تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 27. An-Naml · Ayah 18
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَوْا عَلٰى وَادِ النَّمْلِ١ۙ قَالَتْ نَمْلَةٌ یّٰۤاَیُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوْا مَسٰكِنَكُمْ١ۚ لَا یَحْطِمَنَّكُمْ سُلَیْمٰنُ وَ جُنُوْدُهٗ١ۙ وَ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ﴿18﴾
- حَتّىٰٓیہانتک کہ
- اِذَآجب
- اَتَوْاوہ آئے
- عَلٰيپر
- وَادِ النَّمْلِچیونٹیوں کا میدان
- قَالَتْکہا
- نَمْلَةٌایک چیونٹی
- يّٰٓاَيُّهَا النَّمْلُاے چینٹیو
- ادْخُلُوْاتم داخل ہو
- مَسٰكِنَكُمْاپنے گھروں (بلوں) میں
- لَا يَحْطِمَنَّكُمْنہ روند ڈالے تمہیں
- سُلَيْمٰنُسلیمان
- وَجُنُوْدُهٗاور اس کا لشکر
- وَهُمْاور وہ
- لَا يَشْعُرُوْنَنہ جانتے ہوں (انہیں شعور نہ ہو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ چیونٹیوں اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو