11. Hudهود
Hud · Meccan · 123 ayahs · 10 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍۙ﴿1﴾
- الٓرٰ ۣالر
- كِتٰبٌکتاب ہے
- اُحْكِمَتْپختہ کی گئیں
- اٰيٰتُهٗآیات اس کی
- ثُمَّ فُصِّلَتْپھر کھول کھول کر بیان کی گئیں
- مِنْ لَّدُنْاس ہستی کی طرف سے
- حَكِيْمٍحکمت والی
- خَبِيْرٍباخبر
ا ل ر فرمان ہے، جس کی آیتیں پختہ اور مفصل ارشاد ہوئی ہیں، ایک دانا اور باخبر ہستی کی طرف سےاَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ﴿2﴾
- اَلَّاکہ نہ
- تَعْبُدُوْٓاتم عبادت کرو
- اِلَّا اللّٰهَ ۭمگر اللہ کی
- اِنَّنِيْ لَكُمْبیشک میں تمہارے لیے
- مِّنْهُاس کی طرف سے
- نَذِيْرٌ وَّبَشِيْرٌخبردار کرنے والا ہوں اور بشارت دینے والا ہوں
کہ تم بندگی نہ کرو مگر صرف اللہ کی میں اُس کی طرف سے تم کو خبردار کرنے والا بھی ہوں اور بشارت دینے والا بھیوَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ١ؕ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ﴿3﴾
- وَّاَنِاور یہ کہ
- اسْتَغْفِرُوْاتم بخشش مانگو
- رَبَّكُمْاپنے رب سے
- ثُمَّپھر
- تُوْبُوْٓاتوبہ کرو
- اِلَيْهِاس کی طرف
- يُمَتِّعْكُمْفائدہ دے گا تم کو
- مَّتَاعًافائدہ
- حَسَنًااچھا
- اِلٰٓى اَجَلٍوقت تک
- مُّسَمًّىمقرر
- وَّيُؤْتِاور دے گا
- كُلَّہر
- ذِيْ فَضْلٍصاحب فضل کو
- فَضْلَهٗ ۭفضل اپنا
- وَاِنْاور اگر
- تَوَلَّوْاتم منہ پھیرو گے
- فَاِنِّىْٓتو بیشک میں
- اَخَافُمیں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتمہارے بارے میں
- عَذَابَعذاب سے
- يَوْمٍ كَبِيْرٍبڑے دن کے
اور یہ کہ تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ تو وہ ایک مدت خاص تک تم کو اچھا سامان زندگی دے گا اور ہر صاحب فضل کو اس کا فضل عطا کرے گا لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو میں تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوںاِلَى اللّٰهِ مَرْجِعُكُمْ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿4﴾
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- مَرْجِعُكُمْ ۚلوٹنا ہے تمہارا
- وَھُوَاور وہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍاوپر ہر چیز کے
- قَدِيْرٌقادر ہے
تم سب کو اللہ کی طرف پلٹنا ہے اور وہ سب کچھ کرسکتا ہےاَلَاۤ اِنَّهُمْ یَثْنُوْنَ صُدُوْرَهُمْ لِیَسْتَخْفُوْا مِنْهُ١ؕ اَلَا حِیْنَ یَسْتَغْشُوْنَ ثِیَابَهُمْ١ۙ یَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ١ۚ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ﴿5﴾
- اَلَآخبردار
- اِنَّھُمْبیشک وہ
- يَثْنُوْنَموڑتے ہیں
- صُدُوْرَھُمْاپنے سینے
- لِيَسْتَخْفُوْاتاکہ وہ چھپ سکیں
- مِنْهُ ۭآپ سے
- اَلَاخبردار
- حِيْنَ يَسْتَغْشُوْنَجس وقت وہ ڈھانپتے ہیں
- ثِيَابَھُمْ ۙاپنے کپڑوں کو
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- مَا يُسِرُّوْنَجو وہ چھپاتے ہیں
- وَمَا يُعْلِنُوْنَ ۚاور جو وہ ظاہر کرتے ہیں
- اِنَّهٗبیشک وہ
- عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
- بِذَاتِ الصُّدُوْرِسینوں کے بھید
دیکھو! یہ لوگ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں تاکہ اس سے چھپ جائیں خبردار! جب یہ کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانپتے ہیں، اللہ ان کے چھپے کو بھی جانتا ہے اور کھلے کو بھی، وہ تو اُن بھیدوں سے بھی واقف ہے جو سینوں میں ہیںوَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزْقُهَا وَ یَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَ مُسْتَوْدَعَهَا١ؕ كُلٌّ فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿6﴾
- وَمَااور نہیں
- مِنْ دَآبَّةٍکوئی جاندار
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اِلَّامگر
- عَلَي اللّٰهِاللہ کے ذمہ ہے
- رِزْقُهَارزق اس کا
- وَيَعْلَمُاور وہ جانتا ہے
- مُسْتَقَرَّهَاٹھکانہ اس کا
- وَمُسْتَوْدَعَهَااور سپرد کرنے کی جگہ اس کی
- ۭ كُلٌّسب کا سب
- فِيْ كِتٰبٍ مُّبِيْنٍایک کھلی کتاب میں ہے
زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہو اور جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو کہ کہاں وہ رہتا ہے اور کہاں وہ سونپا جاتا ہے، سب کچھ ایک صاف دفتر میں درج ہےوَ هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ وَّ كَانَ عَرْشُهٗ عَلَى الْمَآءِ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا١ؕ وَ لَئِنْ قُلْتَ اِنَّكُمْ مَّبْعُوْثُوْنَ مِنْۢ بَعْدِ الْمَوْتِ لَیَقُوْلَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿7﴾
- وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
- خَلَقَجس نے پیدا کیا
- السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَآسمانوں کو اور زمین کو
- فِيْمیں
- سِتَّةِچھ
- اَيَّامٍدنوں (چھ دنوں میں)
- وَّكَانَاور تھا
- عَرْشُهٗعرش اس کا
- عَلَي الْمَآءِپانی پر
- لِيَبْلُوَكُمْتاکہ وہ آزمائے تم کو
- اَيُّكُمْکون سا تم میں سے
- اَحْسَنُ عَمَلًا ۭزیادہ اچھا ہے عمل کے اعتبار سے
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- قُلْتَتم کہتے ہو
- اِنَّكُمْبیشک تم
- مَّبْعُوْثُوْنَاٹھائے جانے والے ہو
- مِنْۢسے
- بَعْدِ الْمَوْتِموت کے بعد
- لَيَقُوْلَنَّالبتہ ضرور کہیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَفَرُوْٓاجنہوں نے کفر کیا
- اِنْ ھٰذَآنہیں یہ
- اِلَّامگر
- سِحْرٌ مُّبِيْنٌکھلا جادو
اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا جبکہ اس سے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا تاکہ تم کو آزما کر دیکھے تم میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے اب اگر اے محمدؐ، تم کہتے ہو کہ لوگو، مرنے کے بعد تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے، تو منکرین فوراً بول اٹھتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو گری ہےوَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُهٗ١ؕ اَلَا یَوْمَ یَاْتِیْهِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ع﴿8﴾
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- اَخَّرْنَاٹال دیں ہم
- عَنْهُمُ الْعَذَابَان سے عذاب کو
- اِلٰٓىتک
- اُمَّةٍایک مدت
- مَّعْدُوْدَةٍگنی چنی ۔ شمار کی ہوئی
- لَّيَقُوْلُنَّالبتہ ضرور کہیں گے
- مَا يَحْبِسُهٗکس چیز نے روک رکھا ہے اس کو
- ۭ اَلَاخبردار
- يَوْمَجس دن
- يَاْتِيْهِمْوہ آجائے گا ان کے پاس
- لَيْسَنہیں ہے
- مَصْرُوْفًا عَنْهُمْپھیراجانے والا ان سے
- وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لے گا ان کو
- مَّا كَانُوْاوہ جو تھے وہ
- بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَساتھ اس کے مذاق اڑاتے
اور اگر ہم ایک خاص مدت تک ان کی سزا کو ٹالتے ہیں تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ آخر کس چیز نے اُسے روک رکھا ہے؟ سنو! جس روز اُس سزا کا وقت آگیا تو وہ کسی کے پھیرے نہ پھر سکے گا اور وہی چیز ان کو آ گھیرے گی جس کا وہ مذاق اڑا رہے ہیںوَ لَئِنْ اَذَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنٰهَا مِنْهُ١ۚ اِنَّهٗ لَیَئُوْسٌ كَفُوْرٌ﴿9﴾
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- اَذَقْنَا الْاِنْسَانَچکھائیں ہم انسان کو
- مِنَّااپنی طرف سے
- رَحْمَةًرحمت
- ثُمَّپھر
- نَزَعْنٰهَاہم چھین لیں گے اس کو
- مِنْهُاس سے
- ۚ اِنَّهٗبیشک وہ
- لَيَئُوْسٌالبتہ مایوس ہونے والا ہے
- كَفُوْرٌشدید ناشکرا
اگر کبھی ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہےوَ لَئِنْ اَذَقْنٰهُ نَعْمَآءَ بَعْدَ ضَرَّآءَ مَسَّتْهُ لَیَقُوْلَنَّ ذَهَبَ السَّیِّاٰتُ عَنِّیْ١ؕ اِنَّهٗ لَفَرِحٌ فَخُوْرٌۙ﴿10﴾
- وَلَئِنْاور البتہ اگر
- اَذَقْنٰهُچکھائیں ہم اس کو
- نَعْمَآءَنعمت۔ آسائشیں
- بَعْدَ ضَرَّآءَبعد تکلیف کے
- مَسَّتْهُپہنچتی تھی اس کو
- لَيَقُوْلَنَّالبتہ ضرور کہے گا
- ذَهَبَدور ہوگئیں
- السَّيِّاٰتُتکلیفیں
- عَنِّيْمجھ سے
- ۭ اِنَّهٗبیشک وہ
- لَفَرِحٌالبتہ خوش ہونے والا ہے
- فَخُوْرٌبہت فخر کرنے والا ہے
اور اگر اُس مصیبت کے بعد جو اُس پر آئی تھی ہم اسے نعمت کا مزا چکھاتے ہیں تو کہتا ہے میرے تو سارے دلدر پار ہو گئے، پھر وہ پھولا نہیں سماتا اور اکڑنے لگتا ہےاِلَّا الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ﴿11﴾
- اِلَّا الَّذِيْنَسوائے ان لوگوں کے
- صَبَرُوْاجنہوں نے صبر کیا
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے اچھے عمل کیے
- ۭ اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَهُمْان کے لیے
- مَّغْفِرَةٌبخشش ہے
- وَّاَجْرٌ كَبِيْرٌاور اجر ہے بہت بڑا
اس عیب سے پاک اگر کوئی ہیں تو بس وہ لوگ جو صبر کرنے والے اور نیکو کار ہیں اور وہی ہیں جن کے لیے درگزر بھی ہے اور بڑا اجر بھیفَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعْضَ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ ضَآئِقٌۢ بِهٖ صَدْرُكَ اَنْ یَّقُوْلُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ كَنْزٌ اَوْ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ نَذِیْرٌ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ وَّكِیْلٌؕ﴿12﴾
- فَلَعَلَّكَتو شاید کہ تم
- تَارِكٌۢچھوڑنے والے ہو
- بَعْضَبعض حصہ
- مَا يُوْحٰٓىاس جا وحی کیا گیا
- اِلَيْكَتیری طرف
- وَضَآئِقٌۢاور تنگ ہونے والا ہے
- بِهٖ صَدْرُكَساتھ اس کے سینہ تمہارا
- اَنْ يَّقُوْلُوْاکہ وہ کہیں گے
- لَوْلَآکیوں نہیں
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- عَلَيْهِاس پر
- كَنْزٌکوئی خزانہ
- اَوْ جَآءَیا آیا
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- مَلَكٌ ۭکوئی فرشتہ
- اِنَّمَآبیشک
- اَنْتَتو آپ
- نَذِيْرٌخبردار کرنے والے ہیں
- ۭ وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- وَّكِيْلٌکارساز ہے
تو اے پیغمبرؐ! کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اُن چیزوں میں سے کسی چیز کو (بیان کر نے سے) چھوڑ دو جو تمہاری طرف وحی کی جا رہی ہیں اور اِس بات پر دل تنگ ہو کہ وہ کہیں گے "اس شخص پر کوئی خزانہ کیوں نہ اتارا گیا" یا یہ کہ "اس کے ساتھ کوئی فرشتہ کیوں نہ آیا" تم تو محض خبردار کرنے والے ہو، آگے ہر چیز کا حوالہ دار اللہ ہےاَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿13﴾
- اَمْکیا
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- افْتَرٰىهُاس نے گھڑ لیا ہے اس کو
- ۭ قُلْآپ کہہ دیجئے
- فَاْتُوْاپس لے آؤ
- بِعَشْرِ سُوَرٍدس سورتیں
- مِّثْلِهٖاس کی مانند۔ اس جیسی
- مُفْتَرَيٰتٍگھڑی ہوئی
- وَّادْعُوْااور پکارو۔ بلالو
- مَنِ اسْتَطَعْتُمْجس کی استطاعت رکھتے ہو تم
- مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- صٰدِقِيْنَسچے
کیا یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے یہ کتاب خود گھڑ لی ہے؟ کہو، "اچھا یہ بات ہے تو اس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں تم بنا لاؤ اور اللہ کے سوا اور جو جو (تمہارے معبود) ہیں اُن کو مدد کے لیے بلا سکتے ہو تو بلا لو اگر تم (انہیں معبود سمجھنے میں) سچے ہوفَاِلَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَكُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَاۤ اُنْزِلَ بِعِلْمِ اللّٰهِ وَ اَنْ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴿14﴾
- فَاِنْ لَّمْپھر اگر نہ
- يَسْتَجِيْبُوْاوہ جواب دے سکیں
- لَكُمْتم کو
- فَاعْلَمُوْٓاتو جان لو
- اَنَّمَآبیشک
- اُنْزِلَنازل کیا گیا
- بِعِلْمِساتھ علم کے
- اللّٰهِاللہ کے (ساتھ اللہ کے علم کے)
- وَاَنْ لَّآاور یہ کہ نہیں
- اِلٰهَ اِلَّاکوئی الہ مگر
- هُوَوہی
- ۚ فَهَلْتو کیا
- اَنْتُمْتم
- مُّسْلِمُوْنَسرتسلیم خم کرنے والے ہو
اب اگر وہ (تمہارے معبود) تمہاری مدد کو نہیں پہنچتے تو جان لو کہ یہ اللہ کے علم سے نازل ہوئی ہے اور یہ کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے پھر کیا تم (اس امر حق کے آگے) سر تسلیم خم کر تے ہو؟"مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا نُوَفِّ اِلَیْهِمْ اَعْمَالَهُمْ فِیْهَا وَ هُمْ فِیْهَا لَا یُبْخَسُوْنَ﴿15﴾
- مَنْجو کوئی
- كَانَہے
- يُرِيْدُارادہ رکھتا ہے
- الْحَيٰوةَ الدُّنْيَادنیا کی زندگی کا
- وَزِيْنَتَهَااور اس کی زینت کا
- نُوَفِّہم پورا کرکے دیں گے
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال کو
- فِيْهَااس میں
- وَهُمْاور وہ
- فِيْهَااس میں
- لَا يُبْخَسُوْنَکمی نہ کیے جائیں گے
جو لوگ بس اِسی دنیا کی زندگی اور اس کی خو ش نمائیوں کے طالب ہوتے ہیں ان کی کار گزاری کا سارا پھل ہم یہیں ان کو دے دیتے ہیں اور اس میں ان کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتیاُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ١ۖ٘ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْهَا وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿16﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- لَيْسَنہیں
- لَهُمْان کے لیے
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- اِلَّا النَّارُسوائے آگ کے
- ڮ وَحَبِطَاور ضائع ہوگیا
- مَا صَنَعُوْاجو انہوں نے کیا
- فِيْهَااس میں
- وَبٰطِلٌاور باطل ہے
- مَّاجو کچھ
- كَانُوْاہیں
- يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے
مگر آخرت میں ایسے لوگوں کے لیے آگ کے سوا کچھ نہیں ہے (وہاں معلوم ہو جائے گا کہ) جو کچھ انہوں نے دنیا میں بنایا وہ سب ملیامیٹ ہو گیا اور اب ان کا سارا کیا دھرا محض باطل ہےاَفَمَنْ كَانَ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ وَ یَتْلُوْهُ شَاهِدٌ مِّنْهُ وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ اُولٰٓئِكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ مِنَ الْاَحْزَابِ فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗ١ۚ فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْهُ١ۗ اِنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿17﴾
- اَفَمَنْکیا بھلا وہ شخص
- كَانَہو
- عَلٰي بَيِّنَةٍاوپرا یک واضح دلیل کے
- مِّنْ رَّبِّهٖاپنے رب کی طرف
- وَيَتْلُوْهُاور پیچھے آتا ہے اس کے
- شَاهِدٌایک گواہ
- مِّنْهُاس سے
- وَمِنْ قَبْلِهٖاور اس سے پہلے تھی
- كِتٰبُکتاب
- مُوْسٰٓىموسیٰ کی
- اِمَامًاراہ نما
- وَّرَحْمَةًاور رحمت
- ۭ اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يُؤْمِنُوْنَ بِهٖایمان رکھتے ہیں اس پر
- ۭ وَمَنْ يَّكْفُرْاور جو کوئی کفر کرے
- بِهٖساتھ اس کے
- مِنَ الْاَحْزَابِگروہوں میں سے
- فَالنَّارُ مَوْعِدُهٗتو آگ اس کی وعدہ گاہ ہے
- ۚ فَلَا تَكُپس نہ تم ہو
- فِيْ مِرْيَةٍکسی شک میں
- مِّنْهُاس سے
- ۤ اِنَّهُ الْحَقُّبیشک وہ حق ہے
- مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
پھر بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا، اس کے بعد ایک گواہ بھی پروردگار کی طرف سے (اس شہادت کی تائید میں) آ گیا، اور پہلے موسیٰؑ کی کتاب رہنما اور رحمت کے طور پر آئی ہوئی بھی موجود تھی (کیا وہ بھی دنیا پرستوں کی طرح اس سے انکار کرسکتا ہے؟) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کا وعدہ ہے وہ دوزخ ہے پس اے پیغمبرؐ، تم اِس چیز کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا، یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتےوَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ؕ اُولٰٓئِكَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰى رَبِّهِمْ وَ یَقُوْلُ الْاَشْهَادُ هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ﴿18﴾
- وَمَنْ اَظْلَمُاور کون زیادہ بڑا ظالم ہے
- مِمَّنِ افْتَرٰياس شخص سے جو گھڑ لے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- ۭ اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- يُعْرَضُوْنَپیش کیے جائیں گے
- عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب پر
- وَيَقُوْلُ الْاَشْهَادُاور کہیں گے گواہ
- هٰٓؤُلَآءِیہ ہیں
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَذَبُوْاجنہوں نے جھوٹ بولا
- عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب پر
- ۚ اَلَاخبردار
- لَعْنَةُ اللّٰهِاللہ کی لعنت ہے
- عَلَيپر
- الظّٰلِمِيْنَظالموں کے
اور اُس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑے؟ ایسے لوگ اپنے رب کے حضور پیش ہوں گے اور گواہ شہادت دیں گے کہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب پر جھوٹ گھڑا تھا سنو! خدا کی لعنت ہے ظالموں پرالَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ یَبْغُوْنَهَا عِوَجًا١ؕ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿19﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ ہیں
- يَصُدُّوْنَجو روکتے ہیں
- عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
- وَيَبْغُوْنَهَااور تلاش کرتے ہیں اس میں
- عِوَجًاٹیڑھا پن
- ۭ وَهُمْاور وہ
- بِالْاٰخِرَةِساتھ آخرت کے
- هُمْ كٰفِرُوْنَوہ انکاری ہیں
اُن ظالموں پر جو خدا کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں، اس کے راستے کو ٹیٹرھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت کا انکار کرتے ہیںاُولٰٓئِكَ لَمْ یَكُوْنُوْا مُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ١ۘ یُضٰعَفُ لَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ مَا كَانُوْا یَسْتَطِیْعُوْنَ السَّمْعَ وَ مَا كَانُوْا یُبْصِرُوْنَ﴿20﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- لَمْ يَكُوْنُوْانہ وہ ہوجائے
- مُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَمَااور نہیں
- كَانَتھا
- لَهُمْان کے لیے
- مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- مِنْ اَوْلِيَآءَکوئی مددگار
- ۘ يُضٰعَفُدوگنا کیا جائے گا
- لَهُمُ الْعَذَابُان کے لیے عذاب
- ۭ مَا كَانُوْانہ تھے وہ
- يَسْتَطِيْعُوْنَ السَّمْعَاستطاعت رکھتے سننے کی
- وَمَااور نہ ہی
- كَانُوْاتھے وہ
- يُبْصِرُوْنَوہ دیکھتے
وہ زمین میں اللہ کو بے بس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلہ میں کوئی ان کا حامی تھا انہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا وہ نہ کسی کی سن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی انہیں کچھ سوجھتا تھااُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ ضَلَّ عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَفْتَرُوْنَ﴿21﴾
- اُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَیہی وہ لوگ ہیں
- خَسِرُوْٓاانہوں نے خسارے میں ڈالا
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں کو
- وَضَلَّ عَنْهُمْاور گم ہوگئے ان سے
- مَّا كَانُوْاجو کچھ تھے وہ
- يَفْتَرُوْنَگھڑا کرتے
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خود گھاٹے میں ڈالا اور وہ سب کچھ ان سے کھویا گیا جو انہوں نے گھڑ رکھا تھالَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْاَخْسَرُوْنَ﴿22﴾
- لَا جَرَمَنہیں کوئی شک
- اَنَّهُمْبیشک وہ
- فِي الْاٰخِرَةِآخرت میں
- هُمُ الْاَخْسَرُوْنَوہی ہیں جو سب سے زیادہ خسارہ پانے والے ہیں
نا گزیر ہے کہ وہی آخرت میں سب سے بڑھ کر گھاٹے میں رہیںاِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَخْبَتُوْۤا اِلٰى رَبِّهِمْ١ۙ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ﴿23﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- وَاَخْبَتُوْٓااور عاجزی کی
- اِلٰي رَبِّهِمْاپنے رب کی طرف
- ۙاُولٰٓئِكَیہی لوگ
- اَصْحٰبُساتھی ہیں۔ والے ہیں
- الْجَنَّةِجنت کے
- ۚ هُمْوہ
- فِيْهَااس میں
- خٰلِدُوْنَہمیشہ رہنے والے ہیں
رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اپنے رب ہی کے ہو کر رہے، تو یقیناً وہ جنتی لوگ ہیں اور جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گےمَثَلُ الْفَرِیْقَیْنِ كَالْاَعْمٰى وَ الْاَصَمِّ وَ الْبَصِیْرِ وَ السَّمِیْعِ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ۠ع﴿24﴾
- مَثَلُمثال
- الْفَرِيْقَيْنِدوگروہوں کی
- كَالْاَعْمٰىمانند اندھے
- وَالْاَصَمِّاور بہرے کے ہے
- وَالْبَصِيْرِاور دیکھنے والے
- وَالسَّمِيْعِاور سننے والے کے
- ۭ هَلْ يَسْتَوِيٰنِکیا یہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں
- مَثَلًامثال میں
- ۭ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَکیا بھلا نہیں تم نصیحت پکڑتے
اِن دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک آدمی تو ہو اندھا بہرا اور دوسرا ہو دیکھنے اور سننے والا، کیا یہ دونوں یکساں ہو سکتے ہیں؟ کیا تم (اِس مثال سے) کوئی سبق نہیں لیتے؟وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ١٘ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ﴿25﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- نُوْحًانوح کو
- اِلٰيطرف
- قَوْمِهٖٓاس کی قوم کے
- ۡ اِنِّىْبیشک میں
- لَكُمْتمہارے لیے
- نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌکھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
(اور ایسے ہی حالات تھے جب) ہم نے نوحؑ کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا تھا (اُس نے کہا) "میں تم لوگوں کو صاف صاف خبردار کرتا ہوںاَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ﴿26﴾
- اَنْ لَّاکہ نہ
- تَعْبُدُوْٓاتم عبادت کرو
- اِلَّامگر
- اللّٰهَاللہ کی
- ۭ اِنِّىْٓبیشک میں
- اَخَافُمیں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- عَذَابَعذاب سے
- يَوْمٍ اَلِيْمٍدردناک دن کے
کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو ورنہ مجھے اندیشہ ہے کہ تم پر ایک روز دردناک عذاب آئے گا"فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَ مَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِیْنَ هُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِ١ۚ وَ مَا نَرٰى لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِیْنَ﴿27﴾
- فَقَالَتو کہا
- الْمَلَاُسرداروں نے
- الَّذِيْنَان لوگوں کو
- كَفَرُوْاجنھوں نے کفر کیا
- مِنْ قَوْمِهٖاس کی قوم میں سے
- مَا نَرٰىكَہم نہیں دیکھتے تجھے
- اِلَّامگر
- بَشَرًا مِّثْلَنَاایک انسان اپنے جیسا
- وَمَا نَرٰىكَاور نہیں ہم دیکھتے آپ کو
- اتَّبَعَكَکہ وہ پیروی کرتے ہیں تمہاری
- اِلَّا الَّذِيْنَمگر وہ لوگ
- هُمْوہ
- اَرَاذِلُنَاحقیر ذلیل ہیں ہم میں
- بَادِيَ الرَّاْيِ ۚبظاہر دیکھنے میں
- وَمَااور نہیں
- نَرٰيہم دیکھتے
- لَكُمْتمہارے لیے
- عَلَيْنَااپنے اوپر
- مِنْسے
- فَضْلٍۢکوئی فضل۔ فضیلت
- بَلْبلکہ
- نَظُنُّكُمْہم سمجھتے ہیں تم کو
- كٰذِبِيْنَجھوٹے
جواب میں اُس کی قوم کے سردار، جنہوں نے اس کی بات ماننے سے انکار کیا تھا، بولے "ہماری نظر میں تو تم اس کے سوا کچھ نہیں ہو کہ بس ایک انسان ہو ہم جیسے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہماری قوم میں سے بس اُن لوگوں نے جو ہمارے ہاں اراذل تھے بے سوچے سمجھے تمہاری پیروی اختیار کر لی ہے اور ہم کوئی چیز بھی ایسی نہیں پاتے جس میں تم لوگ ہم سے کچھ بڑھے ہوئے ہو، بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں"قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّیَتْ عَلَیْكُمْ١ؕ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ﴿28﴾
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اَرَءَيْتُمْکیا دیکھا تم نے
- اِنْ كُنْتُاگر میں ہوا
- عَلٰي بَيِّنَةٍایک دلیل پر
- مِّنْ رَّبِّيْاپنے رب کی طرف سے
- وَاٰتٰىنِيْاور اس نے عطا کی مجھ کو
- رَحْمَةًرحمت
- مِّنْ عِنْدِهٖاپنی جانب سے
- فَعُمِّيَتْ عَلَيْكُمْتو وہ چھپائی گئی تم پر
- ۭ اَنُلْزِمُكُمُوْهَاکیا ہم لازم کردیں تم پر اس کو۔ کیا ہم تھوپ دیں اس کو تم پر
- وَاَنْتُمْاور جبکہ ہو تم
- لَهَااس کو
- كٰرِهُوْنَناپسند کرنے والے ہو
اس نے کہا "اے برادران قوم، ذرا سوچو تو سہی کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر قائم تھا اور پھر اس نے مجھ کو اپنی خاص رحمت سے بھی نواز دیا مگر وہ تم کو نظر نہ آئی تو آخر ہمارے پاس کیا ذریعہ ہے کہ تم ماننا نہ چاہو اور ہم زبردستی اس کو تمہارے سر چپیک دیں؟وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ﴿29﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- لَآ اَسْئَلُكُمْمیں نہیں سوال کرتا تم سے
- عَلَيْهِاس پر
- مَالًاکسی مال کا
- ۭ اِنْ اَجْرِيَنہیں میرا اجر
- اِلَّا عَلَي اللّٰهِمگر اللہ کے ذمہ
- وَمَآ اَنَااور نہیں ہوں میں
- بِطَارِدِ الَّذِيْنَدور کرنے والا ان لوگوں کو۔ پرے کرنے والا ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- ۭ اِنَّهُمْبیشک وہ
- مُّلٰقُوْاملاقات کرنے والے ہیں
- رَبِّهِمْاپنے رب سے
- وَلٰكِنِّيْٓلیکن میں
- اَرٰىكُمْدیکھتا ہوں تم کو
- قَوْمًاایک قوم
- تَجْهَلُوْنَتم جہالت برت رہے ہو
اور اے برادران قوم، میں اِس کام پر تم سے کوئی مال نہیں مانگتا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور میں اُن لوگوں کو دھکے دینے سے بھی رہا جنہوں نے میری بات مانی ہے، وہ آپ ہی اپنے رب کے حضور جانے والے ہیں مگر میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت برت رہے ہووَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿30﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- مَنْ يَّنْصُرُنِيْکون مدد کرے گا میری
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- اِنْاگر
- طَرَدْتُّهُمْمیں نے دور پھینک دیا ان کو
- ۭ اَفَلَاکیا بھلا نہیں
- تَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑتے
اور اے قوم، اگر میں اِن لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کی پکڑ سے کون مجھے بچانے آئے گا؟ تم لوگوں کی سمجھ میں کیا اتنی بات بھی نہیں آتی؟وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿31﴾
- وَلَآ اَقُوْلُاور میں نہیں کہتا
- لَكُمْتم کو
- عِنْدِيْمیرے پاس
- خَزَآئِنُ اللّٰهِاللہ کے خزانے ہیں
- وَلَآ اَعْلَمُ الْغَيْبَاور نہ میں جانتا ہوں غیب کو
- وَلَآ اَقُوْلُاور نہ میں کہتاہوں
- اِنِّىْکہ میں
- مَلَكٌایک فرشتہ ہوں
- وَّلَآ اَقُوْلُاور نہ میں کہتا ہوں
- لِلَّذِيْنَان لوگوں کو جنہیں
- تَزْدَرِيْٓحقیر سمجھتی ہیں
- اَعْيُنُكُمْتمہاری نگاہیں
- لَنْہرگز نہ
- يُّؤْتِيَهُمُ اللّٰهُدے گا ان کو اللہ
- خَيْرًا ۭکوئی بھلائی
- اَللّٰهُ اَعْلَمُاللہ خوب جانتا ہے
- بِمَااس کو جو
- فِيْٓ اَنْفُسِهِمْان کے نفسوں میں ہے
- ښ اِنِّىْٓبیشک میں
- اِذًاتب
- لَّمِنَ الظّٰلِمِيْنَالبتہ ظالموں میں سے ہوں گا
اور میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، نہ یہ کہتا ہوں کہ میں غیب کا علم رکھتا ہوں، نہ یہ میرا دعویٰ ہے کہ میں فرشتہ ہوں اور یہ بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ جن لوگوں کو تمہاری آنکھیں حقارت سے دیکھتی ہیں انہیں اللہ نے کوئی بھلائی نہیں دی ان کے نفس کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے اگر میں ایسا کہوں تو ظالم ہوں گا"قَالُوْا یٰنُوْحُ قَدْ جٰدَلْتَنَا فَاَكْثَرْتَ جِدَا لَنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ﴿32﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰنُوْحُاے نوح
- قَدْتحقیق
- جٰدَلْتَنَاتو نے جھگڑا کیا ہم سے
- فَاَكْثَرْتَپھر کثرت سے کیا تم نے
- جِدَالَنَاجھگڑاہم سے
- فَاْتِنَاپس لے آ ہمارے پاس
- بِمَا تَعِدُنَآساتھ اس کے جو تو دھمکی دیتا ہے ہم کو
- اِنْ كُنْتَاگر تو ہے
- مِنَ الصّٰدِقِيْنَسچوں میں سے
آخر کار ان لوگوں نے کہا کہ "اے نوحؑ، تم نے ہم سے جھگڑا کیا اور بہت کر لیا اب تو بس وہ عذاب لے آؤ جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو اگر سچے ہو"قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ﴿33﴾
- قَالَکہا
- اِنَّمَابیشک
- يَاْتِيْكُمْلائے گا تمہارے پاس
- بِهِ اللّٰهُاس کو اللہ
- اِنْاگر
- شَآءَوہ چاہے
- وَمَآ اَنْتُمْاور نہیں تم
- بِمُعْجِزِيْنَعاجز کرنے والے
نوحؑ نے جواب دیا "وہ تو اللہ ہی لائے گا، اگر چاہے گا، اور تم اتنا بل بوتا نہیں رکھتے کہ اسے روک دووَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ﴿34﴾
- وَلَا يَنْفَعُكُمْاور نہیں فائدہ دے سکتی تم کو
- نُصْحِيْٓمیری خیر خواہی
- اِنْ اَرَدْتُّاگر میں چاہوں
- اَنْ اَنْصَحَکہ میں خیرا خواہی کروں
- لَكُمْتمہاری
- اِنْ كَانَ اللّٰهُاگر ہے اللہ
- يُرِيْدُارادہ رکھتا
- اَنْ يُّغْوِيَكُمْکہ بھٹکا دے تم کو
- ۭ هُوَ رَبُّكُمْوہ راب ہے تمہارا
- ۣ وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- تُرْجَعُوْنَتم لوٹائے جاؤ گے
اب اگر میں تمہاری کچھ خیر خواہی کرنا بھی چاہوں تو میری خیر خواہی تمہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی جبکہ اللہ ہی نے تمہیں بھٹکا دینے کا ارادہ کر لیا ہو، وہی تمہارا رب ہے اور اُسی کی طرف تمہیں پلٹنا ہے"اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ۠ع﴿35﴾
- اَمْکیا
- يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
- افْتَرٰىهُاس نے گھڑ لیا اس کو
- ۭ قُلْکہہ دیجیے
- اِنِ افْتَرَيْتُهٗاگر میں نے گھڑ رکھا ہے اس کو
- فَعَلَيَّتو میرے ذمہ ہے
- اِجْرَامِيْمیرے گناہ۔ میرے جرم
- وَاَنَااور میں
- بَرِيْٓءٌ مِّمَّابری الذمہ ہوں اس سے جو
- تُجْرِمُوْنَتم جرم کرتے ہو
اے محمدؐ، کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے یہ سب کچھ خود گھڑ لیا ہے؟ ان سے کہو "اگر میں نے یہ خود گھڑا ہے تو مجھ پر اپنے جرم کی ذمہ داری ہے، اور جو جرم تم کر رہے ہو اس کی ذمہ داری سے میں بری ہوں"وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ﴿36﴾
- وَاُوْحِيَاور وحی کی گئی
- اِلٰي نُوْحٍطرف نوح کے
- اَنَّهٗکہ بیشک وہ
- لَنْ يُّؤْمِنَہرگز نہ ایمان لائے گا
- مِنْ قَوْمِكَتیری قوم میں سے
- اِلَّاسوائے
- مَنْ قَدْمگر جو تحقیق
- اٰمَنَایمان لا چکا
- فَلَاتو نہ
- تَبْتَئِسْتو غم کر
- بِمَابوجہ اس کے جو
- كَانُوْا يَفْعَلُوْنَوہ کرتے ہیں
نوحؑ پر وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں سے جو لوگ ایمان لا چکے بس وہ لا چکے، اب کوئی ماننے والا نہیں ہے ان کے کرتوتوں پر غم کھانا چھوڑووَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ﴿37﴾
- وَاصْنَعِاور بنا لے
- الْفُلْكَایک کشتی
- بِاَعْيُنِنَاہماری نگاہوں کے سامنے
- وَوَحْيِنَااور ہماری وحی کے مطابق
- وَلَا تُخَاطِبْنِيْاور ن ہ تو مخاطب ہونا مجھ سے
- فِي الَّذِيْنَان لوگوں کے بارے میں
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- ۚ اِنَّهُمْبیشک وہ
- مُّغْرَقُوْنَغرق کیے جائیں گے
اور ہماری نگرانی میں ہماری وحی کے مطابق ایک کشتی بنانی شروع کر دو اور دیکھو، جن لوگوں نے ظلم کیا ہے اُن کے حق میں مجھ سے کوئی سفارش نہ کرنا، یہ سارے کے سارے اب ڈوبنے والے ہیںوَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ﴿38﴾
- وَيَصْنَعُ الْفُلْكَوہ بنا رہا تھا کشتی
- ۣ وَكُلَّمَااور جب کبھی
- مَرَّ عَلَيْهِگزرتے اس پر
- مَلَاٌسردار
- مِّنْ قَوْمِهٖاس کی قوم میں سے
- سَخِرُوْا مِنْهُوہ تمسخر کرتے اس سے
- ۭقَالَوہ کہتا
- اِنْاگر
- تَسْخَرُوْاتم مذاق اڑاتے ہو
- مِنَّاہمارا
- فَاِنَّاتو ہم بھی
- نَسْخَرُمذاق اڑائیں گے
- مِنْكُمْتمہارا
- كَمَاجیسے
- تَسْخَرُوْنَتم مذاق کررہے ہو
نوحؑ کشتی بنا رہا تھا اور اس کی قوم کے سرداروں میں سے جو کوئی اس کے پاس سے گزرتا تھا وہ اس کا مذاق اڑاتا تھا اس نے کہا "اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ہم بھی تم پر ہنس رہے ہیںفَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ﴿39﴾
- فَسَوْفَپس عنقریب
- تَعْلَمُوْنَتم جان لوگے
- ۙ مَنْ يَّاْتِيْهِکون ہے آئے گا اس کے پاس
- عَذَابٌعذاب
- يُّخْزِيْهِرسوا کردے گا اس کو
- وَيَحِلُّاور اترے گا
- عَلَيْهِاس پر
- عَذَابٌ مُّقِيْمٌعذاب دائمی
عنقریب تمہیں خود معلوم ہو جائے گا کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اُسے رسوا کر دے گا اور کس پر وہ بلا ٹوٹ پڑتی ہے جو ٹالے نہ ٹلے گی"حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰمَنَ١ؕ وَ مَاۤ اٰمَنَ مَعَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلٌ﴿40﴾
- حَتّٰٓيیہاں تک کہ
- اِذَاجب
- جَآءَآگیا
- اَمْرُنَاحکم ہمارا
- وَفَارَ التَّنُّوْرُاور جوش مارا تنور نے۔ سطح زمین نے
- ۙ قُلْنَا احْمِلْکہا ہم نے سوار کر
- فِيْهَااس میں
- مِنْسے
- كُلٍّ ہر چیز سے
- زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِجوڑے دو ۔ نر اور مادہ
- وَاَهْلَكَاور اپنے اہل و عیال کو
- اِلَّا مَنْسوائے اس کے جس کے بارے میں
- سَبَقَگزرچکی
- عَلَيْهِاس پر
- الْقَوْلُبات
- وَمَنْ اٰمَنَاور جو لوگ ایمان لائے
- ۭ وَمَآ اٰمَنَاور نہ ایمان لائے
- مَعَهٗٓاس کے ساتھ
- اِلَّا قَلِيْلٌمگر بہت تھوڑے
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا اور وہ تنو ر ابل پڑا تو ہم نے کہا "ہر قسم کے جانوروں کا ایک ایک جوڑا کشتی میں رکھ لو، اپنے گھر والوں کو بھی سوائے اُن اشخاص کے جن کی نشان دہی پہلے کی جا چکی ہے اس میں سوار کرا دو اور ان لوگوں کو بھی بٹھا لو جو ایمان لائے ہیں" اور تھوڑے ہی لوگ تھے جو نوحؑ کے ساتھ ایمان لائے تھےوَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿41﴾
- وَقَالَ ارْكَبُوْااور اس نے کہا سوار ہوجاؤ
- فِيْهَااس میں
- بِسْمِ اللّٰهِاللہ کے نام کے ساتھ
- مَجْرٖ۩ىهَاچلنا ہے اس کا
- وَمُرْسٰىهَااور ٹھہرنا ہے اس کا
- ۭ اِنَّ رَبِّيْبیشک میرا رب
- لَغَفُوْرٌ رَّحِيْمٌالبتہ غفور رحیم ہے
نوحؑ نے کہا "سوار ہو جاؤ اِس میں، اللہ ہی کے نام سے ہے اس کا چلنا بھی اور اس کا ٹھیرنا بھی، میرا رب بڑا غفور و رحیم ہے"وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ١۫ وَ نَادٰى نُوْحُ اِ۟بْنَهٗ وَ كَانَ فِیْ مَعْزِلٍ یّٰبُنَیَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَ لَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِیْنَ﴿42﴾
- وَهِىَاور وہ
- تَجْرِيْچل رہی تھی
- بِهِمْساتھ ان کے۔ انہیں ساتھ لیے
- فِيْ مَوْجٍموج میں
- كَالْجِبَالِپہاڑوں جیسی
- ۣ وَنَادٰياور پکارا
- نُوْحُۨ ابْنَهٗنوحنے اپنے بیٹے کو
- وَكَانَاور وہ تھا
- فِيْ مَعْزِلٍکنارے میں
- يّٰبُنَيَّ ارْكَبْاے میرے بیٹے سوار ہوجا
- مَّعَنَاہمارے ساتھ
- وَلَااور نہ
- تَكُنْتم ہوجاؤ
- مَّعَ الْكٰفِرِيْنَکافروں کے ساتھ
کشتی ان لوگوں کو لیے چلی جا رہی تھی اور ایک ایک موج پہاڑ کی طرح اٹھ رہی تھی نوحؑ کا بیٹا دور فاصلے پر تھا نوحؑ نے پکار کر کہا "بیٹا، ہمارے ساتھ سوار ہو جا، کافروں کے ساتھ نہ رہ"قَالَ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ١ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ١ۚ وَ حَالَ بَیْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ﴿43﴾
- قَالَوہ بولا
- سَاٰوِيْٓعنقریب میں پناہ لے لوں گا
- اِلٰي جَبَلٍایک پہاڑ کی طرف
- يَّعْصِمُنِيْوہ بچا لے گا مجھ کو
- مِنَ الْمَآءِپانی سے
- ۭ قَالَ(نوح نے) کہا
- لَا عَاصِمَ الْيَوْمَنہیں کوئی بچانے والا آج
- مِنْ اَمْرِ اللّٰهِاللہ کے حکم سے
- اِلَّا مَنْ رَّحِمَمگر جس پر وہ خود رحم کرے
- ۚ وَحَالَاور حائل ہوگئی
- بَيْنَهُمَا الْمَوْجُان دونوں کے درمیان ایک موج
- فَكَانَتو ہوگیا وہ
- مِنَ الْمُغْرَقِيْنَغرق ہونے والوں میں سے
اُس نے پلٹ کر جواب دیا "میں ابھی ایک پہاڑ پر چڑھا جاتا ہوں جو مجھے پانی سے بچا لے گا" نوحؑ نے کہا، آج کوئی چیز اللہ کے حکم سے بچانے والی نہیں ہے سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے" اتنے میں ایک موج دونوں کے درمیان حائل ہو گئی اور وہ بھی ڈوبنے والوں میں شامل ہو گیاوَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴿44﴾
- وَقِيْلَاور کہہ دیا گیا
- يٰٓاَرْضُاے زمین
- ابْلَعِيْنگل جا
- مَآءَكِاپنا پانی
- وَيٰسَمَآءُاور اے آسمان
- اَقْلِعِيْتھم جا
- وَغِيْضَ الْمَآءُاور خش کردیا گیا پانی
- وَقُضِيَاور فیصلہ کردیا گیا
- الْاَمْرُمعاملے کا
- وَاسْتَوَتْاور آٹھہری (کشتی)
- عَلَي الْجُوْدِيِّجودی پر
- وَقِيْلَاور کہہ دیا گیا
- بُعْدًادوری ہوئی
- لِّلْقَوْمِقوم
- الظّٰلِمِيْنَظالموں کی
حکم ہوا "اے زمین، اپنا سارا پانی نگل جا اور اے آسمان، رک جا" چنانچہ پانی زمین میں بیٹھ گیا، فیصلہ چکا دیا گیا، کشتی جودی پر ٹک گئی، اور کہہ دیا گیا کہ دور ہوئی ظالموں کی قو م!وَ نَادٰى نُوْحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَ اَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِیْنَ﴿45﴾
- وَنَادٰياور پکارا
- نُوْحٌ رَّبَّهٗنوح نے اپنے رب کو
- فَقَالَپھر کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اِنَّ ابْنِيْبیشک میرا بیٹا
- مِنْ اَهْلِيْمیرے گھروالوں میں سے تھا
- وَاِنَّاور بیشک
- وَعْدَكَ الْحَقُّتیرا وعدہ سچا ہے
- وَاَنْتَاور تو
- اَحْكَمُبہترین فیصلہ کرنے والا ہے
- الْحٰكِمِيْنَسب فیصلہ کرنے والوں میں سے
نوحؑ نے اپنے رب کو پکارا کہا "اے رب، میرا بیٹا میرے گھر والوں میں سے ہے اور تیرا وعدہ سچا ہے اور تو سب حاکموں سے بڑا اور بہتر حاکم ہے"قَالَ یٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَیْسَ مِنْ اَهْلِكَ١ۚ اِنَّهٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ١ۖ٘ۗ فَلَا تَسْئَلْنِ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ اِنِّیْۤ اَعِظُكَ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ﴿46﴾
- قَالَفرمایا
- يٰنُوْحُاے نوح
- اِنَّهٗبیشک وہ
- لَيْسَنہیں تھا
- مِنْ اَهْلِكَتیرے گھروالوں میں سے
- ۚ اِنَّهٗبیشک وہ
- عَمَلٌایک عمل تھا
- غَيْرُ صَالِحٍناپاک
- ڶ فَلَا تَسْئَلْنِتو نہ تم سوال کرنا مجھ سے
- مَا لَيْسَ لَكَجس کا تیرے پاس نہیں
- بِهٖساتھ اس کے
- عِلْمٌکوئی علم
- ۭ اِنِّىْٓ اَعِظُكَبیشک میں نصیحت کرتا ہوں تجھ کو
- اَنْ تَكُوْنَکہ تو ہوجائے گا
- مِنَ الْجٰهِلِيْنَجاہلوں میں سے
جواب میں ارشاد ہوا "اے نوحؑ، وہ تیرے گھر والوں میں سے نہیں ہے، وہ تو ایک بگڑا ہوا کام ہے، لہٰذا تو اُس بات کی مجھ سے درخواست نہ کر جس کی حقیقت تو نہیں جانتا، میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو جاہلوں کی طرح نہ بنا لے"قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ﴿47﴾
- قَالَاس نے کہا
- رَبِّاے میرے رب
- اِنِّىْٓ اَعُوْذُ بِكَبیشک میں تیری پناہ چاہتا ہوں
- اَنْ اَسْئَلَكَکہ میں سوال کروں تجھ سے
- مَا لَيْسَوہ جو نہیں
- لِيْمیرے پاس
- بِهٖساتھ اس کے
- عِلْمٌجس کا کوئی علم
- ۭ وَاِلَّااور اگر نہ
- تَغْفِرْ لِيْتو بخشے گا مجھ کو
- وَتَرْحَمْنِيْٓاور تو رحم کرے گا مجھ پر
- اَكُنْمیں ہوجاؤں گا
- مِّنَ الْخٰسِرِيْنَنقصان اٹھانے والوں میں سے
نوحؑ نے فوراً عرض کیا "اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا"قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَ١ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ یَمَسُّهُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿48﴾
- قِيْلَپکارا گیا
- يٰنُوْحُاے نوح
- اهْبِطْاتر جا
- بِسَلٰمٍسلامتی کے ساتھ
- مِّنَّاہماری طرف سے
- وَبَرَكٰتٍاور برکتیں ہوں
- عَلَيْكَتجھ پر
- وَعَلٰٓي اُمَمٍاور ان جماعتوں پر
- مِّمَّنْ مَّعَكَان میں سے جو تیرے ساتھ ہیں
- ۭ وَاُمَمٌاور کچھ جماعتیں
- سَنُمَتِّعُهُمْعنقریب ہم فائدہ دیں گے ان کو
- ثُمَّپھر
- يَمَسُّهُمْچھولے گا ان کو
- مِّنَّاہماری طرف سے
- عَذَابٌ اَلِيْمٌدردناک عذاب
حکم ہوا "اے نوحؑ اتر جا، ہماری طرف سے سلامتی اور برکتیں ہیں تجھ پر اور ان گروہوں پر جو تیرے ساتھ ہیں، اور کچھ گروہ ایسے بھی ہیں جن کو ہم کچھ مدت سامان زندگی بخشیں گے پھر انہیں ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہنچے گا"تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَ١ۚ مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَاۤ اَنْتَ وَ لَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هٰذَا١ۛؕ فَاصْبِرْ١ۛؕ اِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ع﴿49﴾
- تِلْكَیہ
- مِنْ اَنْۢبَآءِخبروں میں سے ہے
- الْغَيْبِغیب کی
- نُوْحِيْهَآہم وحی کر ہے ہیں ان کو
- اِلَيْكَ ۚآپ کی طرف
- مَانہ
- كُنْتَآپ
- تَعْلَمُهَآآپ جانتے ان کو
- اَنْتَآپ
- وَلَا قَوْمُكَاور نہ ہی آپ کی قوم
- مِنْ قَبْلِ ھٰذَااس سے پہلے
- ړ فَاصْبِرْپس صبر کریں
- ړاِنَّ الْعَاقِبَةَبیشک انجام
- لِلْمُتَّقِيْنَتقوی والوں کے لیے ہے
اے محمدؐ، یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تمہاری طرف وحی کر رہے ہیں اس سے پہلے نہ تم ان کو جانتے تھے اور نہ تمہاری قوم، پس صبر کرو، ا نجام کار متقیوں ہی کے حق میں ہےوَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ﴿50﴾
- وَاِلٰي عَادٍاور (قوم) عاد کی طرف
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- هُوْدًاہود کو (بھیجا)
- ۭ قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُوا اللّٰهَعبادت کرو اللہ کی
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی الہ (برحق)
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- ۭ اِنْنہیں
- اَنْتُمْتم
- اِلَّامگر
- مُفْتَرُوْنَجھوٹ گھڑنے والے
اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہودؑ کو بھیجا اُس نے کہا "اے برادران قوم، اللہ کی بندگی کرو، تمہارا کوئی خدا اُس کے سوا نہیں ہے تم نے محض جھوٹ گھڑ رکھے ہیںیٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى الَّذِیْ فَطَرَنِیْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ﴿51﴾
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- لَآ اَسْئَلُكُمْنہیں میں سوال کرتا تم سے
- عَلَيْهِ اَجْرًااس پر کسی اجر کا
- ۭ اِنْ اَجْرِيَنہیں اجر میرا
- اِلَّامگر
- عَلَي الَّذِيْاس ذات کے ذمہ
- فَطَرَنِيْجس نے پیدا کیا مجھ کو
- ۭ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَکیا پھر نہیں تم عقل سے کام لیتے
اے برادران قوم، اس کام پر میں تم سے کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا اجر تو اس کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے، کیا تم عقل سے ذرا کام نہیں لیتے؟وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ﴿52﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- اسْتَغْفِرُوْابخشش مانگو
- رَبَّكُمْاپنے رب سے
- ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْهِپھر توبہ کرو اس کی طرف
- يُرْسِلِ السَّمَآءَوہ بھیجے گا آسمان کو
- عَلَيْكُمْتم پر
- مِّدْرَارًابہت برسنے والا
- وَّيَزِدْكُمْاور زیادہ دے گا تم کو
- قُوَّةًقوت
- اِلٰي قُوَّتِكُمْطرف تمہاری قوت کے
- وَلَااور نہ
- تَتَوَلَّوْاتم منہ پھیرو
- مُجْرِمِيْنَمجرم بن کر
اور اے میری قوم کے لوگو، اپنے رب سے معافی چاہو، پھر اس کی طرف پلٹو، وہ تم پر آسمان کے دہانے کھول دے گا اور تمہاری موجودہ قوت پر مزید قوت کا اضافہ کرے گا مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرو"قَالُوْا یٰهُوْدُ مَا جِئْتَنَا بِبَیِّنَةٍ وَّ مَا نَحْنُ بِتَارِكِیْۤ اٰلِهَتِنَا عَنْ قَوْلِكَ وَ مَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ﴿53﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰهُوْدُاے ہود
- مَا جِئْتَنَانہیں تو لایا ہمارے پاس
- بِبَيِّنَةٍکوئی واضح دلیل
- وَّمَا نَحْنُاور نہیں ہیں ہم
- بِتَارِكِيْٓچھوڑنے والے
- اٰلِهَتِنَااپنے انہوں کو
- عَنْ قَوْلِكَتیری بات سے
- وَمَا نَحْنُاور نہیں ہیں ہم
- لَكَ بِمُؤْمِنِيْنَتیرے لیے ایمان لانے والے
انہوں نے جواب دیا "اے ہودؑ، تو ہمارے پاس کوئی صریح شہادت لے کر نہیں آیا ہے، اور تیرے کہنے سے ہم اپنے معبودوں کو نہیں چھوڑ سکتے، اور تجھ پر ہم ایمان لانے والے نہیں ہیںاِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِهَتِنَا بِسُوْٓءٍ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ اشْهَدُوْۤا اَنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۙ﴿54﴾
- اِنْ نَّقُوْلُنہیں ہم کہتے
- اِلَّا اعْتَرٰىكَمگر یہ کہ سامنے لائے ہیں تیرے۔ معاملہ کیا ہے تیرے ساتھ
- بَعْضُبعض
- اٰلِهَتِنَاہمارے معبودوں نے
- بِسُوْٓءٍبرائی کا
- ۭ قَالَاس نے کہا
- اِنِّىْٓ اُشْهِدُ اللّٰهَبیشک میں گواہ بناتا ہوں اللہ کو
- وَاشْهَدُوْٓااور تم گواہ رہو
- اَنِّىْبیشک میں
- بَرِيْٓءٌبری الذمہ ہوں
- مِّمَّااس سے جو
- تُشْرِكُوْنَتم شریک ٹھہراتے
ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ تیرے اوپر ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار پڑ گئی ہے" ہودؑ نے کہا "میں اللہ کی شہادت پیش کرتا ہوں اور تم گواہ رہو کہ یہ جو اللہ کے سوا دوسروں کو تم نے خدائی میں شریک ٹھیرا رکھا ہے اس سے میں بیزار ہوںمِنْ دُوْنِهٖ فَكِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ﴿55﴾
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- فَكِيْدُوْنِيْپس چال چلو میرے خلاف
- جَمِيْعًاسب کے سب
- ثُمَّپھر
- لَانہ
- تُنْظِرُوْنِتم مہلت دو مجھ کو
تم سب کے سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کسر نہ اٹھا رکھو اور مجھے ذرا مہلت نہ دواِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ١ؕ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿56﴾
- اِنِّىْبیشک میں نے
- تَوَكَّلْتُتوکل کیا
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- رَبِّيْجو میرا رب ہے
- وَرَبِّكُمْاور تمہارا رب
- ۭ مَا مِنْ دَآبَّةٍنہیں کوئی جاندار
- اِلَّامگر
- هُوَ اٰخِذٌۢوہ پکڑے ہوئے ہے
- بِنَاصِيَتِهَااس کی پیشانی کو
- ۭ اِنَّبیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- عَلٰي صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍاوپر سیدھے راستے کے ہے
میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی چوٹی اس کے ہاتھ میں نہ ہو بے شک میرا رب سیدھی ر اہ پر ہےفَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ یَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۚ وَ لَا تَضُرُّوْنَهٗ شَیْئًا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ﴿57﴾
- فَاِنْپھر اگر
- تَوَلَّوْاتم منہ پھیرتے ہو
- فَقَدْتو تحقیق
- اَبْلَغْتُكُمْمیں نے پہنچا دیا تم کو
- مَّآ اُرْسِلْتُ بِهٖٓوہ جو میں بھیجا گیا ہوں ساتھ اس کے
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- ۭ وَيَسْتَخْلِفُاور پیچھے لائے گا۔ خلیفہ بنائے گا
- رَبِّيْمیرا رب
- قَوْمًاایک قوم کو
- غَيْرَكُمْ ۚتمہارے علاوہ
- وَلَااور نہ
- تَضُرُّوْنَهٗتم نقصان دے سکتے ہو اس کو
- شَيْئًاکچھ بھی
- ۭ اِنَّ رَبِّيْبیشک میرا رب
- عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر چیز پر
- حَفِيْظٌنگران ہے
اگر تم منہ پھیرتے ہو تو پھیر لو جو پیغام دے کر میں تمہارے پاس بھیجا گیا تھا وہ میں تم کو پہنچا چکا ہوں اب میرا رب تمہاری جگہ دوسری قوم کو اٹھائے گا اور تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکو گے یقیناً میرا رب ہر چیز پر نگراں ہے"وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا١ۚ وَ نَجَّیْنٰهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ﴿58﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَآءَ اَمْرُنَاآگیا فیصلہ ہمارا
- نَجَّيْنَانجات دی ہم نے
- هُوْدًاہود کو
- وَّالَّذِيْنَاور ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- بِرَحْمَةٍساتھ رحمت کے
- مِّنَّا ۚہماری طرف سے
- وَنَجَّيْنٰهُمْاور نجات دی ہم نے ان کو
- مِّنْ عَذَابٍ غَلِيْظٍسخت عذاب سے
پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہودؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ ایمان لائے تھے نجات دے دی اور ایک سخت عذاب سے بچا لیاوَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ﴿59﴾
- وَتِلْكَ عَادٌاور یہ عاد تھے
- ڐ جَحَدُوْاانہوں نے انکار کیا
- بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْاپنے رب کی آیات کا
- وَعَصَوْااور نافرمانی کی
- رُسُلَهٗاس کے رسولوں کی
- وَاتَّبَعُوْٓااور انہوں نے پیروی کی
- اَمْرَحکم کی
- كُلِّہر
- جَبَّارٍجبار۔ ظالم
- عَنِيْدٍعناد رکھنے والے کی
یہ ہیں عاد، اپنے رب کی آیات سے انہوں نے انکار کیا، اس کے رسولوں کی بات نہ مانی، اور ہر جبار دشمن حق کی پیروی کرتے رہےوَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ۠ع﴿60﴾
- وَاُتْبِعُوْااور ان کے پیچھے لگا دیا گیا
- فِيْ هٰذِهِاس میں
- الدُّنْيَادنیا (میں)
- لَعْنَةًلعنت کو
- وَّيَوْمَ الْقِيٰمَةِاور قیامت کے دن بھی
- ۭ اَلَآخبردار
- اِنَّبےشک۔ یقینا
- عَادًا كَفَرُوْاعاد نے انکار کیا۔ کفر کیا
- رَبَّهُمْ ۭاپنے رب کا۔ سے
- اَلَاخبردار
- بُعْدًا لِّعَادٍدوری ہے۔ لعنت ہے عاد کے لیے
- قَوْمِ هُوْدٍجو قوم ہود (تھی)
آخر کار اس دنیا میں بھی ان پر پھٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد، ہودؑ کی قوم کے لوگوَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ﴿61﴾
- وَاِلٰياور طرف
- ثَمُوْدَثمود کے
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- صٰلِحًاصالح کو (بھیجا)
- ۘ قَالَانہوں نے کہا
- يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَاے میری قوم عبادت کرواللہ کی
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی الہ (برحق
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- ۭ هُوَاس نے
- اَنْشَاَكُمْپیدا کیا تم کو
- مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
- وَاور
- اسْتَعْمَرَكُمْآباد کیا تم کو
- فِيْهَااس میں
- فَاسْتَغْفِرُوْهُپس بخشش مانگو اس سے
- ثُمَّپھر
- تُوْبُوْٓا اِلَيْهِتوبہ کرو اس کی طرف
- ۭ اِنَّ رَبِّيْبیشک میرا رب
- قَرِيْبٌقریب ہے
- مُّجِيْبٌجواب دینے والا ہے
اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالحؑ کو بھیجا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اُ س کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے وہی ہے جس نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے اور یہاں تم کو بسایا ہے لہٰذا تم اس سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ، یقیناً میرا رب قریب ہے اور وہ دعاؤں کا جواب دینے والا ہے"قَالُوْا یٰصٰلِحُ قَدْ كُنْتَ فِیْنَا مَرْجُوًّا قَبْلَ هٰذَاۤ اَتَنْهٰىنَاۤ اَنْ نَّعْبُدَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا وَ اِنَّنَا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ﴿62﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰصٰلِحُاے صالح
- قَدْ كُنْتَتحقیق تھا تو
- فِيْنَاہمارے درمیان
- مَرْجُوًّابڑی توقع والا۔ ہونہار
- قَبْلَ ھٰذَآاس سے قبل
- اَتَنْهٰىنَآکیا تو روکتا ہے ہم کو
- اَنْ نَّعْبُدَکہ ہم عبادت کریں
- مَا يَعْبُدُجس کی عبادت کرتے ہیں
- اٰبَآؤُنَاہمارے باپ دادا
- وَاِنَّنَااور بیشک ہم
- لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں ہیں
- مِّمَّااس چیز کے بارے میں
- تَدْعُوْنَآتم بلاتے ہو ہم کو
- اِلَيْهِاس کی طرف
- مُرِيْبٍبےچین کرنے والے (شک میں مبتلا ہیں)
انہوں نے کہا "اے صالحؑ، اس سے پہلے تو ہمارے درمیان ایسا شخص تھا جس سے بڑی توقعات وابستہ تھیں کیا تو ہمیں ان معبودوں کی پرستش سے روکنا چاہتا ہے جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟ تو جس طریقے کی طرف ہمیں بلا رہا ہے اس کے بارے میں ہم کو سخت شبہ ہے جس نے ہمیں خلجان میں ڈال رکھا ہے"قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ مِنْهُ رَحْمَةً فَمَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ عَصَیْتُهٗ١۫ فَمَا تَزِیْدُوْنَنِیْ غَیْرَ تَخْسِیْرٍ﴿63﴾
- قَالَ يٰقَوْمِاس نے کہا اے میری قوم
- اَرَءَيْتُمْکیا بھلا سوچا تم نے۔ غور کیا تم نے
- اِنْ كُنْتُاگر میں ہوں
- عَلٰي بَيِّنَةٍاوپر ایک واضح دلیل کے
- مِّنْ رَّبِّيْاپنے رب کی طرف
- وَاٰتٰىنِيْ مِنْهُاور اس نے عطا کی مجھ کو اپنی طرف سے
- رَحْمَةًرحمت
- فَمَنْتو کون
- يَّنْصُرُنِيْمدد کرے گا میری
- مِنَ اللّٰهِاللہ سے
- اِنْ عَصَيْتُهٗاگر میں نے نافرمانی کی اس کی
- ۣ فَمَا تَزِيْدُوْنَنِيْتو نہیں تم زیادہ دے سکتے مجھ کو
- غَيْرَ تَخْسِيْرٍسوائے خسارے کے
صالحؑ نے کہا "اے برادران قوم، تم نے کچھ اس بات پر بھی غور کیا کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا، اور پھر اس نے اپنی رحمت سے بھی مجھ کو نواز دیا تو اِس کے بعد اللہ کی پکڑ سے مجھے کون بچائے گا اگر میں اُس کی نافرمانی کروں؟ تم میرے کس کام آ سکتے ہو سوائے اس کے کہ مجھے اور زیادہ خسارے میں ڈال دووَ یٰقَوْمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَكُمْ اٰیَةً فَذَرُوْهَا تَاْكُلْ فِیْۤ اَرْضِ اللّٰهِ وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابٌ قَرِیْبٌ﴿64﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- هٰذِهٖیہ
- نَاقَةُ اللّٰهِاللہ کی اونٹنی ہے
- لَكُمْتمہارے لیے
- اٰيَةًایک نشانی
- فَذَرُوْهَاپس چھوڑ دو اس کو
- تَاْكُلْکھاتی پھرے
- فِيْٓ اَرْضِ اللّٰهِاللہ کی زمین میں
- وَلَا تَمَسُّوْهَااور نہ تم چھوڑو اس کو
- بِسُوْٓءٍساتھ برائی کے
- فَيَاْخُذَكُمْورنہ پکڑ لے گا تم کو
- عَذَابٌ قَرِيْبٌعذاب قریبی
اور اے میری قوم کے لوگو، دیکھو یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لیے ایک نشانی ہے اِسے خدا کی زمین میں چرنے کے لیے آزاد چھوڑ دو اِس سے ذرا تعرض نہ کرنا ورنہ کچھ زیادہ دیر نہ گزرے گی کہ تم پر خدا کا عذاب آ جائے گا"فَعَقَرُوْهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوْا فِیْ دَارِكُمْ ثَلٰثَةَ اَیَّامٍ١ؕ ذٰلِكَ وَعْدٌ غَیْرُ مَكْذُوْبٍ﴿65﴾
- فَعَقَرُوْهَاتو انہوں نے کونچیں کاٹ ڈالیں اس کی
- فَقَالَتو اس نے کہا
- تَمَتَّعُوْافائدہ اٹھاؤ
- فِيْ دَارِكُمْاپنے گھروں میں
- ثَلٰثَةَ اَيَّامٍتین دن
- ۭذٰلِكَیہ
- وَعْدٌایک وعدہ ہے
- غَيْرُ مَكْذُوْبٍنہیں جھوٹ ہوسکتا۔ نہیں جھوٹ ہونے والا
مگر انہوں نے اونٹنی کو مار ڈالا اس پر صالحؑ نے اُن کو خبردار کر دیا کہ "بس اب تین دن اپنے گھروں میں اور رہ بس لو یہ ایسی میعاد ہے جو جھوٹی نہ ثابت ہوگی"فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا صٰلِحًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ مِنْ خِزْیِ یَوْمِئِذٍ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ﴿66﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَآگیا
- اَمْرُنَاحکم میرا
- نَجَّيْنَانجات دی ہم نے
- صٰلِحًاصالح کو
- وَّالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور ان لوگوں کو جو ایمان لائے
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- بِرَحْمَةٍ مِّنَّاساتھ رحمت کے اپنی طرف سے
- وَمِنْاور سے
- خِزْيِ يَوْمِئِذٍاس دن کے عذاب ٠ سے)
- ۭ اِنَّ رَبَّكَبیشک تیرا رب
- هُوَ الْقَوِيُّوہ قوت والا ہے
- الْعَزِيْزُزبردست ہے
آخر کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آ گیا تو ہم نے اپنی رحمت سے صالحؑ کو اور اُن لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے بچا لیا اور اُس دن کی رسوائی سے ان کو محفوظ رکھا بے شک تیرا رب ہی دراصل طاقتور اور بالا دست ہےوَ اَخَذَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ﴿67﴾
- وَاَخَذَ الَّذِيْنَاور پکڑ لیا ان لوگوں کو
- ظَلَمُواجنہوں نے ظلم کیا تھا
- الصَّيْحَةُایک چنگھاڑ نے۔ دھماکے نے۔ صبیح نے
- فَاَصْبَحُوْاتو ہوگئے وہ
- فِيْمیں
- دِيَارِهِمْاپنے گھروں (میں)
- جٰثِمِيْنَاوندھے منہ گرنے والے
رہے وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا تھا تو ایک سخت دھماکے نے ان کو دھر لیا اور وہ اپنی بستیوں میں اس طرح بے حس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئےكَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوْدَاۡ كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّثَمُوْدَ۠ع﴿68﴾
- كَاَنْ لَّمْگویا کہ نہیں
- يَغْنَوْا فِيْهَاوہ بسے تھے اس میں
- ۭ اَلَآخبردار
- اِنَّبیشک
- ثَمُوْدَا۟ثمود نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- رَبَّهُمْاپنے رب سے
- ۭ اَلَاخبردار
- بُعْدًادوری ہو۔ لعنت ہو
- لِّثَمُوْدَثمود کے لیے
کہ گویا وہ وہاں کبھی بسے ہی نہ تھے سنو! ثمود نے اپنے رب سے کفر کیا سنو! دور پھینک دیے گئے ثمود!وَ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى قَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ فَمَا لَبِثَ اَنْ جَآءَ بِعِجْلٍ حَنِیْذٍ﴿69﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- جَآءَتْآگئے
- رُسُلُنَآہمارے بھیجے ہوئے
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم کے پاس
- بِالْبُشْرٰيخوش خبری کے ساتھ
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- سَلٰمًاسلام
- ۭ قَالَ سَلٰمٌوہ بولے سلام
- فَمَا لَبِثَپس نہی ٹھہرے
- اَنْ جَآءَمگر لے آئے
- بِعِجْلٍایک بچھڑا
- حَنِيْذٍتلا ہوا
اور دیکھو، ابراہیمؑ کے پاس ہمارے فرشتے خوشخبری لیے ہوئے پہنچے کہا تم پر سلام ہو ابراہیمؑ نے جواب دیا تم پر بھی سلام ہو پھر کچھ دیر نہ گزری کہ ابراہیمؑ ایک بھنا ہوا بچھڑا (ان کی ضیافت کے لیے) لے آیافَلَمَّا رَاٰۤ اَیْدِیَهُمْ لَا تَصِلُ اِلَیْهِ نَكِرَهُمْ وَ اَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمِ لُوْطٍؕ﴿70﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- رَآٰدیکھا
- اَيْدِيَهُمْان کے ہاتھوں کو
- لَا تَصِلُنہیں پہنچتے (کھانے کی طرف)
- اِلَيْهِاس کی طرف
- نَكِرَهُمْانجان ہوا ان سے
- وَاَوْجَسَاور چھپایا
- مِنْهُمْان سے
- خِيْفَةًخوف کو
- ۭ قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَا تَخَفْنہ تم ڈرو
- اِنَّآبیشک ہم
- اُرْسِلْنَآبھیجے گئے ہم
- اِلٰيطرف
- قَوْمِ لُوْطٍقوم لوط کے
مگر جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے پر نہیں بڑھتے تو وہ ان سے مشتبہ ہو گیا اور دل میں ان سے خوف محسوس کرنے لگا اُنہوں نے کہا "ڈرو نہیں، ہم تو لوطؑ کی قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں"وَ امْرَاَتُهٗ قَآئِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنٰهَا بِاِسْحٰقَ١ۙ وَ مِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ﴿71﴾
- وَامْرَاَتُهٗاور اس کی بیوی
- قَآئِمَةٌکھڑی تھی
- فَضَحِكَتْتو وہ ہنس دی
- فَبَشَّرْنٰهَاپس بشارت دی ہم نے ان کو
- بِاِسْحٰقَاسحاق کی
- ۙ وَمِنْ وَّرَآءِاور پیچھے۔ بعد
- اِسْحٰقَاسحاق کے
- يَعْقُوْبَیعقوب کی
ابراہیمؑ کی بیوی بھی کھڑی ہوئی تھی وہ یہ سن کر ہنس دی پھر ہم نے اس کو اسحاقؑ کی اور اسحاقؑ کے بعد یعقوب کی خوشخبری دیقَالَتْ یٰوَیْلَتٰۤى ءَاَلِدُ وَ اَنَا عَجُوْزٌ وَّ هٰذَا بَعْلِیْ شَیْخًا١ؕ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عَجِیْبٌ﴿72﴾
- قَالَتْوہ بولی
- يٰوَيْلَتٰٓىہائے افسوس مجھ پر
- ءَاَلِدُکیا میں جنم دو گی
- وَاَنَااور میں
- عَجُوْزٌعاجز بڑھیا ہوں
- وَّھٰذَااور یہ
- بَعْلِيْمیرا شوہر
- شَيْخًابوڑھا ہے
- ۭ اِنَّبیشک
- ھٰذَایہ (خبر)
- لَشَيْءٌ عَجِيْبٌالبتہ ایک عجیب چیز ہے
وہ بولی "ہائے میری کم بختی! کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا پھونس ہو گئی اور یہ میرے میاں بھی بوڑھے ہو چکے؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَیْكُمْ اَهْلَ الْبَیْتِ١ؕ اِنَّهٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ﴿73﴾
- قَالُوْٓاانہوں نے کہا
- اَتَعْجَبِيْنَکیا تو تعجب کرتی ہے
- مِنْ اَمْرِحکم سے
- اللّٰهِاللہ کے
- رَحْمَتُ اللّٰهِاللہ کی رحمت ہو
- وَبَرَكٰتُهٗاور اس کی برکتیں ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- اَهْلَ الْبَيْتِاے گھروالو
- ۭ اِنَّهٗبیشک وہ
- حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌتعریف والا، برزرگی والا ہے
فرشتوں نے کہا "اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہو؟ ابراہیمؑ کے گھر والو، تم لوگوں پر تو اللہ کی رحمت اور اُس کی برکتیں ہیں، اور یقیناً اللہ نہایت قابل تعریف اور بڑی شان والا ہے"فَلَمَّا ذَهَبَ عَنْ اِبْرٰهِیْمَ الرَّوْعُ وَ جَآءَتْهُ الْبُشْرٰى یُجَادِلُنَا فِیْ قَوْمِ لُوْطٍؕ﴿74﴾
- فَلَمَّاتو جب
- ذَهَبَچلا گیا
- عَنْ اِبْرٰهِيْمَابراہیم سے
- الرَّوْعُخوف
- وَجَآءَتْهُاور آگئی اس کے پاس
- الْبُشْرٰيخوش خبری
- يُجَادِلُنَاوہ جھگڑنے لگا ہم سے
- فِيْ قَوْمِقوم کے بارے میں
- لُوْطٍلوط کی
پھر جب ابراہیمؑ کی گھبراہٹ دور ہو گئی اور (اولاد کی بشارت سے) اس کا دل خوش ہو گیا تو اس نے قوم لوط کے معاملے میں ہم سے جھگڑا شروع کیااِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ﴿75﴾
- اِنَّ اِبْرٰهِيْمَبیشک ابراہیم
- لَحَلِيْمٌبلاشبہ حلم والے
- اَوَّاهٌبہت آہیں بھرنے والے
- مُّنِيْبٌرجوع کرنے والے تھے
حقیقت میں ابراہیمؑ بڑا حلیم اور نرم دل آدمی تھا اور ہر حال میں ہماری طرف رجوع کرتا تھایٰۤاِبْرٰهِیْمُ اَعْرِضْ عَنْ هٰذَا١ۚ اِنَّهٗ قَدْ جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ۚ وَ اِنَّهُمْ اٰتِیْهِمْ عَذَابٌ غَیْرُ مَرْدُوْدٍ﴿76﴾
- يٰٓاِبْرٰهِيْمُاے ابراہیم
- اَعْرِضْاعراض ہو تو۔ چھوڑ دو
- عَنْ ھٰذَااسے
- ۚ اِنَّهٗبیشک وہ
- قَدْتحقیق
- جَآءَ اَمْرُآچکا ہے حکم۔ فیصلہ
- رَبِّكَتیرے رب کا
- ۚ وَاِنَّهُمْاور بیشک وہ
- اٰتِيْهِمْآنے والا ہے ان کو
- عَذَابٌایک عذاب
- غَيْرُ مَرْدُوْدٍنہ پھیرا جانے والا
(آخر کار ہمارے فرشتوں نے اس سے کہا) "اے ابراہیمؑ، اس سے باز آ جاؤ، تمہارے رب کا حکم ہو چکا ہے اور اب ان لوگوں پر وہ عذاب آکر رہے گا جو کسی کے پھیرے نہیں پھر سکتا"وَ لَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓءَ بِهِمْ وَ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَّ قَالَ هٰذَا یَوْمٌ عَصِیْبٌ﴿77﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَآءَتْآگئے
- رُسُلُنَاہمارے بھیجے ہوئے
- لُوْطًالوط کے پاس
- سِيْٓءَ بِهِمْغمگین ہوا ان کی وجہ سے
- وَضَاقَاور تنگ ہوا
- بِهِمْ ذَرْعًاان کی وجہ سے دل میں
- وَّقَالَاور کہا
- ھٰذَایہ
- يَوْمٌدن ہے
- عَصِيْبٌسخت۔ شدید
اور جب ہمارے فرشتے لوطؑ کے پاس پہنچے تو اُن کی آمد سے وہ بہت گھبرایا اور دل تنگ ہوا اور کہنے لگا کہ آج بڑی مصیبت کا دن ہےوَ جَآءَهٗ قَوْمُهٗ یُهْرَعُوْنَ اِلَیْهِ١ؕ وَ مِنْ قَبْلُ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ هٰۤؤُلَآءِ بَنَاتِیْ هُنَّ اَطْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ فِیْ ضَیْفِیْ١ؕ اَلَیْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِیْدٌ﴿78﴾
- وَجَآءَهٗاور آئی اس کے پاس
- قَوْمُهٗاس کی قوم
- يُهْرَعُوْنَدوڑتی ہوئی
- اِلَيْهِاس کی طرف
- ۭ وَمِنْ قَبْلُاور اس سے پہلے
- كَانُوْاتھے وہ
- يَعْمَلُوْنَعمل کرتے
- السَّيِّاٰتِبرے
- ۭ قَالَ يٰقَوْمِاس نے کہا اے میری قوم
- هٰٓؤُلَآءِیہ ہیں
- بَنَاتِيْمیری بیٹیاں
- هُنَّوہ
- اَطْهَرُزیادہ پاکیزہ ہیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- فَاتَّقُوا اللّٰهَپس ڈرو اللہ سے
- وَلَا تُخْزُوْنِاور نہ تم رسوا کرو مجھے
- فِيْ ضَيْفِيْ ۭمیرے مہمانوں کے معاملے میں
- اَلَيْسَکیا نہیں ہے
- مِنْكُمْتم میں سے
- رَجُلٌ رَّشِيْدٌکوئی سمجھ دار شخص
(ان مہمانوں کا آنا تھا کہ) اس کی قوم کے لوگ بے اختیار اس کے گھر کی طرف دوڑ پڑے پہلے سے وہ ایسی ہی بد کاریوں کے خوگر تھے لوطؑ نے ان سے کہا "بھائیو، یہ میری بیٹیاں موجود ہیں، یہ تمہارے لیے پاکیزہ تر ہیں کچھ خدا کا خوف کرو اور میرے مہمانوں کے معاملے میں مجھے ذلیل نہ کرو کیا تم میں کوئی بھلا آدمی نہیں؟"قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ١ۚ وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ﴿79﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لَقَدْالبتہ تحقیق
- عَلِمْتَتو جانتا ہے
- مَا لَنَانہیں ہمارے لیے
- فِيْ بَنٰتِكَتیری بیٹیوں میں
- مِنْ حَقٍّ ۚکوئی حق
- وَاِنَّكَاور بیشک تو
- لَتَعْلَمُالبتہ تو جانتا ہے
- مَا نُرِيْدُجو ہم چاہتے ہیں
انہوں نے جواب دیا "تجھے تو معلوم ہی ہے کہ تیری بیٹیوں میں ہمارا کوئی حصہ نہیں ہے اور تو یہ بھی جانتا ہے کہ ہم چاہتے کیا ہیں"قَالَ لَوْ اَنَّ لِیْ بِكُمْ قُوَّةً اَوْ اٰوِیْۤ اِلٰى رُكْنٍ شَدِیْدٍ﴿80﴾
- قَالَاس نے کہا
- لَوْاگر ۔ کاش
- اَنَّبیشک
- لِيْمیرے لیے ہوتا
- بِكُمْ قُوَّةًساتھ تمہاری قوت
- اَوْ اٰوِيْٓیا میں پناہ لے سکتا
- اِلٰيطرف
- رُكْنٍسیارے کے
- شَدِيْدٍمضبوط
لوطؑ نے کہا "کاش میرے پاس اتنی طاقت ہوتی کہ تمہیں سیدھا کر دیتا، یا کوئی مضبوط سہارا ہی ہوتا کہ اس کی پناہ لیتا"قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ﴿81﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰلُوْطُاے لوط
- اِنَّابیشک ہم
- رُسُلُبھیجے ہوئے ہیں
- رَبِّكَتیرے رب کے
- لَنْہرگز نہ
- يَّصِلُوْٓا اِلَيْكَوہ پہنچیں گے تیری طرف
- فَاَسْرِپس لے چل
- بِاَهْلِكَاپنے گھروالوں کو
- بِقِطْعٍایک حصے میں
- مِّنَ الَّيْلِرات کے
- وَلَا يَلْتَفِتْاور نہ پلٹ کر دیکھے
- مِنْكُمْتم میں سے
- اَحَدٌکوئی ایک
- اِلَّا امْرَاَتَكَمگر تیری بیوی
- ۭ اِنَّهٗ مُصِيْبُهَابیشک وہ پہنچنے والا ہے اس کو
- مَآ اَصَابَهُمْجو پہنچے گا ان کو
- ۭ اِنَّبیشک
- مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُان کے وعدے کا وقت صبح ہے
- ۭ اَلَيْسَکیا نہیں ہے
- الصُّبْحُصبح
- بِقَرِيْبٍقریب ہی
تب فرشتوں نے اس سے کہا کہ "اے لوطؑ، ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں، یہ لوگ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے بس تو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو لے کر نکل جا اور دیکھو، تم میں سے کوئی شخص پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے مگر تیر ی بیوی (ساتھ نہیں جائے گی) کیونکہ اس پر بھی وہی کچھ گزرنے والا ہے جو اِن لوگوں پر گزرنا ہے ان کی تباہی کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے صبح ہوتے اب دیر ہی کتنی ہے!"فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ١ۙ۬ مَّنْضُوْدٍۙ﴿82﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَ اَمْرُنَاآگیا حکم ہمارا
- جَعَلْنَاکردیا ہم نے
- عَالِيَهَااس کے اوپر والے حصے کو
- سَافِلَهَااس کا نچلا حصہ
- وَاَمْطَرْنَااور برسائے ہم نے
- عَلَيْهَااس پر
- حِجَارَةًپتھر
- مِّنْ سِجِّيْلٍپکی ہوئی مٹی کے
- مَّنْضُوْدٍتہ بہ تہ
پھر جب ہمارے فیصلے کا وقت آ پہنچا تو ہم نے اس بستی کو تل پٹ کر دیا اور اس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر تابڑ توڑ برسائےمُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا هِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۠ع﴿83﴾
- مُّسَوَّمَةًنشان زدہ
- عِنْدَ رَبِّكَتیرے رب کے ہاں
- ۭ وَمَا ھِيَاور نہیں ہے وہ
- مِنَ الظّٰلِمِيْنَظالموں سے
- بِبَعِيْدٍکچھ دور
جن میں سے ہر پتھر تیرے رب کے ہاں نشان زدہ تھا اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دور نہیں ہےوَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ وَ لَا تَنْقُصُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ اِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ بِخَیْرٍ وَّ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ﴿84﴾
- وَاِلٰي مَدْيَنَاور مدین کی طرف
- اَخَاهُمْان کے بھائی
- شُعَيْبًاشعیب کو (بھیجا)
- ۭ قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَاے میری قوم عبادت کرو اللہ کی
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی الہ (برحق)
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- ۭ وَلَااور نہ
- تَنْقُصُوا الْمِكْيَالَتم کم کرکے دو ناپ کو
- وَالْمِيْزَانَاور تول کو
- اِنِّىْٓ اَرٰىكُمْبیشک میں دیکھتا ہوں تم کو
- بِخَيْرٍاچھا میں۔ ساتھ بھلائی کے
- وَّاِنِّىْٓاور بیشک میں
- اَخَافُمیں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتمہارے بارے میں
- عَذَابَ يَوْمٍ مُّحِيْطٍگھیر لینے والے دن کے عذاب سے
اور مدین والوں کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیبؑ کو بھیجا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے اور ناپ تول میں کمی نہ کیا کرو آج میں تم کو اچھے حال میں دیکھ رہا ہوں، مگر مجھے ڈر ہے کہ کل تم پر ایسا دن آئے گا جس کا عذاب سب کو گھیر لے گاوَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ﴿85﴾
- وَيٰقَوْمِاور میری قوم
- اَوْفُواپورا کرو
- الْمِكْيَالَناپ
- وَالْمِيْزَانَاور تول
- بِالْقِسْطِساتھ انصاف کے
- وَلَااور نہ
- تَبْخَسُوا النَّاسَتم کم کرکے دو لوگوں کو
- اَشْيَآءَهُمْان کی چیزیں
- وَلَا تَعْثَوْااور نہ تم فسادو کرو
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- مُفْسِدِيْنَفسادی بن کر۔ مفسد بن کر
اور اے برادران قوم، ٹھیک ٹھیک انصاف کے ساتھ پورا ناپو اور تولو اور لوگوں کو ان کی چیزوں میں گھاٹا نہ دیا کرو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھروبَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ﴿86﴾
- بَقِيَّتُ اللّٰهِاللہ کی دی ہوئی بچت۔ اللہ کی باقی رکھی ہوئی چیز
- خَيْرٌ لَّكُمْبہتر ہے تمہارے لیے
- اِنْ كُنْتُمْاگر ہو تم
- مُّؤْمِنِيْنَ ڬایمان لانے والے
- وَمَآ اَنَااور نہیں ہوں میں
- عَلَيْكُمْتم پر
- بِحَفِيْظٍنگہبان
اللہ کی دی ہوئی بچت تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم مومن ہو اور بہر حال میں تمہارے اوپر کوئی نگران کار نہیں ہوں"قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْۤ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا١ؕ اِنَّكَ لَاَنْتَ الْحَلِیْمُ الرَّشِیْدُ﴿87﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰشُعَيْبُاے شعیب
- اَصَلٰوتُكَکیا تیری نماز
- تَاْمُرُكَحکم دیتی ہے تجھ کو
- اَنْ نَّتْرُكَکہ ہم چھوڑ دیں
- مَا يَعْبُدُجس کی عبادت کرتے تھے
- اٰبَآؤُنَآہمارے باپ دادا
- اَوْیا
- اَنْ نَّفْعَلَیہ کہ ہم کریں
- فِيْٓ اَمْوَالِنَااپنے مالوں میں
- مَا نَشٰٓؤُاجو ہم چاہیں
- ۭ اِنَّكَبیشک تو
- لَاَنْتَالبتہ تو ہی
- الْحَلِيْمُبردبار ہے
- الرَّشِيْدُراست باز ہے
انہوں نے جواب دیا "اے شعیبؑ، کیا تیری نماز تجھے یہ سکھاتی ہے کہ ہم ان سارے معبودوں کو چھوڑ دیں جن کی پر ستش ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟ یا یہ کہ ہم کو اپنے مال میں اپنے منشا کے مطابق تصرف کرنے کا اختیار نہ ہو؟ بس تو ہی تو ایک عالی ظرف اور راستباز آدمی رہ گیا ہے!"قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰىكُمْ عَنْهُ١ؕ اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ﴿88﴾
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اَرَءَيْتُمْکیا غور کیا تم نے
- اِنْاگر
- كُنْتُہوا میں
- عَلٰي بَيِّنَةٍاوپر ایک کھلی دلیل کے
- مِّنْ رَّبِّيْاپنے رب کی طرف سے
- وَرَزَقَنِيْاور اس نے رزق دیا مجھ کو
- مِنْهُاپنے پاس سے
- رِزْقًا حَسَنًااچھا رزق
- ۭ وَمَآ اُرِيْدُاور نہیں میں چاہتا
- اَنْ اُخَالِفَكُمْکہ میں خلاف کروں تمہارے
- اِلٰي مَآطرف اس کے جو
- اَنْهٰىكُمْمیں روکتا ہوں تم کو
- عَنْهُجس سے
- ۭ اِنْ اُرِيْدُنہیں میں چاہتا
- اِلَّا الْاِصْلَاحَمگر اصلاح
- مَاجو
- اسْتَطَعْتُمیں استطاعت رکھتا ہوں
- ۭ وَمَا تَوْفِيْقِيْٓاور نہیں توفیق میری
- اِلَّا باللّٰهِمگر ساتھ اللہ کے
- ۭ عَلَيْهِاس پر
- تَوَكَّلْتُمیں نے توکل کیا
- وَاِلَيْهِ اُنِيْبُاور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں
شعیبؑ نے کہا "بھائیو، تم خود ہی سوچو کہ اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک کھلی شہادت پر تھا اور پھر اس نے اپنے ہاں سے مجھ کو اچھا رزق بھی عطا کیا (تو اس کے بعد میں تمہاری گمراہیوں اور حرام خوریوں میں تمہارا شریک حال کیسے ہوسکتا ہوں؟) اور میں ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے میں تم کو روکتا ہوں ان کا خود ارتکاب کروں میں تو اصلاح کرنا چاہتا ہوں جہاں تک بھی میرا بس چلے اور یہ جو کچھ میں کرنا چاہتا ہوں اس کا سارا انحصار اللہ کی توفیق پر ہے، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور ہر معاملہ میں اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوںوَ یٰقَوْمِ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِیْۤ اَنْ یُّصِیْبَكُمْ مِّثْلُ مَاۤ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ هُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍ١ؕ وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ﴿89﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- لَا يَجْرِمَنَّكُمْنہ آمادہ کرے تم کو
- شِقَاقِيْٓمیری مخالفت۔ ضد
- اَنْکہ
- يُّصِيْبَكُمْپہنچے تم کو
- مِّثْلُمانند اس کے
- مَآ اَصَابَجو پہنچا
- قَوْمَ نُوْحٍقوم نوح کو
- اَوْ قَوْمَ هُوْدٍیا قوم ہود کو
- اَوْیا
- قَوْمَ صٰلِحٍقوم صالح
- ۭ وَمَا قَوْمُ لُوْطٍاور نہیں قوم لوط
- مِّنْكُمْ بِبَعِيْدٍتم سے کچھ دور
اور اے برادران قوم، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخر کار تم پر بھی وہی عذاب آ کر رہے جو نوحؑ یا ہودؑ یا صالحؑ کی قوم پر آیا تھا اور لوطؑ کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہےوَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ﴿90﴾
- وَاسْتَغْفِرُوْااور بخشش مانگو
- رَبَّكُمْاپنے رب سے
- ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَيْهِ ۭپھر تو بہ کرو اس کی طرف
- اِنَّ رَبِّيْبیشک میرا رب
- رَحِيْمٌ وَّدُوْدٌرحم فرمانے والا ہے۔ محبت کرنے والا ہے
دیکھو! اپنے رب سے معافی مانگو اور اس کی طرف پلٹ آؤ، بے شک میرا رب رحیم ہے اور اپنی مخلوق سے محبت رکھتا ہے"قَالُوْا یٰشُعَیْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ وَ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْنَا ضَعِیْفًا١ۚ وَ لَوْ لَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ١٘ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْنَا بِعَزِیْزٍ﴿91﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- يٰشُعَيْبُاے شعیب
- مَا نَفْقَهُنہیں ہم سمجھتے
- كَثِيْرًابہت سا
- مِّمَّااس میں سے جو
- تَقُوْلُتم کہتے ہو
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- لَنَرٰىكَالبتہ ہم دیکھتے ہیں تجھ کو
- فِيْنَااپنے میں
- ضَعِيْفًا ۚکمزور
- وَلَوْلَااور اگر نہ
- رَهْطُكَتیرا کنبہ ہوتا
- لَرَجَمْنٰكَالبتہ ہم سنگسار کردیتے تجھ کو
- ۡ وَمَآ اَنْتَاور نہیں تو
- عَلَيْنَاہم پر
- بِعَزِيْزٍکچھ بھاری۔ زبردست۔ غالب
انہوں نے جواب دیا "اے شعیبؑ، تیری بہت سی باتیں تو ہماری سمجھ ہی میں نہیں آتیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تو ہمارے درمیان ایک بے زور آدمی ہے، تیری برادری نہ ہوتی تو ہم کبھی کا تجھے سنگسار کر چکے ہوتے، تیرا بل بوتا تو اتنا نہیں ہے کہ ہم پر بھاری ہو"قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ﴿92﴾
- قَالَ يٰقَوْمِاس نے کہا اے میری قوم
- اَرَهْطِيْٓکیا میرا کنبہ
- اَعَزُّزیادہ زور والا ہے۔ غلبے والا ہے
- عَلَيْكُمْتم پر
- مِّنَسے
- اللّٰهِاللہ بڑھ کر
- ۭ وَاتَّخَذْتُمُوْهُاور تم نے بنا لیا اس کو
- وَرَآءَكُمْاپنے پیچھے
- ظِهْرِيًّاپشت کے پیچھے
- ۭ اِنَّبیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- بِمَاساتھ اس کے جو
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
- مُحِيْطٌگھیرنے والا ہے
شعیبؑ نے کہا "بھائیو، کیا میری برادری تم پر اللہ سے زیادہ بھاری ہے کہ تم نے (برادری کا تو خوف کیا اور) اللہ کو بالکل پس پشت ڈال دیا؟ جان رکھو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہےوَ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ؕ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ١ؕ وَ ارْتَقِبُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ رَقِیْبٌ﴿93﴾
- وَيٰقَوْمِ اعْمَلُوْااور اے میری قوم عمل کرو
- عَلٰي مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ پر
- اِنِّىْ عَامِلٌبیشک میں عمل کرنے والا ہوں
- ۭ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَعنقریب تم جان لوگے
- ۙ مَنْ يَّاْتِيْهِکون ہے کہ آتا ہے اس پر
- عَذَابٌایک عذاب
- يُّخْزِيْهِجو رسوا کردے اس کو
- وَمَنْاور کون ہے
- هُوَ كَاذِبٌوہ جو جھوٹا ہے
- ۭ وَارْتَقِبُوْٓااور انتظار کرو
- اِنِّىْبیشک میں
- مَعَكُمْتمہارے ساتھ
- رَقِيْبٌانتظار کرنے والا ہوں
اے میری قوم کے لوگو، تم اپنے طریقے پر کام کیے جاؤ اور میں اپنے طریقے پر کرتا رہوں گا، جلدی ہی تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر ذلت کا عذاب آتا ہے اور کون جھوٹا ہے تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ چشم براہ ہوں"وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ اَخَذَتِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ﴿94﴾
- وَلَمَّااور جب
- جَآءَآگیا
- اَمْرُنَاہمارا فیصلہ
- نَجَّيْنَانجات دی ہم نے
- شُعَيْبًاشعیب کو
- وَّالَّذِيْنَاور ان لوگوں کو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
- مَعَهٗاس کے ساتھ
- بِرَحْمَةٍ مِّنَّاساتھ رحمت کے اپنی طرف سے
- وَاَخَذَتِ الَّذِيْنَاور پکڑ لیا ان لوگوں کو
- ظَلَمُواجنہوں نے ظلم کیا تھا
- الصَّيْحَةُچیخ نے۔ چنگھاڑنے
- فَاَصْبَحُوْاتو وہ ہوگئے
- فِيْ دِيَارِهِمْاپنے گھروں میں
- جٰثِمِيْنَاوندھے گرنے والے
آخر کار جب ہمارے فیصلے کا وقت آ گیا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیبؑ اور اس کے ساتھی مومنوں کو بچا لیا اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو ایک سخت دھماکے نے ایسا پکڑا کہ وہ اپنی بستیوں میں بے حس و حرکت پڑے کے پڑے رہ گئےكَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠ع﴿95﴾
- كَاَنْ لَّمْگویا کہ نہیں
- يَغْنَوْاوہ بسے تھے
- فِيْهَاان میں
- ۭ اَلَاخبردار
- بُعْدًادوری ہے
- لِّمَدْيَنَمدین کے لیے
- كَمَاجیسا کہ
- بَعِدَتْدور ہوئے
- ثَمُوْدُثمود
گویا وہ کبھی وہاں رہے بسے ہی نہ تھے سنو! مدین والے بھی دور پھینک دیے گئے جس طرح ثمود پھینکے گئے تھےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ﴿96﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- مُوْسٰىموسیٰ کو
- بِاٰيٰتِنَااپنی آیات کے ساتھ
- وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍاور کھلی دلیل کے ساتھ
اور موسیٰؑ کو ہم نے اپنی نشانیوں اور کھلی کھلی سند ماموریت کے ساتھ فرعون اور اس کے اعیان سلطنت کی طرف بھیجااِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاتَّبَعُوْۤا اَمْرَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ مَاۤ اَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِیْدٍ﴿97﴾
- اِلٰي فِرْعَوْنَفرعون کی طرف
- وَمَلَا۟ئِهٖاور اس کے سرداروں کی طرف
- فَاتَّبَعُوْٓاتو انہوں نے پیروی کی
- اَمْرَ فِرْعَوْنَفرعون کے حکم کی
- ۚ وَمَآاور نہیں تھا
- اَمْرُحکم
- فِرْعَوْنَفرعون کا
- بِرَشِيْدٍراستی پر
مگر انہوں نے فرعون کے حکم کی پیروی کی حالانکہ فرعون کا حکم راستی پر نہ تھایَقْدُمُ قَوْمَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَ١ؕ وَ بِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ﴿98﴾
- يَقْدُمُقیادت کرے گا
- قَوْمَهٗاپنی قوم کی
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَپھر لے آئے گا ان کو آگ پر
- ۭ وَبِئْسَ الْوِرْدُاور کتنی ہری ہے گھاٹ
- الْمَوْرُوْدُکھڑا کرنے کی جگہ۔ اترنے کی جگہ
قیامت کے روز وہ اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا اور اپنی پیشوائی میں انہیں دوزخ کی طرف لے جائے گا کیسی بدتر جائے وُرُود ہے یہ جس پر کوئی پہنچے!وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهٖ لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُوْدُ﴿99﴾
- وَاُتْبِعُوْااور وہ پیچھے لگائے گئے
- فِيْ هٰذِهٖاس ٠ دنیا) میں
- لَعْنَةًلعنت کو۔ پھٹکار کو
- وَّيَوْمَ الْقِيٰمَةِاور قیامت کے دن
- ۭ بِئْسَکتنی بری ہے
- الرِّفْدُبخشش
- الْمَرْفُوْدُدی جانے والی
اور ان لوگوں پر دنیا میں بھی لعنت پڑی اور قیامت کے روز بھی پڑے گی کیسا برا صلہ ہے یہ جو کسی کو ملے!ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَیْكَ مِنْهَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیْدٌ﴿100﴾
- ذٰلِكَیہ
- مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰيبستوں کی خبروں میں سے ہے
- نَقُصُّهٗہم بیان کرتے ہیں اس کو
- عَلَيْكَآپ پر
- مِنْهَاان میں سے
- قَآئِمٌکچھ قائم ہیں۔ کچھ کھڑی ہیں
- وَّحَصِيْدٌاور کچھ کٹ چکی ہیں۔ اجڑ چکی ہیں
یہ چند بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ان میں سے بعض اب بھی کھڑی ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہےوَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَمَاۤ اَغْنَتْ عَنْهُمْ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا زَادُوْهُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ﴿101﴾
- وَمَااور نہیں
- ظَلَمْنٰهُمْظلم کیا ہم نے ان پر
- وَلٰكِنْلیکن
- ظَلَمُوْٓاانہوں نے ظلم کیا
- اَنْفُسَهُمْاپنے نفسوں پر
- فَمَآ اَغْنَتْتو نہ کام آئے
- عَنْهُمْان کو
- اٰلِهَتُهُمُان کے الہ
- الَّتِيْوہ جو
- يَدْعُوْنَوہ پکارتے تھے
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- مِنْ شَيْءٍکچھ بھی
- لَّمَّاجب
- جَآءَ اَمْرُآگیا حکم
- رَبِّكَتیرے رب کا
- ۭ وَمَا زَادُوْهُمْاور نہ انہوں نے زیادہ کیا ان کو
- غَيْرَ تَتْبِيْبٍسوائے ہلاکت کے۔ سوائے بردباری میں
ہم نے اُن پر ظلم نہیں کیا، انہوں نے آپ ہی اپنے اوپر ستم ڈھایا اور جب اللہ کا حکم آ گیا تو ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آ سکے اور انہوں نے ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ فائدہ نہ دیاوَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ﴿102﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- اَخْذُپکڑ ہوتی ہے
- رَبِّكَتیرے رب کی
- اِذَآجب
- اَخَذَ الْقُرٰيوہ پکڑتا ہے بستیوں کو
- وَهِىَ ظَالِمَةٌاور وہ ظالم ہوتی ہیں
- ۭ اِنَّبیشک
- اَخْذَهٗٓاس کی پکڑ
- اَلِيْمٌ شَدِيْدٌدردناک ہے، شدید ہے
اور تیرا رب جب کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو پھر اس کی پکڑ ایسی ہی ہوا کرتی ہے، فی الواقع اس کی پکڑ بڑی سخت اور درد ناک ہوتی ہےاِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَةِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ١ۙ لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ﴿103﴾
- اِنَّبیشک
- فِيْ ذٰلِكَاس میں
- لَاٰيَةًالبتہ ایک نشانی ہے
- لِّمَنْواسطے اس کے جو
- خَافَڈرے
- عَذَابَ الْاٰخِرَةِآخرت کے عذاب سے
- ۭ ذٰلِكَیہ
- يَوْمٌ مَّجْمُوْعٌایک دن ہے جس میں جمع کیے جائیں گے
- ۙ لَّهُ النَّاسُواسطے اس کے لوگ
- وَاور
- ذٰلِكَیہ
- يَوْمٌ مَّشْهُوْدٌایک دن ہے حاضری کا
حقیقت یہ ہے کہ اس میں ایک نشانی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو عذاب آخرت کا خوف کرے وہ ایک دن ہوگا جس میں سب لوگ جمع ہوں گے اور پھر جو کچھ بھی اُس روز ہوگا سب کی آنکھوں کے سامنے ہوگاوَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ﴿104﴾
- وَمَا نُؤَخِّرُهٗٓاور نہیں تاخیر کررہے ہم اس کو
- اِلَّا لِاَجَلٍمگر واسطے ایک مدت کے
- مَّعْدُوْدٍگنی چنی
ہم اس کے لانے میں کچھ بہت زیادہ تاخیر نہیں کر رہے ہیں، بس ایک گنی چنی مدت اس کے لیے مقرر ہےیَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ﴿105﴾
- يَوْمَ يَاْتِجس دن وہ آجائے گی
- لَا تَكَلَّمُنہ کلام کرے گا
- نَفْسٌکوئی شخص
- اِلَّا بِاِذْنِهٖمگر ساتھ اس کے اذن کے
- ۚ فَمِنْهُمْتو ان میں سے بعض
- شَقِيٌّبدبخت ہوں گے
- وَّسَعِيْدٌبعض خوش بخت
جب وہ آئے گا تو کسی کو بات کرنے کی مجال نہ ہوگی، الا یہ کہ خدا کی اجازت سے کچھ عرض کرے پھر کچھ لوگ اس روز بد بخت ہوں گے اور کچھ نیک بختفَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ﴿106﴾
- فَاَمَّا الَّذِيْنَتو رہے وہ لوگ
- شَقُوْاجو بدبخت ہوئے
- فَفِيتو میں
- النَّارِآگ (میں) ہوں گے
- لَهُمْان کے لیے
- فِيْهَااس میں
- زَفِيْرٌچیخ پکار ہوگی
- وَّشَهِيْقٌاور دھاڑتا
جو بد بخت ہوں گے وہ دوزخ میں جائیں گے (جہاں گرمی اور پیاس کی شدت سے) وہ ہانپیں گے اور پھنکارے ماریں گےخٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ﴿107﴾
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
- مَاجب تک
- دَامَتِ السَّمٰوٰتُقائم ہیں آسمان
- وَالْاَرْضُاور زمین
- اِلَّا مَا شَآءَمگر جو چاہے
- رَبُّكَتیرا رب
- ۭ اِنَّبیشک
- رَبَّكَتیرا رب
- فَعَّالٌبہت کرنے والا ہے۔ کر گزرنے والا ہے
- لِّمَا يُرِيْدُاس چیز کے لیے جس کو وہ چاہتا ہے۔ جو وہ چاہتا ہے
اور اسی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ زمین و آسمان قائم ہیں، الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے بے شک تیرا رب پورا اختیار رکھتا ہے کہ جو چاہے کرےوَ اَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ عَطَآءً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ﴿108﴾
- وَاَمَّا الَّذِيْنَاور رہے وہ لوگ
- سُعِدُوْاجو نیک بخت ہوئے
- فَفِي الْجَنَّةِتو جنت میں
- خٰلِدِيْنَ فِيْهَاہمیشہ رہنے والے ہیں اس میں
- مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُجب تک قائم ہیں آسمان
- وَالْاَرْضُاور زمین
- اِلَّا مَا شَآءَمگر جو چاہے
- رَبُّكَرب تیرا
- ۭ عَطَآءًبخشش ہے
- غَيْرَ مَجْذُوْذٍلازوال۔ نہ منقطع ہونے والی
رہے وہ لوگ جو نیک بخت نکلیں گے، تو وہ جنت میں جائیں گے اور وہاں ہمیشہ رہیں گے جب تک زمین و آسمان قائم ہیں، الا یہ کہ تیرا رب کچھ اور چاہے ایسی بخشش ان کو ملے گی جس کا سلسلہ کبھی منقطع نہ ہوگافَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّمَّا یَعْبُدُ هٰۤؤُلَآءِ١ؕ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا كَمَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُهُمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ وَ اِنَّا لَمُوَفُّوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ غَیْرَ مَنْقُوْصٍ۠ع﴿109﴾
- فَلَا تَكُپس نہ تم ہو
- فِيْ مِرْيَةٍشک میں
- مِّمَّا يَعْبُدُاس سے جو عبادت کرتے ہیں
- هٰٓؤُلَآءِیہ لوگ
- ۭ مَا يَعْبُدُوْنَنہیں وہ عبادت کرتے
- اِلَّا كَمَامگر جیسا کہ
- يَعْبُدُعبادت کرتے ہیں
- اٰبَآؤُهُمْان کے باپ دادا
- مِّنْ قَبْلُاس سے پہلے
- ۭ وَاِنَّااور بیشک ہم
- لَمُوَفُّوْهُمْالبتہ پورا پورا دینے والے ہیں ان کو
- نَصِيْبَهُمْان کا حصہ
- غَيْرَ مَنْقُوْصٍبغیر کمی کیے
پس اے نبیؐ، تو ان معبودوں کی طرف سے کسی شک میں نہ رہ جن کی یہ لوگ عبادت کر رہے ہیں یہ تو (بس لکیر کے فقیر بنے ہوئے) اُسی طرح پوجا پاٹ کیے جا رہے ہیں جس طرح پہلے ان کے باپ دادا کرتے تھے، اور ہم اِن کا حصہ اِنہیں بھرپور دیں گے بغیر اس کے کہ اس میں کچھ کاٹ کسر ہووَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ﴿110﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اٰتَيْنَادی ہم نے
- مُوْسَىموسیٰ کو
- الْكِتٰبَکتاب
- فَاخْتُلِفَپس اختلاف کیا گیا
- فِيْهِ ۭاس میں
- وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتی
- كَلِمَةٌایک بات
- سَبَقَتْجو گزر چکی
- مِنْ رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
- لَقُضِيَالبتہ فیصلہ کردیا جاتا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- ۭ وَاِنَّهُمْاور بیشک وہ
- لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں ہیں
- مِّنْهُاس کی طرف سے
- مُرِيْبٍبےچین کرنے والے
ہم اس سے پہلے موسیٰؑ کو بھی کتاب دے چکے ہیں اور اس کے بارے میں بھی اختلاف کیا گیا تھا (جس طرح آج اِس کتاب کے بارے میں کیا جا رہا ہے جو تمہیں دی گئی ہے) اگر تیرے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کر دی گئی ہوتی تو اِن اختلاف کرنے والوں کے درمیان کبھی کا فیصلہ چکا دیا گیا ہوتا یہ واقعہ ہے کہ یہ لوگ اس کی طرف سے شک اور خلجان میں پڑے ہوئے ہیںوَ اِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّهُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ بِمَا یَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ﴿111﴾
- وَاِنَّاور بیشک
- كُلًّاسب کے سب
- لَّمَّاالبتہ جو
- لَيُوَفِّيَنَّهُمْالبتہ ضرور پورا کرکے دے گا ان کو
- رَبُّكَتیرا رب
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
- ۭ اِنَّهٗبیشک وہ
- بِمَاساتھ اس کے جو
- يَعْمَلُوْنَوہ عمل کرتے ہیں
- خَبِيْرٌباخبر
اور یہ بھی واقعہ ہے کہ تیرا رب انہیں ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے کر رہے گا، یقیناً وہ ان کی سب حرکتوں سے باخبر ہےفَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿112﴾
- فَاسْتَقِمْپس قائم رہ
- كَمَآ اُمِرْتَجیسا کہ تو حکم دیا گیا
- وَمَنْ تَابَاور جو توبہ کریں۔ پلٹ آئیں
- مَعَكَتیرے ساتھ
- وَلَا تَطْغَوْااور نہ تم سرکشی کرو
- ۭ اِنَّهٗبیشک وہ
- بِمَاساتھ اس کے جو
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
- بَصِيْرٌدیکھنے والا ہے
پس اے محمدؐ، تم، اور تمہارے وہ ساتھی جو (کفر و بغاوت سے ایمان و طاعت کی طرف) پلٹ آئے ہیں، ٹھیک ٹھیک راہ راست پر ثابت قدم رہو جیسا کہ تمہیں حکم دیا گیا ہے اور بندگی کی حد سے تجاوز نہ کرو جو کچھ تم کر رہے ہو اس پر تمہارا رب نگاہ رکھتا ہےوَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ١ۙ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ﴿113﴾
- وَلَااور نہ
- تَرْكَنُوْٓاتم جھکو۔ مائل ہو
- اِلَى الَّذِيْنَان لوگوں کی طرف
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- فَتَمَسَّكُمُ النَّارُچھو لے گی تم کو آگ
- ۙ وَمَا لَكُمْاور نہیں ہوگا تمہارے لیے
- مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- مِنْ اَوْلِيَآءَکوئی مددگار
- ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَپھر نہ تم مدد دیے جاؤ گے
اِن ظالموں کی طرف ذرا نہ جھکنا ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آ جاؤ گے اور تمہیں کوئی ایسا ولی و سرپرست نہ ملے گا جو خدا سے تمہیں بچا سکے اور کہیں سے تم کو مدد نہ پہنچے گیوَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ١ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ ذٰلِكَ ذِكْرٰى لِلذّٰكِرِیْنَۚ﴿114﴾
- وَاَقِمِ الصَّلٰوةَاور قائم کرو نماز
- طَرَفَيِدونوں کناروں پر
- النَّهَارِدن کے
- وَزُلَفًااور کچھ حصہ
- مِّنَ الَّيْلِرات میں سے
- ۭ اِنَّ الْحَسَنٰتِبیشک نیکیاں
- يُذْهِبْنَلے جاتی ہیں
- السَّيِّاٰتِبرائیوں کو
- ۭ ذٰلِكَیہ
- ذِكْرٰيایک نصیحت ہے
- لِلذّٰكِرِيْنَذکر کرنے والوں کے لیے۔ یاد رکھنے والوں کے لیے
اور دیکھو، نماز قائم کرو دن کے دونوں سروں پر اور کچھ رات گزرنے پر درحقیقت نیکیاں برائیوں کو دور کر دیتی ہیں، یہ ایک یاد دہانی ہے ان لوگوں کے لیے جو خدا کو یاد رکھنے والے ہیںوَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ﴿115﴾
- وَاصْبِرْاور صبر کرو
- فَاِنَّ اللّٰهَپس بیشک اللہ تعالیٰ
- لَا يُضِيْعُنہیں ضائع کرتا
- اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَاجراحسان کرنے والوں کا
اور صبر کر، اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر کبھی ضائع نہیں کرتافَلَوْ لَا كَانَ مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ اُولُوْا بَقِیَّةٍ یَّنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِی الْاَرْضِ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّنْ اَنْجَیْنَا مِنْهُمْ١ۚ وَ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَاۤ اُتْرِفُوْا فِیْهِ وَ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ﴿116﴾
- فَلَوْلَاپھر کیوں نہ
- كَانَتھے
- مِنَ الْقُرُوْنِقوموں میں سے۔ زمانوں میں سے
- مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
- اُولُوْا بَقِيَّةٍسمجھ والے
- يَّنْهَوْنَجو روکتے
- عَنِ الْفَسَادِفساد سے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- اِلَّا قَلِيْلًامگر تھوڑے
- مِّمَّنْان میں سے جن کو
- اَنْجَيْنَانجات دی ہم نے
- مِنْهُمْ ۚان میں سے
- وَاتَّبَعَ الَّذِيْنَاور پیروی کی ان لوگوں نے
- ظَلَمُوْاجنہوں نے ظلم کیا
- مَآ اُتْرِفُوْاان کی جو دولت دیے گئے
- فِيْهِاس میں
- وَكَانُوْااور تھے وہ
- مُجْرِمِيْنَمجرم
پھر کیوں نہ اُن قوموں میں جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں ایسے اہل خیر موجود رہے جو لوگوں کو زمین میں فساد برپا کرنے سے روکتے؟ ایسے لوگ نکلے بھی تو بہت کم، جن کو ہم نے ان قوموں میں سے بچا لیا، ورنہ ظالم لوگ تو انہی مزوں کے پیچھے پڑے رہے جن کے سامان انہیں فراوانی کے ساتھ دیے گئے تھے اور وہ مجرم بن کر رہےوَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ﴿117﴾
- وَمَا كَانَاور نہیں ہے
- رَبُّكَتیرارب
- لِيُهْلِكَکہ ہلاک کردے
- الْقُرٰيبستیوں کو
- بِظُلْمٍساتھ ظلم کے
- وَّاَهْلُهَاجبکہ اس کے رہنے والے
- مُصْلِحُوْنَاصلاح کرنے والے ہوں
تیرا رب ایسا نہیں ہے کہ بستیوں کو ناحق تباہ کر دے حالانکہ ان کے باشندے اصلاح کرنے والے ہوںوَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لَا یَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِیْنَۙ﴿118﴾
- وَلَوْ شَآءَاور اگر چاہتا
- رَبُّكَتیرا رب
- لَجَعَلَ النَّاسَالبتہ کردیتا لوگوں کو
- اُمَّةً وَّاحِدَةًایک امت
- وَّلَا يَزَالُوْنَاور ہمیشہ رہیں گے
- مُخْتَلِفِيْنَاختلاف کرنے والے
بے شک تیرا رب اگر چاہتا تو تمام انسانوں کو ایک گروہ بنا سکتا تھا، مگر اب تو وہ مختلف طریقوں ہی پر چلتے رہیں گےاِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ١ؕ وَ لِذٰلِكَ خَلَقَهُمْ١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ﴿119﴾
- اِلَّا مَنْ رَّحِمَمگر جس پر رحم کرے
- رَبُّكَرب تیرا
- ۭ وَلِذٰلِكَاور اسی لیے
- خَلَقَهُمْاس نے پیدا کیا ان کو
- ۭ وَتَمَّتْاور پوری ہوگئی
- كَلِمَةُبات
- رَبِّكَتیرے رب کی
- لَاَمْلَئَنَّالبتہ میں ضرور بالضرور دوں گا
- جَهَنَّمَجہنم کو
- مِنَ الْجِنَّةِجنوں سے
- وَالنَّاسِاور انسانوں سے
- اَجْمَعِيْنَسب کے سب
اور بے راہ رویوں سے صرف وہ لوگ بچیں گے جن پر تیرے رب کی رحمت ہے اِسی (آزادی انتخاب و اختیار) کے لیے ہی تو اس نے انہیں پیدا کیا تھا اور تیرے رب کی وہ بات پوری ہو گئی جو اس نے کہی تھی کہ میں جہنم کو جن اور انسان، سب سے بھر دوں گاوَ كُلًّا نَّقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ١ۚ وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَّ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿120﴾
- وَكُلًّااور ہر ایک کو
- نَّقُصُّہم بیان کرتے ہیں
- عَلَيْكَآپ پر
- مِنْسے
- اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِرسولوں کی خبروں میں سے
- مَا نُثَبِّتُجو ہم مضبوط کرتے ہیں
- بِهٖ فُؤَادَكَ ۚساتھ اس کے تیرے دل کو
- وَجَآءَكَاور آگیا تیرے پاس
- فِيْمیں
- هٰذِهِاس (میں)
- الْحَقُّحق
- وَمَوْعِظَةٌاور نصیحت
- وَّذِكْرٰياور یاد دہانی
- لِلْمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والوں کے لیے
اور اے محمدؐ، یہ پیغمبروں کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں، وہ چیزیں ہیں جن کے ذریعے سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتے ہیں ان کے اندر تم کو حقیقت کا علم ملا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئیوَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ﴿121﴾
- وَقُلْاور کہہ دیجیے
- لِّلَّذِيْنَان لوگوں کو
- لَا يُؤْمِنُوْنَجو ایمان نہیں لاتے
- اعْمَلُوْاعمل کرو
- عَلٰي مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ پر
- ۭ اِنَّابیشک ہم
- عٰمِلُوْنَعمل کرنے والے ہیں
رہے وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے، تو ان سے کہہ دو کہ تم اپنے طریقے پر کام کرتے رہو اور ہم اپنے طریقے پر کیے جاتے ہیںوَ انْتَظِرُوْا١ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ﴿122﴾
- وَانْتَظِرُوْااور انتظار کرو
- ۚ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَبیشک ہم انتظار کرنے والے ہیں
انجام کار کا تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی منتظر ہیںوَ لِلّٰهِ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ یُرْجَعُ الْاَمْرُ كُلُّهٗ فَاعْبُدْهُ وَ تَوَكَّلْ عَلَیْهِ١ؕ وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿123﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ کے لیے ہے
- غَيْبُغیب
- السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِآسمانوں کا اور زمین کا
- وَاِلَيْهِاور اس کی طرف
- يُرْجَعُلوٹائے جاتے ہیں
- الْاَمْرُ كُلُّهٗمعاملات سارے کے سارے
- فَاعْبُدْهُپس عبادت کیجئے اس کی
- وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِاور اس پر توکل کیجئے
- ۭ وَمَا رَبُّكَاور نہیں رب تیرا
- بِغَافِلٍغافل
- عَمَّااس سے جو
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ چھپا ہوا ہے سب اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے اور سارا معاملہ اسی کی طرف رجوع کیا جاتا ہے پس اے نبیؐ، تو اس کی بندگی کر اور اسی پر بھروسا رکھ، جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو تیرا رب اس سے بے خبر نہیں ہے