تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 5. Al-Maaida · Ayah 61
وَ اِذَا جَآءُوْكُمْ قَالُوْۤا اٰمَنَّا وَ قَدْ دَّخَلُوْا بِالْكُفْرِ وَ هُمْ قَدْ خَرَجُوْا بِهٖ١ؕ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا كَانُوْا یَكْتُمُوْنَ﴿61﴾
- وَاِذَااور جب
- جَآءُوْكُمْتمہارے پاس آئیں
- قَالُوْٓاکہتے ہیں
- اٰمَنَّاہم ایمان لائے
- وَقَدْ دَّخَلُوْاحالانکہ وہ داخل ہوئے ( آئے)
- بِالْكُفْرِکفر کی حالت میں
- وَهُمْاور وہ
- قَدْ خَرَجُوْانکلے چلے گئے
- بِهٖاس (کفر) کے ساتھ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَاوہ جو
- كَانُوْاتھے
- يَكْتُمُوْنَچھپاتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ کفر لے کر آتے ہیں اور اسی کو لیکر جاتے ہیں اور جن باتوں کو یہ مخفی رکھتے ہیں خدا ان کو خوب جانتا ہے