40. Al-Ghaafirغافر
The Forgiver · Meccan · 85 ayahs · 9 rukus
Farhat Hashmi
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
حٰمٓۚ﴿1﴾
- حٰمٓحم
ح متَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِۙ﴿2﴾
- تَنْزِيْلُ الْكِتٰبِنازل کرنا ہے کتاب کا
- مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
- الْعَزِيْزِجو زبردست ہے
- الْعَلِيْمِجو علم والا ہے
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جاننے والا ہےغَافِرِ الذَّنْۢبِ وَ قَابِلِ التَّوْبِ شَدِیْدِ الْعِقَابِ١ۙ ذِی الطَّوْلِ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُ﴿3﴾
- غَافِرِجو بخشش فرمانے والا ہے
- الذَّنْۢبِگناہوں کی
- وَقَابِلِ التَّوْبِاور قبول کرنے والا توبہ کا
- شَدِيْدِ الْعِقَابِ ۙسخت سزا دینے والا
- ذِي الطَّوْلِ ۭفضل والا
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ برحق
- اِلَّا هُوَ ۭمگر وہی
- اِلَيْهِ الْمَصِيْرُاسی کی طرف لوٹنا ہے
گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے، سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے کوئی معبود اس کے سوا نہیں، اُسی کی طرف سب کو پلٹنا ہےمَا یُجَادِلُ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ اِلَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَلَا یَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِی الْبِلَادِ﴿4﴾
- مَا يُجَادِلُنہیں جھگڑا کرتے
- فِيْٓ اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات میں
- اِلَّا الَّذِيْنَمگر وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- فَلَا يَغْرُرْكَتو نہ دھوکے میں ڈالے تجھ کو
- تَقَلُّبُهُمْان کا چلنا پھرنا
- فِي الْبِلَادِملکوں میں۔ شہروں میں
اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے مگر صرف وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے اِس کے بعد دنیا کے ملکوں میں اُن کی چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالےكَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١۪ وَ هَمَّتْ كُلُّ اُمَّةٍۭ بِرَسُوْلِهِمْ لِیَاْخُذُوْهُ وَ جٰدَلُوْا بِالْبَاطِلِ لِیُدْحِضُوْا بِهِ الْحَقَّ فَاَخَذْتُهُمْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ عِقَابِ﴿5﴾
- كَذَّبَتْجھٹلایا
- قَبْلَهُمْان سے پہلے
- قَوْمُ نُوْحٍقوم نوح نے
- وَّالْاَحْزَابُاور گروہوں نے
- مِنْۢسے
- بَعْدِهِمْ ۠ان کے بعد
- وَهَمَّتْاور ارادہ کیا
- كُلُّ اُمَّةٍۢ بِرَسُوْلِهِمْہر امت نے اپنے رسول کے ساتھ۔ اپنے رسول کا
- لِيَاْخُذُوْهُتاکہ وہ پکڑیں اس کو
- وَجٰدَلُوْااور انہوں نے جھگڑا کیا
- بِالْبَاطِلِساتھ باطل کے
- لِيُدْحِضُوْاتاکہ نیچا دکھائیں
- بِهِ الْحَقَّساتھ اس کے حق کو
- فَاَخَذْتُهُمْ ۣتو میں نے پکڑ لیا ان کو
- فَكَيْفَتو کس طرح
- كَانَ عِقَابِتھی سزا میری
اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے، اور اُس کے بعد بہت سے دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹی تاکہ اُسے گرفتار کرے اُن سب نے باطل کے ہتھیاروں سے حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مگر آخر کار میں نے ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھیوَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ﴿6﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- حَقَّتْحق ہوگئی۔ چسپاں ہوگئی
- كَلِمَتُ رَبِّكَتیرے رب کی بات
- عَلَي الَّذِيْنَان لوگوں پر
- كَفَرُوْٓاجنہوں نے کفر کیا
- اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِکہ یقینا وہ آگ والے ہیں
اِسی طرح تیرے رب کا یہ فیصلہ بھی اُن سب لوگوں پر چسپاں ہو چکا ہے جو کفر کے مرتکب ہوئے ہیں کہ وہ واصل بجہنم ہونے والے ہیںاَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۚ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ﴿7﴾
- اَلَّذِيْنَوہ فرشتے
- يَحْمِلُوْنَجو اٹھاتے ہیں
- الْعَرْشَعرش کو
- وَمَنْ حَوْلَهٗاور جو اس کے ارد گرد ہیں
- يُسَبِّحُوْنَتسبیح کر رہے ہیں
- بِحَمْدِ رَبِّهِمْاپنے رب کی حمد کے ساتھ
- وَيُؤْمِنُوْنَاور وہ ایمان رکھتے ہیں
- بِهٖساتھ اس کے
- وَيَسْتَغْفِرُوْنَاور وہ بخشش مانگ رہے ہیں۔ مانگتے ہیں
- لِلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۚان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے
- رَبَّنَا وَسِعْتَاے ہمارے رب تو چھایا ہوا ہے
- كُلَّ شَيْءٍہر چیز پر
- رَّحْمَةًرحمت کے اعتبار سے
- وَّعِلْمًااور علم کے اعتبار سے
- فَاغْفِرْ لِلَّذِيْنَپس بخش دے ان لوگوں کو
- تَابُوْاجنہوں نے توبہ کی
- وَاتَّبَعُوْااور پیروی کی
- سَبِيْلَكَتیرے راستے کی
- وَقِهِمْاور بچا ان کو
- عَذَابَ الْجَحِيْمِجہنم کے عذاب سے
عرش الٰہی کے حامل فرشتے اور وہ جو عرش کے گرد و پیش حاضر رہتے ہیں، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہیں وہ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور ایمان لانے والوں کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں: "اے ہمارے رب، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، پس معاف کر دے اور عذاب دوزخ سے بچا لے اُن لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہےرَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ﴿8﴾
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- وَاَدْخِلْهُمْاور داخل کر ان کو
- جَنّٰتِ عَدْنِۨہمیشگی کے باغات میں
- الَّتِيْوہ جو
- وَعَدْتَّهُمْوعدہ کیا تھا تو نے ان سے
- وَمَنْ صَلَحَاور جو کوئی نیک ہوئے
- مِنْ اٰبَآئِهِمْان کے آباؤ اجداد میں سے
- وَاَزْوَاجِهِمْاور ان کی بیویوں میں سے
- وَذُرِّيّٰتِهِمْ ۭاور ان کے بچوں میں سے
- اِنَّكَبیشک تو
- اَنْتَ الْعَزِيْزُتو ہی غالب ہے
- الْحَكِيْمُحکمت والا ہے
اے ہمارے رب، اور داخل کر اُن کو ہمیشہ رہنے والی اُن جنتوں میں جن کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے، اور اُن کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں (اُن کو بھی وہاں اُن کے ساتھ پہنچا دے) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہےوَ قِهِمُ السَّیِّاٰتِ١ؕ وَ مَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠ع﴿9﴾
- وَقِهِمُ السَّيِّاٰتِ ۭاور بچا ان کو سزاؤں سے
- وَمَنْ تَقِ السَّيِّاٰتِاور جس کو تونے بچا لیا سزاؤں سے
- يَوْمَئِذٍاس دن
- فَقَدْ رَحِمْتَهٗ ۭتو تحقیق رحم کیا تو نے اس پر
- وَذٰلِكَاور یہی
- هُوَوہ
- الْفَوْزُ الْعَظِيْمُکامیابی ہے بڑی
اور بچا دے اُن کو برائیوں سے جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا دیا اُس پر تو نے بڑا رحم کیا، یہی بڑی کامیابی ہے"اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللّٰهِ اَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ اَنْفُسَكُمْ اِذْ تُدْعَوْنَ اِلَى الْاِیْمَانِ فَتَكْفُرُوْنَ﴿10﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
- يُنَادَوْنَوہ بلائے جائیں گے۔ آواز دیئے جائیں گے
- لَمَقْتُ اللّٰهِالبتہ بیزاری۔ بغض اللہ کا
- اَكْبَرُزیادہ بڑا ہے
- مِنْ مَّقْتِكُمْتمہارے غصے سے
- اَنْفُسَكُمْاپنے نفسوں پر
- اِذْ تُدْعَوْنَجب تم بلائے جاتے تھے
- اِلَى الْاِيْمَانِطرف ایمان کے
- فَتَكْفُرُوْنَتو تم کفر کرتے تھے
جن لوگوں نے کفر کیا ہے، قیامت کے روز اُن کو پکار کر کہا جائے گا "آج تمہیں جتنا شدید غصہ اپنے اوپر آ رہا ہے، اللہ تم پر اُس سے زیادہ غضب ناک اُس وقت ہوتا تھا جب تمہیں ایمان کی طرف بلایا جاتا تھا اور تم کفر کرتے تھے"قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَمَتَّنَا اثْنَتَیْنِ وَ اَحْیَیْتَنَا اثْنَتَیْنِ فَاعْتَرَفْنَا بِذُنُوْبِنَا فَهَلْ اِلٰى خُرُوْجٍ مِّنْ سَبِیْلٍ﴿11﴾
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اَمَتَّنَا اثْنَتَيْنِتو نے موت دی ہم کو دو بار
- وَاَحْيَيْتَنَااور تو نے بخشی ہم کو
- اثْنَتَيْنِدو بار
- فَاعْتَرَفْنَاتو اعتراف کرلیا ہم نے
- بِذُنُوْبِنَااپنے گناہوں کا
- فَهَلْتو کیا
- اِلٰى خُرُوْجٍنکلنے کی طرف
- مِّنْ سَبِيْلٍکوئی راستہ ہے ؟
وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، تو نے واقعی ہمیں دو دفعہ موت اور دو دفعہ زندگی دے دی، اب ہم اپنے قصوروں کا اعتراف کرتے ہیں، کیا اب یہاں سے نکلنے کی بھی کوئی سبیل ہے؟"ذٰلِكُمْ بِاَنَّهٗۤ اِذَا دُعِیَ اللّٰهُ وَحْدَهٗ كَفَرْتُمْ١ۚ وَ اِنْ یُّشْرَكْ بِهٖ تُؤْمِنُوْا١ؕ فَالْحُكْمُ لِلّٰهِ الْعَلِیِّ الْكَبِیْرِ﴿12﴾
- ذٰلِكُمْیہ بات
- بِاَنَّهٗٓبوجہ اس کے کہ بیشک وہ
- اِذَا دُعِيَ اللّٰهُجب پکارا گیا اللہ کا
- وَحْدَهٗاکیلے اسی کو
- كَفَرْتُمْ ۚکفر کیا تم نے
- وَاِنْاور اگر
- يُّشْرَكْ بِهٖشرک کیا گیا ساتھ اس کے
- تُؤْمِنُوْا ۭتو مان گئے تم
- فَالْحُكْمُپس فیصلہ
- لِلّٰهِاللہ ہی کے لیے ہے
- الْعَلِيِّجو بلند ہے
- الْكَبِيْرِبہت بڑا
(جواب ملے گا) "یہ حالت جس میں تم مبتلا ہو، اِس وجہ سے ہے کہ جب اکیلے اللہ کی طرف بلایا جاتا تھا تو تم ماننے سے انکار کر دیتے تھے اور جب اُس کے ساتھ دوسروں کو ملایا جاتا تو تم مان لیتے تھے اب فیصلہ اللہ بزرگ و برتر کے ہاتھ ہے"هُوَ الَّذِیْ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ وَ یُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ رِزْقًا١ؕ وَ مَا یَتَذَكَّرُ اِلَّا مَنْ یُّنِیْبُ﴿13﴾
- هُوَوہ اللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- يُرِيْكُمْ اٰيٰتِهٖوہ دکھاتا ہے تم کو اپنی آیات۔ اپنی نشانیاں
- وَيُنَزِّلُ لَكُمْاور وہ اتارتا ہے تمہارے لیے
- مِّنَ السَّمَآءِآسمان سے
- رِزْقًا ۭرزق
- وَمَااور نہیں
- يَتَذَكَّرُنصیحت پکڑتا۔ نصیحت حاصل کرتا
- اِلَّا مَنْ يُّنِيْبُمگر وہ جو رجوع کرتا ہو
وہی ہے جو تم کو اپنی نشانیاں دکھاتا ہے اور آسمان سے تمہارے لیے رزق نازل کرتا ہے، مگر (اِن نشانیوں کے مشاہدے سے) سبق صرف وہی شخص لیتا ہے جو اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہوفَادْعُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ وَ لَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ﴿14﴾
- فَادْعُوا اللّٰهَپس پکارو اللہ کو
- مُخْلِصِيْنَخالص کرتے ہوئے
- لَهُ الدِّيْنَاس کے لیے دین کو۔ عبادت کو
- وَلَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَاور اگرچہ ناپسند کریں کافر
(پس اے رجوع کرنے والو) اللہ ہی کو پکارو اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، خواہ تمہارا یہ فعل کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہورَفِیْعُ الدَّرَجٰتِ ذُو الْعَرْشِ١ۚ یُلْقِی الرُّوْحَ مِنْ اَمْرِهٖ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ لِیُنْذِرَ یَوْمَ التَّلَاقِۙ﴿15﴾
- رَفِيْعُ الدَّرَجٰتِبلند درجوں والا ہے
- ذُو الْعَرْشِ ۚعرش والا ہے
- يُلْقِي الرُّوْحَڈالتا ہے وحی کو
- مِنْ اَمْرِهٖاپنے حکم سے
- عَلٰي مَنْ يَّشَآءُجس پر وہ چاہتا ہے
- مِنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں میں سے
- لِيُنْذِرَتاکہ وہ خبردار کرے
- يَوْمَ التَّلَاقِملاقات کے دن سے
وہ بلند درجوں والا، مالک عرش ہے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنے حکم سے روح نازل کر دیتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے خبردار کر دےیَوْمَ هُمْ بٰرِزُوْنَ١ۚ۬ لَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْهُمْ شَیْءٌ١ؕ لِمَنِ الْمُلْكُ الْیَوْمَ١ؕ لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ﴿16﴾
- يَوْمَجس دن
- هُمْ بٰرِزُوْنَ ڬوہ ظاہر ہوں گے
- لَا يَخْفٰىنہ چھپی ہوگی
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- مِنْهُمْ شَيْءٌ ۭان میں سے۔ ان کی کوئی چیز (کہا جائے گا)
- لِمَنِکس کے لیے ہے
- الْمُلْكُبادشاہت
- الْيَوْمَ ۭآج کے دن
- لِلّٰهِاللہ ہی کے لیے ہے
- الْوَاحِدِجو ایک ہے
- الْقَهَّارِزبردست ہے
وہ دن جبکہ سب لوگ بے پردہ ہوں گے، اللہ سے ان کی کوئی بات بھی چھپی ہوئی نہ ہو گی (اُس روز پکار کر پوچھا جائے گا) آج بادشاہی کس کی ہے؟ (سارا عالم پکار اٹھے گا) اللہ واحد قہار کیاَلْیَوْمَ تُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ١ؕ لَا ظُلْمَ الْیَوْمَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ﴿17﴾
- اَلْيَوْمَ تُجْزٰىآج کے دن بدلہ دیا جائے گا
- كُلُّ نَفْسٍۢہر نفس کو
- بِمَاساتھ اس کے جو
- كَسَبَتْ ۭاس نے کمائی کی
- لَا ظُلْمَ الْيَوْمَ ۭنہیں ہوگا کوئی ظلم آج
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- سَرِيْعُ الْحِسَابِجلد لینے والا ہے حساب
(کہا جائے گا) آج ہر متنفس کو اُس کمائی کا بدلہ دیا جائے گا جو اس نے کی تھی آج کسی پر کوئی ظلم نہ ہو گا اور اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہےوَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْاٰزِفَةِ اِذِ الْقُلُوْبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كٰظِمِیْنَ١ؕ۬ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ حَمِیْمٍ وَّ لَا شَفِیْعٍ یُّطَاعُؕ﴿18﴾
- وَاَنْذِرْهُمْاور خبردار کرو ان کو
- يَوْمَ الْاٰزِفَةِاس دن سے جو قریب آلگا ہے
- اِذِ الْقُلُوْبُجب دل
- لَدَى الْحَنَاجِرِحلق کے قریب ہوں گے۔ گلے کے قریب ہوں گے
- كٰظِمِيْنَخارش۔ غم سے بھرے ہوئے
- مَا للظّٰلِمِيْنَنہیں ظالموں کے لیے
- مِنْ حَمِيْمٍکوئی جگری دوست
- وَّلَا شَفِيْعٍاور نہ کوئی سفارشی
- يُّطَاعُجس کی بات مانی جائے
اے نبیؐ، ڈرا دو اِن لوگوں کو اُس دن سے جو قریب آ لگا ہے جب کلیجے منہ کو آ رہے ہوں گے اور لوگ چپ چاپ غم کے گھونٹ پیے کھڑے ہونگے ظالموں کا نہ کوئی مشفق دوست ہو گا اور نہ کوئی شفیع جس کی بات مانی جائےیَعْلَمُ خَآئِنَةَ الْاَعْیُنِ وَ مَا تُخْفِی الصُّدُوْرُ﴿19﴾
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- خَآئِنَةَ الْاَعْيُنِخیانت نگاہوں کی
- وَمَااور جو
- تُخْفِي الصُّدُوْرُچھپاتے ہیں سینے
اللہ نگاہوں کی چوری تک سے واقف ہے اور وہ راز تک جانتا ہے جو سینوں نے چھپا رکھے ہیںوَ اللّٰهُ یَقْضِیْ بِالْحَقِّ١ؕ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا یَقْضُوْنَ بِشَیْءٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ۠ع﴿20﴾
- وَاللّٰهُاور اللہ
- يَقْضِيْ بالْحَقِّ ۭفیصلہ کرتا ہے حق کے ساتھ
- وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ
- يَدْعُوْنَجو پکارتے ہیں
- مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- لَا يَقْضُوْنَنہیں وہ فیصلہ کرتے
- بِشَيْءٍ ۭکسی چیز کا
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- هُوَ السَّمِيْعُوہ سننے والا ہے
- الْبَصِيْرُدیکھنے والا ہے
اور اللہ ٹھیک ٹھیک بے لاگ فیصلہ کریگا رہے وہ جن کو (یہ مشرکین) اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کا بھی فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں بلاشبہ اللہ ہی سب کچھ سننے اور دیکھنے والا ہےاَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ كَانُوْا مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَانُوْا هُمْ اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ وَ مَا كَانَ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ﴿21﴾
- اَوَلَمْ يَسِيْرُوْاکیا بھلا وہ چلے پھرے نہیں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَيَنْظُرُوْاتو وہ دیکھتے
- كَيْفَ كَانَکس طرح ہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الَّذِيْنَان لوگوں کا
- كَانُوْاجو تھے
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭان سے قبل۔ ان سے پہلے
- كَانُوْاتھے وہ
- هُمْ اَشَدَّوہی زیادہ شدید
- مِنْهُمْان سے
- قُوَّةًقوت میں
- وَّاٰثَارًااور آثار میں۔ نشانیوں میں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُپس پکڑ لیا ان کو اللہ نے
- بِذُنُوْبِهِمْ ۭان کے گناہوں کی وجہ سے
- وَمَا كَانَاور نہ تھا
- لَهُمْان کے لیے
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
- مِنْ وَّاقٍکوئی بچانے والا
کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ اِن زیادہ طاقت ور تھے اور ان سے زیادہ زبردست آثار زمین میں چھوڑ گئے ہیں مگر اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور اُن کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھاذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَكَفَرُوْا فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿22﴾
- ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْیہ، بوجہ اس کے کہ بیشک وہ
- كَانَتْتھے
- تَّاْتِيْهِمْآتے ان کے پاس
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن دلائل کے
- فَكَفَرُوْاتو انہوں نے کفر کیا
- فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ ۭپھر پکڑ لیا ان کو اللہ نے
- اِنَّهٗبیشک وہ
- قَوِيٌّقوت والا ہے
- شَدِيْدُ الْعِقَابِسخت سزا دینے والا ہے
یہ ان کا انجام اس لیے ہوا کہ ان کے پاس اُن کے رسول بینات لے کر آئے اور انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا آخر کار اللہ نے ان کو پکڑ لیا، یقیناً وہ بڑی قوت والا اور سزا دینے میں بہت سخت ہےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ﴿23﴾
- وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- مُوْسٰىموسیٰ کو
- بِاٰيٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھ
- وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍاور روشن دلیل کے ساتھ
ہم نے موسیٰؑ کواِلٰى فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ قَارُوْنَ فَقَالُوْا سٰحِرٌ كَذَّابٌ﴿24﴾
- اِلٰى فِرْعَوْنَفرعون کی طرف
- وَهَامٰنَاور ہامان کی طرف
- وَقَارُوْنَاور قارون کی طرف
- فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
- سٰحِرٌجادوگر ہے
- كَذَّابٌبہت جھوٹا
فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف اپنے نشانیوں اور نمایاں سندِ ماموریت کے ساتھ بھیجا، مگر انہوں نے کہا "ساحر ہے، کذاب ہے"فَلَمَّا جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا اقْتُلُوْۤا اَبْنَآءَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ وَ اسْتَحْیُوْا نِسَآءَهُمْ١ؕ وَ مَا كَیْدُ الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ﴿25﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَهُمْ بالْحَقِّوہ لایا ان کے پاس حق کو
- مِنْ عِنْدِنَاہمارے پاس سے
- قَالُواانہوں نے کہا
- اقْتُلُوْٓاقتل کرو
- اَبْنَآءَ الَّذِيْنَان لوگوں کے بیٹوں کو
- اٰمَنُوْا مَعَهٗجو ایمان لائے اس کے ساتھ
- وَاسْتَحْيُوْااور زندہ چھوڑ دو
- نِسَآءَهُمْ ۭان کی لڑکیوں کو
- وَمَااور نہیں
- كَيْدُ الْكٰفِرِيْنَچال کافروں کی
- اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍمگر گمراہی میں
پھر جب وہ ہماری طرف سے حق ان کے سامنے لے آیا تو انہوں نے کہا "جو لوگ ایمان لا کر اس کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ان سب کے لڑکوں کو قتل کرو اور لڑکیاں کو جیتا چھوڑ دو" مگر کافروں کی چال اکارت ہی گئیوَ قَالَ فِرْعَوْنُ ذَرُوْنِیْۤ اَقْتُلْ مُوْسٰى وَ لْیَدْعُ رَبَّهٗ١ۚ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّبَدِّلَ دِیْنَكُمْ اَوْ اَنْ یُّظْهِرَ فِی الْاَرْضِ الْفَسَادَ﴿26﴾
- وَقَالَاور کہا
- فِرْعَوْنُفرعون نے
- ذَرُوْنِيْٓچھوڑو مجھ کو
- اَقْتُلْمیں قتل کروں
- مُوْسٰىموسیٰ کو
- وَلْيَدْعُ رَبَّهٗ ۚاور چاہیے کہ وہ پکارے اپنے رب کو
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اَخَافُمیں ڈرتا ہوں
- اَنْکہ
- يُّبَدِّلَوہ بدل دے گا
- دِيْنَكُمْتمہارے دین کو۔ طریقے کو
- اَوْ اَنْ يُّظْهِرَیا یہ کہ وپ برپا کردے گا
- فِي الْاَرْضِ الْفَسَادَزمین میں فساد کو
ایک روز فرعون نے اپنے درباریوں سے کہا "چھوڑو مجھے، میں اِس موسیٰؑ کو قتل کیے دیتا ہوں، اور پکار دیکھے یہ اپنے رب کو مجھے اندیشہ ہے کہ یہ تمہارا دین بدل ڈالے گا، یا ملک میں فساد برپا کرے گا"وَ قَالَ مُوْسٰۤى اِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍ لَّا یُؤْمِنُ بِیَوْمِ الْحِسَابِ۠ع﴿27﴾
- وَقَالَ مُوْسٰٓىاور کہا موسیٰ نے
- اِنِّىْبیشک میں
- عُذْتُمیں پناہ چاہتا ہوں
- بِرَبِّيْاپنے رب کی
- وَرَبِّكُمْاور تمہارے رب کی
- مِّنْ كُلِّ مُتَكَبِّرٍہر تکبر کرنے والے سے
- لَّا يُؤْمِنُجو ایمان نہیں رکھتا
- بِيَوْمِ الْحِسَابِحساب کے دن پر
موسیٰؑ نے کہا "میں نے تو ہر اُس متکبر کے مقابلے میں جو یَوم الحساب پر ایمان نہیں رکھتا اپنے ر ب اور تمہارے رب کی پناہ لے لی ہے"وَ قَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ١ۖۗ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَكْتُمُ اِیْمَانَهٗۤ اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلًا اَنْ یَّقُوْلَ رَبِّیَ اللّٰهُ وَ قَدْ جَآءَكُمْ بِالْبَیِّنٰتِ مِنْ رَّبِّكُمْ١ؕ وَ اِنْ یَّكُ كَاذِبًا فَعَلَیْهِ كَذِبُهٗ١ۚ وَ اِنْ یَّكُ صَادِقًا یُّصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ یَعِدُكُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ﴿28﴾
- وَقَالَاور کہا
- رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ ڰاس مومن شخص نے
- مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَآل فرعون میں سے
- يَكْتُمُجو چھپائے ہوئے تھا
- اِيْمَانَهٗٓاپنا ایمان
- اَتَقْتُلُوْنَ رَجُلًاکیا تم قتل کردو گے ایک شخص کو
- اَنْکہ
- يَّقُوْلَوہ کہتا ہے
- رَبِّيَ اللّٰهُمیرا رب اللہ ہے
- وَقَدْ جَآءَكُمْ بالْبَيِّنٰتِحالانکہ تحقیق وہ لایا تمہارے پاس روشن دلائل
- مِنْ رَّبِّكُمْ ۭتمہارے رب کی طرف سے
- وَاِنْ يَّكُ كَاذِبًااور اگر ہے وہ جھوٹا
- فَعَلَيْهِ كَذِبُهٗ ۚتو اس پر ہے جھوٹ اس کا
- وَاِنْ يَّكُ صَادِقًااور اگر ہے وہ سچا
- يُّصِبْكُمْپہنچے گا تم کو
- بَعْضُ الَّذِيْبعض وہ چیز
- يَعِدُكُمْ ۭوہ وعدہ کرتا ہے تم سے
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
- لَا يَهْدِيْنہیں ہدایت دیتا
- مَنْجو کوئی ہو
- هُوَوہ
- مُسْرِفٌ كَذَّابٌحد سے گزرنے والا، جھوٹا۔ جھٹلانے والا
اس موقع پر آل فرعون میں سے ایک مومن شخص، جو اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا، بول اٹھا: "کیا تم ایک شخص کو صرف اِس بنا پر قتل کر دو گے کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے؟ حالانکہ وہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے پاس بینات لے آیا اگر وہ جھوٹا ہے تو اس کا جھوٹ خود اسی پر پلٹ پڑے گا لیکن اگر وہ سچا ہے تو جن ہولناک نتائج کا وہ تم کو خوف دلاتا ہے ان میں سے کچھ تو تم پر ضرور ہی آ جائیں گے اللہ کسی شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو حد سے گزر جانے والا اور کذاب ہویٰقَوْمِ لَكُمُ الْمُلْكُ الْیَوْمَ ظٰهِرِیْنَ فِی الْاَرْضِ١٘ فَمَنْ یَّنْصُرُنَا مِنْۢ بَاْسِ اللّٰهِ اِنْ جَآءَنَا١ؕ قَالَ فِرْعَوْنُ مَاۤ اُرِیْكُمْ اِلَّا مَاۤ اَرٰى وَ مَاۤ اَهْدِیْكُمْ اِلَّا سَبِیْلَ الرَّشَادِ﴿29﴾
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- لَكُمُ الْمُلْكُتمہارے لیے ہے بادشاہت
- الْيَوْمَآج کے دن
- ظٰهِرِيْنَغالب آنے والے ہو
- فِي الْاَرْضِ ۡزمین میں
- فَمَنْ يَّنْصُرُنَاکون مدد کرے گا ہماری۔ بچائے گا ہم کو
- مِنْۢ بَاْسِ اللّٰهِاللہ کے عذاب سے
- اِنْ جَآءَنَا ۭاگر وہ آگیا ہمارے پاس
- قَالَ فِرْعَوْنُکہا فرعون نے
- مَآ اُرِيْكُمْنہیں میں دکھاتا تم کو
- اِلَّا مَآ اَرٰىمگر جو میں دیکھتا ہوں
- وَمَآاور نہیں
- اَهْدِيْكُمْمیں دکھاتا تم کو
- اِلَّا سَبِيْلَ الرَّشَادِمگر راستہ صلاح کا۔ بھلائی کا
اے میری قوم کے لوگو! آج تمہیں بادشاہی حاصل ہے اور زمین میں تم غالب ہو، لیکن اگر خدا کا عذاب ہم پر آ گیا تو پھر کون ہے جو ہماری مدد کر سکے گا" فرعون نے کہا "میں تو تم لوگوں کو وہی رائے دے رہا ہوں جو مجھے مناسب نظر آتی ہے اور میں اُسی راستے کی طرف تمہاری رہنمائی کرتا ہوں جو ٹھیک ہے"وَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ مِّثْلَ یَوْمِ الْاَحْزَابِۙ﴿30﴾
- وَقَالَ الَّذِيْٓاور کہا اس شخص نے
- اٰمَنَجو ایمان لایا تھا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اِنِّىْٓ اَخَافُ عَلَيْكُمْبیشک میں ڈرتا ہوں تم پر
- مِّثْلَمانند
- يَوْمِ الْاَحْزَابِدن گروہوں کے۔ گزشتہ اقوام کے
وہ شخص جو ایمان لایا تھا اُس نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، مجھے خوف ہے کہ کہیں تم پر بھی وہ دن نہ آ جائے جو اس سے پہلے بہت سے جتھوں پر آ چکا ہےمِثْلَ دَاْبِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ؕ وَ مَا اللّٰهُ یُرِیْدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ﴿31﴾
- مِثْلَ دَاْبِمانند حالت
- قَوْمِ نُوْحٍقوم نوح کے
- وَّعَادٍاور عاد کے
- وَّثَمُوْدَاور ثمود کے
- وَالَّذِيْنَاور ان لوگوں کے
- مِنْۢ بَعْدِهِمْ ۭجو ان کے بعد تھے
- وَمَااور نہیں ہے
- اللّٰهُاللہ
- يُرِيْدُارادہ رکھتا
- ظُلْمًا لِّلْعِبَادِظلم کا، بندوں کے لیے
جیسا دن قوم نوحؑ اور عاد اور ثمود اور ان کے بعد والی قوموں پر آیا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتاوَ یٰقَوْمِ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ یَوْمَ التَّنَادِۙ﴿32﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- اِنِّىْٓ اَخَافُبیشک میں ڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- يَوْمَ التَّنَادِپکارنے کے دن سے
اے قوم، مجھے ڈر ہے کہ کہیں تم پر فریاد و فغاں کا دن نہ آ جائےیَوْمَ تُوَلُّوْنَ مُدْبِرِیْنَ١ۚ مَا لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ عَاصِمٍ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ﴿33﴾
- يَوْمَجس دن
- تُوَلُّوْنَتم پھر جاؤ گے
- مُدْبِرِيْنَ ۚپیٹھ پھیرتے ہوئے
- مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
- مِّنَ اللّٰهِاللہ سے
- مِنْ عَاصِمٍ ۚکوئی بچانے والا
- وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُاور جس کو بھٹکا دے اللہ
- فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لیے
- مِنْ هَادٍکوئی ہادی
جب تم ایک دوسرے کو پکارو گے اور بھاگے بھاگے پھرو گے، مگر اُس وقت اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہو گا سچ یہ ہے کہ جسے اللہ بھٹکا دے اُسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتاوَ لَقَدْ جَآءَكُمْ یُوْسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا زِلْتُمْ فِیْ شَكٍّ مِّمَّا جَآءَكُمْ بِهٖ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ یَّبْعَثَ اللّٰهُ مِنْۢ بَعْدِهٖ رَسُوْلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ مُّرْتَابُۚۖ﴿34﴾
- وَلَقَدْ جَآءَكُمْاور البتہ تحقیق آئے تمہارے پاس
- يُوْسُفُیوسف
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- بِالْبَيِّنٰتِروشن دلائل کے ساتھ
- فَمَا زِلْتُمْتو مسلسل رہے تم
- فِيْ شَكٍّشک میں
- مِّمَّااس چیز کے بارے میں جو
- جَآءَكُمْوہ لایا تمہارے پاس
- بِهٖ ۭاس کو
- حَتّىٰٓیہاں تک کہ
- اِذَا هَلَكَجب وہ فوت ہوگئے
- قُلْتُمْکہا تم نے
- لَنْہرگز نہیں
- يَّبْعَثَ اللّٰهُبھیجے گا اللہ
- مِنْۢ بَعْدِهٖاس کے بعد
- رَسُوْلًا ۭکوئی رسول
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُضِلُّ اللّٰهُبھٹکاتا ہے اللہ
- مَنْ هُوَجو کوئی کہ ہو وہ
- مُسْرِفٌ مُّرْتَابُۨحد سے بڑھنے والا، شک میں پڑنے والا
اس سے پہلے یوسفؑ تمہارے پاس بینات لے کر آئے تھے مگر تم اُن کی لائی ہوئی تعلیم کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہے پھر جب اُن کا انتقال ہو گیا تو تم نے کہا اب اُن کے بعد اللہ کوئی رسول ہرگز نہ بھیجے گا" اِسی طرح اللہ اُن سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شکی ہوتے ہیںاِ۟لَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْ١ؕ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ وَ عِنْدَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ كَذٰلِكَ یَطْبَعُ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ﴿35﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- يُجَادِلُوْنَجو جھگڑتے ہیں
- فِيْٓ اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات میں
- بِغَيْرِ سُلْطٰنٍبغیر کسی دلیل کے
- اَتٰىهُمْ ۭآئی ہو ان کے پاس
- كَبُرَ مَقْتًابڑا ہے ناراضگی میں
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
- وَعِنْدَ الَّذِيْنَاور ان لوگوں کے نزدیک
- اٰمَنُوْا ۭجو ایمان لائے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يَطْبَعُ اللّٰهُمہر لگا دیتا ہے اللہ
- عَلٰي كُلِّاوپر ہر
- قَلْبِدل
- مُتَكَبِّرٍتکبر کرنے والے کے
- جَبَّارٍجبار کے
اور اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی سند یا دلیل آئی ہو یہ رویہ اللہ اور ایمان لانے والوں کے نزدیک سخت مبغوض ہے اِسی طرح اللہ ہر متکر و جبار کے دل پر ٹھپہ لگا دیتا ہےوَ قَالَ فِرْعَوْنُ یٰهَامٰنُ ابْنِ لِیْ صَرْحًا لَّعَلِّیْۤ اَبْلُغُ الْاَسْبَابَۙ﴿36﴾
- وَقَالَ فِرْعَوْنُاور کہا فرعون نے
- يٰهَامٰنُاے ہامان
- ابْنِ لِيْبنا میرے لیے
- صَرْحًاایک محل
- لَّعَلِّيْٓتاکہ میں
- اَبْلُغُ الْاَسْبَابَمیں پہنچ سکوں راستوں میں
فرعون نے کہا "اے ہامان، میرے لیے ایک بلند عمارت بنا تاکہ میں راستوں تک پہنچ سکوںاَسْبَابَ السَّمٰوٰتِ فَاَطَّلِعَ اِلٰۤى اِلٰهِ مُوْسٰى وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّهٗ كَاذِبًا١ؕ وَ كَذٰلِكَ زُیِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوْٓءُ عَمَلِهٖ وَ صُدَّ عَنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَا كَیْدُ فِرْعَوْنَ اِلَّا فِیْ تَبَابٍ۠ع﴿37﴾
- اَسْبَابَ السَّمٰوٰتِآسمان کے راستوں پر
- فَاَطَّلِعَپھر میں جھانک کر دیکھوں
- اِلٰٓى اِلٰهِ مُوْسٰىطرف موسیٰ کے الہ کے
- وَاِنِّىْ لَاَظُنُّهٗاور بیشک میں البتہ گمان کرتا ہوں اس کو
- كَاذِبًا ۭجھوٹا
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- زُيِّنَخوبصورت بنایا گیا
- لِفِرْعَوْنَفرعون کے لیے
- سُوْٓءُ عَمَلِهٖاس کا برا عمل
- وَصُدَّاور وہ روک دیا گیا
- عَنِ السَّبِيْلِ ۭراستے سے
- وَمَااور نہیں
- كَيْدُ فِرْعَوْنَچال فرعون کی
- اِلَّامگر
- فِيْ تَبَابٍہلاکت میں
آسمانوں کے راستوں تک، اور موسیٰؑ کے خدا کو جھانک کر دیکھوں مجھے تو یہ موسیٰؑ جھوٹا ہی معلوم ہوتا ہے" اس طرح فرعون کے لیے اس کی بد عملی خوشنما بنا دی گئی اور وہ راہ راست سے روک دیا گیا فرعون کی ساری چال بازی (اُس کی اپنی) تباہی کے راستہ ہی میں صرف ہوئیوَ قَالَ الَّذِیْۤ اٰمَنَ یٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِ اَهْدِكُمْ سَبِیْلَ الرَّشَادِۚ﴿38﴾
- وَقَالَ الَّذِيْٓاور کہا اس شخص نے
- اٰمَنَجو ایمان لایا
- يٰقَوْمِ اتَّبِعُوْنِاے میری قوم پیروی کرو میری
- اَهْدِكُمْمیں رہنمائی کروں گا تمہاری
- سَبِيْلَ الرَّشَادِدرست راستے کی طرف
وہ شخص جو ایمان لایا تھا، بولا "اے میری قوم کے لوگو، میری بات مانو، میں تمہیں صحیح راستہ بتاتا ہوںیٰقَوْمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا مَتَاعٌ١٘ وَّ اِنَّ الْاٰخِرَةَ هِیَ دَارُ الْقَرَارِ﴿39﴾
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اِنَّمَابیشک
- هٰذِهِ الْحَيٰوةُ الدُّنْيَایہ دنیا کی زندگی
- مَتَاعٌ ۡچند روزہ فائدے کی ہے۔ تھوڑے سے فائدے کی چیز ہے
- وَّاِنَّ الْاٰخِرَةَاور بیشک آخرت
- هِىَ دَارُوہ گھر ہے
- الْقَرَارِقرار کا
اے قوم، یہ دنیا کی زندگی تو چند روزہ ہے، ہمیشہ کے قیام کی جگہ آخرت ہی ہےمَنْ عَمِلَ سَیِّئَةً فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا١ۚ وَ مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ یُرْزَقُوْنَ فِیْهَا بِغَیْرِ حِسَابٍ﴿40﴾
- مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةًجو عمل کرے برے
- فَلَا يُجْزٰٓىتو نہ بدلہ دیا جائے گا
- اِلَّا مِثْلَهَا ۚمگر اسی کی مانند
- وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًااور جو عمل کرے اچھے
- مِّنْ ذَكَرٍخواہ کوئی مرد ہو
- اَوْ اُنْثٰىیا عورت
- وَهُوَ مُؤْمِنٌاور وہ مومن ہو
- فَاُولٰٓئِكَتو یہی لوگ
- يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَداخل ہوں گے جنت میں
- يُرْزَقُوْنَرزق دیئے جائیں گے
- فِيْهَااس میں
- بِغَيْرِبغیر
- حِسَابٍحساب کے۔ بےحساب
جو برائی کرے گا اُس کو اتنا ہی بدلہ ملے گا جتنی اُس نے برائی کی ہو گی اور جو نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ ہو وہ مومن، ایسے سب لوگ جنت میں داخل ہوں گے جہاں اُن کو بے حساب رزق دیا جائے گاوَ یٰقَوْمِ مَا لِیْۤ اَدْعُوْكُمْ اِلَى النَّجٰوةِ وَ تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَى النَّارِؕ﴿41﴾
- وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
- مَالِيْٓ اَدْعُوْكُمْکیا ہے میرے لیے، میں بلاتا ہوں تم کو
- اِلَى النَّجٰوةِطرف نجات کے
- وَتَدْعُوْنَنِيْٓاور تم بلاتے ہو مجھ کو
- اِلَى النَّارِآگ کی طرف
اے قوم، آخر یہ کیا ماجرا ہے کہ میں تو تم لوگوں کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھے آگ کی طرف دعوت دیتے ہو!تَدْعُوْنَنِیْ لِاَكْفُرَ بِاللّٰهِ وَ اُشْرِكَ بِهٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١٘ وَّ اَنَا اَدْعُوْكُمْ اِلَى الْعَزِیْزِ الْغَفَّارِ﴿42﴾
- تَدْعُوْنَنِيْتم پکارتے ہو مجھ کو
- لِاَكْفُرَکہ میں کفر کروں
- بِاللّٰهِاللہ کے ساتھ
- وَاُشْرِكَاور میں شریک ٹھہراؤں
- بِهٖساتھ اس کے
- مَا لَيْسَ لِيْجو نہیں ہے میرے لیے
- بِهٖ عِلْمٌ ۡاس کا کوئی علم
- وَّاَنَا اَدْعُوْكُمْاور میں بلاتا ہوں تم کو
- اِلَىطرف
- الْعَزِيْزِزبردست
- الْغَفَّارِبخشش فرمانے والے کے
تم مجھے اس بات کی دعوت دیتے ہو کہ میں اللہ سے کفر کروں اور اس کے ساتھ اُن ہستیوں کو شریک ٹھیراؤں جنہیں میں نہیں جانتا، حالانکہ میں تمہیں اُس زبردست مغفرت کرنے والے خدا کی طرف بلا رہا ہوںلَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِ لَیْسَ لَهٗ دَعْوَةٌ فِی الدُّنْیَا وَ لَا فِی الْاٰخِرَةِ وَ اَنَّ مَرَدَّنَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اَنَّ الْمُسْرِفِیْنَ هُمْ اَصْحٰبُ النَّارِ﴿43﴾
- لَا جَرَمَنہیں کوئی شک
- اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِيْٓبیشک تم بلاتے ہو مجھ کو
- اِلَيْهِجس کی طرف
- لَيْسَ لَهٗنہیں ہے اس کے لیے
- دَعْوَةٌکوئی دعوت۔ پکار
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- وَلَا فِي الْاٰخِرَةِاور نہ آخرت میں
- وَاَنَّاور بیشک
- مَرَدَّنَآپلٹنا ہمارا
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف ہے
- وَاَنَّ الْمُسْرِفِيْنَاور بیشک حد سے بڑھنے والے
- هُمْ اَصْحٰبُ النَّارِوہ آگ کے ساتھی ہیں۔ آگ والے ہیں
نہیں، حق یہ ہے اور اِس کے خلاف نہیں ہو سکتا کہ جن کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو اُن کے لیے نہ دنیا میں کوئی دعوت ہے نہ آخرت میں، اور ہم سب کو پلٹنا اللہ ہی کی طرف ہے، اور حد سے گزرنے والے آگ میں جانے والے ہیںفَسَتَذْكُرُوْنَ مَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ١ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیْۤ اِلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ﴿44﴾
- فَسَتَذْكُرُوْنَپس عنقریب تم یاد کرو گے
- مَآ اَقُوْلُ لَكُمْ ۭجو میں تم کو کہہ رہا ہوں
- وَاُفَوِّضُاور میں سپرد کرتا ہوں
- اَمْرِيْٓاپنا معاملہ
- اِلَى اللّٰهِ ۭاللہ کی طرف
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِدیکھنے والا ہے بندوں کو
آج جو کچھ میں کہہ رہا ہوں، عنقریب وہ وقت آئے گا جب تم اُسے یاد کرو گے اور اپنا معاملہ میں اللہ کے سپرد کرتا ہوں، وہ اپنے بندوں کا نگہبان ہے"فَوَقٰىهُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِ مَا مَكَرُوْا وَ حَاقَ بِاٰلِ فِرْعَوْنَ سُوْٓءُ الْعَذَابِۚ﴿45﴾
- فَوَقٰىهُ اللّٰهُپس بچا لیا اس کو اللہ نے
- سَيِّاٰتِبری۔ برائی سے
- مَاجو
- مَكَرُوْاانہوں نے چالیں چلیں (ان کی بری چالوں سے)
- وَحَاقَاور گھیر لیا
- بِاٰلِ فِرْعَوْنَآل فرعون کو
- سُوْٓءُ الْعَذَابِبرے عذاب نے
آخرکار اُن لوگوں نے جو بری سے بری چالیں اُس مومن کے خلاف چلیں، اللہ نے اُن سب سے اُس کو بچا لیا، اور فرعون کے ساتھی خود بدترین عذاب کے پھیر میں آ گئےاَلنَّارُ یُعْرَضُوْنَ عَلَیْهَا غُدُوًّا وَّ عَشِیًّا١ۚ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ١۫ اَدْخِلُوْۤا اٰلَ فِرْعَوْنَ اَشَدَّ الْعَذَابِ﴿46﴾
- اَلنَّارُآگ
- يُعْرَضُوْنَوہ پیش کیے جاتے ہیں
- عَلَيْهَااس پر
- غُدُوًّا وَّعَشِيًّا ۚصبح اور شام
- وَيَوْمَاور جب۔ جس دن
- تَقُوْمُقائم ہوگی
- السَّاعَةُ ۣقیامت (کہا جائے گا)
- اَدْخِلُوْٓاداخل کرو
- اٰلَ فِرْعَوْنَآل فرعون کو
- اَشَدَّزیادہ سخت۔ شدید ترین
- الْعَذَابِعذاب میں
دوزخ کی آگ ہے جس کے سامنے صبح و شام وہ پیش کیے جاتے ہیں، اور جب قیامت کی گھڑی آ جائے گی تو حکم ہو گا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرووَ اِذْ یَتَحَآجُّوْنَ فِی النَّارِ فَیَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا نَصِیْبًا مِّنَ النَّارِ﴿47﴾
- وَاِذْ يَتَحَآجُّوْنَاور جب وہ باہم جھگڑیں گے
- فِي النَّارِآگ میں
- فَيَقُوْلُ الضُّعَفٰٓؤُاتو کہیں گے کمزور لوگ
- لِلَّذِيْنَان لوگوں سے
- اسْتَكْبَرُوْٓاجنہوں نے تکبر کیا تھا
- اِنَّابیشک ہم
- كُنَّاتھے ہم
- لَكُمْتمہارے لیے
- تَبَعًاتابع
- فَهَلْ اَنْتُمْتو کیا تم
- مُّغْنُوْنَتم بچانے والے ہو
- عَنَّاہم کو
- نَصِيْبًاایک حصے سے
- مِّنَ النَّارِآگ کے
پھر ذرا خیال کرو اُس وقت کا جب یہ لوگ دوزخ میں ایک دوسرے سے جھگڑ رہے ہوں گے دنیا میں جو لوگ کمزور تھے وہ بڑے بننے والوں سے کہیں گے کہ "ہم تمہارے تابع تھے، اب کیا یہاں تم نار جہنم کی تکلیف کے کچھ حصے سے ہم کو بچا لو گے؟"قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ﴿48﴾
- قَالَ الَّذِيْنَکہیں گے وہ لوگ
- اسْتَكْبَرُوْٓاجنہوں نے تکبر کیا تھا
- اِنَّابیشک ہم
- كُلٌّ فِيْهَآ ۙسب کے سب اس میں ہیں
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- قَدْتحقیق
- حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِوہ فیصلہ کرچکا بندوں کے درمیان
وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے "ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے"وَ قَالَ الَّذِیْنَ فِی النَّارِ لِخَزَنَةِ جَهَنَّمَ ادْعُوْا رَبَّكُمْ یُخَفِّفْ عَنَّا یَوْمًا مِّنَ الْعَذَابِ﴿49﴾
- وَقَالَاور کہیں گے
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- فِي النَّارِجو آگ میں ہوں گے
- لِخَزَنَةِاہل کاروں کو
- جَهَنَّمَجہنم کے
- ادْعُوْا رَبَّكُمْپکارو اپنے رب کو
- يُخَفِّفْہلکا کردے
- عَنَّاہم سے
- يَوْمًاایک دن
- مِّنَ الْعَذَابِعذاب میں سے
پھر یہ دوزخ میں پڑے ہوئے لوگ جہنم کے اہل کاروں سے کہیں گے "اپنے رب سے دعا کرو کہ ہمارے عذاب میں بس ایک دن کی تخفیف کر دے"قَالُوْۤا اَوَ لَمْ تَكُ تَاْتِیْكُمْ رُسُلُكُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ؕ قَالُوْا بَلٰى١ؕ قَالُوْا فَادْعُوْا١ۚ وَ مَا دُعٰٓؤُا الْكٰفِرِیْنَ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ۠ع﴿50﴾
- قَالُوْٓاوہ کہیں گے
- اَوَ لَمْ تَكُکیا بھلا نہ تھے
- تَاْتِيْكُمْآئے تمہارے پاس
- رُسُلُكُمْتمہارے رسول
- بِالْبَيِّنٰتِ ۭساتھ روشن دلائل کے
- قَالُوْا بَلٰى ۭوہ کہیں گے، کیوں نہیں
- قَالُوْا فَادْعُوْا ۚوہ کہیں گے، پس دعا کرو
- وَمَااور نہیں
- دُعٰٓؤُا الْكٰفِرِيْنَدعا کافروں کی
- اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍمگر گمراہی میں۔ گم ہونے والی
وہ پوچھیں گے "کیا تمہارے پاس تمہارے رسول بینات لے کر نہیں آتے رہے تھے؟" وہ کہیں گے "ہاں"جہنم کے اہل کار بولیں گے: "پھر تو تم ہی دعا کرو، اور کافروں کی دعا اکارت ہی جانے والی ہے"اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْاَشْهَادُۙ﴿51﴾
- اِنَّابیشک ہم
- لَنَنْصُرُالبتہ ہم مدد کرتے ہیں
- رُسُلَنَااپنے رسولوں کی
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور ان لوگوں کی جو ایمان لائے
- فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی میں
- وَيَوْمَ يَقُوْمُ الْاَشْهَادُاور جس دن کھڑے ہوں گے گواہ
یقین جانو کہ ہم اپنے رسولوں اور ایمان لانے والوں کی مدد اِس دنیا کی زندگی میں بھی لازماً کرتے ہیں، اور اُس روز بھی کریں گے جب گواہ کھڑے ہوں گے،یَوْمَ لَا یَنْفَعُ الظّٰلِمِیْنَ مَعْذِرَتُهُمْ وَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ﴿52﴾
- يَوْمَجس دن
- لَا يَنْفَعُ الظّٰلِمِيْنَنہ نفع دے گی ظالموں کو
- مَعْذِرَتُهُمْان کی معذرت
- وَلَهُمُ اللَّعْنَةُاور ان کے لیے لعنت ہے
- وَلَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِاور ان کے لیے بدترین گھر ہے۔ برا ٹھکانہ ہے
جب ظالموں کو ان کی معذرت کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور اُن پر لعنت پڑے گی اور بد ترین ٹھکانا اُن کے حصے میں آئے گاوَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ﴿53﴾
- وَلَقَدْ اٰتَيْنَااور البتہ تحقیق دی ہم نے
- مُوْسَى الْهُدٰىموسیٰ کو ہدایت
- وَاَوْرَثْنَااور وارث بنایا ہم نے
- بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
- الْكِتٰبَکتاب کا
آخر دیکھ لو کہ موسیٰؑ کی ہم نے رہنمائی کی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنا دیاهُدًى وَّ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ﴿54﴾
- هُدًىجو ہدایت
- وَّذِكْرٰىاور نصیحت تھی
- لِاُولِي الْاَلْبَابِعقل والوں کے لیے
جو عقل و دانش رکھنے والوں کے لیے ہدایت و نصیحت تھیفَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ﴿55﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کیجیے
- اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِبیشک وعدہ اللہ کا
- حَقٌّسچا ہے
- وَّاسْتَغْفِرْاور بخشش مانگیئے
- لِذَنْۢبِكَاپنے قصور کے لیے
- وَسَبِّحْاور تسبیح کیجیے
- بِحَمْدِ رَبِّكَاپنے رب کی حمد کے ساتھ
- بِالْعَشِيِّشام کو۔ پچھلے پہر
- وَالْاِبْكَارِاور صبح کو۔ پہلے پہر
پس اے نبیؐ، صبر کرو، اللہ کا وعدہ بر حق ہے، اپنے قصور کی معافی چاہو اور صبح و شام اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہواِنَّ الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ بِغَیْرِ سُلْطٰنٍ اَتٰىهُمْ١ۙ اِنْ فِیْ صُدُوْرِهِمْ اِلَّا كِبْرٌ مَّا هُمْ بِبَالِغِیْهِ١ۚ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ﴿56﴾
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يُجَادِلُوْنَجو جھگڑتے ہیں
- فِيْٓ اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات میں
- بِغَيْرِبغیر
- سُلْطٰنٍکسی دلیل کے
- اَتٰىهُمْ ۙآئی ان کے پاس
- اِنْ فِيْ صُدُوْرِهِمْنہیں ان کے سینوں میں
- اِلَّا كِبْرٌمگر تکبر۔ بڑائی
- مَّا هُمْنہیں وہ
- بِبَالِغِيْهِ ۚپہنچنے والے اس کو
- فَاسْتَعِذْپس پناہ مانگیے۔ پناہ طلب کیجیے
- بِاللّٰهِ ۭاللہ کی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَ السَّمِيْعُوہی سننے والا ہے
- الْبَصِيْرُدیکھنے والا ہے
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ کسی سند و حجت کے بغیر جو اُن کے پاس آئی ہو، اللہ کی آیات میں جھگڑے کر رہے ہیں اُن کے دلوں میں کبر بھرا ہوا ہے، مگر وہ اُس بڑائی کو پہنچنے والے نہیں ہیں جس کا وہ گھمنڈ رکھتے ہیں بس اللہ کی پناہ مانگ لو، وہ سب کچھ دیکھتا اور سنتا ہےلَخَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ﴿57﴾
- لَخَلْقُ السَّمٰوٰتِیقینا پیدائش آسمانوں کی
- وَالْاَرْضِاور زمین کی
- اَكْبَرُزیادہ بڑی ہے
- مِنْ خَلْقِ النَّاسِانسانوں کی پیدائش سے
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا انسانوں کو پیدا کرنے کی بہ نسبت یقیناً زیادہ بڑا کام ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیںوَ مَا یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ لَا الْمُسِیْٓءُ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَتَذَكَّرُوْنَ﴿58﴾
- وَمَااور نہیں
- يَسْتَوِيبرابر ہوسکتے
- الْاَعْمٰىاندھا
- وَالْبَصِيْرُاور دیکھنے والا
- وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْااور وہ لوگ جو ایمان لائے
- وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِاور انہوں نے عمل کیے اچھے
- وَلَااور نہ
- الْمُسِيْٓءُ ۭبدکار۔ برے کام کرنے والے
- قَلِيْلًا مَّاکتنا کم
- تَتَذَكَّرُوْنَتم نصیحت پکڑتے ہو
اور یہ نہیں ہو سکتا کہ اندھا اور بینا یکساں ہو جائے اور ایماندار و صالح اور بد کار برابر ٹھیریں مگر تم لوگ کم ہی کچھ سمجھتے ہواِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَا وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴿59﴾
- اِنَّ السَّاعَةَبیشک قیامت کی گھڑی
- لَاٰتِيَةٌالبتہ آنے والی ہے
- لَّا رَيْبَ فِيْهَانہیں کوئی شک اس میں
- وَلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں رکھتے
یقیناً قیامت کی گھڑی آنے والی ہے، اس کے آنے میں کوئی شک نہیں، مگر اکثر لوگ نہیں مانتےوَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَكْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِیْ سَیَدْخُلُوْنَ جَهَنَّمَ دٰخِرِیْنَ۠ع﴿60﴾
- وَقَالَ رَبُّكُمُاور کہا تمہارے رب نے
- ادْعُوْنِيْٓپکارو مجھ کو
- اَسْتَجِبْ لَكُمْ ۭمیں جواب دوں گا تمہارے لیے
- اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ لوگ
- يَسْتَكْبِرُوْنَجو تکبر کرتے ہیں
- عَنْ عِبَادَتِيْمیری عبادت سے
- سَيَدْخُلُوْنَعنقریب وہ داخل ہوں گے
- جَهَنَّمَجہنم میں
- دٰخِرِيْنَذلیل و خوار ہوکر
تمہارا رب کہتا ہے "مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ گھمنڈ میں آ کر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے"اَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ النَّهَارَ مُبْصِرًا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْكُرُوْنَ﴿61﴾
- اَللّٰهُ الَّذِيْاللہ وہ ذات ہے
- جَعَلَجس نے بنائی
- لَكُمُ الَّيْلَتمہارے لیے رات
- لِتَسْكُنُوْا فِيْهِتاکہ تم سکون پاؤ اس میں
- وَالنَّهَارَاور دن
- مُبْصِرًا ۭروشن
- اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ تعالیٰ
- لَذُوْ فَضْلٍالبتہ فضل والا ہے
- عَلَي النَّاسِلوگوں پر
- وَلٰكِنَّلیکن
- اَكْثَرَ النَّاسِاکثر لوگ
- لَا يَشْكُرُوْنَشکر ادا نہیں کرتے
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی تاکہ اس میں سکون حاصل کرو، اور دن کو روشن کیا حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتےذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ﴿62﴾
- ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ ہے اللہ
- رَبُّكُمْرب ہے تمہارا
- خَالِقُپیدا کرنے والا
- كُلِّہر
- شَيْءٍ ۘچیز کا
- لَآ اِلٰهَمگر وہی
- اِلَّا هُوَ ٥مگر وہی
- فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَتو کہاں سے تم بہکائے جاتے ہو
وہی اللہ (جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیا ہے) تمہارا رب ہے ہر چیز کا خالق اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کدھر سے بہکائے جا رہے ہو؟كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ الَّذِیْنَ كَانُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ﴿63﴾
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُؤْفَكُ الَّذِيْنَپھیرے جاتے ہیں۔ بہکائے جاتے ہیں، وہ لوگ
- كَانُوْاجو ہیں
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیات کا
- يَجْحَدُوْنَانکار کرتے ہیں
اِسی طرح وہ سب لوگ بہکائے جاتے رہے ہیں جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھےاَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً وَّ صَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَ رَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ١ۖۚ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ﴿64﴾
- اَللّٰهُاللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- جَعَلَجس نے بنایا
- لَكُمُ الْاَرْضَتمہارے لیے زمین کو
- قَرَارًاقرار
- وَّالسَّمَآءَاور آسمان کو
- بِنَآءًچھت
- وَّصَوَّرَكُمْاور صورت بنائی تمہاری
- فَاَحْسَنَتو اچھی بنائی
- صُوَرَكُمْصورتیں تمہاری
- وَرَزَقَكُمْاور رزق دیا تم کو
- مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۭپاکیزہ چیزوں میں سے
- ذٰلِكُمُ اللّٰهُیہ ہے اللہ
- رَبُّكُمْ ښرب تمہارا
- فَتَبٰرَكَ اللّٰهُپس بابرکت ہے اللہ
- رَبُّ الْعٰلَمِيْنَجو رب ہے تمام جہانوں کا
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو جائے قرار بنایا اور اوپر آسمان کا گنبد بنا دیا جس نے تمہاری صورت بنائی اور بڑی ہی عمدہ بنائی جس نے تمہیں پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے بے حساب برکتوں والا ہے وہ کائنات کا ربهُوَ الْحَیُّ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَادْعُوْهُ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿65﴾
- هُوَوہ
- الْحَيُّزندہ ہے
- لَآ اِلٰهَنہیں کوئی معبود برحق
- اِلَّا هُوَمگر وہی
- فَادْعُوْهُپس پکارو اس کو
- مُخْلِصِيْنَخالص کرتے ہوئے
- لَهُ الدِّيْنَ ۭاسی کے لیے دین کو
- اَلْحَمْدُ لِلّٰهِسب تعریف اللہ کے لیے ہے
- رَبِّ الْعٰلَمِيْنَجو رب ہے تمام جہانوں کا
وہی زندہ ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں اُسی کو تم پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص کر کے ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہےقُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ١٘ وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿66﴾
- قُلْکہہ دیجیے
- اِنِّىْبیشک میں
- نُهِيْتُمیں روکا گیا ہوں
- اَنْکہ
- اَعْبُدَمیں عبادت کروں
- الَّذِيْنَان ہستیوں کی
- تَدْعُوْنَجنہیں تم پکارتے ہو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا سے
- لَمَّاجبکہ۔ اس بناء پر کہ
- جَآءَنِيَ الْبَيِّنٰتُآگئیں میرے پاس کھلی نشانیاں
- مِنْ رَّبِّيْ ۡمیرے رب کی طرف سے
- وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا ہے
- اَنْ اُسْلِمَکہ میں اسلام لاؤں
- لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَرب العالمین کے لیے
اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہہ دو کہ مجھے تو اُن ہستیوں کی عبادت سے منع کر دیا گیا ہے جنہیں تم اللہ کو چھوڑ کر پکارتے ہو (میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں) جبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے بینات آ چکی ہیں مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں رب العالمین کے آگے سرِ تسلیم خم کر دوںهُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ یُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ ثُمَّ لِتَكُوْنُوْا شُیُوْخًا١ۚ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى مِنْ قَبْلُ وَ لِتَبْلُغُوْۤا اَجَلًا مُّسَمًّى وَّ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ﴿67﴾
- هُوَوہ اللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- خَلَقَكُمْجس نے پیدا کیا تم کو
- مِّنْ تُرَابٍمٹی سے
- ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍپھر نطفے سے
- ثُمَّپھر
- مِنْ عَلَقَةٍجمے ہوئے خون سے
- ثُمَّ يُخْرِجُكُمْپھر نکالتا ہے تم کو
- طِفْلًابچے کی شکل میں
- ثُمَّ لِتَبْلُغُوْٓاپھر تاکہ تم پہنچو
- اَشُدَّكُمْاپنی جوانی کو
- ثُمَّ لِتَكُوْنُوْاپھر تاکہ تم ہوجاؤ
- شُيُوْخًا ۚبوڑھے
- وَمِنْكُمْاور تم میں سے
- مَّنْ يُّتَوَفّٰىکوئی جو فوت کیا جاتا ہے
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- وَلِتَبْلُغُوْٓااور تاکہ تم پہنچو
- اَجَلًا مُّسَمًّىایک مقرر وقت کو
- وَّلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَعْقِلُوْنَتم عقل سے کام لو
وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر نطفے سے، پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر وہ تمہیں بچے کی شکل میں نکالتا ہے، پھر تمہیں بڑھاتا ہے تاکہ تم اپنی پوری طاقت کو پہنچ جاؤ، پھر اور بڑھاتا ہے تاکہ تم بڑھاپے کو پہنچو اور تم میں سے کوئی پہلے ہی واپس بلا لیا جاتا ہے یہ سب کچھ اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ تم اپنے مقرر وقت تک پہنچ جاؤ، اور اس لیے کہ تم حقیقت کو سمجھوهُوَ الَّذِیْ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ۚ فَاِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ۠ع﴿68﴾
- هُوَوہ اللہ
- الَّذِيْوہ ذات ہے
- يُحْيٖ وَيُمِيْتُ ۚوہ زندہ کرتا ہے اور وہ موت دیتا ہے
- فَاِذَاپھر جب
- قَضٰٓى اَمْرًاوہ فیصلہ کرتا ہے کسی کام کا
- فَاِنَّمَاتو بیشک
- يَقُوْلُکہتا ہے
- لَهٗاس کو
- كُنْہوجاؤ
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتا ہے
وہی ہے زندگی دینے والا، اور وہی موت دینے والا ہے وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہو جائے اور وہ ہو جاتی ہےاَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ یُجَادِلُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ اَنّٰى یُصْرَفُوْنَ٤ۖۛۚ﴿69﴾
- اَلَمْ تَرَکیا تم نے دیکھا نہیں
- اِلَى الَّذِيْنَان لوگوں کی طرف
- يُجَادِلُوْنَجو جھگڑتے ہیں
- فِيْٓ اٰيٰتِ اللّٰهِ ۭاللہ کی آیات میں
- اَنّٰى يُصْرَفُوْنَکہاں سے وہ پھرائے جارہے ہیں
تم نے دیکھا اُن لوگوں کو جو اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں، کہاں سے وہ پھرائے جا رہے ہیں؟الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ﴿70﴾
- الَّذِيْنَوہ لوگ
- كَذَّبُوْاجنہوں نے جھٹلایا
- بِالْكِتٰبِکتاب کو
- وَبِمَآ اَرْسَلْنَا بِهٖاور ساتھ اس کو جو بھیجا ہم نے ساتھ اس کے
- رُسُلَنَا ڕاپنے رسولوں کو
- فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَتو عنقریب وہ جان لیں گے
یہ لوگ جو اِس کتاب کو اور اُن ساری کتابوں کو جھٹلاتے ہیں جو ہم نے اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجی تھیں؟عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گااِذِ الْاَغْلٰلُ فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ وَ السَّلٰسِلُ١ؕ یُسْحَبُوْنَۙ﴿71﴾
- اِذِ الْاَغْلٰلُجب طوق ہوں گے
- فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْان کی گردنوں میں
- وَالسَّلٰسِلُ ۭاور زنجیریں
- يُسْحَبُوْنَوہ گھسیٹے جائیں گے
جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے، اور زنجیریں، جن سے پکڑ کرفِی الْحَمِیْمِ١ۙ۬ ثُمَّ فِی النَّارِ یُسْجَرُوْنَۚ﴿72﴾
- فِي الْحَمِيْمِکھولتے پانی میں
- ثُمَّ فِي النَّارِپھر آگ میں
- يُسْجَرُوْنَوہ جھونکے جائیں گے
وہ کھولتے ہوئے پانی کی طرف کھینچے جائیں گے اور پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گےثُمَّ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْ تُشْرِكُوْنَۙ﴿73﴾
- ثُمَّ قِيْلَپھر کہا جائے گا
- لَهُمْان کو
- اَيْنَ مَاکہاں ہیں جن کو
- كُنْتُمْتھے تم
- تُشْرِكُوْنَتم شریک ٹھہراتے
پھر اُن سے پوچھا جائے گا کہ اب کہاں ہیں اللہ کے سوا وہ دوسرے خدا جن کو تم شریک کرتے تھے؟مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَكُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَیْئًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ الْكٰفِرِیْنَ﴿74﴾
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ۭاللہ کے سوا سے
- قَالُوْاوہ کہیں گے
- ضَلُّوْا عَنَّاگم ہوگئے ہم سے
- بَلْ لَّمْبلکہ نہ
- نَكُنْتھے ہم
- نَّدْعُوْاہم پکارا کرتے
- مِنْ قَبْلُ شَيْئًا ۭاس سے پہلے کچھ بھی
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُضِلُّ اللّٰهُبھٹکاتا ہے اللہ
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
وہ جواب دیں گے "کھوئے گئے وہ ہم سے، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہ پکارتے تھے" اِس طرح اللہ کافروں کا گمراہ ہونا متحقق کر دے گاذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ﴿75﴾
- ذٰلِكُمْیہ بات
- بِمَا كُنْتُمْبوجہ اس کے جو تھے تم
- تَفْرَحُوْنَتم خوش ہوتے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّبغیر حق کے۔ ناحق
- وَبِمَا كُنْتُمْاور بوجہ اس کے جو تھے تم
- تَمْرَحُوْنَاتراتے تم
اُن سے کہا جائے گا "یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے اور پھر اُس پر اتراتے تھےاُدْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ﴿76﴾
- اُدْخُلُوْٓاداخل ہوجاؤ
- اَبْوَابَ جَهَنَّمَجہنم کے دروازوں میں
- خٰلِدِيْنَہمیشہ رہنے والے
- فِيْهَا ۚاس میں
- فَبِئْسَتو کتنا برا ہے
- مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِيْنَٹھکانہ تکبر کرنے والوں کا
اب جاؤ، جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ ہمیشہ تم کو وہیں رہنا ہے، بہت ہی برا ٹھکانا ہے متکبرین کا"فَاصْبِرْ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ١ۚ فَاِمَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ﴿77﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کیجیے
- اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِبیشک وعدہ اللہ کا
- حَقٌّ ۚسچا ہے
- فَاِمَّاپھر اگر
- نُرِيَنَّكَہم دکھائیں آپ کو
- بَعْضَ الَّذِيْبعض وہ چیز
- نَعِدُهُمْہم ڈرا رہے ہیں ان کو جس سے
- اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَیا ہم فوت کردیں آپ کو
- فَاِلَيْنَا يُرْجَعُوْنَتو ہماری طرف ہی وہ سب لوٹائے جائیں گے
پس اے نبیؐ، صبر کرو، اللہ کا وعدہ برحق ہے اب خواہ ہم تمہارے سامنے ہی اِن کو اُن برے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں جن سے ہم اِنہیں ڈرا رہے ہیں، یا (اُس سے پہلے) تمہیں دنیا سے اٹھا لیں، پلٹ کر آنا تو اِنہیں ہماری ہی طرف ہےوَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَیْكَ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْكَ١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ قُضِیَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُوْنَ۠ع﴿78﴾
- وَلَقَدْ اَرْسَلْنَااور البتہ تحقیق بھیجے ہم نے
- رُسُلًاکئی رسول
- مِّنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- مِنْهُمْان میں سے بعض ایسے ہیں
- مَّنْ قَصَصْنَاجن کو بیان کیا ہم نے
- عَلَيْكَآپ پر
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے بعض ایسے ہیں
- مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْجن کو ہم نے نہیں بیان کیا
- عَلَيْكَ ۭآپ پر
- وَمَا كَانَاور نہ تھا (اختیار)
- لِرَسُوْلٍکسی رسول کے لیے
- اَنْ يَّاْتِيَکہ لے آتا
- بِاٰيَةٍکوئی نشانی
- اِلَّامگر
- بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚساتھ اللہ کے اذن سے
- فَاِذَا جَآءَپھر جب آگیا
- اَمْرُ اللّٰهِحکم اللہ کا
- قُضِيَ بالْحَقِّفیصلہ کردیا گیا ساتھ حق کے
- وَخَسِرَاور خسارے میں پڑگئے
- هُنَالِكَ الْمُبْطِلُوْنَوہاں غلط کار
اے نبیؐ، تم سے پہلے ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے حالات ہم نے تم کو بتائے ہیں اور بعض کے نہیں بتائے کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی کہ اللہ کے اذن کے بغیر خود کوئی نشانی لے آتا پھر جب اللہ کا حکم آگیا تو حق کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا اور اُس وقت غلط کار لوگ خسارے میں پڑ گئےاَللّٰهُ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَنْعَامَ لِتَرْكَبُوْا مِنْهَا وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ٘﴿79﴾
- اَللّٰهُ الَّذِيْاللہ وہ ذات ہے
- جَعَلَجس نے بنائے
- لَكُمُ الْاَنْعَامَتمہارے لیے مویشی
- لِتَرْكَبُوْاتاکہ تم سواری کرو
- مِنْهَاان میں سے (بعض پر)
- وَمِنْهَا تَاْكُلُوْنَاور ان میں سے تم کھاتے ہو
اللہ ہی نے تمہارے لیے یہ مویشی جانور بنائے ہیں تاکہ ان میں سے کسی پر تم سوار ہو اور کسی کا گوشت کھاؤوَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ لِتَبْلُغُوْا عَلَیْهَا حَاجَةً فِیْ صُدُوْرِكُمْ وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَؕ﴿80﴾
- وَلَكُمْاور تمہارے لیے
- فِيْهَا مَنَافِعُان میں کچھ فائدے ہیں
- وَلِتَبْلُغُوْااور تاکہ تم پہنچو
- عَلَيْهَاان پر
- حَاجَةًحاجت کو
- فِيْ صُدُوْرِكُمْجو تمہارے سینوں میں ہے۔ دلوں میں ہے
- وَعَلَيْهَااور ان پر
- وَعَلَي الْفُلْكِاور کشتیوں پر
- تُحْمَلُوْنَتم سوار کیے جاتے ہو
ان کے اندر تمہارے لیے اور بھی بہت سے منافع ہیں وہ اس کام بھی آتے ہیں کہ تمہارے دلوں میں جہاں جانے کی حاجت ہو وہاں تم اُن پر پہنچ سکو اُن پر بھی اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہووَ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ١ۖۗ فَاَیَّ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُنْكِرُوْنَ﴿81﴾
- وَيُرِيْكُمْاور وہ دکھاتا ہے تم کو
- اٰيٰتِهٖ ڰاپنی نشانیاں
- فَاَيَّپس کون سی
- اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی نشانیوں کا
- تُنْكِرُوْنَتم انکار کرو گے
اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے، آخر تم اُس کی کن کن نشانیوں کا انکار کرو گےاَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَانُوْۤا اَكْثَرَ مِنْهُمْ وَ اَشَدَّ قُوَّةً وَّ اٰثَارًا فِی الْاَرْضِ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿82﴾
- اَفَلَمْ يَسِيْرُوْاکیا بھلا نہیں وہ چلے پھرے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَيَنْظُرُوْاتو وہ دیکھتے
- كَيْفَ كَانَکس طرح ہوا
- عَاقِبَةُ الَّذِيْنَانجام ان لوگوں کا
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭجو ان سے پہلے تھے
- كَانُوْٓاتھے وہ
- اَكْثَرَکثرت سے
- مِنْهُمْان سے
- وَاَشَدَّاور زیادہ شدید
- قُوَّةًقوت میں
- وَّاٰثَارًااور آثار کے اعتبار سے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَمَآ اَغْنٰىپس نہ کام آیا
- عَنْهُمْان کو
- مَّا كَانُوْاجو کچھ تھے وہ
- يَكْسِبُوْنَوہ کمائی کرتے
پھر کیا یہ زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ اِن کو اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ اِن سے تعداد میں زیادہ تھے، اِن سے بڑھ کر طاقتور تھے، اور زمین میں اِن سے زیادہ شاندار آثار چھوڑ گئے ہیں جو کچھ کمائی اُنہوں نے کی تھی، آخر وہ اُن کے کس کام آئی؟فَلَمَّا جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرِحُوْا بِمَا عِنْدَهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿83﴾
- فَلَمَّاتو جب
- جَآءَتْهُمْآئے ان کے پاس
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- بِالْبَيِّنٰتِساتھ روشن دلائل کے
- فَرِحُوْاتو وہ خوش ہوئے
- بِمَا عِنْدَهُمْساتھ اس کے جو ان کے پاس تھا
- مِّنَ الْعِلْمِعلم میں سے
- وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لیا ان کو
- مَّا كَانُوْاجو تھے وہ
- بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَاس کا وہ مذاق اڑاتے
جب ان کے رسول ان کے پاس بینات لے کر آئے تو وہ اُسی علم میں مگن رہے جو ان کے اپنے پاس تھا، اور پھر اُسی چیز کے پھیر میں آ گئے جس کا وہ مذاق اڑاتے تھےفَلَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَحْدَهٗ وَ كَفَرْنَا بِمَا كُنَّا بِهٖ مُشْرِكِیْنَ﴿84﴾
- فَلَمَّاپھر جب
- رَاَوْاانہوں نے دیکھا
- بَاْسَنَاہمارا عذاب
- قَالُوْٓا اٰمَنَّاانہوں نے کہا ہم ایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَحْدَهٗاکیلے اس پر
- وَكَفَرْنَااور کفر کیا ہم نے
- بِمَا كُنَّاساتھ اس کے جو تھے ہم
- بِهٖساتھ اس کے
- مُشْرِكِيْنَشرک کرنے والے
جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پکار اٹھے کہ ہم نے مان لیا اللہ وحدہُ لا شریک کو اور ہم انکار کرتے ہیں اُن سب معبودوں کا جنہیں ہم شریک ٹھیراتے تھےفَلَمْ یَكُ یَنْفَعُهُمْ اِیْمَانُهُمْ لَمَّا رَاَوْا بَاْسَنَا١ؕ سُنَّتَ اللّٰهِ الَّتِیْ قَدْ خَلَتْ فِیْ عِبَادِهٖ١ۚ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْكٰفِرُوْنَ۠ع﴿85﴾
- فَلَمْ يَكُپس نہ دیا تھا
- يَنْفَعُهُمْان کو نفع
- اِيْمَانُهُمْان کے ایمان نے
- لَمَّا رَاَوْاجب انہوں نے دیکھا
- بَاْسَنَا ۭعذاب ہمارا
- سُنَّتَ اللّٰهِسنت اللہ کی۔ طریقہ اللہ کا
- الَّتِيْوہ جو
- قَدْ خَلَتْتحقیق گزر چکا
- فِيْ عِبَادِهٖ ۚاس کے بندوں میں
- وَخَسِرَاور نقصان اٹھایا
- هُنَالِكَاس جگہ
- الْكٰفِرُوْنَکافروں نے
مگر ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد ان کا ایمان اُن کے لیے کچھ بھی نافع نہ ہو سکتا تھا، کیونکہ یہی اللہ کا مقرر ضابطہ ہے جو ہمیشہ اس کے بندوں میں جاری رہا ہے، اور اس وقت کافر لوگ خسارے میں پڑ گئے