جائں پھر اگر کوئی شک پڑ جائے تو نماز کے بعد دونوں گواہوں کو (مسجد میں) روک لیا جائے اور وہ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ "ہم کسی ذاتی فائدے کے عوض شہادت بیچنے والے نہیں ہیں، اور خواہ کوئی ہمارا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو (ہم اس کی رعایت کرنے والے نہیں) اور نہ خدا واسطے کی گواہی کو ہم چھپانے والے ہیں، اگر ہم نے یسا کیا تو گناہ گاروں میں شمار ہوں گے"
  107. فَاِنْ عُثِرَ عَلٰۤى اَنَّهُمَا اسْتَحَقَّاۤ اِثْمًا فَاٰخَرٰنِ یَقُوْمٰنِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْهِمُ الْاَوْلَیٰنِ فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰهِ لَشَهَادَتُنَاۤ اَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَ مَا اعْتَدَیْنَاۤ١ۖ٘ اِنَّاۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿107﴾

    1. فَاِنْپھر اگر
    2. عُثِرَخبر ہوجائے
    3. عَلٰٓياس بات پر
    4. اَنَّهُمَاکہ بیشک وہ دونوں
    5. اسْتَحَقَّآوہ دونوں حق دار ہوئے
    6. اِثْمًاگناہ کے
    7. فَاٰخَرٰنِدو دوسرے
    8. يَقُوْمٰنِدونوں کھڑے ہوگئے
    9. مَقَامَهُمَاان دونوں کی جگہ
    10. مِنَ الَّذِيْنَان لوگوں میں سے
    11. اسْتَحَقَّحق ثابت ہوا
    12. عَلَيْهِمُان پر
    13. الْاَوْلَيٰنِدو قریب ترین
    14. فَيُقْسِمٰنِپھر وہ دونوں قسمیں کھائیں گے
    15. بِاللّٰهِاللہ کی
    16. لَشَهَادَتُنَآالبتہ ہماری شہادت
    17. اَحَقُّزیادہ سچی ہے
    18. مِنْ شَهَادَتِهِمَاان دونوں کی شہادت سے
    19. وَمَا اعْتَدَيْنَآ ڮاور نہیں زیادتی کی ہم نے
    20. اِنَّآبیشک ہم
    21. اِذًاتب
    22. لَّمِنَ الظّٰلِمِيْنَالبتہ ظالموں میں سے ہوں گے
    لیکن اگر پتہ چل جائے کہ ان دونوں نے اپنے آپ کو گناہ میں مبتلا کیا ہے تو پھر ان کی جگہ دو اور شخص جو ان کی بہ نسبت شہادت دینے کے لیے اہل تر ہوں ان لوگوں میں سے کھڑے ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہو، اور وہ خدا کی قسم کھا کر کہیں کہ "ہماری شہادت اُن کی شہادت سے زیادہ بر حق ہے اور ہم نے اپنے گواہی میں کوئی زیادتی نہیں کی ہے، اگر ہم ایسا کریں تو ظالموں میں سے ہوں گے"
  108. ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِالشَّهَادَةِ عَلٰى وَجْهِهَاۤ اَوْ یَخَافُوْۤا اَنْ تُرَدَّ اَیْمَانٌۢ بَعْدَ اَیْمَانِهِمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اسْمَعُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ع﴿108﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. اَدْنٰٓيزیادہ قریب تر ہے
    3. اَنْ يَّاْتُوْاکہ وہ لائیں
    4. بِالشَّهَادَةِگواہی کو
    5. عَلٰي وَجْهِهَآاس کے منہ پر
    6. اَوْ يَخَافُوْٓایا وہ ڈریں گے
    7. اَنْ تُرَدَّکہ پھیر دی جائے گی
    8. اَيْمَانٌۢقسمیں
    9. بَعْدَ اَيْمَانِهِمْان کی قسموں کے بعد
    10. ۭوَاتَّقُوااور ڈرو
    11. اللّٰهَاللہ سے
    12. وَاسْمَعُوْا ۭاور سنا کرو
    13. وَاللّٰهُاور اللہ
    14. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    15. الْقَوْمَقوم کو
    16. الْفٰسِقِيْنَجو فاسق ہیں
    اس طریقہ سے زیادہ توقع کی جاسکتی ہے کہ لوگ ٹھیک ٹھیک شہادت دیں گے، یا کم از کم اس بات ہی کا خوف کریں گے کہ ان کی قسموں کے بعد ددسری قسموں سے کہیں ان کی تردید نہ ہو جائے اللہ سے ڈرو اور سنو، اللہ نافرمانی کرنے والوں کو اپنی رہنمائی سے محروم کر دیتا ہے
  109. یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰهُ الرُّسُلَ فَیَقُوْلُ مَا ذَاۤ اُجِبْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَا عِلْمَ لَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ﴿109﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. يَجْمَعُجمع کرے گا
    3. اللّٰهُاللہ
    4. الرُّسُلَرسولوں کو
    5. فَيَقُوْلُپھر کہے گا
    6. مَاذَآکیا کچھ
    7. اُجِبْتُمْ ۭجواب دیے گئے تھے تم کو
    8. قَالُوْاوہ کہیں گے
    9. لَا عِلْمَنہیں کوئی علم
    10. لَنَاہمارے لیے
    11. ۭاِنَّكَبیشک تو
    12. اَنْتَتو ہی
    13. عَلَّامُخوب جاننے والا ہے
    14. الْغُيُوْبِغیوب کو۔ چھپی باتوں کو
    جس روز اللہ سب رسولوں کو جمع کر کے پو چھے گا کہ تمہیں کیا جواب دیا گیا ہے، تو وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ علم نہیں، آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں
  110. اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْكَ وَ عَلٰى وَ الِدَتِكَ١ۘ اِذْ اَیَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١۫ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا١ۚ وَ اِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْهَا فَتَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِیْ وَ تُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿110﴾

    1. اِذْجب
    2. قَالَفرمائے گا
    3. اللّٰهُاللہ
    4. يٰعِيْسَىاے عیسیٰ
    5. ابْنَ مَرْيَمَابن مریم
    6. اذْكُرْیاد کرو
    7. نِعْمَتِيْمیری نعمت
    8. عَلَيْكَجو تم پر ہے
    9. وَعَلٰي وَالِدَتِكَ ۘاور تمہاری والدہ پر
    10. اِذْجب
    11. اَيَّدْتُّكَمیں نے تائید کی تمہاری
    12. بِرُوْحِساتھ روح
    13. الْقُدُسِ ۣالقدس کے
    14. تُكَلِّمُتو کلام کرتا تھا
    15. النَّاسَلوگوں سے
    16. فِي الْمَهْدِگہوارے میں
    17. وَكَهْلًا ۚاور اڈھیر عمر میں
    18. وَاِذْاور جب
    19. عَلَّمْتُكَمیں نے سکھائی تجھ کو
    20. الْكِتٰبَکتاب
    21. وَالْحِكْمَةَاور حکمت
    22. وَالتَّوْرٰىةَاور تورات
    23. وَالْاِنْجِيْلَ ۚاور انجیل
    24. وَاِذْاور جب
    25. تَخْلُقُتو بناتا تھا۔ تو تخلیق کرتا تھا
    26. مِنَ الطِّيْنِمٹی سے
    27. كَهَيْئَةِ الطَّيْرِمانند شکل
    28. بِاِذْنِيْساتھ میرے اذن کے
    29. فَتَنْفُخُپھر تو پھونک مارتا تھا
    30. فِيْهَااس میں
    31. فَتَكُوْنُپھر وہ ہوجاتا
    32. طَيْرًۢاپرندہ
    33. بِاِذْنِيْساتھ میرے اذن کے
    34. وَتُبْرِيئُاور تو تندرست کرتا تھا
    35. الْاَكْمَهَمادرزاد اندھے کو
    36. وَالْاَبْرَصَاور برص والے کو
    37. بِاِذْنِيْ ۚساتھ میرے اذن کے
    38. وَاِذْ تُخْرِجُاور جب تو نکالتا تھا
    39. الْمَوْتٰىمردہ کو
    40. بِاِذْنِيْ ۚساتھ میرے اذن کے
    41. وَاِذْاور جب
    42. كَفَفْتُروکا میں نے
    43. بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
    44. عَنْكَتجھ سے
    45. اِذْ جِئْتَهُمْجب لایا تو ان کے پاس
    46. بِالْبَيِّنٰتِروشن نشانیاں
    47. فَقَالَتو کہا
    48. الَّذِيْنَان لوگوں نے
    49. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
    50. مِنْهُمْان میں سے
    51. اِنْ هٰذَآنہیں یہ
    52. اِلَّامگر
    53. سِحْرٌجادو
    54. مُّبِيْنٌکھلم کھلا
    پھر تصور کرو اس موقع کا جب اللہ فرمائے گا کہ "اے مریم کے بیٹے عیسیٰؑ! یاد کر میری اس نعمت کو جو میں نے تجھے اور تیری ماں کو عطا کی تھی، میں نے روح پاک سے تیری مدد کی، تو گہوارے میں بھی لوگوں سے بات کرتا تھا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی، میں نے تجھ کو کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی، تو میرے حکم سے مٹی کا پتلا پرندے کی شکل کا بناتا اور اس میں پھونکتا تھا اور وہ میرے حکم سے پرندہ بن جاتا تھا، تو مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے اچھا کرتا تھا، تو مُردوں کو میرے حکم سے نکالتا تھا، پھر جب تو بنی اسرائیل کے پاس صریح نشانیاں لے کر پہنچا اور جو لوگ ان میں سے منکر حق تھے انہوں نے کہا کہ یہ نشانیاں جادو گری کے سوا اور کچھ نہیں ہیں تو میں نے ہی تجھے اُن سے بچایا
  111. وَ اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَى الْحَوَارِیّٖنَ اَنْ اٰمِنُوْا بِیْ وَ بِرَسُوْلِیْ١ۚ قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ اشْهَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْنَ﴿111﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. اَوْحَيْتُمیں نے وحی کی
    3. اِلَى الْحَوَارِيّٖنَطرف حواریوں کے
    4. اَنْ اٰمِنُوْا بِيْیہ کہ ایمان لے آؤ مجھ پر
    5. وَبِرَسُوْلِيْ ۚاور ساتھ میرے رسول کے
    6. قَالُوْٓاانہوں نے کہا
    7. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    8. وَاشْهَدْاور گواہ رہیے
    9. بِاَنَّنَابیشک ہم
    10. مُسْلِمُوْنَمسلمان ہیں
    اور جب میں نے حواریوں کو اشارہ کیا کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ تب اُنہوں نے کہا کہ "ہم ایمان لائے اور گواہ رہو کہ ہم مسلم ہیں"
  112. اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ هَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّكَ اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴿112﴾

    1. اِذْ قَالَجب کہا
    2. الْحَوَارِيُّوْنَحواریوں نے
    3. يٰعِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَاے عیسیٰ ابن مریم
    4. هَلْ يَسْتَطِيْعُکی استطاعت رکھتا ہے
    5. رَبُّكَتیرا رب
    6. اَنْ يُّنَزِّلَکہ اتارے
    7. عَلَيْنَاہم پر
    8. مَآئِدَةًایک خوان۔ ایک دستر خوان
    9. مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے ۭ
    10. قَالَکہا
    11. اتَّقُوا اللّٰهَڈرو اللہ سے
    12. اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
    13. مُّؤْمِنِيْنَمومن
    (حواریوں کے سلسلہ میں) یہ واقعہ بھی یاد رہے کہ جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ ابن مریم! کیا آپ کا رب ہم پر آسمان سے کھانے کا ایک خوان اتار سکتا ہے؟ تو عیسیٰؑ نے کہا اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو
  113. قَالُوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوْبُنَا وَ نَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَ نَكُوْنَ عَلَیْهَا مِنَ الشّٰهِدِیْنَ﴿113﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. نُرِيْدُہم چاہتے ہیں
    3. اَنْ نَّاْكُلَکہ ہم کھائیں
    4. مِنْهَااس سے
    5. وَتَطْمَئِنَّاور مطمئن ہوجائیں
    6. قُلُوْبُنَاہمارے دل
    7. وَنَعْلَمَاور ہم جان لیں
    8. اَنْ قَدْیہ کہ تحقیق
    9. صَدَقْتَنَاسچ کہا تو نے ہم سے
    10. وَنَكُوْنَاور ہم ہوجائیں
    11. عَلَيْهَااس پر
    12. مِنَ الشّٰهِدِيْنَگواہوں میں سے
    اُنہوں نے کہا ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہوں اور ہمیں معلوم ہو جائے کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا ہے وہ سچ ہے اور ہم اس پر گواہ ہوں
  114. قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ١ۚ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ﴿114﴾

    1. قَالَکہا
    2. عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَعیسیٰ ابن مریم نے
    3. اللّٰهُمَّاے اللہ
    4. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    5. اَنْزِلْاتار
    6. عَلَيْنَاہم پر
    7. مَآئِدَةًایک خوان
    8. مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
    9. تَكُوْنُہوجائے
    10. لَنَاہمارے لیے
    11. عِيْدًاعید۔ خوشی کا دن
    12. لِّاَوَّلِنَاہمارے اگلوں کے لیے
    13. وَاٰخِرِنَااور ہمارے پچھلوں کے لیے
    14. وَاٰيَةً مِّنْكَ ۚاور ایک نشانی تیری طرف سے
    15. وَارْزُقْنَااور رزق دے ہم کو
    16. وَاَنْتَاور تو
    17. خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَبہترین رزق دینے والا ہے
    اس پر عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی "خدایا! ہمارے رب! ہم پر آسمان سے ایک خوان نازل کر جو ہمارے لیے اور ہمارے اگلوں پچھلوں کے لیے خوشی کا موقع قرار پائے اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو، ہم کو رزق دے اور تو بہترین رازق ہے"
  115. قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مُنَزِّلُهَا عَلَیْكُمْ١ۚ فَمَنْ یَّكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَاِنِّیْۤ اُعَذِّبُهٗ عَذَابًا لَّاۤ اُعَذِّبُهٗۤ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿115﴾

    1. قَالَ اللّٰهُکہا اللہ نے
    2. اِنِّىْبیشک میں
    3. مُنَزِّلُهَانازل کرنے والا ہوں اس کو
    4. عَلَيْكُمْ ۚتم پر
    5. فَمَنْتو جو کوئی
    6. يَّكْفُرْکفر کرے گا
    7. بَعْدُاس کے بعد
    8. مِنْكُمْتم میں سے
    9. فَاِنِّىْٓتو بیشک میں
    10. اُعَذِّبُهٗمیں عذاب دوں گا اس کو
    11. عَذَابًاایسا عذاب
    12. لَّآنہیں
    13. اُعَذِّبُهٗٓمیں ویسا عذاب دوں گا اس کو
    14. اَحَدًاکسی ایک کو
    15. مِّنَ الْعٰلَمِيْنَجہان والوں میں سے
    اللہ نے جواب دیا "میں اُس کو تم پر نازل کرنے والا ہو ں، مگر اس کے بعد جو تم میں سے کفر کرے گا اسے میں ایسی سزا دوں گا جو دنیا میں کسی کو نہ دی ہوگی"
  116. وَ اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ اِلٰهَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالَ سُبْحٰنَكَ مَا یَكُوْنُ لِیْۤ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ١ۗ بِحَقٍّ١ؐؕ اِنْ كُنْتُ قُلْتُهٗ فَقَدْ عَلِمْتَهٗ١ؕ تَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ وَ لَاۤ اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِكَ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ﴿116﴾

    1. وَاِذْ قَالَاور جب فرمائے گا
    2. اللّٰهُالہ
    3. يٰعِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَاے عیسیٰ ابن مریم
    4. ءَاَنْتَکیا تو نے
    5. قُلْتَتو نے کہا تھا
    6. لِلنَّاسِلوگوں سے
    7. اتَّخِذُوْنِيْبنا لو مجھ کو
    8. وَاُمِّيَاور میری ماں کو
    9. اِلٰهَيْنِدو الہ
    10. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭاللہ کے سوا
    11. قَالَوہ کہیں گے
    12. سُبْحٰنَكَپاک ہے تو
    13. مَا يَكُوْنُنہیں ہے
    14. لِيْٓمیرے لیے
    15. اَنْ اَقُوْلَکہ میں کہوں
    16. مَا لَيْسَ لِيْجو نہیں میرے لیے
    17. ۤ بِحَقٍّحق
    18. ڲ اِنْ كُنْتُاگر میں نے
    19. قُلْتُهٗکہا ہوتا اس کو
    20. فَقَدْتو تحقیق
    21. عَلِمْتَهٗجان لیتا تو اس کو
    22. ۭ تَعْلَمُتو جانتا ہے
    23. مَا فِيْ نَفْسِيْجو میرے نفس میں ہے
    24. وَلَآ اَعْلَمُاور نہیں میں جانتا
    25. مَا فِيْ نَفْسِكَجو تیرے نفس میں ہے
    26. ۭاِنَّكَبیشک تو
    27. اَنْتَتو ہی
    28. عَلَّامُخوب جانتا ہے
    29. الْغُيُوْبِغیب کی باتیں
    غرض جب (یہ احسانات یاد دلا کر) اللہ فرمائے گا کہ "اے عیسیٰ ابن مریم! کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری ماں کو بھی خدا بنا لو؟" تو وہ جواب میں عرض کرے گا کہ "سبحان اللہ! میرا یہ کام نہ تھا کہ وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا، اگر میں نے ایسی بات کہی ہوتی، تو آپ کو ضرور علم ہوتا، آپ جانتے ہیں جو کچھ میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے، آپ تو ساری پوشیدہ حقیقتوں کے عالم ہیں
  117. مَا قُلْتُ لَهُمْ اِلَّا مَاۤ اَمَرْتَنِیْ بِهٖۤ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْ١ۚ وَ كُنْتُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْهِمْ١ۚ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿117﴾

    1. مَانہیں
    2. قُلْتُمیں نے کہا
    3. لَهُمْان کے واسطے
    4. اِلَّا مَآمگر جو
    5. اَمَرْتَنِيْحکم دیا تو نے مجھ کو
    6. بِهٖٓاس کا
    7. اَنِ اعْبُدُواکہ عبادت کرو
    8. اللّٰهَاللہ کی
    9. رَبِّيْجو میرا راب ہے
    10. وَرَبَّكُمْ ۚاور تمہارا رب ہے
    11. وَكُنْتُاور تھا میں
    12. عَلَيْهِمْان پر
    13. شَهِيْدًاگواہ
    14. مَّا دُمْتُجب تک میں رہا
    15. فِيْهِمْ ۚان میں
    16. فَلَمَّاپھر جب
    17. تَوَفَّيْتَنِيْتو نے فوت کردیا مجھ کو
    18. كُنْتَتھا تو
    19. اَنْتَتو ہی
    20. الرَّقِيْبَنگران تھا
    21. عَلَيْهِمْان پر
    22. ۭواَنْتَاور تو
    23. عَلٰياوپر
    24. كُلِّہر
    25. شَيْءٍچیز کے
    26. شَهِيْدٌگواہ ہے
    میں نے اُن سے اُس کے سوا کچھ نہیں کہا جس کا آپ نے حکم دیا تھا، یہ کہ اللہ کی بندگی کرو جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی میں اُسی وقت تک ان کا نگراں تھا جب تک کہ میں ان کے درمیان تھا جب آپ نے مجھے واپس بلا لیا تو آپ ان پر نگراں تھے اور آپ تو ساری ہی چیزوں پر نگراں ہیں
  118. اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَ١ۚ وَ اِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿118﴾

    1. اِنْاگر
    2. تُعَذِّبْهُمْتو عذاب دے ان کو
    3. فَاِنَّهُمْتو بیشک وہ
    4. عِبَادُكَ ۚتیرے بندے ہیں
    5. وَاِنْاور اگر
    6. تَغْفِرْ لَهُمْتو بخش دے ان کے لیے
    7. فَاِنَّكَتو بیشک تو
    8. اَنْتَتو ہی
    9. الْعَزِيْزُزبردست ہے
    10. الْحَكِيْمُحکمت والا ہے
    اب اگر آپ انہیں سزا دیں تو وہ آپ کے بندے ہیں اور اگر معاف کر دیں تو آپ غالب اور دانا ہیں"
  119. قَالَ اللّٰهُ هٰذَا یَوْمُ یَنْفَعُ الصّٰدِقِیْنَ صِدْقُهُمْ١ؕ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴿119﴾

    1. قَالَفرمائے گا
    2. اللّٰهُاللہ تعالیٰ
    3. هٰذَایہ۔ اس
    4. يَوْمُدن
    5. يَنْفَعُنفع دے گا
    6. الصّٰدِقِيْنَسچوں کو
    7. صِدْقُهُمْان کا سچ
    8. ۭ لَهُمْان کے لیے
    9. جَنّٰتٌباغات ہیں
    10. تَجْرِيْبہتی ہیں
    11. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے سے
    12. الْاَنْھٰرُنہریں
    13. خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
    14. فِيْهَآان میں
    15. اَبَدًا ۭہمیشہ ہمیشہ
    16. رَضِيَ اللّٰهُراضی ہوا اللہ
    17. عَنْهُمْان سے
    18. وَرَضُوْااور راضی ہوگئے
    19. عَنْهُ ۭاس سے
    20. ذٰلِكَیہ ۔ یہی ہے
    21. الْفَوْزُکامیابی
    22. الْعَظِيْمُبڑی
    تب اللہ فرمائے گا "یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو اُن کی سچائی نفع دیتی ہے، ان کے لیے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، یہاں وہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے، یہی بڑی کامیابی ہے"
  120. لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا فِیْهِنَّ١ؕ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ع﴿120﴾

    1. لِلّٰهِاللہ ہی کے لیے ہے
    2. مُلْكُبادشاہت
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    4. وَالْاَرْضِاور زمین کی
    5. وَمَا فِيْهِنَّاور جو کچھ ان میں ہے
    6. ۭ وَهُوَاور وہ
    7. عَلٰياوپر
    8. كُلِّ شَيْءٍہر چیز کے
    9. قَدِيْرٌقادر ہے
    زمین اور آسمانوں اور تمام موجودات کی پادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے