تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 5. Al-Maaida · Ayah 14

  1. وَ مِنَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّا نَصٰرٰۤى اَخَذْنَا مِیْثَاقَهُمْ فَنَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١۪ فَاَغْرَیْنَا بَیْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ الْبَغْضَآءَ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ سَوْفَ یُنَبِّئُهُمُ اللّٰهُ بِمَا كَانُوْا یَصْنَعُوْنَ﴿14﴾

    1. وَمِنَاور سے
    2. الَّذِيْنَ قَالُوْٓاجن لوگوں نے کہا
    3. اِنَّاہم
    4. نَصٰرٰٓىنصاری
    5. اَخَذْنَاہم نے لیا
    6. مِيْثَاقَهُمْان کا عہد
    7. فَنَسُوْاپھر وہ بھول گئے
    8. حَظًّاایک بڑا حصہ
    9. مِّمَّااس سے جو
    10. ذُكِّرُوْا بِهٖجس کی نصیحت کی گئی تھی
    11. فَاَغْرَيْنَاتو ہم نے لگا دی
    12. بَيْنَهُمُان کے درمیان
    13. الْعَدَاوَةَعداوت
    14. وَالْبَغْضَآءَاور بغض
    15. اِلٰيتک
    16. يَوْمِ الْقِيٰمَةِروز قیامت
    17. وَسَوْفَاور جلد
    18. يُنَبِّئُهُمُانہیں جتا دے گا
    19. اللّٰهُاللہ
    20. بِمَا كَانُوْاجو وہ
    21. يَصْنَعُوْنَکرتے تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ (اپنے تئیں) کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا تھا مگر انہوں نے بھی اس نصیحت کا جو ان کو کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کر دیا تو ہم نے ان کے باہم قیامت تک کے لیے دشمنی اور کینہ ڈال دیا اور جو کچھ وہ کرتے رہے خدا عنقریب ان کو اس سے آگاہ کرے گا