تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 17. Al-Israa · Ayah 69
اَمْ اَمِنْتُمْ اَنْ یُّعِیْدَكُمْ فِیْهِ تَارَةً اُخْرٰى فَیُرْسِلَ عَلَیْكُمْ قَاصِفًا مِّنَ الرِّیْحِ فَیُغْرِقَكُمْ بِمَا كَفَرْتُمْ١ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوْا لَكُمْ عَلَیْنَا بِهٖ تَبِیْعًا﴿69﴾
- اَمْیا
- اَمِنْتُمْتم بےفکر ہوگئے ہو
- اَنْکہ
- يُّعِيْدَكُمْوہ تمہیں لے جائے
- فِيْهِاس میں
- تَارَةً اُخْرٰىدوبارہ
- فَيُرْسِلَپھر بھیجدے وہ
- عَلَيْكُمْتم پر
- قَاصِفًاسخت جھونکا
- مِّنَسے۔ کا
- الرِّيْحِہوا
- فَيُغْرِقَكُمْپھر تمہیں غرق کردے
- بِمَابدلہ میں
- كَفَرْتُمْتم نے نا شکری کی
- ثُمَّپھر
- لَا تَجِدُوْاتم نہ پاؤ
- لَكُمْاپنے لیے
- عَلَيْنَاہم پر (ہمارا)
- بِهٖاس پر
- تَبِيْعًاپیچھا کرنے والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یا (اس سے) بےخوف ہو کر تم دوسری دفعہ دریا میں لے جائے پھر تم پر تیز ہوا چلائے اور تمہارے کفر کے سبب تمہیں ڈبو دے۔ پھر تم اس غرق کے سبب اپنے لئے کوئی ہمارا پیچھا کرنے والا نہ پاؤ
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
سمندر ہو یا صحرا ہر جگہ اسی کا اقتدار ہے
ارشاد ہو رہا ہے کہ اے منکرو سمندر میں تم میری توحید کے قائل ہوئے باہر آ کر پھر انکار کر گئے تو کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ پھر تم دوبارہ دریائی سفر کرو اور باد تند کے تھپیڑے تمہاری کشتی کو ڈگمگا دیں اور آخر ڈبو دیں اور تمہیں تمہارے کفر کا مزہ آجائے پھر تو کوئی مددگار کھڑا نہ ہو نہ کوئی ایسا مل سکے کہ ہم سے تمہارا بدلہ لے۔ ہمارا پیچھا کوئی نہیں کرسکتا، کس کی مجال کہ ہمارے فعل پر انگلی اٹھائے۔