تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 113
وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ١ۙ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ﴿113﴾
- وَاور
- لَا تَرْكَنُوْٓانہ جھکو
- اِلَىطرف
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- ظَلَمُوْاظلم کیا انہوں نے
- فَتَمَسَّكُمُپس تمہیں چھوئے گی
- النَّارُآگ
- وَمَااور نہیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنْ دُوْنِسوا
- اللّٰهِاللہ
- مِنْکوئی
- اَوْلِيَآءَمددگا۔ حمایتی
- ثُمَّپھر
- لَا تُنْصَرُوْنَنہ مدد دئیے جاؤگے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ ظالم ہیں، ان کی طرف مائل نہ ہونا، نہیں تو تمہیں (دوزخ کی) آگ آلپٹے گی اور خدا کے سوا تمہارے اور دوست نہیں ہیں۔ اگر تم ظالموں کی طرف مائل ہوگئے تو پھر تم کو (کہیں سے) مدد نہ مل سکے گی