تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 40. Al-Ghaafir · Ayah 78
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا عَلَیْكَ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْكَ١ؕ وَ مَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ یَّاْتِیَ بِاٰیَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ قُضِیَ بِالْحَقِّ وَ خَسِرَ هُنَالِكَ الْمُبْطِلُوْنَ۠ع﴿78﴾
- وَلَقَدْاور تحقیق
- اَرْسَلْنَاہم نے بھیجے
- رُسُلًابہت سے رسول
- مِّنْ قَبْلِكَآپ سے پہلے
- مِنْهُمْان میں سے
- مَّنْجن کا
- قَصَصْنَاہم نے حال بیان کیا
- عَلَيْكَآپ سے
- وَمِنْهُمْاور ان میں سے
- مَّنْجن کا
- لَّمْنہیں
- نَقْصُصْہم نے حال بیان کیا
- عَلَيْكَ ۭآپ سے
- وَمَا كَانَاور نہ تھا
- لِرَسُوْلٍکسی رسول کے لئے
- اَنْ يَّاْتِيَکہ وہ لائے
- بِاٰيَةٍکوئی نشانی
- اِلَّامگر، بغیر
- بِاِذْنِ اللّٰهِ ۚاللہ کے حکم سے
- فَاِذَاسو جب
- جَآءَآگیا
- اَمْرُ اللّٰهِاللہ کا حکم
- قُضِيَفیصلہ کردیا گیا
- بِالْحَقِّانصاف کے ساتھ
- وَخَسِرَاور گھاٹے میں رہ گئے
- هُنَالِكَاس وقت
- الْمُبْطِلُوْنَغلط کار
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے