تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 17. Al-Israa · Ayah 41

  1. وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِیَذَّكَّرُوْا١ؕ وَ مَا یَزِیْدُهُمْ اِلَّا نُفُوْرًا﴿41﴾

    1. وَ
    2. لَقَدْ صَرَّفْنَاالبتہ ہم نے طرح طرح سے بیان کیا
    3. فِيْمیں
    4. هٰذَا الْقُرْاٰنِاس قرآن
    5. لِيَذَّكَّرُوْاتاکہ وہ نصیحت پکڑیں
    6. وَمَااور نہیں
    7. يَزِيْدُهُمْبڑھتی ان کو
    8. اِلَّامگر
    9. نُفُوْرًانفرت
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں گے۔ مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
دلائل کے ساتھ ہدایت اس پاک کتاب میں ہم نے تمام مثالیں کھول کھول کر بیان فرما دی ہیں۔ وعدے وعید صاف طور پر مذکور ہیں تاکہ لوگ برائیوں سے اور اللہ کی نافرمانیوں سے بچیں۔ لیکن تاہم ظالم لوگ تو حق سے نفرت رکھتے اور اس سے دور بھاگنے میں ہی بڑھ رہے ہیں۔