تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 27. An-Naml · Ayah 44
قِیْلَ لَهَا ادْخُلِی الصَّرْحَ١ۚ فَلَمَّا رَاَتْهُ حَسِبَتْهُ لُجَّةً وَّ كَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْهَا١ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرْحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنْ قَوَارِیْرَ١ؕ۬ قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اَسْلَمْتُ مَعَ سُلَیْمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿44﴾
- قِيْلَکہا گیا
- لَهَااس سے
- ادْخُلِيتو داخل ہو
- الصَّرْحَمحل
- فَلَمَّاپس جب
- رَاَتْهُاس نے اس کو دیکھا
- حَسِبَتْهُاسے سمجھا
- لُجَّةًگہرا پانی
- وَّكَشَفَتْاور کھول دیں
- عَنْسے
- سَاقَيْهَااپنی پنڈلیاں
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّهٗبیشک یہ
- صَرْحٌمحل
- مُّمَرَّدٌجڑا ہوا
- مِّنْسے
- قَوَارِيْرَشیشے (جمع)
- قَالَتْوہ بولی
- رَبِّاے میرے رب
- اِنِّىْ ظَلَمْتُبیشک میں نے ظلم کیا
- نَفْسِيْاپنی جان
- وَاَسْلَمْتُاور میں ایمان لائی
- مَعَساتھ
- سُلَيْمٰنَسلیمان
- لِلّٰهِاللہ کے لیے
- رَبِّ الْعٰلَمِيْنَتمام جہانوں کا رب
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلیے، جب اس نے اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کا حوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں کھول دیں۔ سلیمان نے کہا یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی اور (اب) میں سلیمان کے ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں