تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 5. Al-Maaida · Ayah 13
فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِّیْثَاقَهُمْ لَعَنّٰهُمْ وَ جَعَلْنَا قُلُوْبَهُمْ قٰسِیَةً١ۚ یُحَرِّفُوْنَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهٖ١ۙ وَ نَسُوْا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوْا بِهٖ١ۚ وَ لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰى خَآئِنَةٍ مِّنْهُمْ اِلَّا قَلِیْلًا مِّنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَ اصْفَحْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ﴿13﴾
- فَبِمَاسو بسبب (پر)
- نَقْضِهِمْان کا توڑنا
- مِّيْثَاقَهُمْان کا عہد
- لَعَنّٰهُمْہم نے ان پر لعنت کی
- وَاور
- جَعَلْنَاہم نے کردیا
- قُلُوْبَهُمْان کے دل (جمع)
- قٰسِيَةًسخت
- يُحَرِّفُوْنَوہ پھیر دیتے ہیں
- الْكَلِمَکلام
- عَنْسے
- مَّوَاضِعِهٖاس کے مواقع
- وَنَسُوْااور وہ بھول گئے
- حَظًّاایک بڑا حصہ
- مِّمَّااس سے جو
- ذُكِّرُوْا بِهٖانہیں جس کی نصیحت کی گئی
- وَلَا تَزَالُاور ہمیشہ
- تَطَّلِعُآپ خبر پاتے رہتے ہیں
- عَلٰيپر
- خَآئِنَةٍخیانت
- مِّنْهُمْان سے
- اِلَّاسوائے
- قَلِيْلًاتھوڑے
- مِّنْهُمْان سے
- فَاعْفُسو معاف کر
- عَنْهُمْان کو
- وَاصْفَحْاور درگزر کر
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- يُحِبُّدوست رکھتا ہے
- الْمُحْسِنِيْنَاحسان کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو ان لوگوں کے عہد توڑ دینے کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کر دیا یہ لوگ کلمات (کتاب) کو اپنے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور جن باتوں کی ان کو نصیحت کی گئی تھی ان کا بھی ایک حصہ فراموش کر بیٹھے اور تھوڑے آدمیوں کے سوا ہمیشہ تم ان کی (ایک نہ ایک) خیانت کی خبر پاتے رہتے ہو تو ان کی خطائیں معاف کردو اور (ان سے) درگزر کرو کہ خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے