تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 5. Al-Maaida · Ayah 95

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ١ؕ وَ مَنْ قَتَلَهٗ مِنْكُمْ مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآءٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْكُمُ بِهٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْكُمْ هَدْیًۢا بٰلِغَ الْكَعْبَةِ اَوْ كَفَّارَةٌ طَعَامُ مَسٰكِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِكَ صِیَامًا لِّیَذُوْقَ وَ بَالَ اَمْرِهٖ١ؕ عَفَا اللّٰهُ عَمَّا سَلَفَ١ؕ وَ مَنْ عَادَ فَیَنْتَقِمُ اللّٰهُ مِنْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَزِیْزٌ ذُو انْتِقَامٍ﴿95﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاایمان والو
    3. لَا تَقْتُلُوانہ مارو
    4. الصَّيْدَشکار
    5. وَاَنْتُمْجبکہ تم
    6. حُرُمٌحالت احرام میں
    7. وَمَنْاور جو
    8. قَتَلَهٗاس کو مارے
    9. مِنْكُمْتم میں سے
    10. مُّتَعَمِّدًاجان بوجھ کر
    11. فَجَزَآءٌتو بدلہ
    12. مِّثْلُبرابر
    13. مَا قَتَلَجو وہ مارے
    14. مِنَ النَّعَمِمویشی سے
    15. يَحْكُمُفیصلہ کریں
    16. بِهٖاس کا
    17. ذَوَا عَدْلٍدو معتبر
    18. مِّنْكُمْتم سے
    19. هَدْيًۢانیاز
    20. بٰلِغَپہنچائے
    21. الْكَعْبَةِکعبہ
    22. اَوْ كَفَّارَةٌیا کفارہ
    23. طَعَامُکھانا
    24. مَسٰكِيْنَمحتاج
    25. اَوْ عَدْلُیا برابر
    26. ذٰلِكَاس
    27. صِيَامًاروزے
    28. لِّيَذُوْقَتاکہ چکھے
    29. وَبَالَ اَمْرِهٖاپنے کام (کیے)
    30. عَفَا اللّٰهُاللہ نے معاف کیا
    31. عَمَّااس سے جو
    32. سَلَفَپہلے ہوچکا
    33. وَمَنْاور جو
    34. عَادَپھر کرے
    35. فَيَنْتَقِمُ اللّٰهُتو اللہ بدلہ لے گا
    36. مِنْهُاس سے
    37. وَاللّٰهُاور اللہ
    38. عَزِيْزٌغالب
    39. ذُو انْتِقَامٍبدلہ لینے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مومنو! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (یا تو اس کا) بدلہ (دے اور وہ یہ ہے کہ) اسی طرح کا چارپایہ جسے تم میں دو معتبر شخص مقرر کردیں قربانی (کرے اور یہ قربانی) کعبے پہنچائی جائے یا کفارہ (دے اور وہ) مسکینوں کو کھانا کھلانا (ہے) یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کی سزا (کا مزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہو چکا وہ خدا نے معاف کر دیا اور جو پھر (ایسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا اور خدا غالب اور انتقام لینے والا ہے