تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 3
وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُمَتِّعْكُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّ یُؤْتِ كُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَهٗ١ؕ وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ كَبِیْرٍ﴿3﴾
- وَّاَنِاور یہ کہ
- اسْتَغْفِرُوْامغفرت طلب کرو
- رَبَّكُمْاپنا رب
- ثُمَّپھر
- تُوْبُوْٓا اِلَيْهِاس کی طرف رجوع کرو
- يُمَتِّعْكُمْوہ فائدہ پہنچائے گا تمہیں
- مَّتَاعًامتاع
- حَسَنًااچھی
- اِلٰٓىتک
- اَجَلٍوقت
- مُّسَمًّىمقرر
- وَّيُؤْتِاور دے گا
- كُلَّہر
- ذِيْ فَضْلٍفضل والا
- فَضْلَهٗاپنا فضل
- وَاِنْاور اگر تم
- تَوَلَّوْاپھر جاؤ
- فَاِنِّىْٓتو بیشک میں
- اَخَافُڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- عَذَابَعذاب
- يَوْمٍایک دن
- كَبِيْرٍبڑا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور یہ کہ اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو وہ تو تم کو ایک وقت مقررہ تک متاع نیک سے بہرہ مند کرے گا اور ہر صاحب بزرگ کو اس کی بزرگی (کی داد) دے گا۔ اور اگر روگردانی کرو گے تو مجھے تمہارے بارے میں (قیامت کے) بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے