تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 31

  1. وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴿31﴾

    1. وَاور
    2. لَآ اَقُوْلُمیں نہیں کہتا
    3. لَكُمْتمہیں
    4. عِنْدِيْمیرے پاس
    5. خَزَآئِنُ اللّٰهِاللہ کے خزانے
    6. وَاور
    7. لَآ اَعْلَمُمیں نہیں جانتا
    8. الْغَيْبَغیب
    9. وَاور
    10. لَآ اَقُوْلُمیں نہیں کہتا
    11. اِنِّىْکہ میں
    12. مَلَكٌفرشتہ
    13. وَّاور
    14. لَآ اَقُوْلُمیں نہیں کہتا
    15. لِلَّذِيْنَان لوگوں کو جنہیں
    16. تَزْدَرِيْٓحقیر سمجھتی ہیں
    17. اَعْيُنُكُمْتمہاری آنکھیں
    18. لَنْ يُّؤْتِيَهُمُہرگز نہ دے گا انہیں
    19. اللّٰهُاللہ
    20. خَيْرًاکوئی بھلائی
    21. اَللّٰهُاللہ
    22. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    23. بِمَاجو کچھ
    24. فِيْٓ اَنْفُسِهِمْان کے دلوں میں
    25. اِنِّىْٓبیشک میں
    26. اِذًااس وقت
    27. لَّمِنَ الظّٰلِمِيْنَالبتہ ظالموں سے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
میں نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس خدا کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کی نسبت جن کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہو یہ کہتا ہوں کہ خدا ان کو بھلائی (یعنی اعمال کی جزائے نیک) نہیں دے گا جو ان کے دلوں میں ہے اسے خدا خوب جانتا ہے۔ اگر میں ایسا کہوں تو بےانصافوں میں ہوں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
میرا پیغام اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت ہے آپ فرماتے ہیں میں صرف رسول اللہ ہوں، اللہ وحدہ لاشریک لہ کی عبادت اور توحید کی طرف اس کے فرمان کے مطابق تم سب کو بلاتا ہوں۔ اس سے میری مراد تم سے مال سمیٹنا نہیں۔ ہر بڑے چھوٹے کے لیے میری دعوت عام ہے جو قبول کرے گا نجات پائے گا۔ اللہ کے خزانوں کے ہیر پھیر کی مجھ میں قدرت نہیں۔ میں غیب نہیں جانتا ہاں جو بات اللہ مجھے معلوم کرادے معلوم ہوجاتی ہے۔ میں فرشتہ ہونے کا دعویدار نہیں ہوں۔ بلکہ ایک انسان ہوں جس کی تائید اللہ کی طرف سے معجزوں سے ہو رہی ہے۔ جنہیں تم رذیل اور ذلیل سمجھ رہے ہو۔ میں تو اس کا قائل نہیں کہ انہیں اللہ کے ہاں ان کی نیکیوں کا بدلہ نہیں ملے گا۔ ان کے باطن کا حال بھی مجھے معلوم نہیں اللہ ہی کو اس کا علم ہے۔ اگر ظاہر کی طرح باطن میں بھی ایماندار ہیں تو انہیں اللہ کے ہاں ضرور نیکیاں ملیں گی جو ان کے انجام کی برائی کو کہے اس نے ظلم کیا اور جہالت کی بات کہی۔