تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 5. Al-Maaida · Ayah 44

  1. اِنَّاۤ اَنْزَلْنَا التَّوْرٰىةَ فِیْهَا هُدًى وَّ نُوْرٌ١ۚ یَحْكُمُ بِهَا النَّبِیُّوْنَ الَّذِیْنَ اَسْلَمُوْا لِلَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الرَّبّٰنِیُّوْنَ وَ الْاَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوْا مِنْ كِتٰبِ اللّٰهِ وَ كَانُوْا عَلَیْهِ شُهَدَآءَ١ۚ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَ اخْشَوْنِ وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا١ؕ وَ مَنْ لَّمْ یَحْكُمْ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ﴿44﴾

    1. اِنَّابیشک ہم
    2. اَنْزَلْنَاہم نے نازل کی
    3. التَّوْرٰىةَتورات
    4. فِيْهَااس میں
    5. هُدًىہدایت
    6. وَّنُوْرٌاور نور
    7. يَحْكُمُحکم دیتے تھے
    8. بِهَااس کے ذریعہ
    9. النَّبِيُّوْنَنبی (جمع)
    10. الَّذِيْنَ اَسْلَمُوْاجو فرماں بردار تھے
    11. لِلَّذِيْنَان لوگوں کے لیے جو
    12. هَادُوْایہودی ہوئے (یہود کو)
    13. وَالرَّبّٰنِيُّوْنَاللہ والے (درویش)
    14. وَالْاَحْبَارُاور علما
    15. بِمَااس لیے کہ
    16. اسْتُحْفِظُوْاوہ نگہبان کیے گئے
    17. مِنْسے (کی)
    18. كِتٰبِ اللّٰهِاللہ کی کتاب
    19. وَكَانُوْااور تھے
    20. عَلَيْهِاس پر
    21. شُهَدَآءَنگران (گواہ)
    22. فَلَا تَخْشَوُاپس نہ ڈرو
    23. النَّاسَلوگ
    24. وَاخْشَوْنِاور ڈرو مجھ سے
    25. وَاور
    26. لَا تَشْتَرُوْانہ خریدو (نہ حاصل کرو)
    27. بِاٰيٰتِيْمیری آیتوں کے بدلے
    28. ثَمَنًاقیمت
    29. قَلِيْلًاتھوڑی
    30. وَمَنْاور جو
    31. لَّمْ يَحْكُمْفیصلہ نہ کرے
    32. بِمَآاس کے مطابق جو
    33. اَنْزَلَ اللّٰهُاللہ نے نازل کیا
    34. فَاُولٰٓئِكَسو یہی لوگ
    35. هُمُوہ
    36. الْكٰفِرُوْنَکافر (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بیشک ہم نے توریت نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اسی کے مطابق انبیاء جو (خدا کے) فرمانبردار تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے ہیں اور مشائخ اور علماء بھی کیونکہ وہ کتاب خدا کے نگہبان مقرر کیے گئے تھے اور اس پر گواہ تھے (یعنی حکم الہٰی کا یقین رکھتے تھے) تو تم لوگوں سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لینا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں