تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 121
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ﴿121﴾
- وَقُلْاور کہ دیں
- لِّلَّذِيْنَوہ لوگ جو
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
- اعْمَلُوْاتم کام کیے جاؤ
- عَلٰيپر
- مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ
- اِنَّاہم
- عٰمِلُوْنَکام کرتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کیے جاؤ۔ ہم اپنی جگہ عمل کیے جاتے ہیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بطور دھمکانے ڈرانے اور ہوشیار کرنے کے ان کافروں سے کہہ دو کہ اچھا تم اپنے طریقے سے نہیں ہٹتے تو نہ ہٹو ہم بھی اپنے طریقے پر کار بند ہیں۔ تم منظر رہو کہ آخر انجام کیا ہوتا ہے ہم بھی اسی انجام کی راہ دیکھتے ہیں فالحمد للہ دنیا نے ان کافروں کا انجام دیکھ لیا ان مسلمانوں کا بھی جو اللہ کے فضل و کرم سے دنیا پر چھا گئے۔ مخالفین پر کامیابی کے ساتھ غلبہ حاصل کرلیا دنیا کو مٹھی میں لے لیا فللہ الحمد۔