تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 101
وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَمَاۤ اَغْنَتْ عَنْهُمْ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا زَادُوْهُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ﴿101﴾
- وَاور
- مَا ظَلَمْنٰهُمْہم نے ظلم نہیں کیا ان پر
- وَلٰكِنْاور لیکن (بلکہ)
- ظَلَمُوْٓاانہوں نے ظلم کیا
- اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
- فَمَآ اَغْنَتْسو نہ کام آئے
- عَنْهُمْان سے (کے)
- اٰلِهَتُهُمُان کے معبود
- الَّتِيْوہ جو
- يَدْعُوْنَوہ پکارتے تھے
- مِنْ دُوْنِسوائے
- اللّٰهِاللہ
- مِنْ شَيْءٍکچھ بھی
- لَّمَّاجب
- جَآءَآیا
- اَمْرُ رَبِّكَتیرے رب کا حکم
- وَاور
- مَا زَادُوْهُمْنہ بڑھایا انہیں
- غَيْرَ تَتْبِيْبٍسوائے ہلاکت
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے اُوپر ظلم کیا۔ غرض جب تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا تو جن معبودوں کو وہ خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے۔ اور تباہ کرنے کے سوا ان کے حق میں اور کچھ نہ کرسکے