تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 78
وَ جَآءَهٗ قَوْمُهٗ یُهْرَعُوْنَ اِلَیْهِ١ؕ وَ مِنْ قَبْلُ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ هٰۤؤُلَآءِ بَنَاتِیْ هُنَّ اَطْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ فِیْ ضَیْفِیْ١ؕ اَلَیْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِیْدٌ﴿78﴾
- وَجَآءَهٗاور اس کے پاس آئی
- قَوْمُهٗاس کی قوم
- يُهْرَعُوْنَدوڑتی ہوئی
- اِلَيْهِاس کی طرف
- وَاور
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- كَانُوْا يَعْمَلُوْنَوہ کرتے تھے
- السَّيِّاٰتِبرے کام
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- هٰٓؤُلَآءِیہ
- بَنَاتِيْمیری بیٹیاں
- هُنَّیہ
- اَطْهَرُنہایت پاکیزہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- فَاتَّقُواپس ڈرو
- اللّٰهَاللہ
- وَاور
- لَا تُخْزُوْنِنہ رسوا کرو مجھے
- فِيْ ضَيْفِيْمیرے مہمانوں میں
- اَلَيْسَکیا نہیں
- مِنْكُمْتم سے (تم میں)
- رَجُلٌایک آدمی
- رَّشِيْدٌنیک چلن
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور لوط کی قوم کے لوگ ان کے پاس بےتحاشا دوڑتے ہوئے آئے اور یہ لوگ پہلے ہی سے فعل شنیع کیا کرتے تھے۔ لوط نے کہا کہ اے قوم! یہ (جو) میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں، یہ تمہارے لیے (جائز اور) پاک ہیں۔ تو خدا سے ڈرو اور میرے مہمانوں کے (بارے) میں میری آبرو نہ کھوؤ۔ کیا تم میں کوئی بھی شائستہ آدمی نہیں