تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 5. Al-Maaida · Ayah 33
اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیْنَ یُحَارِبُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ یُّقَتَّلُوْۤا اَوْ یُصَلَّبُوْۤا اَوْ تُقَطَّعَ اَیْدِیْهِمْ وَ اَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ یُنْفَوْا مِنَ الْاَرْضِ١ؕ ذٰلِكَ لَهُمْ خِزْیٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِیْمٌۙ﴿33﴾
- اِنَّمَایہی
- جَزٰٓؤُاسزا
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُحَارِبُوْنَجنگ کرتے ہیں
- اللّٰهَاللہ
- وَرَسُوْلَهٗاور اس کا رسول
- وَاور
- يَسْعَوْنَسعی کرتے ہیں
- فِي الْاَرْضِزمین (ملک) میں
- فَسَادًافساد کرنے
- اَنْ يُّقَتَّلُوْٓاکہ وہ قتل کیے جائیں
- اَوْیا
- يُصَلَّبُوْٓاوہ سولی دئیے جائیں
- اَوْیا
- تُقَطَّعَکاٹے جائیں
- اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھ
- وَاَرْجُلُهُمْاور ان کے پاؤں
- مِّنْسے
- خِلَافٍایکدوسرے کے مخالف سے
- اَوْ يُنْفَوْایا، ملک بدر کردئیے جائیں
- مِنَ الْاَرْضِملک سے
- ذٰلِكَیہ
- لَهُمْان کے لیے
- خِزْيٌرسوائی
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَلَهُمْاور ان کے لیے
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- عَذَابٌعذاب
- عَظِيْمٌبڑا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف کے ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا (بھاری) عذاب تیار ہے