تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 17. Al-Israa · Ayah 9
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَهْدِیْ لِلَّتِیْ هِیَ اَقْوَمُ وَ یُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا كَبِیْرًاۙ﴿9﴾
- اِنَّبیشک
- هٰذَا الْقُرْاٰنَیہ قرآن
- يَهْدِيْرہنمائی کرتا ہے
- لِلَّتِيْاس کے لیے جو
- ھِيَوہ
- اَقْوَمُسب سے سیدھی
- وَيُبَشِّرُاور بشارت دیتا ہے
- الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
- الَّذِيْنَوہ لوگ جو
- يَعْمَلُوْنَعمل کرتے ہیں
- الصّٰلِحٰتِاچھے
- اَنَّکہ
- لَهُمْان کے لیے
- اَجْرًا كَبِيْرًابڑا اجر
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن کے لئے اجر عظیم ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بہترین راہنما قرآن حکیم ہے
اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی کتاب کی تعریف میں فرماتا ہے کہ یہ قرآن بہترین راہ کی طرف رہبری کرتا ہے۔ ایماندار جو ایمان کے مطابق فرمان نبوی پر عمل بھی کریں انہیں یہ بشارتیں سناتا ہے کہ ان کے لئے اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے انہیں بیشمار ثواب ملے گا۔ اور جو ایمان سے خالی ہیں انہیں یہ قرآن قیامت کے دن کے دردناک عذابوں کی خبر دیتا ہے جیسے فرمان ہے آیت (فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ 24 ۙ) 84۔ الانشقاق :24) انہیں المناک عذابوں کی خبر پہنچا دے