تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 17. Al-Israa · Ayah 66

  1. رَبُّكُمُ الَّذِیْ یُزْجِیْ لَكُمُ الْفُلْكَ فِی الْبَحْرِ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا﴿66﴾

    1. رَبُّكُمُتمہارا رب
    2. الَّذِيْوہ جو کہ
    3. يُزْجِيْچلاتا ہے
    4. لَكُمُتمہارے لیے
    5. الْفُلْكَکشتی
    6. فِي الْبَحْرِدریا میں
    7. لِتَبْتَغُوْاتاکہ تم تلاش کرو
    8. مِنْسے
    9. فَضْلِهٖاس کا فضل
    10. اِنَّهٗبیشک وہ
    11. كَانَہے
    12. بِكُمْتم پر
    13. رَحِيْمًانہایت مہربان
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو۔ بےشک وہ تم پر مہربان ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
آسانیاں ہی آسانیاں اللہ تعالیٰ اپنا احسان بناتا ہے کہ اس نے اپنے بندوں کی آسانی اور سہولت کے لئے اور ان کی تجارت و سفر کے لئے دریاؤں میں کشتیاں چلا دی ہیں، اس کے فضل و کرم لطف و رحم کا ایک نشان یہ بھی ہے کہ تم دور دراز ملکوں میں جا آسکتے ہو اور خاص فضل یعنی اپنی روزیاں حاصل کرسکتے ہو۔