تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 27

  1. فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَ مَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِیْنَ هُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِ١ۚ وَ مَا نَرٰى لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِیْنَ﴿27﴾

    1. فَقَالَتو بولے
    2. الْمَلَاُسردار
    3. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    4. مِنْ قَوْمِهٖاس کی قوم کے
    5. مَا نَرٰىكَہم نہیں دیکھتے تجھے
    6. اِلَّامگر
    7. بَشَرًاایک آدمی
    8. مِّثْلَنَاہمارے اپنے جیسا
    9. وَاور
    10. مَا نَرٰىكَہم نہیں دیکھتے تجھے
    11. اتَّبَعَكَتیری پیروی کریں
    12. اِلَّاسوائے
    13. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    14. هُمْوہ
    15. اَرَاذِلُنَانیچ لوگ ہم میں
    16. بَادِيَ الرَّاْيِسرسری نظر سے
    17. وَمَااور نہیں
    18. نَرٰيہم دیکھتے
    19. لَكُمْتمہارے لیے
    20. عَلَيْنَاہم پر
    21. مِنْکوئی
    22. فَضْلٍفضیلت
    23. بَلْ نَظُنُّكُمْبلکہ ہم خیال کرتے ہیں تمہیں
    24. كٰذِبِيْنَجھوٹے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ ہم تم کو اپنے ہی جیسا ایک آدمی دیکھتے ہیں اور یہ بھی دیکھتے ہیں کہ تمہارے پیرو وہی لوگ ہوئے ہیں جو ہم میں ادنیٰ درجے کے ہیں۔ اور وہ بھی رائے ظاہر سے (نہ غوروتعمق سے) اور ہم تم میں اپنے اوپر کسی طرح کی فضیلت نہیں دیکھتے بلکہ تمہیں جھوٹا خیال کرتے ہیں